Mushaf Page 545 (مصحف صفحہ 545)
دُعَاءُ خَتْمِ الْقُرْآنِ مَعَ تَرْجَمَة
Closing Supplication of the Holy Quran (دعاء ختم قرآن مع ترجمہ)
اَللَّهُمَّ انِسْ وَحْشَتِيْ فِيْ قَبْرِيْ
اے اللہ! میری قبر سے میری وحشت اور پریشانی کو دور فرما،
اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِيْ بِالْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ وَ اجْعَلْهُ لِيْ اِمَامًا وَّ نُوْرًا وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً
خدایا! قرآن عظیم کی برکت اور رحمت سے مجھے نواز دے، قرآن کو میرے لئے رہنما اور پیشوا بنا اور ساتھ ہی نور اور سبب ہدایت اور رحمت بنا۔
اَللَّهُمَّ ذَكِّرْنِيْ مِنْهُ مَا نَسِيْتُ وَ عَلِّمْنِيْ مِنْهُ مَا جَهِلْتُ وَ ارْزُقْنِيْ تِلَاوَتَهُ آنَاءَ الَّيْلِ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ
الہی! اس میں سے جو میں بھول گیا ہوں مجھے یاد دلا دے، اور اس میں سے جو میں نہیں جانتا وہ مجھ کو سکھا دے، اور رات دن مجھے اس کی تلاوت نصیب فرما،
وَ اجْعَلْهُ لِيْ حُجَّةً يَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ
اور (قیامت کے روز) اس کو میرے لئے دلیل بنا اے سارے عالم کے رب! آمین!
آمین یا رب العالمین! (Ameen, O Lord of the Worlds)