تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 2 • 141 آیات • مدنی

البقرة

Al-Baqarah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 12:1
پارہ 1صفحہ 3

الٓمّٓۚ‏

الم

آیت 22:2
پارہ 1صفحہ 3

ذٰلِكَ الۡڪِتٰبُ لَا رَيۡبَۛۚۖ فِيۡهِۛۚ هُدًى لِّلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏

اس کتاب میں کوئی شک نہیں اس میں ہدایت ہے متقیوں کیلئے

آیت 32:3
پارہ 1صفحہ 3

الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَيۡبِ وَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَۙ‏

جو لوگ ایمان لاتے ہیں غیب پر اور قائم کرتے ہیں نماز، اور جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے انہیں (اس میں سے) وہ خرچ کرتے ہیں

آیت 42:4
پارہ 1صفحہ 3

وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِمَۤا اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَۚ وَبِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَؕ‏

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو نازل کیا گیا آپؐ کی طرف اور جو نازل کیا گیا آپؐ سے پہلے، اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں

آیت 52:5
پارہ 1صفحہ 4

اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

یہی لوگ ہدایت پر ہیں اپنے رب کی طرف سے، اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

آیت 62:6
پارہ 1صفحہ 4

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ان پر برابر ہے، آپؐ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 72:7
پارہ 1صفحہ 4

خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوۡبِهِمۡ وَعَلٰى سَمۡعِهِمۡ​ؕ وَعَلٰىٓ اَبۡصَارِهِمۡ غِشَاوَةٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏

مہر لگا دی اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے، اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

آیت 82:8
پارہ 1صفحہ 4

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَمَا هُمۡ بِمُؤۡمِنِيۡنَ​ۘ‏

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور وہ ایمان والے نہیں ہیں

آیت 92:9
پارہ 1صفحہ 4

يُخٰدِعُوۡنَ اللّٰهَ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ​ۚ وَمَا يَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَؕ‏

وہ دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو اور ایمان والوں کو، اور وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، اور وہ سمجھتے نہیں

آیت 102:10
پارہ 1صفحہ 4

فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ​ۚ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۙۢبِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ‏

ان کے دلوں میں مرض ہے تو اللہ نے ان کے مرض کو اور بڑھا دیا، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے جیسا کہ وہ جھٹلاتے تھے (دین کو)

آیت 112:11
پارہ 1صفحہ 4

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِۙ قَالُوۡاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ مت فساد کرو زمین میں (تو) وہ کہتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں

آیت 122:12
پارہ 1صفحہ 4

اَلَا ۤ اِنَّهُمۡ هُمُ الۡمُفۡسِدُوۡنَ وَلٰـكِنۡ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ‏

خبر دار! بیشک وہی فساد کرنے والے ہیں اور لیکن وہ شعور (یعنی سمجھ) نہیں رکھتے

آیت 132:13
پارہ 1صفحہ 4

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اٰمِنُوۡا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوۡاۤ اَنُؤۡمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ هُمُ السُّفَهَآءُ وَلٰـكِنۡ لَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لے آؤ جیسا کہ لوگ (یعنی صحابہ) ایمان لائے، وہ کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جیسا کہ بیوقوف ایمان لائے ہیں؟ خبر دار! بیشک وہی بیوقوف ہیں، اور لیکن یہ جانتے نہیں

آیت 142:14
پارہ 1صفحہ 4

وَاِذَا لَقُوۡا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡاۤ اٰمَنَّا ۖۚ وَاِذَا خَلَوۡا اِلٰى شَيٰطِيۡنِهِمۡۙ قَالُوۡاۤ اِنَّا مَعَكُمۡۙ اِنَّمَا نَحۡنُ مُسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور جب وہ ملتے ہیں ایمان والوں سے (تو) کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب وہ تنہائی میں ملتے ہیں اپنے شیطان (دوستوں) سے، تو کہتے ہیں بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو (ان سے) صرف مذاق کرتے ہیں

آیت 152:15
پارہ 1صفحہ 4

اَللّٰهُ يَسۡتَهۡزِئُ بِهِمۡ وَيَمُدُّهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏

اللہ مذاق کرتا ہے ان سے اور مہلت دیتا ہے انہیں ان کی سرکشی (یعنی شرارت) میں بھٹکنے کیلئے

آیت 162:16
پارہ 1صفحہ 4

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى فَمَا رَبِحَتۡ تِّجَارَتُهُمۡ وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ‏

یہی لوگ ہیں جنہوں نے خرید لی گمراہی ہدایت کے بدلے، تو نہ فائدہ دیا ان کی تجارت نے ان کو، اور نہ ہوئے وہ ہدایت پانے والے

آیت 172:17
پارہ 1صفحہ 5

مَثَلُهُمۡ كَمَثَلِ الَّذِى اسۡتَوۡقَدَ نَارًا ​ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوۡرِهِمۡ وَتَرَكَهُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتٍ لَّا يُبۡصِرُوۡنَ‏

ان کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے جلائی آگ، تو جب روشن ہو گیا اس کا آس پاس (کا ماحول) تو چھین لیا اللہ نے ان کے نور کو، اور چھوڑ دیا انہیں اندھیروں میں وہ نہیں دیکھ سکتے

آیت 182:18
پارہ 1صفحہ 5

صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ ۙ‏

بہرے، گونگے، اندھے ہیں تو وہ رجوع نہیں کریں گے

آیت 192:19
پارہ 1صفحہ 5

اَوۡ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِيۡهِ ظُلُمٰتٌ وَّرَعۡدٌ وَّبَرۡقٌ​ ۚ يَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الۡمَوۡتِ​ؕ وَاللّٰهُ مُحِيۡطٌ​ۢ بِالۡكٰفِرِيۡنَ‏

یا جیسا کہ بارش ہوتی ہے آسمان سے جس میں اندھیرا اور گرج اور بجلی ہو، وہ ڈال لیتے ہیں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں (بجلی کی) کڑک اور موت کے ڈر سے اور اللہ گھیرنے والا ہے کافروں کو

آیت 202:20
پارہ 1صفحہ 5

يَكَادُ الۡبَرۡقُ يَخۡطَفُ اَبۡصَارَهُمۡ​ؕ كُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَهُمۡ مَّشَوۡا فِيۡهِۙ وَاِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَيۡهِمۡ قَامُوۡا​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمۡعِهِمۡ وَاَبۡصَارِهِمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

قریب ہے کہ بجلی اُچک لے ان کی آنکھوں کو، جب روشنی ہوتی ہے ان کے لئے تو وہ چل پڑتے ہیں اس میں، اور جب اندھیرا ہوتا ہے ان پر وہ کھڑے ہو جاتے ہیں، اور اگر اللہ چاہے تو چھین لے ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں کو بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 212:21
پارہ 1صفحہ 5

يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اعۡبُدُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ ۙ‏

اے لوگو! عبادت کرو تم اپنے رب کی جس نے پیدا کیا تمہیں اور (ان کو بھی) جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 222:22
پارہ 1صفحہ 5

الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَآءَ بِنَآءً وَّاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّـكُمۡ​ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰهِ اَنۡدَادًا وَّاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ‏

جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت، اور نازل کیا آسمان سے پانی، تو نکالا اس کے ذریعے پھلوں میں سے رزق تمہارے لئے، تو تم مت بناؤ اللہ کے لئے شریک اور تم جانتے ہو

آیت 232:23
پارہ 1صفحہ 5

وَاِنۡ کُنۡتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰى عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ وَادۡعُوۡا شُهَدَآءَكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور اگر تم شک میں ہو اس میں جو کچھ ہم نے نازل کیا اپنے بندے (محمدؐ) پر، تو تم لے آؤ ایک سورت اس جیسی اور تم بلا لو اپنے مددگاروں کو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو

آیت 242:24
پارہ 1صفحہ 5

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَلَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوۡا النَّارَ الَّتِىۡ وَقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ  ۖۚ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَ‏

تو اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکو گے، تو تم ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن (یعنی جلاون) انسان اور پتھر ہیں (جو) تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے

آیت 252:25
پارہ 1صفحہ 6

وَبَشِّرِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ​ؕ ڪُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنۡهَا مِنۡ ثَمَرَةٍ رِّزۡقًا ​ۙ قَالُوۡا هٰذَا الَّذِىۡ رُزِقۡنَا مِنۡ قَبۡلُ وَاُتُوۡا بِهٖ مُتَشَابِهًا ​ؕ وَلَهُمۡ فِيۡهَآ اَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ​ۙ وَّهُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور بشارت دو ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور عمل کئے نیک، بیشک ان کے لئے جنت ہیں، جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جب ان کو رزق دیا جائے گا اس (جنت) سے پھلوں میں سے رزق، تو کہیں گے یہ وہی (پھل) ہے جو ہمیں اس سے پہلے دیا گیا تھا، اور عطا کیا جائے گا اس سے ملتا جلتا، اور ان کے لئے اس میں بیویاں ہوں گی پاکیزہ اور وہ ان (جنتوں) میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 262:26
پارہ 1صفحہ 6

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَسۡتَحۡـىٖۤ اَنۡ يَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا ​بَعُوۡضَةً فَمَا فَوۡقَهَا ​ؕ فَاَمَّا ​الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ۚ وَاَمَّا الَّذِيۡنَ ڪَفَرُوۡا فَيَقُوۡلُوۡنَ مَاذَآ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهٖ ڪَثِيۡرًا وَّيَهۡدِىۡ بِهٖ كَثِيۡرًا ​ؕ وَمَا يُضِلُّ بِهٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِيۡنَۙ ‏

بیشک اللہ نہیں شرماتا کہ وہ بیان کرے مثال مچھر کی (یا) جو اس سے بھی چھوٹی ہو، تو جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ جانتے ہیں کہ بے شک وہ (مثال) برحق ہے ان کے رب کی طرف سے اور جن لوگوں نے کفر کیا تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ارادہ ہے اللہ کا اس مثال سے؟ وہ گمراہ کرتا ہے اس کے ذریعے بہتوں کو اور ہدایت (بھی) دیتا ہے اس کے ذریعے بہتوں کو، اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے

آیت 272:27
پارہ 1صفحہ 6

الَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

جو لوگ توڑ دیتے ہیں اللہ کے عہد کو بعد اسے پکا کرنے کے، اور کاٹتے ہیں اللہ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور فساد پھیلاتے ہیں زمین میں یہی لوگ خسارے میں ہیں

آیت 282:28
پارہ 1صفحہ 6

كَيۡفَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاللّٰهِ وَڪُنۡتُمۡ اَمۡوَاتًا فَاَحۡيَاکُمۡ​ۚ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

کیسے تم انکار کرتے ہو اللہ کا؟ تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں زندہ کیا، پھر وہ موت دے گا تمہیں، پھر وہ زندہ کرے گا تمہیں، پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 292:29
پارہ 1صفحہ 6

هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ لَـكُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ثُمَّ اسۡتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ​ؕ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

وہ (اللہ) جس نے پیدا کیا تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو، پھر توجہ کی آسمان کی طرف، اور درست کیا ان سات آسمانوں کو اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

آیت 302:30
پارہ 1صفحہ 7

وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً ؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ​ؕ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

جب کہا تیرے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں زمین میں ایک خلیفہ، تو انہوں نے کہا کیا تم بناؤ گے اس میں جو فساد کرے گا اس میں اور خون بہائے گا؟ اور ہم تسبیح کرتے ہیں تیری تعریف کے ساتھ اور ہم پاکی بیان کرتے ہیں تیرے لئے، کہا میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

آیت 312:31
پارہ 1صفحہ 7

وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ فَقَالَ اَنۡۢبِــُٔوۡنِىۡ بِاَسۡمَآءِ هٰٓؤُلَآءِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور سکھایا (اللہ نے) آدم کو تمام نام، پھر پیش کیا (آدم کو) فرشتوں کے سامنے، تو فرمایا، بتاؤ مجھے ان چیزوں کے نام اگر تم سچے ہو

آیت 322:32
پارہ 1صفحہ 7

قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

(فرشتوں نے) کہا تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھایا ہے، بیشک تو ہی علم اور حکمت والا ہے

آیت 332:33
پارہ 1صفحہ 7

قَالَ يٰٓـاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡهُمۡ بِاَسۡمَآٮِٕهِمۡ​ۚ فَلَمَّآ اَنۡۢبَاَهُمۡ بِاَسۡمَآٮِٕهِمۡۙ قَالَ اَلَمۡ اَقُل لَّـكُمۡ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ غَيۡبَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۙ وَاَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا كُنۡتُمۡ تَكۡتُمُوۡنَ‏

(اللہ نے) کہا اے آدم! بتاؤ انہیں ان کے نام جب انہوں نے بتا دیئے ان کے نام تو فرمایا کیا میں نے نہیں کہا تھا تمہیں کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کا غیب، اور میں جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو

آیت 342:34
پارہ 1صفحہ 7

وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡٓا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰى وَاسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور جب ہم نے کہا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو، تو سب نے سجدہ کیا ابلیس کے سوا، اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ ہو گیا کافروں میں سے

آیت 352:35
پارہ 1صفحہ 7

وَقُلۡنَا يٰٓـاٰدَمُ اسۡكُنۡ اَنۡتَ وَزَوۡجُكَ الۡجَـنَّةَ وَكُلَا مِنۡهَا رَغَدًا حَيۡثُ شِئۡتُمَا وَلَا تَقۡرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور ہم نے کہا اے آدم! رہو تم اور تمہاری بیوی جنت میں، اور تم دونوں کھاؤ اس (جنت) سے جی بھر کے جہاں سے تم دونوں چاہو، اور تم دونوں مت قریب جانا اس درخت کے، ورنہ ہو جاؤ گے ظالموں میں سے

آیت 362:36
پارہ 1صفحہ 7

فَاَزَلَّهُمَا الشَّيۡطٰنُ عَنۡهَا فَاَخۡرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيۡهِ​ وَقُلۡنَا اهۡبِطُوۡا بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَلَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏

تو بہکایا ان دونوں کو شیطان نے اس (جنت) سے، اور نکال دیا ان دونوں کو (وہاں سے) جہاں وہ دونوں تھے، اور ہم نے کہا کہ اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے (دنیا میں) اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ اور فائدہ اٹھانا ہے ایک مدت تک

آیت 372:37
پارہ 1صفحہ 7

فَتَلَقّٰٓى اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيۡهِ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

تو سیکھ لئے آدم نے اپنے رب سے چند کلمات، اور توبہ قبول فرمائی (اللہ نے) ان کی بیشک وہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

آیت 382:38
پارہ 1صفحہ 8

قُلۡنَا اهۡبِطُوۡا مِنۡهَا جَمِيۡعًا ​​ۚ فَاِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ مِّنِّىۡ هُدًى فَمَنۡ تَبِعَ هُدَاىَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

ہم نے کہا اتر جاؤ یہاں سے تم سب، تو جب آئے گی تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت تو جو اتباع کرے گا میری ہدایت کی تو نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 392:39
پارہ 1صفحہ 8

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِـاٰيٰتِنَآ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو، وہ جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 402:40
پارہ 1صفحہ 8

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَوۡفُوۡا بِعَهۡدِىۡٓ اُوۡفِ بِعَهۡدِكُمۡۚ وَاِيَّاىَ فَارۡهَبُوۡنِ‏

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے انعام کی تم پر، اور تم پورا کرو میرے عہد کو میں پورا کروں گا تمہارے عہد کو، اور تم مجھ سے ہی ڈرو

آیت 412:41
پارہ 1صفحہ 8

وَاٰمِنُوۡا بِمَآ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمۡ وَلَا تَكُوۡنُوۡآ اَوَّلَ كَافِرٍۢ بِهٖ​ وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰيٰتِىۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا وَّاِيَّاىَ فَاتَّقُوۡنِ‏

اور تم ایمان لاؤ (اس قرآن پر) جو میں نے نازل کیا وہ تصدیق کرتا ہے جو تمہارے پاس (کتاب) ہے، اور تم نہ ہو جاؤ اس (قرآن) کا پہلا انکاری، اور نہ سودا کرو میری آیتوں کا تھوڑے فائدے کیلئے، اور تم مجھ سے ہی ڈرو

آیت 422:42
پارہ 1صفحہ 8

وَلَا تَلۡبِسُوا الۡحَـقَّ بِالۡبَاطِلِ وَتَكۡتُمُوا الۡحَـقَّ وَاَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور نہ ملاؤ حق کو باطل کے ساتھ، اور نہ چھپاؤ حق کو، اور تم جانتے ہو

آیت 432:43
پارہ 1صفحہ 8

وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَارۡكَعُوۡا مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ‏

اور قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور رکوع کرو رکوع کرنے والوں کے ساتھ

آیت 442:44
پارہ 1صفحہ 8

اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَتَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ وَاَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡكِتٰبَ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

کیا تم حکم دیتے ہو لوگوں کو نیکی کا؟ اور بھول جاتے ہو اپنے آپ کو اور تم پڑھتے ہو کتاب، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 452:45
پارہ 1صفحہ 8

وَاسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ ​ؕ وَاِنَّهَا لَكَبِيۡرَةٌ اِلَّا عَلَى الۡخٰشِعِيۡنَۙ‏

اور تم مدد طلب کرو صبر اور نماز کے ذریعے، اور بیشک یہ مشکل چیز ہے، مگر ڈرنے والوں پر نہیں

آیت 462:46
پارہ 1صفحہ 8

الَّذِيۡنَ يَظُنُّوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّهِمۡ وَاَنَّهُمۡ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ‏

جو لوگ گمان رکھتے ہیں کہ بیشک وہ ملاقات کرنے والے ہیں اپنے رب سے اور بیشک وہ اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں

آیت 472:47
پارہ 1صفحہ 8

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَنِّىۡ فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اے بنی اسرائیل (یعنی اولادِ یعقوب) یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے تم پر انعام کی اور بیشک میں نے فضیلت دی تمہیں تمام جہانوں پر

آیت 482:48
پارہ 1صفحہ 8

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡـًٔـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا يُؤۡخَذُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جب نہ بدلہ دے گا کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی اور نہ قبول کی جائے گی اس کی کوئی سفارش، اور نہ کوئی بدلہ لیا جائے گا اس سے، اور نہ اسکی مدد کی جائے گی

آیت 492:49
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ نَجَّيۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَسُوۡمُوۡنَكُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ يُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُوۡنَ نِسَآءَكُمۡ​ؕ وَفِىۡ ذٰلِكُمۡ بَلَاۤءٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَظِيۡمٌ‏

اور جب ہم نے نجات دی تمہیں فرعونیوں سے، وہ دیتے تھے تمہیں برا عذاب، وہ ذبح کرتے تھے تمہارے لڑکوں کو، اور وہ زندہ چھوڑ دیتے تھے تمہاری عورتوں کو، اور اس میں بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے

آیت 502:50
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ فَرَقۡنَا بِكُمُ الۡبَحۡرَ فَاَنۡجَيۡنٰکُمۡ وَاَغۡرَقۡنَآ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ‏

اور جب ہم نے پھاڑا تمہارے لئے دریا کو تو ہم نے نجات دی تمہیں، اور ہم نے غرق کیا فرعونیوں کو اور تم دیکھ رہے تھے

آیت 512:51
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ وٰعَدۡنَا مُوۡسٰٓى اَرۡبَعِيۡنَ لَيۡلَةً ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَنۡـتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏

اور ہم نے وعدہ کیا موسیٰ سے چالیس راتوں کا پھر تم نے بنا لیا بچھڑے کو (معبود) اس کے بعد، اور تم ظالم ہو گئے

آیت 522:52
پارہ 1صفحہ 9

ثُمَّ عَفَوۡنَا عَنۡكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

پھر ہم نے معاف کر دیا تمہیں اس کے بعد بھی تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 532:53
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَالۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ‏

اور جب ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب اور فرقان (یعنی معجزے) تاکہ تم ہدایت پا سکو

آیت 542:54
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ اِنَّكُمۡ ظَلَمۡتُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ بِاتِّخَاذِكُمُ الۡعِجۡلَ فَتُوۡبُوۡآ اِلٰى بَارِٮِٕكُمۡ فَاقۡتُلُوۡٓا اَنۡفُسَكُمۡؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ عِنۡدَ بَارِٮِٕكُمۡؕ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے، کہ اے میری قوم! تم نے ظلم کیا اپنی جانوں پر بچھڑے کو معبود بنا کر تو (اب) تم توبہ کرو اپنے رب کے پاس، تو قتل کرو اپنے کو آپس میں، یہ بہتر ہے تمہارے لئے (اور) تمہارے رب کے پاس بھی، تو وہ قبول کرے گا تمہاری توبہ بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے

آیت 552:55
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ قُلۡتُمۡ يٰمُوۡسٰى لَنۡ نُّؤۡمِنَ لَـكَ حَتّٰى نَرَى اللّٰهَ جَهۡرَةً فَاَخَذَتۡكُمُ الصّٰعِقَةُ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ‏

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے تم پر یہاں تک کہ ہم اللہ کو دیکھ لیں سامنے پھر تمہیں پکڑ لیا بجلی کی کڑک نے، اور تم دیکھتے رہ گئے

آیت 562:56
پارہ 1صفحہ 9

ثُمَّ بَعَثۡنٰكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِكُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

پھر ہم نے زندہ کر دیا تمہیں تمہاری موت کے بعد بھی، تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 572:57
پارہ 1صفحہ 9

وَظَلَّلۡنَا عَلَيۡکُمُ الۡغَمَامَ وَاَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكُمُ الۡمَنَّ وَالسَّلۡوٰى​ؕ كُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ​ؕ وَمَا ظَلَمُوۡنَا وَلٰـكِنۡ كَانُوۡآ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏

اور ہم نے سایہ کیا تم پر بادل کا اور نازل کیا تم پر من اور سلویٰ (اور کہا کہ) کھاؤ پاکیزہ رزق جو ہم نے تمہیں دیا ہے، اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا، اور لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

آیت 582:58
پارہ 1صفحہ 9

وَاِذۡ قُلۡنَا ادۡخُلُوۡا هٰذِهِ الۡقَرۡيَةَ فَکُلُوۡا مِنۡهَا حَيۡثُ شِئۡتُمۡ رَغَدًا وَّادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّقُوۡلُوۡا حِطَّةٌ نَّغۡفِرۡ لَـكُمۡ خَطٰيٰكُمۡ​ؕ وَسَنَزِيۡدُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور جب ہم نے کہا تم داخل ہو جاؤ اس بستی (بیت المقدس) میں تو تم کھاؤ اس سے جہاں سے چاہو جی بھر کے، اور داخل ہو جاؤ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے اور کہو حِطَّہ (یعنی توبہ) ہم معاف کر دیں گے تمہاری خطائیں اور عنقریب زیادہ دیں گے نیکی کرنے والوں کو

آیت 592:59
پارہ 1صفحہ 9

فَبَدَّلَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلاً غَيۡرَ الَّذِىۡ قِيۡلَ لَهُمۡ فَاَنۡزَلۡنَا عَلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

پھر بدل دی ان ظالموں نے اس بات کو دوسری بات سے جو ان سے کہی گئی تھی، تو ہم نے نازل کیا ان ظالموں پر عذاب آسمان سے، ان کے فسق کی وجہ سے

آیت 602:60
پارہ 1صفحہ 10

وَاِذِ اسۡتَسۡقَىٰ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ فَقُلۡنَا اضۡرِب بِّعَصَاكَ الۡحَجَرَ​ؕ فَانۡفَجَرَتۡ مِنۡهُ اثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنًا​ؕ قَدۡ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَهُمۡ​ؕ کُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ اللّٰهِ وَلَا تَعۡثَوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏

اور جب پانی مانگا موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے (صحرائے سینا میں) تو ہم نے کہا کہ مارو اپنی لاٹھی پتھر پر، تو پھوٹ پڑے اس سے بارہ چشمے یقیناً جان لیا ہر شخص نے اپنے پینے کی جگہ کو (اور ہم نے کہا کہ) کھاؤ اور پیو اللہ کے رزق میں سے، اور نہ پھرو زمین میں فساد کرتے ہوئے

آیت 612:61
پارہ 1صفحہ 10

وَاِذۡ قُلۡتُمۡ يٰمُوۡسٰى لَنۡ نَّصۡبِرَ عَلٰى طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُخۡرِجۡ لَنَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ مِنۡۢ بَقۡلِهَا وَقِثَّـآٮِٕهَا وَفُوۡمِهَا وَعَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا​ؕ قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِىۡ هُوَ اَدۡنٰى بِالَّذِىۡ هُوَ خَيۡرٌ​ؕ اِهۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَـکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ​ؕ وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الذِّلَّةُ وَالۡمَسۡکَنَةُ وَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ​ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّڪَانُوۡا يَعۡتَدُوۡنَ‏

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ہرگز صبر نہیں کریں گے ایک ہی قسم کے کھانے پر، (اس لئے) اپنے رب سے دعا کیجیئے کہ وہ نکالے ہمارے لئے جو چیزیں زمین اگاتی ہے اس کا ساگ اور اس کی ککڑی، اور اس کا گیہوں اور اس کی مسور اور اس کی پیاز، آپ نے کہا کیا تم بدلنا چاہتے ہو بہتر چیز کو ادنیٰ سے! تم اتر جاؤ کسی شہر میں (یہ اس لیے کہ) اب تمہیں وہی ملے گا جو تم نے سوال کیا ہے اور ڈال دی گئی ان پر ذلت اور مسکینی، اور وہ لوٹے اللہ کا غضب لے کر (یعنی مستحق ہوئے) یہ اس لئے کہ وہ انکار کرتے تھے اللہ کی آیتوں کا اور قتل کرتے تھے نبیوں کو ناحق، یہ اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور وہ حد سے آگے بڑھتے تھے

آیت 622:62
پارہ 1صفحہ 11

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالنَّصٰرٰى وَالصّٰبِـِٕـيۡنَ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

بیشک ایمان والے اور یہودی اور نصاریٰ اور صابی (آگ کو پوجنے والے) جو ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور نیک عمل کرے، تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 632:63
پارہ 1صفحہ 11

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ الطُّوۡرَؕ خُذُوۡا مَآ اٰتَيۡنٰكُمۡ بِقُوَّةٍ وَّ اذۡكُرُوۡا مَا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

جب ہم نے وعدہ لیا تم سے، اور بلند کیا تم پر طور پہاڑ کو (اور کہا) لے لو مضبوطی کے ساتھ جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور یاد کرو جو کچھ اسمیں ہے تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 642:64
پارہ 1صفحہ 11

ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ​​ۚ فَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ لَـكُنۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

پھر تم پھر گئے اس کے بعد، تو اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت نہ ہوتی، تو تم خسارہ اٹھانے والے ہو جاتے

آیت 652:65
پارہ 1صفحہ 11

وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ الَّذِيۡنَ اعۡتَدَوۡا مِنۡكُمۡ فِىۡ السَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَهُمۡ كُوۡنُوۡا قِرَدَةً خَاسِـِٔـيۡنَ ​ۚ‏

اور یقیناً تمہیں معلوم ہیں (وہ لوگ) جو حد سے بڑھ گئے تھے ہفتے کے بارے میں (کہ ہفتے کو مچھلی کا شکار نہ کرنا) تو ہم نے کہا ان سے تم ہو جاؤ ذلیل بندر

آیت 662:66
پارہ 1صفحہ 11

فَجَعَلۡنٰهَا نَكٰلاً لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهَا وَمَا خَلۡفَهَا وَمَوۡعِظَةً لِّلۡمُتَّقِيۡنَ‏

تو ہم نے بنا دیا اسے عبرت ان کے اگلوں اور ان کے پچھلوں کے لئے اور نصیحت متقیوں کے لئے

آیت 672:67
پارہ 1صفحہ 11

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُكُمۡ اَنۡ تَذۡبَحُوۡا بَقَرَةً ​ ؕ قَالُوۡآ اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًۡا ​ؕ قَالَ اَعُوۡذُ بِاللّٰهِ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡجٰـهِلِيۡنَ‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے کہ بیشک اللہ حکم دیتا ہے تمہیں کہ تم ذبح کرو ایک گائے تو انہوں نے کہا کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو؟ (آپ نے) کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ہو جاؤ جاہلوں میں سے

آیت 682:68
پارہ 1صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا هِىَ​ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِكۡرٌؕ عَوَانٌۢ بَيۡنَ ذٰلِكَ​ؕ فَافۡعَلُوۡا مَا تُؤۡمَرُوۡنَ‏

انہوں نے کہا اے موسیٰ! دعا کیجیئے ہمارے لئے اپنے رب سے کہ وہ بیان کر دے اس کی ماہیت (یعنی کیسی ہو، آپ نے) فرمایا وہ گائے نہ تو بوڑھی ہو نہ بچھڑی، جوان ہو اس کے درمیان کی تو تم کرو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے

آیت 692:69
پارہ 1صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا لَوۡنُهَا ​ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفۡرَآءُۙ فَاقِعٌ لَّوۡنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِيۡنَ‏

(پھر) انہوں نے کہا دعا کیجیے ہمارے لئے اپنے رب سے کہ وہ بیان کر دے کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟ فرمایا وہ کہتا ہے کہ وہ گائے زرد گہرے رنگ کی ہو، دیکھنے والوں کو بھلی لگے

آیت 702:70
پارہ 1صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا هِىَۙ اِنَّ الۡبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَيۡنَا ؕ وَاِنَّـآ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهۡتَدُوۡنَ‏

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے رب سے (اور) دعا کیجیئے کہ وہ بیان کرے ہمارے لئے کہ وہ کیسی ہو؟ بیشک گائے مشابہ (یعنی خلط ملط) ہو گئی ہے ہم پر، اور بے شک اللہ نے چاہا تو ہم راہ پالیں گے

آیت 712:71
پارہ 1صفحہ 11

قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُوۡلٌ تُثِيۡرُ الۡاَرۡضَ وَلَا تَسۡقِى الۡحَـرۡثَ ​ۚ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيۡهَا ​ؕ قَالُوا الۡـٰٔـنَ جِئۡتَ بِالۡحَـقِّ​ؕ فَذَبَحُوۡهَا وَمَا كَادُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏

کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ اس گائے سے زمین میں نہ ہل جوتا گیا ہو، اور نہ کھیتی کو سیراب کیا گیا ہو، مسلمہ (یعنی درست) ہو اور نہ ہو کوئی داغ اسمیں، انہوں نے کہا اب آپ آئے ہیں حق بات لے کر انہوں نے ذبح کیا اور وہ نہ تھے کرنے والے

آیت 722:72
پارہ 1صفحہ 12

وَ اِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسًا فَادّٰرَءۡتُمۡ فِيۡهَا ​ؕ وَاللّٰهُ مُخۡرِجٌ مَّا كُنۡتُمۡ تَكۡتُمُوۡنَۚ‏

اور جب تم نے قتل کیا ایک شخص کا، پھر الزام ڈالنے لگے ایک دوسرے پر اس میں، اور اللہ ظاہر کرنے والا تھا، جو تم چھپا رہے تھے

آیت 732:73
پارہ 1صفحہ 12

فَقُلۡنَا اضۡرِبُوۡهُ بِبَعۡضِهَا ​ؕ كَذٰلِكَ يُحۡىِ اللّٰهُ الۡمَوۡتٰى ۙ وَيُرِيۡکُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

ہم نے کہا کہ مارو اس (مردے) کو اس (گائے) کے کسی ٹکڑے سے اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مردوں کو، اور وہ دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں، تاکہ تم عقل سے کام لو

آیت 742:74
پارہ 1صفحہ 12

ثُمَّ قَسَتۡ قُلُوۡبُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ فَهِىَ كَالۡحِجَارَةِ اَوۡ اَشَدُّ قَسۡوَةً ​ ؕ وَاِنَّ مِنَ الۡحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنۡهُ الۡاَنۡهٰرُ​ؕ وَاِنَّ مِنۡهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخۡرُجُ مِنۡهُ الۡمَآءُ​ؕ وَاِنَّ مِنۡهَا لَمَا يَهۡبِطُ مِنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

پھر سخت ہو گئے تمہارے دل اس کے بعد تو وہ پتھر جیسے یا اس سے بھی زیادہ سخت ہو گئے، اور بیشک پتھروں میں سے بعض سے پھوٹ پڑتی ہیں نہریں، اور بے شک ان میں سے بعض پھٹ جاتے ہیں تو نکل پڑتا ہے اس سے پانی، اور بعض لڑھک پڑتے ہیں اللہ کے ڈر سے، اور نہیں ہے اللہ غافل تمہارے اعمال سے

آیت 752:75
پارہ 1صفحہ 12

اَفَتَطۡمَعُوۡنَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا لَـكُمۡ وَقَدۡ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ يَسۡمَعُوۡنَ کَلَامَ اللّٰهِ ثُمَّ يُحَرِّفُوۡنَهٗ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا عَقَلُوۡهُ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو کیا تم امید کرتے ہو کہ یہ (یہودی) ایمان لے آئیں گے تم پر، اور یقیناً ان میں ایسے فریق ہیں جو سنتے ہیں اللہ کے کلام کو پھر تحریف کرتے ہیں (یعنی بدل دیتے ہیں) بعد اس کے کہ وہ عقل رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں

آیت 762:76
پارہ 1صفحہ 12

وَاِذَا لَـقُوۡا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡآ اٰمَنَّا  ۖۚ وَاِذَا خَلَا بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ قَالُوۡآ اَ تُحَدِّثُوۡنَهُمۡ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ لِيُحَآجُّوۡكُمۡ بِهٖ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور جب وہ ملتے ہیں ایمان والوں سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم (مسلمانوں کو) وہ باتیں بتاتے ہو جو کھولی ہیں اللہ نے تم پر (کیا جانتے نہیں) کہ یہ حجت قائم کر دیں گے تم پر اس کے بارے میں تمہارے رب کے پاس، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 772:77
پارہ 1صفحہ 12

اَوَلَا يَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

کیا یہ نہیں جانتے کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں؟

آیت 782:78
پارہ 1صفحہ 12

وَ مِنۡهُمۡ اُمِّيُّوۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ الۡكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِىَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ‏

ان میں سے بعض ان پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے سوائے اٹکل کے اور ان کے پاس ظن و گمان کے سوا کچھ نہیں

آیت 792:79
پارہ 1صفحہ 12

فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ يَكۡتُبُوۡنَ الۡكِتٰبَ بِاَيۡدِيۡهِمۡ ثُمَّ يَقُوۡلُوۡنَ هٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ لِيَشۡتَرُوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ فَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ وَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا يَكۡسِبُوۡنَ‏

تو تباہی ہے ان (یہودیوں) کے لئے جو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھوں سے پھر کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے، تاکہ وہ سودا کریں اسکا تھوڑے فائدے کے لئے تو تباہی ہے ان کے لیے جو کچھ لکھا ان کے ہاتھوں نے، اور تباہی ہے ان کے لئے جو کچھ وہ کماتے ہیں

آیت 802:80
پارہ 1صفحہ 12

وَقَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدَةً ​ ؕ قُلۡ اَتَّخَذۡتُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ عَهۡدًا فَلَنۡ يُّخۡلِفَ اللّٰهُ عَهۡدَهٗۤ​ اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں جہنم کی آگ ہرگز نہیں چھوئے گی مگر چند دن (ان سے) کہو کیا تم نے لے رکھا ہے اللہ سے کوئی عہد؟ تو ہرگز اللہ خلاف نہیں کرے گا اپنے وعدے کے، یا تم اللہ پر وہ باتیں کہتے ہو جنہیں تم جانتے نہیں؟

آیت 812:81
پارہ 1صفحہ 12

بَلٰى مَنۡ كَسَبَ سَيِّئَةً وَّاَحَاطَتۡ بِهٖ خَطِيْۤـــَٔتُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

کیوں نہیں؟ جس نے بھی برے کام کئے، اور گھیر لیا اسے اس کی خطاؤں نے، تو وہی جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 822:82
پارہ 1صفحہ 12

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 832:83
پارہ 1صفحہ 12

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَ بَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ لَا تَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰهَ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا وَّذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰکِيۡنِ وَقُوۡلُوۡا لِلنَّاسِ حُسۡنًا وَّاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ ؕ ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡکُمۡ وَاَنۡـتُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

اور جب ہم نے پکا وعدہ لیا بنی اسرائیل سے کہ تم نہ عبادت کرنا اللہ کے سوا (کسی کی) اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور (اسی طرح) رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اور لوگوں کو اچھی باتیں کہنا، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا پھر تم پھر گئے تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم میں سے اور تم منہ موڑنے والے ہو گئے

آیت 842:84
پارہ 1صفحہ 13

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ لَا تَسۡفِكُوۡنَ دِمَآءَكُمۡ وَلَا تُخۡرِجُوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ ثُمَّ اَقۡرَرۡتُمۡ وَاَنۡـتُمۡ تَشۡهَدُوۡنَ‏

اور جب ہم نے تم سے پکا وعدہ لیا کہ نہیں خون بہاؤ گے آپس میں اور تم نہیں نکالو گے اپنوں کو اپنے گھروں سے، پھر تم نے اقرار کیا اور تم اس کے شاہد ہو

آیت 852:85
پارہ 1صفحہ 13

ثُمَّ اَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَاۤءِ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُوۡنَ فَرِيۡقًا مِّنۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِهِمۡ تَظٰهَرُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِؕ وَاِنۡ يَّاۡتُوۡكُمۡ اُسٰرٰى تُفٰدُوۡهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡڪُمۡ اِخۡرَاجُهُمۡ​​ؕ اَفَتُؤۡمِنُوۡنَ بِبَعۡضِ الۡكِتٰبِ وَتَكۡفُرُوۡنَ بِبَعۡضٍ​ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ يَّفۡعَلُ ذٰلِكَ مِنۡکُمۡ اِلَّا خِزۡىٌ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ​ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يُرَدُّوۡنَ اِلٰٓى اَشَدِّ الۡعَذَابِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

پھر تم ہی ہو وہ لوگ جو آپس میں قتال کرتے ہو اور تم بعض فریق کو نکالتے ہو تم اپنوں میں سے ان کے گھروں سے تم مظاہرہ کرتے ہو ان پر گناہ اور زیادتی کا اور اگر وہ آتے ہیں تمہارے پاس قیدی بن کر تو تم فدیہ دیکر انہیں چھڑا لیتے ہو اور (جبکہ) حرام تھا تم پر ان کا نکالنا، تو کیا تم کتاب کے بعض حصے پر ایمان رکھتے ہو اور بعض حصے کا انکار کرتے ہو؟ تو تم میں سے جو بھی ایسا کرے، اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی ہو اور قیامت کے دن وہ لوٹائے جائیں سخت عذاب کی طرف، اور اللہ بے خبر نہیں تمہارے اعمال سے

آیت 862:86
پارہ 1صفحہ 13

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا بِالۡاٰخِرَةِ​ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خرید لی دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے، تو نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 872:87
پارہ 1صفحہ 13

وَ لَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَقَفَّيۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ بِالرُّسُلِ​ وَاٰتَيۡنَا عِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ الۡبَيِّنٰتِ وَاَيَّدۡنٰهُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ​ؕ اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌۢ بِمَا لَا تَهۡوٰٓى اَنۡفُسُكُمُ اسۡتَكۡبَرۡتُمۡ​ۚ فَفَرِيۡقًا كَذَّبۡتُمۡ وَفَرِيۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب اور ہم نے لگا تار بھیجے ان کے بعد رسولوں کو اور ہم نے عطا کئے عیسیٰ ابن مریم کو معجزے، اور ان کی تائید کی روح القدس (جبریل) کے ذریعے، تو جب بھی آئے تمہارے پاس رسول جنہیں تم نے ناپسند کیا اور تم نے تکبر کیا، تو بعض فریق کو تم نے جھٹلایا اور بعض فریق کو تم نے قتل کر ڈالا

آیت 882:88
پارہ 1صفحہ 13

وَقَالُوۡا قُلُوۡبُنَا غُلۡفٌ​ؕ بَل لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَقَلِيۡلًا مَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے، بلکہ اللہ نے لعنت کی ان پر ان کے کفر کیوجہ سے، تو تھوڑے ہی ہیں ان میں جو ایمان لاتے ہیں

آیت 892:89
پارہ 1صفحہ 14

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ كِتٰبٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمۡۙ وَكَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ يَسۡتَفۡتِحُوۡنَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا  ​ۖۚ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِهٖ​ فَلَعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور جب آئی ان (یہودیوں) کے پاس کتاب اللہ کی طرف سے ان کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی، اور اس سے پہلے یہ خود فتح چاہتے تھے (اس قرآنی کتاب کے ذریعہ) کافروں پر، تو جب آگئی ان کے پاس جسے انہوں نے پہچان لیا اور انکار کر دیا، تو اللہ کی لعنت ہو ان کافروں پر

آیت 902:90
پارہ 1صفحہ 14

بِئۡسَمَا اشۡتَرَوۡا بِهٖۤ اَنۡفُسَهُمۡ اَنۡ يَّڪۡفُرُوۡا بِمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بَغۡيًا اَنۡ يُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ​ۚ فَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ عَلٰى غَضَبٍ​ؕ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏

کیا ہی برا سودا کیا انہوں نے اپنے لئے کہ وہ انکار کرتے تھے ضد میں جو اللہ نے نازل کیا، کہ اللہ نازل کرتا ہے اپنا فضل جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تو وہ مستحق ہو گئے غضب در غضب کے اور ان کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے

آیت 912:91
پارہ 1صفحہ 14

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اٰمِنُوۡا بِمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا نُؤۡمِنُ بِمَآ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَيَكۡفُرُوۡنَ بِمَا وَرَآءَهٗ وَهُوَ الۡحَـقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمۡ​ؕ قُلۡ فَلِمَ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡـــۢبِيَآءَ اللّٰهِ مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ اس پر جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں ہم ایمان لاتے ہیں اس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے، اور انکار کرتے ہیں جو اس کے علاوہ ہے حالانکہ وہ (کتاب) برحق ہے تصدیق کرتی ہے (اس کتاب کی) جو ان کے پاس ہے آپ کہہ دیجئے کہ تم نے کیوں قتل کیا اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے؟ اگر تم مؤمن ہو

آیت 922:92
پارہ 1صفحہ 14

وَلَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَنۡـتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏

اور یقیناً آئے تمہارے پاس موسیٰ دلیلیں لے کر، پھر تم نے بنا لیا بچھڑے کو معبود اس کے بعد اور تم ظالم ہو گئے

آیت 932:93
پارہ 1صفحہ 14

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَآ اٰتَيۡنٰکُمۡ بِقُوَّةٍ وَّاسۡمَعُوۡا ​ ؕ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا  وَاُشۡرِبُوۡا فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الۡعِجۡلَ بِکُفۡرِهِمۡ ​ؕ قُلۡ بِئۡسَمَا يَاۡمُرُکُمۡ بِهٖۤ اِيۡمَانُكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور جب ہم نے پکا وعدہ لیا تم سے اور ہم نے بلند کیا تمہارے اوپر طور (پہاڑ) کو (اور کہا) لے لو جو ہم نے عطا کیا تمہیں قوت کے ساتھ، اور سنو (تو) انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی، اور پلا دی گئی ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ان کے کفر کیوجہ سے (ان سے) کہہ دیجیئے کہ کیا ہی برا حکم دیتا ہے تمہیں اس کے ذریعے تمہارا ایمان، اگر تم مؤمن ہو

آیت 942:94
پارہ 1صفحہ 14

قُلۡ اِنۡ كَانَتۡ لَـکُمُ الدَّارُ الۡاٰخِرَةُ عِنۡدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ اگر آخرت کا گھر صرف تمہارے لئے ہے، اللہ کے نزدیک خالص (تمہارے لیے) لوگوں کے علاوہ، تو تم تمنا کرو موت کی اگر تم سچے ہو

آیت 952:95
پارہ 1صفحہ 14

وَ لَنۡ يَّتَمَنَّوۡهُ اَبَدًاۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

اور وہ ہرگز موت کی تمنا نہیں کریں گے کبھی بھی، بسبب جو کمائی بھیجا ہے ان کے ہاتھوں نے، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

آیت 962:96
پارہ 1صفحہ 15

وَلَتَجِدَنَّهُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَيٰوةٍ  ۛۚ وَ مِنَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا​​  ۛۚ يَوَدُّ اَحَدُهُمۡ لَوۡ يُعَمَّرُ اَ لۡفَ سَنَةٍ ۚ وَمَا هُوَ بِمُزَحۡزِحِهٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ يُّعَمَّرَ​ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ ‏

اور (اے نبیؐ) یقیناً تم انہیں دنیا کی زندگی کا بہت حریص پاؤ گے لوگوں میں اور مشرکوں سے بھی زیادہ، چاہتا ہے ان میں کا ہر ایک کہ انہیں عمر دی جائے ہزار سال کی، اور وہ نہیں بچ سکتے اس عذاب سے اگر انہیں عمر دے دی جائے، اور اللہ دیکھ رہا ہے ان کے عمل کو

آیت 972:97
پارہ 1صفحہ 15

قُلۡ مَنۡ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبۡرِيۡلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلۡبِكَ بِاِذۡنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَهُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

(اے نبیؐ) آپ کہہ دیجئے: جو شخص جبرئیل کا دشمن ہے تو بے شک اس نے نازل کیا ہے اس (قرآن) کو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے، جو تصدیق کرنے والا ہے اپنے سے پہلے (کتاب) کی، اور ہدایت اور بشارت ہے مؤمنوں کے لیے

آیت 982:98
پارہ 1صفحہ 15

مَنۡ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕکَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَجِبۡرِيۡلَ وَمِيۡكٰٮلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلۡكٰفِرِيۡنَ‏

جو دشمن ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کا، تو بے شک اللہ (ایسے) کافروں کا دشمن ہے

آیت 992:99
پارہ 1صفحہ 15

وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَآ اِلَيۡكَ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ​​ۚ وَمَا يَكۡفُرُ بِهَآ اِلَّا الۡفٰسِقُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے نازل کیں آپ کی طرف روشن دلیلیں، جن کا انکار سوائے فاسقوں کے کوئی نہیں کرتا

آیت 1002:100
پارہ 1صفحہ 15

اَوَکُلَّمَا عٰهَدُوۡا عَهۡدًا نَّبَذَهٗ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ​ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

یہ لوگ جب بھی کوئی عہد کرتے ہیں تو ان کا ایک گروہ اسے توڑ دیتا ہے، بلکہ ان میں اکثر ایمان نہیں لاتے

آیت 1012:101
پارہ 1صفحہ 15

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمۡ نَبَذَ فَرِيۡقٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَۙ کِتٰبَ اللّٰهِ وَرَآءَ ظُهُوۡرِهِمۡ كَاَنَّهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب آیا ان کے پاس کوئی رسول اللہ کے پاس سے تصدیق کرنے والا جو کچھ ان کے پاس تھا (تو) پھینک دیا بعض فریق نے اہل کتاب میں سے اللہ کی کتاب کو اپنی پیٹھ پیچھے، گویا کہ وہ جانتے نہیں

آیت 1022:102
پارہ 1صفحہ 16

وَاتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّيٰطِيۡنُ عَلٰى مُلۡكِ سُلَيۡمٰنَ​​ۚ وَمَا کَفَرَ سُلَيۡمٰنُ وَلٰـكِنَّ الشَّيٰـطِيۡنَ كَفَرُوۡا يُعَلِّمُوۡنَ النَّاسَ السِّحۡرَ وَمَآ اُنۡزِلَ عَلَى الۡمَلَـکَيۡنِ بِبَابِلَ هَارُوۡتَ وَمَارُوۡتَ​ؕ وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنۡ اَحَدٍ حَتّٰى يَقُوۡلَاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَةٌ فَلَا تَكۡفُرۡؕ​ فَيَتَعَلَّمُوۡنَ مِنۡهُمَا مَا يُفَرِّقُوۡنَ بِهٖ بَيۡنَ الۡمَرۡءِ وَ زَوۡجِهٖ​ؕ وَمَا هُمۡ بِضَآرِّيۡنَ بِهٖ مِنۡ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَيَتَعَلَّمُوۡنَ مَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنۡفَعُهُمۡ​ؕ وَلَقَدۡ عَلِمُوۡا لَمَنِ اشۡتَرٰٮهُ مَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ خَلَاقٍ​ؕ وَلَبِئۡسَ مَا شَرَوۡا بِهٖۤ اَنۡفُسَهُمۡ​ؕ لَوۡ کَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور (ان چیزوں کی) اتباع کرنے لگے جنہیں پڑھتے تھے شیاطین سلیمان کی حکومت میں اور سلیمان نے کفر نہیں کیا، بلکہ شیطانوں نے کفر کیا، وہ سکھایا کرتے تھے لوگوں کو جادو، اور جو نازل کیا گیا دو فرشتوں پر بابل میں ہاروت اور ماروت (پر) وہ دونوں بھی کسی کو نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ بے شک ہم آزمائش کیلئے ہیں تو تم کفر نہ کرو، پھر لوگ ان سے وہ سیکھتے جس سے وہ تفریق ڈالیں میاں اور بیوی کے درمیان، اور نہ وہ کوئی نقصان پہونچا سکتے تھے کسی کو بغیر اللہ کے حکم کے، اور وہ سیکھتے تھے جو انہیں ضرر (یعنی نقصان) پہونچائے اور نفع نہ پہنچائے انہیں اور یقیناً وہ جانتے تھے کہ جس نے اسکا سودا کیا اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور کیا ہی برا سودا کیا انہوں نے اس کام کے ذریعے اپنے لئے کاش کہ یہ جانتے

آیت 1032:103
پارہ 1صفحہ 16

وَلَوۡ اَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَمَثُوۡبَةٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ خَيۡرٌ ؕ​ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر یہ لوگ ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کی طرف سے بہترین ثواب ملتا کاش! یہ جانتے

آیت 1042:104
پارہ 1صفحہ 16

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا وَاسۡمَعُوۡا ​ؕ وَلِلۡڪٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! تم (نبیؐ کو) ”راعنا“ مت کہو (بلکہ) ”انظرنا“ کہو (کہ ہماری طرف توجہ فرمائیے) اور سنو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

آیت 1052:105
پارہ 1صفحہ 16

مَا يَوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَلَا الۡمُشۡرِكِيۡنَ اَنۡ يُّنَزَّلَ عَلَيۡڪُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ يَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

نہیں چاہتے ہیں اہل کتاب کے کافر اور نہ مشرکین کہ نازل ہو تم پر کوئی خیر تمہارے رب کی طرف سے، اللہ خاص کر لیتا ہے اپنی رحمت کیلئے جسے چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

آیت 1062:106
پارہ 1صفحہ 16

مَا نَنۡسَخۡ مِنۡ اٰيَةٍ اَوۡ نُنۡسِهَا نَاۡتِ بِخَيۡرٍ مِّنۡهَآ اَوۡ مِثۡلِهَا ​ؕ اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

جب ہم منسوخ (یعنی رد) کرتے ہیں کسی آیت کو، یا بھلاتے ہیں اسے، ہم لے آتے ہیں اس سے بہتر یا اس جیسی کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 1072:107
پارہ 1صفحہ 16

اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَمَا لَـکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

کیا تجھے علم نہیں کہ بے شک اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہت آسمانوں اور زمین کی اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے علاوہ کوئی ولی اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 1082:108
پارہ 1صفحہ 16

اَمۡ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَسۡـَٔـلُوۡا رَسُوۡلَـكُمۡ كَمَا سُٮِٕلَ مُوۡسٰى مِنۡ قَبۡلُ​ؕ وَمَنۡ يَّتَبَدَّلِ الۡکُفۡرَ بِالۡاِيۡمَانِ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ‏

(اے یہودیو!) کیا تمہارا ارادہ ہے کہ تم سوال کرو اپنے رسول سے جیسا سوال کیا گیا تھا موسیٰ سے اس سے پہلے (کہ اللہ کو سامنے لے آؤ؟) اور جو کوئی بدل لے گا ایمان کو کفر سے تو وہ بھٹک جائے گا سیدھے راستے سے

آیت 1092:109
پارہ 1صفحہ 16

وَدَّ کَثِيۡرٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَوۡ يَرُدُّوۡنَكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ اِيۡمَانِكُمۡ كُفَّارًا ۖۚ حَسَدًا مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡحَـقُّ​ ۚ فَاعۡفُوۡا وَاصۡفَحُوۡا حَتّٰى يَاۡتِىَ اللّٰهُ بِاَمۡرِهٖ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى کُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

چاہتے ہیں بہت سے اہل کتاب کے تمہیں لوٹا دیں ایمان لے آنے کے بعد کفر پر وہ حسد کرتے ہیں اپنے دل میں بعد اسکے کہ بیان ہو چکا ان کے سامنے حق تو تم معاف کر دو اور درگزر کر دو یہاں تک کہ لے آئے اللہ اپنا حکم بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

آیت 1102:110
پارہ 1صفحہ 17

وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ  ​ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور جو تم آگے بھیجو گے اپنے لئے خیر میں سے تم پالو گے اسے اللہ کے پاس، بے شک اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے

آیت 1112:111
پارہ 1صفحہ 17

وَقَالُوۡا لَنۡ يَّدۡخُلَ الۡجَـنَّةَ اِلَّا مَنۡ كَانَ هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى​ؕ تِلۡكَ اَمَانِيُّهُمۡ​ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز داخل نہ ہو گا جنت میں یہود و نصاریٰ کے سوا اور کوئی، یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں (ان سے) کہو کہ لے آؤ کوئی دلیل اگر تم سچے ہو؟

آیت 1122:112
پارہ 1صفحہ 17

بَلٰى مَنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَلَهٗۤ اَجۡرُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

کیوں نہیں؟ جو بھی جھکا دے اپنے آپ کو اللہ کے سامنے اور وہ محسن ہے تو اس کے لئے اس کا اجر ہے اس کے رب کے پاس، اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہو گا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 1132:113
پارہ 1صفحہ 17

وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ لَـيۡسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَىۡءٍ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَـيۡسَتِ الۡيَهُوۡدُ عَلٰى شَىۡءٍۙ وَّهُمۡ يَتۡلُوۡنَ الۡكِتٰبَؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ مِثۡلَ قَوۡلِهِمۡ​ۚ فَاللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

اور کہتے ہیں یہود کہ نہیں ہے نصرانی کسی شئی (یعنی حق) پر اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی نہیں ہے کسی شئی (یعنی حق) پر، حالانکہ یہ دونوں کتاب (یعنی تورات) پڑھتے ہیں اسی طرح کی بات وہ بھی کہتے ہیں جو علم نہیں رکھتے تو اللہ فیصلہ کر دے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں

آیت 1142:114
پارہ 1صفحہ 17

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنۡ يُّذۡكَرَ فِيۡهَا اسۡمُهٗ وَسَعٰـى فِىۡ خَرَابِهَا ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ مَا كَانَ لَهُمۡ اَنۡ يَّدۡخُلُوۡهَآ اِلَّا خَآٮِٕفِيۡنَ ؕ لَهُمۡ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ وَّلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو منع کرے اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کے ذکر سے اور کوشش کرے ان میں خرابی کی، ایسے لوگوں کو خوف کھاتے ہوئے اس میں داخل ہونا چاہئے، ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے

آیت 1152:115
پارہ 1صفحہ 17

وَلِلّٰهِ الۡمَشۡرِقُ وَالۡمَغۡرِبُ​ فَاَيۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجۡهُ اللّٰهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے تو تم جدھر بھی پھرو تو ادھر ہی اللہ کا رخ ہے، بیشک اللہ وسعت والا اور بڑے علم والا ہے

آیت 1162:116
پارہ 1صفحہ 17

وَقَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا ۙ​ سُبۡحٰنَهٗ ​ؕ بَل لَّهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ كُلٌّ لَّهٗ قَانِتُوۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ بنا ڈالی ہیں اللہ نے اولاد، وہ پاک ہے (ایسی باتوں سے) بلکہ اسی کے لیے ہے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے (اور) ہر ایک اس کا فرمانبردار ہے

آیت 1172:117
پارہ 1صفحہ 17

بَدِيۡعُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

وہ پہلا پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جب وہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا تو صرف کہہ دیتا ہے کہ ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے

آیت 1182:118
پارہ 1صفحہ 18

وَقَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ لَوۡلَا يُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوۡ تَاۡتِيۡنَآ اٰيَةٌ ​ ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّثۡلَ قَوۡلِهِمۡؕ​ تَشَابَهَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ​ؕ قَدۡ بَيَّنَّا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ‏

اور کہا اسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہ اللہ تعالیٰ ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا، یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی نشانی؟ ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی (ان کے، اور) ان کے دل ایک جیسے ہیں یقیناً ہم نے بیان کر دی ہیں نشانیاں یقین کرنے والوں کے لئے

آیت 1192:119
پارہ 1صفحہ 18

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ​ وَّلَا تُسۡـَٔـلُ عَنۡ اَصۡحٰبِ الۡجَحِيۡمِ‏

ہم نے بھیجا ہے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور آپ سے سوال نہیں کیا جائے گا جہنمیوں کے بارے میں

آیت 1202:120
پارہ 1صفحہ 18

وَلَنۡ تَرۡضٰى عَنۡكَ الۡيَهُوۡدُ وَلَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمۡ​ؕ قُلۡ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الۡهُدٰى​ؕ وَلَٮِٕنِ اتَّبَعۡتَ اَهۡوَآءَهُمۡ بَعۡدَ الَّذِىۡ جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ​ۙ مَا لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

اور ہرگز راضی نہیں ہوں گے آپ سے یہود و نصاریٰ جب تک کہ آپ اتباع نہ کریں ان کی ملت کی آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے اتباع کی ان کی خواہشوں کی بعد اس کے جبکہ آچکا ہے آپ کے پاس علم، تو نہ ہو گا آپ کے لیے اللہ کی طرف سے کوئی ولی اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 1212:121
پارہ 1صفحہ 18

اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَتۡلُوۡنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ​ ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے پڑھتے ہیں اس کے حق کے ساتھ وہی اس (قرآن) پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 1222:122
پارہ 1صفحہ 18

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَنِّىۡ فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں اور بیشک میں نے تو فضیلت دے رکھی تھی تمہیں تمام جہانوں پر

آیت 1232:123
پارہ 1صفحہ 18

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡـًٔـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا تَنۡفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جس دن نہ بدلہ دیگا کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی، نہ کسی شخص سے کوئی بدلہ قبول کیا جائے گا، اور نہ نفع دے گی اسے کوئی شفاعت، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 1242:124
پارہ 1صفحہ 18

وَاِذِ ابۡتَلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّ ​ؕ قَالَ اِنِّىۡ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ​ؕ قَالَ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ ​ؕ قَالَ لَا يَنَالُ عَهۡدِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

جب آزمایا ابراہیم کو ان کے رب نے چند باتوں سے تو انہوں نے سب کو پورا کر دیا، تو اللہ نے فرمایا کہ بیشک میں تمہیں لوگوں کا امام بناؤں گا، کہا اور میری اولاد کو بھی، فرمایا: نہیں پائیں گے میرے وعدے کو ظالم لوگ

آیت 1252:125
پارہ 1صفحہ 19

وَاِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَيۡتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَاَمۡنًا ؕ وَاتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰهٖمَ مُصَلًّى​ ؕ وَعَهِدۡنَآ اِلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ اَنۡ طَهِّرَا بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِيۡنَ وَالۡعٰكِفِيۡنَ وَالرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ‏

اور جب ہم نے بنائی بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن کی جگہ، اور تم بناؤ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ اور ہم نے وعدہ لیا ابراہیم اور اسماعیل سے کہ تم دونوں پاک رکھو میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے

آیت 1262:126
پارہ 1صفحہ 19

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارۡزُقۡ اَهۡلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنۡ اٰمَنَ مِنۡهُمۡ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ؕ قَالَ وَمَنۡ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِيۡلًا ثُمَّ اَضۡطَرُّهٗۤ اِلٰى عَذَابِ النَّارِ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏‏

جب ابراہیم نے کہا، اے میرے رب! تو بنا اس شہر کو امن والا اور یہاں کے رہنے والوں کو رزق دے پھلوں سے ان میں جو ایمان رکھتا ہوں اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اللہ نے فرمایا جو کفر کرے گا اسے بھی میں تھوڑا فائدہ دوں گا، پھر میں مجبور کروں گا اسے آگ کے عذاب کی طرف اور وہ برا ٹھکانہ ہے

آیت 1272:127
پارہ 1صفحہ 19

وَاِذۡ يَرۡفَعُ اِبۡرٰهٖمُ الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَيۡتِ وَاِسۡمٰعِيۡلُؕ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ​ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور جب بلند کر رہے تھے ابراہیم اور اسماعیل بیت اللہ کی بنیادیں (اور کہہ رہے تھے) اے ہمارے رب! تو قبول فرما ہم سے، بے شک تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے

آیت 1282:128
پارہ 1صفحہ 19

رَبَّنَا وَاجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَيۡنِ لَـكَ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِنَآ اُمَّةً مُّسۡلِمَةً لَّكَ وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبۡ عَلَيۡنَا ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! تو بنا ہمیں فرمانبردار اپنا، اور ہماری اولاد میں سے امتِ مسلمہ (بنا) تو اپنے لئے، اور سکھا ہمیں ہمارے حج کے ارکان اور ہماری توبہ قبول فرما، بیشک تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

آیت 1292:129
پارہ 1صفحہ 19

رَبَّنَا وَابۡعَثۡ فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَ يُزَكِّيۡهِمۡ​ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے جو پڑھ کر سنائے ان کے پاس تیری آیتیں اور سکھائے انہیں کتاب اور حکمت اور پاک کرے انہیں (شرک سے) بے شک تو ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 1302:130
پارہ 1صفحہ 19

وَمَنۡ يَّرۡغَبُ عَنۡ مِّلَّةِ اِبۡرٰهٖمَ اِلَّا مَنۡ سَفِهَ نَفۡسَهٗ ​ؕ وَلَقَدِ اصۡطَفَيۡنٰهُ فِى الدُّنۡيَا ​ۚ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور وہی بے رغبتی کرے گا ملتِ ابراہیم سے جو اپنے آپ میں بیوقوف ہو گا، اور یقیناً ہم نے چن لیا اسے دنیا میں اور بیشک آخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہے

آیت 1312:131
پارہ 1صفحہ 19

اِذۡ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسۡلِمۡ​ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

جب کہا ان سے ان کے رب نے، فرمانبردار ہو جاؤ، انہوں نے کہا، میں فرمانبردار ہوں رب العالمین کے لئے

آیت 1322:132
پارہ 1صفحہ 19

وَوَصّٰى بِهَآ اِبۡرٰهٖمُ بَنِيۡهِ وَ يَعۡقُوۡبُؕ يٰبَنِىَّ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰى لَـكُمُ الدِّيۡنَ فَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَاَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَؕ‏‏

اور وصیت کی اسی کی ابراہیم نے اپنی اولاد کو اور یعقوب نے، کہ اے میرے بچو! بیشک اللہ نے پسند کیا ہے تمہارے لئے اس دین کو تو تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان ہو کر ہی مرنا

آیت 1332:133
پارہ 1صفحہ 20

اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ حَضَرَ يَعۡقُوۡبَ الۡمَوۡتُۙ اِذۡ قَالَ لِبَنِيۡهِ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِىۡؕ قَالُوۡا نَعۡبُدُ اِلٰهَكَ وَاِلٰهَ اٰبَآٮِٕكَ اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ وَّنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏

کیا تم موجود تھے (اس وقت) جب آئی یعقوب کو موت؟ جب کہا انہوں نے اپنی اولاد کو کہ تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد؟ تو سب نے کہا کہ ہم عبادت کریں گے آپ کے معبود کی اور آپ کے آباء و اجداد ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق (علیہم السلام) کے معبود کی جو معبودِ واحد ہے، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

آیت 1342:134
پارہ 1صفحہ 20

تِلۡكَ اُمَّةٌ قَدۡ خَلَتۡ​ۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَـكُمۡ مَّا كَسَبۡتُمۡ​ۚ وَلَا تُسۡـَٔـلُوۡنَ عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

وہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی، جو انہوں نے کمایا وہ ان کے لئے ہے اور جو تم کماؤ گے تمہارے لئے ہے اور تم سے نہیں سوال کیا جائے گا ان کے اعمال کے بارے میں

آیت 1352:135
پارہ 1صفحہ 20

وَقَالُوۡا کُوۡنُوۡا هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى تَهۡتَدُوۡا ​ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّةَ اِبۡرٰهٖمَ حَنِيۡفًا ​ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ ہو جاؤ یہودی یا نصاریٰ تو ہدایت پا جاؤ گے تم کہو بلکہ ملتِ ابراہیم ہی یکسو دین ہے (اللہ کا راستہ) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے

آیت 1362:136
پارہ 1صفحہ 20

قُوۡلُوۡٓا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَآ اُنۡزِلَ اِلَيۡنَا وَمَآ اُنۡزِلَ اِلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَمَآ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَعِيۡسٰى وَمَآ اُوۡتِىَ النَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ۚ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏

تم کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس چیز پر جو نازل کی گئی ہماری طرف اور جو نازل کی گئی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد پر اور جو دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو اور جو دیا گیا نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ہم نہیں فرق کرتے ان میں سے کسی کے درمیان، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

آیت 1372:137
پارہ 1صفحہ 20

فَاِنۡ اٰمَنُوۡا بِمِثۡلِ مَآ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖ فَقَدِ اهۡتَدَوْا ​ۚ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا هُمۡ فِىۡ شِقَاقٍ​ ۚ فَسَيَكۡفِيۡکَهُمُ اللّٰهُ ​ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُؕ‏

تو اگر وہ ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تو وہ ہدایت پا جائیں گے، اور اگر وہ منہ پھیرتے ہیں تو وہ ضد میں ہیں تو عنقریب کافی ہو گا اللہ آپ کے لیے ان کے بنسبت، اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے

آیت 1382:138
پارہ 1صفحہ 20

صِبۡغَةَ اللّٰهِ ​ۚ وَمَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبۡغَةً  وَّنَحۡنُ لَهٗ عٰبِدُوۡنَ‏

اللہ کا رنگ (تقویٰ اختیار کرو) اور اللہ سے بہتر رنگ کس کا ہو گا؟ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

آیت 1392:139
پارہ 1صفحہ 20

قُلۡ اَ تُحَآجُّوۡنَـنَا فِى اللّٰهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّکُمۡۚ وَلَنَآ اَعۡمَالُـنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُكُمۡۚ وَنَحۡنُ لَهٗ مُخۡلِصُوۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجیئے کیا تم (یہودیو!) جھگڑتے ہو ہم سے اللہ کے بارے میں جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، اور ہم اسی (اللہ) کے لئے مخلص ہیں

آیت 1402:140
پارہ 1صفحہ 20

اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطَ كَانُوۡا هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى​ؕ قُلۡ ءَاَنۡـتُمۡ اَعۡلَمُ اَمِ اللّٰهُ​ ؕ وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَتَمَ شَهَادَةً عِنۡدَهٗ مِنَ اللّٰهِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا تم (یہودیو!) کہتے ہو کہ بیشک ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد یہودی یا نصرانی تھے؟ کہہ دو کہ کیا تم زیادہ جانتے ہو، یا اللہ؟ اور کون ہو گا اس سے بڑا ظالم جو چھپائے گواہی اپنے پاس اللہ کی طرف سے آئی ہوئی؟ اور اللہ غافل نہیں تمہارے اعمال سے

آیت 1412:141
پارہ 1صفحہ 20

تِلۡكَ اُمَّةٌ قَدۡ خَلَتۡ​ۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَـكُمۡ مَّا كَسَبۡتُمۡ​ۚ وَلَا تُسۡـَٔـلُوۡنَ عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

وہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی، جو انہوں نے کمایا وہ ان کے لئے ہے اور جو تم کماؤ گے تمہارے لئے ہے، اور تم سے نہیں سوال کیا جائے گا ان کے اعمال کے بارے میں