←تمام پارے (All Juz)پارہ 17 • 190 آیات • صفحات 291 تا 308

اقترب

Juz 17
آیت 121:1
سورۃ 21•صفحہ 291

اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ مُّعۡرِضُوۡنَ​ۚ‏

قریب ہے لوگوں کے حساب کا وقت اور وہ غفلت میں پڑ کر منہ پھیرے ہوئے ہیں

آیت 221:2
سورۃ 21•صفحہ 291

مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ مُّحۡدَثٍ اِلَّا اسۡتَمَعُوۡهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَۙ‏

جب بھی آتی ہے ان کے پاس کوئی نصیحت ان کے رب کی طرف سے نئی وہ سنتے ہیں اسے اور وہ کھیل سمجھتے ہیں

آیت 321:3
سورۃ 21•صفحہ 291

لَاهِيَةً قُلُوۡبُهُمۡ​ ؕ وَاَسَرُّوا النَّجۡوَى​ۖ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ​ۖ هَلۡ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ​ ۚ اَفَتَاۡتُوۡنَ السِّحۡرَ وَاَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ‏

غفلت میں ہیں ان کے دل، اور وہ چھپ کے مشورہ کرتے ہیں جو ظالم ہیں (کہتے ہیں) یہ تو بشر (یعنی انسان) ہے تمہاری طرح، تو کیا تم جاتے ہو جادو کے پاس (باتیں سننے) اور جب کہ تم دیکھ رہے ہو

آیت 421:4
سورۃ 21•صفحہ 291

قٰلَ رَبِّىۡ يَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ​ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

کہا (رسول نے) میرا رب جانتا ہے باتیں جو ہے آسمان اور زمین میں، اور وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے

آیت 521:5
سورۃ 21•صفحہ 291

بَلۡ قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۢ بَلِ افۡتَـرٰٮهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٌ ​ ۖۚ فَلۡيَاۡتِنَا بِاٰيَةٍ كَمَاۤ اُرۡسِلَ الۡاَوَّلُوۡنَ‏

بلکہ وہ کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) بیہودہ خواب ہے بلکہ گھڑ لیا ہے اس (قرآن) کو بلکہ وہ شاعر ہے، تو (نبی کو) چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی معجزہ لے آئے، جس طرح بھیجے گئے تھے پہلے (انبیاء)

آیت 621:6
سورۃ 21•صفحہ 291

مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا​ۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

جو بستی بھی ان سے پہلے ایمان نہیں لائی اسے ہم نے ہلاک کر دیا، تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟

آیت 721:7
سورۃ 21•صفحہ 291

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ​ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور ہم نے رسول بنا کر بھیجا تھا تم سے پہلے بھی مردوں کو، ہم نے وحی کی تھی ان کی طرف، تو تم پوچھ لو علم والوں سے (یعنی اہل کتاب سے) اگر تم نہیں جانتے

آیت 821:8
سورۃ 21•صفحہ 291

وَمَا جَعَلۡنٰهُمۡ جَسَدًا لَّا يَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوۡا خٰلِدِيۡنَ‏

اور ہم نے نہیں بنائے تھے ان لوگوں کے ایسے جسم کہ وہ (پہلے کے انبیاء) کھانا نہ کھاتے ہوں، اور نہ تھے وہ ہمیشہ رہنے والے

آیت 921:9
سورۃ 21•صفحہ 291

ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

پھر ہم نے سچ کر دیا ان کا وعدہ تو ہم نے نجات دی انہیں اور جسے ہم نے چاہا، اور ہم نے ہلاک کر دیا (مسرفین یعنی) حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 1021:10
سورۃ 21•صفحہ 291

لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ كِتٰبًا فِيۡهِ ذِكۡرُكُمۡ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

یقیناً ہم نے نازل کی ہے تمہاری طرف وہ کتاب جس میں نصیحت ہے تمہارے لئے، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 1121:11
سورۃ 21•صفحہ 292

وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ كَانَتۡ ظَالِمَةً وَّاَنۡشَاۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ‏

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے تباہ کر دیا ہے جو ظالم تھیں، اور ہم نے پیدا کیا ان کے بعد دوسری قوموں کو

آیت 1221:12
سورۃ 21•صفحہ 292

فَلَمَّاۤ اَحَسُّوۡا بَاۡسَنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَرۡكُضُوۡنَؕ‏

تو جب انہوں نے محسوس کیا ہمارے عذاب کو، تو وہ وہاں سے بھاگنے لگے

آیت 1321:13
سورۃ 21•صفحہ 292

لَا تَرۡكُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰى مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِيۡهِ وَمَسٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُوۡنَ‏

مت بھاگو اور لوٹ آؤ جہاں تم نے عیش کیا ہے، اور (آؤ) تم اپنے گھروں میں تاکہ تم سے سوال کیا جائے

آیت 1421:14
سورۃ 21•صفحہ 292

قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

وہ کہنے لگے ہائے ہماری تباہی! بے بیشک ہم ہی ظالم ہیں

آیت 1521:15
سورۃ 21•صفحہ 292

فَمَا زَالَتۡ تِّلۡكَ دَعۡوٰٮهُمۡ حَتّٰى جَعَلۡنٰهُمۡ حَصِيۡدًا خٰمِدِيۡنَ‏

تو مسلسل یہی پکار رہی ان (کافروں) کی یہاں تک کہ ہم نے بنا دیا انہیں کٹی ہوئی کھیتی اور وہ بجھ کر رہ گئے

آیت 1621:16
سورۃ 21•صفحہ 292

وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ‏

اور نہیں ہم نے پیدا کیا آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے لہو و لعب (یعنی کھیل تماشہ)

آیت 1721:17
سورۃ 21•صفحہ 292

لَوۡ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ لَهۡوًا لَّا تَّخَذۡنٰهُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ  ۖ اِنۡ كُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏

اور اگر ہمارا ارادہ ہوتا کہ ہم بنائیں کھیل تو یقینا ہم بنا لیتے اسے اپنی طرف سے، اگر ہمیں یہی کرنا ہوتا

آیت 1821:18
سورۃ 21•صفحہ 292

بَلۡ نَـقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ عَلَى الۡبَاطِلِ فَيَدۡمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ​ ؕ وَلَـكُمُ الۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ‏

بلکہ ہم پھینک مارتے ہیں حق کو باطل پر، تو وہ دماغ نکال دیتا ہے اس (باطل) کا تو وہ ہوتا ہی ہے مٹنے والا، اور تمہارے لئے افسوس ہے (ان باتوں میں) جو تم بناتے ہو

آیت 1921:19
سورۃ 21•صفحہ 292

وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَ​ۚ‏

اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور جو اس کے پاس ہیں (فرشتے) وہ تکبر نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہ وہ تھکتے ہیں

آیت 2021:20
سورۃ 21•صفحہ 292

يُسَبِّحُوۡنَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفۡتُرُوۡنَ‏

وہ تسبیح کرتے ہیں رات اور دن، وہ سستی نہیں کرتے

آیت 2121:21
سورۃ 21•صفحہ 292

اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِهَةً مِّنَ الۡاَرۡضِ هُمۡ يُنۡشِرُوۡنَ‏

کیا انہوں نے بنا رکھا ہے معبود زمین کی چیزوں سے وہ انہیں زندہ کریں گے؟

آیت 2221:22
سورۃ 21•صفحہ 292

لَوۡ كَانَ فِيۡهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَـفَسَدَتَا​ۚ فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‏

اگر ان دونوں میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتا تو دونوں فساد زدہ ہو جاتے، تو پاک ہے اللہ جو رب ہے عرش کا ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں

آیت 2321:23
سورۃ 21•صفحہ 292

لَا يُسۡــَٔـلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسۡـَٔــلُوۡنَ‏

نہیں پوچھا جا سکتا جو کچھ وہ (اللہ) کرتا ہے، اور ان سے پوچھا جائیگا

آیت 2421:24
سورۃ 21•صفحہ 292

اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً ​ ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ​ ۚ هٰذَا ذِكۡرُ مَنۡ مَّعِىَ وَذِكۡرُ مَنۡ قَبۡلِىۡ​ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ الۡحَـقَّ​ فَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

کیا انہوں نے بنا رکھا ہے اس کے علاوہ معبود، کہہ دو لے آؤ تم اپنی دلیل، یہ (قرآن) دلیل ہے میرے ساتھ والوں کی، اور دلیل ہیں (کتابیں) مجھ سے پہلے والوں کی، بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے حق کو، اور وہ اعراض کرتے ہیں (حق سے)

آیت 2521:25
سورۃ 21•صفحہ 293

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا نُوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدُوۡنِ‏

تم سے پہلے کوئی رسول مگر ہم نے وحی کی اس کی طرف، کہ بیشک نہیں ہے کوئی معبود میرے سوا، تو تم میری ہی عبادت کرو

آیت 2621:26
سورۃ 21•صفحہ 293

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا​ سُبۡحٰنَهٗ​ ؕ بَلۡ عِبَادٌ مُّكۡرَمُوۡنَ ۙ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ رحمان نے اولاد بنالی ہے، وہ پاک ہے اس سے، بلکہ وہ (یعنی عیسیٰ) مکرم بندے ہیں

آیت 2721:27
سورۃ 21•صفحہ 293

لَا يَسۡبِقُوۡنَهٗ بِالۡقَوۡلِ وَهُمۡ بِاَمۡرِهٖ يَعۡمَلُوۡنَ‏

نہیں (انبیاء) آگے بڑھتے اس سے بات کرنے میں، اور وہ اسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں

آیت 2821:28
سورۃ 21•صفحہ 293

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَ لَا يَشۡفَعُوۡنَۙ اِلَّا لِمَنِ ارۡتَضٰى وَهُمۡ مِّنۡ خَشۡيَـتِهٖ مُشۡفِقُوۡنَ‏

وہ (اللہ) جانتا ہے جو ان کے آگے اور جو ان کے پیچھے ہے، اور نہیں (فرشتے) شفاعت کرتے مگر اسی کے لیے جس سے (اللہ) راضی ہو، اور وہ اس کے خوف سے ڈرتے ہیں

آیت 2921:29
سورۃ 21•صفحہ 293

وَمَنۡ يَّقُلۡ مِنۡهُمۡ اِنِّىۡۤ اِلٰـهٌ مِّنۡ دُوۡنِهٖ فَذٰلِكَ نَجۡزِيۡهِ جَهَـنَّمَ​ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور جو کوئی یہ کہے ان (لوگوں) میں سے، کہ بیشک میں خدا ہوں اس (خدا) کے سوا، تو اس پر ہم سزا دیں گے اسے جہنم کی، اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں ظالموں کو

آیت 3021:30
سورۃ 21•صفحہ 293

اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَـتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا​ ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ​ ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

کیا نہیں دیکھا ان لوگوں نے جو کافر ہیں کہ بیشک تمام آسمان اور زمین جڑے ہوئے تھے، تو ہم نے جدا کر دیا ان دونوں کو، اور ہم نے بنایا پانی سے ہر جاندار چیز کو، کیا وہ پھر بھی نہیں ایمان لاتے

آیت 3121:31
سورۃ 21•صفحہ 293

وَجَعَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ‏

اور ہم نے بنائے زمین میں پہاڑ، تاکہ وہ جھک نہ جائیں انہیں لے کر، اور ہم نے بنائے اس میں کشادہ راستے، تاکہ وہ راہ پائیں (یعنی ان پر چلیں)

آیت 3221:32
سورۃ 21•صفحہ 293

وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۖۚ وَّهُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهَا مُعۡرِضُوۡنَ‏

اور ہم نے بنایا آسمان کو محفوظ چھت اور وہ اس (آسمان) کی نشانیوں سے اعراض کرتے ہیں

آیت 3321:33
سورۃ 21•صفحہ 293

وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ​ؕ كُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے پیدا کئے رات اور دن اور سورج اور چاند سب اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں (یعنی کام کر رہے ہیں)

آیت 3421:34
سورۃ 21•صفحہ 293

وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ الۡخُـلۡدَ​ ؕ اَفَا۟ٮِٕن مِّتَّ فَهُمُ الۡخٰـلِدُوۡنَ‏

اور ہم نے نہیں بنایا کسی بشر کو تجھ سے پہلے ہمیشہ رہنے والا، تو کیا اگر تم مر جاؤ گے تو یہ ہمیشہ رہیں گے

آیت 3521:35
سورۃ 21•صفحہ 293

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ​ؕ وَنَبۡلُوۡكُمۡ بِالشَّرِّ وَالۡخَيۡرِ فِتۡنَةً​  ؕ وَاِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ‏

ہر شخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم آزماتے ہیں تمہیں برائی اور بھلائی سے اور ہماری طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 3621:36
سورۃ 21•صفحہ 294

وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ يَذۡكُرُ اٰلِهَـتَكُمۡ​ۚ وَهُمۡ بِذِكۡرِ الرَّحۡمٰنِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

اور جب دیکھتے ہیں تمہیں وہ لوگ جو کافر ہیں (تو) تمہارا مذاق اڑاتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) کیا یہی شخص ہے جو تذکرہ کرتا ہے تمہارے معبودوں کا، اور وہ رحمان کے ذکر سے انکاری ہیں

آیت 3721:37
سورۃ 21•صفحہ 294

خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ عَجَلٍ​ؕ سَاُورِيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنِ‏

پیدا کیا گیا ہے انسان کو جلد باز، میں جلد ہی تمہیں اپنی نشانیاں (یعنی سزا) دکھاؤں گا، تو تم جلدی نہ کرو

آیت 3821:38
سورۃ 21•صفحہ 294

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ (سچا یعنی عذاب کا) اگر تم سچے ہو

آیت 3921:39
سورۃ 21•صفحہ 294

لَوۡ يَعۡلَمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا حِيۡنَ لَا يَكُفُّوۡنَ عَنۡ وُّجُوۡهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

کاش! جان لیں یہ کافر اس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے مونہوں سے آگ کو اور نہ اپنی پیٹھوں سے، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 4021:40
سورۃ 21•صفحہ 294

بَلۡ تَاۡتِيۡهِمۡ بَغۡتَةً فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏

بلکہ وہ (قیامت) آئے گی ان پر اچانک تو وہ مبہوت (یعنی ہکا بکا) کر دے گی انہیں، تو وہ نہ طاقت رکھ سکیں گے اسے رد کرنے کی، اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

آیت 4121:41
سورۃ 21•صفحہ 294

وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور یقیناً مذاق اڑایا گیا ہے رسولوں کا تم سے پہلے بھی، تو الٹا پڑا جنہوں نے مذاق اڑایا تھا ان میں سے ان ہی پر جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

آیت 4221:42
سورۃ 21•صفحہ 294

قُلۡ مَنۡ يَّكۡلَـؤُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِ​ؕ بَلۡ هُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

(اے نبی) کہہ دو کون حفاظت کرتا ہے تمہاری رات اور دن میں رحمان (کی پکڑ) سے (اگر رحمان چاہے) پھر بھی وہ اپنے رب کے ذکر سے اعراض کرتے ہیں

آیت 4321:43
سورۃ 21•صفحہ 294

اَمۡ لَهُمۡ اٰلِهَةٌ تَمۡنَعُهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ​ؕ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَ اَنۡفُسِهِمۡ وَلَا هُمۡ مِّنَّا يُصۡحَبُوۡنَ‏

کیا ان کے معبود ہیں جو بچا لیتے ہیں انہیں ہمارے علاوہ سے، وہ نہیں طاقت رکھتے خود اپنی مدد کی، اور نہ ہی وہ ہمارے مقابلے میں مصاحبت کر سکتے (یعنی ساتھ دے سکتے)

آیت 4421:44
سورۃ 21•صفحہ 294

بَلۡ مَتَّـعۡنَا هٰٓؤُلَاۤءِ وَ اٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى طَالَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ ​ؕ اَفَلَا يَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِى الۡاَرۡضَ نَـنۡقُصُهَا مِنۡ اَطۡرَافِهَا ؕ​ اَفَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏

بلکہ ہم نے فائدہ دیا ان کو اور ان کے باپ دادا کو، یہاں تک کہ لمبا ہوا ان پر زمانہ، کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ بے شک ہم زمین کو گھٹاتے چلے جا رہے ہیں ہر طرف سے (دین کو غالب کر کے) تو کیا یہ غالب آجائیں گے

آیت 4521:45
سورۃ 21•صفحہ 294

قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُكُمۡ بِالۡوَحۡىِ ​​ۖ وَلَا يَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا يُنۡذَرُوۡنَ‏

کہہ دو کہ میں تو صرف ڈراتا ہوں تمہیں وحی کے ذریعہ سے، اور نہیں سنتے یہ بہرے پکار کو جب انہیں ڈرایا جاتا ہے

آیت 4621:46
سورۃ 21•صفحہ 294

وَلَٮِٕنۡ مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُوۡلُنَّ يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

اور اگر پہونچ جائے انہیں ایک جھونکا تیرے رب کے عذاب کا، تو ضرور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! بیشک ہم ہی ظالم تھے

آیت 4721:47
سورۃ 21•صفحہ 295

وَنَضَعُ الۡمَوَازِيۡنَ الۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَـفۡسٌ شَيۡــًٔـا​ ؕ وَاِنۡ كَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَيۡنَا بِهَا​ ؕ وَكَفٰى بِنَا حٰسِبِيۡنَ‏

اور ہم قائم کریں گے میزان (یعنی ترازو) انصاف کی قیامت کے دن، تو نہ ظلم کیا جائے گا کسی شخص پر کچھ بھی، اور اگر ہو گا رائی کے دانے کے برابر (کوئی بھی عمل) تو ہم لے آئیں گے اسے، اور کافی ہیں ہم حساب لینے کے لئے

آیت 4821:48
سورۃ 21•صفحہ 295

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی (کتاب) موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ کرنے والی، اور روشنی دینے والی، اور نصیحت کرنے والی متقیوں کو

آیت 4921:49
سورۃ 21•صفحہ 295

الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ‏

جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اور یہی ہیں وہ جو قیامت سے بھی ڈرتے ہیں

آیت 5021:50
سورۃ 21•صفحہ 295

وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُ​ؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ‏

اور یہ (قرآن) مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، تو کیا تم (اے اہل مکہ) اس کے انکاری ہو

آیت 5121:51
سورۃ 21•صفحہ 295

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ رُشۡدَهٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِيۡنَ​ۚ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی تھی ابراہیم کو اس (دین) کی سمجھ (نبوت سے) پہلے ہی اور ہم اسے جانتے تھے (کہ اس لائق ہے)

آیت 5221:52
سورۃ 21•صفحہ 295

اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيۡلُ الَّتِىۡۤ اَنۡتُمۡ لَهَا عٰكِفُوۡنَ‏

جب کہا (ابراہیم) نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہ یہ کیسی مورتیاں ہیں جن پر تم جھکے رہتے ہو؟

آیت 5321:53
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِيۡنَ‏

انہوں نے کہا ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے ہوئے

آیت 5421:54
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالَ لَـقَدۡ كُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

کہا یقیناً تم اور تمہارے باپ دادا کھلی گمراہی میں ہو

آیت 5521:55
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَـنَا بِالۡحَـقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کیا تو لے کے آیا ہے ہمارے پاس سچی بات یا تو کھیل کرنے والوں میں سے ہے

آیت 5621:56
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالَ بَلْ رَّبُّكُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الَّذِىۡ فَطَرَهُنَّ ​ۖ وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ‏

کہا بلکہ تمہارا رب وہی ہے جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا جس نے پیدا کیا انہیں اور میں (اللہ کی طرف سے) اس پر گواہ ہوں

آیت 5721:57
سورۃ 21•صفحہ 295

وَ تَاللّٰهِ لَاَكِيۡدَنَّ اَصۡنَامَكُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ‏

اور اللہ کی قسم! میں ضرور چال چلوں گا تمہارے بتوں کے خلاف، جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر

آیت 5821:58
سورۃ 21•صفحہ 295

فَجَعَلَهُمۡ جُذٰذًا اِلَّا كَبِيۡرًا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ اِلَيۡهِ يَرۡجِعُوۡنَ‏

تو اس نے کر دیا انہیں ٹکڑے ٹکڑے سوائے ان کے بڑے کے، تاکہ وہ (لوگ) اس کی طرف رجوع کریں

آیت 5921:59
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کس نے کیا یہ ہمارے معبودوں کے ساتھ؟ (جس نے یہ کیا) بیشک وہ ظالموں میں سے ہے

آیت 6021:60
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًى يَّذۡكُرُهُمۡ يُقَالُ لَهٗۤ اِبۡرٰهِيۡمُ ؕ‏

انہوں نے کہا ہم نے سنا ہے کہ ایک نوجوان ہے جو تذکرہ کیا کرتا ہے ان (بتوں) کا اسے ابراہیم کہا جاتا ہے

آیت 6121:61
سورۃ 21•صفحہ 295

قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِهٖ عَلٰٓى اَعۡيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡهَدُوۡنَ‏

(قوم کے لوگ) کہنے لگے لے آؤ اسے لوگوں کے سامنے، تاکہ وہ (لوگ) بھی دیکھ لیں

آیت 6221:62
سورۃ 21•صفحہ 296

قَالُوۡٓا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَا يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُؕ‏

انہوں نے کہا کیا تو نے یہ کیا ہے ہمارے معبودوں کے ساتھ اے ابراہیم؟

آیت 6321:63
سورۃ 21•صفحہ 296

قَالَ بَلۡ فَعَلَهٗ ​​ۖ كَبِيۡرُهُمۡ هٰذَا فَسۡـــَٔلُوۡهُمۡ اِنۡ كَانُوۡا يَنۡطِقُوۡنَ‏

کہا بلکہ ان کے اس بڑے نے یہ کیا ہے تو تم پوچھ لو ان سے اگر وہ بولتے ہوں

آیت 6421:64
سورۃ 21•صفحہ 296

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰٓى اَنۡـفُسِهِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ اَنۡـتُمُ الظّٰلِمُوۡنَۙ‏

پھر وہ اپنے دل میں سوچ کر کہنے لگے (اپنے آپ سے کہ) بے شک تم ہی ظالم ہو

آیت 6521:65
سورۃ 21•صفحہ 296

ثُمَّ نُكِسُوۡا عَلٰى رُءُوۡسِہِمۡ​ۚ لَـقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هٰٓؤُلَاۤءِ يَنۡطِقُوۡنَ‏

پھر انہوں نے اپنے سروں کو نیچے کر لیا (شرم کیوجہ سے اور کہا) تو جانتا ہے کہ یہ (بت) نہیں بولتے

آیت 6621:66
سورۃ 21•صفحہ 296

قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَضُرُّكُمۡؕ‏

کہا تو کیا تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اس چیز کی جو نہ تمہیں نفع دے سکے کچھ بھی اور نہ نقصان پہنچا سکے تمہیں

آیت 6721:67
سورۃ 21•صفحہ 296

اُفٍّ لَّـكُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اف (افسوس) ہے تم پر اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 6821:68
سورۃ 21•صفحہ 296

قَالُوۡا حَرِّقُوۡهُ وَانْصُرُوۡۤا اٰلِهَتَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ فٰعِلِيۡنَ‏

انہوں نے کہا جلا دو اسے اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو

آیت 6921:69
سورۃ 21•صفحہ 296

قُلۡنَا يٰنَارُ كُوۡنِىۡ بَرۡدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَۙ‏

ہم نے کہا اے آگ! ہو جاؤ تم ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر

آیت 7021:70
سورۃ 21•صفحہ 296

وَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَخۡسَرِيۡنَ​ۚ‏

اور انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ چال چلنے کا، تو ہم نے انہیں ناکام کر دیا

آیت 7121:71
سورۃ 21•صفحہ 296

وَنَجَّيۡنٰهُ وَلُوۡطًا اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا لِلۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور ہم نے نجات دی اسے اور لوط کو (اور لے آئے ملک شام کی) زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی تھی جہان والوں کے لیے

آیت 7221:72
سورۃ 21•صفحہ 296

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَيَعۡقُوۡبَ نَافِلَةً​  ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب کا اضافہ، اور سب کو ہم نے بنایا صالح

آیت 7321:73
سورۃ 21•صفحہ 296

وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ الۡخَيۡرٰتِ وَاِقَامَ الصَّلٰوةِ وَاِيۡتَآءَ الزَّكٰوةِ​ۚ وَكَانُوۡا لَـنَا عٰبِدِيۡنَ ۙ​ۚ‏

اور ہم نے بنایا انہیں امام جو رہنمائی کیا کرتے تھے ہمارے حکم سے، اور ہم نے حکم دیا تھا انہیں اچھے کام کرنے اور نماز قائم کرنے، اور زکوۃ دینے کا، اور وہ ہماری ہی عبادت کیا کرتے تھے

آیت 7421:74
سورۃ 21•صفحہ 296

وَلُوۡطًا اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓٮِٕثَ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِيۡنَۙ‏

اور لوط کو ہم نے عطا کئے تھے حکمت اور علم، اور ہم نے نجات دی تھی اسے اس بستی سے جہاں خبیث عمل کیا کرتے تھے، بیشک وہ لوگ تھے ہی برے اور فاسق (یعنی نافرمان)

آیت 7521:75
سورۃ 21•صفحہ 296

وَاَدۡخَلۡنٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِنَا​ ؕ اِنَّهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے داخل کیا اسے اپنی رحمت میں، بے شک وہ صالحین میں سے تھا

آیت 7621:76
سورۃ 21•صفحہ 297

وَنُوۡحًا اِذۡ نَادٰى مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

اور نوحؑ نے جب (مجھے) پکارا اس سے پہلے، تو ہم نے قبول کی اس کی دعا، تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے

آیت 7721:77
سورۃ 21•صفحہ 297

وَنَصَرۡنٰهُ مِنَ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

اور ہم نے مدد کی اس کی ان لوگوں پر جو جھٹلایا کرتے تھے ہماری آیتوں کو، بے شک وہ برے لوگ تھے تو ہم نے غرق کر دیا ان سب کو

آیت 7821:78
سورۃ 21•صفحہ 297

وَدَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ اِذۡ يَحۡكُمٰنِ فِى الۡحَـرۡثِ اِذۡ نَفَشَتۡ فِيۡهِ غَنَمُ الۡقَوۡمِ​ۚ وَكُنَّا لِحُكۡمِهِمۡ شٰهِدِيۡنَ ۙ‏

اور داؤد اور سلیمان کو جب وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے کھیتی کے (جھگڑے کے) بارے میں، جب کہ رات میں چر گئی تھیں ایک قوم کی بکریاں، اور ہم ان کے فیصلے کو دیکھ رہے تھے

آیت 7921:79
سورۃ 21•صفحہ 297

فَفَهَّمۡنٰهَا سُلَيۡمٰنَ​​ۚ وَكُلًّا اٰتَيۡنَا حُكۡمًا وَّعِلۡمًا​ وَّسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوٗدَ الۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَالطَّيۡرَ​ ؕ وَكُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏

تو ہم نے سمجھا دیا وہ (فیصلہ) سلیمان کو، اور ہر ایک کو ہم نے عطا کئے تھے حکمت اور علم، اور ہم نے مسخر کر دیا تھا داؤد کے ساتھ پہاڑ اور پرندے کو جو تسبیح کیا کرتے تھے، اور ہم ہی تھے کرنے والے (یہ سب کچھ)

آیت 8021:80
سورۃ 21•صفحہ 297

وَعَلَّمۡنٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوۡسٍ لَّـكُمۡ لِتُحۡصِنَكُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِكُمۡ​ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ شٰكِرُوۡنَ‏

اور ہم نے سکھائی اسے لباس کی صنعت (یعنی جنگی لباس بنانا) تمہارے لیے، تاکہ وہ (لباس) بچائیں تمہیں تمہاری جنگ میں، تو کیا تم شکر ادا کرتے ہو؟

آیت 8121:81
سورۃ 21•صفحہ 297

وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ عَاصِفَةً تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖۤ اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا​ؕ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىۡءٍ عٰلِمِيۡنَ‏

اور سلیمان کے تابع کی زور سے چلنے والی ہوا جو چلتی تھی اس کے حکم سے (ملک شام کی) اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی تھی، اور ہم ہر چیز کو جاننے والے ہیں

آیت 8221:82
سورۃ 21•صفحہ 297

وَمِنَ الشَّيٰطِيۡنِ مَنۡ يَّغُوۡصُوۡنَ لَهٗ وَيَعۡمَلُوۡنَ عَمَلًا دُوۡنَ ذٰ لِكَ​ ۚ وَكُنَّا لَهُمۡ حٰفِظِيۡنَۙ‏

اور شیطانوں میں کچھ ایسے تھے جو غوطہ لگاتے تھے (دریا میں) اس کے لئے، اور وہ کام کرتے تھے اس کے علاوہ بھی، اور ہم ان کی حفاظت کرنے والے تھے

آیت 8321:83
سورۃ 21•صفحہ 297

وَاَيُّوۡبَ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

اور ایوبؑ نے جب پکارا اپنے رب کو کہ مجھے پہونچی ہے تکلیف، اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

آیت 8421:84
سورۃ 21•صفحہ 297

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَكَشَفۡنَا مَا بِهٖ مِنۡ ضُرٍّ​ وَّاٰتَيۡنٰهُ اَهۡلَهٗ و مِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَذِكۡرٰى لِلۡعٰبِدِيۡنَ‏

تو ہم نے قبول کی اس کی دعاء اور ہم نے دور کر دی جو اسے تکلیف تھی، اور ہم نے دیا اسے اس کا گھرانہ اور ان جیسا اور بھی ان کے ساتھ اپنی رحمت سے، اور یہ نصیحت ہے عبادت کرنے والوں کے لیے

آیت 8521:85
سورۃ 21•صفحہ 297

وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِدۡرِيۡسَ وَذَا الۡكِفۡلِ​ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

اور اسماعیلؑ اور ادریسؑ اور ذو الکفلؑ کو (بھی انعام کیا) یہ سب صبر کرنے والے تھے

آیت 8621:86
سورۃ 21•صفحہ 297

وَاَدۡخَلۡنٰهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّهُمۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے داخل کیا انہیں اپنی رحمت میں، بے شک وہ سب صالحین میں سے تھے

آیت 8721:87
سورۃ 21•صفحہ 298

وَ ذَا النُّوۡنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّـقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُمٰتِ اَنۡ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَكَ ​ۖ اِنِّىۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ​ ۖ ​ۚ‏

اور مچھلی والے (یونسؑ) جب چلے گئے (اپنی قوم سے) غضبناک ہو کر، تو گمان کیا کہ ہم نہیں پکڑ کریں گے اس کی، تو پکارا اندھیروں میں کہ نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا، بے شک میں ظالموں میں سے تھا

آیت 8821:88
سورۃ 21•صفحہ 298

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗۙ وَنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡـغَمِّ​ؕ وَكَذٰلِكَ نُـنْجِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

پھر ہم نے قبول کی اس (نبی یونس) کی دعاء اور نجات دی اسے غم سے، اور اسی طرح ہم نجات دیتے ہیں مؤمنوں کو

آیت 8921:89
سورۃ 21•صفحہ 298

وَزَكَرِيَّاۤ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِىۡ فَرۡدًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡوٰرِثِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

اور زکریا نے جب پکارا اپنے رب کو، کہ اے میرے رب! نہ چھوڑ مجھے اکیلا، اور تو سب سے بہتر وارث ہے

آیت 9021:90
سورۃ 21•صفحہ 298

فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ وَوَهَبۡنَا لَهٗ يَحۡيٰى وَاَصۡلَحۡنَا لَهٗ زَوۡجَهٗ ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا يُسٰرِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَ يَدۡعُوۡنَـنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا ​ؕ وَكَانُوۡا لَنَا خٰشِعِيۡنَ‏

تو ہم نے قبول کی اس کی دعاء اور عطا کیا اسے یحییٰ، اور درست کر دیا اس کے لیے اس کی بیوی کو (بانجھ پن سے) بے شک وہ جلدی کرتے تھے نیک کاموں میں، اور پکارتے تھے ہمیں رغبت (یعنی دل سے) اور ڈر سے، اور وہ تھے ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے

آیت 9121:91
سورۃ 21•صفحہ 298

وَالَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَـنَفَخۡنَا فِيۡهَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ جَعَلۡنٰهَا وَابۡنَهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور جس (مریم) نے محفوظ رکھا اپنی عصمت (یعنی عزت) کو، تو ہم نے پھونک دی اس میں اپنی روح، اور بنا دیا اسے اور اس کے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے لیے

آیت 9221:92
سورۃ 21•صفحہ 298

اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً  ​ۖ وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡنِ‏

بیشک یہ لوگ تمہاری جماعت کے ہیں یہ ایک ہی جماعت ہے، اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری ہی عبادت کرو

آیت 9321:93
سورۃ 21•صفحہ 298

وَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ​ؕ كُلٌّ اِلَـيۡنَا رٰجِعُوۡنَ‏

اور انہوں نے کاٹ دیئے اپنے معاملے (یعنی دین) کو آپس میں، سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں

آیت 9421:94
سورۃ 21•صفحہ 298

فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا كُفۡرَانَ لِسَعۡيِهٖ​ۚ وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ‏

تو جو اچھا کام کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہو تو نہ انکار کیا جائے گا اس کی کوشش کا، اور بے شک ہم اس کے لکھنے والے ہیں

آیت 9521:95
سورۃ 21•صفحہ 298

وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَاۤ اَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور حرام (یعنی ناممکن) ہے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا ہے بے شک وہ لوٹ نہیں سکتے

آیت 9621:96
سورۃ 21•صفحہ 298

حَتّٰٓى اِذَا فُتِحَتۡ يَاۡجُوۡجُ وَمَاۡجُوۡجُ وَهُمۡ مِّنۡ كُلِّ حَدَبٍ يَّنۡسِلُوۡنَ‏

یہاں تک کہ (قیامت کے قریب) جب کھول دئے جائیں گے یاجوج اور ماجوج، اور وہ ہر بلندی سے پھسلتے چلے آئیں گے

آیت 9721:97
سورۃ 21•صفحہ 298

وَاقۡتَـرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَـقُّ فَاِذَا هِىَ شَاخِصَةٌ اَبۡصَارُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ يٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا بَلۡ كُـنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

اور قریب آجائے گا وعدہء حق، تو اس وقت پھٹی رہ جائیں گی آنکھیں ان لوگوں کی جو کافر ہیں (کہیں گے) ہائے ہماری تباہی! بے شک ہم تو غفلت میں تھے اس (قیامت) سے، بلکہ ہم ہی ظالم تھے

آیت 9821:98
سورۃ 21•صفحہ 299

اِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَـنَّمَؕ اَنۡـتُمۡ لَهَا وَارِدُوۡنَ‏

بے شک تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا (وہ) ایندھن ہیں جہنم کے، تم سب اس میں داخل ہو گے

آیت 9921:99
سورۃ 21•صفحہ 299

لَوۡ كَانَ هٰٓؤُلَاۤءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوۡهَا​ ؕ وَكُلٌّ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اگر یہ معبود ہوتے تو نہ داخل ہوتے اس (جہنم) میں اور سب اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 10021:100
سورۃ 21•صفحہ 299

لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّهُمۡ فِيۡهَا لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏

ان کے لیے اس (جہنم) میں چیخیں ہوں گی، اور وہ اس میں کچھ نہیں سن پائیں گے

آیت 10121:101
سورۃ 21•صفحہ 299

اِنَّ الَّذِيۡنَ سَبَقَتۡ لَهُمۡ مِّنَّا الۡحُسۡنٰٓىۙ اُولٰٓٮِٕكَ عَنۡهَا مُبۡعَدُوۡنَۙ‏

بے شک وہ لوگ جن کے لیے طے ہے ہماری طرف سے بھلائی، وہ اس (جہنم) سے دور رہیں گے

آیت 10221:102
سورۃ 21•صفحہ 299

لَا يَسۡمَعُوۡنَ حَسِيۡسَهَا​ ۚ وَهُمۡ فِىۡ مَا اشۡتَهَتۡ اَنۡفُسُهُمۡ خٰلِدُوۡنَ​ ۚ‏

وہ نہیں سنیں گے اس کی آہٹ بھی، اور وہ اپنے دل کی چاہت (والی جنت) میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 10321:103
سورۃ 21•صفحہ 299

لَا يَحۡزُنُهُمُ الۡـفَزَعُ الۡاَكۡبَرُ وَتَتَلَقّٰٮهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ؕ هٰذَا يَوۡمُكُمُ الَّذِىۡ كُنۡـتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏

نہ غم میں ڈالے گی انہیں بڑی گھبراہٹ بھی، اور ملاقات کریں گے ان سے فرشتے (فرشتے کہیں گے) یہی وہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ دیا گیا تھا

آیت 10421:104
سورۃ 21•صفحہ 299

يَوۡمَ نَـطۡوِىۡ السَّمَآءَ كَطَـىِّ السِّجِلِّ لِلۡكُتُبِ​ ؕ كَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلۡقٍ نُّعِيۡدُهٗ​ ؕ وَعۡدًا عَلَيۡنَا​ ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيۡنَ‏

اس دن ہم لپیٹ دیں گے آسمان کو جیسے لپیٹا جاتا ہے طومار کتابوں کا (یعنی کاغذ) جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا دوبارہ بھی پیدا کریں گے، یہ وعدہ ہے ہمارے ذمہ، بے شک ہم (ایسا) کرنے والے ہیں

آیت 10521:105
سورۃ 21•صفحہ 299

وَلَـقَدۡ كَتَبۡنَا فِى الزَّبُوۡرِ مِنۡۢ بَعۡدِ الذِّكۡرِ اَنَّ الۡاَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ الصّٰلِحُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے لکھا ہے زبور (داؤدؑ پر نازل ہونے والی کتاب) میں نصیحت کے بعد، کہ بے شک زمین کے وارث میرے نیک بندے ہی ہوں گے

آیت 10621:106
سورۃ 21•صفحہ 299

اِنَّ فِىۡ هٰذَا لَبَلٰغًا لّـِقَوۡمٍ عٰبِدِيۡنَؕ‏

بے شک اس میں پیغام ہے عبادت گزاروں کے لیے

آیت 10721:107
سورۃ 21•صفحہ 299

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور (اے نبیؐ) ہم نے بھیجا ہے تمہیں رحمت بنا کر جہان والوں کے لئے

آیت 10821:108
سورۃ 21•صفحہ 299

قُلۡ اِنَّمَا يُوۡحٰۤى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ​  ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏

کہہ دو وحی کی جاتی ہے میری طرف، کہ تمہارا معبود ایک معبود ہے، تو کیا تم اسلام لاتے ہو؟

آیت 10921:109
سورۃ 21•صفحہ 299

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡـتُكُمۡ عَلٰى سَوَآءٍ ​ؕ وَاِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ اَمۡ بَعِيۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ‏

پھر اگر وہ پھر جائیں تو کہہ دو میں نے خبر دے دی ہے تمہیں سیدھی راہ کی، اور مجھے نہیں معلوم کہ قریب ہے یا دور ہے جس (قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

آیت 11021:110
سورۃ 21•صفحہ 299

اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَـهۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡتُمُوۡنَ‏

بیشک وہ جانتا ہے کہ پکار کر کہو بات، اور وہ جانتا ہے کہ تم چھپا کے کہو

آیت 11121:111
سورۃ 21•صفحہ 299

وَاِنۡ اَدۡرِىۡ لَعَلَّهٗ فِتۡنَةٌ لَّـكُمۡ وَمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏

اور میں نہیں جانتا کہ (قیامت میں تاخیر) شاید آزمائش ہو تمہارے لیے، اور یا فائدہ اٹھانا (مقصد) ہو ایک وقت تک

آیت 11221:112
سورۃ 21•صفحہ 299

قٰلَ رَبِّ احۡكُمۡ بِالۡحَـقِّ​ؕ وَرَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ‏

کہا (نبی نے) اے میرے رب! فیصلہ کر دے انصاف کے ساتھ، اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے (ہم) مدد مانگتے ہیں اسی سے (ان باتوں) پر جو تم بیان کرتے ہو

آیت 122:1
سورۃ 22•صفحہ 300

يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ​ۚ اِنَّ زَلۡزَلَةَ السَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيۡمٌ‏

اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے، بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے

آیت 222:2
سورۃ 22•صفحہ 300

يَوۡمَ تَرَوۡنَهَا تَذۡهَلُ كُلُّ مُرۡضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرۡضَعَتۡ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمۡلٍ حَمۡلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَمَا هُمۡ بِسُكٰرٰى وَلٰـكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِيۡدٌ‏

جس دن تم اس (قیامت) کو دیکھو گے بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی جس (بچے) کو اس نے دودھ پلایا، اور ضائع ہو جائے گا ہر حمل والی کا اپنا حمل، اور تم دیکھو گے لوگوں کو نشے میں، اور (جب کہ) وہ نہیں ہوں گے نشے میں، اور بلکہ اللہ کا شدید عذاب ہو گا

آیت 322:3
سورۃ 22•صفحہ 300

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّيَـتَّبِعُ كُلَّ شَيۡطٰنٍ مَّرِيۡدٍ ۙ‏

اور بعض لوگ وہ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کے معاملے میں بغیر علم کے، اور اتباع کرتے ہیں ہر شیطان مردود کی

آیت 422:4
سورۃ 22•صفحہ 300

كُتِبَ عَلَيۡهِ اَنَّهٗ مَنۡ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ يُضِلُّهٗ وَيَهۡدِيۡهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ‏

لکھ دیا گیا ہے اس کے بارے میں کہ جو دوست بنائے گا اسے تو وہ (شیطان) اسے گمراہ کرے گا، اور رہنمائی کرے گا اس کی دوزخ کے عذاب کی طرف

آیت 522:5
سورۃ 22•صفحہ 300

يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّنَ الۡبَـعۡثِ فَاِنَّـا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنۡ مُّضۡغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّغَيۡرِ مُخَلَّقَةٍ لِّـنُبَيِّنَ لَـكُمۡ​ ؕ وَنُقِرُّ فِى الۡاَرۡحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّكُمۡ ​ۚ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَيۡلَا يَعۡلَمَ مِنۡۢ بَعۡدِ عِلۡمٍ شَيۡــًٔـا​ ؕ وَتَرَى الۡاَرۡضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ وَاَنۡۢبَـتَتۡ مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍۢ بَهِيۡجٍ‏

اے لوگو! اگر تم شک میں ہو دوبارہ زندہ ہونے میں، تو بیشک ہم نے پیدا کیا تمہیں مٹی سے پھر قطرہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کی بوٹی بنی ہوئی سے اور بغیر بنی ہوئی سے، تاکہ ہم واضح کر دیں تمہارے سامنے، اور ہم ٹھہراتے ہیں رحم میں جس کو چاہتے ہیں ایک مقرر مدت تک پھر ہم نکالتے ہیں تمہیں بچہ بنا کر، پھر تاکہ تم پہونچو اپنی جوانی کو، اور تم میں سے کچھ وفات پا جاتے ہیں اور تم میں سے کچھ لوٹائے جاتے ہیں بے بس عمر (بڑھاپے) تک، تاکہ جاننے کے بعد بھی کچھ نہ جانیں، اور تم دیکھتے ہو زمین کو سوکھی ہوئی، پھر جب ہم نازل کرتے ہیں اس پر پانی، تو ابھر جاتی ہے اور پھول جاتی ہے، اور اُگ آتے ہیں ہر قسم کے جوڑے خوشنما

آیت 622:6
سورۃ 22•صفحہ 301

ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّهٗ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَاَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ‏

یہ اس لیے ہے کہ بے شک اللہ ہی برحق ہے، اور وہ زندہ کرے گا مردوں کو، اور بے شک وہ ہر شے پر قادر ہے

آیت 722:7
سورۃ 22•صفحہ 301

وَّاَنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَّا رَيۡبَ فِيۡهَا ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ يَـبۡعَثُ مَنۡ فِى الۡقُبُوۡرِ‏

اور بے شک قیامت آنے والی ہے جس میں کوئی شک نہیں، اور بے شک اللہ اٹھائے گا دوبارہ اسے جو قبروں میں ہیں

آیت 822:8
سورۃ 22•صفحہ 301

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ ۙ‏

اور بعض ایسے لوگ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کے معاملے میں بغیر علم کے، اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے

آیت 922:9
سورۃ 22•صفحہ 301

ثَانِىَ عِطۡفِهٖ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ​ؕ لَهٗ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ​ وَّنُذِيۡقُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ‏

(تکبر میں) موڑتے ہوئے اپنے کندھوں کو تاکہ وہ گمراہ کرے اللہ کے راستے سے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے، اور ہم چکھائیں گے مزہ اسے قیامت کے دن بھڑکتی آگ کے عذاب کا

آیت 1022:10
سورۃ 22•صفحہ 301

ذٰ لِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدٰكَ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ‏

یہ اسلئے جو کچھ کما بھیجا تیرے ہاتھوں نے اور بے شک اللہ نہیں ظلم کرتا اپنے بندوں پر

آیت 1122:11
سورۃ 22•صفحہ 301

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّعۡبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرۡفٍ​ ​ۚ فَاِنۡ اَصَابَهٗ خَيۡرٌ اۨطۡمَاَنَّ بِهٖ​ ۚ وَاِنۡ اَصَابَتۡهُ فِتۡنَةُ اۨنقَلَبَ عَلٰى وَجۡهِهٖ​ۚ خَسِرَ الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةَ ​ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ‏

اور لوگوں میں بعض ایسے ہیں جو عبادت کرتے ہیں اللہ کی (کفر اور اسلام کے) کنارے پر تو اگر پہنچتی ہے اسے بھلائی تو مطمئن ہو جاتے ہیں اس سے اور اگر پہونچتی ہے اسے تکلیف تو پلٹ جاتے ہیں اپنے منہ کے بل، اس نے خسارہ میں ڈالا دنیا اور آخرت کو، یہی کھلا خسارا ہے

آیت 1222:12
سورۃ 22•صفحہ 301

يَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهٗ وَمَا لَا يَنۡفَعُهٗ ​ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِيۡدُ​ ۚ‏

وہ پکارتا ہے اللہ کے سوا (ایسی چیز کو) جو نہ ضرر پہونچا سکے اسے، اور جو نہ نفع پہونچا سکے اسے، یہی دور کی گمراہی ہے

آیت 1322:13
سورۃ 22•صفحہ 301

يَدۡعُوۡا لَمَنۡ ضَرُّهٗۤ اَقۡرَبُ مِنۡ نَّـفۡعِهٖ​ؕ لَبِئۡسَ الۡمَوۡلٰى وَلَبِئۡسَ الۡعَشِيۡرُ‏

وہ پکارتا ہے ایسے کو جس کا ضرر اس کے نفع سے قریب ہے، کیا ہی برا دوست اور کیا ہی برا رفیق (یعنی ساتھی) ہے

آیت 1422:14
سورۃ 22•صفحہ 301

اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيۡدُ‏

بے شک اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ایسے باغوں میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، بے شک اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے

آیت 1522:15
سورۃ 22•صفحہ 301

مَنۡ كَانَ يَظُنُّ اَنۡ لَّنۡ يَّـنۡصُرَهُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَآءِ ثُمَّ لۡيَـقۡطَعۡ فَلۡيَنۡظُرۡ هَلۡ يُذۡهِبَنَّ كَيۡدُهٗ مَا يَغِيۡظُ‏

جو یہ گمان کرتا ہے کہ ہرگز مدد نہ کرے گا اللہ اس کی دنیا اور آخرت میں، تو اسے چاہیے کہ لٹکائے ایک رسی آسمان میں، پھر (لٹکنے کے بعد) کاٹ دے پھر دیکھے کہ کیا دور کرتی ہے اس کی یہ تدبیر اس کے غصے کو

آیت 1622:16
سورۃ 22•صفحہ 302

وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّرِيۡدُ‏

اور اسی طرح ہم نے نازل کیا اس (قرآن) کو واضح آیتیں بناکر، اور بے شک اللہ ہدایت کرتا ہے جسے چاہتا ہے

آیت 1722:17
سورۃ 22•صفحہ 302

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالصّٰبِـــِٕيۡنَ وَالنَّصٰرٰى وَالۡمَجُوۡسَ وَالَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا ​ۖ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ‏

بے شک ایمان والوں اور یہودیوں اور صابیوں (ستاروں کو پوجنے والے) اور عیسائیوں اور مجوسیوں (آگ کو پوجنے والے) اور مشرکوں میں، بے شک اللہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان قیامت کے دن، بے شک اللہ ہر چیز پر گواہ ہے

آیت 1822:18
سورۃ 22•صفحہ 302

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَسۡجُدُ لَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ وَالشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ وَالنُّجُوۡمُ وَ الۡجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَآبُّ وَكَثِيۡرٌ مِّنَ النَّاسِ​ ؕ وَكَثِيۡرٌ حَقَّ عَلَيۡهِ الۡعَذَابُ​ؕ وَمَنۡ يُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّكۡرِمٍ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ ۩  ؕ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے آدمی اور بہت سے ہیں جن پر عذاب حق (یعنی مقرر) ہو چکا ہے، اور جسے اللہ ذلیل کرتا ہے تو اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، بے شک اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

آیت 1922:19
سورۃ 22•صفحہ 302

هٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِىۡ رَبِّهِمۡ​ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قُطِّعَتۡ لَهُمۡ ثِيَابٌ مِّنۡ نَّارٍ ؕ يُصَبُّ مِنۡ فَوۡقِ رُءُوۡسِهِمُ الۡحَمِيۡمُ​ۚ‏

یہ دو فریق ہیں (مومنین اور کفار) جو جھگڑتے ہیں اپنے رب کے معاملے میں، پھر جو منکر ہیں ان کے لیے قطع (یعنی تیار) کئے گئے ہیں کپڑے آگ کے، بہایا جائے گا ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی

آیت 2022:20
سورۃ 22•صفحہ 302

يُصۡهَرُ بِهٖ مَا فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ وَالۡجُلُوۡدُؕ‏

جھلس جائیں گے اس سے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے اور کھالیں

آیت 2122:21
سورۃ 22•صفحہ 302

وَلَهُمۡ مَّقَامِعُ مِنۡ حَدِيۡدٍ‏

اور ان پر (پڑیں گے) ہتھوڑے لوہے کے

آیت 2222:22
سورۃ 22•صفحہ 302

كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَا مِنۡ غَمٍّ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ‏

جب چاہیں گے نکلنا اس سے غم کیوجہ سے تو اسی میں لوٹا دئے جائیں گے، اور (کہا جائے گا) چکھو مزہ بھڑکتی آگ کے عذاب کا

آیت 2322:23
سورۃ 22•صفحہ 302

اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيۡهَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَهَبٍ وَّلُـؤۡلُـؤًا ​ؕ وَلِبَاسُهُمۡ فِيۡهَا حَرِيۡرٌ‏

بے شک اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہوں گی نہریں، انہیں پہنایا جائے گا اس (جنت) میں کنگن سونے کے اور موتی کے، اور ان کا لباس اس میں ریشمی ہو گا

آیت 2422:24
سورۃ 22•صفحہ 302

وَهُدُوۡۤا اِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ​ ۖۚ وَهُدُوۡۤا اِلٰى صِرَاطِ الۡحَمِيۡدِ‏

اور ان (جنتیوں) کی رہنمائی کی گئی پاک بات کی طرف، اور رہنمائی کی گئی (ان جنتیوں کی) قابل تعریف راستے کی طرف

آیت 2522:25
سورۃ 22•صفحہ 303

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ الَّذِىۡ جَعَلۡنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ اۨلۡعَاكِفُ فِيۡهِ وَالۡبَادِ​ ؕ وَمَنۡ يُّرِدۡ فِيۡهِ بِاِلۡحَـادٍۢ بِظُلۡمٍ نُّذِقۡهُ مِنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور جو روکتے ہیں اللہ کے راستے اور مسجد حرام سے جسے ہم نے بنایا ہے لوگوں کے لیے، برابر ہے اس جگہ کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا ہو، اور جو ارادہ کرے اس میں چالبازی کا ظلم کی وجہ سے تو ہم چکھائیں گے اسے دردناک عذاب کا مزہ

آیت 2622:26
سورۃ 22•صفحہ 303

وَاِذۡ بَوَّاۡنَا لِاِبۡرٰهِيۡمَ مَكَانَ الۡبَيۡتِ اَنۡ لَّا تُشۡرِكۡ بِىۡ شَيۡـًٔـا وَّطَهِّرۡ بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِيۡنَ وَالۡقَآٮِٕمِيۡنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوۡدِ‏

اور جب ہم نے ٹھکانہ دیا ابراہیم کو بیت اللہ کی جگہ کہ شریک نہ کرو میرے ساتھ کسی کو، اور پاک رکھو میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے

آیت 2722:27
سورۃ 22•صفحہ 303

وَاَذِّنۡ فِى النَّاسِ بِالۡحَجِّ يَاۡتُوۡكَ رِجَالًا وَّعَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاۡتِيۡنَ مِنۡ كُلِّ فَجٍّ عَمِيۡقٍ ۙ‏

اور اعلان کر دو لوگوں میں حج کا، کہ آئیں تمہارے پاس پیدل اور (دور سفر کیوجہ سے) دبلے اونٹوں پر آئیں گے دور دراز راستوں سے

آیت 2822:28
سورۃ 22•صفحہ 303

لِّيَشۡهَدُوۡا مَنَافِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ فِىۡۤ اَ يَّامٍ مَّعۡلُوۡمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ​​ ۚ فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡبَآٮِٕسَ الۡفَقِيۡـرَ‏

تاکہ حاضر ہوں اپنے فائدے کے لیے، اور تاکہ اللہ کا نام لے کر (قربانی) کریں مقررہ دنوں میں جو اس (اللہ) نے انہیں دئے ہیں چوپائے جانور، پھر کھاؤ ان (جانوروں) میں سے اور کھلاؤ بے بس فقیر کو

آیت 2922:29
سورۃ 22•صفحہ 303

ثُمَّ لۡيَـقۡضُوۡا تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوۡفُوۡا نُذُوۡرَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُوۡا بِالۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ‏

پھر چاہیے کہ وہ دور کریں اپنا میل کچیل اور پوری کریں اپنی نذریں اور طواف کریں قدیم گھر (بیت اللہ) کا

آیت 3022:30
سورۃ 22•صفحہ 303

ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ​ؕ وَاُحِلَّتۡ لَـكُمُ الۡاَنۡعَامُ اِلَّا مَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ​ فَاجۡتَنِبُوا الرِّجۡسَ مِنَ الۡاَوۡثَانِ وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِۙ‏

یہ (اللہ کا حکم ہے) اور جو تعظیم کرے گا اللہ کی حرمات (یعنی مکرم چیزوں) کی تو وہ بہتر ہے اس کے لیے اس کے رب کے پاس، اور حلال کر دئے گئے ہیں تمہارے لیے جانور مگر وہ (نہیں) جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، تو بچو بتوں کی ناپاکی سے، اور بچو جھوٹی بات سے

آیت 3122:31
سورۃ 22•صفحہ 303

حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَيۡرَ مُشۡرِكِيۡنَ بِهٖ​ؕ وَمَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخۡطَفُهُ الطَّيۡرُ اَوۡ تَهۡوِىۡ بِهِ الرِّيۡحُ فِىۡ مَكَانٍ سَحِيۡقٍ‏

خاص اللہ کے ہو کر رہو بلا شرکتِ غیرے (یعنی کسی کو شریک نہ کرو) اس کے ساتھ اور جو شریک کرتا ہے اللہ کے ساتھ، تو گویا وہ گر پڑا آسمان سے پھر اسے اچک لے پرندے، یا پھینک دے اسے ہوا کسی دور جگہ میں

آیت 3222:32
سورۃ 22•صفحہ 303

ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ شَعَآٮِٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنۡ تَقۡوَى الۡقُلُوۡبِ‏

یہ (اللہ کا حکم ہے) اور جو تعظیم کرتا ہے اللہ کے شعائر (یعنی اللہ کی بتائی ہوئی چیزوں) کی، تو بے شک یہ دل کا تقویٰ ہے

آیت 3322:33
سورۃ 22•صفحہ 303

لَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ‏

تمہارے لیے ان (جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت مقرر تک، پھر ان کا محل (یعنی قربانی کی جگہ) ہے قدیم گھر (بیت اللہ)

آیت 3422:34
سورۃ 22•صفحہ 304

وَلِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا لِّيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسۡلِمُوۡا​ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُخۡبِتِيۡنَ ۙ‏

اور ہر امت کے لیے ہم نے بنایا ہے منسک (یعنی قربانی کا طریقہ) تاکہ وہ اللہ کا نام لے جو انہیں اللہ نے دئے ہیں چوپائے جانور تو تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو اسی کے فرمانبردار رہو، اور بشارت دو عاجزی کرنے والوں کو

آیت 3522:35
سورۃ 22•صفحہ 304

الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمۡ وَالۡمُقِيۡمِى الصَّلٰوةِ ۙ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ‏

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ذکر کیا جائے اللہ کا تو ڈر جاتے ہیں ان کے دل، اور صبر کرتے ہیں جب آتی ہے ان پر مصیبت، اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے (اس میں سے) خرچ کرتے ہیں

آیت 3622:36
سورۃ 22•صفحہ 304

وَالۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰهَا لَـكُمۡ مِّنۡ شَعَآٮِٕرِ اللّٰهِ لَـكُمۡ فِيۡهَا خَيۡرٌ​ ​ۖ فَاذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا صَوَآفَّ​ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُهَا فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَالۡمُعۡتَـرَّ ​ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرۡنٰهَا لَـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

اور قربانی کے اونٹ کو ہم نے بنایا ہے تمہارے لیے اللہ کی نشانیوں میں سے تمہارے لیے اس میں خیر ہے، تو لو اللہ کا نام اس پر جب صف بندی کرو (قربانی کیلئے) تو جب گر پڑیں اس کے پہلو (زمیں پر) تو کھاؤ ان میں سے خود اور کھلاؤ نہ مانگنے والوں اور مانگنے والوں کو، اسی طرح ہم نے مسخر کر دیا ہے انہیں تمہارے لیے تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 3722:37
سورۃ 22•صفحہ 304

لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡ​ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُمۡ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ​ؕ وَبَشِّرِ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

ہرگز نہیں پہونچتا اللہ کو نہ ان کا گوشت اور نہ ان کا خون، اور لیکن پہونچتا ہے اسے تمہارا تقویٰ، اسی طرح ہم نے مسخر کر دیا ہے انہیں تمہارے لیے تاکہ تم تکبیر کرو اللہ کی جس طرح اس نے ہدایت دی ہے تمہیں، اور بشارت د ومحسنین کو

آیت 3822:38
سورۃ 22•صفحہ 304

اِنَّ اللّٰهَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوۡرٍ‏

بے شک اللہ دفاع کرتا ہے (یعنی ہٹاتا ہے) ایمان والوں سے (دشمنوں کو) اللہ پسند نہیں کرتا کسی خیانت کار ناشکرے کو

آیت 3922:39
سورۃ 22•صفحہ 304

اُذِنَ لِلَّذِيۡنَ يُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّهُمۡ ظُلِمُوۡا​ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَـصۡرِهِمۡ لَـقَدِيۡرُ ۙ‏

اجازت دی گئی ہے جن سے (کافر) لڑتے ہیں (ان مسلمانوں کو بھی لڑنے کی) اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے، اور بے شک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے

آیت 4022:40
سورۃ 22•صفحہ 304

اۨلَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ بِغَيۡرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ​ ؕ وَلَوۡلَا دَ فۡعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعۡضَهُمۡ بِبَـعۡضٍ لَّهُدِّمَتۡ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَّصَلٰوتٌ وَّمَسٰجِدُ يُذۡكَرُ فِيۡهَا اسۡمُ اللّٰهِ كَثِيۡرًا​ ؕ وَلَيَنۡصُرَنَّ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ‏

(یہ وہ لوگ ہیں) جو نکالے گئے اپنے گھروں سے ناحق، صرف یہ کہنے پر کہ ہمارا رب اللہ ہے، اور اگر اللہ دفاع نہ کرے (یعنی نہ ہٹائے) لوگوں کو ایک کو دوسرے سے تو ڈھا دیئے جائیں خانقاہیں اور مدرسے اور گرجے اور مسجدیں جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے، اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی مدد کرے گا، بے شک اللہ زبردست قوت والا ہے

آیت 4122:41
سورۃ 22•صفحہ 305

اَ لَّذِيۡنَ اِنۡ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَاَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَنَهَوۡا عَنِ الۡمُنۡكَرِ​ ؕ وَلِلّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ‏

(یہ وہ لوگ ہیں) کہ اگر ہم بسا دیں (یعنی حکومت دے دیں دنیا میں) انہیں، تو وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں اور حکم دیں نیک کاموں کا اور روکیں برے کاموں سے، اور ہر کام کا انجام تو اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے

آیت 4222:42
سورۃ 22•صفحہ 305

وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّثَمُوۡدُ ۙ‏

اور اگر وہ جھٹلائیں تمہیں تو یقیناً جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود

آیت 4322:43
سورۃ 22•صفحہ 305

وَقَوۡمُ اِبۡرٰهِيۡمَ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ ۙ‏

اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم

آیت 4422:44
سورۃ 22•صفحہ 305

وَّاَصۡحٰبُ مَدۡيَنَ​ۚ وَكُذِّبَ مُوۡسٰى فَاَمۡلَيۡتُ لِلۡكٰفِرِيۡنَ ثُمَّ اَخَذۡتُهُمۡ​ۚ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ‏

اور مدین والوں نے (شعیبؑ کی قوم) اور جھٹلایا گیا تھا موسیٰؑ کو بھی، پھر میں نے مہلت دی کافروں کو، پھر میں نے پکڑا انہیں، پھر کیسی رہی میری پکڑ؟

آیت 4522:45
سورۃ 22•صفحہ 305

فَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا وَبِئۡرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّقَصۡرٍ مَّشِيۡدٍ‏

تو کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں اور وہ ظالم تھیں، تو وہ تھیں گری پڑی اپنی چھتوں کے بل، اور کتنے کنویں ویران پڑے ہیں، اور کتنے محل ویران پڑے ہیں

آیت 4622:46
سورۃ 22•صفحہ 305

اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَتَكُوۡنَ لَهُمۡ قُلُوۡبٌ يَّعۡقِلُوۡنَ بِهَاۤ اَوۡ اٰذَانٌ يَّسۡمَعُوۡنَ بِهَا​ ۚ فَاِنَّهَا لَا تَعۡمَى الۡاَبۡصَارُ وَلٰـكِنۡ تَعۡمَى الۡـقُلُوۡبُ الَّتِىۡ فِى الصُّدُوۡرِ‏

کیا انہوں نے سیر نہیں کی زمین میں (کاش) ہو جاتے ان کے ایسے دل جن سے وہ سمجھتے، یا ہو جاتے ایسے کان وہ سنتے جن سے، تو بے شک ان (کفار مکہ) کی آنکھیں اندھی نہیں ہیں، اور لیکن دل اندھے ہیں جو سینوں میں ہیں

آیت 4722:47
سورۃ 22•صفحہ 305

وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِ وَلَنۡ يُّخۡلِفَ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ​ ؕ وَاِنَّ يَوۡمًا عِنۡدَ رَبِّكَ كَاَ لۡفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ‏

اور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے عذاب، اور ہرگز خلاف نہیں کرے گا اللہ اپنے وعدے کا، اور ایک دن تیرے رب کے پاس ہزار برس کے برابر ہے جو تم شمار کرتے ہو

آیت 4822:48
سورۃ 22•صفحہ 305

وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَمۡلَيۡتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذۡتُهَا​ۚ وَاِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ‏

اور کتنی بستیوں کو میں نے مہلت دی اور وہ ظالم تھیں پھر میں نے پکڑا انہیں اور میری طرف ہی ٹھکانہ ہے

آیت 4922:49
سورۃ 22•صفحہ 305

قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ۚ‏

کہہ دو اے لوگو! میں تو تمہارے لئے صاف ڈرانے والا ہوں

آیت 5022:50
سورۃ 22•صفحہ 305

فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‏

تو جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے (اللہ کی طرف سے) مغفرت اور رزق ہے عزت والا

آیت 5122:51
سورۃ 22•صفحہ 305

وَالَّذِيۡنَ سَعَوۡا فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ‏

اور جنہوں نے کوشش کی ہماری آیتوں کو عاجز کرنے (یعنی نیچا دکھانے) کی وہی دوزخی ہیں

آیت 5222:52
سورۃ 22•صفحہ 306

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ وَّلَا نَبِىٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰٓى اَلۡقَى الشَّيۡطٰنُ فِىۡۤ اُمۡنِيَّتِهٖ ​ۚ فَيَنۡسَخُ اللّٰهُ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ ثُمَّ يُحۡكِمُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ ۙ‏

اور جب بھی ہم نے بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نبی جب انہوں نے کوئی تمنا کی (کسی امید کی) تو شیطان نے اس کی امید میں کچھ ملا دیا، پھر اللہ منسوخ (یعنی دور) کر دیتا ہے شیطان کی ملاوٹ کو، پھر محکم کرتا ہے اللہ (یعنی مضبوط کرتا ہے) اپنی آیتوں کو، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 5322:53
سورۃ 22•صفحہ 306

لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ فِتۡـنَةً لِّـلَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡقَاسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ​ ۚ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَفِىۡ شِقَاقٍۭ بَعِيۡدٍۙ‏

تاکہ (اللہ) بنادے شیطان کی ڈالی ہوئی بات کو فتنہ ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور سخت ہیں جن کے دل، اور بے شک ظالم دور کی ضد میں پڑے ہوئے ہیں

آیت 5422:54
سورۃ 22•صفحہ 306

وَّلِيَـعۡلَمَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَيُؤۡمِنُوۡا بِهٖ فَـتُخۡبِتَ لَهٗ قُلُوۡبُهُمۡ​ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

اور تاکہ جان لیں وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے کہ بے شک یہ برحق ہے تیرے رب کی طرف سے، اور وہ ایمان لے آتے ہیں اس پر اور جھک جاتے ہیں اس کے لیے ان کے دل، اور بیشک اللہ ہدایت کرنے والا ہے ایمان والوں کو سیدھے راستہ کی طرف

آیت 5522:55
سورۃ 22•صفحہ 306

وَلَا يَزَالُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡهُ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً اَوۡ يَاۡتِيَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَقِيۡمٍ‏

اور ہمیشہ وہ لوگ جو کافر ہیں شک میں رہیں گے اس (قرآن) کی طرف سے، یہاں تک کہ آجائے ان پر قیامت اچانک، یا آجائے ان پر عذاب منحوس دن کا

آیت 5622:56
سورۃ 22•صفحہ 306

اَ لۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلَّـهِ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ​ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏

حکومت اس دن اللہ ہی کی ہوگی وہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے (وہ) نعمت والی جنتیوں میں ہوں گے

آیت 5722:57
سورۃ 22•صفحہ 306

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو، تو ان کے لئے گھٹیا عذاب ہے

آیت 5822:58
سورۃ 22•صفحہ 306

وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوۡ مَاتُوۡا لَيَرۡزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزۡقًا حَسَنًا​ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ‏

اور جن لوگوں نے ہجرت کی اللہ کے راستے میں پھر قتل کئے گئے یا مر گئے ضرور اللہ انہیں بہتر رزق عطا فرمائے گا اور بے شک اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

آیت 5922:59
سورۃ 22•صفحہ 306

لَيُدۡخِلَـنَّهُمۡ مُّدۡخَلًا يَّرۡضَوۡنَهٗ​ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَعَلِيۡمٌ حَلِيۡمٌ‏

ضرور داخل کرے گا انہیں ایسی جگہ جس سے وہ راضی ہوں گے، اور بے شک اللہ جاننے والا بردبار ہے

آیت 6022:60
سورۃ 22•صفحہ 306

ذٰ لِكَ​ۚ وَمَنۡ عَاقَبَ بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبَ بِهٖ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيۡهِ لَيَنۡصُرَنَّهُ اللّٰهُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ‏

یہ (حقیقی بات) ہے، اور جس نے بدلہ لیا اسی قدر جس قدر اسے تکلیف دی گئی تھی، پھر اس پر زیادتی کی گئی تو اللہ ضرور اس (مظلوم) کی مدد کرے گا بیشک اللہ درگزر کرنیوالا معاف کرنے والا ہے

آیت 6122:61
سورۃ 22•صفحہ 307

ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ‏

یہ اس لیے کہ بیشک اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے

آیت 6222:62
سورۃ 22•صفحہ 307

ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ هُوَ الۡبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ‏

یہ اس لیے کہ بے شک اللہ ہی برحق ہے اور جنہیں وہ پکارتے ہیں اس کے سوا وہ باطل ہیں، اور بے شک اللہ ہی بلند و برتر ہے

آیت 6322:63
سورۃ 22•صفحہ 307

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَتُصۡبِحُ الۡاَرۡضُ مُخۡضَرَّة ً  ؕاِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ​ ۚ‏

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بے شک اللہ نے نازل کیا آسمان سے پانی تو ہو جاتی ہے زمین ہری بھری، بے شک اللہ باریک ہیں خبر رکھنے والا ہے

آیت 6422:64
سورۃ 22•صفحہ 307

لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اور بے شک اللہ ہی بے نیاز قابل تعریف ہے

آیت 6522:65
سورۃ 22•صفحہ 307

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ وَالۡـفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِهٖ ؕ وَيُمۡسِكُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَى الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا بے شک اللہ نے مسخر کیا تمہارے لئے زمین کی ساری چیزوں کو اور کشتیوں کو جو چلتی ہیں دریا میں اس کے حکم سے، اور تھامے ہوئے ہے آسمان کو اپنے حکم سے کہ واقع نہ ہو جائے زمین پر، بے شک اللہ لوگوں پر نرمی کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

آیت 6622:66
سورۃ 22•صفحہ 307

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ​ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـكَفُوۡرٌ‏

اور وہ وہی ہے جس نے زندہ کیا تمہیں، پھر وہ مارے گا تمہیں پھر تمہیں زندہ کرے گا بے شک انسان ناشکرا ہے

آیت 6722:67
سورۃ 22•صفحہ 307

لِّـكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا هُمۡ نَاسِكُوۡهُ​ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِى الۡاَمۡرِ​ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ​ ؕ اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

ہر امت کے لیے ہم نے بنایا ہے ایک دستور جس پر وہ چلتے ہیں، تو ہرگز (مشرکین مکہ کو) نہیں جھگڑنا چاہیے تم سے اس معاملہ میں، اور تم بلاؤ اپنے رب کی طرف، بے شک تم سیدھے راستے پر ہو

آیت 6822:68
سورۃ 22•صفحہ 307

وَاِنۡ جَادَلُوۡكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور اگر وہ تجھ سے جھگڑا کریں تو کہہ دو اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو

آیت 6922:69
سورۃ 22•صفحہ 307

اللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ‏

اللہ فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن جس (حق کے قبول کرنے) میں تم اختلاف کرتے تھے

آیت 7022:70
سورۃ 22•صفحہ 307

اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ فِىۡ كِتٰبٍ​ ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ‏

کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے، بیشک یہ سب کتاب میں (لکھا ہوا) ہے، بے شک یہ اللہ پر آسان ہے

آیت 7122:71
سورۃ 22•صفحہ 307

وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا وَّمَا لَـيۡسَ لَهُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ​ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ نَّصِيۡرٍ‏

اور وہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا جس پر نہیں نازل کی اس (اللہ) نے کوئی دلیل، اور نہ ان کے پاس اس کا کوئی علم ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

آیت 7222:72
سورۃ 22•صفحہ 308

وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰـتُـنَا بَيِّنٰتٍ تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا الۡمُنۡكَرَ​ ؕ يَكَادُوۡنَ يَسۡطُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا​ ؕ قُلۡ اَفَاُنَبِّئُكُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰ لِكُمُ​ ؕ اَلنَّارُؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ ۚ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

اور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر ہماری آیتیں کھلی ہوئی تو تم پہچان لوگے کافروں کے چہروں میں ناپسندیدگی، وہ قریب ہوتے ہیں کہ حملہ کر دیں ان (مؤمنین) پر جو پڑھ کر سناتے ہیں انہیں ہماری آیتیں، کہہ دو کیا میں بتاؤں تمہیں اس سے بری بات (وہ) آگ ہے، کہ جس کا وعدہ کیا ہے اللہ نے کافروں سے اور وہ کیا ہی بری جگہ ہے

آیت 7322:73
سورۃ 22•صفحہ 308

يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَهٗ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَنۡ يَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّلَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَهٗ​ ؕ وَاِنۡ يَّسۡلُبۡهُمُ الذُّبَابُ شَيۡــًٔـا لَّا يَسۡتَـنۡـقِذُوۡهُ مِنۡهُ​ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالۡمَطۡلُوۡبُ‏

اے لوگو! ایک مثال بیان کی ہے تو اسے سنو، بیشک جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ ہرگز نہیں پیدا کر سکتے ایک مکھی بھی اگرچہ وہ سب جمع ہو جائیں اس (کام) کے لئے، اور اگر چھین لے ان سے مکھی کوئی چیز تو چھڑا نہیں سکتے اس (مکھی) سے، ضعیف ہیں طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود)

آیت 7422:74
سورۃ 22•صفحہ 308

مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ‏

انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیساحق تھا اس کی قدر کا بے شک اللہ زبردست قوت والا ہے

آیت 7522:75
سورۃ 22•صفحہ 308

اَللّٰهُ يَصۡطَفِىۡ مِنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ ​ۚ‏

اللہ چن لیتا ہے فرشتوں اور لوگوں میں سے پیغامبر کو، بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے

آیت 7622:76
سورۃ 22•صفحہ 308

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ​ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ‏

وہ جانتا ہے جو کچھ ہے ان کے سامنے اور جو کچھ ہے ان کے پیچھے، اور سارے امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

آیت 7722:77
سورۃ 22•صفحہ 308

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ارۡكَعُوۡا وَاسۡجُدُوۡا وَ اعۡبُدُوۡا رَبَّكُمۡ وَافۡعَلُوۡا الۡخَيۡرَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ۩ ۚ‏

اے ایمان والو! رکوع کرو اور سجدہ کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی اور خیر کے کام کرو تاکہ تم فلاح پاسکو

آیت 7822:78
سورۃ 22•صفحہ 308

وَجَاهِدُوۡا فِى اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ​ؕ هُوَ اجۡتَبٰٮكُمۡ وَمَا جَعَلَ عَلَيۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ مِنۡ حَرَجٍ​ؕ مِلَّةَ اَبِيۡكُمۡ اِبۡرٰهِيۡمَ​ؕ هُوَ سَمّٰٮكُمُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ ۙ مِنۡ قَبۡلُ وَفِىۡ هٰذَا لِيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ شَهِيۡدًا عَلَيۡكُمۡ وَتَكُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ​ ​ۖۚ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاعۡتَصِمُوۡا بِاللّٰهِؕ هُوَ مَوۡلٰٮكُمۡ​ۚ فَنِعۡمَ الۡمَوۡلٰى وَنِعۡمَ النَّصِيۡرُ‏

اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں جیسا کہ جہاد کا حق ہے، اس نے چن لیا ہے تمہیں اور اس نے نہیں بنائی ہے تم پر دین میں کوئی تنگی، تمہاری ملت تمہارے باپ ابراہیم کی ملت ہے، اسی نے رکھا تھا تمہارا نام مسلمان اس سے پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی تاکہ رسول تم پر گواہ ہو جائے اور تم گواہ ہو جاؤ (قیامت تک کے) لوگوں پر، تو تم قائم کرو نماز اور زکوۃ دو اور مضبوطی سے پکڑو اللہ کو، وہی تمہارا مولیٰ ہے، تو کیا ہی بہتر مولیٰ ہے اور کیا ہی بہتر مددگار ہے