←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 15 • 99 آیات • مکی

الحجر

Al-Hijr

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 115:1
پارہ 14•صفحہ 236

الۤرٰ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ وَقُرۡاٰنٍ مُّبِيۡنٍ‏

ا ل ر، یہ آیتیں کتاب کی ہیں اور واضح قرآن کی

آیت 215:2
پارہ 14•صفحہ 237

رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡ كَانُوۡا مُسۡلِمِيۡنَ‏

ایسا وقت ہوگا (قیامت کے دن) کہ کافر چاہیں گے کاش ہوتے وہ مسلمان

آیت 315:3
پارہ 14•صفحہ 237

ذَرۡهُمۡ يَاۡكُلُوۡا وَيَتَمَتَّعُوۡا وَيُلۡهِهِمُ الۡاَمَلُ​ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏

چھوڑ دو انہیں کھائیں اور فائدہ اٹھائیں (کیوں کہ) غفلت میں ڈال রাখা ہے انہیں آرزوؤں نے، تو جلد ہی انہیں معلوم ہو جائے گا

آیت 415:4
پارہ 14•صفحہ 237

وَمَاۤ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعۡلُوۡمٌ‏

اور نہیں ہلاک کی ہم نے کوئی بستی مگر اس کے لیے ایک مقرر وقت تھا

آیت 515:5
پارہ 14•صفحہ 237

مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَاْخِرُوۡنَ‏

نہ پہلے ہلاک ہوئی کوئی قوم اپنے وقت سے اور نہ ہی پیچھے

آیت 615:6
پارہ 14•صفحہ 237

وَ قَالُوۡا يٰۤاَيُّهَا الَّذِىۡ نُزِّلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ اِنَّكَ لَمَجۡنُوۡنٌؕ‏

اور ان (کفار مکہ) نے کہا اے وہ شخص جس پر قرآن نازل کیا گیا ہے بیشک تو مجنوں ہے

آیت 715:7
پارہ 14•صفحہ 237

لَوۡ مَا تَاۡتِيۡنَا بِالۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

کیوں نہیں لاتے ہمارے پاس فرشتے اگر تم سچے ہو (تو فرشتے تصدیق کرتے تمہاری)

آیت 815:8
پارہ 14•صفحہ 237

مَا نُنَزِّلُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةَ اِلَّا بِالۡحَـقِّ وَمَا كَانُوۡۤا اِذًا مُّنۡظَرِيۡنَ‏

ہم نازل کرتے ہیں فرشتے حق (یعنی فیصلہ) کے لیے اور پھر انہیں مہلت نہیں دی جائے گی (کہ نہ مانیں اور زندہ رہیں)

آیت 915:9
پارہ 14•صفحہ 237

اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ‏

ہم نے نازل کی ہے یہ نصیحت (یعنی قرآن) اور بیشک ہم اس کے محافظ ہیں

آیت 1015:10
پارہ 14•صفحہ 237

وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ فِىۡ شِيَعِ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اور یقینا ہم بھیج چکے ہیں رسول تم سے پہلے بھی پہلی جماعتوں میں

آیت 1115:11
پارہ 14•صفحہ 237

وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور جب آتا (پہلی جماعتوں میں) ان کے پاس کوئی رسول تو وہ اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے

آیت 1215:12
پارہ 14•صفحہ 237

كَذٰلِكَ نَسۡلُكُهٗ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ‏

اسی طرح ہم ڈال دیتے ہیں مجرموں کے دلوں میں (مذاق اڑانا)

آیت 1315:13
پارہ 14•صفحہ 237

لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ​ۚ وَقَدۡ خَلَتۡ سُنَّةُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

نہیں ایمان لاتے یہ اس (قرآن) پر، اور گزر چکے ہیں پہلوں کے طریقے (یعنی ہلاکت کے واقعے)

آیت 1415:14
پارہ 14•صفحہ 237

وَلَوۡ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوۡا فِيۡهِ يَعۡرُجُوۡنَۙ‏

اور اگر ہم کھول دیں ان (کفار) پر دروازہ آسمان کا تو ہو جائیں اس میں چڑھنے والے

آیت 1515:15
پارہ 14•صفحہ 237

لَـقَالُوۡۤا اِنَّمَا سُكِّرَتۡ اَبۡصَارُنَا بَلۡ نَحۡنُ قَوۡمٌ مَّسۡحُوۡرُوۡنَ‏

پھر بھی یہ کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے، بلکہ ہم پر جادو کیا گیا ہے

آیت 1615:16
پارہ 14•صفحہ 237

وَلَـقَدۡ جَعَلۡنَا فِى السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّزَيَّـنّٰهَا لِلنّٰظِرِيۡنَۙ‏

اور یقینا ہم نے بنائے ہیں آسمان میں برج (یعنی ستاروں اور فرشتوں کی گزرگاہ) اور ہم نے مزین کیا ہے اسے دیکھنے والوں کیلئے

آیت 1715:17
پارہ 14•صفحہ 237

وَحَفِظۡنٰهَا مِنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ‏

اور ہم نے حفاظت کی ہے اس کی ہر شیطان مردود سے

آیت 1815:18
پارہ 14•صفحہ 237

اِلَّا مَنِ اسۡتَرَقَ السَّمۡعَ فَاَ تۡبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِيۡنٌ‏

مگر جو کوئی (شیطان) چوری سے سننا چاہتا ہے تو پیچھا کرتا ہے اسکا دہکتا ہوا انگارہ

آیت 1915:19
پارہ 14•صفحہ 237

وَالۡاَرۡضَ مَدَدۡنٰهَا وَاَلۡقَيۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ وَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ مَّوۡزُوۡنٍ‏

اور ہم نے زمین کو پھیلا دیا ہے اور ڈال دیا ہے اس پر پہاڑ کو اور ہم نے اگائی ہے اس میں ہر چیز موزوں (یعنی مناسب) طریقے سے

آیت 2015:20
پارہ 14•صفحہ 238

وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ وَمَنۡ لَّسۡتُمۡ لَهٗ بِرٰزِقِيۡنَ‏

اور ہم نے بنائے تمہارے لیے اس میں ذریعہء معاش (یعنی روزی) اور ان کیلئے بھی جنہیں تم روزی پہونچا نہیں سکتے (جنہیں تم نے دیکھا بھی نہیں)

آیت 2115:21
پارہ 14•صفحہ 238

وَاِنۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِلَّا عِنۡدَنَا خَزَآٮِٕنُهٗ وَمَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ‏

اور ہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں اور ہم نازل کرتے ہیں اسے طے کئے ہوئے مقدار میں

آیت 2215:22
پارہ 14•صفحہ 238

​وَاَرۡسَلۡنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسۡقَيۡنٰكُمُوۡهُ​ۚ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ لَهٗ بِخٰزِنِيۡنَ‏

اور ہم بھیجتے ہیں ہواؤں کو بھاری بادل کے ساتھ پھر ہم نازل کرتے ہیں آسمان سے پانی، پھر ہم پلاتے ہیں تمہیں اس (پانی) کو، اور نہیں ہے تمہارے پاس اس کا کوئی خزانہ

آیت 2315:23
پارہ 14•صفحہ 238

وَ اِنَّا لَــنَحۡنُ نُحۡىٖ وَنُمِيۡتُ وَنَحۡنُ الۡوٰرِثُوۡنَ‏

اور بیشک ہم ہی حیات اور موت دیتے ہیں، اور ہم ہی وارث (یعنی مالک) ہیں

آیت 2415:24
پارہ 14•صفحہ 238

وَلَـقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَقۡدِمِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَلَـقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَـاْخِرِيۡنَ‏

اور یقینا ہمیں معلوم ہے تم میں سے اگلے (لوگ جو گزر گئے) اور یقینا ہمیں معلوم ہے تم میں سے پچھلے (لوگ قیامت تک کے)

آیت 2515:25
پارہ 14•صفحہ 238

وَاِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحۡشُرُهُمۡ​ؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور بیشک تیرا رب ہی جمع کرے گا انہیں (قیامت کے دن) یقینا وہ حکمت والا جاننے والا ہے

آیت 2615:26
پارہ 14•صفحہ 238

وَلَـقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ​ۚ‏

اور یقینا ہم نے پیدا کیا انسان کو بجتی ہوئی (سوکھی) مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے تھی

آیت 2715:27
پارہ 14•صفحہ 238

وَالۡجَـآنَّ خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ مِنۡ نَّارِ السَّمُوۡمِ‏

اور جنوں کو ہم نے پیدا کیا اس (انسان) سے پہلے آگ کے شعلوں سے

آیت 2815:28
پارہ 14•صفحہ 238

وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالـِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ‏

اور جب کہا تمہارے رب نے فرشتوں سے کہ میں پیدا کرنے والا ہوں ایک بشر کو بجتی ہوئی مٹی سے جو کہ سڑے ہوئے گارے سے ہے

آیت 2915:29
پارہ 14•صفحہ 238

فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ‏

تو جب میں درست کرلوں اسے اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو تم اس کے آگے سجدے میں گر جانا

آیت 3015:30
پارہ 14•صفحہ 238

فَسَجَدَ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ‏

تو سب فرشتوں نے سجدہ کیا (یعنی اللہ رب العزت کا حکم بجالایا)

آیت 3115:31
پارہ 14•صفحہ 238

اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مَعَ السّٰجِدِيۡنَ‏

مگر ابلیس نے انکار کیا کہ وہ ہو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ

آیت 3215:32
پارہ 14•صفحہ 238

قَالَ يٰۤاِبۡلِيۡسُ مَا لَـكَ اَلَّا تَكُوۡنَ مَعَ السّٰجِدِيۡنَ‏

فرمایا اے ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو نہ ہوا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ

آیت 3315:33
پارہ 14•صفحہ 238

قَالَ لَمۡ اَكُنۡ لِّاَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَهٗ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ‏

(ابلیس نے) کہا میں اسلئے نہ ہوا سجدہ کرنے والا کسی بشر کو کہ تو نے پیدا کیا اسے بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے ہے

آیت 3415:34
پارہ 14•صفحہ 238

قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌۙ‏

کہا تو نکل جا اس (آسمان) سے، بیشک تو مردود ہے

آیت 3515:35
پارہ 14•صفحہ 238

وَّاِنَّ عَلَيۡكَ اللَّعۡنَةَ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ‏

اور بیشک تجھ پر لعنت ہے قیامت کے دن تک کے لئے

آیت 3615:36
پارہ 14•صفحہ 238

قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏

(ابلیس نے) کہا اے میرے رب! تو مہلت دے مجھے قیامت کے دن تک

آیت 3715:37
پارہ 14•صفحہ 238

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ‏

(اللہ رب العزت نے) فرمایا بیشک تجھے مہلت دی گئی

آیت 3815:38
پارہ 14•صفحہ 238

اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ‏

ایک وقت معلوم کے دن (قیامت) تک

آیت 3915:39
پارہ 14•صفحہ 239

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَلَاُغۡوِيَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

(ابلیس نے) کہا اے میرے رب! جیسا تو نے گمراہ کیا ہے مجھے میں ضرور مزین کرونگا ان کے لیے زمین میں اور میں ضرور گمراہ کروں گا ان سب کو

آیت 4015:40
پارہ 14•صفحہ 239

اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے تیرے ان بندوں کے (جو) ان میں مخلص ہوں گے

آیت 4115:41
پارہ 14•صفحہ 239

قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَىَّ مُسۡتَقِيۡمٌ‏

(اللہ رب العزت نے) فرمایا یہ راستہ میرا ہے جو سیدھا ہے

آیت 4215:42
پارہ 14•صفحہ 239

اِنَّ عِبَادِىۡ لَـيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الۡغٰوِيۡنَ‏

بیشک میرے (مخلصین) بندوں پر تیرا کچھ زور نہیں چلے گا، مگر جو تیری اتباع کرے گا گمراہوں میں سے ہوگا

آیت 4315:43
پارہ 14•صفحہ 239

وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

اور بیشک ان (جیسے) سب کا وعدہ جہنم کا ہے

آیت 4415:44
پارہ 14•صفحہ 239

لَهَا سَبۡعَةُ اَبۡوَابٍؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ‏

اس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے الگ الگ حصے ہیں

آیت 4515:45
پارہ 14•صفحہ 239

اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍؕ‏

بیشک متقی باغوں اور چشموں میں ہوں گے

آیت 4615:46
پارہ 14•صفحہ 239

اُدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيۡنَ‏

(کہا جائے گا) داخل ہو جاؤ ان (باغوں) میں سلامتی اور امن کے ساتھ

آیت 4715:47
پارہ 14•صفحہ 239

وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ اِخۡوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ‏

اور ہم کھینچ نکالیں گے ان کے دلوں سے کینہ، سب بھائی بھائی ہوں گے، مسندوں پر آمنے سامنے ہوں گے

آیت 4815:48
پارہ 14•صفحہ 239

لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ‏

نہیں پہونچے گی انہیں اس میں کوئی تکلیف اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

آیت 4915:49
پارہ 14•صفحہ 239

نَبِّئۡ عِبَادِىۡۤ اَنِّىۡۤ اَنَا الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُۙ‏

متنبہ (یعنی اطلاع) کر دو میرے بندوں کو بےشک میں بخشنے والا مہربان ہوں

آیت 5015:50
پارہ 14•صفحہ 239

وَاَنَّ عَذَابِىۡ هُوَ الۡعَذَابُ الۡاَلِيۡمُ‏

اور بےشک میرا عذاب بھی دردناک عذاب ہے

آیت 5115:51
پارہ 14•صفحہ 239

وَنَبِّئۡهُمۡ عَنۡ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏

اور متنبہ (یعنی اطلاع) کر دو ان کو ابراہیم کے مہمان (فرشتوں) کے بارے میں

آیت 5215:52
پارہ 14•صفحہ 239

اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ اِنَّا مِنۡكُمۡ وَجِلُوۡنَ‏

جب داخل ہوئے اس کے پاس (فرشتے) تو سلام کیا (ابراہیم نے) کہا بیشک ہمیں تم سے ڈر لگ رہا ہے

آیت 5315:53
پارہ 14•صفحہ 239

قَالُوۡا لَا تَوۡجَلۡ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ‏

(فرشتوں نے) کہا ڈرو مت بیشک ہم خوشخبری سناتے ہیں تمہیں ایک بچے کی جو بڑا جانکار ہوگا

آیت 5415:54
پارہ 14•صفحہ 239

قَالَ اَبَشَّرۡتُمُوۡنِىۡ عَلٰٓى اَنۡ مَّسَّنِىَ الۡكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوۡنَ‏

کہا کیا تم خوشخبری سناتے ہو مجھے، پہونچ گیا ہے مجھے بڑھاپا، تو تم کیسی خوشخبری سنا رہے ہو؟

آیت 5515:55
پارہ 14•صفحہ 239

قَالُوۡا بَشَّرۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ فَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡقٰنِطِيۡنَ‏

انہوں نے کہا ہم تمہیں خوشخبری سنا رہے ہیں حق (یعنی اللہ) کی جانب سے تو تم نہ ہو ناامید لوگوں میں

آیت 5615:56
پارہ 14•صفحہ 239

قَالَ وَمَنۡ يَّقۡنَطُ مِنۡ رَّحۡمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوۡنَ‏

کہا اپنے رب کی رحمت سے نا امید تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں

آیت 5715:57
پارہ 14•صفحہ 239

قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ‏

(ابراہیم نے) کہا! تو کس مقصد سے آئے ہیں اے فرشتو؟

آیت 5815:58
پارہ 14•صفحہ 239

قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ‏

(فرشتوں نے) کہا ہم بھیجے گئے ہیں اس قوم کی طرف (جو) مجرم ہے

آیت 5915:59
پارہ 14•صفحہ 239

اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍؕ اِنَّا لَمُنَجُّوۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

سوائے لوط کے گھر والوں کے، کہ ہم ان (کے گھر والوں) کو نجات دیں گے

آیت 6015:60
پارہ 14•صفحہ 239

اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنَاۤ ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

سوائے اس کی بیوی کے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہو گی

آیت 6115:61
پارہ 14•صفحہ 240

فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِ ۨالۡمُرۡسَلُوۡنَۙ‏

پھر جب آئے لوط کے گھر فرشتے

آیت 6215:62
پارہ 14•صفحہ 240

قَالَ اِنَّـكُمۡ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ‏

(لوط نے) کہا آپ لوگ اجنبی معلوم پڑتے ہیں

آیت 6315:63
پارہ 14•صفحہ 240

قَالُوۡا بَلۡ جِئۡنٰكَ بِمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَمۡتَرُوۡنَ‏

(فرشتوں نے) کہا بلکہ ہم لے کر آئے ہیں تمہارے پاس وہ (عذاب) جس میں یہ شک کر رہے ہیں

آیت 6415:64
پارہ 14•صفحہ 240

وَ اَتَيۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏

اور ہم آئے ہیں تمہارے پاس حق کی جانب سے اور ہم سچے ہیں

آیت 6515:65
پارہ 14•صفحہ 240

فَاَسۡرِ بِاَهۡلِكَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّيۡلِ وَاتَّبِعۡ اَدۡبَارَهُمۡ وَلَا يَلۡـتَفِتۡ مِنۡكُمۡ اَحَدٌ وَّامۡضُوۡا حَيۡثُ تُؤۡمَرُوۡنَ‏

تو نکلو اپنے گھرانے کے ساتھ اخیر میں رات کے، اور (اے لوط) تم ان کے پیچھے چلو اور نہ دیکھے مڑ کر تم میں سے کوئی، اور تم کر گزرو جو تمہیں حکم دیا جارہا ہے

آیت 6615:66
پارہ 14•صفحہ 240

وَقَضَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ ذٰ لِكَ الۡاَمۡرَ اَنَّ دَابِرَ هٰٓؤُلَاۤءِ مَقۡطُوۡعٌ مُّصۡبِحِيۡنَ‏

اور ہم نے فیصلہ کر لیا تھا ان کے لئے اس بات کا کہ بیشک ان کی جڑ کاٹ دی جائے گی صبح ہوتے ہی (عذاب کے ذریعے)

آیت 6715:67
پارہ 14•صفحہ 240

وَجَآءَ اَهۡلُ الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡتَـبۡشِرُوۡنَ‏

اور آئے شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آپس میں

آیت 6815:68
پارہ 14•صفحہ 240

قَالَ اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ ضَيۡفِىۡ فَلَا تَفۡضَحُوۡنِۙ‏

(لوط نے) کہا یہ میرے مہمان ہیں تو تم مجھے ذلیل نہ کرو (ان کے سامنے)

آیت 6915:69
پارہ 14•صفحہ 240

وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَلَا تُخۡزُوۡنِ‏

اور ڈرو اللہ سے اور مجھے رسوا نہ کرو

آیت 7015:70
پارہ 14•صفحہ 240

قَالُـوۡۤا اَوَلَمۡ نَـنۡهَكَ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کیا ہم نے منع نہیں کیا ہے تمہیں دنیا (کی ہمدردی) سے

آیت 7115:71
پارہ 14•صفحہ 240

قَالَ هٰٓؤُلَاۤءِ بَنٰتِىۡۤ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فٰعِلِيۡنَؕ‏

کہا یہ میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہی ہو (تو نکاح کرو)

آیت 7215:72
پارہ 14•صفحہ 240

لَعَمۡرُكَ اِنَّهُمۡ لَفِىۡ سَكۡرَتِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏

تیری عمر کی قسم (اے نبی صلی اللہ) بیشک وہ اپنے نشے میں بہک رہے تھے

آیت 7315:73
پارہ 14•صفحہ 240

فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِيۡنَۙ‏

تو پکڑا انہیں چنگھاڑ (یعنی فرشتوں کی چیخ) نے دن نکلتے ہی

آیت 7415:74
پارہ 14•صفحہ 240

فَجَعَلۡنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍؕ‏

تو ہم نے بنا دیا ان (بستیوں) کے اونچے کو (۴۰۰ کلومیٹر) نیچا، اور ہم نے برسائے ان پر کنکریلے پتھر

آیت 7515:75
پارہ 14•صفحہ 240

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـلۡمُتَوَسِّمِيۡنَ‏

بیشک اس (واقعے) میں نشانیاں ہیں اہل بصیرت (یعنی دیکھ کر سبق لینے والوں) کے لیے

آیت 7615:76
پارہ 14•صفحہ 240

وَاِنَّهَا لَبِسَبِيۡلٍ مُّقِيۡمٍ‏

اور بیشک یہ (بستیاں ملک شام کی، اہل مکہ کے) راستے پر قائم ہیں

آیت 7715:77
پارہ 14•صفحہ 240

اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ‏

بیشک اس میں نشانیاں ہیں مؤمنوں کے لیے

آیت 7815:78
پارہ 14•صفحہ 240

وَاِنۡ كَانَ اَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ لَظٰلِمِيۡنَۙ‏

اور جنگل میں رہنے والے (قوم شعیب) بھی ظالم تھے

آیت 7915:79
پارہ 14•صفحہ 240

فَانتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ​ۘ وَاِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِيۡنٍؕ‏

تو ہم نے انتقام لیا ان سے، اور یہ دونوں (بستیاں) کھلے راستہ پر واقع ہیں

آیت 8015:80
پارہ 14•صفحہ 240

وَلَـقَدۡ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ الۡحِجۡرِ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ‏

اور بیشک جھٹلایا حجر والوں (یعنی صالح کی قوم ثمود) نے رسولوں کو

آیت 8115:81
پارہ 14•صفحہ 240

وَاٰتَيۡنٰهُمۡ اٰيٰتِنَا فَكَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَۙ‏

اور ہم نے دی تھیں انہیں اپنی نشانیاں، تو وہ ان سے اعراض کرتے تھے

آیت 8215:82
پارہ 14•صفحہ 240

وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ‏

اور وہ تراشتے تھے پہاڑوں کو گھر بنانے کے لئے آرام سے

آیت 8315:83
پارہ 14•صفحہ 240

فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِيۡنَۙ‏

تو پکڑا انہیں چنگھاڑ (یعنی فرشتوں کی چیخ) نے صبح کے وقت

آیت 8415:84
پارہ 14•صفحہ 240

فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَؕ‏

تو نہ فائدہ دیا انہیں وہ جو کچھ انہوں نے کمایا تھا

آیت 8515:85
پارہ 14•صفحہ 241

وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَـقِّ​ ؕ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ​ فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِيۡلَ‏

اور ہم نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی چیزوں کو برحق، اور بیشک قیامت آنے والی ہے تو تم ان (کفار مکہ) کو اچھی طرح معاف کردو

آیت 8615:86
پارہ 14•صفحہ 241

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ‏

بیشک تمہارا رب بہت بہتر پیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہے

آیت 8715:87
پارہ 14•صفحہ 241

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنٰكَ سَبۡعًا مِّنَ الۡمَـثَانِىۡ وَالۡـقُرۡاٰنَ الۡعَظِيۡمَ‏

اور یقینا ہم نے عطا کیں تمہیں سات آیتیں (سورہ فاتحہ جو نماز میں) دہرائی جاتی ہیں، اور عظمت والا قرآن دیا

آیت 8815:88
پارہ 14•صفحہ 241

لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ اِلٰى مَا مَتَّعۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور تم مت پھیرو اپنی آنکھیں ان چیزوں کی طرف جو ہم نے فائدہ اٹھانے دیا ہے ان (کافروں) کو مختلف قسم کے (دنیوی ساز و سامان سے) اور غم نہ کرو ان پر اور جھکا دو اپنا بازو ایمان والوں کیلئے (یعنی محبت کرو)

آیت 8915:89
پارہ 14•صفحہ 241

وَقُلۡ اِنِّىۡۤ اَنَا النَّذِيۡرُ الۡمُبِيۡنُ​ۚ‏

اور کہہ دو بیشک میں ڈرانے والا ہوں کھلم کھلا

آیت 9015:90
پارہ 14•صفحہ 241

كَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَى الۡمُقۡتَسِمِيۡنَۙ‏

جیسا ہم نے نازل کیا (عذاب) تقسیم کرنیوالوں پر (یعنی کفار قریش پر)

آیت 9115:91
پارہ 14•صفحہ 241

الَّذِيۡنَ جَعَلُوا الۡـقُرۡاٰنَ عِضِيۡنَ‏

جنہوں نے بنادیا ہے قرآن کو ٹکڑوں میں

آیت 9215:92
پارہ 14•صفحہ 241

فَوَرَبِّكَ لَـنَسۡــَٔلَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور سوال کریں گے ان سب سے

آیت 9315:93
پارہ 14•صفحہ 241

عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

ان چیزوں کے بارے میں جو وہ کرتے تھے

آیت 9415:94
پارہ 14•صفحہ 241

فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَ اَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

تو تم کھول کر سنا دو جو حکم دیا گیا ہے تمہیں اور اعراض کرو مشرکوں سے

آیت 9515:95
پارہ 14•صفحہ 241

اِنَّا كَفَيۡنٰكَ الۡمُسۡتَهۡزِءِيۡنَۙ‏

بیشک ہم کافی ہیں تمہارے لئے مذاق اڑانے والوں کی طرف سے

آیت 9615:96
پارہ 14•صفحہ 241

الَّذِيۡنَ يَجۡعَلُوۡنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ​ۚ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏

جو بناتے ہیں اللہ کے ساتھ دوسرا معبود تو عنقریب وہ جان لیں گے (اس کا انجام)

آیت 9715:97
پارہ 14•صفحہ 241

وَلَـقَدۡ نَـعۡلَمُ اَنَّكَ يَضِيۡقُ صَدۡرُكَ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَۙ‏

اور یقینا ہم جانتے ہیں کہ تنگ ہوتا ہے تمہارا دل ان باتوں سے جو کہتے ہیں (کفار مکہ، جھوٹا، یا جادو گر وغیرہ)

آیت 9815:98
پارہ 14•صفحہ 241

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَۙ‏

تو تم تسبیح کرو حمد کے ساتھ اپنے رب کی، اور ہو جاؤ سجدہ کرنے والوں میں سے

آیت 9915:99
پارہ 14•صفحہ 241

وَاعۡبُدۡ رَبَّكَ حَتّٰى يَاۡتِيَكَ الۡيَـقِيۡنُ‏

اور عبادت کرو اپنے رب کی یہاں تک کہ آجائے تمہیں یقین (یعنی موت)