←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 31 • 34 آیات • مکی

لقمان

Luqman

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 131:1
پارہ 21•صفحہ 371

الٓمّٓ ​ۚ‏

الم

آیت 231:2
پارہ 21•صفحہ 371

تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ‏

یہ آیتیں ہیں حکمت والی کتاب کی

آیت 331:3
پارہ 21•صفحہ 371

هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّلۡمُحۡسِنِيۡنَۙ‏

(اور) ہدایت ہے محسنین کیلئے

آیت 431:4
پارہ 21•صفحہ 371

الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَؕ‏

(محسنین وہ ہیں) جو قائم کرتے ہیں نماز اور زکوۃ دیتے ہیں اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

آیت 531:5
پارہ 21•صفحہ 371

اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

یہی ہدایت پر ہیں اپنے رب کی طرف سے اور یہی فلاح پانے والے ہیں

آیت 631:6
پارہ 21•صفحہ 371

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡتَرِىۡ لَهۡوَ الۡحَدِيۡثِ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ۖ وَّيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏

اور لوگوں میں بعض ایسے ہیں جو سودا کرتے ہیں لہو الحدیث (یعنی گانے، بجانے) کا تا کہ وہ گمراہ کرے (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے بغیرعلم کے اور بناتے ہیں اسکا مذاق، یہی ہیں جن کے لئے گھٹیا عذاب ہے

آیت 731:7
پارہ 21•صفحہ 371

وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا وَلّٰى مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا كَاَنَّ فِىۡۤ اُذُنَيۡهِ وَقۡرًا​ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍ‏

اور جب تلاوت کی جاتی ہیں اس (نضر بن حارث) کے سامنے ہماری آیتیں، تو پلٹ جاتا ہے تکبر سے گویا اس نے سنا ہی نہیں اسے، گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں پردہ ہے تو آپ خبر سنادیجئے اسے درد ناک عذاب کی

آیت 831:8
پارہ 21•صفحہ 371

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتُ النَّعِيۡمِۙ‏

بیشک جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے جنتیں ہیں نعمتوں والی

آیت 931:9
پارہ 21•صفحہ 371

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا ​ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 1031:10
پارہ 21•صفحہ 371

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَهَا​ وَاَ لۡقٰى فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِكُمۡ وَبَثَّ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ دَآ بَّةٍ​ ؕ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ‏

اسی نے پیدا کیا آسمانوں کو بغیر ستون کے تم دیکھ رہے ہو انہیں اور اس نے ڈال دیا ہے زمین میں پہاڑوں کو، تا کہ وہ ہل نہ جائے تمہیں لے کر، اور پھیلا دیئے اس (زمین) میں ہر طرح کے جاندار، اور ہم نے نازل کیا آسمان سے پانی تو ہم نے اگا ئے اس میں ہر قسم کے عمدہ جوڑے

آیت 1131:11
پارہ 21•صفحہ 371

هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ​ؕ بَلِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

یہ اللہ کی مخلوق ہے تو تم دکھاؤ مجھے کیا پیدا کیا ہے جو (معبود) ہیں اس کے علاوہ، بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں

آیت 1231:12
پارہ 21•صفحہ 372

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِكۡمَةَ اَنِ اشۡكُرۡ لِلّٰهِ​ؕ وَمَنۡ يَّشۡكُرۡ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی لقمان کو حکمت کہ تم اللہ کا شکرکرو، اور جو شکر کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے شکر کرتا ہے، جو ناشکری کرتاہے تو بیشک اللہ بے نیاز اور تعریفوں والا ہے

آیت 1331:13
پارہ 21•صفحہ 372

وَاِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِا بۡنِهٖ وَهُوَ يَعِظُهٗ يٰبُنَىَّ لَا تُشۡرِكۡ بِاللّٰهِ ؕ اِنَّ الشِّرۡكَ لَـظُلۡمٌ عَظِيۡمٌ‏

اور جب کہا لقمان نے اپنے بچوں سے اور وہ انہیں نصیحت کر رہے تھے، کہ اے میرے بچو! نہ شریک ٹھہرانا اللہ کے ساتھ، بیشک شرک ظلم عظیم ہے

آیت 1431:14
پارہ 21•صفحہ 372

وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسٰنَ بِوَالِدَيۡهِ​ۚ حَمَلَتۡهُ اُمُّهٗ وَهۡنًا عَلٰى وَهۡنٍ وَّفِصٰلُهٗ فِىۡ عَامَيۡنِ اَنِ اشۡكُرۡ لِىۡ وَلِـوَالِدَيۡكَؕ اِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ‏

اور ہم نے نصیحت کی انسان کو اسکے ماں باپ کے بارے میں (کہ) حمل میں رکھا اسے اسکی ماں نے کمزوری درکمزوری میں، اور اسکا دودھ چھڑایا دو برس میں کہ تم شکر کرو میرا اور اپنے ماں باپ کا (سب کو) میری ہی طرف لوٹنا ہے

آیت 1531:15
پارہ 21•صفحہ 372

وَاِنۡ جَاهَدٰكَ عَلٰٓى اَنۡ تُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡهُمَا​ وَصَاحِبۡهُمَا فِى الدُّنۡيَا مَعۡرُوۡفًا​ وَّاتَّبِعۡ سَبِيۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَىَّ ​ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور اگر وہ دونوں مجبور کریں تمہیں کہ تم شریک ٹھہراؤ میرے ساتھ جس کا نہیں تجھے علم تو تم ان دونوں کی اتباع نہ کرنا، اور مصاحبت (یعنی اچھا سلوک) کرنا ان دونوں کے ساتھ دنیا میں، اور اتباع کرنا اس راستے کی جو رجوع ہو میری طرف، پھر میری ہی طرف تم سب کو لوٹنا ہے، تو میں بتا دوں گا تمہیں جو کچھ تم عمل کرتے تھے

آیت 1631:16
پارہ 21•صفحہ 372

يٰبُنَىَّ اِنَّهَاۤ اِنۡ تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَكُنۡ فِىۡ صَخۡرَةٍ اَوۡ فِى السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِى الۡاَرۡضِ يَاۡتِ بِهَا اللّٰهُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ‏

اے پیارے بچو! اگر ہو (کوئی چیز) رائی کے دانے کے برابر اور وہ ہو کسی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین میں، لے آئے گا اسے اللہ بیشک اللہ باریک بیں خبر رکھنے والا ہے

آیت 1731:17
پارہ 21•صفحہ 372

يٰبُنَىَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَاۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَانۡهَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ​ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ​ۚ ‏

اے میرے بچو! قائم کرنا نماز، اور حکم کرنا بھلائی کا، اور منع کرنا برائی سے اور صبر کرنا جو مصیبت تم پر آجائے، بیشک یہ ہمت کے کام ہیں

آیت 1831:18
پارہ 21•صفحہ 372

وَلَا تُصَعِّرۡ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمۡشِ فِى الۡاَرۡضِ مَرَحًا ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍۚ‏

اور مت پھلانا لوگوں کے سامنے اپنا گال (تکبر میں) اور مت چلنا زمین پر اترا کر، بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا کسی تکبر کرنے والے فخريلے کو

آیت 1931:19
پارہ 21•صفحہ 372

وَاقۡصِدۡ فِىۡ مَشۡيِكَ وَاغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِكَ​ؕ اِنَّ اَنۡكَرَ الۡاَصۡوَاتِ لَصَوۡتُ الۡحَمِيۡرِ‏

اور درمیانی رکھ اپنی چال کو اور پست رکھ اپنی آواز کو، یقیناً آوازوں میں نا پسندیدہ آواز گدھوں کی ہے

آیت 2031:20
پارہ 21•صفحہ 373

اَلَمۡ تَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَاَسۡبَغَ عَلَيۡكُمۡ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّبَاطِنَةً ​ؕ وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ نے مسخر کیا ہے تمہارے لئے جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور پوری کر دی ہیں تم پر اپنی نعمتیں ظاہری (یعنی دکھنے والی) اور باطنی (یعنی نہ دکھنے والی) اور بعض لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور نہ ہدایت ہے (ان کے پاس) اور نہ روشن کتاب

آیت 2131:21
پارہ 21•صفحہ 373

وَ اِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّـبِـعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ الشَّيۡطٰنُ يَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اتباع کرو (اس کی) جو اللہ نے نازل کیا، تو کہتے ہیں ہم اتباع کریں گے جس پر ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو، اگرچہ شیطان بلاتا ہے انہیں بھڑکتی آگ کے عذاب کی طرف (ایسی بات کیوجہ سے)

آیت 2231:22
پارہ 21•صفحہ 373

وَمَنۡ يُّسۡلِمۡ وَجۡهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى​ؕ وَاِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ‏

اور جو جھکادے اپنا رخ اللہ کی طرف اور وہ نیکوکار بھی ہو، تو یقیناً اس نے تھام لیا مضبوط کڑا، اور اللہ ہی کی طرف ہے تمام امور (یعنی کاموں) کا انجام

آیت 2331:23
پارہ 21•صفحہ 373

وَمَنۡ كَفَرَ فَلَا يَحۡزُنۡكَ كُفۡرُهٗ ؕ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ فَنُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

اور جو کفر کرے تو آپ کو غم میں نہ ڈالے اس کا کفر ہماری ہی طرف ان کو لوٹنا ہے، پھر ہم بتائیں گے انہیں جو عمل وہ کیا کرتے تھے، بیشک اللہ جانتا ہے دلوں کا حال

آیت 2431:24
پارہ 21•صفحہ 373

نُمَتّـِعُهُمۡ قَلِيۡلًا ثُمَّ نَضۡطَرُّهُمۡ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيۡظٍ‏

ہم فائدہ دیں گے انہیں تھوڑا، پھر ہم مجبور کریں گے انہیں سخت عذاب کی طرف

آیت 2531:25
پارہ 21•صفحہ 373

وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَـقُوۡلُنَّ اللّٰهُ​ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ​ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر آپ سوال کریں ان سے کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو؟ تو ضرور کہیں گے اللہ نے، تو کہہ دیجئے تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے، لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں

آیت 2631:26
پارہ 21•صفحہ 373

لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں یقیناً اللہ بے نیاز قابل تعریف ہے

آیت 2731:27
پارہ 21•صفحہ 373

وَلَوۡ اَنَّ مَا فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ شَجَرَةٍ اَقۡلَامٌ وَّالۡبَحۡرُ يَمُدُّهٗ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ سَبۡعَةُ اَبۡحُرٍ مَّا نَفِدَتۡ كَلِمٰتُ اللّٰهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اور اگر زمین کے درختوں کے قلم ہوں اورسمندر (سیاہی ہو) اور ان کی مدد کرے ان کے بعد سات سمندر (اور ہوجائے پھر بھی) نہیں ختم ہوں گے اللہ کے کلمات، بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2831:28
پارہ 21•صفحہ 373

مَا خَلۡقُكُمۡ وَلَا بَعۡثُكُمۡ اِلَّا كَنَفۡسٍ وَّاحِدَةٍ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ‏

تمہاری پیدائش اور دوبارہ جلانا ایک شخص (کے جینے) کی طرح ہے، بیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے

آیت 2931:29
پارہ 21•صفحہ 373

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ كُلٌّ يَّجۡرِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّاَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں، اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں، اور اسی نے مسخر (یعنی قابو میں) کیا ہے سورج اور چاند کو، ہر ایک جاری ہے ایک وقت مقررہ کیلئے، اللہ باخبر ہے اس سے جو تم عمل کرتے ہو

آیت 3031:30
پارہ 21•صفحہ 374

ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِ الۡبَاطِلُ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ‏

یہ اسلئے کہ بیشک اللہ ہی برحق ہے، اوربیشک جسے وہ پکارتے ہیں اس(اللہ) کے سوا وہ باطل ہے، اور یقیناً اللہ بلند وبرتر ہے

آیت 3131:31
پارہ 21•صفحہ 374

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ الۡفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِنِعۡمَتِ اللّٰهِ لِيُرِيَكُمۡ مِّنۡ اٰيٰتِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ‏

کیا تم دیکھتے نہیں بیشک کشتیاں چلتی ہیں سمندر میں اللہ کی رحمت سے، تاکہ وہ دکھائے تمہیں اپنی نشانیاں، یقیناً اسمیں نشانیاں ہیں صبر اور شکر والوں کیلئے

آیت 3231:32
پارہ 21•صفحہ 374

وَاِذَا غَشِيَهُمۡ مَّوۡجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ ۙ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ فَمِنۡهُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ​ؕ وَمَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوۡرٍ‏

اور جب چھا جاتی ہیں ان پر موجیں سائے کی طرح تو وہ پکارتے ہیں اللہ کو مخلص بنکر اسکے دین میں،پھر جب وہ نجات دیتاہےانہیں خشکی کی طرف تو ان میں سے کچھ ہی مقصد پر رہتے ہیں (جس کیلئے اللہ نے پیدا کیا) اور ہماری آیتوں کا انکار تو غدّار اور ناشکرے ہی کرتے ہیں

آیت 3331:33
پارہ 21•صفحہ 374

يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ وَاخۡشَوۡا يَوۡمًا لَّا يَجۡزِىۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِهٖ وَلَا مَوۡلُوۡدٌ هُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِهٖ شَيۡـــًٔا​ ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ​ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ‏

اے لوگو! تم ڈرو اپنے رب سے، اور ڈرو اس دن سے (جس میں) نہ بدلہ دے گا باپ اپنی اولاد کو، اور نہ اولاد بچا سکے گی اپنے باپ کو کچھ بھی، بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو ہرگز تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے دنیا کی زندگی، اور ہرگز تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اللہ کی جانب سے دھوکے باز (شیطان)

آیت 3431:34
پارہ 21•صفحہ 374

اِنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗ عِلۡمُ السَّاعَةِ​ ۚ وَيُنَزِّلُ الۡغَيۡثَ​ ۚ وَيَعۡلَمُ مَا فِى الۡاَرۡحَامِ​ ؕ وَمَا تَدۡرِىۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَكۡسِبُ غَدًا​ ؕ وَّمَا تَدۡرِىۡ نَـفۡسٌۢ بِاَىِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ ‏

بیشک اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے، وہی نازل فرماتا ہے بارش، اور وہ جانتاہے جو (مادہ کے) پیٹوں میں ہے، کوئی شخص نہیں جانتا کہ کیا کمائے گا (یعنی کرے گا) کل، اور کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ کس زمین میں وہ مرے گا،بیشک اللہ علم والا خبر رکھنے والا ہے