←تمام پارے (All Juz)پارہ 3 • 126 آیات • صفحات 39 تا 57

تلك الرسل

Juz 3
آیت 2532:253
سورۃ 2•صفحہ 39

تِلۡكَ الرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ​ۘ مِنۡهُمۡ مَّنۡ كَلَّمَ اللّٰهُ​ وَرَفَعَ بَعۡضَهُمۡ دَرَجٰتٍ​ؕ وَاٰتَيۡنَا عِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ الۡبَيِّنٰتِ وَاَيَّدۡنٰهُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقۡتَتَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنٰتُ وَلٰـكِنِ اخۡتَلَفُوۡا فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ كَفَرَ​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقۡتَتَلُوۡا وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيۡدُ‏

یہ وہ رسول ہیں جنہیں فضیلت دی ہے ہم نے ایک کو دوسرے پر، بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا، اور بعضوں کے درجے بلند کئے اور ہم نے عطا کئے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلے معجزے، اور ہم نے ان کی تائید کی روح القدس (یعنی جبرئیلؑ) کے ذریعے، اور اگر اللہ چاہتا تو آپس میں نہ لڑتے وہ لوگ جو ان (رسولوں) کے بعد آئے، بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح دلیلیں آچکی تھیں اور لیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر ان میں سے بعضوں نے ایمان قبول کیا اور بعضوں نے کفر کیا، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے اور لیکن اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

آیت 2542:254
سورۃ 2•صفحہ 39

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا بَيۡعٌ فِيۡهِ وَلَا خُلَّةٌ وَّلَا شَفَاعَةٌ ​ ؕ وَالۡكٰفِرُوۡنَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اے ایمان والو! خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے، اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہو اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی سفارش، اور کافر ہی ظالم ہیں

آیت 2552:255
سورۃ 2•صفحہ 39

اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُۚ  لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ​ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ​ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ​ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ​​ۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ​ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ‏

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (وہ) زندہ ہے اور قائم ہے نہ اس کو اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، سب اسی کا ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، ایسا کون ہے جو سفارش کر سکے اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر، وہ جانتا ہے ان کے سامنے اور ان کے پیچھے کی چیزوں کو، اور وہ احاطہ نہیں کر سکتے اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا مگر جتنا کہ وہ چاہے، بڑی ہے اس کی کرسی آسمانوں اور زمینوں سے، اور نہیں تھکاتی اللہ کو ان دونوں کی حفاظت، اور وہی سب سے بڑا عظمت والا ہے

آیت 2562:256
سورۃ 2•صفحہ 39

لَاۤ اِكۡرَاهَ فِى الدِّيۡنِ​ۙ  قَد تَّبَيَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَىِّ​ۚ فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَيُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى لَا انْفِصَامَ لَهَا​​ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

کوئی زبردستی نہیں ہے دین میں، یقیناً ہدایت واضح ہے گمراہی سے، پھر جو شخص انکار کرے شیطان کا اور ایمان لائے اللہ پر تو یقیناً اس نے پکڑ لیا مضبوط قلعہ جو جدا ہونے والا نہیں اس سے، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2572:257
سورۃ 2•صفحہ 39

اَللّٰهُ وَلِىُّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُخۡرِجُهُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ​ؕ  وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَوۡلِيٰٓـــُٔهُمُ الطَّاغُوۡتُۙ يُخۡرِجُوۡنَهُمۡ مِّنَ النُّوۡرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اللہ دوست ہے ایمان والوں کا (اور) وہ نکالتا ہے انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف، اور جو لوگ کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں وہ نکالتے ہیں انہیں روشنی سے اندھیروں کی طرف، یہی لوگ دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 2582:258
سورۃ 2•صفحہ 40

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِىۡ حَآجَّ اِبۡرٰهٖمَ فِىۡ رَبِّهٖۤ اَنۡ اٰتٰٮهُ اللّٰهُ الۡمُلۡكَ​ۘ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّىَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۙ قَالَ اَنَا اُحۡىٖ وَاُمِيۡتُ​ؕ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ فَاِنَّ اللّٰهَ يَاۡتِىۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِهَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُهِتَ الَّذِىۡ كَفَرَ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ​ۚ‏

کیا تو نے اس (نمرود) کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا (اس لئے) کہ اللہ نے اسے سلطنت دی تھی، جب کہا ابراہیم نے کہ میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے، اس نے کہا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور موت دیتا ہوں، کہا ابراہیم نے تو بے شک اللہ لاتا ہے سورج کو مشرق سے، تو لے آ اسے مغرب سے، تب وہ کافر مبہوت (یعنی حیران) رہ گیا، اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم قوم کو

آیت 2592:259
سورۃ 2•صفحہ 40

اَوۡ كَالَّذِىۡ مَرَّ عَلٰى قَرۡيَةٍ وَّ هِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا ​ۚ قَالَ اَنّٰى يُحۡىٖ هٰذِهِ اللّٰهُ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ​ۚ فَاَمَاتَهُ اللّٰهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهٗ ​ؕ قَالَ كَمۡ لَبِثۡتَ​ؕ قَالَ لَبِثۡتُ يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ​ؕ قَالَ بَلۡ لَّبِثۡتَ مِائَةَ عَامٍ فَانۡظُرۡ اِلٰى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمۡ يَتَسَنَّهۡ​ۚ وَانْظُرۡ اِلٰى حِمَارِكَ وَلِنَجۡعَلَكَ اٰيَةً لِّلنَّاسِ​ وَانْظُرۡ اِلَى الۡعِظَامِ كَيۡفَ نُـنۡشِزُهَا ثُمَّ نَكۡسُوۡهَا لَحۡمًا ​ؕ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗ ۙ قَالَ اَعۡلَمُ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

یا اس (عزیزؑ) کی طرح جو گزرا ایک بستی سے اور وہ (بستی بیت المقدس کی) گری ہوئی تھی اپنی چھتوں پر، کہا اس نے کیسے زندہ کرے گا اس کو اللہ اس کے مر جانے کے بعد؟ تو موت دی اسے اللہ نے سو برس کی، پھر زندہ کیا اسے، کہا تو (یہاں) کتنے دن ٹھہرا؟ اس نے کہا میں ٹھہرا ایک دن یا اس سے کچھ کم، فرمایا بلکہ تو ٹھہرا رہا سو برس تک (موت کی حالت میں، اب) تو دیکھ اپنا کھانا اور اپنا پینا نہیں سڑا ہے وہ، اور دیکھ اپنے گدھے کو اور تاکہ ہم بنا دیں تجھے لوگوں کے لئے نمونہ، اور دیکھو ہڈیوں کی طرف کہ کس طرح ہم انہیں جوڑ رہے ہیں پھر ہم پہنا رہے ہیں ان پر گوشت، پھر جب واضح ہو گیا اس کے سامنے تو کہا میں جان گیا کہ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 2602:260
سورۃ 2•صفحہ 40

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِىۡ كَيۡفَ تُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ؕ قَالَ اَوَلَمۡ تُؤۡمِنۡ​ؕ قَالَ بَلٰى وَلٰـكِنۡ لِّيَطۡمَٮِٕنَّ قَلۡبِىۡ​ؕ قَالَ فَخُذۡ اَرۡبَعَةً مِّنَ الطَّيۡرِ فَصُرۡهُنَّ اِلَيۡكَ ثُمَّ اجۡعَلۡ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنۡهُنَّ جُزۡءًا ثُمَّ ادۡعُهُنَّ يَاۡتِيۡنَكَ سَعۡيًا ​ؕ وَاعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اور جب کہا ابراہیمؑ نے اے میرے رب! مجھ کو دکھا کہ تو کیسے زندہ کرے گا مردے کو، فرمایا کہ کیا تمہیں یقین نہیں؟ کہا کیوں نہیں اور لیکن اس لئے چاہتا ہوں کہ میرے دل کو اطمینان ہو جائے، فرمایا تو پکڑ لو چار پرندے کو، پھر مانوس کر لو انہیں اپنے ساتھ پھر ڈال دو (انہیں ذبح کرنے کے بعد) ہر پہاڑ پر ان کا ایک ایک ٹکڑا، پھر بلاؤ ان کو، آجائیں گے تیرے پاس دوڑتے ہوئے، اور جان لو کہ بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2612:261
سورۃ 2•صفحہ 41

مَثَلُ الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِىۡ كُلِّ سُنۡۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ​ؕ وَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

ان لوگوں کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کے راستے میں اس مثال کی طرح ہے کہ ایک دانا ہو جو اگائے سات بالیاں ہر بالی میں سو سو دانے ہوں، اور اللہ بڑھاتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے، اور اللہ وسیع جاننے والا ہے

آیت 2622:262
سورۃ 2•صفحہ 41

اَلَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا يُتۡبِعُوۡنَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا مَنًّا وَّلَاۤ اَذًى​ۙ لَّهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کی راہ میں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ اذیت (یعنی تکلیف) دیتے ہیں، ان کے لیے ان کے رب کے پاس اجر ہے اور نہ کوئی خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2632:263
سورۃ 2•صفحہ 41

قَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ وَّمَغۡفِرَةٌ خَيۡرٌ مِّنۡ صَدَقَةٍ يَّتۡبَعُهَاۤ اَذًى​ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَلِيۡمٌ‏

بھلی بات کہنا اور معاف کر دینا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے بعد اذیت (یعنی ستانا) ہو، اور اللہ بے نیاز نہایت برداشت کرنے والا ہے

آیت 2642:264
سورۃ 2•صفحہ 41

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبۡطِلُوۡا صَدَقٰتِكُمۡ بِالۡمَنِّ وَالۡاَذٰىۙ كَالَّذِىۡ يُنۡفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفۡوَانٍ عَلَيۡهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلۡدًا ​ؕ لَا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّمَّا كَسَبُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ‏

اے ایمان والو! نہ باطل کرو اپنی صدقات کو احسان جتا کر اور ایذاء دے کر اس شخص کی طرح جو خرچ کرتا ہے اپنا مال لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ رکھتا ہو اللہ پر اور (نہ) آخرت کے دن پر، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے چکنا پتھر کہ اس پر کچھ مٹی پڑی ہو پھر اس پر زور کی بارش ہو پھر چھوڑ دے اسے صاف کر کے کچھ قدرت نہیں رکھتے ایسے لوگ اپنی کمائی پر، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا کافر قوم کو

آیت 2652:265
سورۃ 2•صفحہ 41

وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثۡبِيۡتًا مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ كَمَثَلِ جَنَّةٍۢ بِرَبۡوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتۡ اُكُلَهَا ضِعۡفَيۡنِ​ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يُصِبۡهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور ان لوگوں کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کی رضا کے لیے اور اپنے آپ کو ثابت رکھنے کے لئے ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک باغ ہو کسی ٹیلے پر پہنچے اس پر بارش تو آئے اس کا پھل دوگنا، تو اگر نہ پہنچے اس پر بارش تو شبنم ہی کافی ہے، اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے

آیت 2662:266
سورۃ 2•صفحہ 41

اَيَوَدُّ اَحَدُكُمۡ اَنۡ تَكُوۡنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُۙ لَهٗ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِۙ وَاَصَابَهُ الۡكِبَرُ وَلَهٗ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَآءُ ۖۚ فَاَصَابَهَاۤ اِعۡصَارٌ فِيۡهِ نَارٌ فَاحۡتَرَقَتۡ​ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَتَفَكَّرُوۡنَ‏

کیا یہ چاہتا ہے تم میں کوئی کہ اس کا ایک باغ کھجور اور انگور کا ہو، بہتی ہوں جس کے نیچے نہریں، اس کے اس (باغ) میں اور بھی ہر طرح کا پھل ہو، اور پہنچے اسے بڑھاپا اور اس کی اولاد ضعیف ہو، تو پہنچے اس (باغ) پر بگولہ (آندھی) جس میں آگ ہو جس سے وہ باغ جل جائے اسی طرح اللہ بیان کرتا ہے تمہارے لئے آیتوں کو تاکہ تم غور و فکر کرو

آیت 2672:267
سورۃ 2•صفحہ 42

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا كَسَبۡتُمۡ وَمِمَّاۤ اَخۡرَجۡنَا لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَلَا تَيَمَّمُوا الۡخَبِيۡثَ مِنۡهُ تُنۡفِقُوۡنَ وَلَسۡتُمۡ بِاٰخِذِيۡهِ اِلَّاۤ اَنۡ تُغۡمِضُوۡا فِيۡهِ​ؕ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

اے ایمان والو! خرچ کرو پاک چیزیں جو تم کماتے ہو اور اس چیز میں سے بھی جو ہم نے نکالا ہے تمہارے لیے زمین سے اور ارادہ نہ کرو اس میں سے خراب چیز کا کہ اس کو خرچ کرو اور تم نہ ہو گے اس کے لینے والے مگر یہ کہ جی چراؤ گے اس میں، اور جان لو کہ بے شک اللہ بے نیاز تعریف والا ہے

آیت 2682:268
سورۃ 2•صفحہ 42

اَلشَّيۡطٰنُ يَعِدُكُمُ الۡـفَقۡرَ وَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡفَحۡشَآءِ​ ۚ وَاللّٰهُ يَعِدُكُمۡ مَّغۡفِرَةً مِّنۡهُ وَفَضۡلًا ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌۚ  ۙۖ‏

شیطان وعدہ کرتا ہے تم سے تنگدستی کا اور تمہیں حکم کرتا ہے بے حیائی کا، اور اللہ وعدہ دیتا ہے تمہیں اپنی مغفرت اور فضل کا، اور اللہ بہت وسعت کرنے والا سب کچھ جاننے والا ہے

آیت 2692:269
سورۃ 2•صفحہ 42

يُؤۡتِى الۡحِكۡمَةَ مَنۡ يَّشَآءُ​​ ۚ وَمَنۡ يُّؤۡتَ الۡحِكۡمَةَ فَقَدۡ اُوۡتِىَ خَيۡرًا كَثِيۡرًا​ ؕ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

(اللہ) جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جسے حکمت دی گئی تو اسے بڑی خیر دے دی گئی، اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں

آیت 2702:270
سورۃ 2•صفحہ 42

وَمَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ نَّفَقَةٍ اَوۡ نَذَرۡتُمۡ مِّنۡ نَّذۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُهٗ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ‏

اور جو تم خرچ کرو گے خیرات کے طور پر یا تم کوئی منت مانگو گے تو بے شک اللہ جانتا ہے اسے، اور نہیں ہے ظالموں کا کوئی مددگار

آیت 2712:271
سورۃ 2•صفحہ 42

اِنۡ تُبۡدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ​ۚ وَاِنۡ تُخۡفُوۡهَا وَ تُؤۡتُوۡهَا الۡفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّكُمۡ​ؕ وَيُكَفِّرُ عَنۡكُمۡ مِّنۡ سَيِّاٰتِكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

اگر تم ظاہر کر کے خیرات دو تو بھی اچھی بات ہے، اور اگر اسے چھپا کر دو اور فقیروں کو پہنچا دو تو وہ زیادہ بہتر ہے تمہارے لئے، اور وہ (اللہ) معاف کر دے گا تم سے تمہارے گناہوں کو، اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبر رکھنے والا ہے

آیت 2722:272
سورۃ 2•صفحہ 42

لَيۡسَ عَلَيۡكَ هُدٰٮهُمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَلِاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ اللّٰهِ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ يُّوَفَّ اِلَيۡكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ‏

نہیں ہے تم پر ان کی ہدایت اور لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور جو تم خرچ کرو گے مال میں سے تو وہ تمہارے لیے ہے، اور جو تم خرچ کرو وہ اللہ کی رضاء کے لیے کرو، اور جو تم خرچ کرو گے اس کا پورا اجر تمہیں دیا جائے گا اور تم پر نہیں کیا جائے گا ظلم

آیت 2732:273
سورۃ 2•صفحہ 42

لِلۡفُقَرَآءِ الَّذِيۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ ضَرۡبًا فِى الۡاَرۡضِ يَحۡسَبُهُمُ الۡجَاهِلُ اَغۡنِيَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ​ۚ تَعۡرِفُهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ​ۚ لَا يَسۡـــَٔلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَــافًا ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ‏

(خیرات) ان فقراء کے لئے ہیں جو اللہ کی راہ میں لگے ہوئے ہیں چل پھر نہیں سکتے زمین میں جاہل انہیں غنی سمجھتا ہے سوال نہ کرنے کیوجہ سے، تم پہچانو انہیں ان کے چہرے سے، وہ سوال نہیں کرتے لوگوں سے چمٹ کر، اور جو تم خرچ کرو گے مال تو بیشک اللہ اسے جانتا ہے

آیت 2742:274
سورۃ 2•صفحہ 43

اَلَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً فَلَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنا مال (اللہ کی راہ میں) رات اور دن چھپا کر اور ظاہر کر کے تو ان کے لیے ان کا اجر ہے ان کے رب کے پاس، اور ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2752:275
سورۃ 2•صفحہ 43

اَلَّذِيۡنَ يَاۡكُلُوۡنَ الرِّبٰوا لَا يَقُوۡمُوۡنَ اِلَّا كَمَا يَقُوۡمُ الَّذِىۡ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيۡطٰنُ مِنَ الۡمَسِّ​ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّمَا الۡبَيۡعُ مِثۡلُ الرِّبٰوا​ ۘ​ وَاَحَلَّ اللّٰهُ الۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا​ ؕ فَمَنۡ جَآءَهٗ مَوۡعِظَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ فَانۡتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ وَاَمۡرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ​ؕ وَمَنۡ عَادَ فَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

جو لوگ کھاتے ہیں سود، وہ اس طرح کھڑے ہوں گے (قیامت کے دن) جیسے خبطی کر دیا ہو اسے شیطان نے چھو کے، یہ (حالت ان کی) اس لیے ہو گی کہ انہوں نے کہا تھا کہ تجارت بھی سود کیطرح ہے، حالانکہ اللہ نے حلال کیا ہے تجارت کو اور حرام کیا ہے سود کو، پھر جسے آگئی نصیحت اس کے رب کی طرف سے اور وہ باز آ گیا تو جو پہلے کیا سو کیا، اور اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے، اور جو کوئی دوبارہ (سود کا کام) کرے تو وہی ہیں دوزخی، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 2762:276
سورۃ 2•صفحہ 43

يَمۡحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَيُرۡبِى الصَّدَقٰتِ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِيۡمٍ‏

اللہ مٹاتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے صدقات کو، اور اللہ پسند نہیں کرتا کسی ناشکرے گناہگار کو

آیت 2772:277
سورۃ 2•صفحہ 43

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور نماز کو قائم رکھا اور زکوٰۃ دیتے رہے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور نہ کوئی خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2782:278
سورۃ 2•صفحہ 43

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَذَرُوۡا مَا بَقِىَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اے ایمان والو! ڈرو اللہ سے اور چھوڑ دو جو باقی سود رہ گیا ہے اسے، اگر تم ایمان والے ہو

آیت 2792:279
سورۃ 2•صفحہ 43

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ۚ وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ​ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ‏

اگر تم نے نہیں کیا (یعنی نہیں چھوڑا سود) تو تیار ہو جاؤ جنگ کے لیے اللہ اور اس کے رسول سے، اور اگر توبہ کر لو تو راس المال (یعنی اصل مال) تمہارا ہے نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا

آیت 2802:280
سورۃ 2•صفحہ 43

وَاِنۡ كَانَ ذُوۡ عُسۡرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰى مَيۡسَرَةٍ ​ؕ وَاَنۡ تَصَدَّقُوۡا خَيۡرٌ لَّـكُمۡ​ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر وہ تنگ دست ہے تو مہلت دو خوشحالی تک، اور اگر صدقہ کر دو تو تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم جانو

آیت 2812:281
سورۃ 2•صفحہ 43

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِيۡهِ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف، پھر پورا بدلہ دیا جائے گا ہر شخص کو اس کی کمائی کا اور ان پر نہیں کیا جائے گا ظلم

آیت 2822:282
سورۃ 2•صفحہ 44

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَايَنۡتُمۡ بِدَيۡنٍ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكۡتُبُوۡهُ ​ؕ وَلۡيَكۡتُب بَّيۡنَكُمۡ كَاتِبٌۢ بِالۡعَدۡلِ​ وَلَا يَاۡبَ كَاتِبٌ اَنۡ يَّكۡتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ​ فَلۡيَكۡتُبۡ ​ۚوَلۡيُمۡلِلِ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَلَا يَبۡخَسۡ مِنۡهُ شَيۡـــًٔا ​ؕ فَاِنۡ كَانَ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ سَفِيۡهًا اَوۡ ضَعِيۡفًا اَوۡ لَا يَسۡتَطِيۡعُ اَنۡ يُّمِلَّ هُوَ فَلۡيُمۡلِلۡ وَلِيُّهٗ بِالۡعَدۡلِ​ؕ وَاسۡتَشۡهِدُوۡا شَهِيۡدَيۡنِ مِنۡ رِّجَالِكُمۡ​ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَكُوۡنَا رَجُلَيۡنِ فَرَجُلٌ وَّامۡرَاَتٰنِ مِمَّنۡ تَرۡضَوۡنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ اَنۡ تَضِلَّ اِحۡدٰٮهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحۡدٰٮهُمَا الۡاُخۡرٰى​ؕ وَ لَا يَاۡبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوۡا ​ؕ وَلَا تَسۡـــَٔمُوۡۤا اَنۡ تَكۡتُبُوۡهُ صَغِيۡرًا اَوۡ كَبِيۡرًا اِلٰٓى اَجَلِهٖ​ؕ ذٰ لِكُمۡ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاَقۡوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَاَدۡنٰۤى اَلَّا تَرۡتَابُوۡٓا اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيۡرُوۡنَهَا بَيۡنَكُمۡ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَلَّا تَكۡتُبُوۡهَا ​ؕ وَاَشۡهِدُوۡۤا اِذَا تَبَايَعۡتُمۡ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيۡدٌ  ؕ وَاِنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاِنَّهٗ فُسُوۡقٌ ۢ بِكُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ​ ؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ​ ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! جب تم آپس میں لین دین کا معاملہ کرو کسی وقت مقرر تک تو اسے لکھ لیا کرو، اور چاہئے کہ لکھے تمہارے درمیان لکھنے والا انصاف سے، اور انکار نہ کرے لکھنے والا لکھنے سے جیسا کہ اس کو اللہ نے سکھایا ہے، سو اسے چاہیے کہ لکھ دے، اور وہ لکھوائے جو قرض لے رہا ہے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور اس میں کچھ کم کر کے نہ لکھائے، پھر اگر وہ شخص کہ جس پر قرض ہے بے وقوف ہے یا کمزور ہے یا وہ خود نہیں لکھ سکتا تو اس کا ولی لکھوا دے انصاف کے ساتھ، اور دو گواہ کر لیا کرو اپنے مردوں میں سے، پھر اگر نہ ہوں دو مرد تو ایک مرد اور دو عورتیں ان لوگوں میں سے جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کرتے ہو، تاکہ اگر بھول جائے ایک ان میں سے تو یاد دلا دے اسے دوسری، اور انکار نہ کریں جب گواہوں کو بلایا جائے تو، اور سستی نہ کرو لکھنے میں معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد تک یہ (لکھ لینا) اللہ کے نزدیک انصاف کو زیادہ قائم رکھنے والا ہے اور شہادت کو زیادہ درست رکھنے والا ہے اور زیادہ قریب ہے اس بات کے کہ تم کسی شبہ میں نہ پڑو، مگر یہ کہ تجارت ہاتھوں ہاتھ ہو جسے آپس میں لیتے دیتے ہو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں کہ اسے نہ لکھو، اور گواہ بنا لو جب آپس میں سودا کرو، اور نہ تکلیف دی جائے لکھنے والے اور گواہ کو، اور اگر تم نے ایسا کیا تو بیشک یہ گناہ ہے تمہارے لئے، اور اللہ سے ڈرو، اور اللہ تمہیں سکھاتا ہے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

آیت 2832:283
سورۃ 2•صفحہ 44

وَاِنۡ كُنۡتُمۡ عَلٰى سَفَرٍ وَّلَمۡ تَجِدُوۡا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقۡبُوۡضَةٌ ​ ؕ فَاِنۡ اَمِنَ بَعۡضُكُمۡ بَعۡضًا فَلۡيُؤَدِّ الَّذِى اؤۡتُمِنَ اَمَانَـتَهٗ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ​ؕ وَلَا تَكۡتُمُوا الشَّهَادَةَ ​ ؕ وَمَنۡ يَّكۡتُمۡهَا فَاِنَّهٗۤ اٰثِمٌ قَلۡبُهٗ​ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ‏

اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ کوئی لکھنے والا تو گروی (کے لئے سامان) کو قبضہ میں دے دیا جائے، اور اگر ایک تم میں سے دوسرے پر اعتبار کرے تو چاہیے کہ وہ شخص امانت ادا کر دے جس پر اعتبار کیا گیا اور اپنے اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے، اور گواہی کو نہ چھپاؤ، اور جو شخص اسے چھپائے گا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ خوب جانتا ہے

آیت 2842:284
سورۃ 2•صفحہ 44

لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ وَاِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡهُ يُحَاسِبۡكُمۡ بِهِ اللّٰهُ​ؕ فَيَـغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور اگر تم ظاہر کرو اپنے دل کی بات یا تم چھپاؤ اسے اللہ تم سے اس کا حساب لے گا، تو وہ مغفرت فرمائے گا جسے چاہے گا اور عذاب دے گا جسے چاہے گا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 2852:285
سورۃ 2•صفحہ 45

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مِنۡ رَّبِّهٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ​ؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِهٖ​ وَقَالُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا​ غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ‏

ایمان لے آئے رسول جو کچھ نازل کیا گیا اس پر اس کے رب کی طرف سے اور مومن بھی سب ایمان لے آئے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر، (کہتے ہیں کہ) ہم فرق نہیں کرتے کسی کے درمیان اس کے رسولوں میں، اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، تو مغفرت فرما اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

آیت 2862:286
سورۃ 2•صفحہ 45

لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا ​ؕ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا اكۡتَسَبَتۡ​ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِيۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ​ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَاۤ اِصۡرًا كَمَا حَمَلۡتَهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ​​ۚرَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ​ ۚ وَاعۡفُ عَنَّا وَاغۡفِرۡ لَنَا وَارۡحَمۡنَا اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا اس کی وسعت سے زیادہ اس کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اس پر ہے جو اس نے کمایا، اے رب ہمارے! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں، اے رب ہمارے! اور نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم کر، تو ہی ہمارا مولا ہے، تو ہماری مدد فرما کافروں کے مقابلے میں

آیت 13:1
سورۃ 3•صفحہ 45

الٓمّٓ ۚۙ‏

المّ

آیت 23:2
سورۃ 3•صفحہ 45

اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الۡحَىُّ الۡقَيُّوۡمُؕ‏

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو زندہ اور قائم ہے

آیت 33:3
سورۃ 3•صفحہ 45

نَزَّلَ عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ بِالۡحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَاَنۡزَلَ التَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَۙ‏

اس نے نازل کی آپ پر کتاب حق کے ساتھ، جو تصدیق کرتی ہے ان (کتابوں) کی جو اس سے پہلے آئیں، اسی نے نازل کیا تورات اور انجیل کو

آیت 43:4
سورۃ 3•صفحہ 45

مِنۡ قَبۡلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ  ؕ​ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ  ​ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍؕ‏

اس سے پہلے، ہدایت ہے لوگوں کے لئے، اور اسی نے نازل کیا فرقان (یعنی قرآن) بیشک جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کا ان کے لئے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست انتقام لینے والا ہے

آیت 53:5
سورۃ 3•صفحہ 46

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخۡفٰى عَلَيۡهِ شَىۡءٌ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ ؕ‏

بیشک اللہ سے نہیں چھپی ہے کوئی چیز زمین میں اور نہ ہی آسمان میں

آیت 63:6
سورۃ 3•صفحہ 46

هُوَ الَّذِىۡ يُصَوِّرُكُمۡ فِى الۡاَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُ ​ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

وہی (اللہ) ہے جو صورتیں بناتا ہے تمہاری (ماؤں کے) پیٹوں میں جس طرح چاہتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 73:7
سورۃ 3•صفحہ 46

هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ مِنۡهُ اٰيٰتٌ مُّحۡكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الۡكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌ​ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ زَيۡغٌ فَيَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَهَ مِنۡهُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَةِ وَابۡتِغَآءَ تَاۡوِيۡلِهٖۚ وَمَا يَعۡلَمُ تَاۡوِيۡلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ ​ۘ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ يَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِهٖۙ كُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ​ۚ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

وہی ہے جس نے نازل کی آپ پر کتاب جس میں آیتیں ہیں حکمت والی جو اصل کتاب ہیں (جیسے شریعت کے احکام) اور بعض متشابہ آیتیں بھی ہیں (قرآن میں) تو جن کے دلوں میں کجی (یعنی ٹیڑھا پن) ہے وہ اتباع کرتے ہیں متشابہ آیتوں کی (جیسے حروف مقطعات کی) فتنہ تلاشنے کیلئے، اور ان کی تاویل تلاشنے کیلئے، حالانکہ ان کی تاویل (یعنی اصل حقیقت) صرف اللہ ہی جانتا ہے، اور پکا علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لاتے ہیں، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں، اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں

آیت 83:8
سورۃ 3•صفحہ 46

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ​ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ‏

اے ہمارے رب! نہ ٹیڑھا کر ہمارے دلوں کو بعد اسکے کہ تو نے ہدایت دے دی ہے ہمیں، اور عطا کر ہمیں اپنے پاس سے رحمت، بیشک تو ہی بہت عطا کر نیوالا ہے

آیت 93:9
سورۃ 3•صفحہ 46

رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ‏

اے ہمارے رب! بیشک تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن (قیامت میں) جس میں کوئی شک نہیں، بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا

آیت 103:10
سورۃ 3•صفحہ 46

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا​ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِۙ‏

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہرگز کام نہ آئیں گے (قیامت کے دن) ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے پاس کچھ بھی، اور وہی جہنم کا ایندھن ہیں

آیت 113:11
سورۃ 3•صفحہ 46

كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ؕ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ​ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

(ان کافروں کا ویسا ہی حال ہو گا) جیسا حال ہوا آل فرعون کا، اور جو ان سے پہلے تھے ان کا، انہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو پھر پکڑا انہیں اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 123:12
سورۃ 3•صفحہ 46

قُلۡ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَتُغۡلَبُوۡنَ وَتُحۡشَرُوۡنَ اِلٰى جَهَنَّمَ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمِهَادُ‏

کہہ دیجئے کافروں سے! کہ تم عنقریب مغلوب کئے جاؤ گے اور جمع کئے جاؤ گے جہنم کی طرف اور وہ برا ٹھکانہ ہے

آیت 133:13
سورۃ 3•صفحہ 46

قَدۡ كَانَ لَـكُمۡ اٰيَةٌ فِىۡ فِئَتَيۡنِ الۡتَقَتَا ؕ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَاُخۡرٰى كَافِرَةٌ يَّرَوۡنَهُمۡ مِّثۡلَيۡهِمۡ رَاۡىَ الۡعَيۡنِ​ؕ وَاللّٰهُ يُؤَيِّدُ بِنَصۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ  ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ‏

یقیناً تمہارے لئے نشانی ہے ان دو جماعتوں میں جو بھڑی تھیں (جنگِ بدر میں) ایک جماعت تو لڑ رہی تھی اللہ کی راہ میں اور دوسرا گروہ کافروں کا تھا، وہ انہیں اپنے سے دگنا دیکھ رہے تھے کھلی آنکھوں سے، اور اللہ تائید کرتا ہے اپنی مدد سے جسے چاہتا ہے، بیشک اس میں عبرت ہے آنکھ والوں کیلئے

آیت 143:14
سورۃ 3•صفحہ 47

زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالۡبَـنِيۡنَ وَالۡقَنَاطِيۡرِ الۡمُقَنۡطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالۡفِضَّةِ وَالۡخَـيۡلِ الۡمُسَوَّمَةِ وَالۡاَنۡعَامِ وَالۡحَـرۡثِ​ؕ ذٰ لِكَ مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ​ۚ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الۡمَاٰبِ‏

مزین کر دی گئی ہے لوگوں کے لئے عورتوں کی چاہت کی محبت اور بیٹوں کی اور ڈھیروں کی، وہ ڈھیر سونے کی ہو یا چاندی کی اور شاندار گھوڑے (عمدہ نسل کے قیمتی) اور چوپائے اور کھیتی کی، یہ سامان ہے دنیا کی زندگی کا اور اللہ کے پاس بہترین ٹھکانہ ہے (مؤمنوں کیلئے جنت)

آیت 153:15
سورۃ 3•صفحہ 47

قُلۡ اَؤُنَبِّئُكُمۡ بِخَيۡرٍ مِّنۡ ذٰ لِكُمۡ​ؕ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَاَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ​ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ​ۚ‏

آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں بتاؤں؟ اس سے بہتر چیز تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے بہہ رہی ہیں نہریں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور پاکیزہ بیویاں ہیں اور اللہ کی رضامندی ہے، اور اللہ خوب دیکھنے والا ہے اپنے بندوں کو

آیت 163:16
سورۃ 3•صفحہ 47

اَلَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ​ۚ‏

(یہ ان کے لئے ہے) جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لے آئے ہیں تو مغفرت فرما دے ہمارے گناہوں کی، اور بچا ہمیں آگ کے عذاب سے

آیت 173:17
سورۃ 3•صفحہ 47

اَلصّٰــبِرِيۡنَ وَالصّٰدِقِــيۡنَ وَالۡقٰنِتِــيۡنَ وَالۡمُنۡفِقِيۡنَ وَالۡمُسۡتَغۡفِرِيۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ‏

یہ صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کر نیوالے اور اللہ کی راہ میں خرچ کر نیوالے اور مغفرت طلب کر نیوالے ہیں سحر کے وقت

آیت 183:18
سورۃ 3•صفحہ 47

شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَاُولُوا الۡعِلۡمِ قَآٮِٕمًا ۢ بِالۡقِسۡطِ​ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُؕ‏

گواہی دیتے ہیں اللہ اور فرشتے اور اہل علم کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور وہ قائم رکھنے والا ہے عدل کو، اسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 193:19
سورۃ 3•صفحہ 47

اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ وَمَا اخۡتَلَفَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ‏

دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے (اسلام دین ہی ہر نبی کے زمانے میں رہا ہے) اور اختلاف کیا اہل کتاب نے بعد اس کے کہ آ گیا ان کے پاس علم آپسی ضد میں، اور جس نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا تو بیشک اللہ (اس کا) جلد حساب لینے والا ہے

آیت 203:20
سورۃ 3•صفحہ 48

فَاِنۡ حَآجُّوۡكَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡهِىَ لِلّٰهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ​ؕ وَقُل لِّلَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡاُمِّيّٖنَ ءَاَسۡلَمۡتُمۡ​ؕ فَاِنۡ اَسۡلَمُوۡا فَقَدِ اهۡتَدَوْا ​ۚ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ ​ ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ‏

تو اگر یہ جھگڑیں آپ سے تو کہہ دیجئے کہ میں نے جھکا دیا ہے اپنا سر اللہ کے سامنے اور جنہوں نے اتباع کی میری انہوں نے بھی، اور کہہ دیجئے اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہ کیا تم اسلام لاتے ہو، تو اگر یہ بھی اسلام لے آئیں تو یقیناً ہدایت پا لیں گے اور اگر یہ پلٹ جائیں، تو آپ پر تو صرف پہونچا دینا ہے اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو

آیت 213:21
سورۃ 3•صفحہ 48

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيۡرِ حَقٍّۙ وَّيَقۡتُلُوۡنَ الَّذِيۡنَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡقِسۡطِ مِنَ النَّاسِۙ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

بیشک جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کا، اور قتل کرتے ہیں نبیوں کو ناحق، اور قتل کرتے ہیں انہیں جو حکم دیتے ہیں انصاف کا لوگوں کو، تو (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) انہیں خبر دے دیجئے دردناک عذاب کی

آیت 223:22
سورۃ 3•صفحہ 48

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏

یہی ہیں وہ لوگ جن کے اعمال ضائع ہو گئے دنیا اور آخرت میں، اور نہ ہوگا ان کا کوئی مددگار (کل قیامت کے دن)

آیت 233:23
سورۃ 3•صفحہ 48

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِيۡبًا مِّنَ الۡكِتٰبِ يُدۡعَوۡنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ وَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

کیا آپ نے ان (یہودیوں) کو نہیں دیکھا جنہیں دیا گیا ایک حصہ کتاب کا، انہیں بلایا جاتا ہے اللہ کی کتاب کی طرف، تاکہ وہ (یعنی نبی) فیصلہ کرے ان کے درمیان، پھر ان میں بعض فریق منہ پھیر لیتے ہیں، اور وہ منہ پھیرنے والے ہیں

آیت 243:24
سورۃ 3•صفحہ 48

ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍ​ وَغَرَّهُمۡ فِىۡ دِيۡنِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

یہ اس لئے کہ بیشک وہ کہتے ہیں کہ ہرگز نہ چھوئے گی ہمیں آگ مگر چند دن، اور دھوکے میں ڈالا انہیں ان کے دین نے بسبب ان کے (دین میں) گھڑنے کے

آیت 253:25
سورۃ 3•صفحہ 48

فَكَيۡفَ اِذَا جَمَعۡنٰهُمۡ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

پس کیا حال ہو گا جب ہم جمع کریں گے انہیں اس دن جس میں کوئی شک نہیں، اور پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے کمایا، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 263:26
سورۃ 3•صفحہ 48

قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الۡمُلۡكِ تُؤۡتِى الۡمُلۡكَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡكَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ​ ؕ بِيَدِكَ الۡخَيۡرُ​ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

آپ کہہ دیجئے اے اللہ تو مالک ہے ملکوں کا، تو عطا کرتا ہے بادشاہت جسے چاہتا ہے اور چھین لیتا ہے بادشاہت جس سے چاہتا ہے، اور تو عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور ذلت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، تیرے ہاتھ میں خیر ہے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے

آیت 273:27
سورۃ 3•صفحہ 48

تُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَتُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ​ وَتُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَتُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ​ وَتَرۡزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور تو داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور تو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے، اور تو نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے، اور تو رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے

آیت 283:28
سورۃ 3•صفحہ 49

لَا يَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ فَلَيۡسَ مِنَ اللّٰهِ فِىۡ شَىۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡهُمۡ تُقٰٮةً  ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ​ ؕوَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ‏

نہ بنائیں مؤمن کافروں کو اپنا دوست علاوہ مؤمنوں کے، اور جو ایسا کرے اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں، مگر یہ کہ تم ان سے بچاؤ کرو (یعنی حسن سلوک تجارت اور کاروبار وغیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں) اور ڈراتا ہے تمہیں اللہ اپنی ذات سے، اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے

آیت 293:29
سورۃ 3•صفحہ 49

قُلۡ اِنۡ تُخۡفُوۡا مَا فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ اَوۡ تُبۡدُوۡهُ يَعۡلَمۡهُ اللّٰهُ​ؕ وَيَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ​ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

کہہ دیجئے اگر تم چھپاؤ اپنے دلوں میں (بات) یا ظاہر کرو اسے اللہ اسے جانتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے (یعنی اللہ کے علم میں چھپی چیز بھی ظاہر ہے)

آیت 303:30
سورۃ 3•صفحہ 49

يَوۡمَ تَجِدُ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَيۡرٍ مُّحۡضَرًا ۖۚ ۛ وَّمَا عَمِلَتۡ مِنۡ سُوۡٓءٍ ۚۛ  تَوَدُّ لَوۡ اَنَّ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَهٗۤ اَمَدًاۢ بَعِيۡدًا ​ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ​ؕ وَاللّٰهُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ ‏

اس دن پالے گا ہر شخص جو عمل کیا اس نے عملِ خیر اسے حاضر، اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو بھی، چاہے گا ہر شخص کہ کاش اس کے اور ان (برائیوں) کے درمیان دور کا فاصلہ ہو جائے، اور ڈراتا ہے تمہیں اللہ اپنی ذات سے، اور اللہ مہربان ہے اپنے بندوں پر

آیت 313:31
سورۃ 3•صفحہ 49

قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ​ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا، اور اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے

آیت 323:32
سورۃ 3•صفحہ 49

قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ​​ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

کہہ دیجئے کہ اطاعت کرو اللہ اور رسول کی، پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ پسند نہیں کرتا کافروں کو

آیت 333:33
سورۃ 3•صفحہ 49

اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰۤى اٰدَمَ وَنُوۡحًا وَّاٰلَ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاٰلَ عِمۡرٰنَ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

بے شک اللہ نے چن لیا ہے آدم اور نوح کو، ابراہیم اور عمران کے خاندان کو تمام جہانوں پر

آیت 343:34
سورۃ 3•صفحہ 49

ذُرِّيَّةًۢ بَعۡضُهَا مِنۡۢ بَعۡضٍ​ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ​ۚ‏

یہ اولاد ہیں ایک دوسرے کی، اور اللہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے

آیت 353:35
سورۃ 3•صفحہ 49

اِذۡ قَالَتِ امۡرَاَتُ عِمۡرٰنَ رَبِّ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لَـكَ مَا فِىۡ بَطۡنِىۡ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلۡ مِنِّىۡ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ​‏

جب کہا عمران کی بیوی (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نانی) نے کہ اے میرے رب! میں نے نذر مانی ہے تیرے لئے، جو ہے میرے پیٹ میں اسے آزاد کر دوں گی، تو تو قبول فرما میری طرف سے، بیشک تو خوب سننے اور جاننے والا ہے

آیت 363:36
سورۃ 3•صفحہ 50

فَلَمَّا وَضَعَتۡهَا قَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ وَضَعۡتُهَاۤ اُنۡثٰىؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡؕ وَ لَيۡسَ الذَّكَرُ كَالۡاُنۡثٰى​​ۚ وَاِنِّىۡ سَمَّيۡتُهَا مَرۡيَمَ وَاِنِّىۡۤ اُعِيۡذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيۡطٰنِ الرَّجِيۡمِ‏

تو جب جنم دیا اس (بچی مریم) کو تو کہنے لگیں، کہ میرے رب میں نے تو لڑکی کو جنم دیا ہے، اور اللہ کو خوب معلوم تھا جو اس نے جنم دیا، اور نہ ہوتا لڑکا اس لڑکی کی طرح اور بیشک میں نے اسکا نام رکھا ہے مریم، میں اسے اور اسکی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود سے

آیت 373:37
سورۃ 3•صفحہ 50

فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوۡلٍ حَسَنٍ وَّاَنۡۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا ۙ وَّكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ​ؕ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيۡهَا زَكَرِيَّا الۡمِحۡرَابَۙ وَجَدَ عِنۡدَهَا رِزۡقًا ​ۚ​ قَالَ يٰمَرۡيَمُ اَنّٰى لَـكِ هٰذَا ؕ​ قَالَتۡ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

تو قبول فرمایا اسے اس کے رب نے اچھی طرح، اور اچھی پرورش کی اس کی، اور کفیل (یعنی ذمے دار) بنایا اس کا زکریاؑ کو، جب داخل ہوتے اس کے پاس زکریاؑ محراب (یعنی اسکے کمرے) میں تو پاتے اسکے پاس رزق (یعنی کھانے کا سامان) وہ پوچھتے اے مریم! یہ کہاں سے آیا ہے تمہارے پاس؟ وہ کہتی یہ اللہ کے پاس سے آیا ہے، بیشک اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے

آیت 383:38
سورۃ 3•صفحہ 50

هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ​ ​ۚ قَالَ رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً​ ​ ۚ اِنَّكَ سَمِيۡعُ الدُّعَآءِ‏

اسی جگہ دعا کی زکریا نے اپنے رب سے، کہا کہ اے میرے رب! عطا فرما مجھے اپنی طرف سے پاکیزہ اولاد بے شک تو سننے والا ہے دعا کا

آیت 393:39
سورۃ 3•صفحہ 50

فَنَادَتۡهُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَهُوَ قَآٮِٕمٌ يُّصَلِّىۡ فِى الۡمِحۡرَابِۙ اَنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَسَيِّدًا وَّحَصُوۡرًا وَّنَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

تو فرشتوں نے انہیں آواز دی (اسوقت) جب وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے حجرے میں، کہ بیشک اللہ بشارت دیتا ہے تجھے یحییٰ کی، جو تصدیق کرنے والا ہو گا اللہ کے کلمے کی، اور (یحییٰ) سردار، اور پاکباز اور نبی ہو گا صالحین میں سے

آیت 403:40
سورۃ 3•صفحہ 50

قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّقَدۡ بَلَغَنِىَ الۡكِبَرُ وَامۡرَاَتِىۡ عَاقِرٌ​ؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ‏

کہنے لگے اے میرے رب! کیسے ہو گا میرے یہاں بچہ؟ مجھے پہونچ گیا ہے بڑھاپا، اور میری بیوی بانجھ ہے، فرمایا، اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

آیت 413:41
سورۃ 3•صفحہ 50

قَالَ رَبِّ اجۡعَلۡ لِّىۡۤ اٰيَةً ​ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمۡزًا ؕ​ وَاذۡكُرْ رَّبَّكَ كَثِيۡرًا وَّسَبِّحۡ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِبۡكَارِ‏

کہنے لگے اے میرے رب بنادے میرے لئے اس کی کوئی نشانی، فرمایا، تیری نشانی یہ ہے کہ تو بات نہ کر سکے گا لوگوں سے تین دن تک مگر اشارے سے، اور ذکر کر اپنے رب کا کثرت سے اور تسبیح بیان کر صبح اور شام (یعنی ہر وقت)

آیت 423:42
سورۃ 3•صفحہ 50

وَاِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰٮكِ وَطَهَّرَكِ وَاصۡطَفٰٮكِ عَلٰى نِسَآءِ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بیشک اللہ نے چن لیا ہے تجھے، اور پاک کر دیا ہے تجھے، اور چن لیا ہے تجھے سارے جہان کی عورتوں پر

آیت 433:43
سورۃ 3•صفحہ 51

يٰمَرۡيَمُ اقۡنُتِىۡ لِرَبِّكِ وَاسۡجُدِىۡ وَارۡكَعِىۡ مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ‏

اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر

آیت 443:44
سورۃ 3•صفحہ 51

ذٰ لِكَ مِنۡ اَنۡۢـبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهِ اِلَيۡكَ​ؕ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يُلۡقُوۡنَ اَقۡلَامَهُمۡ اَيُّهُمۡ يَكۡفُلُ مَرۡيَمَ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ‏

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم پہونچاتے ہیں تیری طرف وحی کے ذریعے (اے نبی) اور نہ تھا تو ان کے پاس جب وہ ڈال رہے تھے اپنے قلموں کو کہ ان میں کون کفالت کرے گا مریم کی اور نہ تھا تو ان کے پاس جب (یہودی پادری) جھگڑ رہے تھے آپس میں

آیت 453:45
سورۃ 3•صفحہ 51

اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنۡهُ ۖ اسۡمُهُ الۡمَسِيۡحُ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ وَجِيۡهًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏

جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ تجھے خوشخبری دیتا ہے اپنی طرف سے ایک (بچے کی) بات کی، اسکا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے، جو دنیا اور آخرت میں مرتبے والا ہو گا اور وہ مقربین میں سے ہو گا

آیت 463:46
سورۃ 3•صفحہ 51

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِى الۡمَهۡدِ وَكَهۡلًا وَّمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور وہ باتیں کرے گا لوگوں سے گود (کی عمر) میں اور ادھیڑ عمر میں بھی، اور صالحین میں سے ہو گا

آیت 473:47
سورۃ 3•صفحہ 51

قَالَتۡ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ وَلَدٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ ​ؕ قَالَ كَذٰلِكِ اللّٰهُ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ​ ؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

کہنے لگی اے میرے رب! کیسے ہو گا مجھے لڑکا، اور مجھے تو کسی بشر (یعنی انسان) نے چھوا تک نہیں، فرشتے نے کہا، اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، جب وہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا تو وہ صرف کہتا ہے اس سے ہو جا! تو وہ ہو جاتا ہے

آیت 483:48
سورۃ 3•صفحہ 51

وَيُعَلِّمُهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَالتَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ​ۚ‏

اور اللہ سکھائے گا اسے (یعنی حضرت عیسیٰ کو) کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل

آیت 493:49
سورۃ 3•صفحہ 51

وَرَسُوۡلًا اِلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرٰٓءِيۡلَ ۙ اَنِّىۡ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ ۙۚ اَنِّىۡۤ  اَخۡلُقُ لَـكُمۡ مِّنَ الطِّيۡنِ كَهَیْـــَٔةِ الطَّيۡرِ فَاَنۡفُخُ فِيۡهِ فَيَكُوۡنُ طَيۡرًاۢ بِاِذۡنِ اللّٰهِ​​ۚ وَاُبۡرِئُ الۡاَكۡمَهَ وَالۡاَبۡرَصَ وَاُحۡىِ الۡمَوۡتٰى بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ۚ وَ اُنَبِّئُكُمۡ بِمَا تَاۡكُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَۚ‏

اور وہ رسول ہو گا بنی اسرائیل کی طرف (کہے گا) میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی، میں بناؤں گا تمہارے سامنے مٹی سے پرندے کی شکل پھر پھونکوں گا اس میں تو وہ پرندہ ہو جائے گا اللہ کے حکم سے اور میں اچھا کر دوں گا پیدائشی اندھے اور کوڑھی کو، اور میں زندہ کر دوں گا مردوں کو اللہ کے حکم سے اور میں بتا دوں گا تمہیں جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو جمع کرتے ہو اپنے گھروں میں، بیشک اس میں نشانی ہے تمہارے لئے، اگر تم مؤمن ہو

آیت 503:50
سورۃ 3•صفحہ 51

وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَلِاُحِلَّ لَـكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ حُرِّمَ عَلَيۡكُمۡ​وَجِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‏

اور میں تصدیق کرنے والا ہوں تورات کی جو میرے سامنے ہے، اور تاکہ حلال کروں تم پر بعض وہ چیزیں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں اور میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی، تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

آیت 513:51
سورۃ 3•صفحہ 52

اِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ​ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏

بیشک اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے تو تم اسی کی عبادت کرو یہی راستہ سیدھا ہے

آیت 523:52
سورۃ 3•صفحہ 52

فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِيۡسٰى مِنۡهُمُ الۡكُفۡرَ قَالَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ​ؕ قَالَ الۡحَـوَارِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ​ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ​ۚ وَاشۡهَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ‏

تو جب محسوس کیا عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے اندر کفر، تو کہا کون میری مدد کرے گا اللہ کیلئے، کہا حواریوں نے (یعنی ان کے شاگردوں نے) کہ ہم مددگار ہیں اللہ کیلئے، ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرماں بردار ہیں

آیت 533:53
سورۃ 3•صفحہ 52

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَاتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاكۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰهِدِيۡنَ‏

اے ہمارے رب ہم ایمان لائے اس پر جو کچھ تو نے نازل کیا، اور ہم نے اتباع کی تیرے رسول کی، تو، تو لکھ لے ہمیں گواہوں میں

آیت 543:54
سورۃ 3•صفحہ 52

وَمَكَرُوۡا وَمَكَرَاللّٰهُ ​ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمَاكِرِيۡنَ‏

اور (یہودیوں نے) مکر کیا اور اللہ نے بھی تدبیر کی، اور اللہ بہترین تدبیر کر نیوالا ہے

آیت 553:55
سورۃ 3•صفحہ 52

اِذۡ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيۡسٰۤى اِنِّىۡ مُتَوَفِّيۡكَ وَرَافِعُكَ اِلَىَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَجَاعِلُ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡكَ فَوۡقَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ ​​ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ‏

جب اللہ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ میں تجھے پورا لینے والا ہوں (اپنی طرف) اور تجھے اپنی طرف اٹھا نیوالا ہوں اور تجھے پاک کر نیوالا ہوں کافروں سے اور جنہوں نے تیری اتباع کی انہیں کافروں کے اوپر رکھوں گا قیامت کے دن، پھر تمہیں لوٹنا ہے میری ہی طرف تو میں فیصلہ کروں گا تمہارے درمیان (اے کافرو!) جس میں تم اختلافات کرتے تھے

آیت 563:56
سورۃ 3•صفحہ 52

فَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَاُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏

تو جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے کفر کیا تو میں عذاب دوں گا انہیں سخت عذاب دنیا اور آخرت میں، اور نہ ہو گا ان کے لئے کوئی مددگار (قیامت کے دن اللہ کے سوا)

آیت 573:57
سورۃ 3•صفحہ 52

وَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡ​ؕ وَ اللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ پورا دے گا انہیں ان کا اجر، اور اللہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا

آیت 583:58
سورۃ 3•صفحہ 52

ذٰ لِكَ نَـتۡلُوۡهُ عَلَيۡكَ مِنَ الۡاٰيٰتِ وَ الذِّكۡرِ الۡحَكِيۡمِ‏

یہ آیتیں ہیں جنہیں ہم پڑھ رہے ہیں تیرے سامنے، اور (یہ) حکمت والی نصیحت ہیں

آیت 593:59
سورۃ 3•صفحہ 52

اِنَّ مَثَلَ عِيۡسٰى عِنۡدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَ​ؕ خَلَقَهٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی مثال کی طرح ہے، جسے اس نے پیدا کیا مٹی سے، پھر کہا اس سے کہ ہو جا! تو وہ ہو گیا

آیت 603:60
سورۃ 3•صفحہ 52

اَلۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ‏

یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے، تو، تو ہرگز نہ ہو جانا شک کرنے والوں میں سے

آیت 613:61
سورۃ 3•صفحہ 52

فَمَنۡ حَآجَّكَ فِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَاَبۡنَآءَكُمۡ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمۡ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَكُمۡ ثُمَّ نَبۡتَهِلۡ فَنَجۡعَل لَّعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰذِبِيۡنَ‏

تو جو جھگڑا کرے آپ سے اس (حق اور باطل) میں علم آجانے کے بعد تو آپ کہہ دیں کہ آؤ ہم بلاتے ہیں اپنی اولاد کو تم بھی اپنی اولاد کو بلاؤ اور ہم تم اپنی اپنی عورتوں کو اور اپنے آپ کو شریک کریں، پھر ہم مباہلہ کریں (یعنی) ہم ڈالیں اللہ کی لعنت (اپنے میں سے) جھوٹوں پر

آیت 623:62
سورۃ 3•صفحہ 53

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡقَصَصُ الۡحَـقُّ ​​ۚ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ​ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

بیشک یہ حقیقی قصہ ہے (کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں، نہ ہی عیسیٰ بیٹا ہے) اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 633:63
سورۃ 3•صفحہ 53

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

تو اگر یہ (یہودی) پھر جائیں تو (وہ فسادی ہیں) بے شک اللہ خوب جانتا ہے فسادیوں کو

آیت 643:64
سورۃ 3•صفحہ 53

قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ تَعَالَوۡا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۢ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ اَلَّا نَـعۡبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشۡرِكَ بِهٖ شَيۡـــًٔا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعۡضُنَا بَعۡضًا اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُوۡلُوا اشۡهَدُوۡا بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! آؤ اس کلمے کی طرف جو برابر ہے ہمارے اور تمہارے درمیان، کہ ہم نہ عبادت کریں اللہ کے سوا کسی کی، اور نہ شریک ٹھہرائیں اس کے ساتھ کسی کو، اور نہ بنائے ہم میں کوئی رب اللہ کے علاوہ کسی کو، تو اگر یہ (یہودی) منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ تم گواہ رہو (اے یہودیو!) بیشک ہم تو مسلمان ہیں

آیت 653:65
سورۃ 3•صفحہ 53

يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمَاۤ اُنۡزِلَتِ التَّوۡرٰٮةُ وَالۡاِنۡجِيۡلُ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِهٖؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اے اہل کتاب تم کیوں جھگڑتے ہو ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں اور تورات اور انجیل تو ان کے (یعنی ابراہیم کے) بعد نازل کی گئی ہیں تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 663:66
سورۃ 3•صفحہ 53

هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَآءِ حٰجَجۡتُمۡ فِيۡمَا لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِيۡمَا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ​ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

تم ہی ہو وہ جو جھگڑتے ہو اسمیں جس میں تمہیں علم ہے (دین اور کتاب میں) تو تم کیوں جھگڑتے ہو اس میں جس (ابراہیم کی ملت) کا نہیں تمہیں علم اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے (یہودی تورات سے، اور عیسائی انجیل سے حوالہ دیتے تھے کہ ابراہیم ان کے دین پر تھے)

آیت 673:67
سورۃ 3•صفحہ 53

مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

نہ تھے ابراہیم یہودی نہ نصرانی اور بلکہ وہ تھے یکسو مسلم (یعنی خالص مسلم اللہ کی طرف جانے والے راستے پر) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے

آیت 683:68
سورۃ 3•صفحہ 53

اِنَّ اَوۡلَى النَّاسِ بِاِبۡرٰهِيۡمَ لَـلَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ وَهٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ پہلے لوگ جنہوں نے ابراہیم کی اتباع کی اور یہ نبی (صلی اللہ) اور جو لوگ ایمان لائے (یہ سب مؤمنین ہیں) اور اللہ دوست ہے مؤمنوں کا

آیت 693:69
سورۃ 3•صفحہ 54

وَدَّتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَوۡ يُضِلُّوۡنَكُمؕۡ وَمَا يُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور چاہتے ہیں بعض گروہ اہل کتاب میں سے کہ وہ گمراہ کر دیں تمہیں، اور (جبکہ) وہ خود اپنے آپ کو گمراہ کر رہے ہیں، اور وہ سمجھتے نہیں

آیت 703:70
سورۃ 3•صفحہ 54

يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَاَنۡـتُمۡ تَشۡهَدُوۡنَ‏

اے اہل کتاب تم کیوں انکار کرتے ہو اللہ کی آیات کا، اور تم خود گواہ ہو (اپنی کتاب کے حوالے سے کہ نبیؐ سچے ہیں)

آیت 713:71
سورۃ 3•صفحہ 54

يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَلۡبِسُوۡنَ الۡحَـقَّ بِالۡبَاطِلِ وَتَكۡتُمُوۡنَ الۡحَـقَّ وَاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اے اہل کتاب تم کیوں ملاتے ہو حق (یعنی نبیؐ کے سچ ہونے) کو باطل سے، اور کیوں چھپاتے ہو حق کو جب کہ تم جانتے ہو

آیت 723:72
سورۃ 3•صفحہ 54

وَقَالَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اٰمِنُوۡا بِالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡهَ النَّهَارِ وَاكۡفُرُوۡۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ​​ۚ​ ۖ‏

اور کہا بعض گروہ نے اہل کتاب میں سے کہ ایمان لاؤ جو (قرآن) نازل کیا گیا ایمان والوں پر دن چڑھتے اور کافر بن جاؤ شام کے وقت، تاکہ یہ بھی لوٹ آئیں (مسلمان بھی ایمان سے پھر جائیں)

آیت 733:73
سورۃ 3•صفحہ 54

وَلَا تُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّا لِمَنۡ تَبِعَ دِيۡنَكُمۡؕ قُلۡ اِنَّ الۡهُدٰى هُدَى اللّٰهِۙ اَنۡ يُّؤۡتٰٓى اَحَدٌ مِّثۡلَ مَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ اَوۡ يُحَآجُّوۡكُمۡ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ​ؕ قُلۡ اِنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِۚ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ ۚۙ‏

اور تم اسی پر ایمان لاؤ جو اتباع کرتے ہیں تمہارے دین کی، کہہ دو بیشک اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے کیوں عطا کی گئی کسی کو (نبوت) جو تمہیں عطا کی جاتی رہی ہے یا یہ (مسلمان) جھگڑا کریں گے تم سے تمہارے رب کے پاس (کہ جانتے ہوئے نہیں مانا) کہہ دو فضل (نبوت کا اختیار) اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ عطا کرتا ہے اسے جسے وہ چاہتا ہے، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے

آیت 743:74
سورۃ 3•صفحہ 54

يَّخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

وہ خاص فرماتا ہے اپنی رحمت کو جس کیلئے چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

آیت 753:75
سورۃ 3•صفحہ 54

وَمِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مَنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِقِنۡطَارٍ يُّؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَ​ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِدِيۡنَارٍ لَّا يُؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَ اِلَّا مَا دُمۡتَ عَلَيۡهِ قَآٮِٕمًا ​ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَيۡسَ عَلَيۡنَا فِىۡ الۡاُمِّيّٖنَ سَبِيۡلٌۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اہل کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تم امانت دے دو انہیں ڈھیروں تو وہ ادا کر دیں گے تجھے اس کو، اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تم انہیں امانت دے دو ایک دینار بھی تو تمہیں ادا نہیں کریں گے، ہاں یہ کہ تم اس کے سر پر کھڑے رہو یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں نہیں ہے ہم پر کوئی گناہ ان جاہلوں کو ٹھگنے میں، یہ لوگ اللہ پر جھوٹ کہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں (کہ ٹھگنا گناہ ہے)

آیت 763:76
سورۃ 3•صفحہ 54

بَلٰى مَنۡ اَوۡفٰى بِعَهۡدِهٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

کیوں نہیں جو پورا کرے اپنا عہد اور تقویٰ اختیار کرے، تو بیشک اللہ بھی محبت کرتا ہے متقیوں سے

آیت 773:77
سورۃ 3•صفحہ 54

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَشۡتَرُوۡنَ بِعَهۡدِ اللّٰهِ وَاَيۡمَانِهِمۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا اُولٰٓٮِٕكَ لَا خَلَاقَ لَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَلَا يَنۡظُرُ اِلَيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيۡهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

بے شک جو لوگ سودا کرتے ہیں اللہ کے عہد کا اور اپنی قسموں کا تھوڑے فائدے کیلئے، ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں، اور نہیں کلام کرے گا ان سے اللہ اور نہ دیکھے گا ان کی طرف قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

آیت 783:78
سورۃ 3•صفحہ 55

وَاِنَّ مِنۡهُمۡ لَـفَرِيۡقًا يَّلۡوٗنَ اَلۡسِنَتَهُمۡ بِالۡكِتٰبِ لِتَحۡسَبُوۡهُ مِنَ الۡكِتٰبِ​ وَمَا هُوَ مِنَ الۡكِتٰبِۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَمَا هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ​ۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور بیشک ان (یہودیوں) میں بعض گروہ موڑتے ہیں اپنی زبانوں کو کتاب پڑھتے وقت، تاکہ (اے نبیؐ) تم گمان کرو اسے کہ کتاب ہی میں سے ہے، جبکہ وہ نہیں ہے کتاب میں سے، اور وہ کہتے بھی ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے جبکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں، اور وہ کہتے ہیں اللہ پر جھوٹ اور وہ جانتے ہیں (کہ یہ جھوٹ ہے)

آیت 793:79
سورۃ 3•صفحہ 55

مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ يُّؤۡتِيَهُ اللّٰهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُوۡلَ لِلنَّاسِ كُوۡنُوۡا عِبَادًا لِّىۡ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ كُوۡنُوۡا رَبَّانِيّٖنَ بِمَا كُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡكِتٰبَ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏

نہیں ہے کسی بشر کو اختیار کہ عطا کرے اسے اللہ کتاب اور حکمت اور نبوت، پھر وہ لوگوں سے کہے کہ ہو جاؤ تم میرے بندے اللہ کے علاوہ، اور لیکن وہ تو یہی کہے گا کہ ہو جاؤ تم رب والے جیسا کہ تم انہیں باتوں کو (اے عیسائیو) سکھاتے ہو کتاب (انجیل) میں اور انہیں باتوں کا درس دیتے ہو

آیت 803:80
سورۃ 3•صفحہ 55

وَلَا يَاۡمُرَكُمۡ اَنۡ تَتَّخِذُوا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرۡبَابًا​ ؕ اَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡكُفۡرِ بَعۡدَ اِذۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏

اور نہیں حکم دیتا ہے (عیسیٰ) یہ حکم تمہیں کہ تم بناؤ فرشتوں اور نبیوں کو اپنا رب، کیا وہ حکم دے گا تمہیں کفر کا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکے ہو

آیت 813:81
سورۃ 3•صفحہ 55

وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَاۤ اٰتَيۡتُكُمۡ مِّنۡ كِتٰبٍ وَّحِكۡمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمۡ لَـتُؤۡمِنُنَّ بِهٖ وَلَـتَـنۡصُرُنَّهٗ ​ؕ قَالَ ءَاَقۡرَرۡتُمۡ وَاَخَذۡتُمۡ عَلٰى ذٰ لِكُمۡ اِصۡرِىۡ​ؕ قَالُوۡۤا اَقۡرَرۡنَا ​ؕ قَالَ فَاشۡهَدُوۡا وَاَنَا مَعَكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ‏

اور جب اللہ نے عہد لیا نبیوں سے کہ جو میں عطا کروں تمہیں کتاب اور حکمت، پھر آئے تمہارے پاس (تمہارے علاوہ کوئی) رسول جو تصدیق کرے اس کی جو تمہارے پاس ہے، تو تم ضرور ایمان لانا اس پر اور اس کی مدد کرنا (اللہ نے نبیوں سے) فرمایا کہ کیا تم اقرار کرتے ہو اور لیتے ہو اس پر عہد؟ سب نے کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں، فرمایا تو تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں

آیت 823:82
سورۃ 3•صفحہ 55

فَمَنۡ تَوَلّٰى بَعۡدَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

تو جو پھر جائے گا اس کے بعد، تو وہی ہیں فاسق (یعنی نافرمان)

آیت 833:83
سورۃ 3•صفحہ 55

اَفَغَيۡرَ دِيۡنِ اللّٰهِ يَبۡغُوۡنَ وَلَهٗۤ اَسۡلَمَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّكَرۡهًا وَّاِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَ‏

کیا وہ اللہ کے دین کے علاوہ دین تلاشتے ہیں، اور جبکہ اسی کے سامنے جھکتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے

آیت 843:84
سورۃ 3•صفحہ 56

قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَ عِيۡسٰى وَالنَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ ہم ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ہم پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) پر اور ان کی اولاد پر، اور جو کچھ عطا کیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ اور نبیوں پر ان کے رب کی طرف سے، ہم نہیں فرق کرتے کسی کے درمیان ان میں سے، اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں

آیت 853:85
سورۃ 3•صفحہ 56

وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ​ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

اور جو شخص تلاش کرے اسلام کے سوا اور دین، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہو گا

آیت 863:86
سورۃ 3•صفحہ 56

كَيۡفَ يَهۡدِى اللّٰهُ قَوۡمًا كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ وَشَهِدُوۡۤا اَنَّ الرَّسُوۡلَ حَقٌّ وَّجَآءَهُمُ الۡبَيِّنٰتُ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

کیسے ہدایت دے گا اللہ ان لوگوں کو جو کافر ہو جائیں اپنے ایمان لانے کے بعد، اور وہ خود گواہ ہیں کہ بیشک رسول برحق ہیں، اور آچکی ان کے پاس روشن دلیلیں، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا ظالموں کو

آیت 873:87
سورۃ 3•صفحہ 56

اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ اَنَّ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةَ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کی تو سزا یہ ہے کہ بیشک ان پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی

آیت 883:88
سورۃ 3•صفحہ 56

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ​ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَۙ‏

(ایسے لوگ) ہمیشہ رہیں گے اس میں، نہ ہلکا کیا جائے گا ان کا عذاب اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

آیت 893:89
سورۃ 3•صفحہ 56

اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ وَاَصۡلَحُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

مگر وہ لوگ جو توبہ کر لیں اس کے بعد اور اصلاح کر لیں، تو بے شک اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے

آیت 903:90
سورۃ 3•صفحہ 56

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ ثُمَّ ازۡدَادُوۡا كُفۡرًا لَّنۡ تُقۡبَلَ تَوۡبَتُهُمۡ​ۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الضَّآ لُّوۡنَ‏

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا بعد اپنے ایمان لانے کے، پھر کفر میں اور زیادہ بڑھ گئے، ہرگز قبول نہ کی جائے گی ان کی توبہ اور یہی لوگ گمراہ ہیں

آیت 913:91
سورۃ 3•صفحہ 56

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡ اَحَدِهِمۡ مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ ذَهَبًا وَّلَوِ افۡتَدٰى بِهٖ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَـهُمۡ عَذَابٌ اَلِـيۡمٌۙ وَّمَا لَـهُمۡ مِّــنۡ نّٰصِــرِيۡنَ‏

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور مر گئے کفر کی حالت میں، تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان میں کسی سے اگر وہ بھر دے زمین کو سونا سے، اور اسے وہ فدیے میں دیدے (قیامت کے دن) یہی ہیں جن کے لئے دردناک عذاب ہے، اور نہ ہو گا ان کیلئے کوئی مددگار

آیت 923:92
سورۃ 3•صفحہ 57

لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰى تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ  وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَىۡءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ‏

ہرگز تم بھلائی نہ پاؤ گے یہاں تک کہ تم خرچ کرو وہ چیز جو تمہیں محبوب ہے، اور تم جو بھی چیز خرچ کرو گے تو بیشک اللہ اسے خوب جانتا ہے