الٓمّٓ ۚۙ
المّ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓ ۚۙ
المّ
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ الۡحَىُّ الۡقَيُّوۡمُؕ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جو زندہ اور قائم ہے
نَزَّلَ عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ بِالۡحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَاَنۡزَلَ التَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَۙ
اس نے نازل کی آپ پر کتاب حق کے ساتھ، جو تصدیق کرتی ہے ان (کتابوں) کی جو اس سے پہلے آئیں، اسی نے نازل کیا تورات اور انجیل کو
مِنۡ قَبۡلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنۡزَلَ الۡفُرۡقَانَ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍؕ
اس سے پہلے، ہدایت ہے لوگوں کے لئے، اور اسی نے نازل کیا فرقان (یعنی قرآن) بیشک جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کا ان کے لئے سخت عذاب ہے، اور اللہ زبردست انتقام لینے والا ہے
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخۡفٰى عَلَيۡهِ شَىۡءٌ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ ؕ
بیشک اللہ سے نہیں چھپی ہے کوئی چیز زمین میں اور نہ ہی آسمان میں
هُوَ الَّذِىۡ يُصَوِّرُكُمۡ فِى الۡاَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
وہی (اللہ) ہے جو صورتیں بناتا ہے تمہاری (ماؤں کے) پیٹوں میں جس طرح چاہتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زبردست حکمت والا ہے
هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ مِنۡهُ اٰيٰتٌ مُّحۡكَمٰتٌ هُنَّ اُمُّ الۡكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِهٰتٌؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ زَيۡغٌ فَيَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَهَ مِنۡهُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَةِ وَابۡتِغَآءَ تَاۡوِيۡلِهٖۚ وَمَا يَعۡلَمُ تَاۡوِيۡلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ ۘ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ يَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِهٖۙ كُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
وہی ہے جس نے نازل کی آپ پر کتاب جس میں آیتیں ہیں حکمت والی جو اصل کتاب ہیں (جیسے شریعت کے احکام) اور بعض متشابہ آیتیں بھی ہیں (قرآن میں) تو جن کے دلوں میں کجی (یعنی ٹیڑھا پن) ہے وہ اتباع کرتے ہیں متشابہ آیتوں کی (جیسے حروف مقطعات کی) فتنہ تلاشنے کیلئے، اور ان کی تاویل تلاشنے کیلئے، حالانکہ ان کی تاویل (یعنی اصل حقیقت) صرف اللہ ہی جانتا ہے، اور پکا علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لاتے ہیں، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں، اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں
رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدَيۡتَنَا وَهَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ
اے ہمارے رب! نہ ٹیڑھا کر ہمارے دلوں کو بعد اسکے کہ تو نے ہدایت دے دی ہے ہمیں، اور عطا کر ہمیں اپنے پاس سے رحمت، بیشک تو ہی بہت عطا کر نیوالا ہے
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ
اے ہمارے رب! بیشک تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن (قیامت میں) جس میں کوئی شک نہیں، بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ وَقُوۡدُ النَّارِۙ
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہرگز کام نہ آئیں گے (قیامت کے دن) ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے پاس کچھ بھی، اور وہی جہنم کا ایندھن ہیں
كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ۚ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
(ان کافروں کا ویسا ہی حال ہو گا) جیسا حال ہوا آل فرعون کا، اور جو ان سے پہلے تھے ان کا، انہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو پھر پکڑا انہیں اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے
قُلۡ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَتُغۡلَبُوۡنَ وَتُحۡشَرُوۡنَ اِلٰى جَهَنَّمَؕ وَبِئۡسَ الۡمِهَادُ
کہہ دیجئے کافروں سے! کہ تم عنقریب مغلوب کئے جاؤ گے اور جمع کئے جاؤ گے جہنم کی طرف اور وہ برا ٹھکانہ ہے
قَدۡ كَانَ لَـكُمۡ اٰيَةٌ فِىۡ فِئَتَيۡنِ الۡتَقَتَا ؕ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَاُخۡرٰى كَافِرَةٌ يَّرَوۡنَهُمۡ مِّثۡلَيۡهِمۡ رَاۡىَ الۡعَيۡنِؕ وَاللّٰهُ يُؤَيِّدُ بِنَصۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ
یقیناً تمہارے لئے نشانی ہے ان دو جماعتوں میں جو بھڑی تھیں (جنگِ بدر میں) ایک جماعت تو لڑ رہی تھی اللہ کی راہ میں اور دوسرا گروہ کافروں کا تھا، وہ انہیں اپنے سے دگنا دیکھ رہے تھے کھلی آنکھوں سے، اور اللہ تائید کرتا ہے اپنی مدد سے جسے چاہتا ہے، بیشک اس میں عبرت ہے آنکھ والوں کیلئے
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالۡبَـنِيۡنَ وَالۡقَنَاطِيۡرِ الۡمُقَنۡطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالۡفِضَّةِ وَالۡخَـيۡلِ الۡمُسَوَّمَةِ وَالۡاَنۡعَامِ وَالۡحَـرۡثِؕ ذٰ لِكَ مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۚ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الۡمَاٰبِ
مزین کر دی گئی ہے لوگوں کے لئے عورتوں کی چاہت کی محبت اور بیٹوں کی اور ڈھیروں کی، وہ ڈھیر سونے کی ہو یا چاندی کی اور شاندار گھوڑے (عمدہ نسل کے قیمتی) اور چوپائے اور کھیتی کی، یہ سامان ہے دنیا کی زندگی کا اور اللہ کے پاس بہترین ٹھکانہ ہے (مؤمنوں کیلئے جنت)
قُلۡ اَؤُنَبِّئُكُمۡ بِخَيۡرٍ مِّنۡ ذٰ لِكُمۡؕ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَاَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِۚ
آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں بتاؤں؟ اس سے بہتر چیز تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے بہہ رہی ہیں نہریں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور پاکیزہ بیویاں ہیں اور اللہ کی رضامندی ہے، اور اللہ خوب دیکھنے والا ہے اپنے بندوں کو
اَلَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِۚ
(یہ ان کے لئے ہے) جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لے آئے ہیں تو مغفرت فرما دے ہمارے گناہوں کی، اور بچا ہمیں آگ کے عذاب سے
اَلصّٰــبِرِيۡنَ وَالصّٰدِقِــيۡنَ وَالۡقٰنِتِــيۡنَ وَالۡمُنۡفِقِيۡنَ وَالۡمُسۡتَغۡفِرِيۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ
یہ صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کر نیوالے اور اللہ کی راہ میں خرچ کر نیوالے اور مغفرت طلب کر نیوالے ہیں سحر کے وقت
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۙ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَاُولُوا الۡعِلۡمِ قَآٮِٕمًا ۢ بِالۡقِسۡطِؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُؕ
گواہی دیتے ہیں اللہ اور فرشتے اور اہل علم کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور وہ قائم رکھنے والا ہے عدل کو، اسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زبردست حکمت والا ہے
اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ وَمَا اخۡتَلَفَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
دین اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے (اسلام دین ہی ہر نبی کے زمانے میں رہا ہے) اور اختلاف کیا اہل کتاب نے بعد اس کے کہ آ گیا ان کے پاس علم آپسی ضد میں، اور جس نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا تو بیشک اللہ (اس کا) جلد حساب لینے والا ہے
فَاِنۡ حَآجُّوۡكَ فَقُلۡ اَسۡلَمۡتُ وَجۡهِىَ لِلّٰهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِؕ وَقُل لِّلَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡاُمِّيّٖنَ ءَاَسۡلَمۡتُمۡؕ فَاِنۡ اَسۡلَمُوۡا فَقَدِ اهۡتَدَوْا ۚ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ
تو اگر یہ جھگڑیں آپ سے تو کہہ دیجئے کہ میں نے جھکا دیا ہے اپنا سر اللہ کے سامنے اور جنہوں نے اتباع کی میری انہوں نے بھی، اور کہہ دیجئے اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہ کیا تم اسلام لاتے ہو، تو اگر یہ بھی اسلام لے آئیں تو یقیناً ہدایت پا لیں گے اور اگر یہ پلٹ جائیں، تو آپ پر تو صرف پہونچا دینا ہے اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيۡرِ حَقٍّۙ وَّيَقۡتُلُوۡنَ الَّذِيۡنَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡقِسۡطِ مِنَ النَّاسِۙ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
بیشک جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کا، اور قتل کرتے ہیں نبیوں کو ناحق، اور قتل کرتے ہیں انہیں جو حکم دیتے ہیں انصاف کا لوگوں کو، تو (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) انہیں خبر دے دیجئے دردناک عذاب کی
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
یہی ہیں وہ لوگ جن کے اعمال ضائع ہو گئے دنیا اور آخرت میں، اور نہ ہوگا ان کا کوئی مددگار (کل قیامت کے دن)
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِيۡبًا مِّنَ الۡكِتٰبِ يُدۡعَوۡنَ اِلٰى كِتٰبِ اللّٰهِ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ وَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
کیا آپ نے ان (یہودیوں) کو نہیں دیکھا جنہیں دیا گیا ایک حصہ کتاب کا، انہیں بلایا جاتا ہے اللہ کی کتاب کی طرف، تاکہ وہ (یعنی نبی) فیصلہ کرے ان کے درمیان، پھر ان میں بعض فریق منہ پھیر لیتے ہیں، اور وہ منہ پھیرنے والے ہیں
ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍ وَغَرَّهُمۡ فِىۡ دِيۡنِهِمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
یہ اس لئے کہ بیشک وہ کہتے ہیں کہ ہرگز نہ چھوئے گی ہمیں آگ مگر چند دن، اور دھوکے میں ڈالا انہیں ان کے دین نے بسبب ان کے (دین میں) گھڑنے کے
فَكَيۡفَ اِذَا جَمَعۡنٰهُمۡ لِيَوۡمٍ لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
پس کیا حال ہو گا جب ہم جمع کریں گے انہیں اس دن جس میں کوئی شک نہیں، اور پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے کمایا، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الۡمُلۡكِ تُؤۡتِى الۡمُلۡكَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡكَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِيَدِكَ الۡخَيۡرُؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
آپ کہہ دیجئے اے اللہ تو مالک ہے ملکوں کا، تو عطا کرتا ہے بادشاہت جسے چاہتا ہے اور چھین لیتا ہے بادشاہت جس سے چاہتا ہے، اور تو عزت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور ذلت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، تیرے ہاتھ میں خیر ہے بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
تُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَتُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَتُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَتُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَتَرۡزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور تو داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور تو نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے، اور تو نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے، اور تو رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے
لَا يَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ فَلَيۡسَ مِنَ اللّٰهِ فِىۡ شَىۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡهُمۡ تُقٰٮةً ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ ؕوَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ
نہ بنائیں مؤمن کافروں کو اپنا دوست علاوہ مؤمنوں کے، اور جو ایسا کرے اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں، مگر یہ کہ تم ان سے بچاؤ کرو (یعنی حسن سلوک تجارت اور کاروبار وغیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں) اور ڈراتا ہے تمہیں اللہ اپنی ذات سے، اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے
قُلۡ اِنۡ تُخۡفُوۡا مَا فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ اَوۡ تُبۡدُوۡهُ يَعۡلَمۡهُ اللّٰهُؕ وَيَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
کہہ دیجئے اگر تم چھپاؤ اپنے دلوں میں (بات) یا ظاہر کرو اسے اللہ اسے جانتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے (یعنی اللہ کے علم میں چھپی چیز بھی ظاہر ہے)
يَوۡمَ تَجِدُ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَيۡرٍ مُّحۡضَرًا ۖۚ ۛ وَّمَا عَمِلَتۡ مِنۡ سُوۡٓءٍ ۚۛ تَوَدُّ لَوۡ اَنَّ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَهٗۤ اَمَدًاۢ بَعِيۡدًا ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗؕ وَاللّٰهُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ
اس دن پالے گا ہر شخص جو عمل کیا اس نے عملِ خیر اسے حاضر، اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو بھی، چاہے گا ہر شخص کہ کاش اس کے اور ان (برائیوں) کے درمیان دور کا فاصلہ ہو جائے، اور ڈراتا ہے تمہیں اللہ اپنی ذات سے، اور اللہ مہربان ہے اپنے بندوں پر
قُلۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ يُحۡبِبۡكُمُ اللّٰهُ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا، اور اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے
قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ
کہہ دیجئے کہ اطاعت کرو اللہ اور رسول کی، پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ پسند نہیں کرتا کافروں کو
اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰۤى اٰدَمَ وَنُوۡحًا وَّاٰلَ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاٰلَ عِمۡرٰنَ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ
بے شک اللہ نے چن لیا ہے آدم اور نوح کو، ابراہیم اور عمران کے خاندان کو تمام جہانوں پر
ذُرِّيَّةًۢ بَعۡضُهَا مِنۡۢ بَعۡضٍؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌۚ
یہ اولاد ہیں ایک دوسرے کی، اور اللہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے
اِذۡ قَالَتِ امۡرَاَتُ عِمۡرٰنَ رَبِّ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لَـكَ مَا فِىۡ بَطۡنِىۡ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلۡ مِنِّىۡ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
جب کہا عمران کی بیوی (حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نانی) نے کہ اے میرے رب! میں نے نذر مانی ہے تیرے لئے، جو ہے میرے پیٹ میں اسے آزاد کر دوں گی، تو تو قبول فرما میری طرف سے، بیشک تو خوب سننے اور جاننے والا ہے
فَلَمَّا وَضَعَتۡهَا قَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ وَضَعۡتُهَاۤ اُنۡثٰىؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا وَضَعَتۡؕ وَ لَيۡسَ الذَّكَرُ كَالۡاُنۡثٰىۚ وَاِنِّىۡ سَمَّيۡتُهَا مَرۡيَمَ وَاِنِّىۡۤ اُعِيۡذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيۡطٰنِ الرَّجِيۡمِ
تو جب جنم دیا اس (بچی مریم) کو تو کہنے لگیں، کہ میرے رب میں نے تو لڑکی کو جنم دیا ہے، اور اللہ کو خوب معلوم تھا جو اس نے جنم دیا، اور نہ ہوتا لڑکا اس لڑکی کی طرح اور بیشک میں نے اسکا نام رکھا ہے مریم، میں اسے اور اسکی اولاد کو تیری پناہ میں دیتی ہوں شیطان مردود سے
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُوۡلٍ حَسَنٍ وَّاَنۡۢبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا ۙ وَّكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ؕ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيۡهَا زَكَرِيَّا الۡمِحۡرَابَۙ وَجَدَ عِنۡدَهَا رِزۡقًا ۚ قَالَ يٰمَرۡيَمُ اَنّٰى لَـكِ هٰذَا ؕ قَالَتۡ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
تو قبول فرمایا اسے اس کے رب نے اچھی طرح، اور اچھی پرورش کی اس کی، اور کفیل (یعنی ذمے دار) بنایا اس کا زکریاؑ کو، جب داخل ہوتے اس کے پاس زکریاؑ محراب (یعنی اسکے کمرے) میں تو پاتے اسکے پاس رزق (یعنی کھانے کا سامان) وہ پوچھتے اے مریم! یہ کہاں سے آیا ہے تمہارے پاس؟ وہ کہتی یہ اللہ کے پاس سے آیا ہے، بیشک اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ ۚ قَالَ رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۚ اِنَّكَ سَمِيۡعُ الدُّعَآءِ
اسی جگہ دعا کی زکریا نے اپنے رب سے، کہا کہ اے میرے رب! عطا فرما مجھے اپنی طرف سے پاکیزہ اولاد بے شک تو سننے والا ہے دعا کا
فَنَادَتۡهُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَهُوَ قَآٮِٕمٌ يُّصَلِّىۡ فِى الۡمِحۡرَابِۙ اَنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيٰى مُصَدِّقًۢا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَسَيِّدًا وَّحَصُوۡرًا وَّنَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
تو فرشتوں نے انہیں آواز دی (اسوقت) جب وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے حجرے میں، کہ بیشک اللہ بشارت دیتا ہے تجھے یحییٰ کی، جو تصدیق کرنے والا ہو گا اللہ کے کلمے کی، اور (یحییٰ) سردار، اور پاکباز اور نبی ہو گا صالحین میں سے
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّقَدۡ بَلَغَنِىَ الۡكِبَرُ وَامۡرَاَتِىۡ عَاقِرٌؕ قَالَ كَذٰلِكَ اللّٰهُ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ
کہنے لگے اے میرے رب! کیسے ہو گا میرے یہاں بچہ؟ مجھے پہونچ گیا ہے بڑھاپا، اور میری بیوی بانجھ ہے، فرمایا، اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے
قَالَ رَبِّ اجۡعَلۡ لِّىۡۤ اٰيَةً ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمۡزًا ؕ وَاذۡكُرْ رَّبَّكَ كَثِيۡرًا وَّسَبِّحۡ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِبۡكَارِ
کہنے لگے اے میرے رب بنادے میرے لئے اس کی کوئی نشانی، فرمایا، تیری نشانی یہ ہے کہ تو بات نہ کر سکے گا لوگوں سے تین دن تک مگر اشارے سے، اور ذکر کر اپنے رب کا کثرت سے اور تسبیح بیان کر صبح اور شام (یعنی ہر وقت)
وَاِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰٮكِ وَطَهَّرَكِ وَاصۡطَفٰٮكِ عَلٰى نِسَآءِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بیشک اللہ نے چن لیا ہے تجھے، اور پاک کر دیا ہے تجھے، اور چن لیا ہے تجھے سارے جہان کی عورتوں پر
يٰمَرۡيَمُ اقۡنُتِىۡ لِرَبِّكِ وَاسۡجُدِىۡ وَارۡكَعِىۡ مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ
اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجدہ کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر
ذٰ لِكَ مِنۡ اَنۡۢـبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهِ اِلَيۡكَؕ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يُلۡقُوۡنَ اَقۡلَامَهُمۡ اَيُّهُمۡ يَكۡفُلُ مَرۡيَمَ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم پہونچاتے ہیں تیری طرف وحی کے ذریعے (اے نبی) اور نہ تھا تو ان کے پاس جب وہ ڈال رہے تھے اپنے قلموں کو کہ ان میں کون کفالت کرے گا مریم کی اور نہ تھا تو ان کے پاس جب (یہودی پادری) جھگڑ رہے تھے آپس میں
اِذۡ قَالَتِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يٰمَرۡيَمُ اِنَّ اللّٰهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنۡهُ ۖ اسۡمُهُ الۡمَسِيۡحُ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ وَجِيۡهًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ
جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ تجھے خوشخبری دیتا ہے اپنی طرف سے ایک (بچے کی) بات کی، اسکا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہے، جو دنیا اور آخرت میں مرتبے والا ہو گا اور وہ مقربین میں سے ہو گا
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِى الۡمَهۡدِ وَكَهۡلًا وَّمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور وہ باتیں کرے گا لوگوں سے گود (کی عمر) میں اور ادھیڑ عمر میں بھی، اور صالحین میں سے ہو گا
قَالَتۡ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ وَلَدٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ ؕ قَالَ كَذٰلِكِ اللّٰهُ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
کہنے لگی اے میرے رب! کیسے ہو گا مجھے لڑکا، اور مجھے تو کسی بشر (یعنی انسان) نے چھوا تک نہیں، فرشتے نے کہا، اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، جب وہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا تو وہ صرف کہتا ہے اس سے ہو جا! تو وہ ہو جاتا ہے
وَيُعَلِّمُهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَالتَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَۚ
اور اللہ سکھائے گا اسے (یعنی حضرت عیسیٰ کو) کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل
وَرَسُوۡلًا اِلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرٰٓءِيۡلَ ۙ اَنِّىۡ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ ۙۚ اَنِّىۡۤ اَخۡلُقُ لَـكُمۡ مِّنَ الطِّيۡنِ كَهَیْـــَٔةِ الطَّيۡرِ فَاَنۡفُخُ فِيۡهِ فَيَكُوۡنُ طَيۡرًاۢ بِاِذۡنِ اللّٰهِۚ وَاُبۡرِئُ الۡاَكۡمَهَ وَالۡاَبۡرَصَ وَاُحۡىِ الۡمَوۡتٰى بِاِذۡنِ اللّٰهِۚ وَ اُنَبِّئُكُمۡ بِمَا تَاۡكُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَۚ
اور وہ رسول ہو گا بنی اسرائیل کی طرف (کہے گا) میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی، میں بناؤں گا تمہارے سامنے مٹی سے پرندے کی شکل پھر پھونکوں گا اس میں تو وہ پرندہ ہو جائے گا اللہ کے حکم سے اور میں اچھا کر دوں گا پیدائشی اندھے اور کوڑھی کو، اور میں زندہ کر دوں گا مردوں کو اللہ کے حکم سے اور میں بتا دوں گا تمہیں جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو جمع کرتے ہو اپنے گھروں میں، بیشک اس میں نشانی ہے تمہارے لئے، اگر تم مؤمن ہو
وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَلِاُحِلَّ لَـكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ حُرِّمَ عَلَيۡكُمۡوَجِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ
اور میں تصدیق کرنے والا ہوں تورات کی جو میرے سامنے ہے، اور تاکہ حلال کروں تم پر بعض وہ چیزیں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں اور میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی، تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ
بیشک اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے تو تم اسی کی عبادت کرو یہی راستہ سیدھا ہے
فَلَمَّاۤ اَحَسَّ عِيۡسٰى مِنۡهُمُ الۡكُفۡرَ قَالَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِؕ قَالَ الۡحَـوَارِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِۚ وَاشۡهَدۡ بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ
تو جب محسوس کیا عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کے اندر کفر، تو کہا کون میری مدد کرے گا اللہ کیلئے، کہا حواریوں نے (یعنی ان کے شاگردوں نے) کہ ہم مددگار ہیں اللہ کیلئے، ہم ایمان لائے ہیں اللہ پر اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرماں بردار ہیں
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَاتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاكۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰهِدِيۡنَ
اے ہمارے رب ہم ایمان لائے اس پر جو کچھ تو نے نازل کیا، اور ہم نے اتباع کی تیرے رسول کی، تو، تو لکھ لے ہمیں گواہوں میں
وَمَكَرُوۡا وَمَكَرَاللّٰهُ ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمَاكِرِيۡنَ
اور (یہودیوں نے) مکر کیا اور اللہ نے بھی تدبیر کی، اور اللہ بہترین تدبیر کر نیوالا ہے
اِذۡ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيۡسٰۤى اِنِّىۡ مُتَوَفِّيۡكَ وَرَافِعُكَ اِلَىَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَجَاعِلُ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡكَ فَوۡقَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
جب اللہ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ میں تجھے پورا لینے والا ہوں (اپنی طرف) اور تجھے اپنی طرف اٹھا نیوالا ہوں اور تجھے پاک کر نیوالا ہوں کافروں سے اور جنہوں نے تیری اتباع کی انہیں کافروں کے اوپر رکھوں گا قیامت کے دن، پھر تمہیں لوٹنا ہے میری ہی طرف تو میں فیصلہ کروں گا تمہارے درمیان (اے کافرو!) جس میں تم اختلافات کرتے تھے
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَاُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
تو جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے کفر کیا تو میں عذاب دوں گا انہیں سخت عذاب دنیا اور آخرت میں، اور نہ ہو گا ان کے لئے کوئی مددگار (قیامت کے دن اللہ کے سوا)
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡؕ وَ اللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَ
اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ پورا دے گا انہیں ان کا اجر، اور اللہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا
ذٰ لِكَ نَـتۡلُوۡهُ عَلَيۡكَ مِنَ الۡاٰيٰتِ وَ الذِّكۡرِ الۡحَكِيۡمِ
یہ آیتیں ہیں جنہیں ہم پڑھ رہے ہیں تیرے سامنے، اور (یہ) حکمت والی نصیحت ہیں
اِنَّ مَثَلَ عِيۡسٰى عِنۡدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ خَلَقَهٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی مثال کی طرح ہے، جسے اس نے پیدا کیا مٹی سے، پھر کہا اس سے کہ ہو جا! تو وہ ہو گیا
اَلۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ
یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے، تو، تو ہرگز نہ ہو جانا شک کرنے والوں میں سے
فَمَنۡ حَآجَّكَ فِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَاَبۡنَآءَكُمۡ وَنِسَآءَنَا وَنِسَآءَكُمۡ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَكُمۡ ثُمَّ نَبۡتَهِلۡ فَنَجۡعَل لَّعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰذِبِيۡنَ
تو جو جھگڑا کرے آپ سے اس (حق اور باطل) میں علم آجانے کے بعد تو آپ کہہ دیں کہ آؤ ہم بلاتے ہیں اپنی اولاد کو تم بھی اپنی اولاد کو بلاؤ اور ہم تم اپنی اپنی عورتوں کو اور اپنے آپ کو شریک کریں، پھر ہم مباہلہ کریں (یعنی) ہم ڈالیں اللہ کی لعنت (اپنے میں سے) جھوٹوں پر
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡقَصَصُ الۡحَـقُّ ۚ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
بیشک یہ حقیقی قصہ ہے (کہ اللہ کی کوئی اولاد نہیں، نہ ہی عیسیٰ بیٹا ہے) اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک اللہ ہی زبردست حکمت والا ہے
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُفۡسِدِيۡنَ
تو اگر یہ (یہودی) پھر جائیں تو (وہ فسادی ہیں) بے شک اللہ خوب جانتا ہے فسادیوں کو
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ تَعَالَوۡا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۢ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ اَلَّا نَـعۡبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشۡرِكَ بِهٖ شَيۡـــًٔا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعۡضُنَا بَعۡضًا اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُوۡلُوا اشۡهَدُوۡا بِاَنَّا مُسۡلِمُوۡنَ
آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! آؤ اس کلمے کی طرف جو برابر ہے ہمارے اور تمہارے درمیان، کہ ہم نہ عبادت کریں اللہ کے سوا کسی کی، اور نہ شریک ٹھہرائیں اس کے ساتھ کسی کو، اور نہ بنائے ہم میں کوئی رب اللہ کے علاوہ کسی کو، تو اگر یہ (یہودی) منہ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ تم گواہ رہو (اے یہودیو!) بیشک ہم تو مسلمان ہیں
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمَاۤ اُنۡزِلَتِ التَّوۡرٰٮةُ وَالۡاِنۡجِيۡلُ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِهٖؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اے اہل کتاب تم کیوں جھگڑتے ہو ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں اور تورات اور انجیل تو ان کے (یعنی ابراہیم کے) بعد نازل کی گئی ہیں تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَآءِ حٰجَجۡتُمۡ فِيۡمَا لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ فَلِمَ تُحَآجُّوۡنَ فِيۡمَا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
تم ہی ہو وہ جو جھگڑتے ہو اسمیں جس میں تمہیں علم ہے (دین اور کتاب میں) تو تم کیوں جھگڑتے ہو اس میں جس (ابراہیم کی ملت) کا نہیں تمہیں علم اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے (یہودی تورات سے، اور عیسائی انجیل سے حوالہ دیتے تھے کہ ابراہیم ان کے دین پر تھے)
مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
نہ تھے ابراہیم یہودی نہ نصرانی اور بلکہ وہ تھے یکسو مسلم (یعنی خالص مسلم اللہ کی طرف جانے والے راستے پر) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے
اِنَّ اَوۡلَى النَّاسِ بِاِبۡرٰهِيۡمَ لَـلَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ وَهٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
بیشک وہ پہلے لوگ جنہوں نے ابراہیم کی اتباع کی اور یہ نبی (صلی اللہ) اور جو لوگ ایمان لائے (یہ سب مؤمنین ہیں) اور اللہ دوست ہے مؤمنوں کا
وَدَّتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَوۡ يُضِلُّوۡنَكُمؕۡ وَمَا يُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور چاہتے ہیں بعض گروہ اہل کتاب میں سے کہ وہ گمراہ کر دیں تمہیں، اور (جبکہ) وہ خود اپنے آپ کو گمراہ کر رہے ہیں، اور وہ سمجھتے نہیں
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَاَنۡـتُمۡ تَشۡهَدُوۡنَ
اے اہل کتاب تم کیوں انکار کرتے ہو اللہ کی آیات کا، اور تم خود گواہ ہو (اپنی کتاب کے حوالے سے کہ نبیؐ سچے ہیں)
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَلۡبِسُوۡنَ الۡحَـقَّ بِالۡبَاطِلِ وَتَكۡتُمُوۡنَ الۡحَـقَّ وَاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اے اہل کتاب تم کیوں ملاتے ہو حق (یعنی نبیؐ کے سچ ہونے) کو باطل سے، اور کیوں چھپاتے ہو حق کو جب کہ تم جانتے ہو
وَقَالَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اٰمِنُوۡا بِالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَجۡهَ النَّهَارِ وَاكۡفُرُوۡۤا اٰخِرَهٗ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَۚ ۖ
اور کہا بعض گروہ نے اہل کتاب میں سے کہ ایمان لاؤ جو (قرآن) نازل کیا گیا ایمان والوں پر دن چڑھتے اور کافر بن جاؤ شام کے وقت، تاکہ یہ بھی لوٹ آئیں (مسلمان بھی ایمان سے پھر جائیں)
وَلَا تُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّا لِمَنۡ تَبِعَ دِيۡنَكُمۡؕ قُلۡ اِنَّ الۡهُدٰى هُدَى اللّٰهِۙ اَنۡ يُّؤۡتٰٓى اَحَدٌ مِّثۡلَ مَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ اَوۡ يُحَآجُّوۡكُمۡ عِنۡدَ رَبِّكُمۡؕ قُلۡ اِنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِۚ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ ۚۙ
اور تم اسی پر ایمان لاؤ جو اتباع کرتے ہیں تمہارے دین کی، کہہ دو بیشک اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے کیوں عطا کی گئی کسی کو (نبوت) جو تمہیں عطا کی جاتی رہی ہے یا یہ (مسلمان) جھگڑا کریں گے تم سے تمہارے رب کے پاس (کہ جانتے ہوئے نہیں مانا) کہہ دو فضل (نبوت کا اختیار) اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ عطا کرتا ہے اسے جسے وہ چاہتا ہے، اور اللہ وسعت والا علم والا ہے
يَّخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
وہ خاص فرماتا ہے اپنی رحمت کو جس کیلئے چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
وَمِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مَنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِقِنۡطَارٍ يُّؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اِنۡ تَاۡمَنۡهُ بِدِيۡنَارٍ لَّا يُؤَدِّهٖۤ اِلَيۡكَ اِلَّا مَا دُمۡتَ عَلَيۡهِ قَآٮِٕمًا ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لَيۡسَ عَلَيۡنَا فِىۡ الۡاُمِّيّٖنَ سَبِيۡلٌۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور اہل کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تم امانت دے دو انہیں ڈھیروں تو وہ ادا کر دیں گے تجھے اس کو، اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تم انہیں امانت دے دو ایک دینار بھی تو تمہیں ادا نہیں کریں گے، ہاں یہ کہ تم اس کے سر پر کھڑے رہو یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں نہیں ہے ہم پر کوئی گناہ ان جاہلوں کو ٹھگنے میں، یہ لوگ اللہ پر جھوٹ کہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں (کہ ٹھگنا گناہ ہے)
بَلٰى مَنۡ اَوۡفٰى بِعَهۡدِهٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
کیوں نہیں جو پورا کرے اپنا عہد اور تقویٰ اختیار کرے، تو بیشک اللہ بھی محبت کرتا ہے متقیوں سے
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَشۡتَرُوۡنَ بِعَهۡدِ اللّٰهِ وَاَيۡمَانِهِمۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا اُولٰٓٮِٕكَ لَا خَلَاقَ لَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللّٰهُ وَلَا يَنۡظُرُ اِلَيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَكِّيۡهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
بے شک جو لوگ سودا کرتے ہیں اللہ کے عہد کا اور اپنی قسموں کا تھوڑے فائدے کیلئے، ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں، اور نہیں کلام کرے گا ان سے اللہ اور نہ دیکھے گا ان کی طرف قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَاِنَّ مِنۡهُمۡ لَـفَرِيۡقًا يَّلۡوٗنَ اَلۡسِنَتَهُمۡ بِالۡكِتٰبِ لِتَحۡسَبُوۡهُ مِنَ الۡكِتٰبِ وَمَا هُوَ مِنَ الۡكِتٰبِۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ وَمَا هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَ هُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور بیشک ان (یہودیوں) میں بعض گروہ موڑتے ہیں اپنی زبانوں کو کتاب پڑھتے وقت، تاکہ (اے نبیؐ) تم گمان کرو اسے کہ کتاب ہی میں سے ہے، جبکہ وہ نہیں ہے کتاب میں سے، اور وہ کہتے بھی ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے جبکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں، اور وہ کہتے ہیں اللہ پر جھوٹ اور وہ جانتے ہیں (کہ یہ جھوٹ ہے)
مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ يُّؤۡتِيَهُ اللّٰهُ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُوۡلَ لِلنَّاسِ كُوۡنُوۡا عِبَادًا لِّىۡ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ كُوۡنُوۡا رَبَّانِيّٖنَ بِمَا كُنۡتُمۡ تُعَلِّمُوۡنَ الۡكِتٰبَ وَبِمَا كُنۡتُمۡ تَدۡرُسُوۡنَۙ
نہیں ہے کسی بشر کو اختیار کہ عطا کرے اسے اللہ کتاب اور حکمت اور نبوت، پھر وہ لوگوں سے کہے کہ ہو جاؤ تم میرے بندے اللہ کے علاوہ، اور لیکن وہ تو یہی کہے گا کہ ہو جاؤ تم رب والے جیسا کہ تم انہیں باتوں کو (اے عیسائیو) سکھاتے ہو کتاب (انجیل) میں اور انہیں باتوں کا درس دیتے ہو
وَلَا يَاۡمُرَكُمۡ اَنۡ تَتَّخِذُوا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرۡبَابًا ؕ اَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡكُفۡرِ بَعۡدَ اِذۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اور نہیں حکم دیتا ہے (عیسیٰ) یہ حکم تمہیں کہ تم بناؤ فرشتوں اور نبیوں کو اپنا رب، کیا وہ حکم دے گا تمہیں کفر کا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکے ہو
وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَاۤ اٰتَيۡتُكُمۡ مِّنۡ كِتٰبٍ وَّحِكۡمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمۡ لَـتُؤۡمِنُنَّ بِهٖ وَلَـتَـنۡصُرُنَّهٗ ؕ قَالَ ءَاَقۡرَرۡتُمۡ وَاَخَذۡتُمۡ عَلٰى ذٰ لِكُمۡ اِصۡرِىۡؕ قَالُوۡۤا اَقۡرَرۡنَا ؕ قَالَ فَاشۡهَدُوۡا وَاَنَا مَعَكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ
اور جب اللہ نے عہد لیا نبیوں سے کہ جو میں عطا کروں تمہیں کتاب اور حکمت، پھر آئے تمہارے پاس (تمہارے علاوہ کوئی) رسول جو تصدیق کرے اس کی جو تمہارے پاس ہے، تو تم ضرور ایمان لانا اس پر اور اس کی مدد کرنا (اللہ نے نبیوں سے) فرمایا کہ کیا تم اقرار کرتے ہو اور لیتے ہو اس پر عہد؟ سب نے کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں، فرمایا تو تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں
فَمَنۡ تَوَلّٰى بَعۡدَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
تو جو پھر جائے گا اس کے بعد، تو وہی ہیں فاسق (یعنی نافرمان)
اَفَغَيۡرَ دِيۡنِ اللّٰهِ يَبۡغُوۡنَ وَلَهٗۤ اَسۡلَمَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّكَرۡهًا وَّاِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَ
کیا وہ اللہ کے دین کے علاوہ دین تلاشتے ہیں، اور جبکہ اسی کے سامنے جھکتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں چاہتے ہوئے اور نہ چاہتے ہوئے، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے
قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَ عِيۡسٰى وَالنَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ
آپ کہہ دیجئے کہ ہم ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ہم پر اور جو کچھ نازل کیا گیا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) پر اور ان کی اولاد پر، اور جو کچھ عطا کیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ اور نبیوں پر ان کے رب کی طرف سے، ہم نہیں فرق کرتے کسی کے درمیان ان میں سے، اور ہم اسی کے فرماں بردار ہیں
وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
اور جو شخص تلاش کرے اسلام کے سوا اور دین، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہو گا
كَيۡفَ يَهۡدِى اللّٰهُ قَوۡمًا كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ وَشَهِدُوۡۤا اَنَّ الرَّسُوۡلَ حَقٌّ وَّجَآءَهُمُ الۡبَيِّنٰتُؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
کیسے ہدایت دے گا اللہ ان لوگوں کو جو کافر ہو جائیں اپنے ایمان لانے کے بعد، اور وہ خود گواہ ہیں کہ بیشک رسول برحق ہیں، اور آچکی ان کے پاس روشن دلیلیں، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا ظالموں کو
اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ اَنَّ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةَ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ
یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کی تو سزا یہ ہے کہ بیشک ان پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَۙ
(ایسے لوگ) ہمیشہ رہیں گے اس میں، نہ ہلکا کیا جائے گا ان کا عذاب اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ وَاَصۡلَحُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
مگر وہ لوگ جو توبہ کر لیں اس کے بعد اور اصلاح کر لیں، تو بے شک اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بَعۡدَ اِيۡمَانِهِمۡ ثُمَّ ازۡدَادُوۡا كُفۡرًا لَّنۡ تُقۡبَلَ تَوۡبَتُهُمۡۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الضَّآ لُّوۡنَ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا بعد اپنے ایمان لانے کے، پھر کفر میں اور زیادہ بڑھ گئے، ہرگز قبول نہ کی جائے گی ان کی توبہ اور یہی لوگ گمراہ ہیں
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡ اَحَدِهِمۡ مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ ذَهَبًا وَّلَوِ افۡتَدٰى بِهٖ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَـهُمۡ عَذَابٌ اَلِـيۡمٌۙ وَّمَا لَـهُمۡ مِّــنۡ نّٰصِــرِيۡنَ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور مر گئے کفر کی حالت میں، تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان میں کسی سے اگر وہ بھر دے زمین کو سونا سے، اور اسے وہ فدیے میں دیدے (قیامت کے دن) یہی ہیں جن کے لئے دردناک عذاب ہے، اور نہ ہو گا ان کیلئے کوئی مددگار
لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰى تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَىۡءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ
ہرگز تم بھلائی نہ پاؤ گے یہاں تک کہ تم خرچ کرو وہ چیز جو تمہیں محبوب ہے، اور تم جو بھی چیز خرچ کرو گے تو بیشک اللہ اسے خوب جانتا ہے
كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسۡرَآءِيۡلُ عَلٰى نَفۡسِهٖ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تُنَزَّلَ التَّوۡرٰٮةُ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِالتَّوۡرٰٮةِ فَاتۡلُوۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
تمام کھانے بنی اسرائیل پر حلال تھے مگر یہ کہ اسرائیل (یعنی یعقوبؑ) نے خود حرام کیا تھا اپنے اوپر (گوشت اور دودھ اللہ کی رضاء کیلئے) تورات کے نازل ہونے سے پہلے (اے نبی!) آپ کہہ دیجئے کہ لے آؤ تورات اور پڑھو اسے اگر تم سچے ہو
فَمَنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
تو جو شخص جھوٹ گھڑے اللہ پر (کہ اپنی طرف سے یعقوب نے کوئی چیز حرام کی تو) اس کے بعد وہی ظالم ہیں
قُلۡ صَدَقَ اللّٰهُ فَاتَّبِعُوۡا مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
کہہ دیجئے کہ سچ فرمایا ہے اللہ نے، تو تم اتباع کرو ملت ابراہیم کی یکسو ہو کر (یعنی اللہ کی طرف) اور نہ تھے وہ (یعنی ابراہیم) مشرکوں میں سے
اِنَّ اَوَّلَ بَيۡتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَـلَّذِىۡ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّهُدًى لِّلۡعٰلَمِيۡنَۚ
بیشک وہ پہلا گھر (جو) مقرر کیا گیا لوگوں کے لئے مکہ میں، جو مبارک اور ہدایت ہے تمام جہان کے لئے
فِيۡهِ اٰيٰتٌ ۢ بَيِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبۡرٰهِيۡمَۚ وَمَنۡ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًا ؕ وَلِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الۡبَيۡتِ مَنِ اسۡتَطَاعَ اِلَيۡهِ سَبِيۡلًا ؕ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اس کی کھلی نشانیوں میں مقام ابراہیم ہے، اور جو داخل ہوا اس میں وہ امن میں ہوتا ہے اور اللہ کیلئے لوگوں پر حج بیت اللہ ہے، جو اس کی طرف جانے کی طاقت (یعنی مال) رکھتا ہو، اور جو انکار کرے تو بیشک اللہ بے نیاز ہے تمام جہانوں سے
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ۖ وَاللّٰهُ شَهِيۡدٌ عَلٰى مَا تَعۡمَلُوۡنَ
آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب کیوں تم انکار کرتے ہو اللہ کی آیتوں کا، اور اللہ گواہ ہے اس پر جو کچھ تم کر رہے ہو
قُلۡ يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ تَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا وَّاَنۡتُمۡ شُهَدَآءُ ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب کیوں تم روکتے ہو اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) اور اس میں عیب تلاشتے ہو، اور جبکہ تم خود گواہ ہو اور نہیں ہے اللہ بے خبر تمہارے اعمال سے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِيۡعُوۡا فَرِيۡقًا مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ يَرُدُّوۡكُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ كٰفِرِيۡنَ
اے ایمان والو! اگر تم اطاعت کروگے کسی ایسے گروہ کی جو اہل کتاب میں سے ہے تو وہ لوٹا دیں گے تمہیں تمہارے ایمان لے آنے کے بعد کفر پر
وَكَيۡفَ تَكۡفُرُوۡنَ وَاَنۡـتُمۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتُ اللّٰهِ وَفِيۡكُمۡ رَسُوۡلُهٗ ؕ وَمَنۡ يَّعۡتَصِمۡ بِاللّٰهِ فَقَدۡ هُدِىَ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور تم کیسے کفر کرتے ہو، جبکہ پڑھی جاتی ہیں تم پر اللہ کی آیتیں اور تم میں اس کے رسول (موجود) ہیں، اور جو مضبوطی سے پکڑ لے اللہ (کے دین) کو، تو یقیناً اسے ہدایت دی گئی سیدھے راستے کی
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَاَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور تم ہرگز نہ مرنا مگر (یہ کہ) تم مسلمان ہو کے ہی مرنا
وَاعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰهِ جَمِيۡعًا وَّلَا تَفَرَّقُوۡا وَاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ كُنۡتُمۡ اَعۡدَآءً فَاَ لَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ بِنِعۡمَتِهٖۤ اِخۡوَانًا ۚ وَكُنۡتُمۡ عَلٰى شَفَا حُفۡرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنۡقَذَكُمۡ مِّنۡهَا ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ
مضبوطی سے پکڑ لو اللہ کی رسی کو سب مل کر، اور تفرقہ نہ ڈالو، اور اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب تم (ایک دوسرے کے) تھے دشمن تو اس نے الفت ڈال دی تمہارے دلوں میں، تو تم ہو گئے اس کی رحمت سے بھائی بھائی، اور تم تھے گڈھے کے کنارے پر آگ کے، تو اس (اللہ) نے تمہیں بچا لیا اس سے، اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لئے اپنی نشانیاں، تاکہ تم ہدایت پاؤ
وَلۡتَكُنۡ مِّنۡكُمۡ اُمَّةٌ يَّدۡعُوۡنَ اِلَى الۡخَيۡرِ وَيَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
اور تم (مومنوں) میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بلائے بھلائی کی طرف اور حکم کرے نیک کاموں کا، اور روکے برے کاموں سے اور یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَاخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡبَيِّنٰتُؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ
اور نہ ہو جانا تم ان لوگوں کی طرح (یعنی یہود و نصاریٰ کی طرح) جنہوں نے تفرقہ ڈالا اور اختلاف کیا بعد اس کے کہ آچکیں ان کے پاس روشن دلیلیں، اور یہی ہیں جن کیلئے بڑا عذاب ہے
يَّوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوۡهٌ وَّتَسۡوَدُّ وُجُوۡهٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ اَكَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
جس (قیامت کے) دن سفید ہوں گے بعض چہرے اور سیاہ ہوں گے بعض چہرے، تو جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا) کہ کیا تم نے کفر کیا تھا ایمان لانے کے بعد، تو تم چکھو عذاب کا مزہ بسبب اپنے کفر کے
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ ابۡيَـضَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فَفِىۡ رَحۡمَةِ اللّٰهِ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اور جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جن کے چہرے سفید ہوں گے تو وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے، وہ اسمیں ہمیشہ رہیں گے
تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَـقِّؕ وَمَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعٰلَمِيۡنَ
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جن کی تلاوت ہم آپ پر کر رہے ہیں حق کی جانب سے، اور نہیں ہے اللہ کا ارادہ ظلم کا جہان والوں پر
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
اور اللہ ہی کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور اللہ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جاتے ہیں
كُنۡتُمۡ خَيۡرَ اُمَّةٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَتَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِؕ وَلَوۡ اٰمَنَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ لَڪَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡؕ مِنۡهُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَاَكۡثَرُهُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
تم بہترین امت ہو جو تم نکالے گئے (یعنی تم پیدا کئے گئے) ہو لوگوں کیلئے کہ تم حکم کرتے ہو بھلائی کا اور روکتے ہو برائی سے، اور ایمان رکھتے ہو اللہ پر، اور اگر ایمان لے آتے اہل کتاب تو یقیناً بہتر ہوتا ان کے لئے، ان میں کچھ ایمان والے بھی ہیں، اور اکثر ان میں فاسق ہیں
لَنۡ يَّضُرُّوۡكُمۡ اِلَّاۤ اَذًىؕ وَاِنۡ يُّقَاتِلُوۡكُمۡ يُوَلُّوۡكُمُ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ
ہرگز نہیں (یہود و نصاریٰ) تم کو ضرر پہنچا سکتے سوائے کچھ تکلیف کے اور اگر وہ جنگ لڑیں تم سے تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں، پھر ان کی کوئی مدد نہ کی جائے گی
ضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الذِّلَّةُ اَيۡنَ مَا ثُقِفُوۡۤا اِلَّا بِحَبۡلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَحَبۡلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡمَسۡكَنَةُ ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ الۡاَنۡۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّؕ ذٰ لِكَ بِمَا عَصَوۡا وَّكَانُوۡا يَعۡتَدُوۡنَ
مار دی گئی ان پر ذلت جہاں بھی وہ پائے جائیں، مگر یہ کہ اللہ کی رسی یا لوگوں کی رسی پکڑ رکھی ہوں (اسلام قبول کر کے یا جنگ بندی کا معاہدہ کر لیں) اور وہ مستحق ہو گئے اللہ کے غضب کے اور ڈال دی گئی ان پر مسکینی، یہ اس لئے کہ بیشک یہ (یہودی اور عیسائی) انکار کرتے ہیں آیتوں کا اللہ کی اور قتل کرتے تھے نبیوں کا ناحق، یہ اس لئے کہ وہ نافرمانی کرتے ہیں اور حد سے بڑھتے ہیں
لَـيۡسُوۡا سَوَآءً ؕ مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اُمَّةٌ قَآٮِٕمَةٌ يَّتۡلُوۡنَ اٰيٰتِ اللّٰهِ اٰنَآءَ الَّيۡلِ وَ هُمۡ يَسۡجُدُوۡنَ
نہیں ہیں برابر تمام اہل کتاب ان میں بعض گروہ (حق پر) قائم ہیں، جو تلاوت کرتے ہیں اللہ کی آیتوں کی رات کے وقت، اور سجدے بھی کرتے ہیں
يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡرٰتِ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
وہ ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور حکم کرتے ہیں بھلائی کا اور روکتے ہیں برائی سے، اور وہ جلدی کرتے ہیں خیر کے کاموں میں، اور یہی وہ لوگ ہیں جو نیک لوگوں میں سے ہیں
وَمَا يَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَلَنۡ يُّكۡفَرُوۡهُ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُتَّقِيۡنَ
اور یہ (اہل کتاب) جو کرتے ہیں خیر کے کام تو ہرگز نہیں کی جائے گی ان کی ناقدری، اور اللہ خوب جانتا ہے متقیوں کو
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـــًٔا ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
بیشک کافروں کو ہرگز کام نہ آئیں گے ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے پاس کچھ بھی، اور یہی وہ لوگ ہیں جو جہنمی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
مَثَلُ مَا يُنۡفِقُوۡنَ فِىۡ هٰذِهِ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا كَمَثَلِ رِيۡحٍ فِيۡهَا صِرٌّ اَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٍ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَاَهۡلَكَتۡهُ ؕ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَلٰـكِنۡ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
(ان کفار کے خرچ کی) مثال جو وہ کرتے ہیں دنیا کی زندگی میں ایک (تیز) ہوا کی طرح ہے جس میں پالا ہو جو پہنچے ظالم قوم کی کھیتی پر اور اسے ہلاک (یعنی تہس نہس) کر دے، (ایسی صورت میں) اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَةً مِّنۡ دُوۡنِكُمۡ لَا يَاۡلُوۡنَكُمۡ خَبَالًا ؕ وَدُّوۡا مَا عَنِتُّمۡۚ قَدۡ بَدَتِ الۡبَغۡضَآءُ مِنۡ اَفۡوَاهِهِمۡ ۖۚ وَمَا تُخۡفِىۡ صُدُوۡرُهُمۡ اَكۡبَرُؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
اے ایمان والو! نہ بناؤ تم اپنا رازدار تم اپنے علاوہ کسی (غیرمسلمان) کو (ورنہ وہ) نہیں کمی کریں گے تمہاری تباہی میں، وہ چاہتے ہیں کہ تم تکلیف میں پڑ جاؤ، یقیناً ظاہر ہے بغض ان کے منہ سے، اور جو چھپا ہے ان کے سینوں میں وہ تو اور بڑا ہے، یقیناً ہم نے بیان کر دی ہیں تمہارے لئے آیتیں اگر تمہیں عقل ہو
هٰۤاَنۡتُمۡ اُولَاۤءِ تُحِبُّوۡنَهُمۡ وَلَا يُحِبُّوۡنَكُمۡ وَتُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡكِتٰبِ كُلِّهٖ ۚ وَاِذَا لَقُوۡكُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۖۚ وَاِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَيۡكُمُ الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَيۡظِؕ قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَيۡظِكُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ ۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
تم ہی ہو وہ لوگ تم محبت کرتے ہو ان سے اور وہ (غیرمسلمان) تم سے محبت نہیں کرتے، اور تم ایمان رکھتے ہو ان کی تمام کتابوں پر اور جب وہ ملتے ہیں تم سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب تنہائی میں ہوتے ہیں چباتے ہیں تم پر انگلیاں مارے غصہ کے، کہہ دو کہ تم مر جاؤ اپنے غصہ کی وجہ سے، بیشک اللہ خوب جانتا ہے دلوں کے راز کو
اِنۡ تَمۡسَسۡكُمۡ حَسَنَةٌ تَسُؤۡهُمۡ وَاِنۡ تُصِبۡكُمۡ سَيِّئَةٌ يَّفۡرَحُوۡا بِهَا ۚ وَاِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا لَا يَضُرُّكُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـــًٔا ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ
اگر پہنچتی ہے تمہیں بھلائی تو برا لگتا ہے ان (کافروں) کو، اور اگر پہنچتی ہے تمہیں برائی تو وہ خوش ہوتے ہیں اس سے، اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو نہ ضرر پہنچائے گی ان کی چال تمہیں کچھ بھی، بیشک اللہ نے ان کے اعمال کا احاطہ کر رکھا ہے
وَاِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ اَهۡلِكَ تُبَوِّئُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ مَقَاعِدَ لِلۡقِتَالِؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌۙ
اور (اے نبی) جب تم نکل رہے تھے صبح کو اپنے گھرانے سے ٹھکانہ پکڑا رہے تھے مومنوں کو جنگی مورچوں پر، اور اللہ خوب سن اور جان رہا تھا
اِذۡ هَمَّتۡ طَّآٮِٕفَتٰنِ مِنۡكُمۡ اَنۡ تَفۡشَلَا ۙ وَاللّٰهُ وَلِيُّهُمَا ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
جب ارادہ کیا دو جماعتوں نے تم میں سے بزدلی کا (قبیلہ اوس، و خزرج نے) اور اللہ ان دونوں کا ولی تھا (کہ ساتھ دینے پر مائل کیا) اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے مومنوں کو
وَلَقَدۡ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدۡرٍ وَّاَنۡـتُمۡ اَذِلَّةٌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور یقیناً مدد فرمائی تمہاری اللہ نے جنگ بدر میں، اور تم اس وقت بہت کمزور تھے، تو تم ڈرو اللہ سے تاکہ تم شکر گزار بن سکو
اِذۡ تَقُوۡلُ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَلَنۡ يَّكۡفِيَكُمۡ اَنۡ يُّمِدَّكُمۡ رَبُّكُمۡ بِثَلٰثَةِ اٰلَافٍ مِّنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ مُنۡزَلِيۡنَؕ
(جنگ بدر میں) جب تم کہہ رہے تھے مومنوں سے کہ کیا کافی نہ ہوگا تمہارے لئے کہ مدد کرے تمہاری تمہارا رب نازل ہونے والے تین ہزار فرشتوں سے
بَلٰٓى ۙ اِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا وَيَاۡتُوۡكُمۡ مِّنۡ فَوۡرِهِمۡ هٰذَا يُمۡدِدۡكُمۡ رَبُّكُمۡ بِخَمۡسَةِ اٰلَافٍ مِّنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ مُسَوِّمِيۡنَ
کیوں نہیں اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور آجائیں تمہارے پاس (کفار حملہ آور بن کر) فی الفور بھی، تو تمہارا رب تمہاری مدد پانچ ہزار فرشتوں سے کرے گا جو شاندار ہوں گے (جنگی مہارت سے)
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشۡرٰى لَـكُمۡ وَلِتَطۡمَٮِٕنَّ قُلُوۡبُكُمۡ بِهٖؕ وَمَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِۙ
اور بنا دی اللہ نے (اس مدد کو) بشارت تمہارے لیے اور (اسلئے) تاکہ اطمینان ہو تمہارے دلوں کو اس سے، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو زبردست حکمت والا ہے
لِيَقۡطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَوۡ يَكۡبِتَهُمۡ فَيَنۡقَلِبُوۡا خَآٮِٕبِيۡنَ
(مقصد یہ تھا) کہ کاٹ دے کافروں کی ایک جماعت کو یا ذلیل کر ڈالے انہیں اور وہ لوٹیں نامراد ہو کر
لَيۡسَ لَكَ مِنَ الۡاَمۡرِ شَىۡءٌ اَوۡ يَتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ اَوۡ يُعَذِّبَهُمۡ فَاِنَّهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
(جنگ بدر کے کفار کے لیے) نہیں ہے آپ کے اختیار میں کچھ، اللہ چاہے تو توبہ قبول کرے ان کی یا عذاب دے انہیں کیونکہ وہ ظالم ہیں
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَ يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اور اللہ ہی کا ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے (تمام کی بادشاہت) وہ مغفرت کرتا ہے جسے چاہتا ہے، اور عذاب دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضۡعَافًا مُّضٰعَفَةً وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَۚ
اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو! نہ کھاؤ سود اضافے پر اضافہ کر کے، اور ڈرو اللہ سے تاکہ تم فلاح پاسکو
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىۡۤ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَۚ
اور تم ڈرو (قیامت کے دن کی) اس آگ سے جو تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۚ
اور تم اطاعت کرو اللہ اور رسول کی، تاکہ تم پر رحم کیا جائے
وَسَارِعُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ
اور جلدی کرو اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جو تیار کی گئی ہے متقیوں کے لئے
الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ فِى السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالۡكٰظِمِيۡنَ الۡغَيۡظَ وَالۡعَافِيۡنَ عَنِ النَّاسِؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَۚ
(یہ جنت ان کے لئے ہے) جو خرچ کرتے ہیں خوشی میں اور پریشانی میں، اور پی جاتے ہیں غصہ کو اور معاف کر دیتے ہیں لوگوں کو، اور اللہ محبت کرتا ہے ان نیکوکاروں سے
وَالَّذِيۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَةً اَوۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسۡتَغۡفَرُوۡا لِذُنُوۡبِهِمۡ وَمَنۡ يَّغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ اِلَّا اللّٰهُ وَلَمۡ يُصِرُّوۡا عَلٰى مَا فَعَلُوۡا وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ
اور جب ان سے کوئی فحش کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کو یاد اور اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے ہیں اور کون مغفرت کرتا ہے گناہوں کی اللہ کے سوا، اور (ایسے لوگ) نہیں اڑے رہتے جان بوجھ کر جو وہ کر جاتے ہیں (گناہ)
اُولٰٓٮِٕكَ جَزَآؤُهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَؕ
انہیں لوگوں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کیا ہی بہتر اجر ہے عمل کرنے والوں کا
قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ سُنَنٌ ۙ فَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
یقیناً گزر چکے ہیں تم سے پہلے بھی ایسے واقعے، تو تم سیر کرو زمین میں اور دیکھو کہ کیا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا
هٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَّمَوۡعِظَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ
یہ (قرآن) بیان ہے (عام) لوگوں کے لئے، اور ہدایت اور نصیحت ہے متقیوں کے لئے
وَلَا تَهِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَاَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اور نہ تم سست پڑو اور نہ غم کرو، اور تم ہی غالب رہو گے، اگر تم مومن ہو
اِنۡ يَّمۡسَسۡكُمۡ قَرۡحٌ فَقَدۡ مَسَّ الۡقَوۡمَ قَرۡحٌ مِّثۡلُهٗ ؕ وَتِلۡكَ الۡاَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيۡنَ النَّاسِۚ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَيَتَّخِذَ مِنۡكُمۡ شُهَدَآءَؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَۙ
اگر پہنچتا ہے تمہیں کوئی زخم تو یقیناً لوگوں کو بھی اسی طرح کا زخم پہنچا ہے، اور ان دنوں کو ہم بدلتے رہتے ہیں لوگوں کے درمیان، تاکہ جان لے اللہ ایمان والوں کو، اور تم میں سے بعض کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے، اور اللہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا
وَلِيُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَيَمۡحَقَ الۡكٰفِرِيۡنَ
اور تاکہ الگ کر دے اللہ ایمان والوں کو، اور مٹا دے کافروں کو
اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ وَلَمَّا يَعۡلَمِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا مِنۡكُمۡ وَيَعۡلَمَ الصّٰبِرِيۡنَ
کیا تم گمان کرتے ہو کہ تم داخل ہو جاؤ گے جنت میں، اور جبکہ ابھی نہیں معلوم کیا اللہ نے کہ تم میں کون جہاد کرنے والے ہیں، اور نہ جانے صبر کرنے والوں کو؟
وَلَقَدۡ كُنۡتُمۡ تَمَنَّوۡنَ الۡمَوۡتَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَلۡقَوۡهُ فَقَدۡ رَاَيۡتُمُوۡهُ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ
اور یقیناً تم تمنا کر رہے تھے موت کی (جنگ بدر سے) پہلے کہ تم ملو اس سے، تو یقیناً اب تم نے اسے دیکھ لیا ہے جس کا تمہیں انتظار تھا
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوۡلٌ ۚ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِ الرُّسُلُؕ اَفَا۟ٮِٕنْ مَّاتَ اَوۡ قُتِلَ انْقَلَبۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡؕ وَمَنۡ يَّنۡقَلِبۡ عَلٰى عَقِبَيۡهِ فَلَنۡ يَّضُرَّ اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ؕ وَسَيَجۡزِى اللّٰهُ الشّٰكِرِيۡنَ
اور محمدؐ صرف رسول ہیں یقیناً ان سے پہلے بھی گزر چکے ہیں بہت سے رسول، تو کیا اگر وہ مر جائے یا شہید ہو جائے، تو تم اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ (دین سے) اور جو کوئی پھر جائے اپنی ایڑیوں کے بل تو وہ ہرگز اللہ کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا، اور عنقریب اللہ بدلہ دے گا شکر گزاروں کو
وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تَمُوۡتَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا ؕ وَ مَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ ثَوَابَ الۡاٰخِرَةِ نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا ؕ وَسَنَجۡزِى الشّٰكِرِيۡنَ
اور نہیں کوئی جاندار مر سکتا بغیر اللہ کے حکم کے مقرر وقت کے علاوہ، اور جو ارادہ کرتا ہے دنیوی اجر کا ہم عطا کرتے ہیں اسے اسی سے، اور جو ارادہ کرتا ہے آخرت کے اجر کا ہم عطا کرتے ہیں اسے اسی سے، اور عنقریب ہم بدلہ دیں گے شکر گزاروں کو
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ نَّبِىٍّ قٰتَلَ ۙ مَعَهٗ رِبِّيُّوۡنَ كَثِيۡرٌ ۚ فَمَا وَهَنُوۡا لِمَاۤ اَصَابَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَمَا ضَعُفُوۡا وَمَا اسۡتَكَانُوۡا ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيۡنَ
اور کتنے ہی نبیوں نے قتال کیا اور ان کے ساتھ بہت سے اللہ والوں نے بھی، تو نہ وہ سست پڑے اس پر جو تکلیف پہنچی انہیں اللہ کے راستے میں، اور نہ کمزور پڑے اور نہ وہ تھکے، اور اللہ محبت کرتا ہے صابرین سے
وَمَا كَانَ قَوۡلَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَاِسۡرَافَنَا فِىۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ
اور وہ یہی کہتے رہے کہ اے ہمارے رب! تو مغفرت فرما ہمارے گناہوں کی، اور ہمارے کاموں میں ہماری زیادتی کو (بھی معاف فرما) اور ثابت رکھنا ہمارے قدموں کو، اور مدد فرما ہماری کافر قوم پر
فَاٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ ثَوَابَ الدُّنۡيَا وَحُسۡنَ ثَوَابِ الۡاٰخِرَةِ ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
تو عطا کیا انہیں اللہ نے دنیا کا ثواب، اور آخرت کا ثواب تو بہت بہتر ہے، اور اللہ محبت کرتا ہے نیک لوگوں سے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِيۡعُوا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَرُدُّوۡكُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ فَتَـنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِيۡنَ
اے ایمان والو! اگر تم اطاعت کروگے کافروں کی تو وہ لوٹا دیں گے تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل (یعنی دین سے باہر کر دیں گے) پھر تم پلٹ جاؤ گے خاسرین بن کر
بَلِ اللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡۚ وَهُوَ خَيۡرُ النّٰصِرِيۡنَ
بلکہ اللہ ہی تمہارا مولا ہے، اور وہی بہترین مددگار ہے
سَنُلۡقِىۡ فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا الرُّعۡبَ بِمَاۤ اَشۡرَكُوۡا بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا ۚ وَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُؕ وَ بِئۡسَ مَثۡوَى الظّٰلِمِيۡنَ
عنقریب ہم ڈال دیں گے دلوں میں کافروں کے رعب، اس وجہ سے کہ یہ شریک کرتے ہیں اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو جن کی کوئی دلیل نہیں نازل کی اللہ نے، اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور برا ٹھکانہ ہے ان ظالموں کا
وَلَقَدۡ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعۡدَهٗۤ اِذۡ تَحُسُّوۡنَهُمۡ بِاِذۡنِهٖۚ حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَتَـنَازَعۡتُمۡ فِى الۡاَمۡرِ وَعَصَيۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَرٰٮكُمۡ مَّا تُحِبُّوۡنَؕ مِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرِيۡدُ الدُّنۡيَا وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرِيۡدُ الۡاٰخِرَةَ ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمۡ عَنۡهُمۡ لِيَبۡتَلِيَكُمۡۚ وَلَقَدۡ عَفَا عَنۡكُمۡؕ وَ اللّٰهُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور یقیناً سچ کر دیا تم سے اللہ نے اپنے وعدے کو، جب تم قتل رہے تھے انہیں اس کے حکم سے، یہاں تک کہ جب تم نے بزدلی کی اور تم جھگڑ پڑے ایک معاملے میں (یعنی مورچہ چھوڑنے میں جسے نہ چھوڑنے کی تاکید تھی) اور تم نے نافرمانی کی، اس کے بعد کہ اس نے دکھا دیا تھا تمہیں جو تم چاہ رہے تھے تم میں سے بعض دنیا چاہ رہے تھے، اور تم میں سے بعض آخرت چاہ رہے تھے، تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا (یعنی جنگ جتانے کے بعد ہرا دیا) تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے معاف کر دیا تمہیں، اور اللہ بڑے فضل والا ہے مومنوں پر
اِذۡ تُصۡعِدُوۡنَ وَلَا تَلۡوٗنَ عَلٰٓى اَحَدٍ وَّالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ فِىۡۤ اُخۡرٰٮكُمۡ فَاَثَابَكُمۡ غَمًّا ۢ بِغَمٍّ لِّـكَيۡلَا تَحۡزَنُوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا مَاۤ اَصَابَكُمۡؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
(جنگ احد میں) جب تم چڑھ رہے تھے (پہاڑ پر) اور مڑ کے بھی نہیں دیکھ رہے تھے کسی کو، اور رسول پکار رہے تھے تمہیں تمہارے پیچھے سے تو پہنچا تمہیں غم در غم، تاکہ تم غم نہ کرو جو فوت ہو چکا تم سے (یعنی تمہارے ہاتھ سے جو نکل گیا) اور نہ اس پہ جو تکلیف تمہیں پہنچی، اور اللہ باخبر ہے ان اعمال سے جو تم کرتے ہو
ثُمَّ اَنۡزَلَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ الۡغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا يَّغۡشٰى طَآٮِٕفَةً مِّنۡكُمۡۙ وَطَآٮِٕفَةٌ قَدۡ اَهَمَّتۡهُمۡ اَنۡفُسُهُمۡ يَظُنُّوۡنَ بِاللّٰهِ غَيۡرَ الۡحَـقِّ ظَنَّ الۡجَـاهِلِيَّةِؕ يَقُوۡلُوۡنَ هَلۡ لَّنَا مِنَ الۡاَمۡرِ مِنۡ شَىۡءٍؕ قُلۡ اِنَّ الۡاَمۡرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِؕ يُخۡفُوۡنَ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ مَّا لَا يُبۡدُوۡنَ لَكَؕ يَقُوۡلُوۡنَ لَوۡ كَانَ لَنَا مِنَ الۡاَمۡرِ شَىۡءٌ مَّا قُتِلۡنَا هٰهُنَا ؕ قُلۡ لَّوۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡ لَبَرَزَ الَّذِيۡنَ كُتِبَ عَلَيۡهِمُ الۡقَتۡلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمۡۚ وَلِيَبۡتَلِىَ اللّٰهُ مَا فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
پھر اس نے نازل فرمایا تم پر اس غم کے بعد امن اونگھ کی شکل میں جو چھا گئی تم میں سے ایک جماعت پے اور ایک جماعت (یعنی منافقین) کو اپنی جان کی پڑی تھی، وہ گمان کر رہے تھے اللہ کے بارے میں ناحق جاہلی گمان (کہ نبی حق پر ہیں تو مدد کیوں نہیں؟) اور کہہ رہے تھے کیا ہمیں بھی معاملے میں کوئی اختیار ہے آپ کہہ دیجئے کہ معاملے کا اختیار صرف اللہ کو ہے، وہ جو چھپا رہے تھے اپنے دلوں میں (نفاق) وہ ظاہر نہیں کر رہے تھے آپ کے سامنے کہہ رہے تھے کہ اگر ہمیں بھی معاملے میں کچھ اختیار ہوتا تو ہم یہاں قتل نہ کئے جاتے، آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم اپنے گھروں میں ہوتے پھر بھی جن کیلئے قتل لکھا جا چکا ہوتا وہ قتل ہوتے اپنے بستر (یا مقتل) پر بھی، تاکہ اللہ آزمائے جو تمہارے سینوں میں ہے اور پاک کر دے جو تمہارے دلوں میں ہے اور اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات کو
اِنَّ الَّذِيۡنَ تَوَلَّوۡا مِنۡكُمۡ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِۙ اِنَّمَا اسۡتَزَلَّهُمُ الشَّيۡطٰنُ بِبَعۡضِ مَا كَسَبُوۡا ۚ وَلَقَدۡ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ
بیشک جو لوگ پلٹ گئے تم میں سے اس دن (جنگ احد میں) جس دن دو جماعتیں آپس میں بھڑیں، بہکا دیا تھا انہیں شیطان نے ان کی بعض کرتوتوں کیوجہ سے، اور یقیناً اللہ نے معاف کر دیا انہیں، بیشک اللہ مغفرت کرنے والا بردبار (یعنی بہت برداشت کرنے والا) ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقَالُوۡا لِاِخۡوَانِهِمۡ اِذَا ضَرَبُوۡا فِى الۡاَرۡضِ اَوۡ كَانُوۡا غُزًّى لَّوۡ كَانُوۡا عِنۡدَنَا مَا مَاتُوۡا وَمَا قُتِلُوۡا ۚ لِيَجۡعَلَ اللّٰهُ ذٰ لِكَ حَسۡرَةً فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡؕ وَاللّٰهُ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
اے ایمان والو! تم ان کافروں کی طرح نہ ہو جانا جو کہتے تھے اپنے بھائیوں سے اس وقت جب وہ سفر میں ہوتے یا غزوے (یعنی جہاد) میں ہوتے، کہ کاش یہ ہوتے ہمارے پاس تو نہ مرتے اور نہ قتل کئے جاتے (اس کی وجہ یہ ہے) کہ اللہ بنا دے اس (خیال) کو حسرت ان کے دلوں میں، اور اللہ ہی حیات دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
وَلَٮِٕنۡ قُتِلۡتُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَوۡ مُتُّمۡ لَمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَحۡمَةٌ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ
اور اگر تم قتل کئے جاؤ اللہ کے راستے میں یا اپنی موت مرو تو یقیناً مغفرت اور رحمت ہے اللہ کی طرف سے یہ اس سے بہتر ہے جو یہ (منافق) جمع کر رہے ہیں
وَلَٮِٕنۡ مُّتُّمۡ اَوۡ قُتِلۡتُمۡ لَا اِلَى اللّٰهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور اگر تم مر جاؤ یا قتل کئے جاؤ اللہ ہی کی طرف جمع کئے جاؤ گے
فَبِمَا رَحۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنۡتَ لَهُمۡۚ وَلَوۡ كُنۡتَ فَظًّا غَلِيۡظَ الۡقَلۡبِ لَانْفَضُّوۡا مِنۡ حَوۡلِكَ فَاعۡفُ عَنۡهُمۡ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ وَشَاوِرۡهُمۡ فِى الۡاَمۡرِۚ فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَوَكِّلِيۡنَ
تو یہ رحمت ہے اللہ کی طرف سے کہ آپ نرم دل ہیں ان کیلئے، اور اگر آپ سخت مزاج اور سخت دل ہوتے تو یقیناً یہ بھاگ جاتے آپ کے پاس سے، تو آپ انہیں معاف کر دیں اور استغفار کریں ان کے لئے اور مشورہ کریں ان سے معاملے میں، تو جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو توکل کریں اللہ پر، بے شک اللہ محبت کرتا ہے توکل کرنے والوں سے
اِنۡ يَّنۡصُرۡكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَـكُمۡۚ وَاِنۡ يَّخۡذُلۡكُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِهٖ ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آ سکتا، اور اگر وہ تمہیں رسوا کر دے تو کون ہے جو تمہاری مدد کرے اس کے بعد، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے مومنوں کو
وَمَا كَانَ لِنَبِىٍّ اَنۡ يَّغُلَّؕ وَمَنۡ يَّغۡلُلۡ يَاۡتِ بِمَا غَلَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ۚ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور نہیں ہے ممکن نبی کیلئے کہ ان سے خیانت ہو جائے اور جو خیانت کرے گا وہ آئے گا اپنی خیانت کے ساتھ قیامت کے دن، پھر پورا بدلہ دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے کیا، اور ان پے نہیں کیا جائے گا ظلم
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضۡوَانَ اللّٰهِ كَمَنۡۢ بَآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاۡوٰٮهُ جَهَنَّمُؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
تو کیا جو شخص اتباع کرتا ہو اللہ کی رضاء کی وہ اس کے برابر ہو گا جو مستحق ہو اللہ کی ناراضگی کا اور جس کا ٹھکانہ جہنم ہو، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے
هُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ اللّٰهِ ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ
ان کے درجے ہیں اللہ کے پاس، اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے جو (نیک اور بد) عمل وہ کر رہے ہیں
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ ۚ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
یقیناً احسان کیا اللہ نے مومنوں پر، جب کہ بھیجا ان میں ایک رسول ان ہی میں سے، جو پڑھ کر سناتا ہے انہیں اس کی آیتیں اور انہیں پاک کرتا ہے اور سکھاتا ہے انہیں کتاب اور حکمت، اور اگرچہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
اَوَلَمَّاۤ اَصَابَتۡكُمۡ مُّصِيۡبَةٌ قَدۡ اَصَبۡتُمۡ مِّثۡلَيۡهَا ۙ قُلۡتُمۡ اَنّٰى هٰذَاؕ قُلۡ هُوَ مِنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِكُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور جب بھی پہنچی تمہیں کوئی مصیبت تو یقیناً تم نے بھی پہنچائی اس سے دوگنی مصیبت پھر بھی تم کہتے ہو کہ یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری ہی طرف سے ہے، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِ فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيَعۡلَمَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ
اور (جنگ احد میں) جو مصیبت پہنچی تمہیں اس دن جس دن دو جماعتیں بھڑیں تو وہ اللہ کے حکم سے تھی، اور تاکہ اللہ جان لے مومنوں کو (ظاہری طور پر)
وَلِيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ نَافَقُوۡا ۖۚ وَقِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا قَاتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَوِ ادۡفَعُوۡا ۚ قَالُوۡا لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالًا لَّا تَّبَعۡنٰكُمۡؕ هُمۡ لِلۡكُفۡرِ يَوۡمَٮِٕذٍ اَقۡرَبُ مِنۡهُمۡ لِلۡاِيۡمَانِۚ يَقُوۡلُوۡنَ بِاَفۡوَاهِهِمۡ مَّا لَيۡسَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يَكۡتُمُوۡنَۚ
اور تاکہ اللہ جان لے منافقوں کو، اور کہا گیا ان سے کہ آؤ قتال کرو اللہ کے راستے میں، یا دفاع کرو (یعنی کافروں کو ہٹاؤ) تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہم قتال جانتے تو ضرور ساتھ دیتے تمہارا وہ کفر سے اس دن زیادہ قریب تھے بنسبت ایمان کے، وہ اپنے منہ سے وہ کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں (کہ ہمارے جنگ میں نہ جانے سے مسلمان کمزور ہوں گے) اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ چھپا رہے ہیں
اَلَّذِيۡنَ قَالُوۡا لِاِخۡوَانِهِمۡ وَقَعَدُوۡا لَوۡ اَطَاعُوۡنَا مَا قُتِلُوۡا ؕ قُلۡ فَادۡرَءُوۡا عَنۡ اَنۡفُسِكُمُ الۡمَوۡتَ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا اپنے بھائیوں کے بارے میں اور خود وہ بیٹھے رہے، کہ اگر وہ بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے کہہ دیجئے! کہ تو تم دور کر لو اپنے آپ سے موت کو اگر تم سچے ہو
وَلَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ قُتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتًا ؕ بَلۡ اَحۡيَآءٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ يُرۡزَقُوۡنَۙ
اور ہرگز تم نہ سمجھو ان لوگوں کو جو قتل کئے گئے ہیں اللہ کے راستے میں مردہ، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں
فَرِحِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ ۙ وَيَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ لَمۡ يَلۡحَقُوۡا بِهِمۡ مِّنۡ خَلۡفِهِمۡۙ اَ لَّا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَۘ
خوش ہیں اس پر جو عطا کر رکھا ہے انہیں اللہ نے اپنے فضل سے، اور خوشخبری دے رہے ہیں انہیں جو ابھی نہیں ملے ہیں ان سے ان کے پیچھے ہیں، کہ نہ کوئی خوف ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے (قیامت کے دن)
يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۛۚ
وہ خوشیاں منا رہے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے، اور (اس سے بھی کہ) بیشک اللہ ضائع نہیں کرتا مومنوں کے اجر کو
اَلَّذِيۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِلّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الۡقَرۡحُ ۛؕ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا مِنۡهُمۡ وَاتَّقَوۡا اَجۡرٌ عَظِيۡمٌۚ
جن لوگوں نے قبول کیا اللہ اور رسول (کے حکم) کو، بعد اس کے کہ پہنچی انہیں تکلیف یہ ان میں سے ہیں جنہوں نے نیکی کی اور تقویٰ اختیار کیا ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے
اَلَّذِيۡنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدۡ جَمَعُوۡا لَـكُمۡ فَاخۡشَوۡهُمۡ فَزَادَهُمۡ اِيۡمَانًا ۖ وَّقَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰهُ وَنِعۡمَ الۡوَكِيۡلُ
یہ وہ (مومن) ہیں کہ جب کہا ان سے لوگوں نے کہ بہت سے (کافر) لوگ جمع ہو گئے ہیں تمہارے لئے (یعنی مقابلے کیلئے) تو تم ڈرو ان سے، تو اس بات سے اور زیادہ ہو گیا ان کا ایمان، اور کہنے لگے ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت بہتر کارساز ہے
فَانْقَلَبُوۡا بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍ لَّمۡ يَمۡسَسۡهُمۡ سُوۡٓءٌ ۙ وَّاتَّبَعُوۡا رِضۡوَانَ اللّٰهِ ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَظِيۡمٍ
تو وہ لوٹے اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ، نہ پہنچی انہیں کوئی برائی (یعنی تکلیف) اور انہوں نے اتباع کی اللہ کی رضاء کی، اور اللہ بڑے فضل والا ہے
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيۡطٰنُ يُخَوِّفُ اَوۡلِيَآءَهٗ فَلَا تَخَافُوۡهُمۡ وَخَافُوۡنِ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
بیشک یہ شیطان ہیں (کفار) جو خوف دلاتے ہیں اپنے دوستوں (یعنی ساتھیوں) کے ذریعے تو تم نہ ڈرو ان سے اور مجھ سے ہی ڈرو، اگر تم مومن ہو
وَلَا يَحۡزُنۡكَ الَّذِيۡنَ يُسَارِعُوۡنَ فِى الۡكُفۡرِۚ اِنَّهُمۡ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ؕ يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَلَّا يَجۡعَلَ لَهُمۡ حَظًّا فِىۡ الۡاٰخِرَةِ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اور نہ غم میں ڈالیں تمہیں وہ لوگ جو جلدی کرتے ہیں کفر میں، بیشک وہ ہرگز ضرر نہ پہنچا سکیں گے اللہ کو کچھ بھی، اللہ کا ارادہ ہے کہ ان کے لئے کوئی حصہ نہ ہو آخرت میں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الۡكُفۡرَ بِالۡاِيۡمَانِ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
بیشک جو لوگ سودا کرتے ہیں کفر کا ایمان کے بدلے، وہ ہرگز ضرر نہ پہنچا سکیں گے اللہ کو کچھ بھی اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَلَا يَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّمَا نُمۡلِىۡ لَهُمۡ خَيۡرٌ لِّاَنۡفُسِهِمۡؕ اِنَّمَا نُمۡلِىۡ لَهُمۡ لِيَزۡدَادُوۡۤا اِثۡمًا ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور ہرگز گمان نہ کریں یہ کافر کہ ہماری دی ہوئی مہلت ان کیلئے بہتر ہے بیشک یہ مہلت ہم اس لئے دے رہے ہیں انہیں، تاکہ وہ اور زیادتی کریں گناہوں میں، اور ان کے لئے تو گھٹیا عذاب ہے
مَا كَانَ اللّٰهُ لِيَذَرَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلٰى مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ حَتّٰى يَمِيۡزَ الۡخَبِيۡثَ مِنَ الطَّيِّبِؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُطۡلِعَكُمۡ عَلَى الۡغَيۡبِ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ يَجۡتَبِىۡ مِنۡ رُّسُلِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۚ وَاِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَلَـكُمۡ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
نہیں چھوڑ دے گا اللہ مومنوں کو اسی حال پے جس پر تم ہو، یہاں تک کہ وہ الگ کر دے ناپاک کو پاک سے، اور نہیں ہے اللہ کا یہ طریقہ کہ وہ اطلاع دے تمہیں غیب کی اور لیکن اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے، تو تم ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر، اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو تمہارے لئے بڑا اجر ہے
وَلَا يَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ هُوَ خَيۡـرًا لَّهُمۡؕ بَلۡ هُوَ شَرٌّ لَّهُمۡؕ سَيُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِهٖ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ؕ وَ لِلّٰهِ مِيۡرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
اور ہرگز گمان نہ کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس میں جو اللہ نے انہیں دے رکھا ہے اپنے فضل سے، کہ وہ ان کیلئے بہتر ہے، بلکہ وہ برا ہے ان کے لئے، عنقریب طوق ڈالے جائیں گے (یعنی گردن میں زنجیر) ان کے بخل کے سبب قیامت کے دن اور اللہ ہی کی میراث ہے آسمانوں اور زمین کی، اور اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کر رہے ہو
لَقَدۡ سَمِعَ اللّٰهُ قَوۡلَ الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِيۡرٌ وَّنَحۡنُ اَغۡنِيَآءُ ۘ سَنَكۡتُبُ مَا قَالُوۡا وَقَتۡلَهُمُ الۡاَنۡۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّ ۙۚ وَّنَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
یقیناً اللہ نے سنا ان (یہودیوں) کا قول جنہوں نے کہا کہ بیشک اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں جلد ہی ہم لکھ لیتے ہیں جو انہوں نے کہا، اور ان کا قتل کرنا انبیاء کو ناحق بھی، اور ہم ان سے کہیں گے کہ مزہ چکھو بھڑکتی آگ کے عذاب کا
ذٰ لِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِۚ
یہ (عذاب) تمہارے ہاتھوں کی کمائی (کا بدلہ) ہے، اور بیشک اللہ نہیں ظلم کرتا اپنے بندوں پر
اَلَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ عَهِدَ اِلَيۡنَاۤ اَلَّا نُؤۡمِنَ لِرَسُوۡلٍ حَتّٰى يَاۡتِيَنَا بِقُرۡبَانٍ تَاۡكُلُهُ النَّارُؕ قُلۡ قَدۡ جَآءَكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِىۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالَّذِىۡ قُلۡتُمۡ فَلِمَ قَتَلۡتُمُوۡهُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ بیشک اللہ کا معاہدہ ہے ہم سے کہ ہم ایمان نہ لائیں کسی رسول پر یہاں تک کہ وہ (رسول) پیش کریں ہمارے سامنے قربانی، اور اسے کھا جائے آگ (جلا دے) آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً آئے تھے رسول مجھ سے پہلے بھی معجزوں کے ساتھ، اور (ان فرمائشی معجزوں کے ساتھ بھی) جو تم نے کہا، تو کیوں تم نے قتل کیا انہیں، اگر تم سچے ہو
فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقَدۡ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَ جَآءُوۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ
تو اگر (یہ یہودی) جھٹلائیں آپ کو تو یقیناً جھٹلائے گئے ہیں بہت سے رسول آپ سے پہلے بھی، جو آئے تھے روشن دلیلیں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِؕ وَاِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدۡخِلَ الۡجَـنَّةَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تمہیں پورا دیا جائے گا تمہارا اجر قیامت کے دن، تو جو بچا لیا جائے آگ سے اور داخل کر دیا جائے جنت میں، تو یقیناً وہ کامیاب ہو گیا، اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے
لَـتُبۡلَوُنَّ فِىۡۤ اَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ وَلَـتَسۡمَعُنَّ مِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمِنَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا اَذًى كَثِيۡـرًاؕ وَاِنۡ تَصۡبِرُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ
یقیناً تمہاری آزمائش کی جائے گی تمہارے مالوں اور جانوں کے ذریعے، اور یقیناً تم سنو گے اہل کتاب سے تم سے پہلے کے اور مشرکوں سے بہت سی تکلیف دہ باتیں اور اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو بیشک یہ ہمت کے کام ہیں
وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا الۡكِتٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهٗ لِلنَّاسِ وَلَا تَكۡتُمُوۡنَهٗ فَنَبَذُوۡهُ وَرَآءَ ظُهُوۡرِهِمۡ وَ اشۡتَرَوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًاؕ فَبِئۡسَ مَا يَشۡتَرُوۡنَ
اور جب عہد لیا اللہ نے اہل کتاب سے کہ تم ضرور بیان کرو گے اس (نبی) کے بارے میں لوگوں سے، اور اسے نہیں چھپاؤ گے، تو پھینک دیا انہوں نے اس (عہد) کو اپنی پیٹھوں کے پیچھے، اور سودا کیا اس کا تھوڑے فائدے کیلئے، تو کیا ہی برا سودا کیا انہوں نے
لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡرَحُوۡنَ بِمَاۤ اَتَوْا وَّيُحِبُّوۡنَ اَنۡ يُّحۡمَدُوۡا بِمَا لَمۡ يَفۡعَلُوۡا فَلَا تَحۡسَبَنَّهُمۡ بِمَفَازَةٍ مِّنَ الۡعَذَابِۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
آپ ہرگز گمان نہ کریں ان لوگوں کے بارے میں جو خوش ہوتے ہیں اس پر جو انہوں نے کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف اس پے بھی کی جائے جو انہوں نے نہیں کیا، آپ ہرگز گمان نہ کریں کہ وہ بچ نکلیں گے آگ سے، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
اِنَّ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِى الۡاَلۡبَابِ ۚۖ
بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے آنے جانے میں یقیناً نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لئے
الَّذِيۡنَ يَذۡكُرُوۡنَ اللّٰهَ قِيَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰى جُنُوۡبِهِمۡ وَيَتَفَكَّرُوۡنَ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ هٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
جو لوگ یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر (یعنی لیٹے ہوئے) اور غور و فکر کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور کہتے ہیں اے ہمارے رب! نہیں پیدا کیا تو نے اسے بے فائدہ، تو پاک ہے، تو بچا لے ہمیں آگ کے عذاب سے
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ مَنۡ تُدۡخِلِ النَّارَ فَقَدۡ اَخۡزَيۡتَهٗ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ
اے ہمارے رب! تو جسے داخل کرے گا آگ میں، تو یقیناً تو رسوا کرے گا اسے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا
رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعۡنَا مُنَادِيًا يُّنَادِىۡ لِلۡاِيۡمَانِ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ فَاٰمَنَّا ۖ رَبَّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَكَفِّرۡ عَنَّا سَيِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الۡاَبۡرَارِۚ
اے ہمارے رب! ہم نے سنا کہ ایک منادی نداء دے رہا ہے ایمان کیلئے، کہ ایمان لے آؤ اپنے رب پر، تو ہم ایمان لے آئے، اے ہمارے رب! تو مغفرت فرما ہمارے گناہوں کی اور دور فرما ہم سے ہمارے گناہوں کو، اور وفات دینا ہمیں نیکوکاروں کے ساتھ
رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَلَا تُخۡزِنَا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ؕ اِنَّكَ لَا تُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ
اے ہمارے رب! عطا کر ہمیں جو وعدہ تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے ذریعے کیا ہے، اور نہ رسوا کرنا ہمیں قیامت کے دن بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا
فَاسۡتَجَابَ لَهُمۡ رَبُّهُمۡ اَنِّىۡ لَاۤ اُضِيۡعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنۡكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰىۚ بَعۡضُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍۚ فَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا وَاُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاُوۡذُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَقٰتَلُوۡا وَقُتِلُوۡا لَاُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَاُدۡخِلَنَّهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُۚ ثَوَابًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ ؕ وَ اللّٰهُ عِنۡدَهٗ حُسۡنُ الثَّوَابِ
تو قبول فرمائی ان کی دعاء ان کے رب نے، بیشک میں ضائع نہیں کرتا عمل کرنے والے کے عمل کو تم میں سے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، تم ایک دوسرے سے ہو، تو جنہوں نے ہجرت کی اور اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور جنہیں میرے راستے میں ایذاء دی گئی اور جنہوں نے قتال کیا اور قتل کئے گئے، میں ضرور ان کی برائیاں ان سے دور کر دوں گا، اور ضرور داخل کروں گا انہیں ان جنتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، یہ ہے ثواب اللہ کی طرف سے، اور اللہ ہی کے پاس بہترین ثواب ہے
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِى الۡبِلَادِؕ
ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے تمہیں کافروں کی چمک دمک شہروں میں
مَتَاعٌ قَلِيۡلٌ ثُمَّ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُؕ وَ بِئۡسَ الۡمِهَادُ
یہ تھوڑا فائدہ ہے، پھر ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے
لٰكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا نُزُلًا مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِؕ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ لِّلۡاَبۡرَارِ
لیکن جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے، ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ مہمانی ہے اللہ کی طرف سے، اور اللہ کے پاس بہت ہی بہتر ہے نیکوکاروں کے لئے
وَاِنَّ مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَمَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِمۡ خٰشِعِيۡنَ لِلّٰهِ ۙ لَا يَشۡتَرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
اور بیشک اہل کتاب میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر، اور ان پر بھی جو نازل کیا گیا تمہاری طرف، اور جو نازل کیا گیا خود ان کی طرف، اللہ ہی سے ڈرتے ہیں، اور نہیں سودا کرتے اللہ کی آیتوں کا تھوڑے فائدے کیلئے، یہی ہیں جن کیلئے اجر ہے ان کے رب کے پاس، بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَصَابِرُوۡا وَرَابِطُوۡا وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
اے ایمان والو! تم صبر کرو اور صبر کی تلقین کرو (یعنی دوسروں کو بھی صبر کیلئے کہو) اور ایک دوسرے سے ربط رکھو، اور ڈرو اللہ سے تاکہ تم فلاح پاسکو