←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 25 • 77 آیات • مکی

الفرقان

Al-Furqan

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 125:1
پارہ 18•صفحہ 325

تَبٰـرَكَ الَّذِىۡ نَزَّلَ الۡـفُرۡقَانَ عَلٰى عَبۡدِهٖ لِيَكُوۡنَ لِلۡعٰلَمِيۡنَ نَذِيۡرَا ۙ‏

وہ بڑی برکت والا ہے جس نے نازل کیا فرقان (یعنی قرآن) اپنے بندے پر، تاکہ وہ تمام جہان کے لیے ڈرانے والا ہو

آیت 225:2
پارہ 18•صفحہ 325

اۨلَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ شَرِيۡكٌ فِى الۡمُلۡكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىۡءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقۡدِيۡرًا‏

وہ جس کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین میں، اور اس نے نہیں بنایا کسی کو بیٹا، اور نہیں ہے اس کا کوئی شریک بادشاہت میں، اور اسی نے پیدا کیا ہر چیز کو پھر اس کی تقدیر بنائی اچھی طرح

آیت 325:3
پارہ 18•صفحہ 325

وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا يَخۡلُقُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَ وَلَا يَمۡلِكُوۡنَ لِاَنۡفُسِهِمۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا وَّلَا يَمۡلِكُوۡنَ مَوۡتًا وَّلَا حَيٰوةً وَّلَا نُشُوۡرًا‏

اور انہوں نے بنالیا ہے اس (اللہ) کے سوا ایسے معبود جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے، جبکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں، اور وہ نہیں ہے مالک خود اپنے لیے کسی نقصان اور نہ ہی نفع کا، اور وہ نہیں ہے مالک موت اور نہ ہی حیات کا اور نہ دوبارہ زندہ ہونے کا

آیت 425:4
پارہ 18•صفحہ 325

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡكٌ اۨفۡتَـرٰٮهُ وَاَعَانَهٗ عَلَيۡهِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ​​ ۛۚ فَقَدۡ جَآءُوۡ ظُلۡمًا وَّزُوۡرًا ۛۚ‏

اور کہتے ہیں کافر کہ یہ (قرآن) گھڑا ہوا ہے، جسے اس (نبی) نے گھڑ لیا ہے، اور اعانت (یعنی مدد) کی ہے اس پر دوسرے لوگوں (یہودی عداس اور یسار) نے تو یقیناً وہ اتر آئے ہیں ظلم اور جھوٹ پر

آیت 525:5
پارہ 18•صفحہ 325

وَقَالُوۡۤا اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ اكۡتَتَبَهَا فَهِىَ تُمۡلٰى عَلَيۡهِ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا‏

اور کہتے ہیں یہ کہانیاں ہیں پہلوں کی، جنہیں اس (نبی) نے لکھ رکھا ہے، تو اسے املاء (یعنی نقل) کیا جاتاہے اس (نبی) پر صبح اور شام

آیت 625:6
پارہ 18•صفحہ 325

قُلۡ اَنۡزَلَهُ الَّذِىۡ يَعۡلَمُ السِّرَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‏

کہہ دو کہ اسے نازل کیا ہے اس نے جو جانتا ہے راز آسمانوں اور زمین کا، بے شک وہ مغفرت کرنیوالا نہایت رحم والا ہے

آیت 725:7
پارہ 18•صفحہ 325

وَقَالُوۡا مَالِ هٰذَا الرَّسُوۡلِ يَاۡكُلُ الطَّعَامَ وَيَمۡشِىۡ فِى الۡاَسۡوَاقِ​ ؕ لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مَلَكٌ فَيَكُوۡنَ مَعَهٗ نَذِيۡرًا ۙ‏

اور (کافر) کہتے ہیں کیا ہوگیا ہے اس رسول کو کہ کھاتا ہے کھانا اور چلتاہے بازاروں میں، کیوں نہیں نازل کیا گیا اس کے پاس کوئی فرشتہ، کہ وہ (فرشتہ بھی) ہوتا اس کے ساتھ ڈرانے والا

آیت 825:8
پارہ 18•صفحہ 325

اَوۡ يُلۡقٰٓى اِلَيۡهِ كَنۡزٌ اَوۡ تَكُوۡنُ لَهٗ جَنَّةٌ يَّاۡكُلُ مِنۡهَا​ ؕ وَقَالَ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا‏

یا ڈالا جاتا اس کے پاس کوئی خزانہ، یا ہوتا اس کے لیے کوئی باغ جس میں سے وہ کھاتا، اور کہا ظالموں نے کہ اگر تم اتباع کروگے تو جادو کئے ہوئے شخص کی اتباع کروگے

آیت 925:9
پارہ 18•صفحہ 326

اُنْظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُوۡا لَـكَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ سَبِيۡلاً‏

دیکھو (یہ کافر) کیسی مثالیں بیان کرتے ہیں تمہارے لئے، تو وہ گمراہ ہو گئے نہیں طاقت رکھتے کسی راستے کی

آیت 1025:10
پارہ 18•صفحہ 326

تَبٰـرَكَ الَّذِىۡۤ اِنۡ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيۡرًا مِّنۡ ذٰ لِكَ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ وَيَجۡعَلْ لَّكَ قُصُوۡرًا‏

برکت والا ہے (اللہ) جو اگر چاہے تو بنا دے تمہارے لیے اس سے بہتر باغ جن کے نیچے بہتی ہوں نہریں، اور بنا دے تمہارے لئے محل

آیت 1125:11
پارہ 18•صفحہ 326

بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالسَّاعَةِ​ وَاَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيۡرًا​ ۚ‏

بلکہ انہوں نے جھٹلایا قیامت کو، اور ہم نے تیار کی ہے قیامت کو جھٹلانے والوں کیلئے بھڑکتی آگ

آیت 1225:12
پارہ 18•صفحہ 326

اِذَا رَاَتۡهُمۡ مِّنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ سَمِعُوۡا لَهَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيۡرًا‏

جب وہ (آگ) دیکھے گی ان (جہنمیوں) کو دور کی جگہ سے تو وہ (جہنمی) سنیں گے اس کے غیظ و غضب اور چنگھاڑ کو

آیت 1325:13
پارہ 18•صفحہ 326

وَاِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡهَا مَكَانًـا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيۡنَ دَعَوۡا هُنَالِكَ ثُبُوۡرًا ؕ‏

اور جب وہ ڈالے جائیں گے اس کے تنگ مکان میں جکڑ کر، (تو وہ جہنمی) پکاریں گے وہاں موت کو

آیت 1425:14
پارہ 18•صفحہ 326

لَا تَدۡعُوا الۡيَوۡمَ ثُبُوۡرًا وَّاحِدًا وَّادۡعُوۡا ثُبُوۡرًا كَثِيۡرًا‏

(ان سے کہا جائے گا) تم نہ پکارو آج ایک موت کو، اور (بلکہ) تم پکارو بہت سی موتوں کو

آیت 1525:15
پارہ 18•صفحہ 326

قُلۡ اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ اَمۡ جَنَّةُ الۡخُـلۡدِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ​ؕ كَانَتۡ لَهُمۡ جَزَآءً وَّمَصِيۡرًا‏

کہہ دو کیا یہ (جہنم) بہتر ہے یا ہمیشہ کی جنت جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقیوں سے (وہ جنت) ہے ان کیلئے بدلہ اور ٹھکانہ

آیت 1625:16
پارہ 18•صفحہ 326

لَّهُمۡ فِيۡهَا مَا يَشَآءُوۡنَ خٰلِدِيۡنَ​ ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعۡدًا مَّسۡـــُٔوۡلًا‏

ان کیلئے اس میں وہ ہے جو وہ چاہیں گے ہمیشہ کیلئے، یہ تیرے رب کا وعدہ ہے جو مسئول (یعنی قابل درخواست) ہے

آیت 1725:17
پارہ 18•صفحہ 326

وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَيَقُوۡلُ ءَاَنۡـتُمۡ اَضۡلَلۡـتُمۡ عِبَادِىۡ هٰٓؤُلَاۤءِ اَمۡ هُمۡ ضَلُّوا السَّبِيۡلَ ؕ‏

اور جس دن وہ (اللہ) جمع کرے گا انہیں اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے سوا (انہیں بھی) تو فرمائے گا، کیا تم نے گمراہ کیا تھا میرے ان بندوں کو یا یہ خود گمراہ ہو گئے تھے سیدھے راستے سے

آیت 1825:18
پارہ 18•صفحہ 326

قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢۡبَغِىۡ لَنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ مِنۡ دُوۡنِكَ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ وَ لٰـكِنۡ مَّتَّعۡتَهُمۡ وَاٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى نَسُوا الذِّكۡرَ​ۚ وَكَانُوۡا قَوۡمًۢا بُوۡرًا‏

وہ کہیں گے تو پاک ہے نہیں ممکن ہمارے لئے، کہ ہم بناتے تیرے سوا کسی اور کو ولی (یعنی کارساز) اور لیکن تو نے فائدہ دیا انہیں اور ان کے باپ دادا کو، یہاں تک کہ انہوں نے بھلا دیا تیری یاد کو، اور ہو گئے تباہ ہونیوالے لوگ

آیت 1925:19
پارہ 18•صفحہ 326

فَقَدۡ كَذَّبُوۡكُمۡ بِمَا تَقُوۡلُوۡنَۙ فَمَا تَسۡتَطِيۡعُوۡنَ صَرۡفًا وَّلَا نَـصۡرًا​ۚ وَمَنۡ يَّظۡلِمۡ مِّنۡكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابًا كَبِيۡرًا‏

تو یقیناً (تمہارے معبودوں نے) جھٹلا دیا تم کو جو کچھ بھی تم کہہ رہے ہو، تو تم اب طاقت نہیں رکھتے کہ (عذاب کو) ٹال سکو اور نہ (اپنی) مدد کر سکتے، اور جو ظلم کرے گا تم میں سے ہم چکھائیں گے اسے بڑے عذاب کا مزہ

آیت 2025:20
پارہ 18•صفحہ 326

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّاۤ اِنَّهُمۡ لَيَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَيَمۡشُوۡنَ فِى الۡاَسۡوَاقِ​ ؕ وَجَعَلۡنَا بَعۡضَكُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَةً  ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ​ۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيۡرًا‏

اور (اے نبیؐ) ہم نے بھیجے ہیں تجھ سے پہلے بھی رسولوں کو، بے شک وہ کھاتے تھے کھانا اور چلتے تھے بازاروں میں، اور ہم نے بنایا ہے تمہیں ایک دوسرے کے لیے آزمائش (یعنی طعنہ پے صبر کرو) تو کیا تم صبر کرتے ہو، اور تمہارا رب دیکھ رہا ہے

آیت 2125:21
پارہ 19•صفحہ 327

وَقَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ اَوۡ نَرٰى رَبَّنَا ؕ لَـقَدِ اسۡتَكۡبَرُوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ وَعَتَوۡ عُتُوًّا كَبِيۡرًا‏

اور ان لوگوں نے کہا جو امید نہیں رکھتے ہم سے ملنے کی، کہ کیوں نہیں نازل کئے گئے ہم (کافروں) پر فرشتے، یا ہم دیکھ ہی لیں اپنے رب کو، یقیناً انہوں نے تکبر میں بہت بڑا سمجھ لیا ہے اپنے آپ کو، اور بہت بڑی سرکشی کی ہے

آیت 2225:22
پارہ 19•صفحہ 327

يَوۡمَ يَرَوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ لَا بُشۡرٰى يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُجۡرِمِيۡنَ وَ يَقُوۡلُوۡنَ حِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا‏

جس دن وہ دیکھ لیں گے فرشتوں کو، کوئی خوشخبری نہ ہو گی اس دن مجرموں کے لیے اور کہیں گے پردہ پردہ (کر دیا جائے ان فرشتوں سے)

آیت 2325:23
پارہ 19•صفحہ 327

وَقَدِمۡنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰهُ هَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا‏

اور ہم متوجہ ہوں گے ان اعمال کی طرف جو عمل انہوں نے کئے تھے، پھر ہم بنادیں گے انہیں راکھ بکھری ہوئی

آیت 2425:24
پارہ 19•صفحہ 327

اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ يَوۡمَٮِٕذٍ خَيۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّاَحۡسَنُ مَقِيۡلًا‏

اصحاب جنت اس دن بہترین ٹھکانے میں ہوں گے، اور سب سے بہتر قیلولہ (یعنی آرام) کی جگہ میں ہوں گے

آیت 2525:25
پارہ 19•صفحہ 327

وَيَوۡمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالۡـغَمَامِ وَنُزِّلَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ تَنۡزِيۡلًا‏

اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادلوں کے ساتھ اور نازل کئے جائیں گے فرشتے بکثرت

آیت 2625:26
پارہ 19•صفحہ 327

اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡحَـقُّ لِلرَّحۡمٰنِ​ؕ وَكَانَ يَوۡمًا عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ عَسِيۡرًا‏

اس دن حقیقی حکومت رحمان کی ہی ہوگی، اور وہ دن کافروں پر بڑا سخت ہوگا

آیت 2725:27
پارہ 19•صفحہ 327

وَيَوۡمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى يَدَيۡهِ يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِى اتَّخَذۡتُ مَعَ الرَّسُوۡلِ سَبِيۡلًا‏

اور اس دن کاٹ کھائے گا ظالم اپنا ہاتھ، کہے گا ہائے میری تباہی! میں نے بنایا ہوتا رسول کے ساتھ کا راستہ

آیت 2825:28
پارہ 19•صفحہ 327

يٰوَيۡلَتٰى لَيۡتَنِىۡ لَمۡ اَتَّخِذۡ فُلَانًا خَلِيۡلًا‏

ہائے میری تباہی! کاش میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا

آیت 2925:29
پارہ 19•صفحہ 327

لَقَدۡ اَضَلَّنِىۡ عَنِ الذِّكۡرِ بَعۡدَ اِذۡ جَآءَنِىۡ​ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا‏

یقیناً گمراہ کیا مجھے (شیطان نے) نصیحت سے بعد اس کے جبکہ آگئی تھی میرے پاس، اور شیطان تو انسان کو رسوا کرنے والا ہی ہے

آیت 3025:30
پارہ 19•صفحہ 327

وَقَالَ الرَّسُوۡلُ يٰرَبِّ اِنَّ قَوۡمِى اتَّخَذُوۡا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ مَهۡجُوۡرًا‏

اور رسول کہے گا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا

آیت 3125:31
پارہ 19•صفحہ 327

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا مِّنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ​ؕ وَكَفٰى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَّنَصِيۡرًا‏

اور اسی طرح ہم بناتے رہے ہیں ہر ایک نبی کا دشمن مجرموں کو، اور کافی ہے تیرا رب ہدایت کرنے اور مدد کرنے کے لیے

آیت 3225:32
پارہ 19•صفحہ 327

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَ عَلَيۡهِ الۡـقُرۡاٰنُ جُمۡلَةً وَّاحِدَةً​  ​ۛۚ كَذٰلِكَ ​ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُـؤَادَكَ​ وَرَتَّلۡنٰهُ تَرۡتِيۡلًا‏

اور کہتے ہیں کافر کہ کیوں نازل نہیں کیا گیا اس (نبی) پر قرآن ایک ہی بار میں، اس طرح (ہم نے اسلئے نازل کیا) تاکہ ہم ثابت رکھیں اس کے ذریعے تمہارے دل کو اور (اسلئے) ہم نے نازل کیا اسے ٹھہر ٹھہر کر

آیت 3325:33
پارہ 19•صفحہ 327

وَلَا يَاۡتُوۡنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ وَاَحۡسَنَ تَفۡسِيۡرًا ؕ‏

اور وہ نہیں لاسکتے تمہارے سامنے اس (قرآن) جیسا، جس طرح ہم لائے ہیں تمہارے سامنے حق کی جانب سے اور احسن (یعنی عمدہ) تفسیر

آیت 3425:34
پارہ 19•صفحہ 327

اَلَّذِيۡنَ يُحۡشَرُوۡنَ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡ اِلٰى جَهَـنَّمَۙ اُولٰٓٮِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيۡلًا‏

یہ وہ ہیں جو جمع کئے جائیں گے اپنے چہروں کے بل جہنم میں، یہی برے مرتبے والے ہیں اور بہت گمراہ ہیں راستے سے

آیت 3525:35
پارہ 19•صفحہ 328

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَجَعَلۡنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ وَزِيۡرًا​ ۖ​ ۚ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب، اور ہم نے بنایا اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو وزیر

آیت 3625:36
پارہ 19•صفحہ 328

فَقُلۡنَا اذۡهَبَاۤ اِلَى الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاؕ فَدَمَّرۡنٰهُمۡ تَدۡمِيۡرًاؕ‏

پھر ہم نے کہا تم دونوں جاؤ ان لوگوں کی طرف جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، تو ہم نے انہیں تباہ کر دیا اچھی طرح

آیت 3725:37
پارہ 19•صفحہ 328

وَقَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰهُمۡ وَجَعَلۡنٰهُمۡ لِلنَّاسِ اٰيَةً ​ ؕ وَاَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا ​ۖ​ ۚ‏

اور نوح کی قوم کو بھی جب انہوں نے جھٹلایا رسولوں کو تو ہم نے انہیں غرق کر دیا، اور ہم نے بنادیا انہیں لوگوں کے لیے نشانی، اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ظالموں کے لیے دردناک عذاب

آیت 3825:38
پارہ 19•صفحہ 328

وَّعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَ اَصۡحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوۡنًۢا بَيۡنَ ذٰ لِكَ كَثِيۡرًا‏

اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں کو بھی (یعنی حضرت صالح کے بعد کی قوم کو) اور بہت سی قوموں کو ان کے درمیان کی

آیت 3925:39
پارہ 19•صفحہ 328

وَكُلًّا ضَرَبۡنَا لَهُ الۡاَمۡثَالَ​ وَكُلًّا تَبَّـرۡنَا تَـتۡبِيۡرًا‏

ہم نے بیان کی تھیں ہر ایک قوم کیلئے مثالیں، اور سب کو ہم نے ہلاک کر دیا اچھی طرح

آیت 4025:40
پارہ 19•صفحہ 328

وَلَقَدۡ اَتَوۡا عَلَى الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡۤ اُمۡطِرَتۡ مَطَرَ السَّوۡءِ​ ؕ اَفَلَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَرَوۡنَهَا ​ۚ بَلۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ نُشُوۡرًا‏

اور یقیناً یہ گزرتے ہیں اس بستی پر سے جس پر برسائی گئی بری بارش (پتھر کی) تو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہے ہیں، بلکہ یہ لوگ امید ہی نہیں رکھتے جی اٹھنے کی

آیت 4125:41
پارہ 19•صفحہ 328

وَاِذَا رَاَوۡكَ اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوۡلًا‏

اور جب یہ لوگ تمہیں دیکھتے ہیں تو تم سے مذاق کرنے لگتے ہیں کہ کیا یہی ہے جسے اللہ نے بھیجا ہے رسول بنا کر

آیت 4225:42
پارہ 19•صفحہ 328

اِنۡ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا لَوۡ لَاۤ اَنۡ صَبَـرۡنَا عَلَيۡهَا​ ؕ وَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ حِيۡنَ يَرَوۡنَ الۡعَذَابَ مَنۡ اَضَلُّ سَبِيۡلًا‏

(کافر کہتے ہیں) قریب تھا کہ یہ (نبی) ہمیں دور کر دیتا ہمارے معبودوں سے اگر ہم ان پر جمے نہ رہتے، اور انہیں جلد ہی معلوم ہو جائے گا جب وہ دیکھیں گے عذاب کو کہ کون زیادہ گمراہ تھا راستے سے

آیت 4325:43
پارہ 19•صفحہ 328

اَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَكُوۡنُ عَلَيۡهِ وَكِيۡلًا ۙ‏

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے بنالیا ہے اپنا معبود اپنی خواہش کو تو کیا تم ہو سکتے ہو اس کا وکیل (یعنی ذمہ دار)

آیت 4425:44
پارہ 19•صفحہ 328

اَمۡ تَحۡسَبُ اَنَّ اَكۡثَرَهُمۡ يَسۡمَعُوۡنَ اَوۡ يَعۡقِلُوۡنَ​ ؕ اِنۡ هُمۡ اِلَّا كَالۡاَنۡعَامِ​ بَلۡ هُمۡ اَضَلُّ سَبِيۡلًا‏

یا تم گمان کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں، یہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں راستے سے

آیت 4525:45
پارہ 19•صفحہ 328

اَلَمۡ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيۡفَ مَدَّ الظِّلَّ​ ۚ وَلَوۡ شَآءَ لَجَـعَلَهٗ سَاكِنًا​ ۚ ثُمَّ جَعَلۡنَا الشَّمۡسَ عَلَيۡهِ دَلِيۡلًا ۙ‏

کیا تو نے اپنے رب کی طرف نہیں دیکھا کہ کیسے اس نے پھیلایا ہے سایہ کو، اور اگر چاہتا تو بنادیتا اسے ساکن (یعنی ٹھہرا ہوا) پھر ہم نے بنایا ہے سورج کو اس پر دلیل (یعنی سایہ پھیلانے کا ذریعہ)

آیت 4625:46
پارہ 19•صفحہ 328

ثُمَّ قَبَضۡنٰهُ اِلَـيۡنَا قَبۡضًا يَّسِيۡرًا‏

پھر ہم قبضے میں کر لیتے ہیں اس (سورج) کو آسانی سے

آیت 4725:47
پارہ 19•صفحہ 328

وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِبَاسًا وَّالنَّوۡمَ سُبَاتًا وَّجَعَلَ النَّهَارَ نُشُوۡرًا‏

اور وہی ہے جس نے بنادیا تمہارے لیے رات کو لباس اور نیند کو راحت، اور اس نے بنا دیا ہے دن کو چلنے پھرنے کے لیے

آیت 4825:48
پارہ 19•صفحہ 328

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖ​ۚ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوۡرًا ۙ‏

اور وہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے، اور ہم نازل کرتے ہیں آسمان سے پاک پانی

آیت 4925:49
پارہ 19•صفحہ 329

لِّـنُحْیِۦَ بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡتًا وَّنُسۡقِيَهٗ مِمَّا خَلَقۡنَاۤ اَنۡعَامًا وَّاَنَاسِىَّ كَثِيۡرًا‏

تاکہ ہم زندہ کریں اس (پانی) سے مردہ زمین کو اور پلائیں اسے اپنی پیدا کی ہوئی مخلوق چوپایوں اور بہت سے آدمیوں کو

آیت 5025:50
پارہ 19•صفحہ 329

وَلَـقَدۡ صَرَّفۡنٰهُ بَيۡنَهُمۡ لِيَذَّكَّرُوْا ​ ۖ ا فَاَبٰٓى اَكۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوۡرًا‏

اور یقیناً ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے اس (قرآن) کو ان کے درمیان، تاکہ نصیحت حاصل کریں پھر بھی بہت سے لوگ انکار کرتے ہیں اور ناشکری کرتے ہیں

آیت 5125:51
پارہ 19•صفحہ 329

وَلَوۡ شِئۡنَا لَبَـعَثۡنَا فِىۡ كُلِّ قَرۡيَةٍ نَّذِيۡرًا ​ۖ ‏

اور اگر ہم چاہتے تو بھیج دیتے ہر گاؤں میں ایک ڈرانے والا

آیت 5225:52
پارہ 19•صفحہ 329

فَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَ جَاهِدۡهُمۡ بِهٖ جِهَادًا كَبِيۡرًا‏

تو تم اتباع نہ کرو کافروں کی اور ان کے ساتھ بڑا جہاد کرو اس (قرآن) کے ذریعے

آیت 5325:53
پارہ 19•صفحہ 329

وَهُوَ الَّذِىۡ مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ هٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ وَّهٰذَا مِلۡحٌ​ اُجَاجٌ ۚ وَجَعَلَ بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخًا وَّحِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا‏

اور وہی ہے جس نے ملا دیا دو دریاؤں کو، یہ (ایک) میٹھا خوشگوار ہے اور یہ (دوسرا) کھارا (اور) کڑوا ہے، اور اس (اللہ) نے بنادئے ہیں ان دونوں کے بیچ پردہ اور رکاوٹ

آیت 5425:54
پارہ 19•صفحہ 329

وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ مِنَ الۡمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهۡرًا​ ؕ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيۡرًا‏

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا پانی سے انسان کو تو اس نے بنائے اس کے لیے رشتے اور سسرالی رشتے بھی، اور تمہارا رب ہر چیز پر قادر ہے

آیت 5525:55
پارہ 19•صفحہ 329

وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُهُمۡ وَلَا يَضُرُّهُمۡ​ؕ وَكَانَ الۡـكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِيۡرًا‏

اور وہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا جو نہ نفع دیتے انہیں اور نہ ہی نقصان پہنچاتے انہیں اور کافر اپنے رب سے پیٹھ پھیرنے والا ہے

آیت 5625:56
پارہ 19•صفحہ 329

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا‏

اور ہم نے بھیجا ہے تمہیں خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر

آیت 5725:57
پارہ 19•صفحہ 329

قُلۡ مَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اَنۡ يَّـتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا‏

کہہ دو نہیں سوال کرتا میں تم سے اس پر کسی اجر کا، مگر جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ بنانا (تو وہ بنا سکتا ہے)

آیت 5825:58
پارہ 19•صفحہ 329

وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡحَـىِّ الَّذِىۡ لَا يَمُوۡتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهٖ​ ؕ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِهٖ خَبِيۡرَ ا​ ۛۚ ۙ‏

اور تم توکل کرو اس زندہ (خدا) پر جو نہیں مرے گا، اور تسبیح کرو اس کی حمد کے ساتھ، اور وہ کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر

آیت 5925:59
پارہ 19•صفحہ 329

اۨلَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ ​ۛۚ اَلرَّحۡمٰنُ فَسۡـَٔـــلۡ بِهٖ خَبِيۡرًا‏

وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں، پھر قائم ہوا عرش پر، وہ رحمان ہے تو تم پوچھو اس کے بارے میں کسی باخبر سے (وہ باخبر ذات اللہ ہی کی ہے)

آیت 6025:60
پارہ 19•صفحہ 329

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اسۡجُدُوۡا لِلرَّحۡمٰنِ قَالُوۡا وَمَا الرَّحۡمٰنُ اَنَسۡجُدُ لِمَا تَاۡمُرُنَا وَزَادَهُمۡ نُفُوۡرًا ۩‏

اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ سجدہ کرو رحمان کو، تو وہ کہتے ہیں کون ہے رحمان، کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے لیے تم حکم دو ہمیں، اور زیادہ ہو جاتی ہے ان کی نفرت

آیت 6125:61
پارہ 19•صفحہ 329

تَبٰـرَكَ الَّذِىۡ جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّجَعَلَ فِيۡهَا سِرٰجًا وَّقَمَرًا مُّنِيۡرًا‏

بڑی برکت والا ہے وہ جس نے بنائے آسمان میں ستارے، اور بنائے اس میں چراغ (یعنی سورج) اور روشن چاند

آیت 6225:62
پارہ 19•صفحہ 329

وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ خِلۡفَةً لِّمَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّذَّكَّرَ اَوۡ اَرَادَ شُكُوۡرًا‏

اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے (تو) جو چاہے نصیحت پکڑے یا جو چاہے شکر ادا کرے

آیت 6325:63
پارہ 19•صفحہ 330

وَعِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِيۡنَ يَمۡشُوۡنَ عَلَى الۡاَرۡضِ هَوۡنًا وَّاِذَا خَاطَبَهُمُ الۡجٰهِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا‏

اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر نرمی سے، اور جب مخاطب ہوتے ہیں ان سے جاہل تو کہتے ہیں سلامتی کی بات

آیت 6425:64
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ يَبِيۡتُوۡنَ لِرَبِّهِمۡ سُجَّدًا وَّقِيَامًا‏

اور یہی ہیں جو رات گزارتے ہیں اپنے رب کے سامنے سجدے میں اور قیام (یعنی نماز) میں

آیت 6525:65
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَهَـنَّمَ ​ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ​ۖ ‏

اور یہی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! دور کر دے ہم سے عذاب جہنم کا، بے شک اس (جہنم) کا عذاب چمٹنے والا ہے

آیت 6625:66
پارہ 19•صفحہ 330

اِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا‏

بے شک وہ برا ٹھکانہ اور بری قیام گاہ ہے

آیت 6725:67
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَنۡفَقُوۡا لَمۡ يُسۡرِفُوۡا وَلَمۡ يَقۡتُرُوۡا وَكَانَ بَيۡنَ ذٰلِكَ قَوَامًا‏

اور یہی ہیں جو جب خرچ کرتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں، اور ان دونوں کے درمیان اعتدال برتتے ہیں

آیت 6825:68
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ لَا يَدۡعُوۡنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقۡتُلُوۡنَ النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ وَلَا يَزۡنُوۡنَ​ ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ يَلۡقَ اَثَامًا ۙ‏

اور یہی ہیں جو نہیں پکارتے اللہ کے سوا کسی اور معبود کو، اور ناحق قتل نہیں کرتے جسے اللہ نے حرام کیا ہے، اور وہ زنا نہیں کرتے، اور جس شخص نے ایسا کیا وہ جا ملا گناہ سے

آیت 6925:69
پارہ 19•صفحہ 330

يُضٰعَفۡ لَهُ الۡعَذَابُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَيَخۡلُدۡ فِيۡهٖ مُهَانًا ۖ ‏

دگنا عذاب دیا جائے گا اسے قیامت کے دن، اور وہ ہمیشہ رہے گا اس میں ذلیل ہو کر

آیت 7025:70
پارہ 19•صفحہ 330

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًاصَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمۡ حَسَنٰتٍ​ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‏

مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک کام کیا، تو یہی ہیں جن کی برائیوں کو اللہ بدل دے گا بھلائیوں سے، اور اللہ بہت بخشنے والا مہربان ہے

آیت 7125:71
پارہ 19•صفحہ 330

وَمَنۡ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاِنَّهٗ يَتُوۡبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا‏

اور جس نے توبہ کی اور نیک کام کیا تو بے شک وہ رجوع کرتا ہے اللہ کی طرف

آیت 7225:72
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ لَا يَشۡهَدُوۡنَ الزُّوۡرَۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغۡوِ مَرُّوۡا كِرَامًا‏

اور یہی ہیں جو گواہی نہیں دیتے جھوٹ باتوں کی، اور جب گزرتے ہیں لغو باتوں سے تو گزرتے ہیں کریمانہ (یعنی شریفانہ) طور سے

آیت 7325:73
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَمۡ يَخِرُّوۡا عَلَيۡهَا صُمًّا وَّعُمۡيَانًا‏

اور جب نصیحت کی جاتی ہے انہیں ان کے رب کی آیتوں سے تو نہیں گرتے ان پر بہرے اور اندھے ہو کر

آیت 7425:74
پارہ 19•صفحہ 330

وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا‏

اور وہی ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! عطا فرما ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک، اور بنادے ہمیں متقیوں کا امام

آیت 7525:75
پارہ 19•صفحہ 330

اُولٰٓٮِٕكَ يُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُوۡا وَيُلَقَّوۡنَ فِيۡهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا ۙ‏

یہی لوگ ہیں جنہیں بدلہ دیا جائے گا بالا خانے سے ان کے صبر کی وجہ سے، اور ان سے ملاقات کریں گے (فرشتے) اس میں، دعا و سلام کے ساتھ

آیت 7625:76
پارہ 19•صفحہ 330

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ حَسُنَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا‏

ہمیشہ رہیں گے اس میں، کیا ہی بہتر ٹھکانہ ہے اور مقام ہے

آیت 7725:77
پارہ 19•صفحہ 330

قُلۡ مَا يَعۡبَـؤُا بِكُمۡ رَبِّىۡ لَوۡلَا دُعَآؤُكُمۡ​ۚ فَقَدۡ كَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ يَكُوۡنُ لِزَامًا‏

کہہ دو پرواہ نہیں کرتا تمہاری میرا رب اگر نہ پکارو تم اسے، تو یقیناً تم نے جھٹلایا ہے تو جلد ہی ہوگی لازمی سزا