الٓمّٓ ۚ
الم
الٓمّٓ ۚ
الم
غُلِبَتِ الرُّوۡمُۙ
رومی مغلوب ہو گئے (یعنی ہار گئے)
فِىۡۤ اَدۡنَى الۡاَرۡضِ وَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ غَلَبِهِمۡ سَيَغۡلِبُوۡنَۙ
(مکہ والوں سے) نزدیک کے ملک (شام) میں، اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے
فِىۡ بِضۡعِ سِنِيۡنَ ؕ لِلّٰهِ الۡاَمۡرُ مِنۡ قَبۡلُ وَمِنۡۢ بَعۡدُ ؕ وَيَوۡمَٮِٕذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ
چند ہی سال میں، اللہ کا اختیار ہے پہلے اور بعد میں، اور اس دن مسلمان خوش ہوں گے
بِنَصۡرِ اللّٰهِؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ
اللہ کی مدد سے، اللہ مدد کرتا ہے جسے چاہتا ہے ، اور وہ زبردست رحم کرنیوالا ہے
وَعۡدَ اللّٰهِؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اللہ کا وعدہ ہے، اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
يَعۡلَمُوۡنَ ظَاهِرًا مِّنَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۖۚ وَهُمۡ عَنِ الۡاٰخِرَةِ هُمۡ غٰفِلُوۡنَ
(یہ کافر) جانتے ہیں ظاہری باتیں دنیا کی زندگی کی، اور وہ آخرت سے غافل ہیں
اَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ مَا خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ وَ اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَآئِ رَبِّهِمۡ لَـكٰفِرُوۡنَ
(یہ کافر) غور وفکر نہیں کرتے اپنے اندر، کہ اللہ نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے برحق (یعنی درست) اور وقت مقرر تک کیلئے، اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب کی ملاقات کے انکاری ہیں
اَوَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ كَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً وَّاَثَارُوا الۡاَرۡضَ وَعَمَرُوۡهَاۤ اَكۡثَرَ مِمَّا عَمَرُوۡهَا وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ ؕ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ ؕ
کیا (ان کافروں نے) سیر نہیں کیا زمین میں اور دیکھا نہیں کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے وہ ان سے بہت زیادہ قوت والے تھے، اور انہوں نے زمین کو جوتا تھا اور آباد کیا تھا ان سے بہت زیادہ (پہلوں نے) آباد کیا تھا اور آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول معجزے لے کر، تو اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا اور لیکن انہوں نے اپنے آپ پہ ظلم کیا
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوا السُّوۡٓآٰى اَنۡ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَكَانُوۡا بِهَا يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
پھر انجام برا ہوا ان کا جنہوں نے برائی کی، اسلئے کہ انہوں نے جھٹلایا تھا اللہ کی آیتوں کو، اور وہ ان کا استہزاء (یعنی مذاق اڑایا) کرتے تھے
اَللّٰهُ يَـبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اللہ ہی پہلی بار پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر وہ دوبارہ پیدا کرے گا اسے، پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يُبۡلِسُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مایوس ہوں گے مجرم
وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ مِّنۡ شُرَكَآٮِٕهِمۡ شُفَعٰٓؤُا وَكَانُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ كٰفِرِيۡنَ
اور نہ ہوگا ان کیلئے ان کے شرکاء میں سے کوئی سفارش کر نیوالا، اور وہ اپنے شرکاء (یعنی معبودوں) کے انکاری ہو جائیں گے
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوۡنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن وہ متفرق (یعنی جدا) ہو جائیں گے
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمۡ فِىۡ رَوۡضَةٍ يُّحۡبَرُوۡنَ
پھر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے تو وہ باغ (یعنی جنت) میں خوشیاں منائیں گے
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَآئِ الۡاٰخِرَةِ فَاُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ
اور جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں اور آخرت کی ملاقات کو تو وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے
فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ حِيۡنَ تُمۡسُوۡنَ وَحِيۡنَ تُصۡبِحُوۡنَ
تو تسبیح بیان کرو اللہ کی اس وقت جب تم شام کرو اور جب تم صبح کرو
وَلَـهُ الۡحَمۡدُ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَعَشِيًّا وَّحِيۡنَ تُظۡهِرُوۡنَ
اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں، اور (تسبیح بیان کرو) رات میں اور اسوقت جب تم ظہر (یعنی دوپہر) کرو
يُخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَيُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ وَكَذٰلِكَ تُخۡرَجُوۡنَ
وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور وہ نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے، اور وہ زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرنے (یعنی بنجر ہونے) کے بعد اور اسی طرح تم نکالے جاؤ گے
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَاۤ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ تَنۡتَشِرُوۡنَ
اور اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ پیدا کیا تمہیں مٹی سے پھر تم بشر (یعنی انسان) بن کر پھیل رہے ہو (دنیا میں)
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ خَلَقَ لَكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا لِّتَسۡكُنُوۡۤا اِلَيۡهَا وَجَعَلَ بَيۡنَكُمۡ مَّوَدَّةً وَّرَحۡمَةً ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اور اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے پیدا کیا تمہارے لیے تم ہی میں سے جوڑا تاکہ تم سکون حاصل کرو اس سے، اور اس نے بنادیں تمہارے درمیان محبت اور رحمت، بیشک اس میں نشانیاں ہیں غور وفکر کرنیوالوں کیلئے
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافُ اَلۡسِنَتِكُمۡ وَاَلۡوَانِكُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّلۡعٰلِمِيۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا اور مختلف ہونا تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا، بیشک اسمیں نشانیاں ہیں جہان والوں کیلئے
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ مَنَامُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَابۡتِغَآؤُكُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے تمہارا سونا ہے رات میں اور دن میں اور تلاش کرناہے تمہارا اس کے فضل کا،بیشک اسمیں نشانیاں ہیں سننے والوں کیلئے
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖ يُرِيۡكُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَيُحۡىٖ بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ دکھاتا ہے تمہیں بجلی خوف اور امید دلانے کو اور وہ نازل کرتا ہے آسمان سے پانی تو وہ زندہ کرتا ہے اسکے ذریعے زمین کو اسکی موت کے بعد،بیشک اسمیں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل رکھتے ہیں
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ تَقُوۡمَ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ بِاَمۡرِهٖ ؕ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمۡ دَعۡوَةً ۖ مِّنَ الۡاَرۡضِ ۖ اِذَاۤ اَنۡـتُمۡ تَخۡرُجُوۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ قائم ہیں آسمان اور زمین اس کے حکم سے، پھر جب بلائے گا تمہیں پکار کر زمین (یعنی قبروں) سے تو تم نکل آؤ گے
وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ كُلٌّ لَّهٗ قٰنِتُوۡنَ
اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، سب اس کے فرمانبردار ہیں
وَهُوَ الَّذِىۡ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَهُوَ اَهۡوَنُ عَلَيۡهِؕ وَلَهُ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اور وہی ہے جو پیدا کرتا ہے پہلی بار پھر اسے دوبارہ لوٹائے گا اور یہ بہت آسان ہے اس پر اور اس کی مثال اعلی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور وہ زبردست حکمت والا ہے
ضَرَبَ لَكُمۡ مَّثَلًا مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡؕ هَلْ لَّكُمۡ مِّنۡ مَّا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ مِّنۡ شُرَكَآءَ فِىۡ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ فَاَنۡتُمۡ فِيۡهِ سَوَآءٌ تَخَافُوۡنَهُمۡ كَخِيۡفَتِكُمۡ اَنۡفُسَكُمۡؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
وہ بیان فرماتاہے تمہارے لیے ایک مثال تم ہی میں سے، کیا تمہارے لئے جو ملکیت میں تمہارے غلام ہیں وہ شریک ہیں اس رزق میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے؟ تو کیا تم (اور وہ) اسمیں برابر ہو، تم ڈرتے ہو ان کے بارے میں جس طرح تم ڈرتے ہو اپنے بارے میں، اسطرح ہم تفصیل سے بیان کرتے ہیں آیتیں عقل والوں کے لئے
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍۚ فَمَنۡ يَّهۡدِىۡ مَنۡ اَضَلَّ اللّٰهُ ؕ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
بلکہ اتباع کرتے ہیں یہ ظالم اپنی خواہشوں کی بغیر علم کے، کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اللہ گمراہ کردے؟ اور نہ ہوگا ان کیلئے کوئی مددگار
فَاَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ حَنِيۡفًا ؕ فِطۡرَتَ اللّٰهِ الَّتِىۡ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيۡهَا ؕ لَا تَبۡدِيۡلَ لِخَـلۡقِ اللّٰهِ ؕ ذٰ لِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ ۙ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ
تو تم قائم رکھو اپنا رخ دین حنیف کیلئے (اللہ کی طرف) اللہ کی پیدائش کا طریقہ ہے جس پر وہ پیدا کرتا ہے لوگوں کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا اللہ کی پیدائش کو، یہ قائم دین ہے اور لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں
مُنِيۡبِيۡنَ اِلَيۡهِ وَاتَّقُوۡهُ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَۙ
رجوع کرو اسی کی طرف اور ڈرو اسی سے اور قائم کرو نماز اور تم نہ ہو جاؤ مشرکوں میں سے
مِنَ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَعًا ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ
جنہوں نے تفرقہ (یعنی ٹکڑے ٹکڑے) کیا اپنے دین کو اور ہو گئے جماعتوں میں ہر جماعت اپنے پاس کے دین پر خوش ہے
وَاِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوۡا رَبَّهُمۡ مُّنِيۡبِيۡنَ اِلَيۡهِ ثُمَّ اِذَاۤ اَذَاقَهُمۡ مِّنۡهُ رَحۡمَةً اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ بِرَبِّهِمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
اور جب پہنچتا ہے لوگوں کو ضرر (یعنی دکھ) تو وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو رجوع کرتے ہوئے اسی (رب) کی طرف،پھر جب وہ مزہ چکھاتا ہے انہیں اپنی رحمت کا تو بعض فریق ان میں سے اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡؕ فَتَمَتَّعُوۡا فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ
تاکہ وہ ناشکری کریں جو ہم نے دیا ہے انہیں، تو فائدہ اٹھالو عنقریب تم جان لو گے
اَمۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوۡا بِهٖ يُشۡرِكُوۡنَ
کیا ہم نے نازل کی ہے ان پر کوئی دلیل، تو وہ (دلیل) بولتی ہے کہ وہ شرک کریں
وَاِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَةً فَرِحُوۡا بِهَاؕ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ ۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ اِذَا هُمۡ يَقۡنَطُوۡنَ
اور جب ہم مزہ چکھاتے ہیں لوگوں کو رحمت کا، تو وہ خوش ہوجاتے ہیں اس پر، اور اگر پہنچتی ہے انہیں مصیبت بسبب ان کے ہاتھوں کی کمائی کے، تو وہ ناامید ہو جاتے ہیں
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا وہ دیکھتے نہیں کہ بیشک اللہ کشادہ (یعنی زیادہ) کرتاہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اور تنگ بھی کرتاہے، بیشک اسمیں نشانیاں ہیں ایمان والوں کیلئے
فَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَ الۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِؕ ذٰلِكَ خَيۡرٌ لِّلَّذِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَ اللّٰهِ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
تو ادا کرو قرابت (یعنی رشتے) دار کو اس کا حق اور مسکین اور مسافروں کو، یہ بہتر ہے ان کیلئے جو چاہتے ہیں اللہ کی رضاء، اور وہی فلاح (یعنی نجات) پانیوالے ہیں
وَمَاۤ اٰتَيۡتُمۡ مِّنۡ رِّبًا لِّيَرۡبُوَا۟ فِىۡۤ اَمۡوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرۡبُوۡا عِنۡدَ اللّٰهِۚ وَمَاۤ اٰتَيۡتُمۡ مِّنۡ زَكٰوةٍ تُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَ اللّٰهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُضۡعِفُوۡنَ
اور جو تم دیتے (یعنی لگاتے) ہو سود پر تاکہ بڑھے لوگوں کے مال میں، تو وہ بڑھتا نہیں اللہ کے پاس، اور جو تم دیتے ہو زکوۃ (جس سے) تم چاہتے ہو اللہ کی رضاء، تو یہی ہیں جن کو اضافے سے (یعنی بڑھا کے) ملے گا
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ رَزَقَكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ ؕ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ مَّنۡ يَّفۡعَلُ مِنۡ ذٰ لِكُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا تمہیں پھر اس نے رزق دیا تمہیں پھر وہ موت دے گا تمہیں پھر وہ زندہ کرے گا تمہیں، کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی ہے جو کرسکے ان کاموں میں سے کچھ؟ وہ ذات پاک ہے اور اعلی ہے اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں
ظَهَرَ الۡفَسَادُ فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ بِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِى النَّاسِ لِيُذِيۡقَهُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ
ظاہر ہوا (یعنی پھیل گیا) فساد خشکی اور دریا میں، جو کمایا لوگوں کے ہاتھوں نے تاکہ (اللہ) مزہ چکھائے انہیں بعض عمل کا جو انہوں نے کئے، تاکہ وہ رجوع کریں (اللہ کی طرف)
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلُؕ كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّشۡرِكِيۡنَ
کہہ دو چلو پھرو زمین میں اور دیکھو کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے ان میں سے اکثر مشرک تھے
فَاَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ الۡقَيِّمِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصَّدَّعُوۡنَ
تو قائم رکھو اپنا رخ قائم دین کی طرف، اس سے پہلے کہ آجائے وہ دن جو رد نہ ہو اس کیلئے اللہ کی طرف سے، اس دن جدا ہو جائیں گے (جنتی اور دوزخی)
مَنۡ كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهٗ ۚ وَمَنۡ عَمِلَ صَالِحاً فَلِاَنۡفُسِهِمۡ يَمۡهَدُوۡنَۙ
جس نے کفر کیا تو اسی پر ہو گا اس کا کفر (کا عذاب) اور جس نے صالح عمل کئے تو وہ اپنے لئے تیاری کر رہے ہیں
لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ مِنۡ فَضۡلِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ
تاکہ (اللہ) بدلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اپنے فضل سے، بیشک اللہ نہیں پسند کرتا کافروں کو
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنۡ يُّرۡسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّلِيُذِيۡقَكُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَلِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت والی بناکر، اور تاکہ وہ مزہ چکھائے تمہیں اپنی رحمت کا، اور تاکہ چلیں کشتیاں اس کے حکم سے اور تاکہ تم تلاش کرسکو (روزی) اسکے فضل سے، اور تاکہ تم شکرگزار بنو
وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ فَجَآءُوۡهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَانْتَقَمۡنَا مِنَ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا ؕ وَكَانَ حَقًّا عَلَيۡنَا نَصۡرُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور یقینا ہم نے بھیجے تم سے پہلے رسول انکی قوم کی طرف،تو وہ آئے ان کے پاس نشانیاں لے کر، تو ہم نے انتقام لیا ان سے جنہوں نے جرم کیا، اور حق ہے (یعنی لازم ہے) ہم پر مومنوں کی مدد
اَللّٰهُ الَّذِىۡ يُرۡسِلُ الرِّيٰحَ فَتُثِيۡرُ سَحَابًا فَيَبۡسُطُهٗ فِى السَّمَآءِ كَيۡفَ يَشَآءُ وَيَجۡعَلُهٗ كِسَفًا فَتَرَى الۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِهٖۚ فَاِذَاۤ اَصَابَ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖۤ اِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَۚ
اللہ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو، پھر وہ (ہوا) اٹھاتی ہیں بادل کو، پھر (اللہ) پھیلا دیتا ہے ان (بادلوں) کو آسمان میں جہاں وہ چاہتا ہے، اور وہ کردیتا ہے ان (بادلوں) کو ٹکڑے ٹکڑے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش نکلتی ہے اس کے بیچ سے پھر وہ (اللہ) پہونچاتا ہے اس (بارش) کو اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے، جب وہ خوشیاں منانے لگتے ہیں
وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يُّنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ قَبۡلِهٖ لَمُبۡلِسِيۡنَ
اور اگرچہ وہ اس (بارش) کے اپنے اوپر نازل ہونے سے پہلے نا امید تھے
فَانْظُرۡ اِلٰٓى اٰثٰرِ رَحۡمَتِ اللّٰهِ كَيۡفَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ لَمُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
تو دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار، کہ کیسے وہ حیات دیتا ہے زمین کو اس کے مرنے کے بعد،بیشک وہی زندہ کرنیوالا ہے مردوں کو، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
وَلَٮِٕنۡ اَرۡسَلۡنَا رِيۡحًا فَرَاَوۡهُ مُصۡفَرًّا لَّظَلُّوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ يَكۡفُرُوۡنَ
اور اگر ہم بھیجیں ایسی ہوا جسے وہ دیکھیں زرد(یعنی کھیتی خراب کرنیوالی ہوا) تو اسکے بعد وہ ناشکری کرتے ہیں
فَاِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ
بیشک تو نہیں سنا سکتا مردوں کو اور نہیں سنا سکتا بہروں کو پکار، جبکہ وہ بھاگ رہے ہوں پیٹھ پھیر کر
وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِ الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اور نہ ہی تم ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے، تم اسی کو سنا سکتے ہو جو ایمان رکھتا ہو ہماری آیتوں پر، اور وہ فرمانبردار ہو
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ ضُعۡفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ ضُعۡفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ ضُعۡفًا وَّشَيۡبَةً ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡقَدِيۡرُ
اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا تمہیں ضعف(یعنی کمزوری کی حالت) میں، پھر اس نے بنائی ضعف کے بعد قوت پھر بنایا قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا، وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتاہے، اور وہی جاننے والا قدرت والا ہے
وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يُقۡسِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۙ مَا لَبِثُوۡا غَيۡرَ سَاعَةٍ ؕ كَذٰلِكَ كَانُوۡا يُؤۡفَكُوۡنَ
اور جس دن قیامت قائم ہوگی قسمیں کھائیں گے مجرمین کہ وہ نہیں ٹھہرے (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ اسی طرح (جبکہ آج دنیا میں)وہ بہک رہے ہیں
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَ الۡاِيۡمَانَ لَقَدۡ لَبِثۡـتُمۡ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى يَوۡمِ الۡبَـعۡثِ فَهٰذَا يَوۡمُ الۡبَـعۡثِ وَلٰـكِنَّكُمۡ كُنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اور وہ کہیں گے جن کوعطا کیا گیا تھا علم اور ایمان (یعنی فرشتے،انبیاء،اور مؤمنین کہ) یقینا تم ٹھہرے اللہ کی کتاب کے مطابق قیامت تک، تو یہ دن اٹھائے جانے کا دن ہے (قبروں سے) اور لیکن تم نہیں جانتے تھے (کہ وہ آئے گی)
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
تو اس دن نہیں فائدہ دے گا ظالموں کو ان کا عذر (یعنی بہانہ) اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍؕ وَلَٮِٕنۡ جِئۡتَهُمۡ بِاٰيَةٍ لَّيَقُوۡلَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُبۡطِلُوۡنَ
اور یقینا ہم نے بیان کی ہے لوگوں کے لئے اس قرآن میں ہرطرح کی مثال، اور اگر تم لے آؤ ان کے سامنے کوئی نشانی، تو ضرورکہیں گے کافر کہ تم باطل (یعنی جھوٹے) ہو
كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اسی طرح اللہ مہر لگا دیتا ہے ان کے دلوں پر جو نہیں جانتے
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلَا يَسۡتَخِفَّنَّكَ الَّذِيۡنَ لَا يُوۡقِنُوۡنَ
تو تم صبر کرو (اے نبی) بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور ہرگزنہ ہلکا (یعنی بے صبر) کردیں تمہیں وہ لوگ جویقین نہیں رکھتے