يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡۚ اِنَّ زَلۡزَلَةَ السَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيۡمٌ
اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے، بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡۚ اِنَّ زَلۡزَلَةَ السَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيۡمٌ
اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے، بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے
يَوۡمَ تَرَوۡنَهَا تَذۡهَلُ كُلُّ مُرۡضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرۡضَعَتۡ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمۡلٍ حَمۡلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَمَا هُمۡ بِسُكٰرٰى وَلٰـكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِيۡدٌ
جس دن تم اس (قیامت) کو دیکھو گے بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی جس (بچے) کو اس نے دودھ پلایا، اور ضائع ہو جائے گا ہر حمل والی کا اپنا حمل، اور تم دیکھو گے لوگوں کو نشے میں، اور (جب کہ) وہ نہیں ہوں گے نشے میں، اور بلکہ اللہ کا شدید عذاب ہو گا
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّيَـتَّبِعُ كُلَّ شَيۡطٰنٍ مَّرِيۡدٍ ۙ
اور بعض لوگ وہ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کے معاملے میں بغیر علم کے، اور اتباع کرتے ہیں ہر شیطان مردود کی
كُتِبَ عَلَيۡهِ اَنَّهٗ مَنۡ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ يُضِلُّهٗ وَيَهۡدِيۡهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ
لکھ دیا گیا ہے اس کے بارے میں کہ جو دوست بنائے گا اسے تو وہ (شیطان) اسے گمراہ کرے گا، اور رہنمائی کرے گا اس کی دوزخ کے عذاب کی طرف
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّنَ الۡبَـعۡثِ فَاِنَّـا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنۡ مُّضۡغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّغَيۡرِ مُخَلَّقَةٍ لِّـنُبَيِّنَ لَـكُمۡ ؕ وَنُقِرُّ فِى الۡاَرۡحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّكُمۡ ۚ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَيۡلَا يَعۡلَمَ مِنۡۢ بَعۡدِ عِلۡمٍ شَيۡــًٔـا ؕ وَتَرَى الۡاَرۡضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ وَاَنۡۢبَـتَتۡ مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍۢ بَهِيۡجٍ
اے لوگو! اگر تم شک میں ہو دوبارہ زندہ ہونے میں، تو بیشک ہم نے پیدا کیا تمہیں مٹی سے پھر قطرہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کی بوٹی بنی ہوئی سے اور بغیر بنی ہوئی سے، تاکہ ہم واضح کر دیں تمہارے سامنے، اور ہم ٹھہراتے ہیں رحم میں جس کو چاہتے ہیں ایک مقرر مدت تک پھر ہم نکالتے ہیں تمہیں بچہ بنا کر، پھر تاکہ تم پہونچو اپنی جوانی کو، اور تم میں سے کچھ وفات پا جاتے ہیں اور تم میں سے کچھ لوٹائے جاتے ہیں بے بس عمر (بڑھاپے) تک، تاکہ جاننے کے بعد بھی کچھ نہ جانیں، اور تم دیکھتے ہو زمین کو سوکھی ہوئی، پھر جب ہم نازل کرتے ہیں اس پر پانی، تو ابھر جاتی ہے اور پھول جاتی ہے، اور اُگ آتے ہیں ہر قسم کے جوڑے خوشنما
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّهٗ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَاَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ
یہ اس لیے ہے کہ بے شک اللہ ہی برحق ہے، اور وہ زندہ کرے گا مردوں کو، اور بے شک وہ ہر شے پر قادر ہے
وَّاَنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَّا رَيۡبَ فِيۡهَا ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ يَـبۡعَثُ مَنۡ فِى الۡقُبُوۡرِ
اور بے شک قیامت آنے والی ہے جس میں کوئی شک نہیں، اور بے شک اللہ اٹھائے گا دوبارہ اسے جو قبروں میں ہیں
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ ۙ
اور بعض ایسے لوگ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کے معاملے میں بغیر علم کے، اور بغیر ہدایت کے اور بغیر روشن کتاب کے
ثَانِىَ عِطۡفِهٖ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ لَهٗ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ وَّنُذِيۡقُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
(تکبر میں) موڑتے ہوئے اپنے کندھوں کو تاکہ وہ گمراہ کرے اللہ کے راستے سے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے، اور ہم چکھائیں گے مزہ اسے قیامت کے دن بھڑکتی آگ کے عذاب کا
ذٰ لِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدٰكَ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ
یہ اسلئے جو کچھ کما بھیجا تیرے ہاتھوں نے اور بے شک اللہ نہیں ظلم کرتا اپنے بندوں پر
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّعۡبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرۡفٍ ۚ فَاِنۡ اَصَابَهٗ خَيۡرٌ اۨطۡمَاَنَّ بِهٖ ۚ وَاِنۡ اَصَابَتۡهُ فِتۡنَةُ اۨنقَلَبَ عَلٰى وَجۡهِهٖۚ خَسِرَ الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةَ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ
اور لوگوں میں بعض ایسے ہیں جو عبادت کرتے ہیں اللہ کی (کفر اور اسلام کے) کنارے پر تو اگر پہنچتی ہے اسے بھلائی تو مطمئن ہو جاتے ہیں اس سے اور اگر پہونچتی ہے اسے تکلیف تو پلٹ جاتے ہیں اپنے منہ کے بل، اس نے خسارہ میں ڈالا دنیا اور آخرت کو، یہی کھلا خسارا ہے
يَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهٗ وَمَا لَا يَنۡفَعُهٗ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِيۡدُ ۚ
وہ پکارتا ہے اللہ کے سوا (ایسی چیز کو) جو نہ ضرر پہونچا سکے اسے، اور جو نہ نفع پہونچا سکے اسے، یہی دور کی گمراہی ہے
يَدۡعُوۡا لَمَنۡ ضَرُّهٗۤ اَقۡرَبُ مِنۡ نَّـفۡعِهٖؕ لَبِئۡسَ الۡمَوۡلٰى وَلَبِئۡسَ الۡعَشِيۡرُ
وہ پکارتا ہے ایسے کو جس کا ضرر اس کے نفع سے قریب ہے، کیا ہی برا دوست اور کیا ہی برا رفیق (یعنی ساتھی) ہے
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيۡدُ
بے شک اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ایسے باغوں میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، بے شک اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے
مَنۡ كَانَ يَظُنُّ اَنۡ لَّنۡ يَّـنۡصُرَهُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَآءِ ثُمَّ لۡيَـقۡطَعۡ فَلۡيَنۡظُرۡ هَلۡ يُذۡهِبَنَّ كَيۡدُهٗ مَا يَغِيۡظُ
جو یہ گمان کرتا ہے کہ ہرگز مدد نہ کرے گا اللہ اس کی دنیا اور آخرت میں، تو اسے چاہیے کہ لٹکائے ایک رسی آسمان میں، پھر (لٹکنے کے بعد) کاٹ دے پھر دیکھے کہ کیا دور کرتی ہے اس کی یہ تدبیر اس کے غصے کو
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّرِيۡدُ
اور اسی طرح ہم نے نازل کیا اس (قرآن) کو واضح آیتیں بناکر، اور بے شک اللہ ہدایت کرتا ہے جسے چاہتا ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالصّٰبِـــِٕيۡنَ وَالنَّصٰرٰى وَالۡمَجُوۡسَ وَالَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا ۖ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ
بے شک ایمان والوں اور یہودیوں اور صابیوں (ستاروں کو پوجنے والے) اور عیسائیوں اور مجوسیوں (آگ کو پوجنے والے) اور مشرکوں میں، بے شک اللہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان قیامت کے دن، بے شک اللہ ہر چیز پر گواہ ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَسۡجُدُ لَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ وَالشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ وَالنُّجُوۡمُ وَ الۡجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَآبُّ وَكَثِيۡرٌ مِّنَ النَّاسِ ؕ وَكَثِيۡرٌ حَقَّ عَلَيۡهِ الۡعَذَابُؕ وَمَنۡ يُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّكۡرِمٍؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ ۩ ؕ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے آدمی اور بہت سے ہیں جن پر عذاب حق (یعنی مقرر) ہو چکا ہے، اور جسے اللہ ذلیل کرتا ہے تو اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا، بے شک اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے
هٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِىۡ رَبِّهِمۡ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قُطِّعَتۡ لَهُمۡ ثِيَابٌ مِّنۡ نَّارٍ ؕ يُصَبُّ مِنۡ فَوۡقِ رُءُوۡسِهِمُ الۡحَمِيۡمُۚ
یہ دو فریق ہیں (مومنین اور کفار) جو جھگڑتے ہیں اپنے رب کے معاملے میں، پھر جو منکر ہیں ان کے لیے قطع (یعنی تیار) کئے گئے ہیں کپڑے آگ کے، بہایا جائے گا ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی
يُصۡهَرُ بِهٖ مَا فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ وَالۡجُلُوۡدُؕ
جھلس جائیں گے اس سے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے اور کھالیں
وَلَهُمۡ مَّقَامِعُ مِنۡ حَدِيۡدٍ
اور ان پر (پڑیں گے) ہتھوڑے لوہے کے
كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَا مِنۡ غَمٍّ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
جب چاہیں گے نکلنا اس سے غم کیوجہ سے تو اسی میں لوٹا دئے جائیں گے، اور (کہا جائے گا) چکھو مزہ بھڑکتی آگ کے عذاب کا
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيۡهَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَهَبٍ وَّلُـؤۡلُـؤًا ؕ وَلِبَاسُهُمۡ فِيۡهَا حَرِيۡرٌ
بے شک اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہوں گی نہریں، انہیں پہنایا جائے گا اس (جنت) میں کنگن سونے کے اور موتی کے، اور ان کا لباس اس میں ریشمی ہو گا
وَهُدُوۡۤا اِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ ۖۚ وَهُدُوۡۤا اِلٰى صِرَاطِ الۡحَمِيۡدِ
اور ان (جنتیوں) کی رہنمائی کی گئی پاک بات کی طرف، اور رہنمائی کی گئی (ان جنتیوں کی) قابل تعریف راستے کی طرف
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ الَّذِىۡ جَعَلۡنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ اۨلۡعَاكِفُ فِيۡهِ وَالۡبَادِ ؕ وَمَنۡ يُّرِدۡ فِيۡهِ بِاِلۡحَـادٍۢ بِظُلۡمٍ نُّذِقۡهُ مِنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا اور جو روکتے ہیں اللہ کے راستے اور مسجد حرام سے جسے ہم نے بنایا ہے لوگوں کے لیے، برابر ہے اس جگہ کا رہنے والا ہو یا باہر سے آنے والا ہو، اور جو ارادہ کرے اس میں چالبازی کا ظلم کی وجہ سے تو ہم چکھائیں گے اسے دردناک عذاب کا مزہ
وَاِذۡ بَوَّاۡنَا لِاِبۡرٰهِيۡمَ مَكَانَ الۡبَيۡتِ اَنۡ لَّا تُشۡرِكۡ بِىۡ شَيۡـًٔـا وَّطَهِّرۡ بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِيۡنَ وَالۡقَآٮِٕمِيۡنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوۡدِ
اور جب ہم نے ٹھکانہ دیا ابراہیم کو بیت اللہ کی جگہ کہ شریک نہ کرو میرے ساتھ کسی کو، اور پاک رکھو میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے
وَاَذِّنۡ فِى النَّاسِ بِالۡحَجِّ يَاۡتُوۡكَ رِجَالًا وَّعَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاۡتِيۡنَ مِنۡ كُلِّ فَجٍّ عَمِيۡقٍ ۙ
اور اعلان کر دو لوگوں میں حج کا، کہ آئیں تمہارے پاس پیدل اور (دور سفر کیوجہ سے) دبلے اونٹوں پر آئیں گے دور دراز راستوں سے
لِّيَشۡهَدُوۡا مَنَافِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ فِىۡۤ اَ يَّامٍ مَّعۡلُوۡمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ ۚ فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡبَآٮِٕسَ الۡفَقِيۡـرَ
تاکہ حاضر ہوں اپنے فائدے کے لیے، اور تاکہ اللہ کا نام لے کر (قربانی) کریں مقررہ دنوں میں جو اس (اللہ) نے انہیں دئے ہیں چوپائے جانور، پھر کھاؤ ان (جانوروں) میں سے اور کھلاؤ بے بس فقیر کو
ثُمَّ لۡيَـقۡضُوۡا تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوۡفُوۡا نُذُوۡرَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُوۡا بِالۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ
پھر چاہیے کہ وہ دور کریں اپنا میل کچیل اور پوری کریں اپنی نذریں اور طواف کریں قدیم گھر (بیت اللہ) کا
ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖؕ وَاُحِلَّتۡ لَـكُمُ الۡاَنۡعَامُ اِلَّا مَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاجۡتَنِبُوا الرِّجۡسَ مِنَ الۡاَوۡثَانِ وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِۙ
یہ (اللہ کا حکم ہے) اور جو تعظیم کرے گا اللہ کی حرمات (یعنی مکرم چیزوں) کی تو وہ بہتر ہے اس کے لیے اس کے رب کے پاس، اور حلال کر دئے گئے ہیں تمہارے لیے جانور مگر وہ (نہیں) جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، تو بچو بتوں کی ناپاکی سے، اور بچو جھوٹی بات سے
حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَيۡرَ مُشۡرِكِيۡنَ بِهٖؕ وَمَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخۡطَفُهُ الطَّيۡرُ اَوۡ تَهۡوِىۡ بِهِ الرِّيۡحُ فِىۡ مَكَانٍ سَحِيۡقٍ
خاص اللہ کے ہو کر رہو بلا شرکتِ غیرے (یعنی کسی کو شریک نہ کرو) اس کے ساتھ اور جو شریک کرتا ہے اللہ کے ساتھ، تو گویا وہ گر پڑا آسمان سے پھر اسے اچک لے پرندے، یا پھینک دے اسے ہوا کسی دور جگہ میں
ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ شَعَآٮِٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنۡ تَقۡوَى الۡقُلُوۡبِ
یہ (اللہ کا حکم ہے) اور جو تعظیم کرتا ہے اللہ کے شعائر (یعنی اللہ کی بتائی ہوئی چیزوں) کی، تو بے شک یہ دل کا تقویٰ ہے
لَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ
تمہارے لیے ان (جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت مقرر تک، پھر ان کا محل (یعنی قربانی کی جگہ) ہے قدیم گھر (بیت اللہ)
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا لِّيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسۡلِمُوۡا ؕ وَبَشِّرِ الۡمُخۡبِتِيۡنَ ۙ
اور ہر امت کے لیے ہم نے بنایا ہے منسک (یعنی قربانی کا طریقہ) تاکہ وہ اللہ کا نام لے جو انہیں اللہ نے دئے ہیں چوپائے جانور تو تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو اسی کے فرمانبردار رہو، اور بشارت دو عاجزی کرنے والوں کو
الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمۡ وَالۡمُقِيۡمِى الصَّلٰوةِ ۙ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ذکر کیا جائے اللہ کا تو ڈر جاتے ہیں ان کے دل، اور صبر کرتے ہیں جب آتی ہے ان پر مصیبت، اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے (اس میں سے) خرچ کرتے ہیں
وَالۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰهَا لَـكُمۡ مِّنۡ شَعَآٮِٕرِ اللّٰهِ لَـكُمۡ فِيۡهَا خَيۡرٌ ۖ فَاذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا صَوَآفَّ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُهَا فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَالۡمُعۡتَـرَّ ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرۡنٰهَا لَـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور قربانی کے اونٹ کو ہم نے بنایا ہے تمہارے لیے اللہ کی نشانیوں میں سے تمہارے لیے اس میں خیر ہے، تو لو اللہ کا نام اس پر جب صف بندی کرو (قربانی کیلئے) تو جب گر پڑیں اس کے پہلو (زمیں پر) تو کھاؤ ان میں سے خود اور کھلاؤ نہ مانگنے والوں اور مانگنے والوں کو، اسی طرح ہم نے مسخر کر دیا ہے انہیں تمہارے لیے تاکہ تم شکر ادا کرو
لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُمۡ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡؕ وَبَشِّرِ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہرگز نہیں پہونچتا اللہ کو نہ ان کا گوشت اور نہ ان کا خون، اور لیکن پہونچتا ہے اسے تمہارا تقویٰ، اسی طرح ہم نے مسخر کر دیا ہے انہیں تمہارے لیے تاکہ تم تکبیر کرو اللہ کی جس طرح اس نے ہدایت دی ہے تمہیں، اور بشارت د ومحسنین کو
اِنَّ اللّٰهَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوۡرٍ
بے شک اللہ دفاع کرتا ہے (یعنی ہٹاتا ہے) ایمان والوں سے (دشمنوں کو) اللہ پسند نہیں کرتا کسی خیانت کار ناشکرے کو
اُذِنَ لِلَّذِيۡنَ يُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّهُمۡ ظُلِمُوۡا ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَـصۡرِهِمۡ لَـقَدِيۡرُ ۙ
اجازت دی گئی ہے جن سے (کافر) لڑتے ہیں (ان مسلمانوں کو بھی لڑنے کی) اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے، اور بے شک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے
اۨلَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ بِغَيۡرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ؕ وَلَوۡلَا دَ فۡعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعۡضَهُمۡ بِبَـعۡضٍ لَّهُدِّمَتۡ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَّصَلٰوتٌ وَّمَسٰجِدُ يُذۡكَرُ فِيۡهَا اسۡمُ اللّٰهِ كَثِيۡرًا ؕ وَلَيَنۡصُرَنَّ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ
(یہ وہ لوگ ہیں) جو نکالے گئے اپنے گھروں سے ناحق، صرف یہ کہنے پر کہ ہمارا رب اللہ ہے، اور اگر اللہ دفاع نہ کرے (یعنی نہ ہٹائے) لوگوں کو ایک کو دوسرے سے تو ڈھا دیئے جائیں خانقاہیں اور مدرسے اور گرجے اور مسجدیں جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے، اور اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اللہ کی مدد کرے گا، بے شک اللہ زبردست قوت والا ہے
اَ لَّذِيۡنَ اِنۡ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَاَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَنَهَوۡا عَنِ الۡمُنۡكَرِ ؕ وَلِلّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ
(یہ وہ لوگ ہیں) کہ اگر ہم بسا دیں (یعنی حکومت دے دیں دنیا میں) انہیں، تو وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں اور حکم دیں نیک کاموں کا اور روکیں برے کاموں سے، اور ہر کام کا انجام تو اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّثَمُوۡدُ ۙ
اور اگر وہ جھٹلائیں تمہیں تو یقیناً جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود
وَقَوۡمُ اِبۡرٰهِيۡمَ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ ۙ
اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم
وَّاَصۡحٰبُ مَدۡيَنَۚ وَكُذِّبَ مُوۡسٰى فَاَمۡلَيۡتُ لِلۡكٰفِرِيۡنَ ثُمَّ اَخَذۡتُهُمۡۚ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ
اور مدین والوں نے (شعیبؑ کی قوم) اور جھٹلایا گیا تھا موسیٰؑ کو بھی، پھر میں نے مہلت دی کافروں کو، پھر میں نے پکڑا انہیں، پھر کیسی رہی میری پکڑ؟
فَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا وَبِئۡرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّقَصۡرٍ مَّشِيۡدٍ
تو کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں اور وہ ظالم تھیں، تو وہ تھیں گری پڑی اپنی چھتوں کے بل، اور کتنے کنویں ویران پڑے ہیں، اور کتنے محل ویران پڑے ہیں
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَتَكُوۡنَ لَهُمۡ قُلُوۡبٌ يَّعۡقِلُوۡنَ بِهَاۤ اَوۡ اٰذَانٌ يَّسۡمَعُوۡنَ بِهَا ۚ فَاِنَّهَا لَا تَعۡمَى الۡاَبۡصَارُ وَلٰـكِنۡ تَعۡمَى الۡـقُلُوۡبُ الَّتِىۡ فِى الصُّدُوۡرِ
کیا انہوں نے سیر نہیں کی زمین میں (کاش) ہو جاتے ان کے ایسے دل جن سے وہ سمجھتے، یا ہو جاتے ایسے کان وہ سنتے جن سے، تو بے شک ان (کفار مکہ) کی آنکھیں اندھی نہیں ہیں، اور لیکن دل اندھے ہیں جو سینوں میں ہیں
وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِ وَلَنۡ يُّخۡلِفَ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ ؕ وَاِنَّ يَوۡمًا عِنۡدَ رَبِّكَ كَاَ لۡفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ
اور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے عذاب، اور ہرگز خلاف نہیں کرے گا اللہ اپنے وعدے کا، اور ایک دن تیرے رب کے پاس ہزار برس کے برابر ہے جو تم شمار کرتے ہو
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَمۡلَيۡتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذۡتُهَاۚ وَاِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ
اور کتنی بستیوں کو میں نے مہلت دی اور وہ ظالم تھیں پھر میں نے پکڑا انہیں اور میری طرف ہی ٹھکانہ ہے
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ
کہہ دو اے لوگو! میں تو تمہارے لئے صاف ڈرانے والا ہوں
فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ
تو جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے (اللہ کی طرف سے) مغفرت اور رزق ہے عزت والا
وَالَّذِيۡنَ سَعَوۡا فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
اور جنہوں نے کوشش کی ہماری آیتوں کو عاجز کرنے (یعنی نیچا دکھانے) کی وہی دوزخی ہیں
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ وَّلَا نَبِىٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰٓى اَلۡقَى الشَّيۡطٰنُ فِىۡۤ اُمۡنِيَّتِهٖ ۚ فَيَنۡسَخُ اللّٰهُ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ ثُمَّ يُحۡكِمُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ ۙ
اور جب بھی ہم نے بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نبی جب انہوں نے کوئی تمنا کی (کسی امید کی) تو شیطان نے اس کی امید میں کچھ ملا دیا، پھر اللہ منسوخ (یعنی دور) کر دیتا ہے شیطان کی ملاوٹ کو، پھر محکم کرتا ہے اللہ (یعنی مضبوط کرتا ہے) اپنی آیتوں کو، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ فِتۡـنَةً لِّـلَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡقَاسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ ۚ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَفِىۡ شِقَاقٍۭ بَعِيۡدٍۙ
تاکہ (اللہ) بنادے شیطان کی ڈالی ہوئی بات کو فتنہ ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور سخت ہیں جن کے دل، اور بے شک ظالم دور کی ضد میں پڑے ہوئے ہیں
وَّلِيَـعۡلَمَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَيُؤۡمِنُوۡا بِهٖ فَـتُخۡبِتَ لَهٗ قُلُوۡبُهُمۡ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور تاکہ جان لیں وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے کہ بے شک یہ برحق ہے تیرے رب کی طرف سے، اور وہ ایمان لے آتے ہیں اس پر اور جھک جاتے ہیں اس کے لیے ان کے دل، اور بیشک اللہ ہدایت کرنے والا ہے ایمان والوں کو سیدھے راستہ کی طرف
وَلَا يَزَالُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡهُ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً اَوۡ يَاۡتِيَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَقِيۡمٍ
اور ہمیشہ وہ لوگ جو کافر ہیں شک میں رہیں گے اس (قرآن) کی طرف سے، یہاں تک کہ آجائے ان پر قیامت اچانک، یا آجائے ان پر عذاب منحوس دن کا
اَ لۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلَّـهِ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
حکومت اس دن اللہ ہی کی ہوگی وہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے (وہ) نعمت والی جنتیوں میں ہوں گے
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو، تو ان کے لئے گھٹیا عذاب ہے
وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوۡ مَاتُوۡا لَيَرۡزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزۡقًا حَسَنًاؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
اور جن لوگوں نے ہجرت کی اللہ کے راستے میں پھر قتل کئے گئے یا مر گئے ضرور اللہ انہیں بہتر رزق عطا فرمائے گا اور بے شک اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
لَيُدۡخِلَـنَّهُمۡ مُّدۡخَلًا يَّرۡضَوۡنَهٗ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَعَلِيۡمٌ حَلِيۡمٌ
ضرور داخل کرے گا انہیں ایسی جگہ جس سے وہ راضی ہوں گے، اور بے شک اللہ جاننے والا بردبار ہے
ذٰ لِكَۚ وَمَنۡ عَاقَبَ بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبَ بِهٖ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيۡهِ لَيَنۡصُرَنَّهُ اللّٰهُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ
یہ (حقیقی بات) ہے، اور جس نے بدلہ لیا اسی قدر جس قدر اسے تکلیف دی گئی تھی، پھر اس پر زیادتی کی گئی تو اللہ ضرور اس (مظلوم) کی مدد کرے گا بیشک اللہ درگزر کرنیوالا معاف کرنے والا ہے
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ
یہ اس لیے کہ بیشک اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ هُوَ الۡبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ
یہ اس لیے کہ بے شک اللہ ہی برحق ہے اور جنہیں وہ پکارتے ہیں اس کے سوا وہ باطل ہیں، اور بے شک اللہ ہی بلند و برتر ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَتُصۡبِحُ الۡاَرۡضُ مُخۡضَرَّة ً ؕاِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ ۚ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بے شک اللہ نے نازل کیا آسمان سے پانی تو ہو جاتی ہے زمین ہری بھری، بے شک اللہ باریک ہیں خبر رکھنے والا ہے
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اور بے شک اللہ ہی بے نیاز قابل تعریف ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ وَالۡـفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِهٖ ؕ وَيُمۡسِكُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَى الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
کیا تم نے نہیں دیکھا بے شک اللہ نے مسخر کیا تمہارے لئے زمین کی ساری چیزوں کو اور کشتیوں کو جو چلتی ہیں دریا میں اس کے حکم سے، اور تھامے ہوئے ہے آسمان کو اپنے حکم سے کہ واقع نہ ہو جائے زمین پر، بے شک اللہ لوگوں پر نرمی کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـكَفُوۡرٌ
اور وہ وہی ہے جس نے زندہ کیا تمہیں، پھر وہ مارے گا تمہیں پھر تمہیں زندہ کرے گا بے شک انسان ناشکرا ہے
لِّـكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا هُمۡ نَاسِكُوۡهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِى الۡاَمۡرِ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ ؕ اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسۡتَقِيۡمٍ
ہر امت کے لیے ہم نے بنایا ہے ایک دستور جس پر وہ چلتے ہیں، تو ہرگز (مشرکین مکہ کو) نہیں جھگڑنا چاہیے تم سے اس معاملہ میں، اور تم بلاؤ اپنے رب کی طرف، بے شک تم سیدھے راستے پر ہو
وَاِنۡ جَادَلُوۡكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اور اگر وہ تجھ سے جھگڑا کریں تو کہہ دو اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو
اللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
اللہ فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن جس (حق کے قبول کرنے) میں تم اختلاف کرتے تھے
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِؕ اِنَّ ذٰ لِكَ فِىۡ كِتٰبٍ ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے، بیشک یہ سب کتاب میں (لکھا ہوا) ہے، بے شک یہ اللہ پر آسان ہے
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا وَّمَا لَـيۡسَ لَهُمۡ بِهٖ عِلۡمٌؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ نَّصِيۡرٍ
اور وہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا جس پر نہیں نازل کی اس (اللہ) نے کوئی دلیل، اور نہ ان کے پاس اس کا کوئی علم ہے، اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰـتُـنَا بَيِّنٰتٍ تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا الۡمُنۡكَرَ ؕ يَكَادُوۡنَ يَسۡطُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا ؕ قُلۡ اَفَاُنَبِّئُكُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰ لِكُمُ ؕ اَلنَّارُؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ۚ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر ہماری آیتیں کھلی ہوئی تو تم پہچان لوگے کافروں کے چہروں میں ناپسندیدگی، وہ قریب ہوتے ہیں کہ حملہ کر دیں ان (مؤمنین) پر جو پڑھ کر سناتے ہیں انہیں ہماری آیتیں، کہہ دو کیا میں بتاؤں تمہیں اس سے بری بات (وہ) آگ ہے، کہ جس کا وعدہ کیا ہے اللہ نے کافروں سے اور وہ کیا ہی بری جگہ ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَهٗ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَنۡ يَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّلَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَهٗ ؕ وَاِنۡ يَّسۡلُبۡهُمُ الذُّبَابُ شَيۡــًٔـا لَّا يَسۡتَـنۡـقِذُوۡهُ مِنۡهُ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالۡمَطۡلُوۡبُ
اے لوگو! ایک مثال بیان کی ہے تو اسے سنو، بیشک جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ ہرگز نہیں پیدا کر سکتے ایک مکھی بھی اگرچہ وہ سب جمع ہو جائیں اس (کام) کے لئے، اور اگر چھین لے ان سے مکھی کوئی چیز تو چھڑا نہیں سکتے اس (مکھی) سے، ضعیف ہیں طالب اور مطلوب (یعنی عابد اور معبود)
مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ
انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیساحق تھا اس کی قدر کا بے شک اللہ زبردست قوت والا ہے
اَللّٰهُ يَصۡطَفِىۡ مِنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ ۚ
اللہ چن لیتا ہے فرشتوں اور لوگوں میں سے پیغامبر کو، بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
وہ جانتا ہے جو کچھ ہے ان کے سامنے اور جو کچھ ہے ان کے پیچھے، اور سارے امور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ارۡكَعُوۡا وَاسۡجُدُوۡا وَ اعۡبُدُوۡا رَبَّكُمۡ وَافۡعَلُوۡا الۡخَيۡرَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ۩ ۚ
اے ایمان والو! رکوع کرو اور سجدہ کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی اور خیر کے کام کرو تاکہ تم فلاح پاسکو
وَجَاهِدُوۡا فِى اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖؕ هُوَ اجۡتَبٰٮكُمۡ وَمَا جَعَلَ عَلَيۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ مِنۡ حَرَجٍؕ مِلَّةَ اَبِيۡكُمۡ اِبۡرٰهِيۡمَؕ هُوَ سَمّٰٮكُمُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ ۙ مِنۡ قَبۡلُ وَفِىۡ هٰذَا لِيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ شَهِيۡدًا عَلَيۡكُمۡ وَتَكُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ ۖۚ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاعۡتَصِمُوۡا بِاللّٰهِؕ هُوَ مَوۡلٰٮكُمۡۚ فَنِعۡمَ الۡمَوۡلٰى وَنِعۡمَ النَّصِيۡرُ
اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں جیسا کہ جہاد کا حق ہے، اس نے چن لیا ہے تمہیں اور اس نے نہیں بنائی ہے تم پر دین میں کوئی تنگی، تمہاری ملت تمہارے باپ ابراہیم کی ملت ہے، اسی نے رکھا تھا تمہارا نام مسلمان اس سے پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی تاکہ رسول تم پر گواہ ہو جائے اور تم گواہ ہو جاؤ (قیامت تک کے) لوگوں پر، تو تم قائم کرو نماز اور زکوۃ دو اور مضبوطی سے پکڑو اللہ کو، وہی تمہارا مولیٰ ہے، تو کیا ہی بہتر مولیٰ ہے اور کیا ہی بہتر مددگار ہے