←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 26 • 227 آیات • مکی

الشعراء

Ash-Shu'ara

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 126:1
پارہ 19•صفحہ 331

طٰسٓمّٓ‏

طسم

آیت 226:2
پارہ 19•صفحہ 331

تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ‏

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب (قرآن) کی

آیت 326:3
پارہ 19•صفحہ 331

لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّـفۡسَكَ اَلَّا يَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‏

(اے نبیؐ) کیا تم اپنے آپ کو ہلاک کر لوگے اگر وہ ایمان نہیں لاتے

آیت 426:4
پارہ 19•صفحہ 331

اِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُهُمۡ لَهَا خٰضِعِيۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو نازل کر دیں ان پر آسمان سے ایسی نشانی کہ ان کی گردنیں جھک جائیں اس کی وجہ سے

آیت 526:5
پارہ 19•صفحہ 331

وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ مُحۡدَثٍ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهُ مُعۡرِضِيۡنَ‏

اور جب بھی آتی ہے ان (کافر) کے پاس کوئی نصیحت رحمان کی طرف سے نئی (تو) وہ اس سے اعراض کرتے ہیں

آیت 626:6
پارہ 19•صفحہ 331

فَقَدۡ كَذَّبُوۡا فَسَيَاۡتِيۡهِمۡ اَنۡۢـبٰٓــؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

تو انہوں نے جھٹلایا تو عنقریب آئے گی ان کے پاس (عذاب کی) وہ خبریں جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

آیت 726:7
پارہ 19•صفحہ 331

اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الۡاَرۡضِ كَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ‏

کیا انہوں نے نہیں دیکھا زمین کو کتنی ہم نے اگائی ہیں اس میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں

آیت 826:8
پارہ 19•صفحہ 331

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً​  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 926:9
پارہ 19•صفحہ 331

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب ہی ہے وہ جو زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 1026:10
پارہ 19•صفحہ 331

وَاِذۡ نَادٰى رَبُّكَ مُوۡسٰۤى اَنِ ائۡتِ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَۙ‏

اور جب نداء دی تیرے رب نے موسیٰ کو کہ جاؤ ظالم قوم کے پاس

آیت 1126:11
پارہ 19•صفحہ 331

قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ​ؕ اَلَا يَتَّقُوۡنَ​‏

فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟

آیت 1226:12
پارہ 19•صفحہ 331

قَالَ رَبِّ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِؕ‏

کہا اے میرے رب! مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے

آیت 1326:13
پارہ 19•صفحہ 331

وَيَضِيۡقُ صَدۡرِىۡ وَلَا يَنۡطَلِقُ لِسَانِىۡ فَاَرۡسِلۡ اِلٰى هٰرُوۡنَ‏

اور تنگ ہو جائے گا میرا سینہ اور نہ بول سکے گی میری زبان تو، تو بھیج دے ہارون کو (پیغام دے)

آیت 1426:14
پارہ 19•صفحہ 331

وَلَهُمۡ عَلَىَّ ذَنۡۢبٌ فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِ​ۚ‏

اور ان کے سامنے میرا ایک گناہ بھی ہے، تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں

آیت 1526:15
پارہ 19•صفحہ 331

قَالَ كَلَّا​ ۚ فَاذۡهَبَا بِاٰيٰتِنَآ​ اِنَّا مَعَكُمۡ مُّسۡتَمِعُوۡنَ‏

فرمایا ہرگز نہیں تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں اور سن رہے ہیں

آیت 1626:16
پارہ 19•صفحہ 331

فَاۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

تم دونوں جاؤ فرعون کے پاس اور کہو کہ بے شک ہم رسول ہیں رب العالمین کی طرف سے

آیت 1726:17
پارہ 19•صفحہ 331

اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ‏

اور تم بھیجو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو

آیت 1826:18
پارہ 19•صفحہ 331

قَالَ اَلَمۡ نُرَبِّكَ فِيۡنَا وَلِيۡدًا وَّلَبِثۡتَ فِيۡنَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِيۡنَۙ‏

کہا کیا ہم نے پرورش نہیں کی تھی تمہاری اپنے درمیان بچپن میں، اور تم ٹھہرے رہے ہمارے بیچ اپنی عمر کے کئی سال

آیت 1926:19
پارہ 19•صفحہ 332

وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ الَّتِىۡ فَعَلۡتَ وَاَنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور تو نے وہ کیا جو تمہیں کرنا تھا (یعنی ایک شخص کا قتل) اور (اب) تو ناشکروں میں ہو گیا

آیت 2026:20
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ فَعَلۡتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّآلِّيۡنَؕ‏

کہا جب میں نے وہ کام کیا تھا تو میں بے خبر تھا

آیت 2126:21
پارہ 19•صفحہ 332

فَفَرَرۡتُ مِنۡكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِىۡ رَبِّىۡ حُكۡمًا وَّجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

تو میں فرار ہو گیا تم سے کیوں کہ مجھے خوف تھا تم سے، تو عطا کی مجھے میرے رب نے حکمت اور بنایا مجھے رسولوں میں سے

آیت 2226:22
پارہ 19•صفحہ 332

وَتِلۡكَ نِعۡمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنۡ عَبَّدْتَّ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ‏

اور یہ احسان جو تو مجھ پر جتاتا ہے (تو کیا اسی لئے) تو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو

آیت 2326:23
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

کہا فرعون نے رب العالمین کون ہے؟

آیت 2426:24
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ‏

فرمایا وہ رب ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے (ان سب کا) اگر تمہیں یقین ہو

آیت 2526:25
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ‏

کہا اپنے ارد گرد والوں سے کیا تم سنتے نہیں؟

آیت 2626:26
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

فرمایا وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے

آیت 2726:27
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ اِنَّ رَسُوۡلَـكُمُ الَّذِىۡۤ اُرۡسِلَ اِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُوۡنٌ‏

کہا بے شک تمہارا رسول جو بھیجا گیا ہے تمہاری طرف، یقیناً (یہ) مجنوں ہے

آیت 2826:28
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

فرمایا وہ رب ہے مشرق اور مغرب اور جو ان دونوں کے درمیان ہے (ان سب کا) اگر تم عقل رکھتے ہو

آیت 2926:29
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ لَٮِٕنِ اتَّخَذۡتَ اِلٰهًا غَيۡرِىۡ لَاَجۡعَلَـنَّكَ مِنَ الۡمَسۡجُوۡنِيۡنَ‏

کہا اگر تو نے بنایا کوئی معبود میرے سوا تو میں تمہیں قید میں ڈال دوں گا

آیت 3026:30
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَىۡءٍ مُّبِيۡنٍ​ۚ‏

فرمایا اگرچہ میں لے کے آیا ہوں تیرے پاس ایک روشن چیز

آیت 3126:31
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ فَاۡتِ بِهٖۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

کہا تو لے آ اسے اگر تو سچا ہے

آیت 3226:32
پارہ 19•صفحہ 332

​فَاَ لۡقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ مُّبِيۡنٌ​ ۖ ​​ۚ‏

تو اس نے ڈالا اپنا عصا، تو اسی وقت وہ کھلا اژدھا بن گیا

آیت 3326:33
پارہ 19•صفحہ 332

وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ‏

اور کھینچا اپنا ہاتھ تو اسی وقت وہ چمکدار ہو گیا دیکھنے والوں کیلئے

آیت 3426:34
پارہ 19•صفحہ 332

قَالَ لِلۡمَلَاِ حَوۡلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌۙ‏

کہا اپنے ارد گرد کے سرداروں سے کہ بے شک یہ جانکار جادوگر ہے

آیت 3526:35
پارہ 19•صفحہ 332

يُّرِيۡدُ اَنۡ يُّخۡرِجَكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ بِسِحۡرِهٖ ​ۖ فَمَاذَا تَاۡمُرُوۡنَ​‏

چاہتا ہے کہ نکال دے تمہیں تمہارے ملک سے اپنے جادو کے ذریعے، تو تم کیا مشورہ دیتے ہو؟

آیت 3626:36
پارہ 19•صفحہ 332

قَالُوۡۤا اَرۡجِهۡ وَاَخَاهُ وَابۡعَثۡ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۙ‏

کہا مہلت دو اسے اور اس کے بھائی کو اور بھیجو (مصر کے) شہروں میں جمع کرنے والے (چپراسیوں) کو

آیت 3726:37
پارہ 19•صفحہ 332

يَاۡتُوۡكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيۡمٍ‏

وہ لے کے آئیں تمہارے پاس تمام جانکار جادوگر

آیت 3826:38
پارہ 19•صفحہ 332

فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏

تو جمع کئے گئے سب جادوگر ایک مقرر دن میں

آیت 3926:39
پارہ 19•صفحہ 332

وَّقِيۡلَ لِلنَّاسِ هَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّجۡتَمِعُوۡنَۙ‏

اور کہا گیا لوگوں سے کیا تم سب جمع ہو چکے

آیت 4026:40
پارہ 19•صفحہ 332

لَعَلَّنَا نَـتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنۡ كَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏

تاکہ ہم اتباع کریں جادوگروں کی اگر وہ غالب آئیں

آیت 4126:41
پارہ 19•صفحہ 333

فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوۡا لِفِرۡعَوۡنَ اَٮِٕنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏

پھر جب آگئے جادوگر تو انہوں نے کہا فرعون سے، کیا ہمارے لئے کوئی اجر (یعنی انعام) ہے اگر ہم غالب آگئے

آیت 4226:42
پارہ 19•صفحہ 333

قَالَ نَعَمۡ وَاِنَّكُمۡ اِذًا لَّمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَ‏

کہا ہاں اور بے شک تم ہو جاؤ گے مقربین میں

آیت 4326:43
پارہ 19•صفحہ 333

قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰۤى اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ‏

کہا ان سے موسیٰ نے ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے

آیت 4426:44
پارہ 19•صفحہ 333

فَاَلۡقَوۡا حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُوۡا بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَـنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏

تو انہوں نے ڈالیں اپنی رسیاں اور لاٹھیاں، اور کہا فرعون کی عزت کی قسم! بے شک ہم ہی غالب ہوں گے

آیت 4526:45
پارہ 19•صفحہ 333

فَاَ لۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ​ ۖ ​ۚ‏

تو ڈالا موسیٰ نے اپنا عصا، تو وہ نگلنے لگا جو انہوں نے گھڑا تھا (یعنی بنایا تھا)

آیت 4626:46
پارہ 19•صفحہ 333

فَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَۙ‏

تو گر گئے جادوگر سجدے میں

آیت 4726:47
پارہ 19•صفحہ 333

قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

کہا ہم ایمان لاتے ہیں رب العالمین پر

آیت 4826:48
پارہ 19•صفحہ 333

رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏

جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا

آیت 4926:49
پارہ 19•صفحہ 333

قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡ​ۚ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَ​ۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَـكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ​ۚ‏

کہا کیا تم ایمان لے آئے میری اجازت سے پہلے ہی، بے شک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تمہیں سکھایا ہے جادو، تو جلد ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا، میں ضرور کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں خلاف سمت سے، اور میں ضرور سولی دوں گا تم سب کو

آیت 5026:50
پارہ 19•صفحہ 333

قَالُوۡا لَا ضَيۡرَ​ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَ​ۚ‏

کہا کوئی حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کی طرف ہی منتقل ہونے والے ہیں (سولی کے بعد)

آیت 5126:51
پارہ 19•صفحہ 333

اِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنۡ كُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ‏

بے شک ہمیں امید ہے کہ مغفرت کر دے گا ہماری خطاؤں کو ہمارا رب (اس لئے) کہ ہم اول ایمان لانے والے ہیں

آیت 5226:52
پارہ 19•صفحہ 333

وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡۤ اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ‏

اور ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ رات میں لے کر نکلو میرے بندوں کو، بے شک تمہارا پیچھا کیا جائے گا

آیت 5326:53
پارہ 19•صفحہ 333

فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَ​ۚ‏

تو بھیجا فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے (چپراسیوں) کو

آیت 5426:54
پارہ 19•صفحہ 333

اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرۡذِمَةٌ قَلِيۡلُوۡنَۙ‏

(کہا) کہ یہ ایک تھوڑی سی تعداد ہے

آیت 5526:55
پارہ 19•صفحہ 333

وَاِنَّهُمۡ لَـنَا لَـغَآٮِٕظُوۡنَۙ‏

اور بیشک انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے

آیت 5626:56
پارہ 19•صفحہ 333

وَاِنَّا لَجَمِيۡعٌ حٰذِرُوۡنَؕ‏

اور بے شک ہماری جماعت (یعنی فوج) ڈرانے والی ہے

آیت 5726:57
پارہ 19•صفحہ 333

فَاَخۡرَجۡنٰهُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏

تو ہم نے نکال دیا انہیں باغوں اور چشموں سے

آیت 5826:58
پارہ 19•صفحہ 333

وَّكُنُوۡزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ‏

اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے

آیت 5926:59
پارہ 19•صفحہ 333

كَذٰلِكَؕ وَاَوۡرَثۡنٰهَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ‏

اسی طرح ہوا، اور ہم نے وارث بنایا ان (چیزوں) کا بنی اسرائیل کو

آیت 6026:60
پارہ 19•صفحہ 333

فَاَ تۡبَعُوۡهُمۡ مُّشۡرِقِيۡنَ‏

تو انہوں نے پیچھا کیا ان کا سورج نکلنے کے وقت

آیت 6126:61
پارہ 19•صفحہ 333

فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَ​ۚ‏

تو جب دیکھا دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو تو کہا موسیٰ کے ساتھیوں نے ہم تو پکڑے گئے

آیت 6226:62
پارہ 19•صفحہ 333

قَالَ كَلَّا​​ ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏

کہا ہرگز نہیں، میرا رب میرے ساتھ ہے جلد ہی وہ مجھے راہ بتائے گا

آیت 6326:63
پارہ 19•صفحہ 334

فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡبَحۡرَ​ؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ كَالطَّوۡدِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

تو ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ مارو اپنی لاٹھی کو دریا پر، تو پھٹ گیا (دریا) پھر ہو گیا ہر ٹکڑا بڑے پہاڑ کی طرح

آیت 6426:64
پارہ 19•صفحہ 334

وَاَزۡلَـفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے قریب کیا وہاں دوسرے (فرعونیوں) کو

آیت 6526:65
پارہ 19•صفحہ 334

وَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے نجات دی موسیٰ کو اور ان کے ساتھ کے تمام لوگوں کو

آیت 6626:66
پارہ 19•صفحہ 334

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ​ؕ‏

پھر ہم نے غرق کر دیا دوسرے (فرعونیوں) کو

آیت 6726:67
پارہ 19•صفحہ 334

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ​ ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 6826:68
پارہ 19•صفحہ 334

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 6926:69
پارہ 19•صفحہ 334

وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏

اور پڑھ سناؤ انہیں ابراہیم کی خبر

آیت 7026:70
پارہ 19•صفحہ 334

اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ‏

جب کہا اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

آیت 7126:71
پارہ 19•صفحہ 334

قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ‏

انہوں نے کہا ہم عبادت کرتے ہیں بتوں کی اور ہم ان ہی پے جھکے رہتے ہیں

آیت 7226:72
پارہ 19•صفحہ 334

قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ‏

کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو؟

آیت 7326:73
پارہ 19•صفحہ 334

اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ‏

یا تمہیں نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟

آیت 7426:74
پارہ 19•صفحہ 334

قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ‏

انہوں نے کہا بلکہ ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے ہوئے

آیت 7526:75
پارہ 19•صفحہ 334

قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

کہا تمہارا کیا خیال ہے (ان کے بارے میں) جن کی تم عبادت کرتے ہو؟

آیت 7626:76
پارہ 19•صفحہ 334

اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ​ۖ ‏

تم اور تمہارے پہلے باپ دادا

آیت 7726:77
پارہ 19•صفحہ 334

فَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

تو بے شک یہ (بت) دشمن ہیں میرے، سوائے رب العالمین کے

آیت 7826:78
پارہ 19•صفحہ 334

الَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ‏

جس نے پیدا کیا مجھے پھر وہی راہ دکھاتا ہے مجھے

آیت 7926:79
پارہ 19•صفحہ 334

وَ الَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ‏

اور وہی ہے جو کھلاتا ہے مجھے اور پلاتا ہے مجھے

آیت 8026:80
پارہ 19•صفحہ 334

وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ۙ‏

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے مجھے

آیت 8126:81
پارہ 19•صفحہ 334

وَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ‏

اور وہی ہے جو موت دے گا مجھے پھر زندہ کرے گا مجھے

آیت 8226:82
پارہ 19•صفحہ 334

وَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِ ؕ‏

اور وہی ہے جس پر مجھے امید ہے کہ میری خطاؤں کی مغفرت فرمائے گا قیامت کے دن

آیت 8326:83
پارہ 19•صفحہ 334

رَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ‏

اے میرے رب! عطا فرما مجھے حکمت، اور ملا دے مجھے صالحین کے ساتھ

آیت 8426:84
پارہ 19•صفحہ 334

وَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

اور بنا دے مجھے سچوں کی زبان (یعنی میرا ذکر باقی رکھ) بعد والوں میں

آیت 8526:85
پارہ 19•صفحہ 334

وَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ‏

اور بنا دے مجھے وارث نعمت والی جنت کا

آیت 8626:86
پارہ 19•صفحہ 334

وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏

اور مغفرت فرما میرے باپ کی بے شک وہ گمراہوں میں سے ہے

آیت 8726:87
پارہ 19•صفحہ 334

وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ‏

اور رسوا نہ کرنا مجھے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے

آیت 8826:88
پارہ 19•صفحہ 334

يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ‏

جس دن نہیں نفع دیں گے مال اور نہ اولاد

آیت 8926:89
پارہ 19•صفحہ 334

اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ‏

مگر جو لے کر آئے گا اللہ کے پاس پاک دل

آیت 9026:90
پارہ 19•صفحہ 334

وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏

اور سجائی جائے گی جنت متقیوں کیلئے

آیت 9126:91
پارہ 19•صفحہ 334

وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ‏

اور بھڑکایا جائے گا جہنم کو سرکشوں کے لئے

آیت 9226:92
پارہ 19•صفحہ 335

وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

اور کہا جائے گا ان سے کہاں ہیں وہ (معبود) جن کی تم عبادت کرتے تھے؟

آیت 9326:93
پارہ 19•صفحہ 335

مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ‏

اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں؟

آیت 9426:94
پارہ 19•صفحہ 335

فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ‏

تو وہ اوندھے منہ ڈال دیے جائیں گے اس میں اور سب گمراہوں کو بھی

آیت 9526:95
پارہ 19•صفحہ 335

وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ‏

اور ابلیس کی فوجوں کو بھی

آیت 9626:96
پارہ 19•صفحہ 335

قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ‏

اور وہ کہیں گے اس میں آپس میں جھگڑتے ہوئے

آیت 9726:97
پارہ 19•صفحہ 335

تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

اللہ کی قسم! بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے

آیت 9826:98
پارہ 19•صفحہ 335

اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

جب ہم برابر کیا کرتے تھے تمہیں رب العالمین کے

آیت 9926:99
پارہ 19•صفحہ 335

وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ‏

اور ہمیں گمراہ کیا ان مجرموں نے

آیت 10026:100
پارہ 19•صفحہ 335

فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ‏

تو اب کوئی ہمارا سفارشی نہیں

آیت 10126:101
پارہ 19•صفحہ 335

وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ‏

اور نہ کوئی دوست مددگار ہے

آیت 10226:102
پارہ 19•صفحہ 335

فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

پھر اگر ہمیں دوبارہ دنیا میں جانا ہو جائے، تو ہم ہو جائیں گے ایمان والوں میں

آیت 10326:103
پارہ 19•صفحہ 335

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً​  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 10426:104
پارہ 19•صفحہ 335

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 10526:105
پارہ 19•صفحہ 335

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

جھٹلایا نوح کی قوم نے رسولوں کو

آیت 10626:106
پارہ 19•صفحہ 335

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا ان سے ان کے بھائی نوح نے کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 10726:107
پارہ 19•صفحہ 335

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏

بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں

آیت 10826:108
پارہ 19•صفحہ 335

فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِ​ۚ‏

تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

آیت 10926:109
پارہ 19•صفحہ 335

وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏

اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے

آیت 11026:110
پارہ 19•صفحہ 335

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ؕ‏

تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

آیت 11126:111
پارہ 19•صفحہ 335

قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ‏

انہوں نے کہا کیا ہم ایمان لائیں تجھ پر؟ اور تمہاری اتباع تو کر رکھی ہیں گھٹیا لوگوں نے

آیت 11226:112
پارہ 19•صفحہ 335

قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ​ۚ‏

کہا اور مجھے علم نہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں (یعنی مجھے ان کے کام سے کوئی مطلب نہیں)

آیت 11326:113
پارہ 19•صفحہ 335

اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ​ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَ​ۚ‏

ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش کہ تم سمجھتے

آیت 11426:114
پارہ 19•صفحہ 335

وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

اور میں نہیں دھتکارنے والا ایمان والوں کو

آیت 11526:115
پارہ 19•صفحہ 335

اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ‏

میں تو صرف کھول کر ڈرانے والا ہوں

آیت 11626:116
پارہ 19•صفحہ 335

قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ‏

انہوں نے کہا اگر تم باز نہ آئے اس سے تو اے نوح! تم ضرور ہو جاؤ گے سنگسار کئے جانے والوں میں (پتھر مار کر)

آیت 11726:117
پارہ 19•صفحہ 335

قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ​ ۖ​ۚ‏

کہا اے میرے رب! بے شک میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے

آیت 11826:118
پارہ 19•صفحہ 335

فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

تو، تو فیصلہ کر دے میرے اور ان کے درمیان اچھی طرح، اور نجات دے مجھے اور میرے ساتھ کے ایمان والوں کو

آیت 11926:119
پارہ 19•صفحہ 335

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِ​ۚ‏

تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے ساتھ کے ایمان والوں کو بھری ہوئی کشتی میں

آیت 12026:120
پارہ 19•صفحہ 335

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ‏

پھر ہم نے غرق کر دیا بعد باقی (لوگوں) کو

آیت 12126:121
پارہ 19•صفحہ 336

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً​  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

یقیناً اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 12226:122
پارہ 19•صفحہ 336

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 12326:123
پارہ 19•صفحہ 336

كَذَّبَتۡ عَادُ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ ​ۚ‏

جھٹلایا قوم عاد نے رسولوں کو

آیت 12426:124
پارہ 19•صفحہ 336

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا ان سے ان کے بھائی ہود نے، کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟ (اللہ سے)

آیت 12526:125
پارہ 19•صفحہ 336

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌ​ۙ‏

بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں

آیت 12626:126
پارہ 19•صفحہ 336

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ ۚ‏

تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 12726:127
پارہ 19•صفحہ 336

وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ‏

اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے

آیت 12826:128
پارہ 19•صفحہ 336

اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ‏

کیا تم بناتے ہو ہر اونچی جگہ پر نشانی کھیلنے کے لئے

آیت 12926:129
پارہ 19•صفحہ 336

وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَ​ۚ‏

اور تم بناتے ہو بڑے محل تاکہ تم ہمیشہ رہو گے

آیت 13026:130
پارہ 19•صفحہ 336

وَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَ​ۚ‏

اور جب پکڑتے ہو تو پکڑتے ہو جبار بن کر (یعنی دوسروں پر ظلم کرتے ہو)

آیت 13126:131
پارہ 19•صفحہ 336

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ ۚ‏

تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 13226:132
پارہ 19•صفحہ 336

وَاتَّقُوۡا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَ​ۚ‏

اور تم ڈرو اس ذات سے جس نے مدد کی تمہاری جسے تم بھی جانتے ہو

آیت 13326:133
پارہ 19•صفحہ 336

اَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ​ۚۙ‏

مدد کی تمہاری چوپایوں اور اولاد سے

آیت 13426:134
پارہ 19•صفحہ 336

وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ​ۚ‏

اور باغوں اور چشموں سے

آیت 13526:135
پارہ 19•صفحہ 336

اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ‏

میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے

آیت 13626:136
پارہ 19•صفحہ 336

قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ‏

انہوں نے کہا برابر ہے ہم پر کہ تم نصیحت کرو یا نہ کرو تم نصیحت

آیت 13726:137
پارہ 19•صفحہ 336

اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

یہ پہلوں کا طریقہ ہے (ڈرانا وغیرہ)

آیت 13826:138
پارہ 19•صفحہ 336

وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ​ۚ‏

اور نہیں ہوگا ہمیں عذاب

آیت 13926:139
پارہ 19•صفحہ 336

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً​ ؕ وَ مَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

تو انہوں نے جھٹلایا اسے تو ہم نے ہلاک کر دیا انہیں، بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 14026:140
پارہ 19•صفحہ 336

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 14126:141
پارہ 19•صفحہ 336

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

جھٹلایا قوم ثمود نے رسولوں کو

آیت 14226:142
پارہ 19•صفحہ 336

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا ان سے ان کے بھائی صالح نے کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 14326:143
پارہ 19•صفحہ 336

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏

بے شک میں تمہارے لئے رسول ہوں امانت دار

آیت 14426:144
پارہ 19•صفحہ 336

فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ۚ‏

تو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

آیت 14526:145
پارہ 19•صفحہ 336

وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے

آیت 14626:146
پارہ 19•صفحہ 336

اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ‏

کیا تم چھوڑ دئے جاؤ گے یہاں (دنیا میں) امن میں رہنے کیلئے

آیت 14726:147
پارہ 19•صفحہ 336

فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏

باغوں اور چشموں میں

آیت 14826:148
پارہ 19•صفحہ 336

وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌ​ۚ‏

اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کے خوشے (یعنی گچھے) ملائم ہیں

آیت 14926:149
پارہ 19•صفحہ 336

وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَ​ۚ‏

اور تم تراش کر پہاڑوں کو گھر بناتے ہو فخر کیلئے

آیت 15026:150
پارہ 19•صفحہ 336

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ ۚ‏

تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 15126:151
پارہ 19•صفحہ 337

وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ‏

اور مت اطاعت کرو ان حد سے بڑھنے والوں کے حکم کی

آیت 15226:152
پارہ 19•صفحہ 337

الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَ لَا يُصۡلِحُوۡنَ‏

جو فساد کرتے ہیں زمین میں اور اصلاح نہیں کرتے

آیت 15326:153
پارہ 19•صفحہ 337

قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَ​ۚ‏

انہوں نے کہا بے شک تم پر تو کسی نے جادو کر دیا ہے

آیت 15426:154
پارہ 19•صفحہ 337

مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ​ ۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

تو بھی ایک آدمی ہے ہماری طرح، تو لے آؤ کوئی نشانی (بطور معجزہ) اگر تم سچے ہو

آیت 15526:155
پارہ 19•صفحہ 337

قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ​ۚ‏

کہا یہ اونٹنی ہے اس کے پینے کا اور تمہارے پینے کا ایک دن مقرر ہے

آیت 15626:156
پارہ 19•صفحہ 337

وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

اور مت چھونا اسے برائی سے، ورنہ آ پکڑے گا تمہیں بڑے دن کا عذاب

آیت 15726:157
پارہ 19•صفحہ 337

فَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ‏

تو انہوں نے پاؤں کاٹ ڈالے اس کے، پھر ہو گئے نادم (یعنی شرمندہ)

آیت 15826:158
پارہ 19•صفحہ 337

فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً​  ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

تو پکڑا انہیں عذاب نے، بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 15926:159
پارہ 19•صفحہ 337

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 16026:160
پارہ 19•صفحہ 337

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ اۨلۡمُرۡسَلِيۡنَ​ ۖ ​ۚ‏

جھٹلایا لوط کی قوم نے رسولوں کو

آیت 16126:161
پارہ 19•صفحہ 337

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا ان سے ان کے بھائی لوط نے کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 16226:162
پارہ 19•صفحہ 337

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏

بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں

آیت 16326:163
پارہ 19•صفحہ 337

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ۚ‏

تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 16426:164
پارہ 19•صفحہ 337

وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ‏

اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے

آیت 16526:165
پارہ 19•صفحہ 337

اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

کیا تم آتے ہو لڑکوں کے پاس دنیا کے لوگوں میں؟

آیت 16626:166
پارہ 19•صفحہ 337

وَ تَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ​ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ‏

اور چھوڑ دیتے ہو جو پیدا کی ہیں تمہارے رب نے تمہارے لئے بیویاں، بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو

آیت 16726:167
پارہ 19•صفحہ 337

قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ‏

انہوں نے کہا اگر تم باز نہ آئے اے لوط! تو ضرور تم نکالے جاؤ گے

آیت 16826:168
پارہ 19•صفحہ 337

قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ‏

کہا بیشک میں تمہارے کام سے بے تعلق ہوں

آیت 16926:169
پارہ 19•صفحہ 337

رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اے میرے رب! نجات دے مجھے اور میرے گھر والوں کو اس سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 17026:170
پارہ 19•صفحہ 337

فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے تمام گھر والوں کو

آیت 17126:171
پارہ 19•صفحہ 337

اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ​ۚ‏

سوائے (اس کی) بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں ہو گئی

آیت 17226:172
پارہ 19•صفحہ 337

ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ​ۚ‏

پھر ہم نے تباہ کر دیا دوسرے سب کو

آیت 17326:173
پارہ 19•صفحہ 337

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا​ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏

اور ہم نے برسائی ان پر (پتھروں کی) بارش، تو کیا ہی بری بارش تھی ڈرائے جانے والوں کیلئے

آیت 17426:174
پارہ 19•صفحہ 337

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً​  ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 17526:175
پارہ 19•صفحہ 338

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 17626:176
پارہ 19•صفحہ 338

كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ​ۚ‏

جھٹلایا جنگل والے (حضرت شعیبؑ کی قوم) نے رسولوں کو

آیت 17726:177
پارہ 19•صفحہ 338

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا ان سے شعیب نے کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 17826:178
پارہ 19•صفحہ 338

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ‏

بے شک میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں

آیت 17926:179
پارہ 19•صفحہ 338

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ​ۚ‏

تو تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو

آیت 18026:180
پارہ 19•صفحہ 338

وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ‏

اور میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا میرا اجر رب العالمین کے ذمہ ہے

آیت 18126:181
پارہ 19•صفحہ 338

اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَ​ۚ‏

پورا کرو ناپ اور تم نہ ہو جاؤ خسارہ کرنے والوں میں سے

آیت 18226:182
پارہ 19•صفحہ 338

وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ​ۚ‏

اور وزن کرو صحیح ترازو سے

آیت 18326:183
پارہ 19•صفحہ 338

وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ​ۚ‏

اور کم کر کے نہ دو لوگوں کو ان کی چیزیں، اور تم نہ پھرو زمین میں فسادی بن کر

آیت 18426:184
پارہ 19•صفحہ 338

وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

اور تم ڈرو اس سے جس نے پیدا کیا تمہیں، اور (تم سے) پہلی مخلوق کو بھی

آیت 18526:185
پارہ 19•صفحہ 338

قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ‏

انہوں نے کہا تم پر جادو کیا گیا ہے

آیت 18626:186
پارہ 19•صفحہ 338

وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَ اِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ​ۚ‏

اور نہیں ہو تم مگر ہماری ہی طرح ایک انسان، اور ہم گمان کرتے ہیں کہ تم جھوٹوں میں سے ہو

آیت 18726:187
پارہ 19•صفحہ 338

فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ‏

تو تم گرا دو ہم پر کوئی ٹکڑا آسمان سے (عذاب کا) اگر تم سچے ہو

آیت 18826:188
پارہ 19•صفحہ 338

قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

آیت 18926:189
پارہ 19•صفحہ 338

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِ​ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

تو انہوں نے جھٹلایا اسے تو پکڑا انہیں عذاب نے سائبان (یعنی سائے) والے دن، بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا

آیت 19026:190
پارہ 19•صفحہ 338

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاَيَةً ​ ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

بے شک اس میں نشانی ہے، اور نہ ہوئے ان میں سے اکثر ایمان لانے والے

آیت 19126:191
پارہ 19•صفحہ 338

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏

اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

آیت 19226:192
پارہ 19•صفحہ 338

وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

اور بے شک یہ (قرآن) نازل کیا ہوا ہے رب العالمین کا

آیت 19326:193
پارہ 19•صفحہ 338

نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ‏

نازل کیا ہے اسے روح الامین (یعنی جبریلؑ) نے

آیت 19426:194
پارہ 19•صفحہ 338

عَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ‏

تمہارے دل پر، تاکہ تم ہو جاؤ ڈرانے والوں میں سے

آیت 19526:195
پارہ 19•صفحہ 338

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ‏

صاف عربی زبان میں

آیت 19626:196
پارہ 19•صفحہ 338

وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اور بے شک اس (قرآن) کی خبر پچھلی کتابوں میں بھی ہے

آیت 19726:197
پارہ 19•صفحہ 338

اَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ‏

کیا نہیں ہے یہ نشانی (کافی) ان کے لئے، کہ جانتے ہیں اس (قرآن) کو بنی اسرائیل کے علماء بھی

آیت 19826:198
پارہ 19•صفحہ 338

وَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ‏

اور اگر ہم اس (قرآن) کو کسی عجمی (یعنی غیر عرب) پر نازل کرتے

آیت 19926:199
پارہ 19•صفحہ 338

فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ‏

تو وہ پڑھتا اسے ان (عرب) کے سامنے، تو بھی اس پر ایمان نہ لاتے

آیت 20026:200
پارہ 19•صفحہ 338

كَذٰلِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ‏

اسی طرح ہم نے ڈال دیا ہے اس (انکار) کو مجرموں کے دلوں میں

آیت 20126:201
پارہ 19•صفحہ 339

لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ‏

وہ ایمان نہیں لائیں گے اس پر یہاں تک کہ وہ دیکھ لیں دردناک عذاب کو

آیت 20226:202
پارہ 19•صفحہ 339

فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ‏

تو آئے گا ان پر وہ (عذاب) اچانک، اور وہ سمجھ بھی نہ سکیں گے

آیت 20326:203
پارہ 19•صفحہ 339

فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ‏

تو وہ کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے؟

آیت 20426:204
پارہ 19•صفحہ 339

اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کیا ہمارے عذاب کیلئے وہ جلدی کر رہے ہیں؟

آیت 20526:205
پارہ 19•صفحہ 339

اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ‏

تو تمہارا کیا خیال ہے اگر ہم انہیں فائدہ اٹھانے دیں چند سال (اور)

آیت 20626:206
پارہ 19•صفحہ 339

ثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ‏

پھر آئے ان کے پاس وہ (عذاب) جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

آیت 20726:207
پارہ 19•صفحہ 339

مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ‏

(تو بھی) نہ کام آئے گا انہیں جو یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں

آیت 20826:208
پارہ 19•صفحہ 339

وَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَ​​​​​ ۛ ​ۖ ‏

اور ہم نے ہلاک نہیں کی ایسی کوئی بستی مگر (آئے تھے) ان کے لیے ڈرانے والے

آیت 20926:209
پارہ 19•صفحہ 339

ذِكۡرٰى​ۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

نصیحت (کے لئے ہے یہ عذاب) اور ہم ظالم نہیں ہیں

آیت 21026:210
پارہ 19•صفحہ 339

وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ‏

اور نہیں نازل ہوئے اس (قرآن) کو لے کر شیاطین

آیت 21126:211
پارہ 19•صفحہ 339

وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ‏

اور ممکن نہیں ان کے لئے اور نہ ہی وہ (اس کی) طاقت رکھتے ہیں

آیت 21226:212
پارہ 19•صفحہ 339

اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ‏

بے شک وہ اس کے سننے سے بھی معزول (یعنی دور) ہیں

آیت 21326:213
پارہ 19•صفحہ 339

فَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَ​ۚ‏

تو تم نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو، ورنہ تم بھی ہو جاؤ گے عذاب دئے جانے والوں میں

آیت 21426:214
پارہ 19•صفحہ 339

وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ‏

اور تم ڈراؤ اپنے قریبی رشتے داروں کو

آیت 21526:215
پارہ 19•صفحہ 339

وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

اور جھکائے رکھو اپنا بازو (بہتر سلوک کرو) ان کیلئے جو اتباع کرتے ہیں تمہاری ایمان والوں میں سے

آیت 21626:216
پارہ 19•صفحہ 339

فَاِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ​ۚ‏

تو اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو میں بری ہوں تمہارے عمل سے (یعنی بے تعلق ہوں)

آیت 21726:217
پارہ 19•صفحہ 339

وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ‏

اور توکل کرو زبردست رحم کرنے والے پر

آیت 21826:218
پارہ 19•صفحہ 339

الَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ‏

جو تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے، جب تم قیام (یعنی نماز) میں ہوتے ہو

آیت 21926:219
پارہ 19•صفحہ 339

وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيۡنَ‏

اور تمہارا پلٹنا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ (بھی وہ دیکھ رہا ہوتا ہے)

آیت 22026:220
پارہ 19•صفحہ 339

اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

بے شک وہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 22126:221
پارہ 19•صفحہ 339

هَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُؕ‏

کیا میں بتاؤں تمہیں کس پر اترتے ہیں شیاطین؟

آیت 22226:222
پارہ 19•صفحہ 339

تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏

وہ اترتے ہیں ہر گھڑنے والے گناہ گار پر

آیت 22326:223
پارہ 19•صفحہ 339

يُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَؕ‏

وہ ڈالتے ہیں (دلوں میں) سنی ہوئی باتیں، اور اکثر ان میں جھوٹے ہوتے ہیں

آیت 22426:224
پارہ 19•صفحہ 339

وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الۡغَاوٗنَؕ‏

اور شاعروں کی اتباع گمراہ لوگ کرتے ہیں

آیت 22526:225
پارہ 19•صفحہ 339

اَلَمۡ تَرَ اَنَّهُمۡ فِىۡ كُلِّ وَادٍ يَّهِيۡمُوۡنَۙ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی (یعنی میدان) میں بھٹکتے پھرتے ہیں؟

آیت 22626:226
پارہ 19•صفحہ 339

وَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ‏

اور بے شک وہ جو کہتے ہیں کرتے نہیں ہیں

آیت 22726:227
پارہ 19•صفحہ 339

اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّانْتَصَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا​ ؕ وَسَيَـعۡلَمُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَىَّ مُنۡقَلَبٍ يَّـنۡقَلِبُوۡنَ‏

مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور یاد کیا اللہ کو کثرت سے اور بدلہ لیا بعد مظلوم ہونے کے، اور عنقریب جان لیں گے ظالم کہ کس کروٹ وہ پلٹتے ہیں (جہنم میں)