←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 18 • 110 آیات • مکی

الكهف

Al-Kahf

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 118:1
پارہ 15•صفحہ 265

اَ لۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ عَلٰى عَبۡدِهِ الۡكِتٰبَ وَلَمۡ يَجۡعَلْ لَّهٗ عِوَجًا  ؕ‏

تمام تعریف اللہ کے لئے ہیں جس نے نازل کی اپنے بندے پر کتاب اور نہیں بنائی اس میں کوئی کجی (یعنی ٹیڑھا پن)

آیت 218:2
پارہ 15•صفحہ 265

قَيِّمًا لِّيُنۡذِرَ بَاۡسًا شَدِيۡدًا مِّنۡ لَّدُنۡهُ وَيُبَشِّرَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمۡ اَجۡرًا حَسَنًا ۙ‏

قائم ہے (یہ کتاب قرآن) تاکہ ڈرائے (نبی) سخت عذاب سے اس (خدا) کی طرف سے، اور بشارت دے مؤمنین کو جو نیک عمل کرتے ہیں، بےشک ان کے لئے اجر حسنہ (یعنی اچھا بدلہ) ہے

آیت 318:3
پارہ 15•صفحہ 265

مّٰكِثِيۡنَ فِيۡهِ اَبَدًا ۙ‏

(مؤمنین) ٹھہریں گے اس (جنت) میں ہمیشہ

آیت 418:4
پارہ 15•صفحہ 265

وَّيُنۡذِرَ الَّذِيۡنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا‏

اور ڈرائیں (ان کو) جو کہتے ہیں کہ بنالی ہیں اللہ نے اولاد

آیت 518:5
پارہ 15•صفحہ 265

مَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ وَّلَا لِاٰبَآٮِٕهِمۡ​ؕ كَبُرَتۡ كَلِمَةً تَخۡرُجُ مِنۡ اَفۡوَاهِهِمۡ​ؕ اِنۡ يَّقُوۡلُوۡنَ اِلَّا كَذِبًا‏

نہیں ہے انہیں اس کا کوئی علم، اور نہ ان کے باپ دادا کو، بہت بڑی بات نکالی انہوں نے اپنے منہوں سے (کہ اللہ کو اولاد ہے) وہ تو صرف جھوٹ کہتے ہیں

آیت 618:6
پارہ 15•صفحہ 265

فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّـفۡسَكَ عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ اِنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنُوۡا بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَسَفًا‏

تو (اے نبی) کیا تم ہلاک کر لوگے اپنی جان ان کے پیچھے، اگر یہ لوگ ایمان نہ لائیں تو اس بات پر افسوس کرتے ہوئے

آیت 718:7
پارہ 15•صفحہ 266

اِنَّا جَعَلۡنَا مَا عَلَى الۡاَرۡضِ زِيۡنَةً لَّهَا لِنَبۡلُوَهُمۡ اَ يُّهُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا‏

بیشک ہم نے بنایا ہے جو زمین پر ہے وہ اس (زمین) کی زینت ہے، تاکہ ہم آزمائیں انہیں کہ ان میں کون بہتر عمل کرتا ہے

آیت 818:8
پارہ 15•صفحہ 266

وَاِنَّا لَجٰعِلُوۡنَ مَا عَلَيۡهَا صَعِيۡدًا جُرُزًا ؕ‏

اور بیشک ہم بنانے والے ہیں جو کچھ اس پر ہے (سب کو) چٹیل میدان

آیت 918:9
پارہ 15•صفحہ 266

اَمۡ حَسِبۡتَ اَنَّ اَصۡحٰبَ الۡـكَهۡفِ وَالرَّقِيۡمِۙ كَانُوۡا مِنۡ اٰيٰتِنَا عَجَبًا‏

کیا تم گمان کرتے ہو کہ بیشک اصحاب کہف اور رقیم (بستی) والے ہماری نشانیوں میں سے عجیب (لوگ) تھے

آیت 1018:10
پارہ 15•صفحہ 266

اِذۡ اَوَى الۡفِتۡيَةُ اِلَى الۡـكَهۡفِ فَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً وَّهَيِّئۡ لَـنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا‏

جب پناہ لیں چند جوانوں نے غار میں، پھر کہا اے ہمارے رب! عطا کر ہم پر اپنی طرف سے رحمت، اور آسان کر دے ہمارے لئے ہمارے معاملے کو کامیابی کے ساتھ

آیت 1118:11
پارہ 15•صفحہ 266

فَضَرَبۡنَا عَلٰٓى اٰذَانِهِمۡ فِى الۡـكَهۡفِ سِنِيۡنَ عَدَدًا ۙ‏

پھر ہم نے ماری (تھپکی سلانے کے لیے) ان کے کانوں پر غار میں کئی سال تک کیلئے

آیت 1218:12
پارہ 15•صفحہ 266

ثُمَّ بَعَثۡنٰهُمۡ لِنَعۡلَمَ اَىُّ الۡحِزۡبَيۡنِ اَحۡصٰى لِمَا لَبِثُوۡۤا اَمَدًا‏

پھر ہم نے اٹھایا انہیں تاکہ ہم معلوم کریں کہ دو گروہوں میں سے کون (لوگ) کتنی مدت شمار کرتے ہیں جو وہ ٹھہرے

آیت 1318:13
پارہ 15•صفحہ 266

نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَيۡكَ نَبَاَهُمۡ بِالۡحَـقِّ​ؕ اِنَّهُمۡ فِتۡيَةٌ اٰمَنُوۡا بِرَبِّهِمۡ وَزِدۡنٰهُمۡ هُدًى​ۖ‏

ہم بیان کرتے ہیں تم پر ان کی خبریں برحق، بیشک وہ چند جوان تھے جو ایمان لے آئے تھے اپنے رب پر، اور ہم نے زیادہ کر دیں ان کی ہدایت

آیت 1418:14
پارہ 15•صفحہ 266

وَّرَبَطۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اِذۡ قَامُوۡا فَقَالُوۡا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَنۡ نَّدۡعُوَا۫ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِلٰهًـا​ لَّـقَدۡ قُلۡنَاۤ اِذًا شَطَطًا‏

اور ہم نے مربوط (یعنی مضبوط) رکھا ان کے دلوں کو، جب وہ کھڑے ہوئے اور کہا اے ہمارے رب! تو ہی رب ہے آسمانوں اور زمین کا، ہم ہرگز نہ پکاریں گے اسکے سوا کسی معبود کو (اگر ایسا کیا) تو ہم غلط بات کہیں گے

آیت 1518:15
پارہ 15•صفحہ 266

هٰٓؤُلَاۤءِ قَوۡمُنَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً​ ؕ لَوۡ لَا يَاۡتُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ بِسُلۡطٰنٍۢ بَيِّنٍ​ ؕ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ؕ‏

یہ ہماری قوم ہے انہوں نے بنا لئے ہیں اللہ کے سوا اور معبود، کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی کھلی دلیل، تو اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو گھڑے اللہ پر جھوٹ

آیت 1618:16
پارہ 15•صفحہ 266

وَاِذِ اعۡتَزَلۡـتُمُوۡهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰهَ فَاۡوٗۤا اِلَى الۡـكَهۡفِ يَنۡشُرۡ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَيُهَيِّئۡ لَـكُمۡ مِّنۡ اَمۡرِكُمۡ مِّرۡفَقًا‏

اور جب تم الگ ہو گئے ہو ان سے اور (ان سے بھی) جن کی یہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا، تو پناہ لو غار میں، پھیلا دے گا تم پر تمہارا رب اپنی رحمت، اور آسان کر دے گا تمہارے لئے تمہارے معاملے کو نرمی سے

آیت 1718:17
پارہ 15•صفحہ 266

وَتَرَى الشَّمۡسَ اِذَا طَلَعَتۡ تَّزٰوَرُ عَنۡ كَهۡفِهِمۡ ذَاتَ الۡيَمِيۡنِ وَاِذَا غَرَبَتۡ تَّقۡرِضُهُمۡ ذَاتَ الشِّمَالِ وَهُمۡ فِىۡ فَجۡوَةٍ مِّنۡهُ​ ؕ ذٰ لِكَ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ​ ؕ مَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَهُوَ الۡمُهۡتَدِ ​ۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلۡ فَلَنۡ تَجِدَ لَهٗ وَلِيًّا مُّرۡشِدًا‏

اور (اے نبی) اگر دیکھتے سورج کو جب وہ طلوع ہوتا تھا تو جھک جاتا تھا ان کے (غار کے) دائیں طرف، اور جب غروب ہوتا تھا تو کترا جاتا تھا ان کے بائیں طرف، اور وہ میدان میں تھے اس (غار) کے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے، جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ کر دے تو تم ہرگز نہ پاؤ گے اس کے لئے کوئی ولی یا ہدایت دینے والا

آیت 1818:18
پارہ 15•صفحہ 267

وَ تَحۡسَبُهُمۡ اَيۡقَاظًا وَّهُمۡ رُقُوۡدٌ ​​ۖ وَنُـقَلِّبُهُمۡ ذَاتَ الۡيَمِيۡنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ​​ ۖ وَكَلۡبُهُمۡ بَاسِطٌ ذِرَاعَيۡهِ بِالۡوَصِيۡدِ​ ؕ لَوِ اطَّلَعۡتَ عَلَيۡهِمۡ لَوَلَّيۡتَ مِنۡهُمۡ فِرَارًا وَّلَمُلِئۡتَ مِنۡهُمۡ رُعۡبًا‏

اور (اے نبی اگر تو دیکھتا) تو گمان کرتا انہیں جاگتا ہوا، حالانکہ وہ سو رہے ہیں، اور ہم پلٹتے رہتے ہیں انہیں دائیں اور بائیں طرف، اور ان کا کتا اپنے دونوں بازو پھیلائے ہوئے (بیٹھا) ہے چوکھٹ پر، اگر تم جھانک کر دیکھو انہیں تو پلٹ بھاگو ان سے فرار ہوکر، اور بھر جائے تم پر ان کا رعب

آیت 1918:19
پارہ 15•صفحہ 267

وَكَذٰلِكَ بَعَثۡنٰهُمۡ لِيَتَسَآءَلُوۡا بَيۡنَهُمۡ​ ؕ قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ كَمۡ لَبِثۡتُمۡ ؕ قَالُوۡا لَبِثۡنَا يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ​ ؕ قَالُوۡا رَبُّكُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا لَبِثۡتُمۡ ؕ فَابۡعَثُوۡۤا اَحَدَكُمۡ بِوَرِقِكُمۡ هٰذِهٖۤ اِلَى الۡمَدِيۡنَةِ فَلۡيَنۡظُرۡ اَيُّهَاۤ اَزۡكٰى طَعَامًا فَلۡيَاۡتِكُمۡ بِرِزۡقٍ مِّنۡهُ وَلۡيَتَلَطَّفۡ وَلَا يُشۡعِرَنَّ بِكُمۡ اَحَدًا‏

اور اسی طرح ہم نے اٹھایا انہیں، تاکہ وہ سوال کریں ایک دوسرے سے، کہا ایک کہنے والے نے ان میں سے تم کتنی دیر ٹھہرے، انہوں نے کہا ہم ٹھہرے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ، انہوں نے کہا تمہارا رب خوب جانتا ہے جتنی دیر تم ٹھہرے، تو (اب) بھیجو اپنے میں سے ایک کو اپنا روپیہ دے کر اس شہر میں پھر وہ دیکھے کہ کون سا کھانا پاکیزہ ہے، تو وہ لے آئے تمہارا کھانا وہاں سے، اور انہیں چاہئے کہ ہوشیاری سے جائے، اور نہ محسوس ہو تمہارے بارے میں کسی کو

آیت 2018:20
پارہ 15•صفحہ 267

اِنَّهُمۡ اِنۡ يَّظۡهَرُوۡا عَلَيۡكُمۡ يَرۡجُمُوۡكُمۡ اَوۡ يُعِيۡدُوۡكُمۡ فِىۡ مِلَّتِهِمۡ وَلَنۡ تُفۡلِحُوۡۤا اِذًا اَبَدًا‏

بیشک اگر وہ غلبہ پا جائیں گے تم پر تو تمہیں سنگسار کر دیں گے (پتھر مارکر) یا وہ لوٹالیں گے تمہیں اپنی ملت میں، پھر تم ہرگز فلاح نہ پاسکو گے کبھی بھی

آیت 2118:21
پارہ 15•صفحہ 267

وَكَذٰلِكَ اَعۡثَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ لِيَـعۡلَمُوۡۤا اَنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّاَنَّ السَّاعَةَ لَا رَيۡبَ فِيۡهَا ​ۚ اِذۡ يَتَـنَازَعُوۡنَ بَيۡنَهُمۡ اَمۡرَهُمۡ​ فَقَالُوۡا ابۡنُوۡا عَلَيۡهِمۡ بُنۡيَانًـا ​ ؕ رَبُّهُمۡ اَعۡلَمُ بِهِمۡ​ؕ قَالَ الَّذِيۡنَ غَلَبُوۡا عَلٰٓى اَمۡرِهِمۡ لَـنَـتَّخِذَنَّ عَلَيۡهِمۡ مَّسۡجِدًا‏

اور اسی طرح ہم نے ظاہر کر دی ان کی خبر تاکہ (لوگ) جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے (کہ مرنے کے بعد جینا ہے) اور بیشک قیامت میں کوئی شک نہیں پھر جھگڑنے لگے لوگ آپس میں ان کے معاملے میں، تو انہوں نے کہا بنا دو ان پر ایک عمارت، ان کا رب خوب جانتا ہے انہیں، کہا ان لوگوں نے جو غلبہ رکھتے تھے اپنے معاملے میں (وقت کے بادشاہ یا وزیروں نے) کہ ہم ضرور بنائیں گے ان پر ایک مسجد

آیت 2218:22
پارہ 15•صفحہ 267

سَيَـقُوۡلُوۡنَ ثَلٰثَةٌ رَّابِعُهُمۡ كَلۡبُهُمۡ​ۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ خَمۡسَةٌ سَادِسُهُمۡ كَلۡبُهُمۡ رَجۡمًۢا بِالۡغَيۡبِ​ۚ وَيَقُوۡلُوۡنَ سَبۡعَةٌ وَّثَامِنُهُمۡ كَلۡبُهُمۡ​ؕ قُلْ رَّبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِعِدَّتِهِمۡ مَّا يَعۡلَمُهُمۡ اِلَّا قَلِيۡلٌ  فَلَا تُمَارِ فِيۡهِمۡ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا وَّلَا تَسۡتَفۡتِ فِيۡهِمۡ مِّنۡهُمۡ اَحَدًا‏

جلد ہی کہیں گے (اہل کتاب کہ) وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا ہے، اور بعض کہیں گے پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے بن دیکھے تیر ماریں گے، اور بعض کہیں گے سات ہیں آٹھواں ان کا کتا ہے کہہ دو میرا رب خوب جانتا ہے ان کی تعداد انہیں تھوڑے ہی لوگ جانتے ہیں (جیسے ان کے زمانے اور گھرانے کے لوگ) تو تم نہ جھگڑو ان کے بارے میں مگر سرسری اور نہ پوچھو ان (یہود) میں کسی سے ان (اصحاب کہف) کے بارے میں

آیت 2318:23
پارہ 15•صفحہ 267

وَلَا تَقُوۡلَنَّ لِشَاىۡءٍ اِنِّىۡ فَاعِلٌ ذٰ لِكَ غَدًا ۙ‏

اور ہرگز نہ کہو کسی چیز کے متعلق کہ میں کروں گا اسے کل

آیت 2418:24
پارہ 15•صفحہ 268

اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ​ وَاذۡكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِيۡتَ وَقُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّهۡدِيَنِ رَبِّىۡ لِاَقۡرَبَ مِنۡ هٰذَا رَشَدًا‏

مگر یہ کہ ان شاء اللہ کہہ لیا کرو اور یاد کر لیا کرو اپنے رب کو جب تم بھول جاؤ، اور کہو امید ہے رہنمائی کرے گا مجھے میرا رب ایسی ہدایت کی کہ زیادہ قریب تر ہو اس ہدایت سے بھی

آیت 2518:25
پارہ 15•صفحہ 268

وَلَبِثُوۡا فِىۡ كَهۡفِهِمۡ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِيۡنَ وَازۡدَادُوۡا تِسۡعًا‏

اور (اصحاب کہف) ٹھہرے اپنے غار میں تین سو سال اور زیادہ نو سال (تین سو نو سال)

آیت 2618:26
پارہ 15•صفحہ 268

قُلِ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا لَبِثُوۡا​ ۚ لَهٗ غَيۡبُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ ؕ اَبۡصِرۡ بِهٖ وَاَسۡمِعۡ​ ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا يُشۡرِكُ فِىۡ حُكۡمِهٖۤ اَحَدًا‏

(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) کہہ دو اللہ بہتر جانتا ہے جتنی مدت وہ ٹھہرے، اسی کو ہے غیب کا علم تمام آسمانوں اور زمین کا، کیا ہی بہتر وہ دیکھنے اور سننے والا ہے، اور نہیں ہے ان کے لئے اللہ کے سوا کوئی مددگار، اور وہ (اللہ) نہیں شریک ٹھہراتا اپنے حکم میں کسی کو

آیت 2718:27
پارہ 15•صفحہ 268

وَاتۡلُ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنۡ كِتَابِ رَبِّكَ ​ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ​ ۚ وَلَنۡ تَجِدَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مُلۡتَحَدًا‏

اور تلاوت کرو جو وحی کی گئی ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی کتاب سے، نہیں ہے کوئی بدلنے والا اس کے کلمے کو، اور تم ہرگز نہ پاؤ گے اس کے سوا کوئی پناہ

آیت 2818:28
پارہ 15•صفحہ 268

وَاصۡبِرۡ نَـفۡسَكَ مَعَ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَدٰوةِ وَالۡعَشِىِّ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَهٗ​ وَلَا تَعۡدُ عَيۡنٰكَ عَنۡهُمۡ​ ۚ تُرِيۡدُ زِيۡنَةَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ۚ وَ لَا تُطِعۡ مَنۡ اَغۡفَلۡنَا قَلۡبَهٗ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ وَكَانَ اَمۡرُهٗ فُرُطًا‏

اور (اے نبی) جمائے رکھیں اپنے آپ کو ان (غریب صحابہ رضی اللہ عنہم) کے ساتھ جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام، وہ چاہتے ہیں اسکی رضاء، اور تم نہ پھیرو اپنی آنکھوں کو ان (غریبوں) سے کہ چاہنے لگو زینت (کہ سردار مسلمان ہوں دین کو فائدہ ہو) دنیوی زندگی کی، اور نہ اتباع کرو اس (امیہ بن خلف) کی جس کے دل کو ہم نے غافل کر دیا ہے اپنی یاد سے، اور اس نے اتباع کی ہے اپنی خواہش کی، اور اسکا معاملہ حد سے گزرا ہوا ہے

آیت 2918:29
پارہ 15•صفحہ 268

وَقُلِ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ​ فَمَنۡ شَآءَ فَلۡيُؤۡمِنۡ وَّمَنۡ شَآءَ فَلۡيَكۡفُرۡ ​ۙاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِيۡنَ نَارًا ۙ اَحَاطَ بِهِمۡ سُرَادِقُهَا​ ؕ وَاِنۡ يَّسۡتَغِيۡثُوۡا يُغَاثُوۡا بِمَآءٍ كَالۡمُهۡلِ يَشۡوِى الۡوُجُوۡهَ​ؕ بِئۡسَ الشَّرَابُ وَسَآءَتۡ مُرۡتَفَقًا‏

اور کہو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے، بیشک ہم نے تیار کر رکھی ہے ظالموں کے لئے آگ، گھیر لیں گی انہیں اس کی قناتیں، اور اگر وہ مدد مانگیں گے تو مدد دی جائے گی اس پانی سے جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو گا، جھلسا دے گا (ان کے) چہروں کو، کیا ہی برا پینا ہو گا، اور کیا ہی بری جگہ ہو گی

آیت 3018:30
پارہ 15•صفحہ 268

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِيۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا​ ۚ‏

(ان جہنمیوں کے علاوہ) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ہم ضائع نہیں کریں گے اس کا اجر جس نے اچھے عمل کئے

آیت 3118:31
پارہ 15•صفحہ 268

اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمُ الۡاَنۡهٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيۡهَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَهَبٍ وَّ يَلۡبَسُوۡنَ ثِيَابًا خُضۡرًا مِّنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَّكِــِٕيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ​ؕ نِعۡمَ الثَّوَابُ ؕ وَحَسُنَتۡ مُرۡتَفَقًا‏

پہنائے جائیں گے انہیں ان (نعمت والی جنتوں) میں سونے کے کنگن، اور وہ پہنیں گے سبز لباس باریک اور موٹے ریشم کا ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے ان میں مسندوں پر، کیا ہی بہتر بدلہ ہے، اور کیا ہی اچھی جگہ ہے (اللہ کے بندوں کیلئے)

آیت 3218:32
پارہ 15•صفحہ 269

وَاضۡرِبۡ لَهُمۡ مَّثَلًا رَّجُلَيۡنِ جَعَلۡنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَيۡنِ مِنۡ اَعۡنَابٍ وَّحَفَفۡنٰهُمَا بِنَخۡلٍ وَّجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمَا زَرۡعًا ؕ‏

اور بیان کرو ان کے سامنے مثال دو لوگوں کی، ان دونوں میں سے ایک کو ہم نے دو باغ دئے تھے انگور کے، اور ہم نے گھیر رکھا تھا ان دونوں باغوں کو کھجور کے درختوں سے، اور ہم نے لگا رکھی تھی ان دونوں کے درمیان بھی کھیتی

آیت 3318:33
پارہ 15•صفحہ 269

كِلۡتَا الۡجَـنَّتَيۡنِ اٰتَتۡ اُكُلَهَا وَلَمۡ تَظۡلِمۡ مِّنۡهُ شَيۡــًٔـا​ ۙ وَّفَجَّرۡنَا خِلٰـلَهُمَا نَهَرًا ۙ‏

دونوں باغوں میں پھل آئے اور اس میں کچھ بھی کمی نہیں ہوئی، اور ہم نے جاری کی تھی ایک نہر بھی ان دونوں کے درمیان

آیت 3418:34
پارہ 15•صفحہ 269

وَكَانَ لَهٗ ثَمَرٌ​ ۚ فَقَالَ لِصَاحِبِهٖ وَهُوَ يُحَاوِرُهٗۤ اَنَا اَكۡثَرُ مِنۡكَ مَالًا وَّاَعَزُّ نَفَرًا‏

اور آیا اس پر پھل، تو کہا اس نے اپنے ساتھی سے باتیں کرتے ہوئے، کہ میں زیادہ ہوں تجھ سے مال میں، اور زیادہ معزز ہوں تعداد میں

آیت 3518:35
پارہ 15•صفحہ 269

وَدَخَلَ جَنَّتَهٗ وَهُوَ ظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ​ ۚ قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنۡ تَبِيۡدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًا ۙ‏

اور وہ داخل ہوا اپنے باغ میں ظلم کرتا ہوا اپنی جان پر (تکبر میں) کہا میرا گمان نہیں کہ برباد ہو گا یہ (باغ) کبھی بھی

آیت 3618:36
پارہ 15•صفحہ 269

وَّمَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآٮِٕمَةً  ۙ وَّلَٮِٕنۡ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّىۡ لَاَجِدَنَّ خَيۡرًا مِّنۡهَا مُنۡقَلَبًا‏

اور میرا گمان نہیں کہ قیامت قائم ہونے والی ہے، اور اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو میں ضرور پاؤں گا اس سے بھی بہتر جگہ (وہاں)

آیت 3718:37
پارہ 15•صفحہ 269

قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَهُوَ يُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرۡتَ بِالَّذِىۡ خَلَقَكَ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ ثُمَّ سَوّٰٮكَ رَجُلًاؕ‏

کہا اس سے اس کے (دوسرے) ساتھی نے باتیں کرتا ہوا، کہ کیا تو انکار کرتا ہے اس (ذات) کا جس نے پیدا کیا تجھے مٹی سے پھر نطفہ سے پھر درست کیا تجھے ایک آدمی بناکر

آیت 3818:38
پارہ 15•صفحہ 269

لّٰـكِنَّا۟ هُوَ اللّٰهُ رَبِّىۡ وَلَاۤ اُشۡرِكُ بِرَبِّىۡۤ اَحَدًا‏

لیکن وہ اللہ ہی میرا رب ہے اور میں نہیں شریک ٹھہراتا اپنے رب کے ساتھ کسی کو

آیت 3918:39
پارہ 15•صفحہ 269

وَلَوۡلَاۤ اِذۡ دَخَلۡتَ جَنَّتَكَ قُلۡتَ مَا شَآءَ اللّٰهُ ۙ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ​ ۚ اِنۡ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنۡكَ مَالًا وَّوَلَدًا​ ۚ‏

اور کیوں نہیں جب تو داخل ہوا اپنے باغ میں تو کہا جو چاہے اللہ وہی ہوتا ہے اور کوئی طاقت نہیں اللہ کے سوا، اگر تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں کم ہوں تجھ سے مال اور اولاد میں

آیت 4018:40
پارہ 15•صفحہ 269

فَعَسٰى رَبِّىۡۤ اَنۡ يُّؤۡتِيَنِ خَيۡرًا مِّنۡ جَنَّتِكَ وَيُرۡسِلَ عَلَيۡهَا حُسۡبَانًا مِّنَ السَّمَآءِ فَتُصۡبِحَ صَعِيۡدًا زَلَـقًا ۙ‏

(اگر چاہے) تو ممکن ہے میرا رب عطا کرے مجھے تیرے باغ سے بہتر، اور بھیج دے اس (تیرے باغ) پر آفت آسمان سے، پھر وہ ہوجائے چٹیل میدان

آیت 4118:41
پارہ 15•صفحہ 269

اَوۡ يُصۡبِحَ مَآؤُهَا غَوۡرًا فَلَنۡ تَسۡتَطِيۡعَ لَهٗ طَلَبًا‏

یا ہو جائے اس کا پانی خشک تو تم ہرگز طاقت نہیں رکھتے اس (پانی) کو لوٹانے کی

آیت 4218:42
پارہ 15•صفحہ 269

وَاُحِيۡطَ بِثَمَرِهٖ فَاَصۡبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيۡهِ عَلَىٰ مَاۤ اَنۡفَقَ فِيۡهَا وَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا وَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُشۡرِكۡ بِرَبِّىۡۤ اَحَدًا‏

اور گھیر لیا گیا اس کے پھل کو (آفت کے ذریعے) تو وہ رہ گیا ملتا ہوا اپنے ہاتھوں کو اس پر جو اس نے خرچ کیا تھا اس (باغ) میں، اور وہ (باغ) گر پڑا اپنی چھتریوں پر، اور وہ کہنے لگا ہائے میری تباہی کاش میں شریک نہیں ٹھہراتا اپنے رب کے ساتھ کسی کو

آیت 4318:43
پارہ 15•صفحہ 270

وَلَمۡ تَكُنۡ لَّهٗ فِئَةٌ يَّـنۡصُرُوۡنَهٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَمَا كَانَ مُنۡتَصِرًا ؕ‏

اور نہ ہوئے اس کیلئے کسی جماعت کے لوگ جو اس کی مدد کرتے اللہ کے سوا، اور نہ وہ خود ہی بدلہ لے سکا

آیت 4418:44
پارہ 15•صفحہ 270

هُنَالِكَ الۡوَلَايَةُ لِلّٰهِ الۡحَـقِّ​ؕ هُوَ خَيۡرٌ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ عُقۡبًا‏

یہاں سب اختیار اللہ ہی برحق کا ہے، اسی کا ثواب بہتر ہے، اور اسی کا بدلہ بہتر ہے

آیت 4518:45
پارہ 15•صفحہ 270

وَاضۡرِبۡ لَهُمۡ مَّثَلَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا كَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخۡتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ فَاَصۡبَحَ هَشِيۡمًا تَذۡرُوۡهُ الرِّيٰحُ​ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ مُّقۡتَدِرًا‏

اور بیان کرو ان (کفار مکہ) کے سامنے مثال دنیا کی زندگی کی وہ پانی کی طرح ہے جسے ہم نازل کرتے ہیں آسمان سے، پھر وہ مل جاتا ہے زمین کے نباتات سے (یعنی زمین کی ہریالی سے) پھر وہ ہو جاتا ہے چورہ چورہ، پھر اڑا دیتی ہیں اسے ہوائیں، اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

آیت 4618:46
پارہ 15•صفحہ 270

اَلۡمَالُ وَ الۡبَـنُوۡنَ زِيۡنَةُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ۚ وَالۡبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيۡرٌ عِنۡدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ اَمَلًا‏

مال اور اولاد تو زینت ہیں دنیا کی زندگی کی، اور باقی رہنے والے نیک (اور) بہتر عمل تیرے رب کے پاس ثواب کے اعتبار سے بہتر ہے، اور امید کے اعتبار سے بھی بہتر ہے

آیت 4718:47
پارہ 15•صفحہ 270

وَيَوۡمَ نُسَيِّرُ الۡجِبَالَ و تَرَى الۡاَرۡضَ بَارِزَةً  ۙ وَّحَشَرۡنٰهُمۡ فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡهُمۡ اَحَدًا​ ۚ‏

اور اس دن ہم چلائیں گے پہاڑوں کو اور تو دیکھے گا زمین کو صاف میدان اور ہم جمع کریں گے سب کو اور ہم نہیں چھوڑیں گے ان میں سے کسی کو بھی

آیت 4818:48
پارہ 15•صفحہ 270

وَعُرِضُوۡا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا ؕ لَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا كَمَا خَلَقۡنٰكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ ۢ بَلۡ زَعَمۡتُمۡ اَ لَّنۡ نَّجۡعَلَ لَـكُمۡ مَّوۡعِدًا‏

اور وہ پیش کئے جائیں گے تمہارے رب کے سامنے صف باندھ کر یقیناً تم آگئے ہمارے پاس جیسا ہم نے پیدا کیا تھا تم کو پہلی بار، بلکہ تم نے خیال کیا تھا کہ ہم نہیں مقرر کریں گے تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت

آیت 4918:49
پارہ 15•صفحہ 270

وَوُضِعَ الۡكِتٰبُ فَتَرَى الۡمُجۡرِمِيۡنَ مُشۡفِقِيۡنَ مِمَّا فِيۡهِ وَ يَقُوۡلُوۡنَ يٰوَيۡلَـتَـنَا مَالِ هٰذَا الۡـكِتٰبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيۡرَةً وَّلَا كَبِيۡرَةً اِلَّاۤ اَحۡصٰٮهَا​ ۚ وَوَجَدُوۡا مَا عَمِلُوۡا حَاضِرًا​ ؕ وَ لَا يَظۡلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا‏

اور رکھا جائے گا اعمال نامہ پھر تو دیکھے گا مجرموں کو ڈر رہے ہوں گے جو اس میں ہے اس سے، اور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! کیا ہو گیا ہے اس اعمال نامے کو نہیں چھوڑی اس نے کوئی چھوٹی یا بڑی چیز مگر سب کو شمار کر لیا ہے، اور وہ پائیں گے جو عمل انہوں نے کئے تھے سب حاضر (یعنی موجود) اور نہیں ظلم کرے گا تیرا رب کسی پر

آیت 5018:50
پارہ 15•صفحہ 270

وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ كَانَ مِنَ الۡجِنِّ فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهٖؕ اَفَتَـتَّخِذُوۡنَهٗ وَذُرِّيَّتَهٗۤ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِىۡ وَهُمۡ لَـكُمۡ عَدُوٌّ ؕ بِئۡسَ لِلظّٰلِمِيۡنَ بَدَلًا‏

اور جب ہم نے کہا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو انہوں نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، وہ جنوں میں سے تھا تو نافرمانی کی اس نے اپنے رب کے حکم کی، تو کیا تم بناتے ہو اسے اور اس کی اولاد کو اپنا دوست میرے علاوہ، اور وہ تمہارے دشمن ہیں (یاد رکھو کہ) ظالموں کے لیے کیا ہی برا بدلہ ہے

آیت 5118:51
پارہ 15•صفحہ 271

مَّاۤ اَشۡهَدْتُّهُمۡ خَلۡقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلَا خَلۡقَ اَنۡفُسِهِمۡ وَمَا كُنۡتُ مُتَّخِذَ الۡمُضِلِّيۡنَ عَضُدًا‏

میں نے نہیں بلایا ان (جنوں) کو آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش کے وقت اور نہ خود ان کی پیدائش کے وقت، اور میں نہیں بناتا گمراہوں کو (اپنا) مددگار

آیت 5218:52
پارہ 15•صفحہ 271

وَيَوۡمَ يَقُوۡلُ نَادُوۡا شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهُمۡ وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمۡ مَّوۡبِقًا‏

اور جس دن (اللہ رب العزت) فرمائے گا کہ پکارو میرے شریکوں کو جن پر تم گمان کرتے تھے، تو وہ پکاریں گے انہیں مگر وہ نہیں جواب دیں گے انہیں، اور ہم نے بنادی ہے ان کے درمیان ہلاکت کی جگہ

آیت 5318:53
پارہ 15•صفحہ 271

وَرَاَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ النَّارَ فَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ مُّوَاقِعُوۡهَا وَ لَمۡ يَجِدُوۡا عَنۡهَا مَصۡرِفًا‏

اور (قیامت کے دن) دیکھیں گے مجرمین آگ کو اور گمان کریں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور وہ نہیں پائیں گے اس سے پھرنے کا کوئی راستہ

آیت 5418:54
پارہ 15•صفحہ 271

وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِلنَّاسِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ​ ؕ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ اَكۡثَرَ شَىۡءٍ جَدَلًا‏

اور یقینا ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر ایک (چیز کی) مثال کو، اور انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے (تمام طرح کی مثال کے باوجود)

آیت 5518:55
پارہ 15•صفحہ 271

وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰى وَيَسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ سُنَّةُ الۡاَوَّلِيۡنَ اَوۡ يَاۡتِيَهُمُ الۡعَذَابُ قُبُلًا‏

اور نہیں ہے منع لوگوں کیلئے کہ وہ ایمان لائیں، جب کہ آگئی ان کے پاس ہدایت، اور استغفار کریں اپنے رب سے، مگر یہ کہ آئے ان پے پہلوں جیسا معاملہ، یا آجائے ان پے عذاب سامنے (پھر ایمان لائیں گے؟)

آیت 5618:56
پارہ 15•صفحہ 271

وَمَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ​ ۚ وَيُجَادِلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِـيُدۡحِضُوۡا بِهِ الۡحَـقَّ​ وَاتَّخَذُوۡۤا اٰيٰتِىۡ وَمَاۤ اُنۡذِرُوۡا هُزُوًا‏

اور ہم تو بھیجتے ہیں رسولوں کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر، اور جھگڑا کرتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں ناحق تاکہ وہ نیچا دکھائیں اس (جھگڑے) کے ذریعے حق کو اور انہوں نے بنالیا میری آیتوں کو اور جس (رسالت) سے انہیں ڈرایا گیا اسے بھی مذاق

آیت 5718:57
پارہ 15•صفحہ 271

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ فَاَعۡرَضَ عَنۡهَا وَنَسِىَ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ​ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اَكِنَّةً اَنۡ يَّفۡقَهُوۡهُ وَفِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرًا​ ؕ وَاِنۡ تَدۡعُهُمۡ اِلَى الۡهُدٰى فَلَنۡ يَّهۡتَدُوۡۤا اِذًا اَبَدًا‏

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جسے نصیحت کی جائے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے، تو وہ اعراض کرے اس سے، اور بھول جائے اسے جو کچھ آگے بھیجا اس کے ہاتھوں نے، بیشک ہم نے ڈال دئے ہیں ان کے دلوں پر پردہ کہ وہ نہ سمجھیں اسے، اور ان کے کانوں میں بھی پردہ ہے، اور اگر تم بلاؤ انہیں ہدایت کی طرف تو وہ ہرگز ہدایت نہ پائیں گے کبھی بھی

آیت 5818:58
پارہ 15•صفحہ 271

وَرَبُّكَ الۡغَفُوۡرُ ذُوۡ الرَّحۡمَةِ​ ؕ لَوۡ يُؤَاخِذُهُمۡ بِمَا كَسَبُوۡا لَعَجَّلَ لَهُمُ الۡعَذَابَ​ ؕ بَلْ لَّهُمۡ مَّوۡعِدٌ لَّنۡ يَّجِدُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖ مَوۡٮِٕلًا‏

اور تیرا رب مغفرت کرنے والا رحمت والا ہے، اگر وہ پکڑ کرے ان کی جو کچھ انہوں نے کیا، تو جلد ان پر عذاب بھیج دیتا، بلکہ ان کے لئے ایک وعدہ مقرر ہے، وہ ہرگز نہیں پائیں گے اس کے سوا کوئی پناہ

آیت 5918:59
پارہ 15•صفحہ 271

وَتِلۡكَ الۡقُرٰٓى اَهۡلَكۡنٰهُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا وَجَعَلۡنَا لِمَهۡلِكِهِمۡ مَّوۡعِدًا‏

اور یہ وہ بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا ہے جب انہوں نے ظلم کیا تھا، اور ہم نے مقرر کیا تھا ان کی ہلاکت کا ایک وقت

آیت 6018:60
پارہ 15•صفحہ 271

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِفَتٰٮهُ لَاۤ اَبۡرَحُ حَتّٰۤى اَبۡلُغَ مَجۡمَعَ الۡبَحۡرَيۡنِ اَوۡ اَمۡضِىَ حُقُبًا‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنے جوان (یوشع بن نون) سے کہ میں نہ ہٹوں گا یہاں تک کہ میں پہونچ جاؤں دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ یا میں گزار دوں صدیاں (چلتے ہوئے)

آیت 6118:61
پارہ 15•صفحہ 272

فَلَمَّا بَلَغَا مَجۡمَعَ بَيۡنِهِمَا نَسِيَا حُوۡتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيۡلَهٗ فِى الۡبَحۡرِ سَرَبًا‏

تو جب وہ دونوں پہونچے دو دریاؤں کے جمع ہونے کی جگہ، دونوں بھول گئے اپنی مچھلی کو، تو بنالیا (مچھلی نے) اپنا راستہ دریا میں سرنگ کی طرح

آیت 6218:62
پارہ 15•صفحہ 272

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰٮهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا لَقَدۡ لَقِيۡنَا مِنۡ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا‏

پھر جب وہ دونوں آگے بڑھ گئے، تو کہا اپنے جوان سے کہ لے آؤ ہمارے پاس ہمارا ناشتہ، یقیناً پہونچی ہے ہمیں اس سفر میں تھکاوٹ

آیت 6318:63
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ اَرَءَيۡتَ اِذۡ اَوَيۡنَاۤ اِلَى الصَّخۡرَةِ فَاِنِّىۡ نَسِيۡتُ الۡحُوۡتَ وَ مَاۤ اَنۡسٰٮنِيۡهُ اِلَّا الشَّيۡطٰنُ اَنۡ اَذۡكُرَهٗ​ ​ۚ وَاتَّخَذَ سَبِيۡلَهٗ فِىۡ الۡبَحۡر​ِ ​ۖ عَجَبًا‏

(موسیٰ سے نوجوان خادم نے) کہا کیا آپ نے غور کیا؟ جب ہم نے پناہ لی تھی اس پتھر کے پاس، تو میں بھول گیا مچھلی کو، اور مجھے بھلا دیا شیطان نے کہ اس کا تذکرہ کروں، اور اس (مچھلی) نے بنالیا تھا اپنا راستہ سمندر میں عجیب طرح سے

آیت 6418:64
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ ذٰ لِكَ مَا كُنَّا نَبۡغِ ​​ۖ فَارۡتَدَّا عَلٰٓى اٰثَارِهِمَا قَصَصًا ۙ‏

کہا یہی ہے (وہ جگہ) جو ہم تلاش کر رہے تھے، پھر دونوں پلٹے اپنے قدموں کے نشان کا پیچھا کرتے ہوئے

آیت 6518:65
پارہ 15•صفحہ 272

فَوَجَدَا عَبۡدًا مِّنۡ عِبَادِنَاۤ اٰتَيۡنٰهُ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَعَلَّمۡنٰهُ مِنۡ لَّدُنَّا عِلۡمًا‏

تو ان دونوں نے پایا ایک بندے (خضر) کو ہمارے بندوں میں سے، عطا کی تھی ہم نے اسے رحمت اپنی طرف سے، اور اسے ہم نے سکھایا تھا اپنی طرف سے علم

آیت 6618:66
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ لَهٗ مُوۡسٰى هَلۡ اَتَّبِعُكَ عَلٰٓى اَنۡ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمۡتَ رُشۡدًا‏

کہا اس سے موسیٰ نے کیا میں آپ کی اتباع کر سکتا ہوں اس شرط پر کہ آپ سکھائیں مجھے وہ علم جو ہدایت کا علم آپ کو سکھایا گیا ہے

آیت 6718:67
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ اِنَّكَ لَنۡ تَسۡتَطِيۡعَ مَعِىَ صَبۡرًا‏

کہا آپ ہرگز صبر نہیں کر پائیں گے میرے ساتھ

آیت 6818:68
پارہ 15•صفحہ 272

وَكَيۡفَ تَصۡبِرُ عَلٰى مَا لَمۡ تُحِطۡ بِهٖ خُبۡرًا‏

اور کیسے آپ صبر کریں گے اس امر میں جس کی خبر کا آپ کو احاطہ ہی نہیں

آیت 6918:69
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّلَاۤ اَعۡصِىۡ لَكَ اَمۡرًا‏

(موسیٰ علیہ السلام نے) کہا جلد آپ مجھے پائیں گے ان شاء اللہ صابر (یعنی جمے رہنے والا) اور میں نافرمانی نہیں کروں گا آپکی کسی بات میں

آیت 7018:70
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ فَاِنِ اتَّبَعۡتَنِىۡ فَلَا تَسۡـَٔـلۡنِىۡ عَنۡ شَىۡءٍ حَتّٰٓى اُحۡدِثَ لَـكَ مِنۡهُ ذِكۡرًا‏

کہا تو اگر آپ میرے پیچھے چلنا چاہیں تو سوال نہ کریں مجھ سے کسی چیز کے متعلق یہاں تک کہ میں خود کروں آپ سے اس کا ذکر

آیت 7118:71
پارہ 15•صفحہ 272

فَانْطَلَقَا حَتّٰۤى اِذَا رَكِبَا فِى السَّفِيۡنَةِ خَرَقَهَا​ ؕ قَالَ اَخَرَقۡتَهَا لِتُغۡرِقَ اَهۡلَهَا​ ۚ لَقَدۡ جِئۡتَ شَيۡــًٔـا اِمۡرًا‏

تو چل پڑے دونوں، یہاں تک کہ جب دونوں سوار ہوئے کشتی میں (تو حضرت خضر نے) اسے پھاڑ دیا کہا (موسیٰ نے) کیا آپنے اس لئے پھاڑا ہے اسکو تاکہ غرق ہوجائیں اسکے لوگ، یقیناً آپ نے عجیب کام کیا ہے

آیت 7218:72
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ اِنَّكَ لَنۡ تَسۡتَطِيۡعَ مَعِىَ صَبۡرًا‏

کہا کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ طاقت نہیں رکھ سکیں گے میرے ساتھ صبر کی

آیت 7318:73
پارہ 15•صفحہ 272

قَالَ لَا تُؤَاخِذۡنِىۡ بِمَا نَسِيۡتُ وَلَا تُرۡهِقۡنِىۡ مِنۡ اَمۡرِىۡ عُسۡرًا‏

کہا آپ میرا مؤاخذہ نہ کیجئے میرے بھول جانے پر، اور نہ ڈالئے مجھ پر میرے معاملے میں سختی

آیت 7418:74
پارہ 15•صفحہ 272

فَانْطَلَقَاحَتّٰۤى اِذَا لَقِيَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗ ۙ قَالَ اَقَتَلۡتَ نَـفۡسًا زَكِيَّةً ۢ بِغَيۡرِ نَـفۡسٍ ؕ لَـقَدۡ جِئۡتَ شَيۡــًٔـا نُّـكۡرًا‏

پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی ایک لڑکے سے، تو (حضرت خضر نے) قتل کر دیا اسے، کہا (موسیٰ نے) کیا آپ نے ایک پاکیزہ جان کا قتل کیا ہے بغیر کسی وجہ کے، یقیناً آپ نے ناپسندیدہ کام کیا ہے

آیت 7518:75
پارہ 16•صفحہ 273

قَالَ اَ لَمۡ اَ قُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنۡ تَسۡتَطِيۡعَ مَعِىَ صَبۡرًا‏

کہا کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکیں گے

آیت 7618:76
پارہ 16•صفحہ 273

قَالَ اِنۡ سَاَ لۡـتُكَ عَنۡ شَىۡءٍۢ بَعۡدَهَا فَلَا تُصٰحِبۡنِىۡ​ ۚ قَدۡ بَلَـغۡتَ مِنۡ لَّدُنِّىۡ عُذۡرًا‏

کہا اگر میں سوال کروں آپ سے کسی چیز کے متعلق اس کے بعد تو آپ مجھے نہ رکھیں اپنے ساتھ، تو آپ پہونچ جائیں گے میری طرف سے عذر کو

آیت 7718:77
پارہ 16•صفحہ 273

فَانْطَلَقَا حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَيَاۤ اَهۡلَ قَرۡيَةِ  ۨاسۡتَطۡعَمَاۤ اَهۡلَهَا فَاَبَوۡا اَنۡ يُّضَيِّفُوۡهُمَا فَوَجَدَا فِيۡهَا جِدَارًا يُّرِيۡدُ اَنۡ يَّـنۡقَضَّ فَاَقَامَهٗ​ ؕ قَالَ لَوۡ شِئۡتَ لَـتَّخَذۡتَ عَلَيۡهِ اَجۡرًا‏

پھر دونوں چل پڑے، یہاں تک کہ وہ دونوں آئے ایک گاؤں والوں کے پاس، ان دونوں نے کھانا مانگا وہاں کے لوگوں سے، تو انہوں نے انکار کر دیا ان دونوں کی ضیافت سے، پھر ان دونوں نے پائی وہاں ایک دیوار جو گرنے والی تھی ان دونوں نے کھڑی کر دی اسے، کہا اگر آپ چاہتے تو اس (کام) پر کوئی اجرت لے لیتے

آیت 7818:78
پارہ 16•صفحہ 273

قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنِكَ​​ ۚ سَاُنَـبِّئُكَ بِتَاۡوِيۡلِ مَا لَمۡ تَسۡتَطِعْ عَّلَيۡهِ صَبۡرًا‏

کہا اب جدائی کا وقت آگیا میرے اور آپ کے درمیان جلد ہی میں بتاؤں گا آپ کو وہ تاویل (یعنی راز) جن پر آپ صبر نہ کر سکے

آیت 7918:79
پارہ 16•صفحہ 273

اَمَّا السَّفِيۡنَةُ فَكَانَتۡ لِمَسٰكِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ فِى الۡبَحۡرِ فَاَرَدْتُّ اَنۡ اَعِيۡبَهَا وَكَانَ وَرَآءَهُمۡ مَّلِكٌ يَّاۡخُذُ كُلَّ سَفِيۡنَةٍ غَصۡبًا‏

تو جہاں تک کشتی کا تعلق ہے تو وہ چند مسکینوں کی تھی جو کام کرتے ہیں دریا میں، تو میں نے ارادہ کیا کہ اسے عیب دار کر دوں اور (یہ اس لئے کہ) ان کے آگے ایک بادشاہ تھا جو لے لیا کرتا تھا ہر ایک کشتی کو زبردستی

آیت 8018:80
پارہ 16•صفحہ 273

وَاَمَّا الۡغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤۡمِنَيۡنِ فَخَشِيۡنَاۤ اَنۡ يُّرۡهِقَهُمَا طُغۡيَانًا وَّكُفۡرًا​ۚ‏

اور جہاں تک لڑکے کا تعلق ہے تو اس کے ماں باپ مؤمن تھے، تو ہمیں ڈر ہوا کہ یہ چڑھائی کرے گا ان دونوں پر سرکشی اور کفر میں

آیت 8118:81
پارہ 16•صفحہ 273

فَاَرَدۡنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيۡرًا مِّنۡهُ زَكٰوةً وَّاَقۡرَبَ رُحۡمًا‏

پھر ہم نے چاہا کہ بدلے میں دے ان دونوں کو ان دونوں کا رب اس سے بہتر پاکیزہ (اولاد) اور وہ محبت میں اس سے بڑھ کر ہو

آیت 8218:82
پارہ 16•صفحہ 273

وَاَمَّا الۡجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَيۡنِ يَتِيۡمَيۡنِ فِى الۡمَدِيۡنَةِ وَكَانَ تَحۡتَهٗ كَنۡزٌ لَّهُمَا وَكَانَ اَبُوۡهُمَا صَالِحًـا ۚ فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنۡ يَّبۡلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَيَسۡتَخۡرِجَا كَنۡزَهُمَا ۖ رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ​​ ۚ وَمَا فَعَلۡتُهٗ عَنۡ اَمۡرِىۡ​ ؕ ذٰ لِكَ تَاۡوِيۡلُ مَا لَمۡ تَسۡطِعْ عَّلَيۡهِ صَبۡرًا ؕ‏

اور جہاں تک دیوار کا تعلق ہے تو وہ دو یتیم بچوں کی تھی اس شہر کے (یہ شہر ایلہ ہے ملک اسرائیل میں) اور اس کے نیچے ان دونوں کا خزانہ تھا، اور ان دونوں کا باپ نیک آدمی تھا تو چاہا آپ کے رب نے کہ جب وہ دونوں پہنچے اپنی جوانی کو تو نکال لیں اپنا خزانہ آپ کے رب کی رحمت کیوجہ سے، اور میں نے نہیں کیا اسے اپنی مرضی سے، یہ تاویل (یعنی حقیقت) ہے اس کی جس پر (اے موسیٰ!) آپ نہ کرسکے صبر

آیت 8318:83
پارہ 16•صفحہ 273

وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنۡ ذِى الۡقَرۡنَيۡنِ​ ؕ قُلۡ سَاَ تۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡهُ ذِكۡرًا ؕ‏

اور (کفار) سوال کرتے ہیں آپ سے ذوالقرنین کے بارے میں آپ کہہ دیجئے عنقریب میں بتاؤں گا تمہیں اس کا تذکرہ

آیت 8418:84
پارہ 16•صفحہ 273

اِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِى الۡاَرۡضِ وَاٰتَيۡنٰهُ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ سَبَبًا ۙ‏

ہم نے بسایا تھا اسے اور ہم نے عطا کئے تھے اسے ہر طرح کے اسباب

آیت 8518:85
پارہ 16•صفحہ 274

فَاَ تۡبَعَ سَبَبًا‏

تو وہ پیچھے لگا ایک سفر کے

آیت 8618:86
پارہ 16•صفحہ 274

حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ مَغۡرِبَ الشَّمۡسِ وَجَدَهَا تَغۡرُبُ فِىۡ عَيۡنٍ حَمِئَةٍ وَّوَجَدَ عِنۡدَهَا قَوۡمًا ؕ ​قُلۡنَا يٰذَا الۡقَرۡنَيۡنِ اِمَّاۤ اَنۡ تُعَذِّبَ وَاِمَّاۤ اَنۡ تَتَّخِذَ فِيۡهِمۡ حُسۡنًا‏

یہاں تک کہ جب وہ پہونچا سورج غروب ہونے کی جگہ تو پایا اسے غروب ہوتا ہوا ایک گرم چشمے میں (یعنی دلدل میں) اور اس نے پایا اس (دلدل) کے پاس ایک قوم کو، ہم نے کہا اے ذوالقرنین! یا انہیں سزا دو اور یا ان کے ساتھ تم نیک سلوک کرو (تمہیں اختیار ہے)

آیت 8718:87
پارہ 16•صفحہ 274

قَالَ اَمَّا مَنۡ ظَلَمَ فَسَوۡفَ نُعَذِّبُهٗ ثُمَّ يُرَدُّ اِلٰى رَبِّهٖ فَيُعَذِّبُهٗ عَذَابًا نُّكۡرًا‏

کہا جوان میں ظلم کرے گا تو ہم جلد سزا دیں گے اسے، پھر وہ لوٹایا جائے گا اپنے رب کی طرف، پھر وہ اسے ناپسندیدہ عذاب دے گا

آیت 8818:88
پارہ 16•صفحہ 274

وَاَمَّا مَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَهٗ جَزَآءَ  ۨالۡحُسۡنٰى​ ۚ وَسَنَقُوۡلُ لَهٗ مِنۡ اَمۡرِنَا يُسۡرًا ؕ‏

اور جہاں تک تعلق ہے اس کا جو ایمان لائے گا اور عمل کرے گا نیک تو اسے بہتر بدلہ ملے گا، اور ہم بھی حکم دیں گے اسے اپنے (دین کے) معاملے میں آسان

آیت 8918:89
پارہ 16•صفحہ 274

ثُمَّ اَتۡبَعَ سَبَبًا‏

پھر وہ پیچھے لگا ایک اور سفر کے

آیت 9018:90
پارہ 16•صفحہ 274

حَتّٰٓى اِذَابَلَغَ مَطۡلِعَ الشَّمۡسِ وَجَدَهَا تَطۡلُعُ عَلٰى قَوۡمٍ لَّمۡ نَجۡعَلْ لَّهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهَا سِتۡرًا ۙ‏

یہاں تک کہ جب وہ پہونچا سورج طلوع ہونے کی جگہ، تو اس نے پایا سورج کو طلوع ہوتا ہوا ایک ایسی قوم پر کہ نہیں بنایا تھا ہم نے جس کے لئے کوئی پردہ (سورج سے بچنے کیلئے)

آیت 9118:91
پارہ 16•صفحہ 274

كَذٰلِكَؕ وَقَدۡ اَحَطۡنَا بِمَا لَدَيۡهِ خُبۡرًا‏

اسی طرح ہے، اور یقیناً ہم نے احاطہ کیا اس کے سامنے کی خبر کا

آیت 9218:92
پارہ 16•صفحہ 274

ثُمَّ اَتۡبَعَ سَبَبًا‏

پھر وہ پیچھے لگا ایک اور سفر کے

آیت 9318:93
پارہ 16•صفحہ 274

حَتّٰٓى اِذَا بَلَغَ بَيۡنَ السَّدَّيۡنِ وَجَدَ مِنۡ دُوۡنِهِمَا قَوۡمًا ۙ لَّا يَكَادُوۡنَ يَفۡقَهُوۡنَ قَوۡلًا‏

یہاں تک کہ جب وہ پہونچا دو پہاڑوں کے درمیان تو پایا ان دونوں (پہاڑوں کے) پیچھے ایک قوم کو، جن کے لوگ قریب بھی نہ تھے سمجھنے کے کسی بات کو

آیت 9418:94
پارہ 16•صفحہ 274

قَالُوۡا يٰذَا الۡقَرۡنَيۡنِ اِنَّ يَاۡجُوۡجَ وَمَاۡجُوۡجَ مُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ فَهَلۡ نَجۡعَلُ لَكَ خَرۡجًا عَلٰٓى اَنۡ تَجۡعَلَ بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَهُمۡ سَدًّا‏

انہوں نے کہا کہ اے ذوالقرنین! بے شک یاجوج اور ماجوج فساد کرتے ہیں اس زمین پر، تو کیا ہم مقرر کر دیں آپ کیلئے خراج (یعنی ٹیکس) اس شرط پر کہ آپ بنا دیں ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار

آیت 9518:95
پارہ 16•صفحہ 274

قَالَ مَا مَكَّنِّىۡ فِيۡهِ رَبِّىۡ خَيۡرٌ فَاَعِيۡنُوۡنِىۡ بِقُوَّةٍ اَجۡعَلۡ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ رَدۡمًا ۙ‏

کہا جو عطا کیا ہے مجھے میرے رب نے وہ بہتر ہے (کافی ہے) تو تم اعانت (یعنی مدد) کرو میری طاقت سے، کہ میں بنا دوں تمہارے اور ان کے درمیان ایک دیوار

آیت 9618:96
پارہ 16•صفحہ 274

اٰتُوۡنِىۡ زُبَرَ الۡحَدِيۡدِ​ ؕ حَتّٰٓى اِذَا سَاوٰى بَيۡنَ الصَّدَفَيۡنِ قَالَ انْـفُخُوۡا​ ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا ۙ قَالَ اٰتُوۡنِىۡۤ اُفۡرِغۡ عَلَيۡهِ قِطۡرًا ؕ‏

لاؤ میرے پاس تختیاں لوہے کی، یہاں تک کہ جب برابر کر دیا دونوں پہاڑوں کے درمیان کو تو کہا کہ دھونکو، یہاں تک کہ جب بنا دیا اسے آگ تو کہا لاؤ میرے پاس تاکہ میں ڈال دوں اس پر تانبا

آیت 9718:97
پارہ 16•صفحہ 274

فَمَا اسۡطَاعُوۡۤا اَنۡ يَّظۡهَرُوۡهُ وَمَا اسۡتَطَاعُوۡا لَهٗ نَـقۡبًا‏

تو وہ اب طاقت نہیں پائیں گے کہ ظاہر ہوسکیں اس سے، اور طاقت نہیں پائیں گے کہ نقب (یعنی کوئی سوراخ) لگاسکیں

آیت 9818:98
پارہ 16•صفحہ 275

قَالَ هٰذَا رَحۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّىۡ​ ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ رَبِّىۡ جَعَلَهٗ دَكَّآءَ​ ۚ وَكَانَ وَعۡدُ رَبِّىۡ حَقًّا ؕ‏

کہا یہ میرے رب کی رحمت ہے پھر جب آئے گا میرے رب کا وعدہ تو بنادے گا اسے ریزہ ریزہ، اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے

آیت 9918:99
پارہ 16•صفحہ 275

وَتَرَكۡنَا بَعۡضَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّمُوۡجُ فِىۡ بَعۡضٍ​ وَّنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَجَمَعۡنٰهُمۡ جَمۡعًا ۙ‏

اور ہم چھوڑ دیں گے ان میں کے ایک دوسرے کو اس دن گھس جائیں گے ایک دوسرے میں اور پھونکا جائے گا صور میں، پھر ہم جمع کریں گے ان سب کو

آیت 10018:100
پارہ 16•صفحہ 275

وَّعَرَضۡنَا جَهَـنَّمَ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ عَرۡضَا ۙ‏

اور ہم پیش کریں گے جہنم کو اس دن کافروں کے سامنے

آیت 10118:101
پارہ 16•صفحہ 275

اۨلَّذِيۡنَ كَانَتۡ اَعۡيُنُهُمۡ فِىۡ غِطَآءٍ عَنۡ ذِكۡرِىۡ وَكَانُوۡا لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ سَمۡعًا‏

(یہ وہ لوگ ہوں گے) جن کی آنکھوں پر پردہ پڑا تھا ہماری یاد سے، اور وہ سن نہیں سکتے تھے (حق بات)

آیت 10218:102
پارہ 16•صفحہ 275

اَفَحَسِبَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنۡ يَّتَّخِذُوۡا عِبَادِىۡ مِنۡ دُوۡنِىۡۤ اَوۡلِيَآءَ​ ؕ اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا جَهَـنَّمَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ نُزُلًا‏

تو کیا گمان کرتے ہیں کافر کہ بنا لیں گے میرے بندوں کو میرے علاوہ اپنا کارساز (یعنی دوست) بے شک ہم نے تیار کر رکھا ہے جہنم کو کافروں کی مہمانی کیلئے

آیت 10318:103
پارہ 16•صفحہ 275

قُلۡ هَلۡ نُـنَبِّئُكُمۡ بِالۡاَخۡسَرِيۡنَ اَعۡمَالًا ؕ‏

کہہ دو کیا میں بتاؤں تمہیں خاسرین کے اعمال کے بارے میں

آیت 10418:104
پارہ 16•صفحہ 275

اَ لَّذِيۡنَ ضَلَّ سَعۡيُهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَهُمۡ يَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ يُحۡسِنُوۡنَ صُنۡعًا‏

جن کی ضائع ہو گئی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں، اور وہ گمان کرتے ہیں کہ بے شک وہ اچھے کام کر رہے ہیں

آیت 10518:105
پارہ 16•صفحہ 275

اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ وَلِقَآٮِٕهٖ فَحَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فَلَا نُقِيۡمُ لَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَزۡنًـا‏

یہ وہی ہیں جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کی آیتوں کا اور اس کی ملاقات کا، تو ضائع ہو گئے ان کے اعمال، تو ہم نہیں قائم کریں گے ان کے لئے قیامت کے دن کوئی وزن

آیت 10618:106
پارہ 16•صفحہ 275

ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمۡ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوۡا وَاتَّخَذُوۡۤا اٰيٰتِىۡ وَرُسُلِىۡ هُزُوًا‏

یہ سزا ہے ان کی جہنم ان کے کفر کی وجہ سے، اور انہوں نے بنایا تھا میری آیتوں اور میرے رسولوں کا مذاق

آیت 10718:107
پارہ 16•صفحہ 275

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتۡ لَهُمۡ جَنّٰتُ الۡفِرۡدَوۡسِ نُزُلًا ۙ‏

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے فردوس کے باغ ہوں گے ان کی مہمانی کے لئے

آیت 10818:108
پارہ 16•صفحہ 275

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا لَا يَـبۡغُوۡنَ عَنۡهَا حِوَلًا‏

ہمیشہ رہیں گے ان میں وہ نہ چاہیں گے اسے بدلنا

آیت 10918:109
پارہ 16•صفحہ 275

قُلْ لَّوۡ كَانَ الۡبَحۡرُ مِدَادًا لِّـكَلِمٰتِ رَبِّىۡ لَـنَفِدَ الۡبَحۡرُ قَبۡلَ اَنۡ تَـنۡفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّىۡ وَلَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِهٖ مَدَدًا‏

کہہ دو اگر ہو جائے سمندر مددگار (روشنائی بن کر) میرے رب کے کلمات لکھنے کے لئے، تو ختم ہو جائیں گے سمندر میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے اور اگرچہ لے آئیں ہم اس جیسا سمندر مدد کیلئے

آیت 11018:110
پارہ 16•صفحہ 275

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ يُوۡحٰٓى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ​  ۚ فَمَنۡ كَانَ يَرۡجُوۡالِقَآءَ رَبِّهٖ فَلۡيَـعۡمَلۡ عَمَلًا صَالِحًـاوَّلَايُشۡرِكۡ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا‏

کہہ دو کہ میں بشر ہوں تمہاری طرح، وحی کی جاتی ہے میری طرف، کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو جو کوئی امید رکھے اپنے رب کی ملاقات کی تو اسے چاہئے کہ عمل صالح کرے، اور نہ شریک ٹھہرائے اپنے رب کی عبادت میں کسی کو