قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ
بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ
بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ صَلَاتِهِمۡ خَاشِعُوۡنَ ۙ
جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَۙ
اور جو لغو (یعنی بے ہودہ) باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِلزَّكٰوةِ فَاعِلُوۡنَۙ
اور جو زکوۃ دینے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ
اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَۚ
مگر اپنی بیویوں یا جو ان کی ملکیت میں لونڈیاں ہیں بے شک ان میں ملامت نہیں
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ ۚ
تو جو شخص تلاشے اس کے علاوہ تو وہی حد سے نکلنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَاعُوۡنَ ۙ
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدے کا لحاظ رکھنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَوٰتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَۘ
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡوَارِثُوۡنَ ۙ
وہی وارث ہیں
الَّذِيۡنَ يَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
(یہی ہیں) جو جنت الفردوس کے وارث ہوں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ طِيۡنٍ ۚ
اور یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے سلسلے سے پیدا کیا
ثُمَّ جَعَلۡنٰهُ نُطۡفَةً فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍ
پھر ہم نے بنایا اس (انسان) کو نطفہ حفاظت کی جگہ میں
ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَةَ مُضۡغَةً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰهُ خَلۡقًا اٰخَرَ ؕ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِيۡنَ ؕ
پھر ہم نے بنایا نطفے کا لوتھڑا پھر ہم نے لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی پھر ہم نے بنائی اس بوٹی سے ہڈیاں پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت پہنایا پھر اسے ہم نے پیدا کیا ایک نئی صورت میں، تو اللہ بڑی برکت والا سب سے بہتر پیدا کرنے والا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمۡ بَعۡدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوۡنَؕ
پھر تم اس کے بعد مرنے والے ہو
ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تُبۡعَثُوۡنَ
پھر بیشک تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعَ طَرَآٮِٕقَ ۖ وَمَا كُنَّا عَنِ الۡخَـلۡقِ غٰفِلِيۡنَ
اور یقیناً ہم نے بنائے تمہارے اوپر سات آسمان، اور ہم تخلیق (یعنی بنانے) میں بے خبر نہ تھے
وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡكَنّٰهُ فِى الۡاَرۡضِۖ وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوۡنَ ۚ
اور ہم نے نازل کیا آسمان سے پانی بقدر ضرورت، تو ہم نے ٹھہرایا اسے زمین میں، اور بیشک ہم اس کے لے جانے پر بھی قادر ہیں
فَاَنۡشَاۡنَا لَـكُمۡ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ ۘ لَـكُمۡ فِيۡهَا فَوَاكِهُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ
پھر ہم نے اگائے تمہارے لئے اس سے کھجور اور انگور کے باغ، جن میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں اور انہیں میں سے تم کھاتے ہو
وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ
اور (زیتون کا) وہ درخت جو طور سینا سے نکلتا ہے روغن (یعنی تیل) ہے اور سالن ہے کھانے والوں کے لیے
وَ اِنَّ لَـكُمۡ فِى الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً ؕ نُسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهَا وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ
اور بے شک تمہارے لیے چوپایوں میں بھی عبرت ہے، کہ ہم پلاتے ہیں تمہیں ان کے پیٹ کی چیزوں میں سے، اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے (بعض کو) تم کھاتے بھی ہو
وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سواری کرتے ہو
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف، تو اس نے کہا اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يُرِيۡدُ اَنۡ يَّـتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً ۖۚ مَّا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ ۚ
تو کہا کافر قوم کے سرداروں نے اس کی قوم کے کہ یہ تو صرف ایک انسان ہے تمہاری طرح، یہ چاہتا ہے کہ اس کی فضیلت ہو تم پر، اور اگر اللہ چاہتا تو یقیناً بھیجتا فرشتوں کو، ہم نے نہیں سنی یہ بات اپنے پہلے باپ دادا میں
اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوۡا بِهٖ حَتّٰى حِيۡنٍ
یہ ایک ایسا آدمی ہے جو مجنوں ہے، تو تم انتظار کرو اس کا ایک وقت تک
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ
(نوح نے) کہا اے میرے رب! تو میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے
فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ اَنِ اصۡنَعِ الۡفُلۡكَ بِاَعۡيُنِنَا وَ وَحۡيِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَفَارَ التَّـنُّوۡرُۙ فَاسۡلُكۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلٍّ زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ وَاَهۡلَكَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَيۡهِ الۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡۚ وَلَا تُخَاطِبۡنِىۡ فِى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡاۚ اِنَّهُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ
تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ بناؤ کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق، تو جب آئے ہمارا حکم اور ابل پڑے تنور تو سوار کر لینا اس (کشتی) میں ہر جوڑا نر اور مادہ کا، اور اپنے گھر والوں کو مگر (نہ بٹھانا) جس کے متعلق طے ہوچکی ہے بات ان میں سے، اور نہ مخاطب ہونا مجھ سے ظالموں کے بارے میں، بے شک وہ غرق کئے جائیں گے
فَاِذَا اسۡتَوَيۡتَ اَنۡتَ وَمَنۡ مَّعَكَ عَلَى الۡـفُلۡكِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ نَجّٰٮنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
تو جب سوار ہو جاؤ تم اور تمہارے ساتھ والے کشتی پر، تو کہو الحمد للہ (تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہے) جس نے نجات دی ہمیں ظالم قوم سے
وَقُلْ رَّبِّ اَنۡزِلۡنِىۡ مُنۡزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ
اور کہو اے میرے رب! نازل فرما مجھے برکت کے ساتھ اور تو بہتر نازل کرنے والا ہے
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنۡ كُنَّا لَمُبۡتَلِيۡنَ
بے شک اس (واقعہ) میں نشانیاں ہیں، اور بے شک ہم تو آزمائش کرنے والے تھے
ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ ۚ
پھر ہم نے پیدا کی ان کے بعد ایک دوسری قوم (قوم عاد اور ثمود) کو
فَاَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
پھر ہم نے بھیجا ان میں ایک رسول (ہودؑ) انہیں میں سے کہ عبادت کرو اللہ کی تمہارے لیے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
وَقَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ الۡاٰخِرَةِ وَاَتۡرَفۡنٰهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يَاۡكُلُ مِمَّا تَاۡكُلُوۡنَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُوۡنَ ۙ
اور کہا اس کی قوم کے سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا اور جھٹلایا تھا قیامت کی ملاقات کو، اور ہم نے خوش عیش بنایا تھا انہیں دنیا کی زندگی میں، کہ یہ (ہودؑ) ایک انسان ہے تمہاری طرح، وہی کھاتا ہے جس میں سے تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو
وَلَٮِٕنۡ اَطَعۡتُمۡ بَشَرًا مِّثۡلَـكُمۡ اِنَّكُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَۙ
اور اگر تم نے اطاعت کی اپنے جیسے ایک آدمی کی، تو بے شک تم خسارے میں پڑجاؤ گے
اَيَعِدُكُمۡ اَنَّكُمۡ اِذَا مِتُّمۡ وَكُنۡتُمۡ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمۡ مُّخۡرَجُوۡنَ ۙ
کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور ہو جاؤ گے مٹی اور ہڈیاں تو تم نکالے جاؤ گے (دوبارہ)
هَيۡهَاتَ هَيۡهَاتَ لِمَا تُوۡعَدُوۡنَ ۙ
دور کی بہت دور کی بات ہے جسکا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے
اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ ۙ
ہماری صرف یہی دنیا کی زندگی ہے، ہم مرتے اور ہم جیتے ہیں اور ہم نہیں اٹھائے جائیں گے
اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلُ اۨفۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحۡنُ لَهٗ بِمُؤۡمِنِيۡنَ
(بس) یہ ایک ایسا شخص ہے جو افتراء کرتا ہے اللہ پر جھوٹ، اور ہم اس پے ایمان لانے والے نہیں ہیں
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ
(ہودؑ نے) کہا اے میرے رب! میری مدد کر کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے
قَالَ عَمَّا قَلِيۡلٍ لَّيُصۡبِحُنَّ نٰدِمِيۡنَۚ
فرمایا تھوڑی دیر کے بعد یہ ہو جائیں گے نادم
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ بِالۡحَـقِّ فَجَعَلۡنٰهُمۡ غُثَآءًۚ فَبُعۡدًا لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
پھر آپکڑا انہیں ایک چنگھاڑ نے حق کی جانب سے، تو ہم نے بنادیا انہیں کوڑا، تو دور ہوئی ظالم قوم (اللہ کی رحمت سے)
ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِيۡنَؕ
پھر ہم نے پیدا کی ان کے بعد ایک دوسری امت
مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَؕ
نہ آگے بڑھ سکتی ہے کوئی امت اپنے وقت سے، اور نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡـرَا ؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوۡلُهَا كَذَّبُوۡهُ فَاَتۡبَـعۡنَا بَعۡـضَهُمۡ بَعۡـضًا وَّجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ ۚ فَبُـعۡدًا لِّـقَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ
پھر ہم بھیجتے رہے اپنے رسولوں کو لگاتار جب کوئی رسول اپنی قوم کے پاس آیا وہ لوگ اسے جھٹلاتے رہے، پھر ہم بھی ہلاک کرتے گئے ایک کے بعد دوسرے کو اور ہم نے بنادے انہیں قصے، پھر دور ہوئی وہ قوم (جس قوم کے لوگ) ایمان نہیں لاتے تھے
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوۡنَ ۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ
پھر ہم نے بھیجا موسیٰ اور اس کے (بڑے) بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں اور کھلی دلیل کے ساتھ
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا عٰلِيۡنَ ۚ
فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ تھے سرکش لوگ
فَقَالُـوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَيۡنِ مِثۡلِنَا وَقَوۡمُهُمَا لَـنَا عٰبِدُوۡنَۚ
پھر کہا کیا ہم ایمان لائیں دو لوگوں پر اپنے جیسے اور ان دونوں کی قوم ہمارا غلام ہے
فَكَذَّبُوۡهُمَا فَكَانُوۡا مِنَ الۡمُهۡلَـكِيۡنَ
تو انہوں نے جھٹلایا ان دونوں کو پھر وہ ہلاک کر دئے گئے
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب تاکہ وہ ہدایت پائیں
وَجَعَلۡنَا ابۡنَ مَرۡيَمَ وَاُمَّهٗۤ اٰيَةً وَّاٰوَيۡنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبۡوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيۡنٍ
اور ہم نے بنایا ابن مریم اور اس کی ماں کو نشانی، اور ہم نے پناہ دی ان دونوں کو ایک ٹیلے پر قرار (یعنی سکون) اور چشمے والی جگہ
يٰۤـاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوۡا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعۡمَلُوْا صَالِحًـا ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ ؕ
اے رسولوں! کھاؤ پاک چیزوں میں سے اور عمل کرو نیک، بے شک میں جانتا ہوں جو کچھ تم کرتے ہو
وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاتَّقُوۡنِ
اور بے شک یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تم سب کا رب ہوں تو تم مجھ سے ہی ڈرو
فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ زُبُرًا ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ
پھر انہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کر لئے اپنے دین کو آپس میں ہر ایک جماعت جو ان کے پاس (دین) ہے اس پر خوش ہونے لگی
فَذَرۡهُمۡ فِىۡ غَمۡرَتِهِمۡ حَتّٰى حِيۡنٍ
تو چھوڑ دو انہیں اپنے نشے میں ایک وقت تک
اَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمۡ بِهٖ مِنۡ مَّالٍ وَّبَنِيۡنَۙ
کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم انہیں ڈھیل دے رہے ہیں مال اور اولاد میں (یہ ان کے لیے بہتر ہے؟)
نُسَارِعُ لَهُمۡ فِى الۡخَيۡـرٰتِ ؕ بَلْ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ
ہم جلدی کر رہے ہیں انہیں بھلائی پہونچانے میں، بلکہ یہ نہیں سمجھتے
اِنَّ الَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ خَشۡيَةِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۙ
بے شک وہ لوگ جو اپنے رب کے خوف سے ڈرنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَۙ
اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَۙ
اور جو اپنے رب کے ساتھ نہیں شریک کرتے
وَالَّذِيۡنَ يُؤۡتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوۡبُهُمۡ وَجِلَةٌ اَنَّهُمۡ اِلٰى رَبِّهِمۡ رٰجِعُوۡنَ ۙ
اور جو انہیں دیا گیا ہے اس میں سے دیتے ہیں اور ان کے دل اس سے ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ يُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَهُمۡ لَهَا سٰبِقُوۡنَ
یہی لوگ ہیں جو نیک کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی (نیکی میں) آگے بڑھنے والے ہیں
وَلَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا وَلَدَيۡنَا كِتٰبٌ يَّـنۡطِقُ بِالۡحَـقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور ہم نہیں تکلیف دیتے کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے (اعمال کی) جو سچ بولے گی، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
بَلۡ قُلُوۡبُهُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ مِّنۡ هٰذَا وَلَهُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ هُمۡ لَهَا عٰمِلُوۡنَ
بلکہ ان کے دل غفلت میں ہیں اس (دین) سے، اور ان کے اعمال (دین کے) علاوہ ہیں جو یہ عمل کرتے ہیں
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذۡنَا مُتۡـرَفِيۡهِمۡ بِالۡعَذَابِ اِذَا هُمۡ يَجۡـــَٔرُوۡنَؕ
یہاں تک کہ جب ہم پکڑیں گے ان میں خوشحال لوگوں کو عذاب میں تو وہ چلّائیں گے
لَا تَجۡـــَٔرُوا الۡيَوۡمَ اِنَّكُمۡ مِّنَّا لَا تُنۡصَرُوۡنَ
تم مت چلّاؤ آج بے شک تمہاری ہماری طرف سے مدد نہیں کی جائے گی
قَدۡ كَانَتۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَـكُنۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ تَـنۡكِصُوۡنَۙ
یقیناً میری آیتیں سنائی جاتی تھیں (دنیا میں) تمہیں، تو تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگ جاتے تھے
مُسۡتَكۡبِرِيۡنَ ۖ بِهٖ سٰمِرًا تَهۡجُرُوۡنَ
(اللہ کی کتاب کو تم) تکبر میں اسے کہانی سمجھ کر چھوڑ جاتے تھے
اَفَلَمۡ يَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَهُمۡ مَّا لَمۡ يَاۡتِ اٰبَآءَهُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
کیا انہوں نے غور نہیں کیا اس قول (یعنی قرآن) میں جو آیا ان کے پاس، جو ان کے پہلے باپ دادا کے پاس نہیں آیا تھا
اَمۡ لَمۡ يَعۡرِفُوۡا رَسُوۡلَهُمۡ فَهُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ
یا یہ نہیں پہچانتے اپنے رسول کو تو (اسلئے) یہ اس کے منکر ہیں
اَمۡ يَـقُوۡلُوۡنَ بِهٖ جِنَّةٌ ؕ بَلۡ جَآءَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ
یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے، بلکہ آیا ہے (رسول) ان کے پاس حق بات لے کر، اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرنے والے ہیں
وَلَوِ اتَّبَعَ الۡحَـقُّ اَهۡوَآءَهُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّؕ بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِذِكۡرِهِمۡ فَهُمۡ عَنۡ ذِكۡرِهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَؕ
اور اگر مطابق ہوتا حق ان کی خواہشوں کے تو فساد زدہ ہوجاتے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، بلکہ ہم نے عطا کردی ہیں انہیں ان کی نصیحت، تو وہ اپنی نصیحت سے اعراض کرنے والے ہیں
اَمۡ تَسۡــَٔـلُهُمۡ خَرۡجًا فَخَرٰجُ رَبِّكَ خَيۡرٌ ۖ وَّهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
کیا تم سوال کرتے ہو ان سے اجرت (یعنی مزدوری) کا تو تیرے رب کی اجرت بہتر ہے، اور وہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے
وَاِنَّكَ لَـتَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور (اے نبیؐ) بے شک تم پکارتے ہو انہیں سیدھی راہ کی طرف
وَاِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَـنٰكِبُوۡنَ
اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر وہ سیدھے راستے سے ہٹنے والے ہیں
وَلَوۡ رَحِمۡنٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِمۡ مِّنۡ ضُرٍّ لَّـلَجُّوۡا فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ
اور اگر ہم رحم کردیں ان پر، اور ہم دور کردیں ان کی تکلیف (تو) وہ ضرور اڑے رہیں گے اپنی سرکشی میں اور بھٹکتے رہیں گے
وَلَقَدۡ اَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡعَذَابِ فَمَا اسۡتَكَانُوۡا لِرَبِّهِمۡ وَمَا يَتَضَرَّعُوۡنَ
اور یقیناً ہم نے پکڑا انہیں عذاب میں (جنگ بدر میں) تو بھی نہ عاجزی کی اپنے رب کے سامنے اور نہ گڑگڑائے
حَتّٰٓى اِذَا فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيۡدٍ اِذَا هُمۡ فِيۡهِ مُبۡلِسُوۡنَ
یہاں تک کہ جب ہم نے کھولا ان پر سخت عذاب کا دروازہ، تو وہ اس میں نا امید ہو گئے
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ
اور وہی (ذات ہے اللہ کی) جس نے پیدا کئے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل، بہت ہی کم تم شکر ادا کرتے ہو
وَهُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور وہی ہے جس نے پھیلا دیا ہے تمہیں زمین میں، اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے
وَهُوَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَلَـهُ اخۡتِلَافُ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اور وہی زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلنا اسی کے اختیار میں ہے، تو کیا تم نہیں سمجھتے؟
بَلۡ قَالُوۡا مِثۡلَ مَا قَالَ الۡاَوَّلُوۡنَ
بلکہ یہ (کفار بھی) وہی کہتے ہیں جو پہلوں نے کہا
قَالُوۡۤا ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
کہتے ہیں کیا جب ہم مرجائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈیاں، تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے
لَـقَدۡ وُعِدۡنَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
یقیناً وعدہ کیا گیا ہے (اس طرح کا) ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے، یہ صرف کہانیاں ہیں پہلوں کی
قُلْ لِّمَنِ الۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
پوچھو (ان سے) کس کا ہے یہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگرچہ تم جانتے ہو
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ کا ہے، کہہ دو تو تم کیوں نہیں نصیحت پکڑتے؟
قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبۡعِ وَرَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ
پوچھو (ان سے) کہ کون رب ہے ساتوں آسمانوں اور (کون) رب ہے عرش عظیم کا؟
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ ہی ہے، کہہ دو تو کیا تم ڈرتے نہیں؟
قُلۡ مَنۡۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُوَ يُجِيۡرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
پوچھو (ان سے) کہ کس کے ہاتھ میں ہے حکومت ہر چیز کی؟ اور وہ پناہ دیتا ہے اور کوئی پناہ نہیں دے سکتا اس کے مقابلے میں اگرچہ تم جانتے ہو
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِؕ قُلۡ فَاَنّٰى تُسۡحَرُوۡنَ
جلد ہی وہ کہیں گے اللہ (ہی کے ہاتھ میں ہے) کہہ دو تو تم پر کس طرح جادو کیا جا رہا ہے
بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّهُمۡ لَكٰذِبُوۡنَ
بلکہ ہم نے عطا کیا ہے انہیں حق اور بے شک وہ جھوٹے ہیں
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنۡ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنۡ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۢ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ
نہیں بنایا اللہ نے کوئی بیٹا اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، (اگر ہوتا) تو لے جاتا ہر خدا جو اس نے پیدا کیا، اور چڑھائی کردیتا ایک دوسرے پر، پاک ہے اللہ (اس سے) جو یہ بیان کرتے ہیں
عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
وہ جاننے والا ہے غیب اور حاضر کا، تو اعلیٰ ہے اس سے جو یہ شریک ٹھہراتے ہیں
قُل رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّىۡ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ
کہہ دو اے میرے رب! اگر تو مجھے دکھائے (وہ عذاب) جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو وہ ظالم ٹھہریں گے)
رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِىۡ فِى الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اے میرے رب! نہ بنانا تو مجھے ظالموں میں
وَاِنَّا عَلٰٓى اَنۡ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمۡ لَقٰدِرُوۡنَ
اور ہم تجھے اس کے دکھانے پر جس کا ان سے وعدہ ہے قادر ہیں
اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ السَّيِّئَةَ ؕ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَصِفُوۡنَ
دفاع (یعنی اختیار) کرو بہتر طریقہ بری بات (کے جواب) میں، ہم خوب جانتے ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں
وَقُلْ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيۡنِۙ
اور کہو اے میرے رب! میں پناہ مانگتا ہوں تیری، شیطانی وسوسوں سے
وَاَعُوۡذُ بِكَ رَبِّ اَنۡ يَّحۡضُرُوۡنِ
اور میں پناہ چاہتا ہوں تیری اے میرے رب کہ وہ (شیطان) حاضر ہوں میرے پاس
حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ارۡجِعُوۡنِۙ
یہاں تک کہ جب آئے گی ان میں کسی کو موت تو کہے گا اے میرے رب! لوٹا دے مجھے
لَعَلِّىۡۤ اَعۡمَلُ صَالِحًـا فِيۡمَا تَرَكۡتُؕ كَلَّا ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآٮِٕلُهَاؕ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ بَرۡزَخٌ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ
تاکہ میں عمل کروں صالح اس (دنیا) میں جو میں چھوڑ آیا، ہرگز نہیں، بے شک یہ کہنے کی بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے اور ان کے پیچھے ایک پردہ ہے قیامت تک
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوۡنَ
پھر جب پھونکا جائے گا صور میں، تو نہ ہوگا نسب (یعنی رشتہ کام نہ آئے گا) ان کے درمیان اس دن، اور نہ وہ کسی سے کچھ پوچھ پائیں گے
فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
پھر جن کا بھاری ہوگا وزن تو وہی فلاح پائیں گے
وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فِىۡ جَهَـنَّمَ خٰلِدُوۡنَ ۚ
اور جن کا ہلکا ہوگا وزن تو وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا، جہنم میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
تَلۡفَحُ وُجُوۡهَهُمُ النَّارُ وَهُمۡ فِيۡهَا كٰلِحُوۡنَ
جھلسا دے گی ان کے چہروں کو آگ، اور وہ اس میں بدشکل ہوں گے
اَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَكُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ
کیا تمہیں ہماری آیتیں نہیں سنائی جاتی تھیں، تو تم انہیں جھٹلایا کرتے تھے
قَالُوۡا رَبَّنَا غَلَبَتۡ عَلَيۡنَا شِقۡوَتُنَا وَكُنَّا قَوۡمًا ضَآلِّيۡنَ
کہیں گے اے ہمارے رب! غالب آگئی تھی ہم پر ہماری بدبختی اور ہم لوگ گمراہ تھے
رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡهَا فَاِنۡ عُدۡنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوۡنَ
اے ہمارے رب! نکال دے ہمیں اس سے، تو اگر ہم دوبارہ کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے
قَالَ اخۡسَـُٔـوۡا فِيۡهَا وَلَا تُكَلِّمُوۡنِ
فرمائے گا پڑے رہو پھٹکارے ہوئے اس میں اور نہ کرو مجھ سے کلام (یعنی بات)
اِنَّهٗ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡ عِبَادِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَۖۚ
بیشک بعض فریق تھے میرے بندوں میں (دنیا میں) جو کہتے تھے اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے تو ہماری مغفرت فرما اور ہم پر رحم کر اور تو بہتر رحم کرنے والا ہے
فَاتَّخَذۡتُمُوۡهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتّٰٓى اَنۡسَوۡكُمۡ ذِكۡرِىۡ وَكُنۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُوۡنَ
تو تم نے ان کا تمسخر (یعنی مذاق) کیا یہاں تک کہ انہوں نے (یعنی ان باتوں نے) بھلادیا تمہیں میرا ذکر، اور تم ان کا مذاق ہی کرتے رہے
اِنِّىۡ جَزَيۡتُهُمُ الۡيَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّهُمۡ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ
بے شک میں نے بدلہ دیا انہیں آج ان کے صبر کی وجہ سے، بے شک وہی کامیاب ہونے والے ہیں
قٰلَ كَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِيۡنَ
فرمائے گا تم کتنا ٹھہرے زمین میں سالوں کی گنتی کے حساب سے
قَالُوۡا لَبِثۡنَا يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ فَسۡــَٔـلِ الۡعَآدِّيۡنَ
کہیں گے ہم ٹھہرے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ تو آپ پوچھ لیں گنتی کرنے والے (فرشتوں) سے
قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡـتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا لَّوۡ اَنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
فرمائے گا تم ٹھہرے اس میں تھوڑی مدت، کاش کہ تم جان لیتے
اَفَحَسِبۡتُمۡ اَنَّمَا خَلَقۡنٰكُمۡ عَبَثًا وَّاَنَّكُمۡ اِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُوۡنَ
تو کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ہم نے پیدا کیا تمہیں کھیل کیلئے، اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے نہیں جاؤ گے؟
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ
تو عالی شان ہے اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے نہیں ہے کوئی معبود اس کے سوا، وہ رب ہے عرش کریم کا
وَمَنۡ يَّدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرۡهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡـكٰفِرُوۡنَ
اور جو شخص پکارتا ہے اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو، کوئی دلیل نہیں اسے اسکی، تو بے شک اس کا حساب اسی کے رب کے پاس ہے، بے شک فلاح نہیں پائیں گے کافر
وَقُلْ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ
اور کہو اے میرے رب! مغفرت فرما اور رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے