←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 24 • 64 آیات • مدنی

النور

An-Nur

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 124:1
پارہ 18•صفحہ 316

سُوۡرَةٌ اَنۡزَلۡنٰهَا وَفَرَضۡنٰهَا وَاَنۡزَلۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ‏

(اس) سورت کو ہم نے نازل کیا ہے، اور ہم نے فرض کئے ہیں اس کے (احکام) اور ہم نے نازل کی ہیں اس میں کھلی آیتیں، تاکہ تم نصیحت پکڑو

آیت 224:2
پارہ 18•صفحہ 316

اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِىۡ فَاجۡلِدُوۡا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡهُمَا مِائَةَ جَلۡدَةٍ​وَّلَا تَاۡخُذۡكُمۡ بِهِمَا رَاۡفَةٌ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ۚ وَلۡيَشۡهَدۡ عَذَابَهُمَا طَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

زانیہ اور زانی (یعنی بدکار عورت اور مرد) کو مارو دونوں میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے، اور نہ کرو تم ان دونوں پر نرمی اللہ کے دین (کے معاملے) میں اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور حاضر رہنا چاہیے ان دونوں کی سزا کے وقت مومنین کی ایک جماعت کو

آیت 324:3
پارہ 18•صفحہ 316

اَلزَّانِىۡ لَا يَنۡكِحُ اِلَّا زَانِيَةً اَوۡ مُشۡرِكَةً وَّ الزَّانِيَةُ لَا يَنۡكِحُهَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوۡ مُشۡرِكٌ​ ۚ وَحُرِّمَ ذٰ لِكَ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

زانی نہیں کرے گا نکاح سوائے زانیہ سے، اور زانیہ نہیں کرے گی نکاح سوائے زانی یا مشرک مرد سے اور حرام کئے گئے ہیں یہ مومنین پر

آیت 424:4
پارہ 18•صفحہ 316

وَالَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡهُمۡ ثَمٰنِيۡنَ جَلۡدَةً وَّلَا تَقۡبَلُوۡا لَهُمۡ شَهَادَةً اَبَدًا​ ۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ‏

اور جو لوگ الزام لگاتے ہیں پاک دامن عورتوں پر، پھر نہیں لاتے چار گواہ، تو مارو انہیں اسّی کوڑے، اور نہ قبول کرو ان کی گواہی کبھی بھی، اور یہی لوگ فاسق (یعنی نافرمان) ہیں

آیت 524:5
پارہ 18•صفحہ 316

اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ وَاَصۡلَحُوۡا​ۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

مگر جو توبہ کرلیں اس کے بعد اور اصلاح کرلیں، تو بے شک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 624:6
پارہ 18•صفحہ 316

وَالَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ اَزۡوَاجَهُمۡ وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنۡفُسُهُمۡ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمۡ اَرۡبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ​ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

اور جو لوگ الزام لگاتے ہیں اپنی بیویوں پر، اور نہ ہو ان کے پاس کوئی گواہ سوائے اپنے، تو ان جیسے لوگوں کی گواہی یہ ہے کہ چار مرتبہ گواہی دے اللہ کی (قسم کھا کر کہ) بے شک وہ (یعنی الزام لگانے والا) سچا ہے

آیت 724:7
پارہ 18•صفحہ 316

وَالۡخَـامِسَةُ اَنَّ لَـعۡنَتَ اللّٰهِ عَلَيۡهِ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ‏

اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اس (یعنی الزام لگانے والے) پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹوں میں سے ہے

آیت 824:8
پارہ 18•صفحہ 316

وَيَدۡرَؤُا عَنۡهَا الۡعَذَابَ اَنۡ تَشۡهَدَ اَرۡبَعَ شَهٰدٰتٍۢ بِاللّٰهِ​ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۙ‏

اور ٹل جائے گی اس (عورت) کی سزا اسطرح کہ وہ (عورت) گواہی دے چار مرتبہ اللہ کو گواہ بنا کر کہ بے شک وہ (مرد) جھوٹوں میں سے ہے

آیت 924:9
پارہ 18•صفحہ 317

وَالۡخَـامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيۡهَاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

اور پانچویں مرتبہ کہے کہ بے شک اس (عورت) پر اللہ کا غضب ہو اگر وہ (مرد) سچا ہے

آیت 1024:10
پارہ 18•صفحہ 317

وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيۡمٌ‏

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو تم تکلیف میں پڑجاتے) اور بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے

آیت 1124:11
پارہ 18•صفحہ 317

اِنَّ الَّذِيۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡكِ عُصۡبَةٌ مِّنۡكُمۡ​ ؕ لَا تَحۡسَبُوۡهُ شَرًّا لَّـكُمۡ​ ؕ بَلۡ هُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ​ ؕ لِكُلِّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ مَّا اكۡتَسَبَ مِنَ الۡاِثۡمِ​ ۚ وَالَّذِىۡ تَوَلّٰى كِبۡرَهٗ مِنۡهُمۡ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏

بیشک جو لوگ لے کے آئے ہیں الزام (حضرت عائشہؓ کے متعلق) وہ تم ہی میں سے ایک گروہ ہے، نہ گمان کرو تم اسے برا اپنے لئے، بلکہ وہ بہتر ہے تمہارے لیے (کہ اللہ نے حکم نازل فرمایا) ہر ایک کے لیے ان میں سے بقدر کسب (یعنی عمل) گناہ ہے، اور جو (عبداللہ بن ابی) سرغنہ تھا ان کا بڑا ان میں سے، اس کے لیے بڑا عذاب ہے

آیت 1224:12
پارہ 18•صفحہ 317

لَوۡلَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡهُ ظَنَّ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ بِاَنۡفُسِهِمۡ خَيۡرًاۙ وَّقَالُوۡا هٰذَاۤ اِفۡكٌ مُّبِيۡنٌ‏

جب تم نے سنا اس (معاملے) کو تو کیوں گمان نہ کیا مومنین اور مومنات نے اپنے لئے بہتر، اور کیوں نہ کہا کہ یہ کھلا الزام ہے

آیت 1324:13
پارہ 18•صفحہ 317

لَوۡلَا جَآءُوۡ عَلَيۡهِ بِاَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ​ ۚ فَاِذۡ لَمۡ يَاۡتُوۡا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓٮِٕكَ عِنۡدَ اللّٰهِ هُمُ الۡـكٰذِبُوۡنَ‏

کیوں نہ وہ لے کر آئے اس (معاملے) پر چار گواہ، پھر جب وہ نہ لاپاتے اس پر (چار) گواہ تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہوتے

آیت 1424:14
پارہ 18•صفحہ 317

وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمۡ فِىۡ مَاۤ اَفَضۡتُمۡ فِيۡهِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ​ ۖ​ ۚ‏

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت دنیا اور آخرت میں، تو یقیناً پہونچتا تمہیں جس بارے میں تم نے چرچا کیا تھا (اس کی وجہ سے) بڑا عذاب

آیت 1524:15
پارہ 18•صفحہ 317

اِذۡ تَلَـقَّوۡنَهٗ بِاَ لۡسِنَتِكُمۡ وَتَقُوۡلُوۡنَ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ مَّا لَـيۡسَ لَـكُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ وَّتَحۡسَبُوۡنَهٗ هَيِّنًا ​ ۖ وَّهُوَ عِنۡدَ اللّٰهِ عَظِيۡمٌ‏

جب تم لانے لگے اسے اپنی زبانوں پر اور کہنے لگے اپنے مونہوں سے جس کا تمہیں علم نہ تھا، اور تم نے گمان کیا تھا اسے ہلکا (معاملہ) جبکہ وہ اللہ کے نزدیک بڑا (معاملہ) تھا

آیت 1624:16
پارہ 18•صفحہ 317

وَ لَوۡلَاۤ اِذۡ سَمِعۡتُمُوۡهُ قُلۡتُمۡ مَّا يَكُوۡنُ لَـنَاۤ اَنۡ نَّـتَكَلَّمَ بِهٰذَ ا ​ۖ سُبۡحٰنَكَ هٰذَا بُهۡتَانٌ عَظِيۡمٌ‏

اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہا تم نے کہ ہمارے لئے مناسب نہیں کہ ہم بات کریں اس کے بارے میں، تیری ذات پاک ہے، یہ بہتان بہت بڑا ہے

آیت 1724:17
پارہ 18•صفحہ 317

يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثۡلِهٖۤ اَبَدًا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

اللہ نصیحت کرتا ہے تمہیں کہ پھر دوبارہ ایسا نہ کرنا کبھی بھی اگر تم مومن ہو

آیت 1824:18
پارہ 18•صفحہ 317

وَيُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اور اللہ بیان کرتا ہے تمہارے لیے آیتیں، اور اللہ بہت جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

آیت 1924:19
پارہ 18•صفحہ 317

اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِيۡعَ الۡفَاحِشَةُ فِى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۙ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ​ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

بے شک وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پھیلے فحش ان لوگوں میں جو ایمان لے آئے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

آیت 2024:20
پارہ 18•صفحہ 318

وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور اگر نہ ہوتا فضل اللہ کا تم پر اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو تم تکلیف میں پڑجاتے) اور بیشک اللہ شفیق اور مہربان ہے

آیت 2124:21
پارہ 18•صفحہ 318

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَّبِعۡ خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ فَاِنَّهٗ يَاۡمُرُ بِالۡـفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ​ ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا وَّلٰـكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! مت اتباع کرو شیطان کے نقشے قدم کی، اور جو اتباع کرے گا شیطان کے نقشے قدم کی، تو بے شک وہ حکم دیتا ہے فحش اور بے حیائی کا اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو نہ پاک ہوتا تم میں سے کوئی کبھی بھی (گناہوں سے) اور لیکن اللہ پاک کرتا ہے جسے چاہتا ہے، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2224:22
پارہ 18•صفحہ 318

وَلَا يَاۡتَلِ اُولُوا الۡـفَضۡلِ مِنۡكُمۡ وَالسَّعَةِ اَنۡ يُّؤۡتُوۡۤا اُولِى الۡقُرۡبٰى وَالۡمَسٰكِيۡنَ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ​​ۖ وَلۡيَـعۡفُوۡا وَلۡيَـصۡفَحُوۡا​ ؕ اَلَا تُحِبُّوۡنَ اَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَـكُمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور نہ قسم کھائیں تم میں سے فضل والے اور وسعت والے (ابو بکرؓ اس بات پر) کہ وہ نہیں دیں گے رشتے داروں اور مسکینوں اور ہجرت کرنے والوں کو اللہ کی راہ میں، اور انہیں چاہیے کہ معاف کریں اور درگزر کریں، کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ معاف کرے تمہیں، اور اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 2324:23
پارہ 18•صفحہ 318

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ‏

بے شک جو لوگ الزام ڈالتے ہیں پاک دامن بھولی بھالی مومنات (عورتوں) پر، ان پر لعنت کی گئی ہے دنیا اور آخرت میں، اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

آیت 2424:24
پارہ 18•صفحہ 318

يَّوۡمَ تَشۡهَدُ عَلَيۡهِمۡ اَلۡسِنَـتُهُمۡ وَاَيۡدِيۡهِمۡ وَاَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

جس دن گواہی دیں گے ان کے خلاف ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں (اس کی) جو کچھ وہ کیا کرتے تھے

آیت 2524:25
پارہ 18•صفحہ 318

يَوۡمَٮِٕذٍ يُّوَفِّيۡهِمُ اللّٰهُ دِيۡنَهُمُ الۡحَـقَّ وَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ الۡمُبِيۡنُ‏

اس دن پورا بدلہ دے گا اللہ انہیں ان کے کئے کا انصاف سے اور وہ جان لیں گے (کہ) بے شک اللہ ہی حق کو بیان کرنے والا ہے

آیت 2624:26
پارہ 18•صفحہ 318

اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِ​ۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيۡنَ وَالطَّيِّبُوۡنَ لِلطَّيِّبٰتِ​ۚ اُولٰٓٮِٕكَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا يَقُوۡلُوۡنَ​ؕ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‏

ناپاک (یعنی کافر) عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے ہیں، اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں، یہ (مومنین) بری ہیں اس (الزام) سے جو یہ کہتے ہیں ان کے لیے مغفرت اور روزی ہے عزت والی

آیت 2724:27
پارہ 18•صفحہ 318

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتًا غَيۡرَ بُيُوۡتِكُمۡ حَتّٰى تَسۡتَاۡنِسُوۡا وَتُسَلِّمُوۡا عَلٰٓى اَهۡلِهَا ​ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ‏

اے ایمان والو! نہ داخل ہو کسی اور کے گھروں میں اپنے گھروں کے علاوہ یہاں تک کہ اجازت لے لو اور سلام کرو گھر والوں کو (جب داخل ہو) یہ بہتر ہے تمہارے لیے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

آیت 2824:28
پارہ 18•صفحہ 319

فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فِيۡهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدۡخُلُوۡهَا حَتّٰى يُؤۡذَنَ لَـكُمۡ​ۚ وَاِنۡ قِيۡلَ لَـكُمُ ارۡجِعُوۡا فَارۡجِعُوۡا​ۚ هُوَ اَزۡكٰى لَـكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ‏

پھر اگر تم نہ پاؤ اس (گھر) میں کسی کو تو نہ داخل ہو اس میں، یہاں تک کہ اجازت دی جائے تمہیں (تب داخل ہو) اور اگر کہا جائے تمہیں کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ، یہ زیادہ پاکی کی بات ہے تمہارے لئے، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

آیت 2924:29
پارہ 18•صفحہ 319

لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتًا غَيۡرَ مَسۡكُوۡنَةٍ فِيۡهَا مَتَاعٌ لَّـكُمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا تَكۡتُمُوۡنَ‏

نہیں ہے تم پر کوئی گناہ کہ تم داخل ہو ان گھروں میں جو غیر مسکونہ ہو (یعنی غیر آباد ہو) ان میں تمہارا سامان ہو، اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو

آیت 3024:30
پارہ 18•صفحہ 319

قُلْ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَغُـضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِهِمۡ وَيَحۡفَظُوۡا فُرُوۡجَهُمۡ​ ؕ ذٰ لِكَ اَزۡكٰى لَهُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا يَصۡنَـعُوۡنَ‏

کہہ دو ایمان والوں سے کہ وہ نیچی رکھیں اپنی نگاہوں کو اور حفاظت کریں اپنی شرم گاہوں کی، یہ زیادہ پاکیزگی کی بات ہے ان کیلئے، بیشک اللہ باخبر ہے اس سے جو وہ کرتے ہیں

آیت 3124:31
پارہ 18•صفحہ 319

وَقُلْ لِّـلۡمُؤۡمِنٰتِ يَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِهِنَّ وَيَحۡفَظۡنَ فُرُوۡجَهُنَّ وَلَا يُبۡدِيۡنَ زِيۡنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنۡهَا​ وَلۡيَـضۡرِبۡنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوۡبِهِنَّ​ وَلَا يُبۡدِيۡنَ زِيۡنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اٰبَآٮِٕهِنَّ اَوۡ اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اَبۡنَآٮِٕهِنَّ اَوۡ اَبۡنَآءِ بُعُوۡلَتِهِنَّ اَوۡ اِخۡوَانِهِنَّ اَوۡ بَنِىۡۤ اِخۡوَانِهِنَّ اَوۡ بَنِىۡۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوۡ نِسَآٮِٕهِنَّ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِيۡنَ غَيۡرِ اُولِى الۡاِرۡبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفۡلِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يَظۡهَرُوۡا عَلٰى عَوۡرٰتِ النِّسَآءِ​ وَلَا يَضۡرِبۡنَ بِاَرۡجُلِهِنَّ لِيُـعۡلَمَ مَا يُخۡفِيۡنَ مِنۡ زِيۡنَتِهِنَّ​ ؕ وَتُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِيۡعًا اَيُّهَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‏

اور کہہ دو ایمان والیوں سے کہ نیچی رکھیں اپنی نگاہوں کو اور حفاظت کریں اپنی شرم گاہوں کی اور نہ ظاہر کریں اپنی زینت کو مگر جو ظاہر ہو اس سے (جنکا پردہ ممکن نہ ہو) اور ڈالے رکھیں اپنا دوپٹہ اپنے سینوں پر، اور نہ ظاہر کریں اپنی زینت مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ پر یا شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا شوہر کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں پر یا بھتیجوں پر یا بھانجوں پر یا اپنی عورتوں پر یا اپنے غلاموں پر یا ان خدمت گار مردوں پر جنہیں عورت کی حاجت نہیں یا ان بچوں پر جن پر ابھی ظاہر نہیں پردے کی چیزیں عورتوں کی اور نہ ماریں اپنے پاؤں زمین پر کہ معلوم ہوجائے ان کا چھپا زیور، اور توبہ کرو اللہ کے سامنے تم سب اے مومنو! تاکہ تم فلاح (یعنی کامیابی) پاسکو

آیت 3224:32
پارہ 18•صفحہ 319

وَاَنۡكِحُوا الۡاَيَامٰى مِنۡكُمۡ وَالصّٰلِحِيۡنَ مِنۡ عِبَادِكُمۡ وَاِمَآٮِٕكُمۡ​ ؕ اِنۡ يَّكُوۡنُوۡا فُقَرَآءَ يُغۡنِهِمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور نکاح کردو بے نکاح (مرد اور عورت) کا جو تم میں ہو اور نیک غلام تمہارے اور تمہاری لونڈیوں کا بھی، اگر وہ فقیر ہیں تو غنی کر دے گا انہیں اللہ اپنے فضل سے، اور اللہ وسعت والا جاننے والا ہے

آیت 3324:33
پارہ 18•صفحہ 320

وَلۡيَسۡتَعۡفِفِ الَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغۡنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ​ؕ وَالَّذِيۡنَ يَبۡتَغُوۡنَ الۡـكِتٰبَ مِمَّا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ فَكَاتِبُوۡهُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِيۡهِمۡ خَيۡرًا ​​ۖ وَّاٰ تُوۡهُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اٰتٰٮكُمۡ ​ؕ وَلَا تُكۡرِهُوۡا فَتَيٰتِكُمۡ عَلَى الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّـتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ؕ وَمَنۡ يُّكۡرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِكۡرَاهِهِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور چاہیے کہ پاک دامن رہیں وہ جو نہیں پاتے نکاح (کی حالت) یہاں تک کہ غنی کر دے اللہ انہیں اپنے فضل سے (پھر نکاح کریں) اور جو چاہیں تمہاری ملکیت کے غلام (مال دے کر آزادی) تو لکھ دو انہیں (آزادی) اگر تمہیں معلوم ہو اس (کام) میں خیر، اور دو انہیں اللہ کے مال میں سے جو اس نے تمہیں دیا ہے، اور نہ زبردستی کرو اپنی لونڈیوں پر بدکاری کیلئے کہ ان کا ارادہ ہے پاک دامن رہنے کا تاکہ تم حاصل کرو مال (اس کام کے ذریعے) دنیوی زندگی کا، اور جو زبردستی کرے گا ان پر تو بے شک اللہ ان (لونڈیوں) پر کی گئی زبردستی کو معاف کردے گا اور رحم فرمادے گا (اور مالک کی پکڑ کرے گا)

آیت 3424:34
پارہ 18•صفحہ 320

وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةً لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے نازل کی ہیں تمہاری طرف روشن آیتیں، اور مثالیں ان لوگوں کی جو گزرے ہیں تم سے پہلے اور نصیحت ہے متقیوں کے لیے

آیت 3524:35
پارہ 18•صفحہ 320

اَللّٰهُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ​ؕ مَثَلُ نُوۡرِهٖ كَمِشۡكٰوةٍ فِيۡهَا مِصۡبَاحٌ​ ؕ الۡمِصۡبَاحُ فِىۡ زُجَاجَةٍ​ ؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوۡكَبٌ دُرِّىٌّ يُّوۡقَدُ مِنۡ شَجَرَةٍ مُّبٰـرَكَةٍ زَيۡتُوۡنَةٍ لَّا شَرۡقِيَّةٍ وَّلَا غَرۡبِيَّةٍ ۙ يَّـكَادُ زَيۡتُهَا يُضِىۡٓءُ وَلَوۡ لَمۡ تَمۡسَسۡهُ نَارٌ​ ؕ نُوۡرٌ عَلٰى نُوۡرٍ​ ؕ يَهۡدِى اللّٰهُ لِنُوۡرِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ​ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ ۙ‏

اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا، اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی طاق ہو اس میں چراغ ہو چراغ شیشے میں ہو، شیشہ گویا کہ تارہ ہو موتی کی طرح، جلایا گیا ہو (اس چراغ کو) مبارک درخت کے زیتون (کے تیل) سے (اس کی روشنی) نہ (صرف) مشرق کی طرف ہو اور نہ (صرف) مغرب کی طرف (بلکہ ہر طرف ہو، اس کا تیل ایسا ہو) کہ قریب ہو بھڑک اٹھے اگرچہ نہ چھوا ہو اسے آگ نے، روشنی ہی روشنی ہو ہدایت دیتا ہے اللہ اپنی اسی روشنی سے جسے چاہتا ہے، اور بیان فرماتا ہے اللہ مثالیں لوگوں کے لیے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

آیت 3624:36
پارہ 18•صفحہ 320

فِىۡ بُيُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَيُذۡكَرَ فِيۡهَا اسۡمُهٗۙ يُسَبِّحُ لَهٗ فِيۡهَا بِالۡغُدُوِّ وَالۡاٰصَالِۙ‏

ان گھروں (یعنی مسجدوں) میں حکم دیا ہے اللہ نے کہ بلند کیا جائے اور ذکر کیا جائے ان (گھروں) میں اس کے نام کا، تسبیح کریں اس کے لئے اس میں صبح اور شام

آیت 3724:37
پارہ 18•صفحہ 320

رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡهِيۡهِمۡ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيۡعٌ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ وَاِقَامِ الصَّلٰوةِ وَ اِيۡتَآءِ الزَّكٰوةِ​ ۙ يَخَافُوۡنَ يَوۡمًا تَتَقَلَّبُ فِيۡهِ الۡقُلُوۡبُ وَالۡاَبۡصَارُ ۙ‏

ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں غفلت میں نہیں ڈالتی تجارت اور نہ ہی خرید اور فروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز پڑھنے سے اور زکوۃ دینے سے وہ خوف رکھتے ہیں اس دن سے جس میں پلٹ دئے جائیں گے دل اور آنکھیں

آیت 3824:38
پارہ 18•صفحہ 320

لِيَجۡزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَيَزِيۡدَهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ​ؕ وَاللّٰهُ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

تاکہ بدلہ دے انہیں اللہ بہتر جو انہوں نے عمل کئے اور وہ زیادہ دے انہیں اپنے فضل سے، اور اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بے حساب

آیت 3924:39
پارہ 18•صفحہ 321

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَعۡمَالُهُمۡ كَسَرَابٍۢ بِقِيۡعَةٍ يَّحۡسَبُهُ الظَّمۡاٰنُ مَآءً ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَهٗ لَمۡ يَجِدۡهُ شَيۡــًٔـا وَّ وَجَدَ اللّٰهَ عِنۡدَهٗ فَوَفّٰٮهُ حِسَابَهٗ​ ؕ وَاللّٰهُ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ ۙ‏

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے اعمال ریت کی طرح ہیں ریگستان کی، جسے گمان کرتا ہے پیاسا کہ پانی ہے، یہاں تک کہ جب آتا ہے اس کے پاس اسے کچھ بھی نہیں پاتا، اور پاتا ہے اللہ کو اپنے پاس اس کا حساب پورا کرنے کیلئے، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے

آیت 4024:40
پارہ 18•صفحہ 321

اَوۡ كَظُلُمٰتٍ فِىۡ بَحۡرٍ لُّـجّـِىٍّ يَّغۡشٰٮهُ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِهٖ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِهٖ سَحَابٌ​ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعۡضُهَا فَوۡقَ بَعۡضٍؕ اِذَاۤ اَخۡرَجَ يَدَهٗ لَمۡ يَكَدۡ يَرٰٮهَا​ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَجۡعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوۡرًا فَمَا لَهٗ مِنۡ نُّوۡرٍ‏

یا جیسا کہ اندھیرا ہو گہرے سمندر میں، ڈھانک لے اسے موج در موج (اور اس کے اوپر بھی موج ہو) اس کے اوپر بادل ہو، اندھیرا دراندھیرا ہو، جب وہ نکالے اپنا ہاتھ تو اسے بھی نہ دیکھ سکے، اور جس کے لئے نہ بنایا ہو اللہ نے کوئی نور تو نہیں ہے اس کیلئے کوئی نور

آیت 4124:41
پارہ 18•صفحہ 321

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُسَبِّحُ لَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَالطَّيۡرُ صٰٓفّٰتٍ​ؕ كُلٌّ قَدۡ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَتَسۡبِيۡحَهٗ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بے شک اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں جو کچھ بھی ہیں آسمانوں اور زمین میں اور پرندے جو صف بصف (اڑتے) ہیں ہر ایک کو معلوم ہے اپنی نماز اور اپنی تسبیح، اور اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

آیت 4224:42
پارہ 18•صفحہ 321

وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ وَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ‏

اور اللہ ہی کی ہے بادشاہت آسمانوں اور زمین کی، اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کرجانا ہے

آیت 4324:43
پارہ 18•صفحہ 321

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُزۡجِىۡ سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيۡنَهٗ ثُمَّ يَجۡعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَى الۡوَدۡقَ يَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِهٖ​ۚ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِيۡهَا مِنۡۢ بَرَدٍ فَيُـصِيۡبُ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ وَ يَصۡرِفُهٗ عَنۡ مَّنۡ يَّشَآءُ​ ؕ يَكَادُ سَنَا بَرۡقِهٖ يَذۡهَبُ بِالۡاَبۡصَارِؕ‏

کیا نہیں دیکھا تو نے بے شک اللہ ہی چلاتا ہے بادلوں کو، پھر اسے جوڑتا ہے آپس میں، پھر بناتا ہے اسے تہ بہ تہ، تو تم دیکھتے ہو بارش کو کہ نکلتی ہے اس کے بیچ سے اور وہ نازل کرتا ہے آسمان کے پہاڑ سے اولے، پھر وہ گراتا ہے انہیں جس پر چاہتاہے، اور روک لیتا ہے انہیں جس سے وہ چاہتا ہے، قریب ہوتاہے (ایسا لگتا ہے) کہ اس کی بجلی کی چمک اچک لے آنکھوں کو

آیت 4424:44
پارہ 18•صفحہ 321

يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَعِبۡرَةً لِّاُولِى الۡاَبۡصَارِ‏

اللہ ہی پلٹتا ہے رات اور دن کو، بے شک اس میں عبرت ہے آنکھ والوں کے لیے

آیت 4524:45
پارہ 18•صفحہ 321

وَاللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنۡ مَّآءٍ ​ۚفَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى بَطۡنِهٖ​ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰى رِجۡلَيۡنِ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّمۡشِىۡ عَلٰٓى اَرۡبَعٍ​ؕ يَخۡلُقُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور اللہ نے پیدا کیا ہے تمام طرح کے جاندار کو پانی سے، تو ان میں سے بعض چلتے ہیں اپنے پیٹ کے بل اور ان میں سے بعض چلتے ہیں دو ٹانگوں پر، اور ان میں سے بعض چلتے ہیں چار ٹانگوں پر، اللہ پیدا کرتا ہے جیسا وہ چاہتا ہے بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 4624:46
پارہ 18•صفحہ 322

لَـقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ​ؕ وَ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

یقینا ہم نے نازل کی ہیں کھلی آیتیں، اور اللہ ہی (ہے جو) ہدایت دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے سیدھے راستے کی

آیت 4724:47
پارہ 18•صفحہ 322

وَيَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوۡلِ وَاَطَعۡنَا ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ​ؕ وَمَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور کہتے ہیں (منافقین کہ) ہم ایمان لے آئے ہیں اللہ اور رسول پر، اور ہم اطاعت گزار ہیں، پھر پلٹ جاتے ہیں بعض فریق ان میں سے اس کے بعد، اور نہیں ہیں وہ ایمان والوں کے ساتھ

آیت 4824:48
پارہ 18•صفحہ 322

وَاِذَا دُعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

اور جب انہیں بلایا جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف تاکہ وہ فیصلہ کرے ان کے درمیان، تب بعض فریق ان میں سے اعراض کرتے ہیں

آیت 4924:49
پارہ 18•صفحہ 322

وَاِنۡ يَّكُنۡ لَّهُمُ الۡحَـقُّ يَاۡتُوۡۤا اِلَيۡهِ مُذۡعِنِيۡنَؕ‏

اور اگر ہو ان کیلئے حق (یعنی فیصلہ ان کے حق میں) تو آتے ہیں اس (نبی) کی طرف فرمانبردار بن کر

آیت 5024:50
پارہ 18•صفحہ 322

اَفِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ اَمِ ارۡتَابُوۡۤا اَمۡ يَخَافُوۡنَ اَنۡ يَّحِيۡفَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَرَسُوۡلُهٗ​ؕ بَلۡ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے، یا وہ شک میں ہیں، یا وہ ڈرتے ہیں کہ ظلم کرے گا اللہ ان پر اور اس کا رسول، بلکہ وہی ظالم ہیں

آیت 5124:51
پارہ 18•صفحہ 322

اِنَّمَا كَانَ قَوۡلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذَا دُعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَهُمۡ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا​ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

مؤمنوں کی بات تو یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں بلایا جائے اللہ اور اس کے رسول کی طرف تاکہ فیصلہ کیا جائے ان کے درمیان تو وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

آیت 5224:52
پارہ 18•صفحہ 322

وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَيَخۡشَ اللّٰهَ وَيَتَّقۡهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏

اور جو اطاعت کرتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی اور ڈرتا ہے اللہ سے، اور بچتا ہے اس (کی نافرمانی) سے تو وہی کامیاب ہونے والے ہیں

آیت 5324:53
پارہ 18•صفحہ 322

وَاَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ لَٮِٕنۡ اَمَرۡتَهُمۡ لَيَخۡرُجُنَّ​ ۚ قُلْ لَّا تُقۡسِمُوۡا​ ۚ طَاعَةٌ مَّعۡرُوۡفَةٌ​  ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور قسمیں کھاتے ہیں (منافقین) اللہ کی اپنی قسموں میں زور ڈال کر کہ اگر آپ حکم دیں انہیں تو ضرور وہ نکل جائیں (جہاد کیلئے) کہہ دو قسمیں نہ کھاؤ (تمہاری) اطاعت معلوم ہے بیشک اللہ باخبر ہے اس سے جو عمل تم کرتے ہو

آیت 5424:54
پارہ 18•صفحہ 322

قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ​ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيۡكُمۡ مَّا حُمِّلۡتُمۡ​ؕ وَاِنۡ تُطِيۡعُوۡهُ تَهۡتَدُوۡا​ؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏

کہہ دو اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی، پھر اگر منہ پھیرو گے تو اس (رسول) پر وہ ہے جو اس کی ذمے داری ہے، اور تم پر وہ ہے جو تمہاری ذمے داری ہے، اور اگر تم اطاعت کروگے اس کی تو ہدایت پا جاؤ گے، اور رسول کے ذمہ صرف پہونچا دینا ہے صاف طور پر

آیت 5524:55
پارہ 18•صفحہ 322

وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـيَسۡتَخۡلِفَـنَّهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ كَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمۡ دِيۡنَهُمُ الَّذِى ارۡتَضٰى لَهُمۡ وَلَـيُبَدِّلَــنَّهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِهِمۡ اَمۡنًا​ ؕ يَعۡبُدُوۡنَنِىۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَ بِىۡ شَيۡــًٔــا​ ؕ وَمَنۡ كَفَرَ بَعۡدَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

وعدہ ہے اللہ کا ان سے جو ایمان لائے تم میں سے اور نیک عمل کئے، کہ ضرور انہیں خلیفہ بنائے گا (اللہ) زمین میں جیسا کہ خلیفہ بنایا تھا ان سے پہلوں کو اور مضبوط کردے گا ان کے لیے اس دین کو جسے اس نے (یعنی اللہ نے) پسند کیا ہے ان کیلئے، اور بدل دے گا اس کے بعد ان کے خوف کو امن سے (بشرطیکہ) وہ عبادت کریں میری اور نہ شریک ٹھہرائیں میرے ساتھ کسی کو، اور جو ناشکری کرے گا اس کے بعد تو وہی لوگ فاسق ہوں گے

آیت 5624:56
پارہ 18•صفحہ 323

وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰ تُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو اور اطاعت کرو رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی، تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 5724:57
پارہ 18•صفحہ 323

لَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ​ۚ وَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ​ؕ وَلَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ کافر اللہ کو عاجز کر دیں گے زمین میں، اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

آیت 5824:58
پارہ 18•صفحہ 323

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِيَسۡتَـاْذِنۡكُمُ الَّذِيۡنَ مَلَكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ وَالَّذِيۡنَ لَمۡ يَـبۡلُغُوا الۡحُـلُمَ مِنۡكُمۡ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ​ؕ مِنۡ قَبۡلِ صَلٰوةِ الۡفَجۡرِ وَحِيۡنَ تَضَعُوۡنَ ثِيَابَكُمۡ مِّنَ الظَّهِيۡرَةِ وَمِنۡۢ بَعۡدِ صَلٰوةِ الۡعِشَآءِ ​ؕ ثَلٰثُ عَوۡرٰتٍ لَّـكُمۡ​ ؕ لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ وَ لَا عَلَيۡهِمۡ جُنَاحٌۢ بَعۡدَهُنَّ​ ؕ طَوّٰفُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ بَعۡضُكُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ​ ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! چاہئے کہ اجازت لے کر آیا کریں جو تمہاری ملکیت میں غلام ہیں اور تمہارے وہ لڑکے جو ابھی نہیں پہونچے شعور کی عمر کو تم میں سے ان تین وقتوں میں فجر کی نماز سے پہلے، اور اسوقت جب تم اپنے کپڑے اتار تے ہو (قیلولہ کے لیے) دوپہر کے وقت، اور عشا کی نماز کے بعد یہ تین وقت پردوں کے ہیں تمہارے لیے، نہیں ہے تم پر اور نہ ان پر کوئی گناہ ان (وقتوں) کے بعد، تم آپس میں آتے جاتے ہو ایک دوسرے کے پاس، اسی طرح اللہ بیان کرتاہے تمہارے لیے آیتیں کھول کر، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 5924:59
پارہ 18•صفحہ 323

وَاِذَا بَلَغَ الۡاَطۡفَالُ مِنۡكُمُ الۡحُـلُمَ فَلۡيَسۡتَـاْذِنُوۡا كَمَا اسۡتَـاْذَنَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اٰيٰتِهٖ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اور جب پہونچ جائیں بچے تمہارے بلوغ کو تو انہیں بھی اجازت لے کر آنا چاہیے جس طرح کہ ان سے پہلے (یعنی بڑے) اجازت لے کر آتے ہیں، اس طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنی آیتیں اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 6024:60
پارہ 18•صفحہ 323

وَالۡـقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِىۡ لَا يَرۡجُوۡنَ نِكَاحًا فَلَيۡسَ عَلَيۡهِنَّ جُنَاحٌ اَنۡ يَّضَعۡنَ ثِيَابَهُنَّ غَيۡرَ مُتَبَـرِّجٰتٍ ۭ بِزِيۡنَةٍ​ ؕ وَاَنۡ يَّسۡتَعۡفِفۡنَ خَيۡرٌ لَّهُنَّ​ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور بیٹھ جانے والی بوڑھی عورتیں جنہیں امید نہیں رہی نکاح کی (یعنی زیادہ عمر دراز کے لئے) نہیں ہے ان پر کوئی گناہ (اس بات میں) کہ اتار دیں اپنے کپڑے، نہ ہو یہ زینت کے (اظہار) کیلئے، اور اگر وہ بھی بچیں تو بہتر ہے ان کے لیے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 6124:61
پارہ 18•صفحہ 324

لَـيۡسَ عَلَى الۡاَعۡمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡمَرِيۡضِ حَرَجٌ وَّلَا عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ اَنۡ تَاۡكُلُوۡا مِنۡۢ بُيُوۡتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اٰبَآٮِٕكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اُمَّهٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اِخۡوَانِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَخَوٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَعۡمَامِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ عَمّٰتِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ اَخۡوَالِكُمۡ اَوۡ بُيُوۡتِ خٰلٰتِكُمۡ اَوۡ مَا مَلَكۡتُمۡ مَّفَاتِحَهٗۤ اَوۡ صَدِيۡقِكُمۡ​ؕ لَـيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَاۡكُلُوۡا جَمِيۡعًا اَوۡ اَشۡتَاتًا​ ؕ فَاِذَا دَخَلۡتُمۡ بُيُوۡتًا فَسَلِّمُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ تَحِيَّةً مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَيِّبَةً​  ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

نہیں ہے اندھے پر کوئی گناہ، اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ، اور نہ بیمار پر کوئی گناہ اور نہ تم پر کہ تم کھانا کھاؤ (ساتھ بیٹھ کر) اپنے گھروں سے، یا اپنے باپ کے گھروں سے، یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے، یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے، نہیں ہے تم پر کوئی گناہ کہ ساتھ کھاؤ، یا الگ الگ کھاؤ (ان کے گھروں میں) پھر جب تم گھروں میں داخل ہو تو سلام کیا کرو اپنے لوگوں پر یہ دعاء ہے اللہ کے پاس سے مبارک اور پاکیزہ، اس طرح بیان فرماتا ہے اللہ تمہارے لئے آیتیں تاکہ تم عقل سے کام لو

آیت 6224:62
پارہ 18•صفحہ 324

اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاِذَا كَانُوۡا مَعَهٗ عَلٰٓى اَمۡرٍ جَامِعٍ لَّمۡ يَذۡهَبُوۡا حَتّٰى يَسۡتَاۡذِنُوۡهُ​ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَسۡتَـاْذِنُوۡنَكَ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ ۚ فَاِذَا اسۡتَاْذَنُوۡكَ لِبَعۡضِ شَاۡنِهِمۡ فَاۡذَنۡ لِّمَنۡ شِئۡتَ مِنۡهُمۡ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُمُ اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

یقیناً مؤمن تو وہی ہیں جو ایمان لائے ہیں اللہ اور اس کے رسول پر، اور جب وہ ہوتے ہیں اس (نبی) کے ساتھ کسی کام میں جمع، تو چلے نہیں جاتے جب تک ان سے اجازت نہ لے لیں، بیشک جو لوگ اجازت لیتے ہیں تم سے وہی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسول پر (پھر) جب وہ اجازت مانگیں تم سے اپنے کسی کام کے لیے، تو اجازت دو جسے تم چاہو ان میں سے، اور مغفرت کی دعاء کرو ان کیلئے بیشک اللہ بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

آیت 6324:63
پارہ 18•صفحہ 324

لَا تَجۡعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ بَيۡنَكُمۡ كَدُعَآءِ بَعۡضِكُمۡ بَعۡضًا​ ؕ قَدۡ يَعۡلَمُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ يَتَسَلَّلُوۡنَ مِنۡكُمۡ لِوَاذًا​ ۚ فَلۡيَحۡذَرِ الَّذِيۡنَ يُخَالِفُوۡنَ عَنۡ اَمۡرِهٖۤ اَنۡ تُصِيۡبَهُمۡ فِتۡنَةٌ اَوۡ يُصِيۡبَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

(اے مؤمنو!) نہ پکارو رسول کو آپس میں جیسا تم ایک دوسرے کو پکارتے ہو (اے محمد نہ کہو، بلکہ اے نبیؐ کہو) یقیناً اللہ جانتا ہے انہیں جو کھسک جاتے ہیں تم میں (مجلس) سے چپکے، تو ڈرنا چاہئے انہیں جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اس (اللہ) کے حکم کی، کہ پہونچے ان پر کوئی آفت، یا پہونچے ان پر کوئی دردناک عذاب

آیت 6424:64
پارہ 18•صفحہ 324

اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ​ؕ قَدۡ يَعۡلَمُ مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِؕ وَيَوۡمَ يُرۡجَعُوۡنَ اِلَيۡهِ فَيُنَـبِّـئُـهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

خبردار! اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، یقیناً وہ جانتا ہے جس حال میں تم ہو، اور اس دن وہ لوٹائے جائیں گے اس کی طرف، تو وہ (اللہ) بتا دیگا انہیں جو کچھ وہ کرتے تھے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے