←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 12 • 111 آیات • مکی

يوسف

Yusuf

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 112:1
پارہ 12•صفحہ 213

الٓرٰ​ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡن‏

ال، ر، یہ آیتیں ہیں روشن کتاب (قرآن) کی

آیت 212:2
پارہ 12•صفحہ 213

اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ قُرۡءٰنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

بیشک ہم نے نازل کیا ہے اس قرآن کو عربی زبان میں تاکہ تم لوگ سمجھ سکو (اس قرآن کو)

آیت 312:3
پارہ 12•صفحہ 213

نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَيۡكَ اَحۡسَنَ الۡقَصَصِ بِمَاۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ ​ۖ وَاِنۡ كُنۡتَ مِنۡ قَبۡلِهٖ لَمِنَ الۡغٰفِلِيۡنَ‏

(اے نبیؐ) ہم بیان کرتے ہیں تم پر بہترین قصے جیسا کہ ہم نے وحی کی تیری طرف اس قرآن کو، اور اگرچہ تم تھے اس (قصۂ یعقوب اور یوسف) سے پہلے غافل

آیت 412:4
پارہ 12•صفحہ 213

اِذۡ قَالَ يُوۡسُفُ لِاَبِيۡهِ يٰۤاَبَتِ اِنِّىۡ رَاَيۡتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوۡكَبًا وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ رَاَيۡتُهُمۡ لِىۡ سٰجِدِيۡنَ‏

جب کہا یوسف نے اپنے باپ سے کہ اے میرے ابا! میں نے (خواب میں) دیکھا ہے گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو، میں نے دیکھا ہے انہیں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

آیت 512:5
پارہ 12•صفحہ 213

قَالَ يٰبُنَىَّ لَا تَقۡصُصۡ رُءۡيَاكَ عَلٰٓى اِخۡوَتِكَ فَيَكِيۡدُوۡا لَـكَ كَيۡدًا ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ لِلۡاِنۡسَانِ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

کہا اے میرے بیٹے! مت بیان کرنا اپنا خواب اپنے بھائیوں کے سامنے (ورنہ) وہ تیرے خلاف چال چلیں گے، بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

آیت 612:6
پارہ 12•صفحہ 213

وَكَذٰلِكَ يَجۡتَبِيۡكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِنۡ تَاۡوِيۡلِ الۡاَحَادِيۡثِ وَيُتِمُّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكَ وَعَلٰٓى اٰلِ يَعۡقُوۡبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰٓى اَبَوَيۡكَ مِنۡ قَبۡلُ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ​ ؕ اِنَّ رَبَّكَ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اور (اے یوسف) اسی طرح چن لے گا تجھے تیرا رب اور سکھائے گا تجھے تیرے خواب کی تعبیر، اور پوری کرے گا اپنی نعمتیں تجھ پر اور یعقوب کے گھرانے پر، جیسا کہ (اللہ) پوری کر چکا ہے اسے تیرے باپ دادا پر اس سے پہلے ابراہیم اور اسحاق (علیہم السلام) پر، بیشک تیرا رب جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 712:7
پارہ 12•صفحہ 213

لَقَدۡ كَانَ فِىۡ يُوۡسُفَ وَاِخۡوَتِهٖۤ اٰيٰتٌ لِّـلسَّآٮِٕلِيۡنَ‏

یقیناً ہیں یوسف اور اس کے بھائیوں کے قصے میں نشانیاں سوال کرنے والوں کے لیے

آیت 812:8
پارہ 12•صفحہ 213

اِذۡ قَالُوۡا لَيُوۡسُفُ وَاَخُوۡهُ اَحَبُّ اِلٰٓى اَبِيۡنَا مِنَّا وَنَحۡنُ عُصۡبَةٌ  ؕ اِنَّ اَبَانَا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنِ ​ۖ ​ۚ‏

جب کہا (بھائیوں نے) یوسف اور اس کا بھائی زیادہ محبوب ہیں ہمارے ابا کو ہم سے اور ہم طاقتور جماعت ہیں، بیشک ہمارے ابا کھلی غلطی پر ہیں

آیت 912:9
پارہ 12•صفحہ 213

اۨقۡتُلُوۡا يُوۡسُفَ اَوِ اطۡرَحُوۡهُ اَرۡضًا يَّخۡلُ لَـكُمۡ وَجۡهُ اَبِيۡكُمۡ وَ تَكُوۡنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ قَوۡمًا صٰلِحِيۡنَ‏

قتل کر دو یوسف کو یا پھینک دو اسے کسی زمین میں، تاکہ خالی ہو جائے تمہارے لئے تمہارے باپ کی توجہ، اور تم ہو جاؤ اسکے بعد صالح (یعنی چہیتے) لوگ

آیت 1012:10
پارہ 12•صفحہ 214

قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ لَا تَقۡتُلُوۡا يُوۡسُفَ وَاَلۡقُوۡهُ فِىۡ غَيٰبَتِ الۡجُـبِّ يَلۡتَقِطۡهُ بَعۡضُ السَّيَّارَةِ اِنۡ كُنۡتُمۡ فٰعِلِيۡنَ‏

کہا ایک کہنے والے نے ان میں سے، کہ قتل نہ کرو یوسف کو، اور ڈالدو اسے ویران کنوئیں میں، تاکہ اٹھا لے جائے اسے کوئی قافلہ، اگر تم کرنے ہی والے ہو (تو)

آیت 1112:11
پارہ 12•صفحہ 214

قَالُوۡا يٰۤاَبَانَا مَا لَـكَ لَا تَاۡمَنَّا عَلٰى يُوۡسُفَ وَاِنَّا لَهٗ لَنٰصِحُوۡنَ‏

انہوں نے کہا اے ہمارے ابا کیا ہو گیا ہے آپ کو کہ آپ ہم پر یقین نہیں کرتے یوسف (کے معاملے) پر اور ہم تو اسکے ناصح (یعنی خیر خواہ) ہیں

آیت 1212:12
پارہ 12•صفحہ 214

اَرۡسِلۡهُ مَعَنَا غَدًا يَّرۡتَعۡ وَيَلۡعَبۡ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ‏

بھیج دیجئے اسے ہمارے ساتھ کل وہ کھائے اور کھیلے اور بیشک ہم اسکے محافظ ہیں

آیت 1312:13
پارہ 12•صفحہ 214

قَالَ اِنِّىۡ لَيَحۡزُنُنِىۡ اَنۡ تَذۡهَبُوۡا بِهٖ وَاَخَافُ اَنۡ يَّاۡكُلَهُ الذِّئۡبُ وَاَنۡـتُمۡ عَنۡهُ غٰفِلُوۡنَ‏

اس نے کہا مجھے غم ہوتا ہے اس سے کہ تم لے جاؤ اسے اور میں اس سے ڈرتا ہوں کہ کھا جائے اسے بھیڑیا اور تم اس سے غافل رہو

آیت 1412:14
پارہ 12•صفحہ 214

قَالُوۡا لَٮِٕنۡ اَكَلَهُ الذِّئۡبُ وَنَحۡنُ عُصۡبَةٌ اِنَّاۤ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ‏

انہوں نے کہا اگر اسے کھا جائے بھیڑیا، اور ہم ایک طاقتور جماعت ہیں، بیشک ہم اس وقت خسارہ (یعنی نقصان) اٹھانے والے ہوں گے

آیت 1512:15
پارہ 12•صفحہ 214

فَلَمَّا ذَهَبُوۡا بِهٖ وَاَجۡمَعُوۡۤا اَنۡ يَّجۡعَلُوۡهُ فِىۡ غَيٰبَتِ الۡجُبِّ​ۚ وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ لَـتُنَـبِّئَـنَّهُمۡ بِاَمۡرِهِمۡ هٰذَا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

تو جب وہ گئے اسے لے کر اور جمع ہو گئے اس پر کہ اسے ڈال دیں ویران کنوئیں میں، تو ہم نے وحی کی یوسف کی طرف کہ تو ضرور بتائے گا انہیں (ایک دن) ان کے اس کام کو اور وہ نہیں پہچانیں گے (تجھے)

آیت 1612:16
پارہ 12•صفحہ 214

وَجَآءُوۡۤ اَبَاهُمۡ عِشَآءً يَّبۡكُوۡنَؕ‏

اور وہ سب آئے اپنے باپ کے پاس رات میں روتے ہوئے

آیت 1712:17
پارہ 12•صفحہ 214

​قَالُوۡا يٰۤاَبَانَاۤ اِنَّا ذَهَبۡنَا نَسۡتَبِقُ وَتَرَكۡنَا يُوۡسُفَ عِنۡدَ مَتَاعِنَا فَاَكَلَهُ الذِّئۡبُ​ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ بِمُؤۡمِنٍ لَّنَا وَلَوۡ كُنَّا صٰدِقِيۡنَ‏

کہا اے ہمارے ابا! ہم گئے اور آگے نکل گئے (دوڑنے میں) اور ہم نے چھوڑ دیا تھا یوسف کو اپنے سامان کے پاس تو کھا گیا اسے بھیڑیا اور آپ یقین نہیں کریں گے ہم پر اور اگرچہ ہم سچے ہیں

آیت 1812:18
پارہ 12•صفحہ 214

وَجَآءُوۡ عَلٰى قَمِيـۡصِهٖ بِدَمٍ كَذِبٍ​ؕ قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَـكُمۡ اَنۡفُسُكُمۡ اَمۡرًا​ؕ فَصَبۡرٌ جَمِيۡلٌ​ؕ وَاللّٰهُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ‏

اور وہ لے آئے تھے اس کے کرتے پر جھوٹا خون لگا کر، اس نے کہا نہیں بلکہ تم نے گھڑ لی ہے خود سے ایک بات، تو اب صبر ہی بہتر ہے، اور اللہ ہی مدد گار ہے اس (بات) پر جو تم بیان کر رہے ہو

آیت 1912:19
پارہ 12•صفحہ 214

وَجَآءَتۡ سَيَّارَةٌ فَاَرۡسَلُوۡا وَارِدَهُمۡ فَاَدۡلٰى دَلۡوَهٗ​ ؕ قَالَ يٰبُشۡرٰى هٰذَا غُلٰمٌ​ ؕ وَاَسَرُّوۡهُ بِضَاعَةً  ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور آیا ایک قافلہ تو انہوں نے بھیجا اپنے پانی بھرنے والے کو، تو اس نے ڈالا اپنا ڈول، بولا ہائے خوش خبری! یہ تو بچہ ہے، اور انہوں نے چھپا لیا اسے تجارت کا مال سمجھ کر، اور اللہ خوب جان رہا تھا جو کچھ وہ کر رہے تھے

آیت 2012:20
پارہ 12•صفحہ 214

وَشَرَوۡهُ بِثَمَنٍۢ بَخۡسٍ دَرَاهِمَ مَعۡدُوۡدَةٍ​ ۚ وَكَانُوۡا فِيۡهِ مِنَ الزّٰهِدِيۡنَ‏

اور (بھائیوں نے) بیچ دیا اسے معمولی قیمت پر چند درہم میں (تقریباً بیس درہم میں) اور وہ اس (یوسف کے معاملے) سے ناواقف تھے

آیت 2112:21
پارہ 12•صفحہ 215

وَقَالَ الَّذِى اشۡتَرٰٮهُ مِنۡ مِّصۡرَ لِامۡرَاَتِهٖۤ اَكۡرِمِىۡ مَثۡوٰٮهُ عَسٰٓى اَنۡ يَّـنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَـتَّخِذَهٗ وَلَدًا​ ؕ وَكَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوۡسُفَ فِى الۡاَرۡضِوَلِنُعَلِّمَهٗ مِنۡ تَاۡوِيۡلِ الۡاَحَادِيۡثِ​ؕ وَاللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰٓى اَمۡرِهٖ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور کہا (عزیزِ مصر قطیفار نے) جس نے خریدا تھا اسے مصر سے اپنی عورت سے، کہ اس کی عزت کرنا ممکن ہے یہ نفع دے ہمیں، یا ہم بنا لیں گے اسے بیٹا، اور اس طرح ہم نے بسایا یوسف کو (ملک مصر کی) زمین میں، اور تاکہ ہم سکھائیں اسے باتوں کی تعبیر، اور اللہ غالب ہے اپنے کام (اور تمام احکام) پر اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 2212:22
پارہ 12•صفحہ 215

وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗۤ اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور جب وہ پہونچا اپنی جوانی کو، تو ہم نے عطا کیا اسے حکم اور علم اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین (یعنی نیک لوگوں) کو

آیت 2312:23
پارہ 12•صفحہ 215

وَرَاوَدَتۡهُ الَّتِىۡ هُوَ فِىۡ بَيۡتِهَا عَنۡ نَّـفۡسِهٖ وَغَلَّقَتِ الۡاَبۡوَابَ وَقَالَتۡ هَيۡتَ لَـكَ​ؕ قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ​ اِنَّهٗ رَبِّىۡۤ اَحۡسَنَ مَثۡوَاىَ​ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اور بہکایا اسے اس عورت (زلیخا) نے جس کے گھر میں (یوسف) تھا، اور عورت نے بند کر لیے دروازے اور کہنے لگی آؤ، اس نے کہا اللہ کی پناہ، بے شک میرے رب نے مجھے بہتر ٹھکانا دیا ہے، بے شک ظالم فلاح نہیں پاتے

آیت 2412:24
پارہ 12•صفحہ 215

وَلَـقَدۡ هَمَّتۡ بِهٖ​ۚ وَهَمَّ بِهَا​ لَوۡلَاۤ اَنۡ رَّاٰ بُرۡهَانَ رَبِّهٖ​ؕ كَذٰلِكَ لِنَصۡرِفَ عَنۡهُ السُّۤوۡءَ وَالۡـفَحۡشَآءَ​ؕ اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

اور یقیناً اس عورت نے تو اس کا ارادہ کر لیا تھا، اور وہ بھی کر لیتے اگر اپنے رب کی (نبوت کی) دلیل نہ دیکھ لیتے اسی طرح ہوا، تاکہ ہم پھیر دیں اس سے برائی اور بے حیائی، بیشک وہ ہمارے مخلصین (یعنی خاص) بندوں میں سے تھا

آیت 2512:25
پارہ 12•صفحہ 215

وَاسۡتَبَقَا الۡبَابَ وَقَدَّتۡ قَمِيۡصَهٗ مِنۡ دُبُرٍ وَّاَلۡفَيَا سَيِّدَهَا لَدَا الۡبَابِ​ؕ قَالَتۡ مَا جَزَآءُ مَنۡ اَرَادَ بِاَهۡلِكَ سُوۡۤءًا اِلَّاۤ اَنۡ يُّسۡجَنَ اَوۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

اور دونوں دوڑے دروازے کی طرف اور پھاڑ دی عورت نے اس کی قمیص پیچھے سے، اور دونوں نے پایا عورت کے خاوند کو دروازے کے پاس، کہنے لگی کہ کیا سزا ہو جو ارادہ کرے تمہاری اہلیہ سے برائی کا، یا تو قید کیا جائے یا درد ناک سزا دی جائے

آیت 2612:26
پارہ 12•صفحہ 215

قَالَ هِىَ رَاوَدَتۡنِىۡ عَنۡ نَّـفۡسِىۡ​ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِّنۡ اَهۡلِهَا​ۚ اِنۡ كَانَ قَمِيۡصُهٗ قُدَّ مِنۡ قُبُلٍ فَصَدَقَتۡ وَهُوَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ‏

(یوسف نے) کہا اسی نے مجھے بہکایا ہے، اور شہادت دی ایک شاہد نے عورت کے گھرانے میں سے (ایک چار مہینے کے بچے نے) کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا ہوا ہے تو عورت سچی ہے، اور یہ (یوسف) جھوٹا ہے

آیت 2712:27
پارہ 12•صفحہ 215

وَاِنۡ كَانَ قَمِيۡصُهٗ قُدَّ مِنۡ دُبُرٍ فَكَذَبَتۡ وَهُوَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

اور اگر اس کا کرتا پیچھے سے پھٹا ہے تو یہ (زلیخا) جھوٹی ہے اور وہ (یوسف) سچا ہے

آیت 2812:28
پارہ 12•صفحہ 216

فَلَمَّا رَاٰ قَمِيۡصَهٗ قُدَّ مِنۡ دُبُرٍ قَالَ اِنَّهٗ مِنۡ كَيۡدِكُنَّ​ؕ اِنَّ كَيۡدَكُنَّ عَظِيۡمٌ‏

پھر جب دیکھا (عزیز مصر نے) اس کا کرتا پھٹا ہوا پیچھے سے، تو کہا (اپنی بیوی سے) بیشک یہ تمہاری چال ہے بیشک تمہاری چال بہت بڑی ہے

آیت 2912:29
پارہ 12•صفحہ 216

يُوۡسُفُ اَعۡرِضۡ عَنۡ هٰذَا وَاسۡتَغۡفِرِىۡ لِذَنۡۢبِكِ ۖ ​ۚ اِنَّكِ كُنۡتِ مِنَ الۡخٰطِٮـِٕيۡنَ‏

یوسف اعراض کرو تم اس معاملے سے، اور تو (اے عورت) استغفار کر اپنے گناہ سے بیشک تو ہی خطا کاروں میں سے ہے

آیت 3012:30
پارہ 12•صفحہ 216

وَقَالَ نِسۡوَةٌ فِى الۡمَدِيۡنَةِ امۡرَاَتُ الۡعَزِيۡزِ تُرَاوِدُ فَتٰٮهَا عَنۡ نَّـفۡسِهٖ​ۚ قَدۡ شَغَفَهَا حُبًّا​ ؕ اِنَّا لَـنَرٰٮهَا فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور کہنا شروع کیا شہر کی عورتوں نے، کہ عزیز کی عورت (زلیخا) نے پھسلا رکھا ہے اپنے غلام کو، بیشک اس کی محبت میں فریفتہ ہو گئی ہے، ہم اس (عورت زلیخا) کو کھلی غلطی پر دیکھتی ہیں

آیت 3112:31
پارہ 12•صفحہ 216

فَلَمَّا سَمِعَتۡ بِمَكۡرِهِنَّ اَرۡسَلَتۡ اِلَيۡهِنَّ وَاَعۡتَدَتۡ لَهُنَّ مُتَّكَـاً وَّاٰتَتۡ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِّنۡهُنَّ سِكِّيۡنًا وَّقَالَتِ اخۡرُجۡ عَلَيۡهِنَّ ​ۚ فَلَمَّا رَاَيۡنَهٗۤ اَكۡبَرۡنَهٗ وَقَطَّعۡنَ اَيۡدِيَهُنَّ وَقُلۡنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا هٰذَا بَشَرًا ؕ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا مَلَكٌ كَرِيۡمٌ‏

پھر جب سنی (عزیز کی بیوی زلیخا نے) ان کی ملامت، تو ان (عورتوں) کو بلا بھیجا، اور تیار کی ان کے لئے ایک مجلس، اور دی ان میں سے ہر ایک کو چھری اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے نکل آؤ، پھر جب انہوں نے دیکھا اسے تو بڑی بات ہو گئی، اور کاٹ لیے سبھوں نے اپنے ہاتھوں کو اور کہا ہائے اللہ! یہ انسان نہیں، یہ تو مکرم (یعنی نیک) فرشتہ ہے

آیت 3212:32
پارہ 12•صفحہ 216

قَالَتۡ فَذٰلِكُنَّ الَّذِىۡ لُمۡتُنَّنِىۡ فِيۡهِ​ؕ وَ لَـقَدۡ رَاوَدْتُّهٗ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ فَاسۡتَعۡصَمَ​ؕ وَلَٮِٕنۡ لَّمۡ يَفۡعَلۡ مَاۤ اٰمُرُهٗ لَـيُسۡجَنَنَّ وَلَيَكُوۡنًا مِّنَ الصّٰغِرِيۡنَ‏

(زلیخا نے) کہا یہی ہے وہ جس کے بارے میں تم نے مجھے ملامت کی تھیں اور یقیناً میں نے ہی بہکایا تھا اسے پر یہ بچے رہے، اور اگر اس نے نہ کیا وہ جو میں حکم دیتی ہوں اسے، تو یہ ضرور قید کر لیا جائے گا اور ہو جائے گا ذلیلوں میں سے

آیت 3312:33
پارہ 12•صفحہ 216

قَالَ رَبِّ السِّجۡنُ اَحَبُّ اِلَىَّ مِمَّا يَدۡعُوۡنَنِىۡۤ اِلَيۡهِ​ۚ وَاِلَّا تَصۡرِفۡ عَنِّىۡ كَيۡدَهُنَّ اَصۡبُ اِلَيۡهِنَّ وَاَكُنۡ مِّنَ الۡجٰهِلِيۡنَ‏

کہا اے میرے رب! قید خانہ زیادہ بہتر ہے میرے لیے، اس سے جس کی طرف یہ بلا رہی ہیں مجھے اور اگر تو نہ پھیرے گا مجھ سے ان کی چال کو تو میں پہونچ جاؤنگا ان کی طرف، اور میں ہو جاؤنگا جاہلوں میں سے

آیت 3412:34
پارہ 12•صفحہ 216

فَاسۡتَجَابَ لَهٗ رَبُّهٗ فَصَرَفَ عَنۡهُ كَيۡدَهُنَّ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

تو قبول کی اس کی دعا ان کے رب نے تو پھیر دی اس سے ان (عورتوں) کی چال کو، بیشک وہی سننے والا جاننے والا ہے

آیت 3512:35
پارہ 12•صفحہ 216

ثُمَّ بَدَا لَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا رَاَوُا الۡاٰيٰتِ لَيَسۡجُنُـنَّهٗ حَتّٰى حِيۡنٍ‏

پھر ظاہر ہو گیا ان کے سامنے اس کے بعد جو انہوں نے دیکھی نشانیاں (الزام دبانے کیلئے) اسے قید کر دیا ایک مدت تک

آیت 3612:36
پارہ 12•صفحہ 217

وَدَخَلَ مَعَهُ السِّجۡنَ فَتَيٰنِ​ؕ قَالَ اَحَدُهُمَاۤ اِنِّىۡۤ اَرٰٮنِىۡۤ اَعۡصِرُ خَمۡرًا​ ۚ وَقَالَ الۡاٰخَرُ اِنِّىۡۤ اَرٰٮنِىۡۤ اَحۡمِلُ فَوۡقَ رَاۡسِىۡ خُبۡزًا تَاۡكُلُ الطَّيۡرُ مِنۡهُ​ ؕ نَبِّئۡنَا بِتَاۡوِيۡلِهٖ ۚ اِنَّا نَرٰٮكَ مِنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور داخل ہوئے اسکے ساتھ قید خانے میں دو نوجوان، ان میں سے ایک نے کہا میں دیکھتا ہوں (خواب میں) کہ شراب نچوڑ رہا ہوں، اور دوسرے نے کہا میں دیکھتا ہوں کہ میں نے اٹھا رکھی ہے اپنے سر پر روٹی (کی ٹوکری) کھا رہے ہیں پرندے اس سے، بتاؤ ہمیں اس کی تعبیر، ہم تجھے نیکو کار میں سے سمجھتے ہیں

آیت 3712:37
پارہ 12•صفحہ 217

قَالَ لَا يَاۡتِيۡكُمَا طَعَامٌ تُرۡزَقٰنِهٖۤ اِلَّا نَـبَّاۡتُكُمَا بِتَاۡوِيۡلِهٖ قَبۡلَ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمَا​ ؕ ذٰ لِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِىۡ رَبِّىۡ ؕ اِنِّىۡ تَرَكۡتُ مِلَّةَ قَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

کہا نہیں آئے گا تم دونوں کا کھانا جسے تم بطور رزق کھاتے ہو، مگر میں بتا دونگا تم دونوں کو اسکی تعبیر اسکے آنے سے قبل، یہ وہ چیزیں ہے جو میرے رب نے مجھے سکھائی ہیں، بیشک میں نے چھوڑ دی ہے ان لوگوں کی ملت جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر، اور وہ آخرت کے بھی انکاری ہیں

آیت 3812:38
پارہ 12•صفحہ 217

وَاتَّبَعۡتُ مِلَّةَ اٰبَآءِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ​ؕ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنۡ نُّشۡرِكَ بِاللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ​ؕ ذٰلِكَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ عَلَيۡنَا وَعَلَى النَّاسِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

اور میں نے اتباع کی ہے اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) کی ملت کی، ممکن نہیں ہمارے لئے کہ ہم شریک ٹھہرائیں اللہ کے ساتھ کسی بھی شئے کو، یہ اللہ کا فضل ہے ہم پر اور لوگوں پر بھی، اور لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

آیت 3912:39
پارہ 12•صفحہ 217

يٰصَاحِبَىِ السِّجۡنِ ءَاَرۡبَابٌ مُّتَفَرِّقُوۡنَ خَيۡرٌ اَمِ اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُؕ‏

اے قید خانے کے ساتھیو! کیا متفرق (یعنی جدا جدا) رب بہتر ہیں، یا اکیلا اللہ جو زبردست ہے؟

آیت 4012:40
پارہ 12•صفحہ 217

مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِلَّاۤ اَسۡمَآءً سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡـتُمۡ وَ اٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ​ؕ اِنِ الۡحُكۡمُ اِلَّا لِلّٰهِ​ؕ اَمَرَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ​ؕ ذٰلِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

جس کی تم عبادت کرتے ہو اس کے سواء وہ چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھے ہیں نہیں نازل کی اللہ نے ان کی کوئی دلیل، حکومت سوائے اللہ کے کسی کی نہیں، اس نے حکم دیا ہے کہ تم نہ عبادت کرو اس کے سواء (کسی اور کی) یہ قائم دین ہے، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 4112:41
پارہ 12•صفحہ 217

يٰصَاحِبَىِ السِّجۡنِ اَمَّاۤ اَحَدُكُمَا فَيَسۡقِىۡ رَبَّهٗ خَمۡرًا​ۚ وَاَمَّا الۡاٰخَرُ فَيُصۡلَبُ فَتَاۡكُلُ الطَّيۡرُ مِنۡ رَّاۡسِهٖ​ؕ قُضِىَ الۡاَمۡرُ الَّذِىۡ فِيۡهِ تَسۡتَفۡتِيٰنِؕ‏

اے قید خانے کے ساتھیو! تم دونوں میں کا ایک پلائے گا اپنے آقا کو شراب، اور دوسرے کو سولی دی جائے گی، پھر کھائیں گے پرندے اس کے سر میں سے فیصلہ کیا جا چکا ہے جس کے بارے میں تم دونوں سوال کر رہے ہو

آیت 4212:42
پارہ 12•صفحہ 217

وَقَالَ لِلَّذِىۡ ظَنَّ اَنَّهٗ نَاجٍ مِّنۡهُمَا اذۡكُرۡنِىۡ عِنۡدَ رَبِّكَ فَاَنۡسٰٮهُ الشَّيۡطٰنُ ذِكۡرَ رَبِّهٖ فَلَبِثَ فِى السِّجۡنِ بِضۡعَ سِنِيۡنَ‏

اور کہا (یوسف نے) جس کے بارے میں گمان تھا کہ وہ نجات پائے گا ان دونوں میں سے، کہ تم تذکرہ کرنا میرا اپنے آقا کے پاس، پھر بھلا دیا اسے شیطان نے تذکرہ کرنا اپنے آقا سے، تو (یوسف) ٹھہرے رہے قید میں کئی اور سال (سات برس، پانچ پہلے رہ چکے تھے)

آیت 4312:43
پارہ 12•صفحہ 218

وَقَالَ الۡمَلِكُ اِنِّىۡۤ اَرٰى سَبۡعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ يَّاۡكُلُهُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٌ وَّسَبۡعَ سُنۡۢبُلٰتٍ خُضۡرٍ وَّاُخَرَ يٰبِسٰتٍ​ؕ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَاُ اَفۡتُوۡنِىۡ فِىۡ رُءۡيَاىَ اِنۡ كُنۡتُمۡ لِلرُّءۡيَا تَعۡبُرُوۡنَ‏

اور کہا بادشاہ (ولید بن نردان) نے کہ میں (خواب میں) دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں کھا جاتی ہیں سات دبلی گائیں، اور سات ہری بالیاں اور سات خشک بالیاں (خواب میں دیکھتا ہوں) اے دربار یو! بتاؤ مجھے میرے خواب کی تعبیر، اگر تم خواب کی تعبیر جانتے ہو؟

آیت 4412:44
پارہ 12•صفحہ 218

قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۚ وَمَا نَحۡنُ بِتَاۡوِيۡلِ الۡاَحۡلَامِ بِعٰلِمِيۡنَ‏

انہوں نے کہا یہ خیالی خواب ہیں، اور ہم نہیں جانتے (اس طرح کے) خیالی خوابوں کی تعبیر

آیت 4512:45
پارہ 12•صفحہ 218

وَقَالَ الَّذِىۡ نَجَا مِنۡهُمَا وَادَّكَرَ بَعۡدَ اُمَّةٍ اَنَا اُنَـبِّئُكُمۡ بِتَاۡوِيۡلِهٖ فَاَرۡسِلُوۡنِ‏

اور کہا وہ جو نجات پا گیا تھا دونوں میں سے، اور یاد آیا اسے ایک مدت کے بعد، کہ میں بتلاؤں گا تمہیں اس کی تعبیر، تو تم بھیجو مجھے

آیت 4612:46
پارہ 12•صفحہ 218

يُوۡسُفُ اَيُّهَا الصِّدِّيۡقُ اَ فۡتِنَا فِىۡ سَبۡعِ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ يَّاۡكُلُهُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٌ وَّسَبۡعِ سُنۡۢبُلٰتٍ خُضۡرٍ وَّاُخَرَ يٰبِسٰتٍ ۙ لَّعَلِّىۡۤ اَرۡجِعُ اِلَى النَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

اے یوسف اے میرے دوست! بتائیں ہمیں (تعبیر) کہ سات موٹی گائیں ہیں (جنہیں) کھا جاتی ہیں سات دبلی گائیں، اور سات ہری بالیاں ہیں اور سات خشک بالیاں، تاکہ میں لوٹ جاؤں لوگوں کی طرف اور انہیں بھی معلوم ہو جائے

آیت 4712:47
پارہ 12•صفحہ 218

قَالَ تَزۡرَعُوۡنَ سَبۡعَ سِنِيۡنَ دَاَبًا​ۚ فَمَا حَصَدْتُّمۡ فَذَرُوۡهُ فِىۡ سُنۡۢبُلِهٖۤ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّمَّا تَاۡكُلُوۡنَ‏

کہا (حضرت یوسف نے) تم کھیتی کرنا سات سالوں تک لگا تار، پھر جو تم کاٹو (فصل تو اسے) چھوڑ دینا اس کی بالیوں میں، مگر تھوڑا جو تم کھاؤ (اسے بالیوں سے نکال لینا)

آیت 4812:48
پارہ 12•صفحہ 218

ثُمَّ يَاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ سَبۡعٌ شِدَادٌ يَّاۡكُلۡنَ مَا قَدَّمۡتُمۡ لَهُنَّ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّمَّا تُحۡصِنُوۡنَ‏

پھر آئیں گے اس کے بعد سات سخت سال (قحط سالی کے) کھائیں گے جو تم نے جمع کیا تھا ان (قحط) کے لئے، مگر تھوڑا تم روک رکھنا (بیج کیلئے)

آیت 4912:49
پارہ 12•صفحہ 218

ثُمَّ يَاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ عَامٌ فِيۡهِ يُغَاثُ النَّاسُ وَفِيۡهِ يَعۡصِرُوۡنَ‏

پھر آئے گا اس کے بعد ایک سال، اس میں بارش برسائی جائے گی لوگوں پر، اور اس میں وہ نچوڑیں گے (رس یا شراب وغیرہ)

آیت 5012:50
پارہ 12•صفحہ 218

وَقَالَ الۡمَلِكُ ائۡتُوۡنِىۡ بِهٖ​ۚ فَلَمَّا جَآءَهُ الرَّسُوۡلُ قَالَ ارۡجِعۡ اِلٰى رَبِّكَ فَسۡــَٔلۡهُ مَا بَالُ النِّسۡوَةِ الّٰتِىۡ قَطَّعۡنَ اَيۡدِيَهُنَّ​ؕ اِنَّ رَبِّىۡ بِكَيۡدِهِنَّ عَلِيۡمٌ‏

اور بادشاہ نے کہا لے آؤ میرے پاس اسے، پھر جب آیا قاصد اسکے پاس، تو کہا لوٹ جاؤ اپنے آقا کے پاس، اور پوچھو ان سے ان عورتوں کا کیا معاملہ تھا؟ جنہوں نے کاٹ لئے تھے اپنے ہاتھ، بیشک میرا رب ان کی چال کو خوب جانتا ہے

آیت 5112:51
پارہ 12•صفحہ 218

قَالَ مَا خَطۡبُكُنَّ اِذۡ رَاوَدْتُّنَّ يُوۡسُفَ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ​ؕ قُلۡنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا عَلِمۡنَا عَلَيۡهِ مِنۡ سُوۡۤءٍ​ ؕ قَالَتِ امۡرَاَتُ الۡعَزِيۡزِ الۡــٰٔنَ حَصۡحَصَ الۡحَقُّ اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

(بادشاہ نے) کہا تمہارا کیا معاملہ تھا جب تم نے یوسف کو پھسلایا تھا، انہوں نے کہا اللہ کی پناہ ہمیں نہیں معلوم ہوئی اس میں کوئی برائی عزیز کی عورت (زلیخا) بولی کہ اب ظاہر ہو گیا ہے سچ، میں نے ہی اسے پھسلایا تھا، اور بیشک وہ سچے لوگوں میں سے ہے

آیت 5212:52
پارہ 12•صفحہ 218

ذٰ لِكَ لِيَـعۡلَمَ اَنِّىۡ لَمۡ اَخُنۡهُ بِالۡغَيۡبِ وَاَنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ كَيۡدَ الۡخَـآٮِٕنِيۡنَ‏

یہ اس لیے کیا تاکہ جان لیں (عزیز مصر) کہ بیشک میں نے خیانت نہیں کی ان کے ساتھ غائبانے میں، اور بیشک اللہ نہیں رہنمائی کرتا خائنین کی چال میں

آیت 5312:53
پارہ 13•صفحہ 219

وَمَاۤ اُبَرِّئُ نَفۡسِىۡ​ۚ اِنَّ النَّفۡسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوۡٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىۡ ؕاِنَّ رَبِّىۡ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور میں نہیں بری سمجھتا اپنے نفس کو، بیشک نفس تو حکم دیتا ہے برائی کا مگر جس پر رحم کردے میرا رب، بیشک میرا رب غفور اور رحیم ہے

آیت 5412:54
پارہ 13•صفحہ 219

وَقَالَ الۡمَلِكُ ائۡتُوۡنِىۡ بِهٖۤ اَسۡتَخۡلِصۡهُ لِنَفۡسِىۡ​ۚ​ فَلَمَّا كَلَّمَهٗ قَالَ اِنَّكَ الۡيَوۡمَ لَدَيۡنَا مَكِيۡنٌ اَمِيۡنٌ‏

اور بادشاہ نے کہا کہ لے آؤ اسے میرے پاس، تاکہ میں خاص کرلوں اسے اپنے لئے، پھر جب کلام کیا اس سے تو کہا بیشک تم آج سے ہمارے پاس امانتدار مکین (یعنی رہنے والے) ہو

آیت 5512:55
پارہ 13•صفحہ 219

قَالَ اجۡعَلۡنِىۡ عَلٰى خَزَآٮِٕنِ الۡاَرۡضِ​ۚ اِنِّىۡ حَفِيۡظٌ عَلِيۡمٌ‏

کہا بنا دو مجھے ملک کا خزانچی بیشک میں جانکار محافظ ہوں

آیت 5612:56
پارہ 13•صفحہ 219

وَكَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوۡسُفَ فِى الۡاَرۡضِ​ۚ يَتَبَوَّاُ مِنۡهَا حَيۡثُ يَشَآءُ​ ؕ نُصِيۡبُ بِرَحۡمَتِنَا مَنۡ نَّشَآءُ​ۚ وَلَا نُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے بسایا یوسف کو اس ملک میں کہ وہ رہے اس میں جہاں چاہے، ہم پہونچاتے ہیں اپنی رحمت جسے ہم چاہتے ہیں، اور ہم ضائع نہیں کرتے محسنین کے اجر کو

آیت 5712:57
پارہ 13•صفحہ 219

وَلَاَجۡرُ الۡاٰخِرَةِ خَيۡرٌ لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ‏

اور یقینا آخرت کا اجر بہتر ہے ایمان والوں کے لئے اور متقیوں کے لئے

آیت 5812:58
پارہ 13•صفحہ 219

وَجَآءَ اِخۡوَةُ يُوۡسُفَ فَدَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَعَرَفَهُمۡ وَهُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ‏

اور آئے یوسف کے بھائی پھر داخل ہوئے اس کے پاس، تو اس نے انہیں پہچان لیا اور وہ (سارے بھائی انہیں) نہیں پہچان سکے

آیت 5912:59
پارہ 13•صفحہ 219

وَ لَمَّا جَهَّزَهُمۡ بِجَهَازِهِمۡ قَالَ ائۡتُوۡنِىۡ بِاَخٍ لَّكُمۡ مِّنۡ اَبِيۡكُمۡ​ۚ اَلَا تَرَوۡنَ اَنِّىۡۤ اُوۡفِی الۡكَيۡلَ وَاَنَا خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ‏

اور جب تیار کر دیا انہیں ان کا سامان تو کہا لے کے آنا میرے پاس تم اپنے بھائی (بنیامین) کو تم اپنے باپ کے پاس سے، تم نہیں دیکھتے کہ میں پورا دیتا ہوں غلہ اور میں بہتر مہمان نواز ہوں

آیت 6012:60
پارہ 13•صفحہ 219

فَاِنۡ لَّمۡ تَاۡتُوۡنِىۡ بِهٖ فَلَا كَيۡلَ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ وَلَا تَقۡرَبُوۡنِ‏

پھر اگر نہ لائے تم اسے میرے پاس، تو کوئی غلہ نہیں تمہارے لئے میرے پاس اور تم میرے قریب بھی مت آنا

آیت 6112:61
پارہ 13•صفحہ 219

قَالُوۡا سَنُرَاوِدُ عَنۡهُ اَبَاهُ وَاِنَّا لَفَاعِلُوۡنَ‏

انہوں نے کہا جلد ہی ہم خوشامد کریں گے اس کے بارے میں اسکے ابا سے، اور یقینا ہم ایسا ہی کرنیوالے ہیں

آیت 6212:62
پارہ 13•صفحہ 219

وَقَالَ لِفِتۡيٰنِهِ اجۡعَلُوۡا بِضَاعَتَهُمۡ فِىۡ رِحَالِهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَعۡرِفُوۡنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور کہا اپنے خدام سے کہ ڈال دو ان کی پونجی ان کے کجاوے (یعنی سامان) میں، تاکہ وہ پہچان لیں اسے جب وہ لوٹ کر اپنے گھرانے کی طرف جائیں، تاکہ وہ پھر لوٹیں

آیت 6312:63
پارہ 13•صفحہ 219

فَلَمَّا رَجَعُوۡۤا اِلٰٓى اَبِيۡهِمۡ قَالُوۡا يٰۤاَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الۡكَيۡلُ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَاۤ اَخَانَا نَكۡتَلۡ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ‏

پھر جب وہ سب لوٹ آئے اپنے باپ کے پاس تو کہا اے ہمارے ابا! منع کیا گیا ہے ہمیں غلے سے، آپ بھیج دیجئے ہمارے ساتھ ہمارے بھائی (بنیامین) کو، تاکہ ہم غلہ لائیں اور بیشک ہم اس کی حفاظت کریں گے

آیت 6412:64
پارہ 13•صفحہ 219

قَالَ هَلۡ اٰمَنُكُمۡ عَلَيۡهِ اِلَّا كَمَاۤ اَمِنۡتُكُمۡ عَلٰٓى اَخِيۡهِ مِنۡ قَبۡلُ​ؕ فَاللّٰهُ خَيۡرٌ حٰفِظًا​ وَّهُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‏

کہا کیا میں یقین کروں تمہارا اس پر، جیسا کہ یقین کیا تھا تم پر اس کے بھائی (یوسف) کے بارے میں اس سے پہلے، تو اللہ بہتر محافظ ہے اور وہ ارحم الراحمین ہے

آیت 6512:65
پارہ 13•صفحہ 220

وَلَمَّا فَتَحُوۡا مَتَاعَهُمۡ وَجَدُوۡا بِضَاعَتَهُمۡ رُدَّتۡ اِلَيۡهِمۡؕ قَالُوۡا يٰۤاَبَانَا مَا نَـبۡغِىۡؕ هٰذِهٖ بِضَاعَتُنَا رُدَّتۡ اِلَيۡنَا​ ۚ وَنَمِيۡرُ اَهۡلَنَا وَنَحۡفَظُ اَخَانَا وَنَزۡدَادُ كَيۡلَ بَعِيۡرٍ​ؕ ذٰ لِكَ كَيۡلٌ يَّسِيۡرٌ‏

اور جب انہوں نے کھولا اپنا سامان تو پائی انہوں نے اپنی پونجی، جو لوٹائی گئی تھی ان کی طرف کہا اے ہمارے ابا! ہمیں اور کیا چاہیے؟ یہ ہماری پونجی ہے جو ہمیں لوٹا دی گئی ہے، اور ہم غلہ لائیں گے اپنے گھر والوں کیلئے، اور حفاظت کریں گے اپنے بھائی کی، اور ہم زیادہ لائیں گے ایک اونٹ غلہ (اور) یہ غلہ آسان ہے (لانا)

آیت 6612:66
پارہ 13•صفحہ 220

قَالَ لَنۡ اُرۡسِلَهٗ مَعَكُمۡ حَتّٰى تُؤۡتُوۡنِ مَوۡثِقًا مِّنَ اللّٰهِ لَــتَاۡتُنَّنِىۡ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ يُّحَاطَ بِكُمۡ​ۚ فَلَمَّاۤ اٰتَوۡهُ مَوۡثِقَهُمۡ قَالَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوۡلُ وَكِيۡلٌ‏

کہا میں ہرگز نہیں بھیجوں گا اسے تمہارے ساتھ، یہاں تک کہ تم دو مجھے عہد اللہ کا، کہ تم ضرور لے کر آؤ گے میرے پاس اسے، مگر یہ کہ تم گھر جاؤ (کہیں پھنس جاؤ) پھر جب سب نے دیا اسے عہد، تو کہا اللہ وکیل ہے اس پر جو ہم کہہ رہے ہیں

آیت 6712:67
پارہ 13•صفحہ 220

وَقَالَ يٰبَنِىَّ لَا تَدۡخُلُوۡا مِنۡۢ بَابٍ وَّاحِدٍ وَّادۡخُلُوۡا مِنۡ اَبۡوَابٍ مُّتَفَرِّقَةٍ​ؕ وَمَاۤ اُغۡنِىۡ عَنۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍؕ​ اِنِ الۡحُكۡمُ اِلَّا لِلّٰهِ​ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ​ۚ وَعَلَيۡهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ‏

اور کہا اے میرے بیٹو! مت داخل ہونا ایک دروازے سے، اور داخل ہونا متفرق (یعنی الگ الگ) دروازوں سے اور میں نہیں بچا سکتا تمہیں اللہ کی جانب سے کسی شے سے، اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں ہے، اسی پر میں توکل کرتا ہوں، اور اسی پر توکل کرنا چاہیے توکل کرنے والوں کو

آیت 6812:68
پارہ 13•صفحہ 220

وَلَمَّا دَخَلُوۡا مِنۡ حَيۡثُ اَمَرَهُمۡ اَبُوۡهُمۡ ؕمَا كَانَ يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ اِلَّا حَاجَةً فِىۡ نَفۡسِ يَعۡقُوۡبَ قَضٰٮهَا​ؕ وَاِنَّهٗ لَذُوۡ عِلۡمٍ لِّمَا عَلَّمۡنٰهُ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب داخل ہوئے اسی طرح جیسے حکم دیا تھا انہیں ان کے ابا نے، وہ نہیں بچا سکتے تھے انہیں اللہ (کی کسی بات) سے، مگر یعقوب کے دل میں ایک حاجت (یعنی خواہش) تھی جسے اس نے پوری کی، اور بے شک وہ صاحب علم تھا جو ہم نے سکھایا تھا اسے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 6912:69
پارہ 13•صفحہ 220

وَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلٰى يُوۡسُفَ اٰوٰٓى اِلَيۡهِ اَخَاهُ​ قَالَ اِنِّىۡۤ اَنَا اَخُوۡكَ فَلَا تَبۡتَٮِٕسۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جب وہ داخل ہوئے یوسف کے پاس تو ٹھکانا دیا اپنے پاس اپنے بھائی (بنیامین) کو، کہا کہ بیشک میں تیرا بھائی ہوں، تو تم مایوس نہ ہو جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں

آیت 7012:70
پارہ 13•صفحہ 220

فَلَمَّا جَهَّزَهُمۡ بِجَهَازِهِمۡ جَعَلَ السِّقَايَةَ فِىۡ رَحۡلِ اَخِيۡهِ ثُمَّ اَذَّنَ مُؤَذِّنٌ اَ يَّـتُهَا الۡعِيۡرُ اِنَّكُمۡ لَسَارِقُوۡنَ‏

پھر جب (یوسف نے) تیار کرا دیا ان کے لئے ان کا سامان، تو ڈال دیا پیالہ اپنے بھائی کے سامان میں، پھر پکارنے والے نے پکارا کہ اے قافلہ والو! یقیناً تم چور ہو!

آیت 7112:71
پارہ 13•صفحہ 220

قَالُوۡا وَاَقۡبَلُوۡا عَلَيۡهِمۡ مَّاذَا تَفۡقِدُوۡنَ‏

انہوں نے کہا ان کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے تم نے کیا کھویا ہے؟

آیت 7212:72
پارہ 13•صفحہ 220

قَالُوۡا نَفۡقِدُ صُوَاعَ الۡمَلِكِ وَلِمَنۡ جَآءَ بِهٖ حِمۡلُ بَعِيۡرٍ وَّاَنَا بِهٖ زَعِيۡمٌ‏

انہوں نے کہا ہم نے کھویا ہے بادشاہ کا پیالہ، اور جو بھی لے کر آئے گا اسے، ایک اونٹ غلہ پائے گا، اور میں اس کا ضامن ہوں

آیت 7312:73
پارہ 13•صفحہ 221

قَالُوۡا تَاللّٰهِ لَـقَدۡ عَلِمۡتُمۡ مَّا جِئۡنَا لِـنُفۡسِدَ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كُنَّا سَارِقِيۡنَ‏

انہوں نے کہا اللہ کی قسم! تمہیں معلوم ہے ہم نہیں آئے یہاں اسلئے کہ ہم فساد کریں اس زمین میں، اور نہ ہی ہم چور ہیں

آیت 7412:74
پارہ 13•صفحہ 221

قَالُوۡا فَمَا جَزَاۤؤُهٗۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ كٰذِبِيۡنَ‏

انہوں نے کہا پھر کیا سزا ہو؟ اگر تم جھوٹے نکلے

آیت 7512:75
پارہ 13•صفحہ 221

قَالُوۡا جَزَاۤؤُهٗ مَنۡ وُّجِدَ فِىۡ رَحۡلِهٖ فَهُوَ جَزَاۤؤُهٗ​ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

انہوں نے کہا اس کی سزا وہی ہے جس کے سامان میں سے پایا جائے، تو اسی کو سزا ملے اس کی، ہم یہی سزا دیتے ہیں ظالموں (یعنی چوروں) کو

آیت 7612:76
پارہ 13•صفحہ 221

فَبَدَاَ بِاَوۡعِيَتِهِمۡ قَبۡلَ وِعَآءِ اَخِيۡهِ ثُمَّ اسۡتَخۡرَجَهَا مِنۡ وِّعَآءِ اَخِيۡهِ​ؕ كَذٰلِكَ كِدۡنَا لِيُوۡسُفَ​ؕ مَا كَانَ لِيَاۡخُذَ اَخَاهُ فِىۡ دِيۡنِ الۡمَلِكِ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ​ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ​ؕ وَفَوۡقَ كُلِّ ذِىۡ عِلۡمٍ عَلِيۡمٌ‏

تو شروع کیا (یوسف نے) ان سبھوں کی بوریوں سے اپنے بھائی کی بوری سے پہلے، پھر نکالا اسے بوری سے اپنے بھائی کی، اس طرح کی چال ہم نے سکھائی تھی یوسف کو، وہ نہیں لے سکتا تھا اپنے بھائی کو بادشاہ کے قانون سے، مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے ہم بلند کرتے ہیں درجات جس کے چاہتے ہیں، اور ہر ایک ذوعلم (یعنی علم والے) کے اوپر میرا علم ہے

آیت 7712:77
پارہ 13•صفحہ 221

قَالُوۡۤا اِنۡ يَّسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ اَخٌ لَّهٗ مِنۡ قَبۡلُ​ ۚ فَاَسَرَّهَا يُوۡسُفُ فِىۡ نَفۡسِهٖ وَلَمۡ يُبۡدِهَا لَهُمۡ​ ۚ قَالَ اَنۡـتُمۡ شَرٌّ مَّكَانًا ​ۚ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا تَصِفُوۡنَ‏

انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو چوری کی تھی اس کے بھائی نے بھی اس سے پہلے، یوسف نے چھپا لیا اس (بات) کو اپنے دل میں، اور ظاہر نہ کیا ان کے سامنے، کہا (چپکے سے) تم برے لوگ ہو اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کر رہے ہو

آیت 7812:78
پارہ 13•صفحہ 221

قَالُوۡا يٰۤاَيُّهَا الۡعَزِيۡزُ اِنَّ لَهٗۤ اَبًا شَيۡخًا كَبِيۡرًا فَخُذۡ اَحَدَنَا مَكَانَهٗۚ اِنَّا نَرٰٮكَ مِنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

انہوں نے کہا اے عزیز! بیشک اس کا باپ بہت بوڑھا ہے، تو آپ پکڑ لیں ہم میں سے کسی کو اس کی جگہ، ہم دیکھ رہے ہیں آپ کو یقینا آپ احسان کرنیوالوں میں سے ہیں

آیت 7912:79
پارہ 13•صفحہ 221

قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنۡ نَّاۡخُذَ اِلَّا مَنۡ وَّجَدۡنَا مَتَاعَنَا عِنۡدَهٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّظٰلِمُوۡنَ‏

کہا اللہ کی پناہ کہ ہم پکڑیں اس کے علاوہ جس کے پاس ہم نے پایا اپنا سامان، یقیناً تب تو ہم ظالم ہو جائیں گے

آیت 8012:80
پارہ 13•صفحہ 221

فَلَمَّا اسۡتَايۡــَٔسُوۡا مِنۡهُ خَلَصُوۡا نَجِيًّا​ ؕ قَالَ كَبِيۡرُهُمۡ اَلَمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اَبَاكُمۡ قَدۡ اَخَذَ عَلَيۡكُمۡ مَّوۡثِقًا مِّنَ اللّٰهِ وَمِنۡ قَبۡلُ مَا فَرَّطْتُّمۡ فِىۡ يُوۡسُفَ​ ۚ فَلَنۡ اَبۡرَحَ الۡاَرۡضَ حَتّٰى يَاۡذَنَ لِىۡۤ اَبِىۡۤ اَوۡ يَحۡكُمَ اللّٰهُ لِىۡ​ ۚ وَهُوَ خَيۡرُ الۡحٰكِمِيۡنَ‏

پھر جب (سارے بھائی) ناامید ہوگئے اس سے تو اکیلے میں مشورہ کرنے لگے، کہا ان کے بڑے نے کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے ابا نے تم سے اللہ کا عہد لیا تھا؟ اور اس سے پہلے بھی تم کوتاہی کر چکے ہو یوسف کے معاملے میں تو میں تو اس ملک سے ہرگز نہیں جاؤں گا یہاں تک کہ میرا باپ مجھے حکم دے یا میرے لیے اللہ کوئی حکم فرمائے، اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

آیت 8112:81
پارہ 13•صفحہ 221

اِرۡجِعُوۡۤا اِلٰٓى اَبِيۡكُمۡ فَقُوۡلُوۡا يٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابۡنَكَ سَرَقَ​ۚ وَمَا شَهِدۡنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمۡنَا وَمَا كُنَّا لِلۡغَيۡبِ حٰفِظِيۡنَ‏

تم لوٹ جاؤ اپنے ابا کے پاس اور کہو اے ہمارے ابا! آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے، اور ہم نے اسی کی گواہی دی جس کا ہمیں علم تھا اور ہمیں غیب کی خبر نہیں (کہ کون کب کیا کر لے گا)

آیت 8212:82
پارہ 13•صفحہ 222

وَسۡــَٔلِ الۡقَرۡيَةَ الَّتِىۡ كُنَّا فِيۡهَا وَالۡعِيۡرَ الَّتِىۡ اَقۡبَلۡنَا فِيۡهَا​ؕ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏

اور پوچھ لیجیے اس گاؤں سے جس میں ہم تھے، اور اس قافلہ سے بھی جس میں ہم آئے ہیں اور بیشک ہم سچے ہیں

آیت 8312:83
پارہ 13•صفحہ 222

قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَـكُمۡ اَنۡفُسُكُمۡ اَمۡرًا​ؕ فَصَبۡرٌ جَمِيۡلٌ​ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّاۡتِيَنِىۡ بِهِمۡ جَمِيۡعًا​ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

کہا (حضرت یعقوب علیہ السلام نے) بلکہ تم نے بنا لیا ہے خود سے ایک معاملہ، تو اب صبر ہی بہتر ہے، ممکن ہے اللہ لے آئے میرے پاس ان سب کو ایک ساتھ، بےشک وہی جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 8412:84
پارہ 13•صفحہ 222

وَتَوَلّٰى عَنۡهُمۡ وَقَالَ يٰۤاَسَفٰى عَلٰى يُوۡسُفَ وَابۡيَـضَّتۡ عَيۡنٰهُ مِنَ الۡحُـزۡنِ فَهُوَ كَظِيۡمٌ‏

اور اس نے ان سے منہ پھیر لیا، اور کہا ہائے افسوس یوسف پر! اور سفید ہو گئی تھیں اس کی آنکھیں غم سے، اور وہ (غم کیوجہ سے) گھل گئے تھے

آیت 8512:85
پارہ 13•صفحہ 222

قَالُوۡا تَاللّٰهِ تَفۡتَؤُا تَذۡكُرُ يُوۡسُفَ حَتّٰى تَكُوۡنَ حَرَضًا اَوۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡهَالِكِيۡنَ‏

کہا (بیٹوں نے باپ سے) اللہ کی قسم تم تذکرہ کرتے رہو گے یوسف کا، یہاں تک کہ تم بے بس ہو جاؤ، یا ہو جاؤ ہلاک ہونے والوں میں

آیت 8612:86
پارہ 13•صفحہ 222

قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡكُوۡا بَثِّـىۡ وَحُزۡنِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

کہا میں شکایت کرتا ہوں اپنی بے بسی اور غم کی اللہ کے سامنے اور میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

آیت 8712:87
پارہ 13•صفحہ 222

يٰبَنِىَّ اذۡهَبُوۡا فَتَحَسَّسُوۡا مِنۡ يُّوۡسُفَ وَاَخِيۡهِ وَلَا تَايۡــَٔسُوۡا مِنۡ رَّوۡحِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّهٗ لَا يَايۡــَٔسُ مِنۡ رَّوۡحِ اللّٰهِ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡكٰفِرُوۡنَ‏

اے میرے بیٹو! جاؤ اور تلاش کرو یوسف اور اس کے بھائی (بنیامین) کو اور ناامید مت ہو اللہ کی رحمت سے، بیشک اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہوتے مگر وہی لوگ جو کافر ہیں

آیت 8812:88
پارہ 13•صفحہ 222

فَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ قَالُوۡا يٰۤاَيُّهَا الۡعَزِيۡزُ مَسَّنَا وَاَهۡلَنَا الضُّرُّ وَجِئۡنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزۡجٰٮةٍ فَاَوۡفِ لَنَا الۡكَيۡلَ وَتَصَدَّقۡ عَلَيۡنَاؕ اِنَّ اللّٰهَ يَجۡزِى الۡمُتَصَدِّقِيۡنَ‏

پھر جب وہ سب داخل ہوئے ان کے پاس تو کہا اے عزیز! پہونچی ہے ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو مصیبت، اور ہم لے کے آئے ہیں معمولی پونجی تو (اے عزیز مصر) آپ پورا غلہ دیجئے ہمیں اور صدقہ بھی دیجئے ہمیں، بےشک اللہ بدلہ دیتا ہے صدقہ دینے والوں کو

آیت 8912:89
پارہ 13•صفحہ 222

قَالَ هَلۡ عَلِمۡتُمۡ مَّا فَعَلۡتُمۡ بِيُوۡسُفَ وَاَخِيۡهِ اِذۡ اَنۡتُمۡ جٰهِلُوۡنَ‏

کہا کیا تمہیں معلوم ہے جو تم نے کیا تھا یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ؟ جب تم نادان تھے

آیت 9012:90
پارہ 13•صفحہ 222

قَالُوۡۤا ءَاِنَّكَ لَاَنۡتَ يُوۡسُفُ​ؕ قَالَ اَنَا يُوۡسُفُ وَهٰذَاۤ اَخِىۡ​ قَدۡ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَاؕ اِنَّهٗ مَنۡ يَّتَّقِ وَيَصۡبِرۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

(یوسف کے بھائیوں نے) کہا کیا تو ہی یوسف ہے؟ کہا میں ہی یوسف ہوں اور یہ (بنیامین) میرا بھائی ہے، اللہ نے ہم پر احسان کیا، بیشک جو ڈرتا ہے اور صبر کرتا ہے (وہ محسن ہے) تو بیشک اللہ ضائع نہیں کرتا محسنین (یعنی نیکوکاروں) کے اجر کو

آیت 9112:91
پارہ 13•صفحہ 222

قَالُوۡا تَاللّٰهِ لَقَدۡ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَاِنۡ كُنَّا لَخٰـطِــِٕيۡنَ‏

انہوں نے کہا اللہ کی قسم! یقینا ترجیح (یعنی بزرگی) دی تمہیں اللہ نے ہم پر، اور بیشک ہم خطا کار ہیں

آیت 9212:92
پارہ 13•صفحہ 223

قَالَ لَا تَثۡرِيۡبَ عَلَيۡكُمُ الۡيَوۡمَ​ؕ يَغۡفِرُ اللّٰهُ لَـكُمۡ​ وَهُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‏

(یوسف نے اپنے بھائیوں سے) کہا کوئی ملامت نہیں تم پر آج، مغفرت کرے اللہ تمہیں، اور وہ ارحم الراحمین ہے

آیت 9312:93
پارہ 13•صفحہ 223

اِذۡهَبُوۡا بِقَمِيۡصِىۡ هٰذَا فَاَلۡقُوۡهُ عَلٰى وَجۡهِ اَبِىۡ يَاۡتِ بَصِيۡرًا​ۚ وَاۡتُوۡنِىۡ بِاَهۡلِكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

لے کر جاؤ میری یہ قمیص اور اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو لوٹ آئے گی بصارت، اور لے آؤ میرے پاس تم اپنے تمام گھرانے کو

آیت 9412:94
پارہ 13•صفحہ 223

وَلَمَّا فَصَلَتِ الۡعِيۡرُ قَالَ اَبُوۡهُمۡ اِنِّىۡ لَاَجِدُ رِيۡحَ يُوۡسُفَ​ لَوۡلَاۤ اَنۡ تُفَـنِّدُوۡنِ‏

اور جب روانہ ہوا قافلہ تو کہا ان کے ابانے، بیشک میں پاتا ہوں یوسف کی خوشبو، اگر تم مجھے بہکا ہوا نہ سمجھو

آیت 9512:95
پارہ 13•صفحہ 223

قَالُوۡا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِىۡ ضَلٰلِكَ الۡقَدِيۡمِ‏

لوگوں نے کہا اللہ کی قسم! بیشک تم اپنی پرانی بھول میں پڑے ہو

آیت 9612:96
پارہ 13•صفحہ 223

فَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَ الۡبَشِيۡرُ اَلۡقٰٮهُ عَلٰى وَجۡهِهٖ فَارۡتَدَّ بَصِيۡرًا ​ ؕۚ قَالَ اَلَمۡ اَقُل لَّـكُمۡ​ ۚ​ ۙ اِنِّىۡۤ اَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر جب آیا بشارت دینے والا اس نے ڈال دیا اس (کرتے) کو ان کے چہرے پر، تو لوٹ آئی بصارت (یعنی روشنی) کہا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے وہ جو تم نہیں جانتے

آیت 9712:97
پارہ 13•صفحہ 223

قَالُوۡا يٰۤاَبَانَا اسۡتَغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَاۤ اِنَّا كُنَّا خٰـطِــِٕيۡنَ‏

انہوں نے کہا اے ہمارے ابا! مغفرت طلب کیجیے ہمارے گناہوں کیلئے، کہ بیشک ہم ہی خطا کار ہیں

آیت 9812:98
پارہ 13•صفحہ 223

قَالَ سَوۡفَ اَسۡتَغۡفِرُ لَـكُمۡ رَبِّىۡؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏

کہا عنقریب مغفرت طلب کرونگا تمہارے لیے اپنے رب سے، بیشک وہ غفور اور رحیم ہے

آیت 9912:99
پارہ 13•صفحہ 223

فَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلٰى يُوۡسُفَ اٰوٰٓى اِلَيۡهِ اَبَوَيۡهِ وَقَالَ ادۡخُلُوۡا مِصۡرَ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيۡنَؕ‏

پھر جب داخل ہوئے یوسف کے پاس تو جگہ دی اس نے اپنے پاس اپنے ماں باپ کو، اور کہا داخل ہو جاؤ مصر میں اگر اللہ نے چاہا تو امن میں رہو گے

آیت 10012:100
پارہ 13•صفحہ 223

وَرَفَعَ اَبَوَيۡهِ عَلَى الۡعَرۡشِ وَخَرُّوۡا لَهٗ سُجَّدًا​ۚ وَقَالَ يٰۤاَبَتِ هٰذَا تَاۡوِيۡلُ رُءۡيَاىَ مِنۡ قَبۡلُقَدۡ جَعَلَهَا رَبِّىۡ حَقًّا​ؕ وَقَدۡ اَحۡسَنَ بِىۡۤ اِذۡ اَخۡرَجَنِىۡ مِنَ السِّجۡنِ وَجَآءَ بِكُمۡ مِّنَ الۡبَدۡوِ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ نَّزَغَ الشَّيۡطٰنُ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَ اِخۡوَتِىۡ​ؕ اِنَّ رَبِّىۡ لَطِيۡفٌ لِّمَا يَشَآءُ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

اور اونچا بٹھایا اپنے ماں باپ کو تخت پر، اور گر پڑے اس کے لئے سب سجدے میں، اور کہا اے میرے ابا! یہ تعبیر ہے میرے خواب کی اس سے پہلے کے، بنا دیا اسے میرے رب نے سچ، اور اس نے احسان کیا مجھ پر، جب مجھے نکالا قید سے، اور لے آیا تمہیں گاؤں سے، بعد اس کے کہ جھگڑا ڈال دیا تھا شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان، بیشک میرا رب باریک بینی سے کرتا ہے جو چاہتا ہے بیشک وہی جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 10112:101
پارہ 13•صفحہ 223

رَبِّ قَدۡ اٰتَيۡتَنِىۡ مِنَ الۡمُلۡكِ وَ عَلَّمۡتَنِىۡ مِنۡ تَاۡوِيۡلِ الۡاَحَادِيۡثِ​ ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ اَنۡتَ وَلِىّٖ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ​ ۚ تَوَفَّنِىۡ مُسۡلِمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَ‏

اے میرے رب! یقینا تو نے عطا کی مجھے حکومت، اور تو نے سکھلائی مجھے باتوں کی تعبیر تو پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا! تو ہی میرا ولی (یعنی دوست) ہے دنیا اور آخرت میں، تو وفات دینا مجھے اسلام کی حالت میں، اور ملا دینا مجھے صالحین کے ساتھ

آیت 10212:102
پارہ 13•صفحہ 224

ذٰلِكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهِ اِلَيۡكَ​ۚ وَمَا كُنۡتَ لَدَيۡهِمۡ اِذۡ اَجۡمَعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ وَهُمۡ يَمۡكُرُوۡنَ‏

(اے محمد) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم وحی کے ذریعے بتاتے ہیں آپ کو، اور نہ تھے آپ ان کے پاس جب وہ جمع ہو گئے تھے اپنے امر میں (یوسف کے خلاف) اور وہ مکر کر رہے تھے

آیت 10312:103
پارہ 13•صفحہ 224

وَمَاۤ اَكۡثَرُ النَّاسِ وَلَوۡ حَرَصۡتَ بِمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے اور اگرچہ آپ چاہیں تب بھی

آیت 10412:104
پارہ 13•صفحہ 224

وَمَا تَسۡــَٔلُهُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ​ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور نہیں آپ سوال کرتے ان سے اس (تبلیغ) پر کسی اجر کا، یہ تو نصیحت ہے جہان والوں کے لیے

آیت 10512:105
پارہ 13•صفحہ 224

وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ اٰيَةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ يَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهَا وَهُمۡ عَنۡهَا مُعۡرِضُوۡنَ‏

اور کتنی ہی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں، وہ گزرتے ہیں ان پر سے (دن اور رات) اور ان سے منہ پھیر لیتے ہیں

آیت 10612:106
پارہ 13•صفحہ 224

وَمَا يُؤۡمِنُ اَكۡثَرُهُمۡ بِاللّٰهِ اِلَّا وَهُمۡ مُّشۡرِكُوۡنَ‏

اور ان (کفار اور مشرکین) میں سے اکثر اللہ پر ایمان رکھنے کے باوجود شرک کرتے ہیں

آیت 10712:107
پارہ 13•صفحہ 224

اَفَاَمِنُوۡۤا اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ غَاشِيَةٌ مِّنۡ عَذَابِ اللّٰهِ اَوۡ تَاۡتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً وَّ هُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

کیا یہ (مشرکین مکہ) بےخوف ہو گئے ہیں کہ آجائے ان پر اللہ کے عذابوں میں سے کوئی عذاب یا آجائے ان پر قیامت اچانک اور وہ سمجھ بھی نہ سکیں

آیت 10812:108
پارہ 13•صفحہ 224

قُلۡ هٰذِهٖ سَبِيۡلِىۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ ​ؔعَلٰى بَصِيۡرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىۡ​ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

کہہ دو یہ ہے میرا راستہ میں بلاتا ہوں اللہ کی طرف بصیرت (یعنی سمجھ بوجھ) کے ساتھ میں اور جنہوں نے میری اتباع کی (وہ بھی) اور اللہ کی ذات پاک ہے، اور میں مشرکین میں سے نہیں

آیت 10912:109
پارہ 13•صفحہ 224

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡقُرٰى​ؕ اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ وَلَدَارُ الۡاٰخِرَةِ خَيۡرٌ لِّـلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور ہم نے (جو بھی) رسول بھیجے تجھ سے پہلے وہ سب مرد تھے، ہم نے وحی کی ان کی طرف وہ بستیوں کے رہنے والے تھے، تو کیا وہ زمین میں سیر نہیں کرتے اور دیکھتے نہیں کیا انجام کیا ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے، اور یقینا آخرت کا گھر بہتر ہے متقیوں کے لیے، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 11012:110
پارہ 13•صفحہ 224

حَتّٰۤى اِذَا اسۡتَيۡــَٔسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ قَدۡ كُذِبُوۡا جَآءَهُمۡ نَصۡرُنَا ۙ فَـنُجِّىَ مَنۡ نَّشَآءُ ​ؕ وَلَا يُرَدُّ بَاۡسُنَا عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

یہاں تک کہ جب ناامید ہونے لگے (پچھلی امتوں کے) رسول اور (پچھلی قوموں نے) گمان کر لیا کہ ان سے جھوٹ کہا گیا ہے (کہ عذاب آئے گا) تو آئی ان (پچھلے مومنوں) پر ہماری مدد، تو بچا لیا گیا جسے ہم نے چاہا، اور نہیں رد ہوتا ہمارا عذاب مجرم قوم سے

آیت 11112:111
پارہ 13•صفحہ 224

لَـقَدۡ كَانَ فِىۡ قَصَصِهِمۡ عِبۡرَةٌ لِّاُولِى الۡاَلۡبَابِ​ؕ مَا كَانَ حَدِيۡثًا يُّفۡتَـرٰى وَلٰـكِنۡ تَصۡدِيۡقَ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيۡلَ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُدًى وَّرَحۡمَةً لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

یقینا عبرت ہے ان (انبیاء علیہم السلام) کے قصوں میں عقلمندوں کے لیے، نہیں ہے اس (قرآن) کی بات گھڑی ہوئی، اور بلکہ تصدیق کرتی ہے اپنے سامنے (کتاب) کی، اور تفصیل ہے ہر چیز کی اور ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے