طٰسٓمٓ
طسم
طٰسٓمٓ
طسم
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
یہ آیتیں ہیں روشن کتاب (قرآن کریم) کی
نَـتۡلُوۡا عَلَيۡكَ مِنۡ نَّبَاِ مُوۡسٰى وَفِرۡعَوۡنَ بِالۡحَـقِّ لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
(اے نبی!) ہم سناتے ہیں تمہیں خبریں موسیٰ اور فرعون کی برحق، قوم کے (فائدے کے) لیے تاکہ وہ ایمان لائیں
اِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلَ اَهۡلَهَا شِيَـعًا يَّسۡتَضۡعِفُ طَآٮِٕفَةً مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ اَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡىٖ نِسَآءَهُمۡ ؕ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
بیشک فرعون سرکش ہو گیا تھا زمین پر، اور بنا دیا تھا وہاں کے رہنے والوں کو جماعتوں میں کمزور کر رکھا تھا ایک گروہ کو ان میں سے، ذبح کرتا تھا ان کے لڑکوں کو، اور زندہ رکھتا تھا ان کی لڑکیوں کو، بے شک وہ تھا مفسدوں میں سے
وَنُرِيۡدُ اَنۡ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَنَجۡعَلَهُمۡ اَٮِٕمَّةً وَّنَجۡعَلَهُمُ الۡوٰرِثِيۡنَۙ
اور ہمارا ارادہ تھا کہ ہم احسان کریں ان پر جو کمزور کیے گئے تھے زمین میں، اور ہم بنائیں انہیں امام (یعنی سردار) اور ہم بنائیں انہیں وارث
وَنُمَكِّنَ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَنُرِىَ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَحۡذَرُوۡنَ
اور ہم بسائیں انہیں زمین میں، اور ہم دکھائیں فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو ان میں سے وہ (تباہی) جس سے وہ ڈرتے تھے
وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّ مُوۡسٰٓى اَنۡ اَرۡضِعِيۡهِۚ فَاِذَا خِفۡتِ عَلَيۡهِ فَاَ لۡقِيۡهِ فِى الۡيَمِّ وَلَا تَخَافِىۡ وَلَا تَحۡزَنِىۡۚ اِنَّا رَآدُّوۡهُ اِلَيۡكِ وَجٰعِلُوۡهُ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
اور ہم نے حکم دیا موسیٰ کی ماں کو کہ دودھ پلاؤ اسے، پھر جب خوف ہو تجھے اس پر تو ڈال دینا اسے دریا میں، اور نہ خوف کرو اور نہ غم، بے شک ہم لوٹا دیں گے اسے تیری طرف، اور بنائیں گے اسے رسولوں میں سے
فَالۡتَقَطَهٗۤ اٰلُ فِرۡعَوۡنَ لِيَكُوۡنَ لَهُمۡ عَدُوًّا وَّحَزَنًا ؕ اِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا كَانُوۡا خٰطِـــِٕيۡنَ
تو اٹھا لیا اسے فرعون کے گھر والوں نے، تاکہ وہ ہو ان کیلئے دشمن اور غم کا باعث، بے شک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر خطا کار تھے
وَقَالَتِ امۡرَاَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَيۡنٍ لِّىۡ وَلَكَ ؕ لَا تَقۡتُلُوۡهُ ۖ عَسٰٓى اَنۡ يَّـنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَـتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور کہا فرعون کی عورت نے (یہ) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے اور تیرے لیے نہ کرو قتل اسے، ممکن ہے یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں، اور وہ سمجھ نہیں رہے تھے (جو ہونے والا تھا)
وَاَصۡبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوۡسٰى فٰرِغًا ؕ اِنۡ كَادَتۡ لَـتُبۡدِىۡ بِهٖ لَوۡلَاۤ اَنۡ رَّبَطۡنَا عَلٰى قَلۡبِهَا لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور ہو گیا موسیٰ کی ماں کا دل بے قرار، قریب تھی وہ کہ ظاہر کر دے اسے اگر ہم جوڑے نہ رکھتے اس کے دل کو (ایسا اس لئے کیا) تا کہ وہ ہو جائے ایمان رکھنے والوں میں
وَقَالَتۡ لِاُخۡتِهٖ قُصِّيۡهِ فَبَصُرَتۡ بِهٖ عَنۡ جُنُبٍ وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
اور کہا اس کی بہن سے پیچھے جاؤ اس کے، تو وہ دیکھتی رہی اسے اجنبی بن کر، اور وہ (لوگ) سمجھ نہ سکے
وَحَرَّمۡنَا عَلَيۡهِ الۡمَرَاضِعَ مِنۡ قَبۡلُ فَقَالَتۡ هَلۡ اَدُلُّـكُمۡ عَلٰٓى اَهۡلِ بَيۡتٍ يَّكۡفُلُوۡنَهٗ لَـكُمۡ وَهُمۡ لَهٗ نٰصِحُوۡنَ
اور ہم نے حرام کر دیا تھا اس پر دودھ پلانے والیوں کو پہلے سے ہی، تو (موسیٰ کی بہن) بولی، کیا میں بتاؤں تمہیں ایسے گھر والے جو کفالت (یعنی پرورش) کریں اس کی تمہارے لیے اور وہ اس کے خیر خواہ ہوں
فَرَدَدۡنٰهُ اِلٰٓى اُمِّهٖ كَىۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ وَلِتَعۡلَمَ اَنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
پھر ہم نے لوٹا دیا اسے اس کی ماں کی طرف، تاکہ ٹھنڈی رہیں اس کی آنکھیں، اور غم نہ کریں، اور تاکہ جان لے (موسیٰ کی ماں کہ) بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے
وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَاسۡتَوٰٓى اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور جب وہ پہونچا اپنی جوانی کو، اور مکمل ہوا تو ہم نے عطا کئے اسے حکمت اور علم، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو
وَدَخَلَ الۡمَدِيۡنَةَ عَلٰى حِيۡنِ غَفۡلَةٍ مِّنۡ اَهۡلِهَا فَوَجَدَ فِيۡهَا رَجُلَيۡنِ يَقۡتَتِلٰنِ هٰذَا مِنۡ شِيۡعَتِهٖ وَهٰذَا مِنۡ عَدُوِّهٖۚ فَاسۡتَغَاثَهُ الَّذِىۡ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ عَلَى الَّذِىۡ مِنۡ عَدُوِّهٖۙ فَوَكَزَهٗ مُوۡسٰى فَقَضٰى عَلَيۡهِ قَالَ هٰذَا مِنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِيۡنٌ
اور (موسیٰ) داخل ہوا شہر میں غفلت کے وقت (رات میں) شہر والوں کی، تو پایا اس (شہر) میں دو لوگوں کو لڑتے ہوئے، یہ (ایک) اس کی جماعت کا تھا، اور یہ (دوسرا) اس کے دشمنوں میں سے تھا تو اس نے مدد چاہی اس سے جو اس کی جماعت کا تھا اس پر جو اس کے دشمن میں سے تھا، تو موسیٰ نے مکا مارا اسے، تو وہ قضا کر گیا (یعنی مر گیا) کہا یہ شیطانی عمل ہے، بے شک وہ دشمن (شیطان) کھلا گمراہ کرنے والا ہے
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِىۡ فَاغۡفِرۡ لِىۡ فَغَفَرَ لَهٗؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
کہا اے میرے رب ! بے شک میں نے ظلم کیا اپنے اوپر تو مغفرت فرما میری تو اس نے مغفرت فرمادی اس کی، بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ فَلَنۡ اَكُوۡنَ ظَهِيۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِيۡنَ
کہا اے میرے رب! جیسا تو نے انعام فرمایا ہے مجھ پر (معاف کر کے) تو اب میں ہرگز نہ بنوں گا مددگار مجرموں کیلئے
فَاَصۡبَحَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِى اسۡتَـنۡصَرَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهٗ ؕ قَالَ لَهٗ مُوۡسٰٓى اِنَّكَ لَـغَوِىٌّ مُّبِيۡنٌ
تو صبح کی (موسیٰ) نے شہر میں ڈرتا ہوا حالات کا اندازہ لیتا ہوا، تو جس نے مدد مانگی تھی اس (موسیٰ) سے کل، وہی (پھر) پکارنے لگا اسے، موسیٰ نے کہا اس سے کہ بیشک تو کھلا گمراہ ہے
فَلَمَّاۤ اَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّبۡطِشَ بِالَّذِىۡ هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا ۙ قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اَ تُرِيۡدُ اَنۡ تَقۡتُلَنِىۡ كَمَا قَتَلۡتَ نَفۡسًۢا بِالۡاَمۡسِ ۖ اِنۡ تُرِيۡدُ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ جَبَّارًا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا تُرِيۡدُ اَنۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡمُصۡلِحِيۡنَ
پھر جب ارادہ کیا کہ اسے پکڑے جو ان دونوں (یعنی موسیٰ اور مقتول) کا دشمن ہے، کہا اے موسیٰ ! کیا تو چاہتا ہے کہ تو مجھے قتل کر دے جس طرح تو نے قتل کیا ہے ایک شخص کا کل (اے موسیٰ) کیا تو چاہتا ہے کہ تو ہو جائے جبار (یعنی ظالم) زمین میں، اور تو نہیں چاہتا کہ ہو جاؤ اصلاح کرنے والوں میں سے
وَجَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡعٰى قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ الۡمَلَاَ يَاۡتَمِرُوۡنَ بِكَ لِيَـقۡتُلُوۡكَ فَاخۡرُجۡ اِنِّىۡ لَـكَ مِنَ النّٰصِحِيۡنَ
اور آیا (فرعونیوں میں سے) ایک (مومن) آدمی شہر کے ایک طرف سے دوڑتا ہوا، کہا اے موسیٰ ! درباری مشورہ کر رہے ہیں تمہارے خلاف کہ وہ تمہیں قتل کر دیں، تو تم نکل جاؤ، بے شک میں تمہارا خیر خواہ ہوں
فَخَرَجَ مِنۡهَا خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
تو نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا حالات کا اندازہ لیتا ہوا، کہا اے میرے رب! نجات دے مجھے ظالم قوم سے
وَلَـمَّا تَوَجَّهَ تِلۡقَآءَ مَدۡيَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّىۡۤ اَنۡ يَّهۡدِيَنِىۡ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ
اور جب متوجہ ہوا مدین کی طرف (تو) کہا امید ہے کہ میرا رب رہنمائی کرے گا میری سیدھے راستے کی
وَلَـمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسۡقُوۡنَ وَوَجَدَ مِنۡ دُوۡنِهِمُ امۡرَاَتَيۡنِ تَذُوۡدٰنِ ۚ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَا ؕ قَالَـتَا لَا نَسۡقِىۡ حَتّٰى يُصۡدِرَ الرِّعَآءُ وَاَبُوۡنَا شَيۡخٌ كَبِيۡرٌ
اور جب وہ وارد ہوا (یعنی پہونچا) مدین کے پانی پر، پایا وہاں پر ایک جماعت کو لوگوں کی پانی پلاتے ہوئے، اور پایا ان کے علاوہ دو عورتوں کو، دونوں انتظار میں کھڑی تھیں، کہا تمہاری کیا پریشانی ہے؟ دونوں نے کہا ہم نہیں پلا سکتیں، جب تک ہٹ نہیں جاتے چرواہے، اور ہمارے ابا بہت بوڑھے ہیں
فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰٓى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَيۡرٍ فَقِيۡرٌ
تو پانی پلا دیا ان دونوں کے (جانوروں کو) پھر پلٹا سائے کی طرف، تو کہا اے میرے رب بے شک میں فقیر ہوں جو تجھے اتارنا ہے میری طرف خیر (اسے اتار دے)
فَجَآءَتۡهُ اِحۡدٰٮہُمَا تَمۡشِىۡ عَلَى اسۡتِحۡيَآءٍ قَالَتۡ اِنَّ اَبِىۡ يَدۡعُوۡكَ لِيَجۡزِيَكَ اَجۡرَ مَا سَقَيۡتَ لَـنَا ؕ فَلَمَّا جَآءَهٗ وَقَصَّ عَلَيۡهِ الۡقَصَصَ ۙ قَالَ لَا تَخَفۡ نَجَوۡتَ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
تو آئی اس کے پاس ان دونوں میں سے ایک چلتی ہوئی حیا سے، کہا میرے ابا بلا رہے ہیں تمہیں، تاکہ اجرت (یعنی مزدوری) دیں تمہیں جو تو نے پلایا ہے ہمارے لئے (جانوروں کو) تو جب آئے ان کے پاس اور بیان کیا ان سے اپنا قصہ، (شعیب علیہ السلام نے) کہا خوف نہ کر (اے موسیٰ) تو نجات پا گیا ہے ظالم قوم سے
قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ
کہا ان دونوں میں سے ایک نے اے میرے ابا! اجرت (یعنی مزدوری) پر رکھ لیجئے اسے، بیشک یہ بہتر ہے جسے آپ اجرت پر رکھیں گے، قوی اور امانت دار ہے
قَالَ اِنِّىۡۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اُنۡكِحَكَ اِحۡدَى ابۡنَتَىَّ هٰتَيۡنِ عَلٰٓى اَنۡ تَاۡجُرَنِىۡ ثَمٰنِىَ حِجَجٍۚ فَاِنۡ اَتۡمَمۡتَ عَشۡرًا فَمِنۡ عِنۡدِكَۚ وَمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اَشُقَّ عَلَيۡكَؕ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
کہا میں چاہتا ہوں کہ میں نکاح کر دوں تجھ سے اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا، اس شرط پر کہ تم اجرت پر رہو میرے پاس آٹھ برس تک، تو اگر تم مکمل کر دو دس سال تو تمہاری طرف سے (احسان) ہو گا، اور میں نہیں چاہتا کہ مشقت ڈالوں تم پر، جلد ہی تم پاؤ گے مجھے ان شاء اللہ نیک بختوں میں
قَالَ ذٰ لِكَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ ؕ اَيَّمَا الۡاَجَلَيۡنِ قَضَيۡتُ فَلَا عُدۡوَانَ عَلَـىَّ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوۡلُ وَكِيۡلٌ
کہا یہ (وعدہ) ہے میرے اور تمہارے درمیان، ان دونوں مدتوں میں سے میں پوری کردوں جو بھی چاہوں تو مجھ پر زیادتی نہیں، اور جو ہم کہہ رہے ہیں اللہ اس پر گواہ ہے
فَلَمَّا قَضٰى مُوۡسَى الۡاَجَلَ وَسَارَ بِاَهۡلِهٖۤ اٰنَسَ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ نَارًاۚ قَالَ لِاَهۡلِهِ امۡكُثُوۡۤا اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا لَّعَلِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ جَذۡوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ
تو جب پوری کی موسیٰ نے وہ مدت، اور چلے اپنے گھر والوں کو لے کر، تو محسوس کی کوہ طور کی جانب آگ، کہا اپنے گھر والوں سے ٹھہرو میں نے محسوس کی ہے آگ، تاکہ میں لے آؤ وہاں سے تمہارے لئے کوئی خبر، یا انگارہ آگ کا تاکہ تم تاپ سکو
فَلَمَّاۤ اَتٰٮهَا نُوۡدِىَ مِنۡ شَاطِیٴِ الۡوَادِ الۡاَيۡمَنِ فِى الۡبُقۡعَةِ الۡمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنۡ يّٰمُوۡسٰٓى اِنِّىۡۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۙ
تو جب آئے اس کے پاس تو نداء دی گئی وادی (یعنی میدان) کے داہنے کنارے سے برکت والی جگہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ! بے شک میں اللہ ہوں سارے جہان کا رب
وَاَنۡ اَ لۡقِ عَصَاكَ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ ؕ يٰمُوۡسٰٓى اَ قۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡ اِنَّكَ مِنَ الۡاٰمِنِيۡنَ
اور یہ کہ تم ڈال دو اپنی لاٹھی تو جب دیکھا اسے کہ لہرا رہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہو، تو پلٹ کر بھاگے اور مڑ کے بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ ! آگے بڑھو اور مت ڈرو بے شک تم امن میں ہو
اُسۡلُكۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ وَّاضۡمُمۡ اِلَيۡكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهۡبِ فَذٰنِكَ بُرۡهَانٰنِ مِنۡ رَّبِّكَ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ
تم ڈالو اپنا ہاتھ اپنے بغل میں، وہ نکلے گا چمکتا ہوا بغیر کسی عیب کے، اور ملالو اپنی طرف اپنا بازو خوف دور کرنے کے لیے، تو یہ دو دلیل ہیں تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف (جانے کے لئے) بیشک وہ فاسق (یعنی نافرمان) لوگ ہیں
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ قَتَلۡتُ مِنۡهُمۡ نَفۡسًا فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِ
کہا اے میرے رب! بے شک میں نے قتل کیا ہے ان میں سے ایک شخص کا، تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل نہ کر دیں
وَاَخِىۡ هٰرُوۡنُ هُوَ اَفۡصَحُ مِنِّىۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡهُ مَعِىَ رِدۡاً يُّصَدِّقُنِىۡٓ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِ
اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح (یعنی رواں) ہے، تو بھیج دے اسے میرے ساتھ مددگار بنا کر کہ میری تصدیق کرے، بیشک میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِيۡكَ وَنَجۡعَلُ لَـكُمَا سُلۡطٰنًا فَلَا يَصِلُوۡنَ اِلَيۡكُمَا ۛ ۚ بِاٰيٰتِنَاۤ ۛ ۚ اَنۡـتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الۡغٰلِبُوۡنَ
کہا ہم مضبوط کریں گے تمہارے بازو کو تمہارے بھائی کے ذریعے، اور ہم بنائیں گے دونوں کیلئے دلیل (یعنی غلبہ) تو وہ نہیں پہونچ سکیں گے تم تک ہمارے معجزے کیوجہ سے، تم اور جو تم دونوں کی اتباع کرے گا غالب رہیں گے
فَلَمَّا جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّفۡتَـرًى وَمَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ
تو جب آئے ان کے پاس موسیٰ ہمارے کھلے معجزے لے کر، تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو گھڑا ہوا جادو ہے، اور نہیں سنا ہم نے اسے اپنے پہلے باپ دادا سے
وَقَالَ مُوۡسٰى رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى مِنۡ عِنۡدِهٖ وَمَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ
اور موسیٰ نے کہا میرا رب خوب جانتا ہے (اسے) جو آیا ہے ہدایت لے کر اس کی طرف سے، اور جس کے لیے آخرت کا گھر ہے، بے شک فلاح نہیں پائیں گے ظالم
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰۤـاَيُّهَا الۡمَلَاُ مَا عَلِمۡتُ لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرِىۡ ۚ فَاَوۡقِدۡ لِىۡ يٰهَامٰنُ عَلَى الطِّيۡنِ فَاجۡعَلْ لِّىۡ صَرۡحًا لَّعَلِّىۡۤ اَطَّلِعُ اِلٰٓى اِلٰهِ مُوۡسٰى ۙ وَاِنِّىۡ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ
اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں نہیں جانتا کہ تمہارے لئے (کوئی اور) معبود ہے میرے علاوہ، تو تپاؤ میرے لئے مٹی کو (یعنی اینٹیں بناؤ) اے ہامان! اور بناؤ میرے لیے ایک محل، تاکہ میں اطلاع پاؤ (یعنی دیکھ لوں) موسیٰ کے خدا کو اور بے شک میرا گمان ہے کہ یہ جھوٹا ہے
وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ
اور تکبر کیا اس نے اور اس کی فوج نے زمین میں ناحق، اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيۡنَ
تو ہم نے پکڑا اسے اور اس کی فوج کو اور ہم نے پھینک دیا انہیں دریا میں، تو دیکھو کیسا انجام ہوا ظالموں کا؟
وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّدۡعُوۡنَ اِلَى النَّارِۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ لَا يُنۡصَرُوۡنَ
اور ہم نے بنایا انہیں سردار وہ بلاتے تھے (لوگوں کو) آگ کی طرف، اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی
وَاَتۡبَعۡنٰهُمۡ فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا لَـعۡنَةً ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ هُمۡ مِّنَ الۡمَقۡبُوۡحِيۡنَ
اور ہم نے پیچھے لگا دی ان کے اس دنیا میں لعنت، اور قیامت کے دن بھی وہ قباحت زدہ (یعنی بدحال) لوگوں میں ہوں گے
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَهۡلَكۡنَا الۡقُرُوۡنَ الۡاُوۡلٰى بَصَآٮِٕرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
اور یقینا ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب بعد اس کے کہ ہم نے ہلاک کی پہلی امتوں کو (جو کتاب) نصیحت تھی لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الۡغَرۡبِىِّ اِذۡ قَضَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسَى الۡاَمۡرَ وَمَا كُنۡتَ مِنَ الشّٰهِدِيۡنَۙ
اور نہیں تھے تم غربی (یعنی طور کی پچھمی) جانب جب ہم نے وحی کی موسیٰ کی طرف احکام کی، اور نہ تھے تم دیکھنے والے (اس واقعہ کو)
وَلٰـكِنَّاۤ اَنۡشَاۡنَا قُرُوۡنًا فَتَطَاوَلَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُۚ وَمَا كُنۡتَ ثَاوِيًا فِىۡۤ اَهۡلِ مَدۡيَنَ تَـتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَاۙ وَلٰـكِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَ
اور لیکن ہم نے بہت سی امتیں پیدا کیں تو ان پر طویل ہو گیا زمانہ، اور نہ تھے تم رہنے والے مدین والوں میں، کہ تم سناتے انہیں ہماری آیتیں، اور لیکن ہم ہی ہیں رسولوں کو بھیجنے والے
وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الطُّوۡرِ اِذۡ نَادَيۡنَا وَلٰـكِنۡ رَّحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
اور نہیں تھے تم طور کی جانب جب ہم نے آواز دی، اور لیکن یہ رحمت ہے تمہارے رب کی طرف سے تاکہ تم ڈراؤ ان (اہل مکہ) کو نہیں آیا جن کے پاس کوئی ڈرانے والا تم سے پہلے، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ تُصِيۡبَـهُمۡ مُّصِيۡبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ فَيَقُوۡلُوۡا رَبَّنَا لَوۡلَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَـيۡنَا رَسُوۡلًا فَنَـتَّبِعَ اٰيٰتِكَ وَنَـكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور اگر پہونچتی انہیں کوئی مصیبت بسبب ان کے ہاتھوں کی کمائی کے، تو وہ کہتے اے ہمارے رب! کیوں نہ بھیجا تو نے ہماری طرف کوئی رسول تو ہم اتباع کرتے تیری آیتوں کی، اور ہم ہو جاتے ایمان والوں میں سے
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الۡحَـقُّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُوۡتِىَ مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى ؕ اَوَلَمۡ يَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى مِنۡ قَبۡلُ ۚ قَالُوۡا سِحۡرٰنِ تَظَاهَرَا وَقَالُوۡۤا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوۡنَ
تو جب آگیا ان کے پاس حق ہماری طرف سے، تو کہنے لگے کیوں نہیں دیا گیا (نبی کو معجزہ) جیسا موسیٰ کو دیا گیا تھا، کیا انکار نہیں کیا تھا (موسیٰ کی قوم نے) جو موسیٰ کو دیا گیا تھا اس سے پہلے، انہوں نے کہا تھا دونوں جادوگر آپس میں مددگار ہیں، اور انہوں نے کہا تھا ہم ان سب (معجزے) کے انکاری ہیں
قُلۡ فَاۡتُوۡا بِكِتٰبٍ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ هُوَ اَهۡدٰى مِنۡهُمَاۤ اَتَّبِعۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
کہہ دو تو تم لے آؤ کوئی ایسی کتاب اللہ کے پاس سے جو ان دونوں (کتاب قرآن اور تورات) سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسکی اتباع کروں گا، اگر تم سچے ہو
فَاِنۡ لَّمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَكَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا يَـتَّبِعُوۡنَ اَهۡوَآءَهُمۡ ؕ وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰٮهُ بِغَيۡرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
پھر اگر نہ دیں وہ جواب تمہیں تو جان لو کہ وہ اپنی خواہشات کی اتباع کر رہے ہیں، اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہو گا جو اتباع کرے اپنی خواہشات کی اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر، بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم قوم کو
وَلَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَهُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَؕ
اور یقینا ہم بھیجتے رہے ان کے لئے بات (ہدایت کی) تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِهٖ هُمۡ بِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ
جنہیں ہم نے عطا کی ہے کتاب اس سے پہلے وہی اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں (عبد اللہ بن سلام وغیرہ)
وَاِذَا يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنۡ قَبۡلِهٖ مُسۡلِمِيۡنَ
اور جب (قرآن) ان پر پڑھا جاتا ہے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، بیشک یہ برحق ہے ہمارے رب کی طرف سے، ہم تو اسے پہلے ہی مانتے تھے
اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَهُمۡ مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا وَيَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں عطا کیا جائے گا ان کا اجر دگنا بسبب ان کے صبر کے، اور وہ دور کرتے ہیں بھلائی کے ذریعے برائی کو، اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے (اس میں سے) خرچ کرتے ہیں
وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغۡوَ اَعۡرَضُوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُـكُمۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ لَا نَبۡتَغِى الۡجٰهِلِيۡنَ
اور جب وہ سنتے ہیں لغو بات تو منہ پھیر لیتے ہیں اس سے، اور کہتے ہیں ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال سلام ہو تم پر، ہم نہیں چاہتے جہالت
اِنَّكَ لَا تَهۡدِىۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُؕ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
(اے نبی) بے شک تو ہدایت نہیں دے سکتا جسے تو چاہے، اور لیکن اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو
وَقَالُوۡۤا اِنۡ نَّـتَّبِعِ الۡهُدٰى مَعَكَ نُـتَخَطَّفۡ مِنۡ اَرۡضِنَا ؕ اَوَلَمۡ نُمَكِّنۡ لَّهُمۡ حَرَمًا اٰمِنًا يُّجۡبٰٓى اِلَيۡهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَىۡءٍ رِّزۡقًا مِّنۡ لَّدُنَّا وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اور کہتے ہیں (حارث بن عثمان) اگر ہم اتباع کریں ہدایت کی تمہارے ساتھ، تو ہم اچک لئے جائیں اپنے ملک سے، کیا ہم نے نہیں بسایا انہیں حرم میں امن سے (جہاں) کھینچا چلا آتا ہے ہرقسم کے پھلوں کا رزق ہماری طرف سے، اور لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے
وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍۢ بَطِرَتۡ مَعِيۡشَتَهَا ۚ فَتِلۡكَ مَسٰكِنُهُمۡ لَمۡ تُسۡكَنۡ مِّنۡۢ بَعۡدِهِمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا ؕ وَكُنَّا نَحۡنُ الۡوٰرِثِيۡنَ
اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا جو اتراتی تھیں اپنی معیشت (یعنی سامان عیش) پر تو یہ ان کے مسکن (یعنی گھر) ہیں کہ ان کے بعد آباد نہیں ہوئے مگر بہت کم لوگ، اور ہم ہی ہیں (اصل) وارث
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى حَتّٰى يَبۡعَثَ فِىۡۤ اُمِّهَا رَسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهۡلِكِى الۡقُرٰٓى اِلَّا وَاَهۡلُهَا ظٰلِمُوۡنَ
اور تیرا رب ہلاک نہیں کرتا بستیوں کو جب تک کہ بھیج نہ دے ان کی بڑی بستی میں کوئی رسول، جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنائے اور ہم ہلاک کرنے والے نہیں بستیوں کو مگر (اس حالت میں) کہ وہاں کے رہنے والے ظالم ہوں
وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَزِيۡنَـتُهَا ۚ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اور جو چیز تمہیں دی گئی ہے وہ فائدہ ہے دنیا کی زندگی کا اور اس کی زینت ہے، جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے، کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰهُ وَعۡدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيۡهِ كَمَنۡ مَّتَّعۡنٰهُ مَتَاعَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ثُمَّ هُوَ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ
تو کیا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا بھی ہو، وہ اس کے برابر ہو گا جسے ہم نے فائدہ دیا ہو دنیا کی زندگی کا، پھر وہ قیامت کے دن (پکڑا ہوا) حاضر ہو؟
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اور جس دن وہ (خدا) انہیں نداء دے گا پھر فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم گمان کرتے تھے؟
قَالَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَغۡوَيۡنَا ۚ اَغۡوَيۡنٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَا ۚ تَبَـرَّاۡنَاۤ اِلَيۡكَ مَا كَانُوۡۤا اِيَّانَا يَعۡبُدُوۡنَ
وہ کہیں گے جن پر حق ہو گی (عذاب کی) بات اے رب ہمارے! یہی ہیں جنہیں ہم نے گمراہ کیا تھا انہیں ہم نے (اس لئے) گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے، اب ہم برائت (بے تعلقی) کرتے ہیں تیرے سامنے، کہ یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے
وَقِيۡلَ ادۡعُوۡا شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهُمۡ وَرَاَوُا الۡعَذَابَۚ لَوۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَهۡتَدُوۡنَ
اور کہا جائے گا کہ پکارو اپنے شریکوں کو تو وہ انہیں پکاریں گے (لیکن) وہ جواب نہیں دیں گے انہیں اور وہ دیکھیں گے عذاب، کاش ! یہ لوگ ہدایت پا لیتے
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ مَاذَاۤ اَجَبۡتُمُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
اور جس دن وہ (خدا) انہیں پکارے گا پھر وہ فرمائے گا تم نے کیا جواب دیا تھا رسولوں کو
فَعَمِيَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡاَنۡۢبَآءُ يَوۡمَٮِٕذٍ فَهُمۡ لَا يَتَسَآءَلُوۡنَ
تو اندھی ہو جائیں گی ان پر خبریں (یعنی کوئی بات نہ سوجھے گی) اس دن پھر وہ آپس میں بھی سوال نہیں کرسکیں گے
فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَعَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِيۡنَ
تو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے تو ممکن ہے وہ فلاح پانے والوں میں ہو گا
وَرَبُّكَ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخۡتَارُؕ مَا كَانَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، اور چن لیتا ہے جسے چاہتا ہے، نہیں ہے ان (غیر اللہ) کو کوئی اختیار، اور اعلی ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں
وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ
اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپا ہے ان کے سینوں میں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں
وَهُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ لَـهُ الۡحَمۡدُ فِى الۡاُوۡلٰى وَالۡاٰخِرَةِ وَلَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں، اور اسی کی حکومت ہے، اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ الَّيۡلَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِضِيَآءٍؕاَفَلَا تَسۡمَعُوۡنَ
کہہ دو کیا خیال ہے تمہارا اگر اللہ بنادے تم پر رات ہمیشہ قیامت تک کے لئے تو کون ہے معبود اللہ کے علاوہ جو لاکر دے تمہیں روشنی، تو کیا تم سنتے نہیں؟
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ النَّهَارَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِلَيۡلٍ تَسۡكُنُوۡنَ فِيۡهِؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ
کہہ دو کیا خیال ہے تمہارا اگر اللہ بنادے تم پر دن ہمیشہ قیامت تک کے لئے، تو کون ہے معبود اللہ کے علاوہ جو لاکر دے تمہیں رات جس میں تم سکون پاؤ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
وَمِنۡ رَّحۡمَتِهٖ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور اس نے اپنی رحمت سے بنایا ہے تمہارے لئے رات اور دن کو، تاکہ تم سکون پاؤ اس میں، اور تاکہ تم تلاش کرو اس کا فضل، اور تاکہ تم شکر ادا کرو
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اور جس دن وہ (خدا) انہیں پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن پر تم گمان کرتے تھے؟
وَنَزَعۡنَا مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا فَقُلۡنَا هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ فَعَلِمُوۡۤا اَنَّ الۡحَـقَّ لِلّٰهِ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور ہم کھینچ نکالیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ، پھر ہم کہیں گے کہ لے آؤ اپنی (نجات کی) دلیل، تب وہ جان لیں گے کہ حق بات اللہ ہی کی تھی، اور بھول جائیں گے وہ جنہیں وہ (دنیا میں) گھڑا کرتے تھے
اِنَّ قَارُوۡنَ كَانَ مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰى فَبَغٰى عَلَيۡهِمۡ وَاٰتَيۡنٰهُ مِنَ الۡكُنُوۡزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَـتَـنُوۡٓاُ بِالۡعُصۡبَةِ اُولِى الۡقُوَّةِ اِذۡ قَالَ لَهٗ قَوۡمُهٗ لَا تَفۡرَحۡ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡفَرِحِيۡنَ
بیشک قارون تھا موسیٰ کی قوم میں سے (چچازاد بھائی بھی تھا) تو وہ زیادتی کرنے لگا ان پر (یعنی موسیٰ کی قوم پر) اور ہم نے عطا کئے تھے اسے خزانے جن کی چابیاں یقینا مشکل ہوتیں ایک طاقتور جماعت کو (اٹھانے میں) جب کہا اس سے اس کی قوم (بنی اسرائیل) نے کہ اتراؤ مت، بیشک اللہ پسند نہیں کرتا اترانے والوں کو
وَابۡتَغِ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮكَ اللّٰهُ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ وَلَا تَنۡسَ نَصِيۡبَكَ مِنَ الدُّنۡيَا وَاَحۡسِنۡ كَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ وَلَا تَبۡغِ الۡـفَسَادَ فِى الۡاَرۡضِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
اور تلاشو جو کچھ عطا کیا ہے تجھے اللہ نے (اس کے ذریعے) آخرت کا گھر، اور مت بھولو اپنا حصہ دنیا میں (یعنی دنیا کے ذریعے آخرت بناؤ) اور بھلائی کرو جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ بھلائی کی ہے اور مت تلاش کرو فساد زمین میں، بے شک اللہ نہیں پسند کرتا فساد کرنے والوں کو
قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِيۡتُهٗ عَلٰى عِلۡمٍ عِنۡدِىۡؕ اَوَلَمۡ يَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَهۡلَكَ مِنۡ قَبۡلِهٖ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مَنۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُ قُوَّةً وَّاَكۡثَرُ جَمۡعًاؕ وَلَا يُسۡــَٔلُ عَنۡ ذُنُوۡبِهِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
(قارون نے) کہا یہ جو کچھ مجھے عطا کیا گیا ہے میرے علم کی وجہ سے ہے، کیا اسے معلوم نہیں کہ بے شک اللہ نے ہلاک کی ہیں اس سے پہلے بہت سی امتیں جو شدید قوت والی تھیں اس سے، اور جمعیت میں بھی زیادہ تھیں، اور نہیں سوال کیا جائے گا ان کے گناہوں کے بارے میں مجرموں سے (بہتر عمل نہ ہو تو حساب کس چیز کا)
فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ فِىۡ زِيۡنَتِهٖؕ قَالَ الَّذِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا يٰلَيۡتَ لَـنَا مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ قَارُوۡنُۙ اِنَّهٗ لَذُوۡ حَظٍّ عَظِيۡمٍ
تو وہ نکلا اپنی قوم کے سامنے زینت میں، کہنے لگے وہ لوگ جو چاہتے تھے دنیوی زندگی، اے کاش! ہمارے لیے بھی ویسا ہی عطا کیا جاتا جیسا قارون کو عطا کیا گیا ہے بے شک وہ بڑے نصیب والا ہے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَيۡلَـكُمۡ ثَوَابُ اللّٰهِ خَيۡرٌ لِّمَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ۚ وَلَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوۡنَ
اور علم والوں نے کہا تباہی ہو تمہاری! اللہ کا ثواب بہتر ہے اس کے لئے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اور یہ چیزیں تو صابرین کو ہی ملتی ہیں
فَخَسَفۡنَا بِهٖ وَبِدَارِهِ الۡاَرۡضَ فَمَا كَانَ لَهٗ مِنۡ فِئَةٍ يَّـنۡصُرُوۡنَهٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُنۡتَصِرِيۡنَ
تو ہم نے دھنسا دیا اسے اور اس کے گھر کو زمین میں، تو نہ تھے اس کی کسی جماعت کے لوگ جو مدد کرتے اس کی اللہ کے علاوہ، اور نہ وہ خود اپنی مدد کر سکا
وَاَصۡبَحَ الَّذِيۡنَ تَمَـنَّوۡا مَكَانَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَقُوۡلُوۡنَ وَيۡكَاَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُۚ لَوۡلَاۤ اَنۡ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا لَخَسَفَ بِنَا ؕ وَيۡكَاَنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡكٰفِرُوۡنَ
اور وہ لوگ جو تمنا کرتے تھے اس کے مرتبہ کی کل تک (آج صبح) کہنے لگے ہائے تباہی! بیشک اللہ کشادہ کر دیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور تنگ بھی کرتا ہے، اگر ہم پر اللہ کا احسان نہ ہوتا تو یقینا دھنسا دیتا (اللہ) ہمیں بھی، ہائے تباہی ! فلاح نہیں پائیں گے کافر لوگ
تِلۡكَ الدَّارُ الۡاٰخِرَةُ نَجۡعَلُهَا لِلَّذِيۡنَ لَا يُرِيۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فَسَادًا ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ
یہ ہے آخرت کا گھر (جنت) ہم ان ہی کے لئے بنائے ہیں جو نہیں چاہتے ظلم زمین میں اور نہ ہی فساد، اور بہتر انجام تو متقیوں کیلئے ہی ہے
مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى الَّذِيۡنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جو آئے گا بھلائی لے کر تو اسے بہتر ملے گا اس سے اور جو آئے گا برائی لے کر تو اس برائی کے بقدر ہی اسے بدلہ ملے گا، جو وہ کیا کرتے تھے (دنیا میں)
اِنَّ الَّذِىۡ فَرَضَ عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ ؕ قُلْ رَّبِّىۡۤ اَعۡلَمُ مَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى وَمَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
بے شک جس نے فرض کیا تم پر قرآن یقینا وہ لوٹا لائے گا تمہیں وعدے کی جگہ، کہہ دو میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون آئے گا ہدایت لے کر اور کون کھلی گمراہی میں ہے
وَمَا كُنۡتَ تَرۡجُوۡۤا اَنۡ يُّلۡقٰٓى اِلَيۡكَ الۡكِتٰبُ اِلَّا رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوۡنَنَّ ظَهِيۡرًا لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ
اور تمہیں امید نہ تھی کہ اتاری جائے گی تم پر کتاب (قرآن کی شکل میں) مگر یہ رحمت ہے تمہارے رب کی تو تم ہرگز نہ ہونا مددگار کافروں کیلئے
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ بَعۡدَ اِذۡ اُنۡزِلَتۡ اِلَيۡكَ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَۚ
اور وہ ہرگز نہ روک دیں تمہیں اللہ کی آیتوں سے بعد اس کے کہ نازل ہو چکی ہیں تمہاری طرف، اور بلاؤ اپنے رب کی طرف، اور تم ہرگز نہ ہونا مشرکوں میں سے
وَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ كُلُّ شَىۡءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجۡهَهٗؕ لَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اور نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، ہر شے ہلاک ہونے والی ہے اس کی ذات کے سوا، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے