←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 32 • 30 آیات • مکی

السجدة

As-Sajdah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 132:1
پارہ 21•صفحہ 374

الٓمّٓ‏

الم

آیت 232:2
پارہ 21•صفحہ 374

تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ‏

نازل کی گئی ہے یہ کتاب اسمیں کوئی شک نہیں، تمام جہانوں کے رب کی طرف سے

آیت 332:3
پارہ 21•صفحہ 374

اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰٮهُ​ۚ بَلۡ هُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ‏

کیا (یہ کفار) کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے گھڑلیا ہے اس (قرآن) کو، بلکہ یہ برحق ہے تمہارے رب کی طرف سے، تاکہ تم ڈراؤ اس قوم کو جس کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانیوالا تم سے پہلے، تاکہ وہ ہدایت پائیں

آیت 432:4
پارہ 21•صفحہ 375

اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ​ؕ مَا لَكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا شَفِيۡعٍ​ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوۡنَ‏

اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں، پھر قائم ہوا عرش پر نہیں ہے تمہارے لئے اس کے سوا کوئی مددگار اور نہ ہی سفارشی، تو تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے ؟

آیت 532:5
پارہ 21•صفحہ 375

يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗۤ اَلۡفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ‏

وہ تدبیر کرتا ہے آسمان سے زمین تک،پھر (وہ کام) چڑھتاہے اس کی طرف ایک دن میں جس کا اندازہ ہزار سال ہے جو تم شمار کرتے ہو

آیت 632:6
پارہ 21•صفحہ 375

ذٰلِكَ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ‏

یہی ہے جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا، زبردست رحم کرنیوالا ہے

آیت 732:7
پارہ 21•صفحہ 375

الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗ​ وَبَدَاَ خَلۡقَ الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِيۡنٍ​ۚ‏

جس نے بہتر طریقے سے ہر چیز کو پیدا کیا، اور شروع کی انسان کی پیدائش مٹی سے

آیت 832:8
پارہ 21•صفحہ 375

ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهٗ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍ​ۚ‏

پھر بنایا اسکی نسل کو گھٹیا پانی کے سلسلے سے

آیت 932:9
پارہ 21•صفحہ 375

ثُمَّ سَوّٰٮهُ وَنَفَخَ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِهٖ​ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـــِٕدَةَ ​ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏

پھر درست کیا اسے اور پھونکی اسمیں اپنی روح، اور اسی نے بنائے تمہارے لئے کان، آنکھیں، اور دل، تم بہت ہی تھوڑا شکر ادا کرتے ہو

آیت 1032:10
پارہ 21•صفحہ 375

وَقَالُوۡٓا ءَاِذَا ضَلَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ ءَاِنَّا لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ ؕ ​بَلۡ هُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کیا جب ہم مل جائیں گے زمین میں، تو کیا ہم جدید (یعنی نئی) مخلوق بنائے جائیں گے، بلکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کے انکاری ہیں

آیت 1132:11
پارہ 21•صفحہ 375

قُلۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ مَّلَكُ الۡمَوۡتِ الَّذِىۡ وُكِّلَ بِكُمۡ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ‏

کہہ دیجئے! کہ وفات دے گا تمہیں ملک الموت (یعنی موت کا فرشتہ) جو مقرر کیا گیا ہے تم پر پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے

آیت 1232:12
پارہ 21•صفحہ 375

وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاكِسُوۡا رُءُوۡسِهِمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًـا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ‏

اور (اے نبی) کاش تم دیکھتے جب مجرمین جھکائے ہوئے ہوں گے اپنا سر اپنے رب کے سامنے ( کہیں گے) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو (اب) تو لوٹا دے ہمیں ہم نیک عمل کریں گے، بیشک (اب) ہم یقین کرنیوالے ہیں

آیت 1332:13
پارہ 21•صفحہ 375

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدٰٮهَا وَلٰـكِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّىۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو عطا کر دیں ہر شخص کو ہدایت، اور لیکن حق ہے یہ بات میری طرف سے کہ میں ضرور بھر دونگا جہنم کو تمام انسانوں اور جنوں سے

آیت 1432:14
پارہ 21•صفحہ 375

فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا​ ۚ اِنَّا نَسِيۡنٰكُمۡ​ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

تو تم مزہ چکھو جیسا تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس دن کی ملاقات کو بیشک ہم نے بھی بھلا دیا تمہیں، اور مزہ چکھو ہمیشہ کے عذاب کا جیسا کہ تم عمل کرتے تھے

آیت 1532:15
پارہ 21•صفحہ 376

اِنَّمَا يُؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِهَا خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ۩‏

وہی ایمان لاتے ہیں ہماری آیتوں پر جنہیں نصیحت کی جاتی ہے اس (قرآن) کے ذریعے تو وہ گر پڑتے ہیں سجدے میں، اور تسبیح کرتے ہیں حمد کے ساتھ اپنے رب کی اور وہ تکبر نہیں کرتے

آیت 1632:16
پارہ 21•صفحہ 376

تَتَجَافٰى جُنُوۡبُهُمۡ عَنِ الۡمَضَاجِعِ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ‏

الگ رہتے ہیں ان کے پہلو بستروں سے (تہجد میں) وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو خوف اور امید کے ساتھ، اور جو ہم نے رزق دیاہے انہیں وہ خرچ کرتے ہیں (اس میں سے)

آیت 1732:17
پارہ 21•صفحہ 376

فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِىَ لَهُمۡ مِّنۡ قُرَّةِ اَعۡيُنٍ​ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

کوئی شخص نہیں جانتا جو مخفی (یعنی چھپا کر) رکھا گیا ہے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے (جنت میں) یہ بدلہ ہو گا جو کچھ وہ عمل کیا کرتے تھے

آیت 1832:18
پارہ 21•صفحہ 376

اَفَمَنۡ كَانَ مُؤۡمِنًا كَمَنۡ كَانَ فَاسِقًا​ ؕ لَا يَسۡتَوٗنَ‏

تو کیا جو مؤمن ہے وہ اس کی طرح ہوگا جو فاسق ہے برابر نہیں ہو سکتے

آیت 1932:19
پارہ 21•صفحہ 376

اَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰى نُزُلًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے تو ان کیلئے جنت ٹھکانہ ہے، مہمان نوازی ہو گی اس عمل کے سبب جو وہ کیا کرتے تھے

آیت 2032:20
پارہ 21•صفحہ 376

وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ​ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَاۤ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَ قِيۡلَ لَهُمۡ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏

اور (لیکن) جنہوں نے فسق (یعنی گناہ) کیا تو ان کا ٹھکانہ آگ ہے، جب چاہیں گے نکلنا اس سے لوٹا ئے جائیں گے اسی میں، اور کہا جائے گا ان سے کہ چکھو مزہ آگ کے عذاب کا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 2132:21
پارہ 21•صفحہ 376

وَلَنـــُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰى دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور ہم ضرور مزہ چکھائیں گے انہیں چھوٹے عذاب کا (دنیا میں) بڑے عذاب کے علاوہ تاکہ وہ لوٹ آئیں

آیت 2232:22
پارہ 21•صفحہ 376

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعۡرَضَ عَنۡهَا​ؕ اِنَّا مِنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ‏

اس سے بڑا ظالم کون ہو گا ؟ جسے نصیحت کی جائے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے، پھر وہ اعراض کرے اس سے بیشک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں

آیت 2332:23
پارہ 21•صفحہ 376

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَلَا تَكُنۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآٮِٕهٖ​ وَجَعَلۡنٰهُ هُدًى لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَۚ‏

اور یقینا ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب، تو تم شک نہ کرنا (معراج کی رات کو) اس کی ملاقات میں اور ہم نے بنایا اس (تورات) کو بنی اسرائیل کی ہدایت کا ذریعہ

آیت 2432:24
پارہ 21•صفحہ 376

وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا​ ؕ وَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يُوۡقِنُوۡنَ‏

اور ہم نے بنایا ان (بنی اسرائیل) میں سے بعض کو امام جو ہدایت کرتے تھے (لوگوں کو) ہمارے حکم سے جب صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے

آیت 2532:25
پارہ 21•صفحہ 376

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

آپ کا رب فیصلہ کرے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جن (باتوں) میں وہ اختلاف کرتے تھے

آیت 2632:26
پارہ 21•صفحہ 377

اَوَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ يَمۡشُوۡنَ فِىۡ مَسٰكِنِهِمۡ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ ؕ اَفَلَا يَسۡمَعُوۡنَ‏

کیا (مکہ والے) راہ نہیں پائے کہ کتنی ہی امتوں کو ہم نے ہلاک کر دیا ان سے پہلے، وہ چلتے پھرتے ہیں ان کے مکانوں میں سے، بیشک اسمیں نشانیاں ہیں، تو کیا یہ سنتے نہیں ؟

آیت 2732:27
پارہ 21•صفحہ 377

اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا نَسُوۡقُ الۡمَآءَ اِلَى الۡاَرۡضِ الۡجُرُزِ فَنُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا تَاۡكُلُ مِنۡهُ اَنۡعَامُهُمۡ وَاَنۡفُسُهُمۡ​ؕ اَفَلَا يُبۡصِرُوۡنَ‏

کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم ہانک لیجاتے ہیں پانی کو بنجر زمین کی طرف، پھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتیاں، کھاتے ہیں ان سے ان کے چوپائے اور یہ خود بھی، تو کیا یہ دیکھتے نہیں؟

آیت 2832:28
پارہ 21•صفحہ 377

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡفَتۡحُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور ( کفار مکہ ) کہتے ہیں کب ہو گا یہ (عذاب کا) فیصلہ ؟ اگر تم سچے ہو

آیت 2932:29
پارہ 21•صفحہ 377

قُلۡ يَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِيۡمَانُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏

کہہ دو فیصلے کے دن نہ فائدہ دے گا ان کو جنہوں نے کفر کیا ان کا ایمان لانا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

آیت 3032:30
پارہ 21•صفحہ 377

فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَانْتَظِرۡ اِنَّهُمۡ مُّنۡتَظِرُوۡنَ‏

تو تم اعراض کرو ان سے، اور انتظار کرو، وہ بھی انتظار کریں