←تمام پارے (All Juz)پارہ 8 • 142 آیات • صفحات 129 تا 146

ولو أننا

Juz 8
آیت 1116:111
سورۃ 6•صفحہ 129

وَلَوۡ اَنَّـنَا نَزَّلۡنَاۤ اِلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الۡمَوۡتٰى وَ حَشَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ كُلَّ شَىۡءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوۡا لِيُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ يَجۡهَلُوۡنَ‏

اور اگر ہم نازل کرتے ان (کفار) کے پاس فرشتوں کو، اور باتیں کرنے لگتے ان سے مردے، اور ہم جمع کر دیتے ان پر تمام شئے ان کے سامنے تب بھی یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے، مگر اللہ ہی چاہے، اور لیکن اکثر ان میں جاہل ہیں

آیت 1126:112
سورۃ 6•صفحہ 129

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيۡنَ الۡاِنۡسِ وَالۡجِنِّ يُوۡحِىۡ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ زُخۡرُفَ الۡقَوۡلِ غُرُوۡرًا​ ؕ وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوۡهُ​ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر نبی کے لئے دشمن شیطان انسانوں اور جنوں میں سے ان (جن و انس) کے بعض وسوسہ ڈالتے ہیں بعض کو چکنی چپڑی باتوں کا، دھوکہ میں ڈالنے کیلئے اور اگر چاہتا آپ کا رب تو وہ نہ کرتے (ایسا کام) تو آپ چھوڑ دیں انہیں افتراء کرنے کیلئے

آیت 1136:113
سورۃ 6•صفحہ 129

وَلِتَصۡغٰٓى اِلَيۡهِ اَفۡـِٕدَةُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَلِيَرۡضَوۡهُ وَلِيَقۡتَرِفُوۡا مَا هُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ‏

اور تا کہ مائل ہو جائیں اس کی طرف ان لوگوں کے قلوب جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر اور تاکہ وہ اس سے راضی ہو جائیں، اور تاکہ وہ کرتے رہیں جو وہ کر رہے ہیں

آیت 1146:114
سورۃ 6•صفحہ 129

اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡتَغِىۡ حَكَمًا وَّهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ اِلَيۡكُمُ الۡـكِتٰبَ مُفَصَّلاً​ ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ يَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ​ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ‏

تو کیا میں غیر اللہ کو تلاشوں اپنا حکم (یعنی فیصلہ کرنیوالا) اور وہ جس نے نازل کی ہے تمہاری طرف ایک مفصل کتاب، اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ بیشک یہ نازل کی گئی ہے آپ کے رب کی طرف سے برحق ہے، تو آپ ہرگز نہ ہو جائیں شک کر نیوالوں میں

آیت 1156:115
سورۃ 6•صفحہ 129

وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدۡقًا وَّعَدۡلاً  ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ​ ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور مکمل ہے آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف میں، نہیں ہے کوئی بدلنے والا اس کے کلام کو، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

آیت 1166:116
سورۃ 6•صفحہ 129

وَاِنۡ تُطِعۡ اَكۡثَرَ مَنۡ فِى الۡاَرۡضِ يُضِلُّوۡكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَخۡرُصُوۡنَ‏

اور اگر آپ اتباع کریں گے دنیا میں اکثریت کی تو وہ گمراہ کر دیں گے آپ کو اللہ کے راستے سے، وہ اتباع کرتے ہیں گمان کی، اور وہ گھڑتے ہیں

آیت 1176:117
سورۃ 6•صفحہ 129

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ مَنۡ يَّضِلُّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ۚ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت یافتہ ہیں

آیت 1186:118
سورۃ 6•صفحہ 129

فَـكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ بِاٰيٰتِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَ‏

تو کھاؤ اس کو جس (جانور) پر اللہ کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو

آیت 1196:119
سورۃ 6•صفحہ 130

وَمَا لَـكُمۡ اَلَّا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَقَدۡ فَصَّلَ لَـكُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَيۡكُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَيۡهِؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا لَّيُضِلُّوۡنَ بِاَهۡوَآٮِٕهِمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِيۡنَ‏

اور کیا ہو گیا ہے تم کو کہ نہ کھاؤ (ایسے جانور) جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، اور یقیناً اللہ نے تفصیل بتا دی ہے تم کو، جو تم پر حرام ہے، مگر جب تم اضطراری حالت میں ہو (بھوک سے مجبور، تو حلال ہے) اور بہت سے لوگ گمراہ کرتے ہیں اپنی خواہشات کیوجہ سے بغیر علم کے، بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 1206:120
سورۃ 6•صفحہ 130

وَذَرُوۡا ظَاهِرَ الۡاِثۡمِ وَبَاطِنَهٗ​ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ یَکْسِبُوۡنَ الۡاِثۡمَ سَيُجۡزَوۡنَ بِمَا كَانُوۡا يَقۡتَرِفُوۡنَ‏

اور تم چھوڑ دو ظاہری گناہ اور باطنی گناہ کو، بلاشبہ جو لوگ کما رہے ہیں گناہ عنقریب بدلہ ملے گا جو کچھ وہ گھڑتے ہیں ان کا

آیت 1216:121
سورۃ 6•صفحہ 130

وَلَا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا لَمۡ يُذۡكَرِ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَاِنَّهٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَاِنَّ الشَّيٰطِيۡنَ لَيُوۡحُوۡنَ اِلٰٓى اَوۡلِيٰٓـٮِٕـهِمۡ لِيُجَادِلُوۡكُمۡ​ ۚ وَاِنۡ اَطَعۡتُمُوۡهُمۡ اِنَّكُمۡ لَمُشۡرِكُوۡنَ‏

اور مت کھاؤ (ایسے جانوروں کو) جن پر نہ لیا گیا ہو اللہ کا نام، اور بیشک یہ فسق (یعنی گناہ) ہے اور بیشک شیاطین دل میں بات ڈالتے ہیں اپنے (انسان) دوستوں کے تا کہ یہ جدال (یعنی جھگڑا) کریں تم سے اور اگر تم اطاعت کرو گے ان کی تو یقیناً تم مشرک ہو جاؤ گے

آیت 1226:122
سورۃ 6•صفحہ 130

اَوَمَنۡ كَانَ مَيۡتًا فَاَحۡيَيۡنٰهُ وَجَعَلۡنَا لَهٗ نُوۡرًا يَّمۡشِىۡ بِهٖ فِى النَّاسِ كَمَنۡ مَّثَلُهٗ فِى الظُّلُمٰتِ لَـيۡسَ بِخَارِجٍ مِّنۡهَا​ ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا جو مردہ ہو (کافر) پھر ہم نے اسکو زندہ کیا (مؤمن) اور ہم نے اس کو نور دیا (قرآن) وہ اس نور کے ذریعے لوگوں میں چلتا ہو (یہ) اسکی طرح ہو گا جو اندھیرے میں ہو اس سے نکلنا نہیں چاہتا ہو اسی طرح مزین کر دئے گئے ہیں کافروں کے اعمال جو وہ کرتے ہیں

آیت 1236:123
سورۃ 6•صفحہ 130

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا فِىۡ كُلِّ قَرۡيَةٍ اَكٰبِرَ مُجۡرِمِيۡهَا لِيَمۡكُرُوۡا فِيۡهَا​ ؕ وَمَا يَمۡكُرُوۡنَ اِلَّا بِاَنۡفُسِهِمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے بنایا ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں کو مجرم، تاکہ وہ مکر کریں اس میں، اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ساتھ ہی مکر کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں

آیت 1246:124
سورۃ 6•صفحہ 130

وَاِذَا جَآءَتۡهُمۡ اٰيَةٌ قَالُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ حَتّٰى نُؤۡتٰى مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ رُسُلُ اللّٰهِؔ​ۘؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ حَيۡثُ يَجۡعَلُ رِسٰلَـتَهٗ​ ؕ سَيُصِيۡبُ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا صَغَارٌ عِنۡدَ اللّٰهِ وَعَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَمۡكُرُوۡنَ‏

اور جب آتی ہے انکے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہم کو بھی ایسی ہی (رسالت) نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے اللہ خوب جانتا ہے (کہ) کسے وہ بنائے اپنا رسول، جلد پہونچے گی ان کو جنہوں نے جرم کیا ذلت اللہ کے پاس اور عذاب سخت ترین ان کے مکر کیوجہ سے

آیت 1256:125
سورۃ 6•صفحہ 130

فَمَنۡ يُّرِدِ اللّٰهُ اَنۡ يَّهۡدِيَهٗ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ​ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ اَنۡ يُّضِلَّهٗ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى السَّمَآءِ​ؕ كَذٰلِكَ يَجۡعَلُ اللّٰهُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

تو جس شخص کے لئے اللہ ارادہ کرتا ہے ہدایت کا اس کے سینے کو شرح صدر کر دیتا ہے اسلام کیلئے (یعنی کھول دیتا ہے) اور جس کو چاہے گمراہ کرنا اس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے، گویا کہ وہ چڑھ رہا ہو آسمان میں، اسی طرح اللہ ڈال دیتا ہے گندگی (یعنی گمراہی) میں انہیں جو ایمان نہیں لاتے

آیت 1266:126
سورۃ 6•صفحہ 131

وَهٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسۡتَقِيۡمًا​ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ‏

اور یہی تیرے رب کا سیدھا راستہ ہے، یقیناً ہم نے تفصیل سے بیان کر دی ہیں آیتوں کو ان لوگوں کیلئے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں

آیت 1276:127
سورۃ 6•صفحہ 131

لَهُمۡ دَارُ السَّلٰمِ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ وَهُوَ وَلِيُّهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

ان کیلئے سلامتی کا گھر (جنت) ہے ان کے رب کے پاس، اور اللہ ان کا دوست ہے ان کے اعمال کی وجہ سے

آیت 1286:128
سورۃ 6•صفحہ 131

وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا​ ۚ يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ قَدِ اسۡتَكۡثَرۡتُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ​ۚ وَقَالَ اَوۡلِيٰٓـئُهُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ رَبَّنَا اسۡتَمۡتَعَ بَعۡضُنَا بِبَعۡضٍ وَّبَلَغۡنَاۤ اَجَلَـنَا الَّذِىۡۤ اَجَّلۡتَ لَـنَا​​ ؕ قَالَ النَّارُ مَثۡوٰٮكُمۡ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور جس دن اللہ جمع کرے گا ان (تمام مخلوق) کو اور کہے گا اے جنات کی جماعتو! تم نے بہتوں کو اپنا بنا لیا تھا انسانوں میں سے، تو کہیں گے ان کے دوست انسانوں میں سے، اے ہمارے رب فائدہ حاصل کیا تھا ہم نے ایک دوسرے سے، اور ہم پہونچ گئے اپنے مقرر وقت کو جو تو نے مقرر کیا تھا ہمارے لئے (اللہ) فرمائے گا آگ ہی ہے تمہارا ٹھکانہ جس میں ہمیشہ رہو گے، مگر جسے اللہ چاہے، بیشک آپ کا رب حکمت والا علم والا ہے

آیت 1296:129
سورۃ 6•صفحہ 131

وَكَذٰلِكَ نُوَلِّىۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

اسی طرح ہم دوست بنائیں گے بعض ظالم کو بعض کے اس کی وجہ سے جو کمائی وہ کیا کرتے تھے

آیت 1306:130
سورۃ 6•صفحہ 131

يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ وَيُنۡذِرُوۡنَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا​ ؕ قَالُوۡا شَهِدۡنَا عَلٰٓى اَنۡفُسِنَا​ وَغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَشَهِدُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰفِرِيۡنَ‏

اے جنات اور انسانوں کی جماعتو! کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے، وہ بیان کرتے تھے تم سے میری آیتیں، اور ڈراتے تھے تم کو اس (قیامت کے) دن کی ملاقات سے وہ کہیں گے ہم اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں (کہ آئے تھے) اور دھوکے میں ڈالا ان کو دنیوی زندگی نے، اور بیشک یہ لوگ اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ یہ کافر تھے

آیت 1316:131
سورۃ 6•صفحہ 131

ذٰ لِكَ اَنۡ لَّمۡ يَكُنۡ رَّبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى بِظُلۡمٍ وَّاَهۡلُهَا غٰفِلُوۡنَ‏

یہ اس وجہ سے ہے کہ نہیں کرتا آپ کا رب ہلاک کسی بستی کو ظلم کیوجہ سے، جب تک کہ وہاں کے رہنے والے غافل نہ ہوں

آیت 1326:132
سورۃ 6•صفحہ 131

وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا​ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہر ایک کے درجے ہیں ان کے اعمال کے سبب، اور آپ کا رب غافل نہیں ان کے اعمال سے

آیت 1336:133
سورۃ 6•صفحہ 131

وَرَبُّكَ الۡغَنِىُّ ذُو الرَّحۡمَةِ ​ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفۡ مِنۡۢ بَعۡدِكُمۡ مَّا يَشَآءُ كَمَاۤ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنۡ ذُرِّيَّةِ قَوۡمٍ اٰخَرِيۡنَ ؕ‏

اور آپ کا رب غنی ہے رحمت والا ہے، اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے، اور خلیفہ مقرر کرے تمہارے بعد جس کو چاہے، جیسا کہ تم کو پیدا کیا ہے ایک دوسری قوم کی ذریت (یعنی اولاد) سے

آیت 1346:134
سورۃ 6•صفحہ 131

اِنَّ مَا تُوۡعَدُوۡنَ لَاٰتٍ​ ۙوَّمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ‏

جس (قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آنے والی ہے، اور تم عاجز نہیں کر سکو گے

آیت 1356:135
سورۃ 6•صفحہ 132

قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ​ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ مَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ​ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ اے میری قوم! تم عمل کرتے رہو اپنی جگہ، میں بھی عمل کر رہا ہوں، جلد ہی تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت کا انجام کس کے لئے (نفع والا) ہو گا اور بیشک نہیں فلاح پاتے ظالم

آیت 1366:136
سورۃ 6•صفحہ 132

وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَـرۡثِ وَالۡاَنۡعَامِ نَصِيۡبًا فَقَالُوۡا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهٰذَا لِشُرَكَآٮِٕنَا​ ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآٮِٕهِمۡ فَلَا يَصِلُ اِلَى اللّٰهِ​ ۚ وَمَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ يَصِلُ اِلٰى شُرَكَآٮِٕهِمۡ​ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ‏

اور بنا لئے ہیں (مشرکین نے) اللہ کیلئے جو کھیتی اور جانور پیدا کیے ہیں ان میں حصے، کہتے ہیں یہ اللہ کیلئے ہے اپنے گمان سے اور یہ ہمارے شرکاء (معبود) کا ہے، تو جو ان کے شرکاء کا ہے وہ اللہ کی طرف نہیں پہونچتا، اور جو اللہ کا ہے وہ پہونچ جاتا ہے ان کے شرکاء کی طرف، کیا ہی برا وہ فیصلہ کرتے ہیں

آیت 1376:137
سورۃ 6•صفحہ 132

وَكَذٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيۡرٍ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ قَـتۡلَ اَوۡلَادِهِمۡ شُرَكَآؤُهُمۡ لِيُرۡدُوۡهُمۡ وَلِيَلۡبِسُوۡا عَلَيۡهِمۡ دِيۡنَهُمۡ​ ۚ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوۡهُ ​ؕ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور اسی طرح مزین کر دیا ہے (معبودوں نے) بہت سے مشرکین کیلئے ان کی اولاد کا قتل کرنا، تاکہ وہ ان کو برباد کریں، اور تاکہ ملاوٹ کر دیں ان پر ان کے دین میں، اور اگر اللہ چاہتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے، تو چھوڑ دیں انہیں جو کچھ یہ افتراء کرتے ہیں

آیت 1386:138
سورۃ 6•صفحہ 132

وَقَالُوۡا هٰذِهٖۤ اَنۡعَامٌ وَّحَرۡثٌ حِجۡرٌ ​ۖ لَّا يَطۡعَمُهَاۤ اِلَّا مَنۡ نَّشَآءُ بِزَعۡمِهِمۡ وَاَنۡعَامٌ حُرِّمَتۡ ظُهُوۡرُهَا وَاَنۡعَامٌ لَّا يَذۡكُرُوۡنَ اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا افۡتِرَآءً عَلَيۡهِ ​ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں یہ جانور اور کھیتی چھوڑ دئے گئے ہیں اسے کوئی نہ کھائے، مگر جسے ہم چاہیں اپنے گمان سے، اور بعض جانوروں کی پیٹھ (سواری کے لیے) حرام کر دی گئی ہیں، اور کچھ جانور پر یہ لوگ نہیں لیتے اللہ کا نام، اللہ پر افتراء کرتے ہیں، عنقریب (اللہ) انہیں سزا دے گا ان کے افتراء کی

آیت 1396:139
سورۃ 6•صفحہ 132

وَقَالُوۡا مَا فِىۡ بُطُوۡنِ هٰذِهِ الۡاَنۡعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوۡرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓى اَزۡوَاجِنَا ​ۚ وَاِنۡ يَّكُنۡ مَّيۡتَةً فَهُمۡ فِيۡهِ شُرَكَآءُ ​ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ وَصۡفَهُمۡ​ ؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ جو پیٹ میں ہے ان جانوروں کے، وہ خالص ہمارے مردوں کیلئے ہے، اور ہماری عورتوں پر حرام ہے، اور اگر وہ مردہ جنے تو وہ سب اس میں شریک ہیں، عنقریب اللہ ان کو ان کی (غلط) بیانی کی سزا دیگا، بیشک وہ حکمت والا ہے اور وہ علم والا ہے

آیت 1406:140
سورۃ 6•صفحہ 132

قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ قَتَلُوۡۤا اَوۡلَادَهُمۡ سَفَهًۢا بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّحَرَّمُوۡا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افۡتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ​ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ‏

یقیناً خسارے میں ہیں وہ جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو بیوقوفی میں بغیر علم کے اور انہوں نے حرام کر لیا جو رزق اللہ نے انہیں دیا تھا اللہ پر افتراء کرتے ہوئے، بیشک یہ گمراہ ہیں اور نہیں ہیں یہ ہدایت پانیوالے

آیت 1416:141
سورۃ 6•صفحہ 133

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ جَنّٰتٍ مَّعۡرُوۡشٰتٍ وَّغَيۡرَ مَعۡرُوۡشٰتٍ وَّالنَّخۡلَ وَالزَّرۡعَ مُخۡتَلِفًا اُكُلُهٗ وَالزَّيۡتُوۡنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّغَيۡرَ مُتَشَابِهٍ ​ؕ كُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَاٰتُوۡا حَقَّهٗ يَوۡمَ حَصَادِهٖ​ ​ۖ وَلَا تُسۡرِفُوۡا​ ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے، جو بیلوں والے ہیں، اور جو غیر بیلوں والے بھی ہیں (چھتریوں کی طرح) اور کھجور اور کھیتی کے مختلف ہیں پھل، اور زیتون، اور انار، ایک دوسرے سے بعض مشابہ (یعنی ملتے جلتے) ہیں اور بعض غیر مشابہ (الگ قسم کے) ہیں، کھاؤ ان کے پھل جب پھل آئے، اور ادا کرو اسکا حق کٹائی کے دن (عُشر دے کر) اور اسراف نہ کرو بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا اسراف کر نیوالوں کو

آیت 1426:142
سورۃ 6•صفحہ 133

وَ مِنَ الۡاَنۡعَامِ حَمُوۡلَةً وَّفَرۡشًا​ ؕ كُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ​ ؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ‏

اور جانوروں میں بعض بوجھ اٹھانیوالے اور بعض چھوٹے قد کے ہیں، کھاؤ جو رزق اللہ نے تم کو دیا ہے، اور مت اتباع کرو شیطان کے نقش قدم کی بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 1436:143
سورۃ 6•صفحہ 133

ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ​ ۚ مِنَ الضَّاۡنِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡمَعۡزِ اثۡنَيۡنِ​ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ​ ؕ نَـبِّــُٔــوۡنِىۡ بِعِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۙ‏

(اللہ نے پیدا کئے) آٹھ جوڑے بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو، آپ کہہ دیجیئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں مذکر (نر) کو حرام کیا ہے، یا دونوں مؤنث (مادہ) کو، یا جو شامل ہے دونوں ماداؤں کے پیٹ میں؟ مجھے بتاؤ علم (کی دلیل) سے (اے مشرکو!) اگر تم سچے ہو

آیت 1446:144
سورۃ 6•صفحہ 133

وَمِنَ الۡاِبِلِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡبَقَرِ اثۡنَيۡنِ​ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ​ ؕ اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ وَصّٰٮكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا​ ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور اونٹ میں سے دو، اور گائے میں سے دو (اللہ نے پیدا کئے) آپ کہہ دیجیئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں مذکر کو حرام کیا ہے یا دونوں مؤنث کو، یا جو شامل ہے دونوں ماداؤں کے رحم (یعنی پیٹ) میں؟ کیا تم موجود تھے (اللہ کے پاس اس وقت) جس وقت وصیت کی اللہ نے تم کو اس کی؟ تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو افتراء کرے اللہ پر جھوٹ تا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرے بغیر علم کے بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا (ایسے) ظالموں کو

آیت 1456:145
سورۃ 6•صفحہ 133

​قُل لَّاۤ اَجِدُ فِىۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ يَّطۡعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ مَيۡتَةً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِيۡرٍ فَاِنَّهٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖ​​ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

آپ کہہ دیجیئے میں نہیں پاتا جو وحی میری طرف کی گئی ہے ان میں حرام کسی کھانے والے پر جو اس کو کھائے، مگر یہ کہ وہ مردار ہو، یا بہتا خون ہو، یا خنزیر کا گوشت ہو، بے شک وہ نجس (یعنی ناپاک) ہے اور گناہ ہے، یا نام لیا گیا ہو غیر اللہ کا جس (جانور) پر، پھر جو مجبور ہو جائے اللہ سے بغاوت و عداوت میں نہ کھائے تو آپ کا رب غفور اور رحیم ہے

آیت 1466:146
سورۃ 6•صفحہ 134

وَعَلَى الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا كُلَّ ذِىۡ ظُفُرٍ​​ ۚ وَمِنَ الۡبَقَرِ وَالۡغَـنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَيۡهِمۡ شُحُوۡمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتۡ ظُهُوۡرُهُمَاۤ اَوِ الۡحَـوَايَاۤ اَوۡ مَا اخۡتَلَطَ بِعَظۡمٍ​ ؕ ذٰ لِكَ جَزَيۡنٰهُمۡ بِبَـغۡيِهِمۡ​​ ۖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏

اور یہود پر ہم نے حرام کر دیئے تھے تمام ناخن والے جانور، اور گائے اور بکری میں سے ہم نے حرام کر دی تھیں ان (یہودیوں) پر ان دونوں کی چربیاں، مگر جو (چربی) لگی ہو ان کی پیٹھ یا انتڑیوں سے یا جو ملی ہو ہڈی سے، یہ سزا دی ہم نے ان کو ان کی بغاوت کیوجہ سے اور بے شک ہم سچے ہیں

آیت 1476:147
سورۃ 6•صفحہ 134

فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقُلْ رَّبُّكُمۡ ذُوۡ رَحۡمَةٍ وَّاسِعَةٍ​ ۚ وَلَا يُرَدُّ بَاۡسُهٗ عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

تو اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ فرما دیجیئے کہ تمہارا رب بڑی رحمت والا ہے، اور نہیں رد ہوتا ہے اس کا عذاب مجرموں سے (جب وہ فیصلہ کر لیتا ہے)

آیت 1486:148
سورۃ 6•صفحہ 134

سَيَـقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكۡنَا وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِنۡ شَىۡءٍ​ ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ حَتّٰى ذَاقُوۡا بَاۡسَنَا​ ؕ قُلۡ هَلۡ عِنۡدَكُمۡ مِّنۡ عِلۡمٍ فَتُخۡرِجُوۡهُ لَـنَا ؕ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا تَخۡرُصُوۡنَ‏

عنقریب کہیں گے مشرکین کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا، اور نہ ہم حرام ٹھہراتے کسی چیز کو، اسی طرح جھٹلایا تھا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے چکھا ہمارے عذاب کا مزہ آپ کہہ دیجئے کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم (یعنی دلیل) ہے؟ تو نکالو اسے ہمارے سامنے، اور تم اتباع کرتے ہو گمان کی، اور تم صرف اٹکل لگاتے ہو

آیت 1496:149
سورۃ 6•صفحہ 134

قُلۡ فَلِلّٰهِ الۡحُجَّةُ الۡبَالِغَةُ​ ۚ فَلَوۡ شَآءَ لَهَدٰٮكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ ہی کی حجت مکمل ہے، تو اگر وہ چاہتا تو یقیناً تم سب کو ہدایت دے دیتا

آیت 1506:150
سورۃ 6•صفحہ 134

قُلۡ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ يَشۡهَدُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا ​ۚ فَاِنۡ شَهِدُوۡا فَلَا تَشۡهَدۡ مَعَهُمۡ​​ ۚ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَهُمۡ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے بلاؤ تم اپنے گواہوں کو جو شہادت دیں کہ اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو، پھر اگر وہ گواہی دیں تو آپ اس کی گواہی نہ دیں (یعنی نہ مانیں) اور مت اتباع کریں ان کی خواہشات کی جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو، اور جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر، اور وہ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں

آیت 1516:151
سورۃ 6•صفحہ 134

قُلۡ تَعَالَوۡا اَتۡلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمۡ عَلَيۡكُمۡ​ اَلَّا تُشۡرِكُوۡا بِهٖ شَيۡـًٔـــا وَّبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا​ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَكُمۡ مِّنۡ اِمۡلَاقٍ​ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُكُمۡ وَاِيَّاهُمۡ​ ۚ وَلَا تَقۡرَبُوا الۡفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ​ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ آؤ میں پڑھ کر سناتا ہوں جو حرام کیا ہے تمہارے رب نے تم پر، وہ یہ ہے کہ مت شریک ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو، اور قتل مت کرو اپنی اولاد کو بھوک مری کی وجہ سے، ہم رزق دیتے ہیں تم کو اور ان کو بھی اور مت قریب جاؤ فحش (یعنی بے حیائی اور برائی) کے چاہے ظاہری ہو یا باطنی، اور قتل مت کرو کسی شخص کا جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ (یعنی جنگ میں) وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں اسکی تا کہ تم عقل سے کام لو

آیت 1526:152
سورۃ 6•صفحہ 135

وَلَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡيَتِيۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى يَبۡلُغَ اَشُدَّهٗ​ ۚ وَاَوۡفُوۡا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ​ ۚ لَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا​ ۚ وَاِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبٰى​​ ۚ وَبِعَهۡدِ اللّٰهِ اَوۡفُوۡا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ ۙ‏

اور مت قریب جاؤ یتیم کے مال کے مگر بہتر طریقے سے، یہاں تک کہ وہ پہونچ جائے جوانی کو (تو حوالے کر دو) اور پورا کرو ناپ اور تول انصاف کے ساتھ، ہم نہیں تکلیف دیتے کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ، اور جب تم بات کرو تو انصاف کرو، اگرچہ وہ شخص قرابتدار ہی ہو، اور اللہ کے عہد کو پورا کرو، ان باتوں کی نصیحت کرتا ہے اللہ تم کو، تاکہ تم نصیحت پکڑو

آیت 1536:153
سورۃ 6•صفحہ 135

وَاَنَّ هٰذَا صِرَاطِىۡ مُسۡتَقِيۡمًا فَاتَّبِعُوۡهُ​ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوۡا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمۡ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

اور بیشک یہ ہے میرا راستہ جو سیدھا ہے، تو اتباع کرو اس (راستے) کی اور مت اتباع کرو (دوسرے) راستوں کی، ورنہ جدا کر دیگا تمہیں اس کے راستے سے، اللہ نصیحت کرتا ہے تم کو اسکی، تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 1546:154
سورۃ 6•صفحہ 135

ثُمَّ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ وَتَفۡصِيۡلاً لِّـكُلِّ شَىۡءٍ وَّهُدًى وَرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

پھر ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب (تورات) مکمل کرنے کے لئے (نعمت ان پر) جنہوں نے احسن عمل کئے، اور تفصیل ہر شئے کی اور ہدایت اور رحمت تا کہ یہ (بنی اسرائیل) اپنے رب کی ملاقات پر یقین کریں

آیت 1556:155
سورۃ 6•صفحہ 135

وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوۡهُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۙ‏

اور یہ کتاب (قرآن) ہے جسے ہم نے نازل کی مبارک ہے، تو اتباع کرو اس کی، اور ڈرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 1566:156
سورۃ 6•صفحہ 135

اَنۡ تَقُوۡلُـوۡۤا اِنَّمَاۤ اُنۡزِلَ الۡـكِتٰبُ عَلٰى طَآٮِٕفَتَيۡنِ مِنۡ قَبۡلِنَا وَاِنۡ كُنَّا عَنۡ دِرَاسَتِهِمۡ لَغٰفِلِيۡنَۙ‏

(اے کفار مکہ) کہیں تم یوں نہ کہو کہ نازل ہوئی تھی کتاب دو جماعتوں (یہودی اور عیسائی) پر ہم سے پہلے، اور ہم غافل رہ گئے ان کے درس (یعنی پڑھنے) سے

آیت 1576:157
سورۃ 6•صفحہ 135

اَوۡ تَقُوۡلُوۡا لَوۡ اَنَّاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡـكِتٰبُ لَـكُنَّاۤ اَهۡدٰى مِنۡهُمۡ​ ۚ فَقَدۡ جَآءَكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَهُدًى وَرَحۡمَةٌ​  ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَصَدَفَ عَنۡهَا​ ؕ سَنَجۡزِى الَّذِيۡنَ يَصۡدِفُوۡنَ عَنۡ اٰيٰتِنَا سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡدِفُوۡنَ‏

یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیادہ ہدایت پر ہوتے تو یقیناً آگئی ہے تمہارے پاس دلیل (بطور قرآن) تمہارے رب کی طرف سے جو ہدایت و رحمت ہے، تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو جھٹلائے اللہ کی آیتوں کو اور روکے اس سے، ہم جلد ہی سزا دیں گے انہیں جو روکتے ہیں ہماری آیتوں سے برے عذاب کا ان کے روکنے کی وجہ سے

آیت 1586:158
سورۃ 6•صفحہ 135

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ رَبُّكَ اَوۡ يَاۡتِىَ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنۡفَعُ نَفۡسًا اِيۡمَانُهَا لَمۡ تَكُنۡ اٰمَنَتۡ مِنۡ قَبۡلُ اَوۡ كَسَبَتۡ فِىۡۤ اِيۡمَانِهَا خَيۡرًا​ ؕ قُلِ انْتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ‏

کیا یہ (کافر) انتظار کر رہے ہیں کہ آئیں ان کے پاس فرشتے، یا آئے آپ کا رب، یا آ جائے آپ کے رب کی کوئی نشانی جس روز آئے گی آپ کے رب کی کوئی نشانی، نہ فائدہ دیگا کسی شخص کو اسکا ایمان لانا جو نہ رکھتا ہو ایمان پہلے سے یا نہ کمایا ہو اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیک عمل، آپ فرما دیجیئے کہ تم انتظار کرو، ہم بھی منتظر ہیں

آیت 1596:159
سورۃ 6•صفحہ 136

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَـعًا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ​ ؕ اِنَّمَاۤ اَمۡرُهُمۡ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَـبِّـئُـهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏

بے شک جن (یہودیوں اور عیسائیوں) نے تفرقہ کیا اپنے دین میں، اور ہو گئے جماعتوں میں، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے پھر وہ بتلا دیگا انہیں جو وہ کرتے تھے

آیت 1606:160
سورۃ 6•صفحہ 136

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِهَا​ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزٰٓى اِلَّا مِثۡلَهَا وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

جو نیکی لے کر آئے گا اسکو اس کے دس گنا ملیں گے (قیامت کے دن) اور جو برائی لے کر آئے گا اس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 1616:161
سورۃ 6•صفحہ 136

قُلۡ اِنَّنِىۡ هَدٰٮنِىۡ رَبِّىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۚ دِيۡنًا قِيَمًا مِّلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا​ ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ بے شک ہدایت دی ہے مجھ کو میرے رب نے سیدھے راستے کی وہ قائم رہنے والا دین ملت ابراہیم ہے جو یکسو تھے (اللہ کی طرف متوجہ) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں

آیت 1626:162
سورۃ 6•صفحہ 136

قُلۡ اِنَّ صَلَاتِىۡ وَنُسُكِىۡ وَ مَحۡيَاىَ وَمَمَاتِىۡ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

آپ فرما دیجیئے کہ بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا، اور میرا مرنا، اللہ ہی کیلئے ہے، جو رب ہے جہانوں کا

آیت 1636:163
سورۃ 6•صفحہ 136

لَا شَرِيۡكَ لَهٗ​ۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرۡتُ وَاَنَا اَوَّلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

نہیں ہے کوئی شریک اس کا اور اسی کا مجھ کو حکم دیا گیا ہے، اور میں پہلا مسلم (یعنی فرمانبردار) ہوں

آیت 1646:164
سورۃ 6•صفحہ 136

قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡغِىۡ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَىۡءٍ​ ؕ وَلَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَـفۡسٍ اِلَّا عَلَيۡهَا​ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى​ ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡـتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ کیا غیر اللہ کو میں تلاشوں (یعنی بناؤں) اپنا رب، جبکہ وہ رب ہے ہر چیز کا، اور جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے وہ اسی پر ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا، پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس لوٹنا ہے، پھر وہ تم کو بتائے گا جس (دین کے معاملے) میں تم اختلاف کرتے تھے

آیت 1656:165
سورۃ 6•صفحہ 136

وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ الۡاَرۡضِ وَرَفَعَ بَعۡضَكُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِىۡ مَاۤ اٰتٰٮكُمۡ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيۡعُ الۡعِقَابِ  ۖ وَاِنَّهٗ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور وہی ہے جس نے بنایا تم کو خلیفہ زمین میں (ارض کا استعمال زمین ملک اور دنیا کیلئے ہوتا ہے) اور بلند کئے ایک کے دوسرے پر درجات (مالدار اور غریب) تاکہ تم کو آزمائے ان چیزوں میں جو عطا کی اس نے تمہیں، بیشک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے، اور بیشک وہ بڑی مغفرت کرنیوالا مہربان ہے

آیت 17:1
سورۃ 7•صفحہ 136

الۤمّۤصۤ‏

المص

آیت 27:2
سورۃ 7•صفحہ 137

كِتٰبٌ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ فَلَا يَكُنۡ فِىۡ صَدۡرِكَ حَرَجٌ مِّنۡهُ لِتُنۡذِرَ بِهٖ وَذِكۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

(یہ) کتاب (قرآن) جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے، تو نہ ہونگی آپ کے دل میں اس (کی مخالفت) سے، تاکہ آپ ڈرائیں اس کے ذریعے اور نصیحت ہے مؤمنوں کیلئے

آیت 37:3
سورۃ 7•صفحہ 137

اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ​ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ‏

اتباع کرو (اس حکم کی) جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے، اور مت اتباع کرو اس کے علاوہ معبودوں کی بہت ہی کم تم لوگ نصیحت پکڑتے ہو

آیت 47:4
سورۃ 7•صفحہ 137

وَكَمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا فَجَآءَهَا بَاۡسُنَا بَيَاتًا اَوۡ هُمۡ قَآٮِٕلُوۡنَ‏

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا، اور آیا ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت، یا جب وہ قیلولہ (یعنی آرام) میں تھے

آیت 57:5
سورۃ 7•صفحہ 137

فَمَا كَانَ دَعۡوٰٮهُمۡ اِذۡ جَآءَهُمۡ بَاۡسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

تو یہی پکارا انہوں نے، جب آیا ان پر ہمارا عذاب (یعنی اسوقت اپنے جرم کو قبول کیا) کہ ہم ہی ظالم تھے

آیت 67:6
سورۃ 7•صفحہ 137

فَلَنَسۡــَٔــلَنَّ الَّذِيۡنَ اُرۡسِلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَـنَسۡـَٔـــلَنَّ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۙ‏

پھر ہم ان لوگوں سے ضرور سوال کریں گے جنکے پاس رسول بھیجے گئے تھے، اور ہم رسولوں سے بھی ضرور سوال کریں گے

آیت 77:7
سورۃ 7•صفحہ 137

فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيۡهِمۡ بِعِلۡمٍ وَّمَا كُنَّا غَآٮِٕبِيۡنَ‏

پھر ہم بیان کر دیں گے ان کے سامنے اپنے علم کیوجہ سے، اور نہ تھے ہم غائب

آیت 87:8
سورۃ 7•صفحہ 137

وَالۡوَزۡنُ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡحَـقُّ​ ۚ فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

اور (اعمال کا) وزن اس روز برحق ہو گا، پھر جس شخص کا پلڑا بھاری ہو گا، وہی لوگ کامیاب ہوں گے

آیت 97:9
سورۃ 7•صفحہ 137

وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَظۡلِمُوۡنَ‏

اور جس شخص کا پلڑا ہلکا ہو گا، تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے کو خسارے میں ڈالا، اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے

آیت 107:10
سورۃ 7•صفحہ 137

وَلَقَدۡ مَكَّـنّٰكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏

اور بیشک ہم نے مکیں کیا (یعنی بسایا) تم کو زمین میں، اور ہم نے بنایا تمہارے لئے اس میں معاش (یعنی روزی) کا ذریعہ بہت کم تم شکر کرتے ہو

آیت 117:11
سورۃ 7•صفحہ 137

وَلَقَدۡ خَلَقۡنٰكُمۡ ثُمَّ صَوَّرۡنٰكُمۡ ثُمَّ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ​ ۖ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ لَمۡ يَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَ‏

اور ہم نے تم کو پیدا کیا، پھر ہم نے تمہاری صورت بنائی، پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، وہ نہ ہوا سجدہ کرنے والوں میں

آیت 127:12
سورۃ 7•صفحہ 137

​قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسۡجُدَ اِذۡ اَمَرۡتُكَ​ ؕ قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ​ ۚ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ‏

فرمایا کس چیز نے منع کیا تجھے کہ تو نہ ہوا سجدہ کر نیوالوں میں، جبکہ میں نے حکم دیا تجھ کو، کہا میں بہتر ہوں اس سے، تو نے پیدا کیا مجھے آگ سے، اور تو نے پیدا کیا اسے مٹی سے

آیت 137:13
سورۃ 7•صفحہ 137

قَالَ فَاهۡبِطۡ مِنۡهَا فَمَا يَكُوۡنُ لَـكَ اَنۡ تَتَكَبَّرَ فِيۡهَا فَاخۡرُجۡ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِيۡنَ‏

فرمایا اتر جاؤ اس (آسمان) سے، تجھ کو (حق) نہیں کہ تو تکبر کرے، تو تو نکل جا (یہاں سے) بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے

آیت 147:14
سورۃ 7•صفحہ 137

قَالَ اَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏

اس نے کہا کہ مجھ کو مہلت دیجیئے اس دن تک جس میں مردے زندہ ہوں

آیت 157:15
سورۃ 7•صفحہ 137

قَالَ اِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَ‏

(اللہ نے) فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی

آیت 167:16
سورۃ 7•صفحہ 138

قَالَ فَبِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاَقۡعُدَنَّ لَهُمۡ صِرَاطَكَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏

اس نے کہا جس طرح تو نے مجھ کو گمراہ کیا ہے، میں ضرور بیٹھوں گا ان کے لئے تیرے سیدھے راستے پر

آیت 177:17
سورۃ 7•صفحہ 138

ثُمَّ لَاَتِيَنَّهُمۡ مِّنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ وَعَنۡ اَيۡمَانِهِمۡ وَعَنۡ شَمَآٮِٕلِهِمۡ​ؕ وَلَاٰ تَجِدُ اَكۡثَرَهُمۡ شٰكِرِيۡنَ‏

پھر آؤں گا ان پر ان کے آگے سے، اور ان کے پیچھے سے، اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی، اور آپ نہ پائیں گے ان میں سے اکثر کو شکر گزار

آیت 187:18
سورۃ 7•صفحہ 138

قَالَ اخۡرُجۡ مِنۡهَا مَذۡءُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ​ؕ لَمَنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ لَاَمۡلَــٴَــنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

فرمایا کہ نکل جاؤ اس (آسمان) سے ذلیل و خوار ہو کر، جو تیری اتباع کرے گا ان میں سے، میں ضرور بھر دوں گا تم سب سے جہنم کو

آیت 197:19
سورۃ 7•صفحہ 138

وَيٰۤاٰدَمُ اسۡكُنۡ اَنۡتَ وَزَوۡجُكَ الۡجَـنَّةَ فَـكُلَا مِنۡ حَيۡثُ شِئۡتُمَا وَلَا تَقۡرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور اے آدم! سکونت کرو (یعنی رہو) تم اور تمہاری بیوی جنت میں پھر دونوں کھاؤ جس جگہ سے چاہو، اور مت جانا اس درخت کے پاس، ورنہ تم دونوں ہو جاؤ گے (اسکا پھل کھانے کیوجہ سے) ظالموں میں سے

آیت 207:20
سورۃ 7•صفحہ 138

فَوَسۡوَسَ لَهُمَا الشَّيۡطٰنُ لِيُبۡدِىَ لَهُمَا مَا وٗرِىَ عَنۡهُمَا مِنۡ سَوۡاٰتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهٰٮكُمَا رَبُّكُمَا عَنۡ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَا مَلَـكَيۡنِ اَوۡ تَكُوۡنَا مِنَ الۡخٰلِدِيۡنَ‏

پھر وسوسہ ڈالا ان دونوں کے (دلوں میں) شیطان نے، تاکہ ان دونوں کی شرمگاہیں ظاہر کر دے، جو چھپائی گئی ہے ان دونوں سے ان دونوں کی شرمگاہ، اور (شیطان نے) کہا اسلئے منع فرمایا تم دونوں کو دونوں کے رب نے درخت (کا پھل کھانے) سے کہ دونوں ہو جاؤ گے فرشتے یا ہو جاؤ گے ہمیشہ رہنے والے

آیت 217:21
سورۃ 7•صفحہ 138

وَقَاسَمَهُمَاۤ اِنِّىۡ لَـكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِيۡنَۙ‏

اور قسم کھائی ان دونوں کے سامنے بیشک میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں

آیت 227:22
سورۃ 7•صفحہ 138

فَدَلّٰٮهُمَا بِغُرُوۡرٍ​ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتۡ لَهُمَا سَوۡءٰتُهُمَا وَطَفِقَا يَخۡصِفٰنِ عَلَيۡهِمَا مِنۡ وَّرَقِ الۡجَـنَّةِ​ ؕ وَنَادٰٮهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمۡ اَنۡهَكُمَا عَنۡ تِلۡكُمَا الشَّجَرَةِ وَاَقُلْ لَّـكُمَاۤ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ لَـكُمَا عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

دلیل دی ان دونوں کے سامنے دھوکے کی، تو جب ان دونوں نے چکھا درخت (کے پھل) کو، ظاہر ہو گئیں دونوں کی شرمگاہیں، اور دونوں لگے جوڑنے اپنے اوپر جنت کے پتے، اور ان کے رب نے ان کو پکارا کہ کیا نہیں میں نے منع کیا تھا تم دونوں کو اس درخت سے، اور یہ نہ کہا تھا تم دونوں سے کہ بے شک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 237:23
سورۃ 7•صفحہ 138

قَالَا رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا وَاِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَـنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہم نے ظلم کیا اپنے اوپر، اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا، تو یقیناً ہم ہو جائیں گے خسارہ پانے والوں میں

آیت 247:24
سورۃ 7•صفحہ 138

قَالَ اهۡبِطُوۡا بَعۡضُكُمۡ لِبَـعۡضٍ عَدُوٌّ​ ۚ وَلَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏

فرمایا کہ اتر جاؤ (جنت سے اب) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے، اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ اور سامان ہے ایک وقت تک کیلئے

آیت 257:25
سورۃ 7•صفحہ 138

قَالَ فِيۡهَا تَحۡيَوۡنَ وَفِيۡهَا تَمُوۡتُوۡنَ وَمِنۡهَا تُخۡرَجُوۡنَ‏

فرمایا تم کو اسی (زمین) میں جینا ہے، اور اسی میں مرنا ہے، اور اسی سے پھر نکالے جاؤ گے

آیت 267:26
سورۃ 7•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ قَدۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكُمۡ لِبَاسًا يُّوَارِىۡ سَوۡاٰتِكُمۡ وَرِيۡشًا​ ؕ وَلِبَاسُ التَّقۡوٰى ۙ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ​ ؕ ذٰ لِكَ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ‏

ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور زینت بھی ہے، اور تقوے کا لباس اس سے بہتر ہے یہ اللہ کی آیتیں (نصیحت کیلئے) ہیں تاکہ تم نصیحت پکڑ سکو

آیت 277:27
سورۃ 7•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ لَا يَفۡتِنَـنَّكُمُ الشَّيۡطٰنُ كَمَاۤ اَخۡرَجَ اَبَوَيۡكُمۡ مِّنَ الۡجَـنَّةِ يَنۡزِعُ عَنۡهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوۡءاٰتِهِمَا ؕ اِنَّهٗ يَرٰٮكُمۡ هُوَ وَقَبِيۡلُهٗ مِنۡ حَيۡثُ لَا تَرَوۡنَهُمۡ​ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا الشَّيٰطِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ لِلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اے اولادِ آدم! (کہیں) شیطان تم کو کسی فتنے میں نہ ڈال دے، جیسا کہ اس نے نکال دیا تھا تمہارے ماں باپ کو جنت سے، ان دونوں کا لباس اتروا دیا، تاکہ وہ دکھائے ان دونوں کو ان دونوں کی شرم گاہیں، بے شک وہ (شیطان) تم کو دیکھتا ہے وہ اور اس کا لشکر بھی ایسی جگہ سے کہ تم ان کو نہیں دیکھ پاتے، بے شک ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنایا ہے جو نہیں لاتے ایمان

آیت 287:28
سورۃ 7•صفحہ 139

وَاِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَةً قَالُوۡا وَجَدۡنَا عَلَيۡهَاۤ اٰبَآءَنَا وَاللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا​ ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَاۡمُرُ بِالۡفَحۡشَآءِ​ ؕ اَتَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور وہ لوگ جب کوئی فحش کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو اسی پر، اور اللہ نے ہمیں اسکا حکم دیا ہے آپ کہہ دیجیئے کہ بیشک اللہ فحش باتوں کا حکم نہیں دیتا، کیا تم کہتے ہو اللہ پر ایسی بات جس کا تمہیں علم نہیں

آیت 297:29
سورۃ 7•صفحہ 139

قُلۡ اَمَرَ رَبِّىۡ بِالۡقِسۡطِ​ وَاَقِيۡمُوۡا وُجُوۡهَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّادۡعُوۡهُ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ​   ؕ كَمَا بَدَاَكُمۡ تَعُوۡدُوۡنَؕ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا، اور یہ کہ تم قائم کرو اپنا رخ ہر سجدے کے وقت (قبلے کی طرف) اور پکارو اسے مخلص بن کر اسکے دین میں، (تم کو اللہ نے) جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوبارہ پیدا ہو گے

آیت 307:30
سورۃ 7•صفحہ 139

فَرِيۡقًا هَدٰى وَ فَرِيۡقًا حَقَّ عَلَيۡهِمُ الضَّلٰلَةُ ​ ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيٰطِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏

بعض فریق کو اللہ نے ہدایت دی، اور بعض پر گمراہی ثابت ہو گئی بیشک ان لوگوں نے بنا لیا ہے شیطانوں کو دوست اللہ کے علاوہ، اور گمان رکھتے ہیں کہ بیشک وہ ہدایت پر ہیں

آیت 317:31
سورۃ 7•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا وَلَا تُسۡرِفُوۡا​ ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

اے اولادِ آدم! تم اختیار کیا کرو زینت مسجد کی ہر حاضری کے وقت (بن سنور کے جاؤ) اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا

آیت 327:32
سورۃ 7•صفحہ 140

قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِيۡنَةَ اللّٰهِ الَّتِىۡۤ اَخۡرَجَ لِعِبَادِهٖ وَالطَّيِّبٰتِ مِنَ الرِّزۡقِ​ؕ قُلۡ هِىَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا خَالِصَةً يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ کس نے حرام کیا ہے اللہ کی پیدا کی ہوئی زینت کو، جن کو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالا ہے، اور پاکیزہ رزق کو آپ کہہ دیجیئے کہ یہ چیزیں دنیوی زندگی میں مؤمنوں کے لئے ہیں، قیامت کے روز خالص ہوں گی (اہل ایمان کے لئے) ہم اسی طرح آیات کی تفصیل کرتے ہیں جاننے والوں کیلئے

آیت 337:33
سورۃ 7•صفحہ 140

قُلۡ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّىَ الۡـفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ وَ الۡاِثۡمَ وَالۡبَـغۡىَ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَاَنۡ تُشۡرِكُوۡا بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا وَّاَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

کہہ دو میرے رب نے حرام کیا ہے فحش باتوں کو جو ظاہری ہیں، اور جو باطنی ہیں، اور گناہ کو اور ناحق ظلم کو، اور یہ کہ تم شریک ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو جس کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی، اور یہ کہ تم کہو اللہ کے بارے میں وہ جو تم جانتے نہیں

آیت 347:34
سورۃ 7•صفحہ 140

وَلِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ​ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَةً​ وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ‏

اور ہر امت کے لئے ایک وقت مقرر ہے، جب ان کا وقت آ جائے گا اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

آیت 357:35
سورۃ 7•صفحہ 140

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ​ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

اے اولادِ آدم! اگر تمہارے پاس رسول آئیں تم ہی میں سے جو بیان کریں تم پر میری آیتیں تو جو شخص تقویٰ اختیار کرے اور اصلاح کرے تو ان پر نہ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 367:36
سورۃ 7•صفحہ 140

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا عَنۡهَاۤ اُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان سے تکبر کیا (دل کی چاہت میں خدا کے حکم کو چھوڑا) وہ دوزخی ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 377:37
سورۃ 7•صفحہ 140

فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ يَنَالُهُمۡ نَصِيۡبُهُمۡ مِّنَ الۡـكِتٰبِ​ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُـنَا يَتَوَفَّوۡنَهُمۡ ۙ قَالُوۡۤا اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا وَشَهِدُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰفِرِيۡنَ‏

تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے، یہی لوگ ہیں جو پائیں گے جو کچھ ان کے نصیب میں لکھا ہے (عذاب) یہاں تک کہ جب آتے ہیں ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کو وفات دینے، تو کہتے ہیں، کہاں گئے (وہ معبود) جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے وہ کہتے ہیں ہم سے سب غائب ہو گئے، اور اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں (موت کے وقت) کہ وہ کافر ہیں

آیت 387:38
سورۃ 7•صفحہ 140

قَالَ ادۡخُلُوۡا فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ فِى النَّارِ​ ؕ كُلَّمَا دَخَلَتۡ اُمَّةٌ لَّعَنَتۡ اُخۡتَهَا​ ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوۡا فِيۡهَا جَمِيۡعًا ۙ قَالَتۡ اُخۡرٰٮهُمۡ لِاُوۡلٰٮهُمۡ رَبَّنَا هٰٓؤُلَۤاءِ اَضَلُّوۡنَا فَاٰتِهِمۡ عَذَابًا ضِعۡفًا مِّنَ النَّارِ​  ؕ قَالَ لِكُلٍّ ضِعۡفٌ وَّلٰـكِنۡ لَّا تَعۡلَمُوۡنَ‏

فرمائے گا (اللہ) کہ داخل ہو جاؤ ان جماعتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں جنات میں سے اور انسانوں میں سے آگ میں، جب کوئی جماعت داخل ہو گی لعنت کرے گی دوسری جماعت پر، یہاں تک کہ جب اس میں سب داخل ہو جائیں گے، تو کہیں گے، پچھلے لوگ پہلے لوگوں کے بارے میں کہ اے ہمارے رب! انہوں نے گمراہ کیا تھا ہمیں تو ان کو دوزخ کا عذاب دو گنا دے، اللہ فرمائے گا سب کیلئے دوگنا ہے اور لیکن تم نہیں جانتے

آیت 397:39
سورۃ 7•صفحہ 141

وَقَالَتۡ اُوۡلٰٮهُمۡ لِاُخۡرٰٮهُمۡ فَمَا كَانَ لَـكُمۡ عَلَيۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ‏

اور کہیں گے پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے (جہنم میں) کہ تم کو ہم پر کوئی فضل نہیں، تو تم بھی عذاب کا مزہ چکھو بسبب اسکے جو کچھ تم (دنیا میں گناہ) کمایا کرتے تھے

آیت 407:40
سورۃ 7•صفحہ 141

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا عَنۡهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمۡ اَبۡوَابُ السَّمَآءِ وَلَا يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ حَتّٰى يَلِجَ الۡجَمَلُ فِىۡ سَمِّ الۡخِيَاطِ​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا، نہ کھولے جائیں گے ان (خبیث روحوں) کیلئے آسمان کے دروازے اور وہ لوگ کبھی جنت میں داخل نہ ہونگے، یہاں تک کہ داخل ہو جائے اونٹ سوئی کے ناکے (یعنی سوراخ) میں اور ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو

آیت 417:41
سورۃ 7•صفحہ 141

لَهُمۡ مِّنۡ جَهَـنَّمَ مِهَادٌ وَّمِنۡ فَوۡقِهِمۡ غَوَاشٍ​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

ان کے لئے جہنم ہی بچھونا ہے اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا بھی ہے، اور اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں ظالموں کو

آیت 427:42
سورۃ 7•صفحہ 141

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَاۤ اُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے (یہ وہ ہیں کہ) ہم کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے یہی لوگ جنتی ہیں، اور یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 437:43
سورۃ 7•صفحہ 141

وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمُ الۡاَنۡهٰرُ​ۚ وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ هَدٰٮنَا لِهٰذَا وَمَا كُنَّا لِنَهۡتَدِىَ لَوۡلَاۤ اَنۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ​ ​ۚ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَـقِّ​ ؕ وَنُوۡدُوۡۤا اَنۡ تِلۡكُمُ الۡجَـنَّةُ اُوۡرِثۡتُمُوۡهَا بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہم کھینچ لیں گے ان (جنتیوں) کے دلوں سے کینہ ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ لوگ کہیں گے تمام تعریف اللہ کے لئے ہے، جس نے ہم کو اس کی طرف رہنمائی کی، اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ کرتا، یقیناً آئے تھے ہمارے رب کے رسول سچی باتیں لے کر اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے

آیت 447:44
سورۃ 7•صفحہ 141

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ اَصۡحٰبَ النَّارِ اَنۡ قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلۡ وَجَدْتُّمۡ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمۡ حَقًّا​ ؕ قَالُوۡا نَـعَمۡ​ ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَيۡنَهُمۡ اَنۡ لَّـعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِيۡنَۙ‏

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ یقیناً ہم نے سچ پایا اسے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم سے، تو کیا تم نے بھی سچ پایا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا، وہ کہیں گے ہاں، پھر پکارے گا ایک پکار نے والا (فرشتہ) ان کے درمیان میں کہ اللہ کی لعنت ہو ان ظالموں پر

آیت 457:45
سورۃ 7•صفحہ 141

الَّذِيۡنَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَـبۡـغُوۡنَهَا عِوَجًا​ ۚ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ كٰفِرُوۡنَ​ۘ‏

(یہی لوگ ہیں) جو روکتے تھے اللہ کے راستے سے اور اس میں تلاش کرتے تھے کجی، اور یہی ہیں وہ لوگ جو آخرت کے بھی منکر تھے

آیت 467:46
سورۃ 7•صفحہ 142

وَبَيۡنَهُمَا حِجَابٌ​ۚ وَعَلَى الۡاَعۡرَافِ رِجَالٌ يَّعۡرِفُوۡنَ كُلًّاۢ بِسِيۡمٰٮهُمۡ​ ۚ وَنَادَوۡا اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ اَنۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ​ لَمۡ يَدۡخُلُوۡهَا وَهُمۡ يَطۡمَعُوۡنَ‏

اور ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہو گا (جنت اور جہنم کے درمیان) اور اعراف پر بہت سے لوگ ہوں گے، وہ پہچانیں گے ہر ایک کو ان کی نشانی سے (یعنی چہروں سے) اور پکار کر کہیں گے اہل جنت کو السلام علیکم! ابھی یہ (اہل اعراف جنت میں) داخل نہیں ہوئے ہوں گے اور اس کے امیدوار ہوں گے

آیت 477:47
سورۃ 7•صفحہ 142

وَاِذَا صُرِفَتۡ اَبۡصَارُهُمۡ تِلۡقَآءَ اَصۡحٰبِ النَّارِۙ قَالُوۡا رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور جب پھیریں گی ان (اہل اعراف) کی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف تو کہیں گے (اہل اعراف) اے ہمارے رب! نہ بنانا ہمیں ان ظالموں کے ساتھ

آیت 487:48
سورۃ 7•صفحہ 142

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ الۡاَعۡرَافِ رِجَالًا يَّعۡرِفُوۡنَهُمۡ بِسِيۡمٰٮهُمۡ قَالُوۡا مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡكُمۡ جَمۡعُكُمۡ وَمَا كُنۡتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏

اور پکاریں گے اہل اعراف بہت سے لوگوں کو جن کو (اہل اعراف) پہچانیں گے، ان کی نشانی سے، کہیں گے کہ کچھ کام نہ آئی تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کیا کرتے تھے

آیت 497:49
سورۃ 7•صفحہ 142

اَهٰٓؤُلَۤاءِ الَّذِيۡنَ اَقۡسَمۡتُمۡ لَا يَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحۡمَةٍ ​ؕ اُدۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمۡ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ‏

کیا یہ وہی (مؤمنین) ہیں جن کیلئے تم قسمیں کھایا کرتے تھے، کہ اللہ ان پر رحمت نہ فرمائے گا (ان کو حکم ہو گا کہ) داخل ہو جاؤ جنت میں تم پر نہ خوف ہے اور نہ تم غمگین ہو گے

آیت 507:50
سورۃ 7•صفحہ 142

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ النَّارِ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ اَنۡ اَفِيۡضُوۡا عَلَيۡنَا مِنَ الۡمَآءِ اَوۡ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ​ؕ قَالُـوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الۡـكٰفِرِيۡنَ ۙ‏

اور پکاریں گے اہل دوزخ اہل جنت کو، کہ ڈال دو ہمارے اوپر تھوڑا پانی (یعنی ہمیں تھوڑا پانی پلا دو) یا جو رزق اللہ نے تم کو دے رکھا ہے (وہی دے دو، جنتی) کہیں گے کہ بیشک اللہ نے حرام کر دیا ہے ان دونوں چیزوں کو کافروں کیلئے

آیت 517:51
سورۃ 7•صفحہ 142

الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَهُمۡ لَهۡوًا وَّلَعِبًا وَّغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا​​ ۚ فَالۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮهُمۡ كَمَا نَسُوۡا لِقَآءَ يَوۡمِهِمۡ هٰذَا ۙ وَمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

(یہ وہ ہوں گے) جنہوں نے بنارکھا تھا دنیا میں اپنے دین کو کھیل تماشہ اور دھوکے میں ڈال رکھا تھا ان کو دنیاوی زندگی نے، تو ہم بھی آج بھول جائیں گے ان کو جیسا کہ انہوں نے بھلا رکھا تھا ملاقات کو اپنے اس دن کی، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

آیت 527:52
سورۃ 7•صفحہ 142

وَلَقَدۡ جِئۡنٰهُمۡ بِكِتٰبٍ فَصَّلۡنٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم لے کر آئے ہیں ان کے پاس ایک ایسی کتاب جسکی تفصیل ہم نے کر دی ہے اپنے علم سے (بذریعہء) ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے

آیت 537:53
سورۃ 7•صفحہ 143

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا تَاۡوِيۡلَهٗ​ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ تَاۡوِيۡلُهٗ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ نَسُوۡهُ مِنۡ قَبۡلُ قَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَـقِّ​ۚ فَهَلْ لَّـنَا مِنۡ شُفَعَآءَ فَيَشۡفَعُوۡا لَـنَاۤ اَوۡ نُرَدُّ فَنَعۡمَلَ غَيۡرَ الَّذِىۡ كُنَّا نَـعۡمَلُ​ؕ قَدۡ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

کیا وہ انتظار کر رہے ہیں اسکی تاویل کا (آخری انجام کا) جس دن آئے گی اسکی تاویل، اس دن کہیں گے وہ جو پہلے سے بھو لے ہوئے تھے، کہ یقیناً آئے تھے ہمارے رب کے رسول حق بات لے کر، تو کیا اب کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وہ ہماری سفارش کرے، یا ہمیں لوٹا دیا جائے، تو ہم عمل کریں گے اس کے علاوہ جو عمل ہم کیا کرتے تھے، یقینا انہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈالا اور وہ بھول گئے انہیں جنہیں یہ (دنیا میں معبود) گھڑا کرتے تھے

آیت 547:54
سورۃ 7•صفحہ 143

اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ يُغۡشِى الَّيۡلَ النَّهَارَ يَطۡلُبُهٗ حَثِيۡثًا ۙ وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ وَالنُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۢ بِاَمۡرِهٖ ؕ اَلَا لَـهُ الۡخَـلۡقُ وَالۡاَمۡرُ​ ؕ تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

بیشک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں، پھر عرش پر قائم ہوا، وہ ڈھانک دیتا ہے رات سے دن کو وہ طلب کرتا ہے اسے جلدی جلدی (رات کے پیچھے دن آتا ہے) اور سورج اور چاند اور ستارے مسخر ہیں اس کے حکم سے، خبردار! اللہ ہی خالق ہے اور حکم (کا اختیار اسی کو) ہے، بابرکت ہے اللہ جو تمام عالم کا رب ہے

آیت 557:55
سورۃ 7•صفحہ 143

اُدۡعُوۡا رَبَّكُمۡ تَضَرُّعًا وَّخُفۡيَةً​ ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُعۡتَدِيۡنَ​ ۚ‏

تم دعاء کرو اپنے رب سے گڑگڑا کے اور چپکے بھی بیشک اللہ نہیں پسند فرماتا حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 567:56
سورۃ 7•صفحہ 143

وَلَا تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِهَا وَادۡعُوۡهُ خَوۡفًا وَّطَمَعًا​ ؕ اِنَّ رَحۡمَتَ اللّٰهِ قَرِيۡبٌ مِّنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور مت کرو فساد دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی اصلاح کر دی گئی ہے، اور تم پکارو اللہ کو ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے، بیشک اللہ کی رحمت قریب ہے نیکو کاروں سے

آیت 577:57
سورۃ 7•صفحہ 143

وَهُوَ الَّذِىۡ يُرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖ ​ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتۡ سَحَابًا ثِقَالًا سُقۡنٰهُ لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ فَاَنۡزَلۡنَا بِهِ الۡمَآءَ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖ مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ​ؕ كَذٰلِكَ نُخۡرِجُ الۡمَوۡتٰى لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ‏

اور وہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے بشارت بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے، یہاں تک کہ جب ہوائیں اٹھا لیتی ہیں بھاری بادلوں کو، تو ہم اس (بادل) کو خشک زمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں، پھر اس (بادل) سے پانی برساتے ہیں پھر نکالتے ہیں اس (پانی) سے ہر قسم کے پھل، اسی طرح ہم نکالیں گے مردوں کو تاکہ تم نصیحت پکڑو

آیت 587:58
سورۃ 7•صفحہ 143

وَالۡبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخۡرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذۡنِ رَبِّهٖ ​ۚ وَالَّذِىۡ خَبُثَ لَا يَخۡرُجُ اِلَّا نَكِدًا ​ؕ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّشۡكُرُوۡنَ‏

اور پاکیزہ زمین سے نکلتی ہے اس کی پیداوار اس کے رب کے حکم سے، اور جو خراب (زمین) ہے اس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے، اسی طرح ہم بیان کرتے ہیں آیتوں کو ان لوگوں کے لئے جو شکر ادا کرتے ہیں

آیت 597:59
سورۃ 7•صفحہ 143

لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

یقینا ہم نے بھیجا نوح کو ان کی قوم کی طرف تو انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا، بیشک میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے

آیت 607:60
سورۃ 7•صفحہ 143

قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَـنَرٰٮكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

کہا (حضرت نوح کی) قوم کے سرداروں نے کہ ہم تم کو دیکھتے ہیں کھلی گمراہی (یعنی غلطی) میں

آیت 617:61
سورۃ 7•صفحہ 143

قَالَ يٰقَوۡمِ لَـيۡسَ بِىۡ ضَلٰلَةٌ وَّلٰـكِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں گمراہی نہیں اور لیکن میں تو رسول ہوں رب العالمین کا

آیت 627:62
سورۃ 7•صفحہ 144

اُبَلِّغُكُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّىۡ وَاَنۡصَحُ لَـكُمۡ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

میں پہونچاتا ہوں تم کو اپنے رب کی رسالت (یعنی پیغام) اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

آیت 637:63
سورۃ 7•صفحہ 144

اَوَعَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَكُمۡ ذِكۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ مِّنۡكُمۡ لِيُنۡذِرَكُمۡ وَلِتَـتَّقُوۡا وَلَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

اور کیا تم تعجب کرتے ہو اس بات سے کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص پر جو تم ہی میں سے ہے، تاکہ وہ ڈرائے تم کو، اور تاکہ تم ڈر جاؤ، اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 647:64
سورۃ 7•صفحہ 144

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ فِى الۡفُلۡكِ وَاَغۡرَقۡنَا الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا​ ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا عَمِيۡنَ‏

تو جھٹلایا انہوں نے ان کو تو ہم نے نجات دی نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے انہیں بھی، اور ہم نے غرق کر دیا جن لوگوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیتوں کو، بیشک وہ لوگ (دل کے) اندھے تھے

آیت 657:65
سورۃ 7•صفحہ 144

وَاِلٰى عَادٍ اَخَاهُمۡ هُوۡدًا​ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ‏

اور (ہم نے بھیجا) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو، انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم عبادت کرو اللہ کی، تمہارا کوئی معبود نہیں اس (اللہ) کے سوا، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 667:66
سورۃ 7•صفحہ 144

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَــنَرٰٮكَ فِىۡ سَفَاهَةٍ وَّاِنَّا لَــنَظُنُّكَ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ‏

کافر قوم کے سرداروں نے کہا، بے شک ہم دیکھتے ہیں تم کو بے وقوفی میں (اے ہود، علیہ السلام) اور بے شک ہم تم کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں

آیت 677:67
سورۃ 7•صفحہ 144

قَالَ يٰقَوۡمِ لَـيۡسَ بِىۡ سَفَاهَةٌ وَّلٰـكِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

(ہود نے) فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں بے وقوفی نہیں، اور لیکن میں رسول ہوں رب العالمین کی طرف سے

آیت 687:68
سورۃ 7•صفحہ 144

اُبَلِّغُكُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّىۡ وَاَنَا لَـكُمۡ نَاصِحٌ اَمِيۡنٌ‏

میں پہونچاتا ہوں تم کو اپنے رب کی رسالت، اور میں تمہارا ناصح امین (یعنی امانتدار خیر خواہ) ہوں

آیت 697:69
سورۃ 7•صفحہ 144

اَوَعَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَكُمۡ ذِكۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ مِّنۡكُمۡ لِيُنۡذِرَكُمۡ​ ؕ وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَـكُمۡ ۚ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّزَادَكُمۡ فِى الۡخَـلۡقِ بَصۜۡطَةً​​ فَاذۡكُرُوۡۤا اٰ لَۤاءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‏

اور کیا تم تعجب کرتے ہو کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص پر جو تم ہی میں سے ہے، تاکہ وہ تم کو ڈرائے، اور تم یاد کرو کہ جب اللہ نے تم کو خلیفہ بنایا قوم نوح کے بعد، اور زیادہ صلاحیت دی تم کو مخلوق میں، تو یاد کرو اللہ کی نعمتوں کو تاکہ تم فلاح پاؤ

آیت 707:70
سورۃ 7•صفحہ 144

قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِنَعۡبُدَ اللّٰهَ وَحۡدَهٗ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا​ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، اور ہم چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے تو لے آؤ (عذاب ہم پر) جس کا تم وعدہ کر رہے ہو ہم سے، اگر تم سچے ہو

آیت 717:71
سورۃ 7•صفحہ 145

قَالَ قَدۡ وَقَعَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ رِجۡسٌ وَّغَضَبٌ​ؕ اَتُجَادِلُوۡنَنِىۡ فِىۡۤ اَسۡمَآءٍ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ​ؕ فَانْتَظِرُوۡۤا اِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِيۡنَ‏

(ہود نے) فرمایا کہ یقیناً واقع ہو گا تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب، کیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے چند ایسے ناموں کے بارے میں جو رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادا نے اللہ نے نہیں نازل کی اس کی کوئی دلیل (معبود ہونے کی) تو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں

آیت 727:72
سورۃ 7•صفحہ 145

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا وَ قَطَعۡنَا دَابِرَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا​ وَمَا كَانُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی ان کو اور ان کے ساتھ والوں کو اپنی رحمت سے، اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا، اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

آیت 737:73
سورۃ 7•صفحہ 145

وَاِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا​ ۘ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوۡا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ​ ؕ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ​ ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَـكُمۡ اٰيَةً​ فَذَرُوۡهَا تَاۡكُلۡ فِىۡۤ اَرۡضِ اللّٰهِ​ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (ہم نے بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں یقیناً آ چکی ہے تمہارے پاس ایک واضح دلیل تمہارے رب کی طرف سے، یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے نشانی، تو اس کو چھوڑ دو چرنے کیلئے اللہ کی زمین میں، اور تم مت چھونا اسے برائی سے، ورنہ آپکڑے گا تمہیں دردناک عذاب

آیت 747:74
سورۃ 7•صفحہ 145

وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَـكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ عَادٍ وَّبَوَّاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ تَـتَّخِذُوۡنَ مِنۡ سُهُوۡلِهَا قُصُوۡرًا وَّتَـنۡحِتُوۡنَ الۡجِبَالَ بُيُوۡتًا​ ۚ فَاذۡكُرُوۡۤا اٰ لَۤاءَ اللّٰهِ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏

(حضرت صالح علیہ السلام نے قوم سے فرمایا) اور تم یاد کرو جب اللہ نے تم کو خلیفہ بنایا عاد کے بعد، اور ٹھکانہ دیا تم کو زمین میں (یعنی زمین پر بسایا) تم بناتے ہو سہولت سے محل، اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو (اے میری قوم) تم یاد کرو اللہ کی نعمتوں کو اور تم مت پھر و زمین میں فسادی بن کر

آیت 757:75
سورۃ 7•صفحہ 145

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ لِلَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِمَنۡ اٰمَنَ مِنۡهُمۡ اَتَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرۡسَلٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ​ؕ قَالُـوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلَ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ‏

کہا متکبر سرداروں نے (حضرت صالح علیہ السلام کی) قوم کے کمزوروں سے جو کہ ایمان لے آئے تھے ان میں سے کیا تم جانتے ہو کہ صالح بھیجے ہوئے ہیں اپنے رب کی طرف سے انہوں نے کہا کہ بے شک ہم جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے اس پر ایمان رکھتے ہیں

آیت 767:76
سورۃ 7•صفحہ 145

قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا بِالَّذِىۡۤ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

کہا متکبر لوگوں نے کہ تم جس بات پر ایمان رکھتے ہو، ہم اس کے انکاری ہیں

آیت 777:77
سورۃ 7•صفحہ 145

فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ وَ قَالُوۡا يٰصٰلِحُ ائۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

تو انہوں نے کاٹ دیا (معجزے سے لائی گئی) اونٹنی کو، اور سرکشی کی اپنے رب کے حکم سے، اور کہنے لگے کہ اے صالح! تم لے آؤ (عذاب) جس کا تم وعدہ کر رہے ہو ہم سے، اگر تم رسولوں میں سے ہو

آیت 787:78
سورۃ 7•صفحہ 145

فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ‏

تو پکڑا ان کو زلزلے نے اور وہ ہو گئے اپنے گھروں میں اوندھے (منہ گرے ہوئے)

آیت 797:79
سورۃ 7•صفحہ 146

فَتَوَلّٰى عَنۡهُمۡ وَقَالَ يٰقَوۡمِ لَقَدۡ اَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسَالَةَ رَبِّىۡ وَنَصَحۡتُ لَـكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُحِبُّوۡنَ النّٰصِحِيۡنَ‏

تو منہ پھیر لیا ان سے (صالح نے) اور فرمایا کہ اے میری قوم! میں نے تو تم کو پہونچا دی اپنے رب کی رسالت، اور میں نے تمہیں نصیحت کی اور لیکن تم ناصح لوگوں کو پسند نہیں کرتے

آیت 807:80
سورۃ 7•صفحہ 146

وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمۡ بِهَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور لوط کو (ہم نے بھیجا) فرمایا اپنی قوم سے کہ کیا تم ایسا فحش کام کرتے ہو جس کو نہیں کیا تم سے پہلے کسی نے دنیا اور جہان والوں میں سے

آیت 817:81
سورۃ 7•صفحہ 146

اِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ​ ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ‏

(وہ یہ کہ) تم جاتے ہو مردوں کے پاس شہوت کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگوں میں ہو

آیت 827:82
سورۃ 7•صفحہ 146

وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡ​ ۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ‏

اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا، سوائے اس کے کہ کہنے لگے نکال دو ان کو اپنی بستی سے بے شک یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں

آیت 837:83
سورۃ 7•صفحہ 146

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ ​ۖ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی لوط کو اور ان کے گھرانے کو سوائے ان کی بیوی کے وہ ہو گئی پیچھے رہنے والوں میں

آیت 847:84
سورۃ 7•صفحہ 146

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا ​ؕ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی، تو دیکھو کیسا ہوا انجام ان مجرمین (قوم لوط) کا

آیت 857:85
سورۃ 7•صفحہ 146

وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا​ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ​ ؕ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ​ فَاَوۡفُوا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِهَا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ​ ۚ‏

اور (ہم نے بھیجا) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو، انہوں نے کہا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا، یقیناً آ چکی ہے تمہارے پاس واضح دلیل تمہارے رب کی طرف سے تو تم ناپ اور تول پورا کیا کرو اور کم کر کے مت دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت فساد کرو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد (کہ برے عمل اصلاح کو بگاڑتے ہیں) یہ خیر ہے تمہارے لئے اگر تم مؤمن ہو

آیت 867:86
سورۃ 7•صفحہ 146

وَلَا تَقۡعُدُوۡا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوۡعِدُوۡنَ وَتَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِهٖ وَتَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا​ ۚ وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ كُنۡتُمۡ قَلِيۡلًا فَكَثَّرَكُمۡ​وَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

اور مت بیٹھا کرو تمام راستوں پر اس غرض سے کہ تم دھمکیاں دو (اللہ پر ایمان لانیوالوں کو) اور روکو اللہ کے راستے سے ایمان والوں کو اور تلاش کرو اس میں کجی، اور یاد کرو جب تم کم (تعداد میں) تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کر دیا، اور دیکھو کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا

آیت 877:87
سورۃ 7•صفحہ 146

وَاِنۡ كَانَ طَآٮِٕفَةٌ مِّنۡكُمۡ اٰمَنُوۡا بِالَّذِىۡۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَطَآٮِٕفَةٌ لَّمۡ يُؤۡمِنُوۡا فَاصۡبِرُوۡا حَتّٰى يَحۡكُمَ اللّٰهُ بَيۡنَنَا​ ۚ وَهُوَ خَيۡرُ الۡحٰكِمِيۡنَ‏

اور اگر چہ تم میں سے کچھ لوگ ایمان لے آئے ہیں اس پر جو دے کر مجھے بھیجا گیا ہے اور کچھ ایمان نہیں لائے ہیں تو صبر کرو (ایمان نہ لانے والے) یہاں تک کہ فیصلہ کر دے اللہ ہمارے درمیان، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والوں میں ہے