طٰهٰ ۚ
طہٰ
طٰهٰ ۚ
طہٰ
مَاۤ اَنۡزَلۡـنَا عَلَيۡكَ الۡـقُرۡاٰنَ لِتَشۡقٰٓى ۙ
ہم نے تم پر قرآن اس لیے نازل نہیں کیا کہ تم تکلیف میں پڑ جاؤ
اِلَّا تَذۡكِرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰى ۙ
بلکہ یہ نصیحت ہے اس شخص کے لیے جو ڈرتا ہے
تَنۡزِيۡلًا مِّمَّنۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ وَالسَّمٰوٰتِ الۡعُلَى ؕ
نازل کیا ہوا ہے (اس کی طرف سے) جس نے پیدا کیا ہے زمین اور بلند آسمانوں کو
اَلرَّحۡمٰنُ عَلَى الۡعَرۡشِ اسۡتَوٰى
رحمان (وہ ہے جو) عرش پر قائم ہے
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَمَا تَحۡتَ الثَّرٰى
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے
وَاِنۡ تَجۡهَرۡ بِالۡقَوۡلِ فَاِنَّهٗ يَعۡلَمُ السِّرَّ وَاَخۡفٰى
اور اگر تو پکار کر کہے بات (اللہ کے سامنے) تو بے شک وہ جانتا ہے چھپی بات اور بہت چھپی بات
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ لَـهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کے سب نام اچھے ہیں
وَهَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰىۘ
اور کیا پہونچی ہے تجھے موسیٰ کی بات
اِذۡ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهۡلِهِ امۡكُثُوۡۤا اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا لَّعَلِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِقَبَسٍ اَوۡ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى
جب اس نے دیکھی آگ تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ ٹھہرو میں نے محسوس کی ہے آگ تاکہ میں لاؤں تمہارے لئے وہاں سے کوئی چنگاری، یا میں پاؤں آگ کے پاس کوئی راہ
فَلَمَّاۤ اَتٰٮهَا نُوۡدِىَ يٰمُوۡسٰىؕ
پھر جب وہ آئے اس کے پاس تو آواز دی گئی کہ اے موسیٰ!
اِنِّىۡۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخۡلَعۡ نَـعۡلَيۡكَۚ اِنَّكَ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًىؕ
میں تمہارا رب ہوں تو تم اتار لو اپنی جوتیاں، بے شک تم پاک وادی طویٰ میں ہو
وَاَنَا اخۡتَرۡتُكَ فَاسۡتَمِعۡ لِمَا يُوۡحٰى
اور میں نے چن لیا ہے تمہیں، تو سنو جو وحی کی جارہی ہے
اِنَّنِىۡۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدۡنِىۡ ۙ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكۡرِىۡ
بے شک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں، تو میری ہی عبادت کرو، اور نماز قائم کرو میری یاد کیلئے
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَـةٌ اَكَادُ اُخۡفِيۡهَا لِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا تَسۡعٰى
بے شک قیامت آنے والی ہے میں نے چھپا رکھا ہے اسے تاکہ بدلہ دیا جائے ہر شخص کو جو وہ کوشش کرتا ہے (اس کا)
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ فَتَرۡدٰى
تو ہرگز وہ نہ روک دے تمہیں اس (قیامت) سے جو ایمان نہیں رکھتا اس پر اور اتباع کرتا ہے اپنی خواہشات کی ورنہ تم تباہ ہو جاؤ گے
وَمَا تِلۡكَ بِيَمِيۡنِكَ يٰمُوۡسٰى
اور تمہارے دائیں ہاتھ میں کیا ہے اے موسیٰ؟
قَالَ هِىَ عَصَاىَۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَيۡهَا وَاَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَـنَمِىۡ وَلِىَ فِيۡهَا مَاٰرِبُ اُخۡرٰى
کہا یہ میری لاٹھی ہے، میں ٹیک لگاتا ہوں اس پر، اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں پر، اور میرے لیے اس میں دوسرے کام بھی ہیں
قَالَ اَلۡقِهَا يٰمُوۡسٰى
فرمایا ڈال دو اسے اے موسیٰ
فَاَلۡقٰٮهَا فَاِذَا هِىَ حَيَّةٌ تَسۡعٰى
پھر اسے ڈال دیا تو اسی وقت وہ (عصا) سانپ بن گیا دوڑتا ہوا
قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡ سَنُعِيۡدُهَا سِيۡرَتَهَا الۡاُوۡلٰى
فرمایا پکڑ لو اسے اور خوف نہ کرو، جلد ہی ہم لوٹا دیں گے اسے اس کی پہلی حالت پر
وَاضۡمُمۡ يَدَكَ اِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ اٰيَةً اُخۡرٰىۙ
اور (اے موسیٰ) ملا لو اپنا ہاتھ اپنے بغل سے نکلے گا (ہاتھ) سفید ہو کر بغیر کسی عیب کے یہ دوسری نشانی ہے
لِنُرِيَكَ مِنۡ اٰيٰتِنَا الۡـكُبۡـرٰىۚ
تاکہ ہم دکھائیں تجھے اپنی بڑی نشانیوں میں سے (بعض نشانی)
اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى
جاؤ فرعون کے پاس بیشک وہ سرکش ہو گیا ہے
قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىْ ۙ
کہا اے میرے رب! کھول دے میرے سینے کو
وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىْ ۙ
اور آسان کر دے میرے لیے میرے کام کو
وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِیْ ۙ
اور کھول دے گرہ کو میری زبان سے
يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِیْ
(کہ) وہ سمجھیں میری بات
وَاجۡعَلْ لِّىۡ وَزِيۡرًا مِّنۡ اَهۡلِىْ ۙ
اور بنا دے میرے لیے وزیر (یعنی مددگار) میرے گھرانے سے
هٰرُوۡنَ اَخِى ۙ
ہارون میرے بھائی کو
اشۡدُدۡ بِهٖۤ اَزۡرِىْ ۙ
مضبوط کر دے اس کے ذریعے میری کمر کو
وَاَشۡرِكۡهُ فِىۡۤ اَمۡرِىْ ۙ
اور شریک کر دے اسے میرے کام میں
كَىۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيۡرًا ۙ
تاکہ ہم تسبیح کریں تیری کثرت سے
وَّنَذۡكُرَكَ كَثِيۡرًا ؕ
اور ہم یاد کریں تجھے کثرت سے
اِنَّكَ كُنۡتَ بِنَا بَصِيۡرًا
بے شک (اے ہمارے رب) تو ہمیں خوب دیکھ رہا ہے
قَالَ قَدۡ اُوۡتِيۡتَ سُؤۡلَـكَ يٰمُوۡسٰى
فرمایا یقیناً عطا کیا گیا تجھے اے موسیٰ! تو نے جو سوال کیا ہے
وَلَـقَدۡ مَنَـنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً اُخۡرٰٓىۙ
اور یقیناً ہم نے احسان کیا ہے تجھ پر ایک دفعہ اور بھی
اِذۡ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّكَ مَا يُوۡحٰٓى ۙ
جب ہم نے دل میں بات ڈالی تھی تیری ماں کے جو ڈالنی تھی
اَنِ اقۡذِفِيۡهِ فِى التَّابُوۡتِ فَاقۡذِفِيۡهِ فِى الۡيَمِّ فَلۡيُلۡقِهِ الۡيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَاۡخُذۡهُ عَدُوٌّ لِّىۡ وَعَدُوٌّ لَّهٗ ؕ وَاَلۡقَيۡتُ عَلَيۡكَ مَحَـبَّةً مِّنِّىۡ ۚ وَلِتُصۡنَعَ عَلٰى عَيۡنِىۡ ۘ
کہ ڈال دو اسے صندوق میں، پھر ڈال دو اسے دریا میں، پھر ڈال دے گا اسے دریا ساحل (یعنی کنارے) پر، اٹھا لے گا اسے میرا دشمن اور اس کا دشمن اور میں نے ڈال دی تجھ پر محبت اپنی طرف سے، اور تاکہ تو پرورش پائے میری آنکھوں کے سامنے
اِذۡ تَمۡشِىۡۤ اُخۡتُكَ فَتَقُوۡلُ هَلۡ اَدُلُّـكُمۡ عَلٰى مَنۡ يَّكۡفُلُهٗ ؕ فَرَجَعۡنٰكَ اِلٰٓى اُمِّكَ كَىۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ ؕ وَقَتَلۡتَ نَـفۡسًا فَنَجَّيۡنٰكَ مِنَ الۡغَمِّ وَفَتَـنّٰكَ فُتُوۡنًا فَلَبِثۡتَ سِنِيۡنَ فِىۡۤ اَهۡلِ مَدۡيَنَ ۙ ثُمَّ جِئۡتَ عَلٰى قَدَرٍ يّٰمُوۡسٰى
جب جا رہی تھی تیری بہن تو کہہ رہی تھی کیا میں تمہیں بتاؤں ایسی عورت کے بارے میں جو اس کی پرورش کریں پھر ہم نے لوٹا دیا تجھے تیری ماں کے پاس تاکہ ٹھنڈی ہو اس کی آنکھ اور غم نہ کرے، اور تم نے قتل کیا ایک شخص کو پھر ہم نے نجات دی تمہیں اس غم سے، اور ہم نے آزمایا تمہیں اچھی طرح، پھر تم ٹھہرے رہے کئی سال مدین والوں میں، پھر تم آئے تقدیر سے اے موسیٰ
وَاصۡطَنَعۡتُكَ لِنَفۡسِىۚ
اور میں نے چن لیا تجھے اپنے لئے
اِذۡهَبۡ اَنۡتَ وَاَخُوۡكَ بِاٰيٰتِىۡ وَلَا تَنِيَا فِىۡ ذِكۡرِىۚ
جاؤ تم اور تمہارا بھائی میری نشانیاں لے کر، اور تم دونوں کوتاہی نہ کرنا میری یاد میں
اِذۡهَبَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖۚ
تم دونوں جاؤ فرعون کے پاس بیشک وہ سرکش ہو گیا ہے
فَقُوۡلَا لَهٗ قَوۡلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهٗ يَتَذَكَّرُ اَوۡ يَخۡشٰى
تم دونوں کہو اس سے نرمی سے بات، شاید وہ نصیحت پکڑے یا ڈرے
قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّـنَا نَخَافُ اَنۡ يَّفۡرُطَ عَلَيۡنَاۤ اَوۡ اَنۡ يَّطۡغٰى
ان دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں خوف ہے کہ وہ زیادتی کرے ہم پر یا یہ کہ سرکشی کرے
قَالَ لَا تَخَافَآ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى
فرمایا تم دونوں خوف مت کرو میں ساتھ ہوں تم دونوں کے سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
فَاۡتِيٰهُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّكَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ۙ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡ ؕ قَدۡ جِئۡنٰكَ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكَ ؕ وَالسَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الۡهُدٰى
تو تم دونوں جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ بیشک ہم رسول ہیں تیرے رب کا تو بھیجو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور مت تکلیف دو انہیں، ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لے کر تیرے رب کی طرف سے، اور سلامتی ہے اس پر جو اتباع کرے ہدایت کی
اِنَّا قَدۡ اُوۡحِىَ اِلَـيۡنَاۤ اَنَّ الۡعَذَابَ عَلٰى مَنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى
بے شک وحی کی گئی ہے ہماری طرف کہ بے شک عذاب اس پر ہو گا جو جھٹلائے گا اور منہ پھیرے گا
قَالَ فَمَنۡ رَّبُّكُمَا يٰمُوۡسٰى
کہا کون ہے تم دونوں کا رب اے موسیٰ؟
قَالَ رَبُّنَا الَّذِىۡۤ اَعۡطٰـى كُلَّ شَىۡءٍ خَلۡقَهٗ ثُمَّ هَدٰى
کہا ہمارا رب وہ ہے جس نے عطا کی ہر چیز کو اس کی خلقت (یعنی صورت) پھر رہنمائی کی
قَالَ فَمَا بَالُ الۡقُرُوۡنِ الۡاُوۡلٰى
کہا پھر کیا حال ہے پہلی امتوں کا؟
قَالَ عِلۡمُهَا عِنۡدَ رَبِّىۡ فِىۡ كِتٰبٍۚ لَا يَضِلُّ رَبِّىۡ وَلَا يَنۡسَى
کہا ان کا علم میرے رب کے پاس ہے کتاب (لوح محفوظ) میں نہ غلطی کرتا ہے میرا رب اور نہ بھولتا ہے
الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ مَهۡدًا وَّسَلَكَ لَـكُمۡ فِيۡهَا سُبُلًا وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ؕ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡ نَّبَاتٍ شَتّٰى
جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو بچھونا، اور بنائے تمہارے لیے اس میں راستے، اور نازل کیا آسمان سے پانی، پھر ہم نے نکالیں اس کے ذریعے جوڑوں میں نباتات (یعنی سبزیاں) مختلف طرح کی
كُلُوۡا وَارۡعَوۡا اَنۡعَامَكُمۡ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِى الـنُّهٰى
کھاؤ اور چراؤ اپنے جانوروں کو بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے
مِنۡهَا خَلَقۡنٰكُمۡ وَفِيۡهَا نُعِيۡدُكُمۡ وَمِنۡهَا نُخۡرِجُكُمۡ تَارَةً اُخۡرٰى
اسی (زمین) سے ہم نے پیدا کیا تمہیں، اور اسی میں ہم لوٹائیں گے تمہیں، اور اسی سے ہم نکالیں گے تمہیں دوسری مرتبہ
وَلَـقَدۡ اَرَيۡنٰهُ اٰيٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَاَبٰى
اور یقیناً ہم نے دکھائیں اس (فرعون) کو، اپنی ساری نشانیاں تو اس نے جھٹلایا اور انکار کیا
قَالَ اَجِئۡتَنَا لِتُخۡرِجَنَا مِنۡ اَرۡضِنَا بِسِحۡرِكَ يٰمُوۡسٰى
کہا کیا تو اس لیے آیا ہے ہمارے پاس، تاکہ تو نکال دئے ہمیں ہمارے ملک سے اپنے جادو کے ذریعے اے موسیٰ!
فَلَنَاۡتِيَنَّكَ بِسِحۡرٍ مِّثۡلِهٖ فَاجۡعَلۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكَ مَوۡعِدًا لَّا نُخۡلِفُهٗ نَحۡنُ وَلَاۤ اَنۡتَ مَكَانًـا سُوًى
تو ہم بھی لائیں گے تیرے مقابلے میں ایسا ہی جادو، تو کر لو ہمارے اور تمہارے درمیان ایک وعدہ (مقرر) نہ ہم خلاف کریں اس کا اور نہ تم، کسی کھلے میدان میں
قَالَ مَوۡعِدُكُمۡ يَوۡمُ الزِّيۡنَةِ وَاَنۡ يُّحۡشَرَ النَّاسُ ضُحًى
کہا تمہارا وعدہ یوم الزینہ (یعنی جشن کا دن) ہے، اور جمع کئے جائیں لوگ دن چڑھتے ہی
فَتَوَلّٰى فِرۡعَوۡنُ فَجَمَعَ كَيۡدَهٗ ثُمَّ اَتٰى
تو لوٹا فرعون اور جمع کیا اپنے مکر کا سامان پھر آیا
قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰى وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُوۡا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَيُسۡحِتَكُمۡ بِعَذَابٍۚ وَقَدۡ خَابَ مَنِ افۡتَرٰى
کہا ان (فرعونیوں) سے موسیٰ نے تباہی ہو تمہاری، تم مت افتراء کرو اللہ پر جھوٹ، ورنہ وہ ہلاک کر دے گا تمہیں عذاب کے ذریعے، اور بیشک وہ نامراد ہوا جس نے افتراء کیا
فَتَنَازَعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ وَاَسَرُّوا النَّجۡوٰى
پھر تنازع (یعنی جھگڑا) ہو گیا اپنے معاملے میں آپس میں (جادوگروں کو) اور چپکے مشورہ کرنے لگے
قَالُوۡۤا اِنۡ هٰذٰٮنِ لَسٰحِرٰنِ يُرِيۡدٰنِ اَنۡ يُّخۡرِجٰكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ بِسِحۡرِهِمَا وَيَذۡهَبَا بِطَرِيۡقَتِكُمُ الۡمُثۡلٰى
کہا (بعض جادوگر نے) بیشک یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ یہ دونوں نکال دیں تمہیں تمہارے ملک سے اپنے جادو کے ذریعے، اور ختم کر دیں تمہارے مثالی طریقے کو
فَاَجۡمِعُوۡا كَيۡدَكُمۡ ثُمَّ ائۡتُوۡا صَفًّا ۚ وَقَدۡ اَفۡلَحَ الۡيَوۡمَ مَنِ اسۡتَعۡلٰى
تو جمع کرو تم اپنی تدبیر پھر آؤ صف بصف ہو کر، اور یقیناً آج فلاح وہی پائے گا جو اعلی (یعنی غالب) رہے گا
قَالُوۡا يٰمُوۡسٰٓى اِمَّاۤ اَنۡ تُلۡقِىَ وَاِمَّاۤ اَنۡ نَّكُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَلۡقٰى
انہوں نے کہا اے موسیٰ! تم ڈالو یا ہم ہو جائیں پہلے ڈالنے والے
قَالَ بَلۡ اَلۡقُوۡاۚ فَاِذَا حِبَالُهُمۡ وَعِصِيُّهُمۡ يُخَيَّلُ اِلَيۡهِ مِنۡ سِحۡرِهِمۡ اَنَّهَا تَسۡعٰى
کہا (موسیٰ نے) بلکہ تم ڈالو، تو اچانک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس (موسیٰ) کے خیال میں ان کے جادو سے یقینی طور پے دوڑنے لگیں
فَاَوۡجَسَ فِىۡ نَفۡسِهٖ خِيۡفَةً مُّوۡسٰى
تو جس کیا (یعنی محسوس کیا) اپنے دل میں خوف موسیٰ نے
قُلۡنَا لَا تَخَفۡ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡاَعۡلٰى
ہم نے کہا خوف مت کرو بیشک تو ہی اعلی (یعنی غالب) رہے گا
وَاَ لۡقِ مَا فِىۡ يَمِيۡنِكَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕاِنَّمَا صَنَعُوۡا كَيۡدُ سٰحِرٍ ؕ وَلَا يُفۡلِحُ السّٰحِرُ حَيۡثُ اَتٰى
اور ڈال دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے نگل جائے گا جو کچھ انہوں نے بنایا ہے، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ صرف جادوئی چال ہے، اور جادوگر فلاح نہیں پاتے چاہے جہاں ہوں
فَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوۡنَ وَمُوۡسٰى
تو گر گئے جادوگر سجدے میں، انہوں نے کہا ہم ایمان لاتے ہیں ہارون اور موسیٰ کے رب پر
قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡؕ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَـنَّكُمۡ فِىۡ جُذُوۡعِ النَّخۡلِ وَلَـتَعۡلَمُنَّ اَيُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّاَبۡقٰى
(فرعون نے) کہا تم ایمان لاتے ہو اس پر قبل اس کے کہ میں اجازت دوں تمہیں بے شک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے سکھایا ہے تمہیں جادو، تو میں ضرور کاٹ دوں گا تمہارے ہاتھ اور تمہارے پیر خلاف (یعنی دوسری) سمت سے، اور میں ضرور سولی دوں گا تمہیں کھجور کے تنوں میں (لٹکا کر) اور یقیناً تم جان لو گے ہم میں کس کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
قَالُوۡا لَنۡ نُّؤۡثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالَّذِىۡ فَطَرَنَا فَاقۡضِ مَاۤ اَنۡتَ قَاضٍ ؕ اِنَّمَا تَقۡضِىۡ هٰذِهِ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ
کہا ہم ہرگز ترجیح نہیں دیں گے تجھے اس پر جبکہ آچکی ہیں ہمارے پاس کھلی نشانیاں اور (نہ اس کے مقابلہ میں) جس نے ہمیں پیدا کیا، تو تم فیصلہ کرو جو تمہیں فیصلہ کرنا ہے، تو فیصلہ کر سکتا ہے صرف اس دنیا کی زندگی میں
اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَـغۡفِرَ لَـنَا خَطٰيٰنَا وَمَاۤ اَكۡرَهۡتَـنَا عَلَيۡهِ مِنَ السِّحۡرِؕ وَاللّٰهُ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى
بے شک ہم ایمان لائے ہیں اپنے رب پر، تاکہ مغفرت کردے وہ ہماری خطاؤں کی اور جو تو نے زبردستی کرایا ہے ہم سے جادو اس پر بھی اور اللہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے
اِنَّهٗ مَنۡ يَّاۡتِ رَبَّهٗ مُجۡرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَـنَّمَۚ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَ لَا يَحۡيٰى
بے شک جو شخص آئے گا اپنے رب کے پاس مجرم بن کر، تو بیشک اس کے لیے جہنم ہے، نہ مرے گا اس میں اور نہ جیے گا
وَمَنۡ يَّاۡتِهٖ مُؤۡمِنًا قَدۡ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الۡعُلٰىۙ
اور جو آئے گا مومن بن کر (اس کے پاس) یقیناً اس نے اچھے کام بھی کیے ہوں گے تو یہی ہیں وہ جن کے درجات اعلی ہوں گے
جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَذٰ لِكَ جَزَآءُ مَنۡ تَزَكّٰى
ہمیشہ کے باغات ہیں جن کے نیچے بہتی ہوں گی نہریں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بدلہ ہے اس کا جس نے پاکی اختیار کی (کفر سے)
وَلَقَدۡ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى ۙ اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡ فَاضۡرِبۡ لَهُمۡ طَرِيۡقًا فِى الۡبَحۡرِ يَبَسًا ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّلَا تَخۡشٰى
اور یقیناً ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ رات میں لے کر نکلو میرے بندوں کو، اور مارو (لاٹھی) ان کیلئے دریا میں خشک راستہ بنانے کے لیے، خوف نہ کرو پکڑے جانے کا، اور نہ کوئی اور خوف کرو
فَاَتۡبَعَهُمۡ فِرۡعَوۡنُ بِجُنُوۡدِهٖ فَغَشِيَهُمۡ مِّنَ الۡيَمِّ مَا غَشِيَهُمۡؕ
تو پیچھا کیا ان کا فرعون نے اپنی فوج کو لے کر، تو ڈھانپ لیا انہیں دریا نے جیسا ڈھانپنا (طے) تھا انہیں
وَاَضَلَّ فِرۡعَوۡنُ قَوۡمَهٗ وَمَا هَدٰى
اور گمراہ کیا فرعون نے اپنی قوم کو اور اس نے رہنمائی نہیں کی
يٰبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ قَدۡ اَنۡجَيۡنٰكُمۡ مِّنۡ عَدُوِّكُمۡ وَوٰعَدۡنٰكُمۡ جَانِبَ الطُّوۡرِ الۡاَيۡمَنَ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكُمُ الۡمَنَّ وَالسَّلۡوٰى
اے بنی اسرائیل! یقیناً ہم نے نجات دی تمہیں تمہارے دشمن سے اور ہم نے وعدہ کیا تم سے طور کی دائیں جانب اور ہم نے نازل کیا تم پر من (شہد، یا اولے جیسی) اور سلوی (بٹیر جیسی چیز)
كُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ وَلَا تَطۡغَوۡا فِيۡهِ فَيَحِلَّ عَلَيۡكُمۡ غَضَبِىۡۚ وَمَنۡ يَّحۡلِلۡ عَلَيۡهِ غَضَبِىۡ فَقَدۡ هَوٰى
کھاؤ پاک چیزوں میں سے جو ہم نے رزق دیا ہے تمہیں اور حد سے نہ گزرو اس میں ورنہ حائل (یعنی نازل) ہو گا تم پر میرا غضب، اور جس پر حائل ہوا میرا غضب تو یقیناً وہ تباہ ہوا
وَاِنِّىۡ لَـغَفَّارٌ لِّمَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ثُمَّ اهۡتَدٰى
اور بیشک میں بڑا مغفرت والا ہوں اس کی جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور صالح عمل کرے، پھر ہدایت پر قائم رہے
وَمَاۤ اَعۡجَلَكَ عَنۡ قَوۡمِكَ يٰمُوۡسٰى
اور کیا تم نے جلدی کی اپنی قوم سے (پہلے آنے میں) اے موسیٰ!
قَالَ هُمۡ اُولَاۤءِ عَلٰٓى اَثَرِىۡ وَ عَجِلۡتُ اِلَيۡكَ رَبِّ لِتَرۡضٰى
کہا وہ بھی میرے پیچھے ہی ہیں، اور میں نے اسلئے جلدی کی تیری طرف آنے میں اے میرے رب کہ تو راضی ہو جائے
قَالَ فَاِنَّا قَدۡ فَتَـنَّا قَوۡمَكَ مِنۡۢ بَعۡدِكَ وَاَضَلَّهُمُ السَّامِرِىُّ
فرمایا ہم نے آزمائش میں ڈال دیا ہے تیری قوم کو تیرے (یہاں آنے کے) بعد، اور گمراہ کر دیا ہے انہیں سامری نے
فَرَجَعَ مُوۡسَىٰۤ اِلٰى قَوۡمِهٖ غَضۡبَانَ اَسِفًا ۙ قَالَ يٰقَوۡمِ اَلَمۡ يَعِدۡكُمۡ رَبُّكُمۡ وَعۡدًا حَسَنًا ۙ اَفَطَالَ عَلَيۡكُمُ الۡعَهۡدُ اَمۡ اَرَدْتُّمۡ اَنۡ يَّحِلَّ عَلَيۡكُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ فَاَخۡلَفۡتُمۡ مَّوۡعِدِىْ
تو لوٹے موسیٰ اپنی قوم کی طرف غصے میں افسوس کرتے ہوئے کہا (موسیٰ نے) اے میری قوم! کیا تمہارے رب نے تم سے اچھا وعدہ نہیں کیا تھا، کیا تم پر بہت لمبا زمانہ گزر گیا تھا، یا تم نے چاہا کہ نازل ہو تم پر غضب تمہارے رب کا، تو تم نے میرے وعدے کا خلاف (اسلئے) کیا؟
قَالُوۡا مَاۤ اَخۡلَـفۡنَا مَوۡعِدَكَ بِمَلۡكِنَا وَلٰـكِنَّا حُمِّلۡنَاۤ اَوۡزَارًا مِّنۡ زِيۡنَةِ الۡقَوۡمِ فَقَذَفۡنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلۡقَى السَّامِرِىُّ ۙ
انہوں نے کہا ہم نے نہیں خلاف کیا آپ کے وعدے کا اپنی مرضی سے اور لیکن ہم پر لدھوایا (یعنی اٹھوایا) گیا تھا قوم کے زیور کا بوجھ، تو ہم نے ڈال دیا اسے، پھر اسی طرح ڈھال (کر بچھڑا بنا) دیا سامری نے
فَاَخۡرَجَ لَهُمۡ عِجۡلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ فَقَالُوۡا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمۡ وَاِلٰهُ مُوۡسٰى فَنَسِىَ
تو نکال دیا ان کے لیے ایک بچھڑا (بنا کر) ایک جسم تھا اس کا ڈکارتا بھی تھا (بیل کی طرح) پھر کہا یہ معبود ہے تمہارا اور معبود ہے موسیٰ کا، بھول گیا (تمہیں موسیٰ)
اَفَلَا يَرَوۡنَ اَلَّا يَرۡجِعُ اِلَيۡهِمۡ قَوۡلًا ۙ وَّلَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا
تو کیا وہ دیکھتے نہیں کہ وہ (بچھڑا) نہیں لوٹاتا انہیں کسی بات کا جواب، اور نہیں مالک ان کے نقصان اور نفع کا
وَلَـقَدۡ قَالَ لَهُمۡ هٰرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلُ يٰقَوۡمِ اِنَّمَا فُتِنۡتُمۡ بِهٖۚ وَاِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحۡمٰنُ فَاتَّبِعُوۡنِىۡ وَاَطِيۡعُوۡۤا اَمۡرِىْ
اور یقیناً کہہ دیا تھا انہیں ہارون نے اس سے پہلے کہ اے میری قوم تمہاری آزمائش کی گئی ہے اس (بچھڑے) کے ذریعے، اور بیشک تمہارا رب رحمان ہی ہے تو تم میری اتباع کرو اور اطاعت کرو میرے حکم کی
قَالُوۡا لَنۡ نَّبۡرَحَ عَلَيۡهِ عٰكِفِيۡنَ حَتّٰى يَرۡجِعَ اِلَيۡنَا مُوۡسٰى
انہوں نے کہا ہم ہرگز نہیں ہٹیں گے اس پر سے، جمے رہیں گے، یہاں تک کہ لوٹ آئے ہمارے پاس موسیٰ
قَالَ يٰهٰرُوۡنُ مَا مَنَعَكَ اِذۡ رَاَيۡتَهُمۡ ضَلُّوۡٓا ۙ
کہا اے ہارون! تمہیں کس چیز نے منع کیا (روکنے سے) جب تم نے دیکھا کہ یہ گمراہ ہو گئے ہیں
اَلَّا تَتَّبِعَنِؕ اَفَعَصَيۡتَ اَمۡرِىْ
کہ نہ اتباع کی تو نے میری (قوم کو روکنے میں) کیا تو نے نافرمانی کی میرے حکم کی؟
قَالَ يَابۡنَؤُمَّ لَا تَاۡخُذۡ بِلِحۡيَتِىۡ وَلَا بِرَاۡسِىۡۚ اِنِّىۡ خَشِيۡتُ اَنۡ تَقُوۡلَ فَرَّقۡتَ بَيۡنَ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَلَمۡ تَرۡقُبۡ قَوۡلِىْ
کہا اے میرے ماں کے بیٹے مت پکڑو میری داڑھی اور سر (کے بال) بیشک میں ڈرا اس سے کہ تو کہے گا تو نے تفرقہ ڈال دیا بنی اسرائیل کے درمیان، اور نہ لحاظ کیا میری بات کا
قَالَ فَمَا خَطۡبُكَ يٰسَامِرِىُّ
کہا تو نے کیوں ایسا کیا اے سامری؟
قَالَ بَصُرۡتُ بِمَا لَمۡ يَـبۡصُرُوۡا بِهٖ فَقَبَـضۡتُ قَبۡضَةً مِّنۡ اَثَرِ الرَّسُوۡلِ فَنَبَذۡتُهَا وَكَذٰلِكَ سَوَّلَتۡ لِىۡ نَفۡسِى
کہا میں نے وہ چیز دیکھی جسے دوسروں نے نہ دیکھی پھر میں نے قبضے میں کر لیا رسول (یعنی جبریل) کے اثر (یعنی قدم کی مٹی) کو، اور میں نے ڈال دی اس (مٹی) کو اور اس طرح کی بات گھڑی میرے لئے میرے نفس نے
قَالَ فَاذۡهَبۡ فَاِنَّ لَـكَ فِى الۡحَيٰوةِ اَنۡ تَقُوۡلَ لَا مِسَاسَ وَاِنَّ لَـكَ مَوۡعِدًا لَّنۡ تُخۡلَفَهٗ ۚ وَانْظُرۡ اِلٰٓى اِلٰهِكَ الَّذِىۡ ظَلۡتَ عَلَيۡهِ عَاكِفًا ؕ لَّـنُحَرِّقَنَّهٗ ثُمَّ لَـنَنۡسِفَنَّهٗ فِى الۡيَمِّ نَسۡفًا
کہا تو چلا جا بیشک تیرے لیے زندگی میں (یہ سزا) ہے کہ تو کہتا پھرے گا کہ نہ مس کرنا (یعنی نہ چھونا مجھے) اور تیرے لیے ایک وعدہ ہے جس کا خلاف ہرگز نہ کیا جائے گا (قیامت کا عذاب) اور تو دیکھ اپنے معبود کو جس پر تو تھا جما ہوا، ہم ضرور جلادیں گے اسے پھر ہم ضرور پھینک دیں گے اسے دریا میں اچھی طرح
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَؕ وَسِعَ كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا
تمہارا معبود اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وسیع ہے ہر چیز کا علم (اس ذات کو)
كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ اَنْۢبَآءِ مَا قَدۡ سَبَقَ ۚ وَقَدۡ اٰتَيۡنٰكَ مِنۡ لَّدُنَّا ذِكۡرًا ۖ ۚ
اسی طرح ہم بیان کرتے ہیں تجھ پر خبریں گزرے ہوئے لوگوں کی، اور یقیناً ہم نے عطا کی ہے تجھے اپنی طرف سے ایک نصیحت
مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡهُ فَاِنَّهٗ يَحۡمِلُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وِزۡرًا ۙ
جس نے اعراض کیا اس (نصیحت) سے، تو بے شک وہ اٹھائے گا قیامت کے دن بوجھ
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهِ ؕ وَسَآءَ لَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ حِمۡلًا ۙ
اس میں ہمیشہ رہیں گے اور کیا ہی برا ہو گا ان کے لیے قیامت کے دن کا بوجھ
يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ وَنَحۡشُرُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ يَوۡمَٮِٕذٍ زُرۡقًا ۖ ۚ
جس دن پھونکا جائے گا صور میں، اور ہم جمع کریں گے مجرموں کو اس دن نیلی آنکھوں والے بنا کر
يَّتَخَافَـتُوۡنَ بَيۡنَهُمۡ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا عَشۡرًا
وہ خوف سے (چپکے) آپس میں باتیں کریں گے، (کہیں گے) کہ تم صرف دس دن ٹھہرے (دنیا میں)
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ يَقُوۡلُ اَمۡثَلُهُمۡ طَرِيۡقَةً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا يَوۡمًا
ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہیں گے، جب کہے گا ان میں کا مثالی (یعنی سمجھدار) کہ تم ٹھہرے صرف ایک دن (دنیا میں)
وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡجِبَالِ فَقُلۡ يَنۡسِفُهَا رَبِّىۡ نَسۡفًا ۙ
اور وہ سوال کرتے ہیں تم سے پہاڑوں کے بارے میں تو تم کہہ دو اڑا دے گا انہیں میرا رب
فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفۡصَفًا ۙ
تو وہ چھوڑے گا زمین کو چٹیل میدان بنا کر
لَّا تَرٰى فِيۡهَا عِوَجًا وَّلَاۤ اَمۡتًا ؕ
نہیں دیکھے گا تو اس (زمین) میں کجی اور نہ ہی ٹیلہ
يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَّبِعُوۡنَ الدَّاعِىَ لَا عِوَجَ لَهٗؕ وَخَشَعَتِ الۡاَصۡوَاتُ لِلرَّحۡمٰنِ فَلَا تَسۡمَعُ اِلَّا هَمۡسًا
اس دن اتباع کریں گے سب لوگ پکارنے والے (فرشتے) کی، اس میں کوئی کجی نہیں ہوگی، اور دب جائیں گی آوازیں رحمان کے (ڈر سے) پھر تو نہیں سنے گا (پاؤں کی) آہٹ کے سوا کچھ
يَوۡمَٮِٕذٍ لَّا تَنۡفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَـهُ الرَّحۡمٰنُ وَرَضِىَ لَـهٗ قَوۡلًا
اس دن نہیں نفع دے گی سفارش، مگر جسے اجازت دی ہو رحمان نے، اور وہ راضی بھی ہو اس کی بات سے
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِهٖ عِلۡمًا
وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ نہیں احاطہ کر سکتے اس کے علم کا
وَعَنَتِ الۡوُجُوۡهُ لِلۡحَىِّ الۡقَيُّوۡمِؕ وَقَدۡ خَابَ مَنۡ حَمَلَ ظُلۡمًا
اور جھک جائیں گے چہرے حیّ اور قیوم کے سامنے اور یقینا نامراد ہو گا وہ جو ظلم کا بوجھ اٹھا لائے گا
وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا يَخٰفُ ظُلۡمًا وَّلَا هَضۡمًا
اور جو شخص عمل کرے گا نیک اور وہ مومن بھی ہو تو نہ خوف ہو گا اسے ظلم کا اور نہ حق تلفی کا
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا وَّ صَرَّفۡنَا فِيۡهِ مِنَ الۡوَعِيۡدِ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ اَوۡ يُحۡدِثُ لَهُمۡ ذِكۡرًا
اور اسی طرح ہم نے نازل کیا ہے اس قرآن کو عربی میں اور ہم نے پھیر پھیر کے بیان کیں اس میں وعید (یعنی ڈرانے کی باتیں) تاکہ وہ ڈریں، یا نئی کرتا رہے (اللہ) ان (لوگوں) کیلئے نصیحت
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ ۚ وَلَا تَعۡجَلۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يُّقۡضٰٓى اِلَيۡكَ وَحۡيُهٗ وَقُلْ رَّبِّ زِدۡنِىۡ عِلۡمًا
تو اللہ کی ذات اعلی ہے مالک برحق ہے، اور تم جلدی نہ کرو قرآن کے پڑھنے میں قبل اس کے کہ پوری ہو جائے تمہاری طرف وحی اور کہو اے میرے رب! میرے علم میں زیادتی عطا فرما
وَلَـقَدۡ عَهِدۡنَاۤ اِلٰٓى اٰدَمَ مِنۡ قَبۡلُ فَنَسِىَ وَلَمۡ نَجِدۡ لَهٗ عَزۡمًا
اور یقیناً ہم نے عہد لیا تھا اس سے پہلے آدم سے، پھر وہ بھول گیا اور ہم نے نہیں پایا اسے عزم (یعنی پکا عہد) پر
وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰى
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا، اس نے انکار کیا
فَقُلۡنَا يٰۤاٰدَمُ اِنَّ هٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَلِزَوۡجِكَ فَلَا يُخۡرِجَنَّكُمَا مِنَ الۡجَـنَّةِ فَتَشۡقٰى
پھر ہم نے کہا اے آدم! بے شک یہ دشمن ہے تیرا اور تیری بیوی کا، تو یہ تم دونوں کو جنت سے نکال نہ دے، پھر تو تکلیف میں پڑ جائے
اِنَّ لَـكَ اَلَّا تَجُوۡعَ فِيۡهَا وَلَا تَعۡرٰىۙ
بیشک تمہیں بھوک نہیں لگے گی اس میں، اور نہ تو ننگا ہو گا
وَاَنَّكَ لَا تَظۡمَؤُا فِيۡهَا وَلَا تَضۡحٰى
اور بیشک تو نہ پیاسا ہو گا اس میں، اور نہ تجھے دھوپ لگے گی
فَوَسۡوَسَ اِلَيۡهِ الشَّيۡطٰنُ قَالَ يٰۤاٰدَمُ هَلۡ اَدُلُّكَ عَلٰى شَجَرَةِ الۡخُلۡدِ وَمُلۡكٍ لَّا يَبۡلٰى
تو وسوسہ ڈالا اس کے (دل میں) شیطان نے کہا اے آدم! کیا میں بتاؤں تجھے ہمیشگی کا درخت اور وہ بادشاہت جو پرانی نہ ہو
فَاَكَلَا مِنۡهَا فَبَدَتۡ لَهُمَا سَوۡاٰ تُہُمَا وَطَفِقَا يَخۡصِفٰنِ عَلَيۡهِمَا مِنۡ وَّرَقِ الۡجَـنَّةِ وَعَصٰۤى اٰدَمُ رَبَّهٗ فَغَوٰىۖ
پھر دونوں نے کھا لیا اس (درخت) سے، تو ظاہر ہو گئیں ان دونوں کے سامنے دونوں کی شرمگاہیں اور لگے جوڑنے اپنے اوپر جنت کے پتے، اور نافرمانی کی آدم نے اپنے رب کی تو وہ بہک گیا
ثُمَّ اجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَيۡهِ وَهَدٰى
پھر چن لیا اسے اس کے رب نے تو توبہ قبول کی اس کی، اور راہ دکھائی
قَالَ اهۡبِطَا مِنۡهَا جَمِيۡعًاۢ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ فَاِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ مِّنِّىۡ هُدًى ۙ فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَاىَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشۡقٰى
فرمایا اتر جاؤ تم دونوں یہاں سے، تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے، پھر جب آئے گی تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت تو جو اتباع کرے گا میری ہدایت کی تو نہ وہ گمراہ ہو گا اور نہ تکلیف اٹھائے گا
وَمَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِكۡرِىۡ فَاِنَّ لَـهٗ مَعِيۡشَةً ضَنۡكًا وَّنَحۡشُرُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اَعۡمٰى
اور جو اعراض کرے گا میرے ذکر سے تو بیشک اس کی معیشت (یعنی زندگی) تنگ ہوگی اور ہم اٹھائیں گے اسے قیامت کے دن اندھا کر کے
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِىۡۤ اَعۡمٰى وَقَدۡ كُنۡتُ بَصِيۡرًا
وہ کہے گا اے میرے رب! تو نے کیوں اٹھایا مجھے اندھا کر کے اور یقیناً میں بینا (یعنی آنکھ والا) تھا
قَالَ كَذٰلِكَ اَتَـتۡكَ اٰيٰتُنَا فَنَسِيۡتَهَاۚ وَكَذٰلِكَ الۡيَوۡمَ تُنۡسٰى
فرمائے گا اسی طرح آتی تھیں تیرے پاس ہماری آیتیں، تو تم نے بھلا دیا تھا انہیں، اور اسی طرح آج تو بھی بھلا دیا گیا
وَكَذٰلِكَ نَجزِىۡ مَنۡ اَسۡرَفَ وَلَمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَاَبۡقٰى
اور اسی طرح ہم بدلہ دیں گے اسے جو حد سے بڑھا، اور نہ لایا ایمان اپنے رب کی آیتوں پر، اور یقیناً آخرت کا عذاب زیادہ شدید اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
اَفَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ يَمۡشُوۡنَ فِىۡ مَسٰكِنِهِمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِى النُّهٰى
تو کیا راہ نہیں پائے (اہل مکہ) کہ ہم نے ہلاک کیا ہے ان سے پہلے کتنی امتوں کو، یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں ان کی جگہوں سے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے
وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَــكَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّىؕ
اور اگر یہ بات طے نہ ہوتی تمہارے رب کی طرف سے، تو لازم ہوتا (عذاب) اور وقت مقرر نہ ہوتا تو
فَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَقَبۡلَ غُرُوۡبِهَا ۚ وَمِنۡ اٰنَآىٴِ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡ وَاَطۡرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرۡضٰى
تو تم صبر کرو اس پر جو وہ کہتے ہیں اور تسبیح کرو حمد کے ساتھ اپنے رب کی سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اور رات کے اوقات میں، اور تسبیح کرو اطراف میں دن کے (صبح اور شام) تاکہ تجھے رضامندی حاصل ہو
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ اِلٰى مَا مَتَّعۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡهُمۡ زَهۡرَةَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ لِنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ ؕ وَرِزۡقُ رَبِّكَ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى
اور نہ دوڑاؤ تم اپنی نظروں کو ان چیزوں کی طرف جو ہم نے دئے ہیں انہیں سامان اور جوڑے یہ رونق ہیں دنیوی زندگی کی تاکہ ہم آزمائیں انہیں اس میں، اور تیرے رب کا رزق بہتر اور باقی رہنے والا ہے
وَاۡمُرۡ اَهۡلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَاصۡطَبِرۡ عَلَيۡهَا ؕ لَا نَسۡـــَٔلُكَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُكَ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلتَّقۡوٰى
اور حکم کرو اپنے گھر والوں کو نماز کا اور خود بھی قائم رہو اس پر نہیں سوال کرتے ہم تم سے روزی کا، ہم روزی دیتے ہیں تمہیں اور بہتر انجام متقیوں کا ہے
وَقَالُوۡا لَوۡلَا يَاۡتِيۡنَا بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ ؕ اَوَلَمۡ تَاۡتِہِمۡ بَيِّنَةُ مَا فِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰى
اور وہ کہتے ہیں کیوں نہیں وہ (یعنی نبی) لے آتا ہمارے پاس کوئی نشانی اپنے رب کے پاس سے کیا نہیں آئی ان کے پاس دلیلیں پہلی کتابوں میں
وَلَوۡ اَنَّاۤ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ بِعَذَابٍ مِّنۡ قَبۡلِهٖ لَـقَالُوۡا رَبَّنَا لَوۡلَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَـيۡنَا رَسُوۡلًا فَنَتَّبِعَ اٰيٰتِكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّذِلَّ وَنَخۡزٰى
اور اگر ہم ہلاک کر دیتے ان (اہل مکہ) کو کسی عذاب سے اس سے پہلے تو کہتے اے ہمارے رب! کیوں نہیں بھیجا تو نے کوئی رسول ہمارے پاس، تاکہ ہم اتباع کرتے تیری آیتوں کی اس سے پہلے کہ ہم ذلیل اور رسوا ہوتے
قُلۡ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوۡا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَصۡحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِىِّ وَمَنِ اهۡتَدٰى
کہہ دو ہر ایک سے کہ انتظار کرے اور تم بھی انتظار کرو تو جلد ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون ہے سیدھی راہ پر، اور کون ہے ہدایت پانے والا