←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 7 • 206 آیات • مکی

الأعراف

Al-A'raf

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 17:1
پارہ 8•صفحہ 136

الۤمّۤصۤ‏

المص

آیت 27:2
پارہ 8•صفحہ 137

كِتٰبٌ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ فَلَا يَكُنۡ فِىۡ صَدۡرِكَ حَرَجٌ مِّنۡهُ لِتُنۡذِرَ بِهٖ وَذِكۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

(یہ) کتاب (قرآن) جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے، تو نہ ہونگی آپ کے دل میں اس (کی مخالفت) سے، تاکہ آپ ڈرائیں اس کے ذریعے اور نصیحت ہے مؤمنوں کیلئے

آیت 37:3
پارہ 8•صفحہ 137

اِتَّبِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ​ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ‏

اتباع کرو (اس حکم کی) جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے، اور مت اتباع کرو اس کے علاوہ معبودوں کی بہت ہی کم تم لوگ نصیحت پکڑتے ہو

آیت 47:4
پارہ 8•صفحہ 137

وَكَمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا فَجَآءَهَا بَاۡسُنَا بَيَاتًا اَوۡ هُمۡ قَآٮِٕلُوۡنَ‏

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا، اور آیا ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت، یا جب وہ قیلولہ (یعنی آرام) میں تھے

آیت 57:5
پارہ 8•صفحہ 137

فَمَا كَانَ دَعۡوٰٮهُمۡ اِذۡ جَآءَهُمۡ بَاۡسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

تو یہی پکارا انہوں نے، جب آیا ان پر ہمارا عذاب (یعنی اسوقت اپنے جرم کو قبول کیا) کہ ہم ہی ظالم تھے

آیت 67:6
پارہ 8•صفحہ 137

فَلَنَسۡــَٔــلَنَّ الَّذِيۡنَ اُرۡسِلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَـنَسۡـَٔـــلَنَّ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۙ‏

پھر ہم ان لوگوں سے ضرور سوال کریں گے جنکے پاس رسول بھیجے گئے تھے، اور ہم رسولوں سے بھی ضرور سوال کریں گے

آیت 77:7
پارہ 8•صفحہ 137

فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيۡهِمۡ بِعِلۡمٍ وَّمَا كُنَّا غَآٮِٕبِيۡنَ‏

پھر ہم بیان کر دیں گے ان کے سامنے اپنے علم کیوجہ سے، اور نہ تھے ہم غائب

آیت 87:8
پارہ 8•صفحہ 137

وَالۡوَزۡنُ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡحَـقُّ​ ۚ فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

اور (اعمال کا) وزن اس روز برحق ہو گا، پھر جس شخص کا پلڑا بھاری ہو گا، وہی لوگ کامیاب ہوں گے

آیت 97:9
پارہ 8•صفحہ 137

وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَظۡلِمُوۡنَ‏

اور جس شخص کا پلڑا ہلکا ہو گا، تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے کو خسارے میں ڈالا، اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے

آیت 107:10
پارہ 8•صفحہ 137

وَلَقَدۡ مَكَّـنّٰكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏

اور بیشک ہم نے مکیں کیا (یعنی بسایا) تم کو زمین میں، اور ہم نے بنایا تمہارے لئے اس میں معاش (یعنی روزی) کا ذریعہ بہت کم تم شکر کرتے ہو

آیت 117:11
پارہ 8•صفحہ 137

وَلَقَدۡ خَلَقۡنٰكُمۡ ثُمَّ صَوَّرۡنٰكُمۡ ثُمَّ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ​ ۖ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ لَمۡ يَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَ‏

اور ہم نے تم کو پیدا کیا، پھر ہم نے تمہاری صورت بنائی، پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، وہ نہ ہوا سجدہ کرنے والوں میں

آیت 127:12
پارہ 8•صفحہ 137

​قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسۡجُدَ اِذۡ اَمَرۡتُكَ​ ؕ قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ​ ۚ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ‏

فرمایا کس چیز نے منع کیا تجھے کہ تو نہ ہوا سجدہ کر نیوالوں میں، جبکہ میں نے حکم دیا تجھ کو، کہا میں بہتر ہوں اس سے، تو نے پیدا کیا مجھے آگ سے، اور تو نے پیدا کیا اسے مٹی سے

آیت 137:13
پارہ 8•صفحہ 137

قَالَ فَاهۡبِطۡ مِنۡهَا فَمَا يَكُوۡنُ لَـكَ اَنۡ تَتَكَبَّرَ فِيۡهَا فَاخۡرُجۡ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِيۡنَ‏

فرمایا اتر جاؤ اس (آسمان) سے، تجھ کو (حق) نہیں کہ تو تکبر کرے، تو تو نکل جا (یہاں سے) بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے

آیت 147:14
پارہ 8•صفحہ 137

قَالَ اَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏

اس نے کہا کہ مجھ کو مہلت دیجیئے اس دن تک جس میں مردے زندہ ہوں

آیت 157:15
پارہ 8•صفحہ 137

قَالَ اِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَ‏

(اللہ نے) فرمایا تجھ کو مہلت دی گئی

آیت 167:16
پارہ 8•صفحہ 138

قَالَ فَبِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاَقۡعُدَنَّ لَهُمۡ صِرَاطَكَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ‏

اس نے کہا جس طرح تو نے مجھ کو گمراہ کیا ہے، میں ضرور بیٹھوں گا ان کے لئے تیرے سیدھے راستے پر

آیت 177:17
پارہ 8•صفحہ 138

ثُمَّ لَاَتِيَنَّهُمۡ مِّنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ وَعَنۡ اَيۡمَانِهِمۡ وَعَنۡ شَمَآٮِٕلِهِمۡ​ؕ وَلَاٰ تَجِدُ اَكۡثَرَهُمۡ شٰكِرِيۡنَ‏

پھر آؤں گا ان پر ان کے آگے سے، اور ان کے پیچھے سے، اور ان کی داہنی جانب سے بھی اور ان کی بائیں جانب سے بھی، اور آپ نہ پائیں گے ان میں سے اکثر کو شکر گزار

آیت 187:18
پارہ 8•صفحہ 138

قَالَ اخۡرُجۡ مِنۡهَا مَذۡءُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ​ؕ لَمَنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ لَاَمۡلَــٴَــنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

فرمایا کہ نکل جاؤ اس (آسمان) سے ذلیل و خوار ہو کر، جو تیری اتباع کرے گا ان میں سے، میں ضرور بھر دوں گا تم سب سے جہنم کو

آیت 197:19
پارہ 8•صفحہ 138

وَيٰۤاٰدَمُ اسۡكُنۡ اَنۡتَ وَزَوۡجُكَ الۡجَـنَّةَ فَـكُلَا مِنۡ حَيۡثُ شِئۡتُمَا وَلَا تَقۡرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور اے آدم! سکونت کرو (یعنی رہو) تم اور تمہاری بیوی جنت میں پھر دونوں کھاؤ جس جگہ سے چاہو، اور مت جانا اس درخت کے پاس، ورنہ تم دونوں ہو جاؤ گے (اسکا پھل کھانے کیوجہ سے) ظالموں میں سے

آیت 207:20
پارہ 8•صفحہ 138

فَوَسۡوَسَ لَهُمَا الشَّيۡطٰنُ لِيُبۡدِىَ لَهُمَا مَا وٗرِىَ عَنۡهُمَا مِنۡ سَوۡاٰتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهٰٮكُمَا رَبُّكُمَا عَنۡ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَا مَلَـكَيۡنِ اَوۡ تَكُوۡنَا مِنَ الۡخٰلِدِيۡنَ‏

پھر وسوسہ ڈالا ان دونوں کے (دلوں میں) شیطان نے، تاکہ ان دونوں کی شرمگاہیں ظاہر کر دے، جو چھپائی گئی ہے ان دونوں سے ان دونوں کی شرمگاہ، اور (شیطان نے) کہا اسلئے منع فرمایا تم دونوں کو دونوں کے رب نے درخت (کا پھل کھانے) سے کہ دونوں ہو جاؤ گے فرشتے یا ہو جاؤ گے ہمیشہ رہنے والے

آیت 217:21
پارہ 8•صفحہ 138

وَقَاسَمَهُمَاۤ اِنِّىۡ لَـكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِيۡنَۙ‏

اور قسم کھائی ان دونوں کے سامنے بیشک میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں

آیت 227:22
پارہ 8•صفحہ 138

فَدَلّٰٮهُمَا بِغُرُوۡرٍ​ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتۡ لَهُمَا سَوۡءٰتُهُمَا وَطَفِقَا يَخۡصِفٰنِ عَلَيۡهِمَا مِنۡ وَّرَقِ الۡجَـنَّةِ​ ؕ وَنَادٰٮهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمۡ اَنۡهَكُمَا عَنۡ تِلۡكُمَا الشَّجَرَةِ وَاَقُلْ لَّـكُمَاۤ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ لَـكُمَا عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

دلیل دی ان دونوں کے سامنے دھوکے کی، تو جب ان دونوں نے چکھا درخت (کے پھل) کو، ظاہر ہو گئیں دونوں کی شرمگاہیں، اور دونوں لگے جوڑنے اپنے اوپر جنت کے پتے، اور ان کے رب نے ان کو پکارا کہ کیا نہیں میں نے منع کیا تھا تم دونوں کو اس درخت سے، اور یہ نہ کہا تھا تم دونوں سے کہ بے شک شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 237:23
پارہ 8•صفحہ 138

قَالَا رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا وَاِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَـنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہم نے ظلم کیا اپنے اوپر، اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا، تو یقیناً ہم ہو جائیں گے خسارہ پانے والوں میں

آیت 247:24
پارہ 8•صفحہ 138

قَالَ اهۡبِطُوۡا بَعۡضُكُمۡ لِبَـعۡضٍ عَدُوٌّ​ ۚ وَلَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏

فرمایا کہ اتر جاؤ (جنت سے اب) تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے، اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ اور سامان ہے ایک وقت تک کیلئے

آیت 257:25
پارہ 8•صفحہ 138

قَالَ فِيۡهَا تَحۡيَوۡنَ وَفِيۡهَا تَمُوۡتُوۡنَ وَمِنۡهَا تُخۡرَجُوۡنَ‏

فرمایا تم کو اسی (زمین) میں جینا ہے، اور اسی میں مرنا ہے، اور اسی سے پھر نکالے جاؤ گے

آیت 267:26
پارہ 8•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ قَدۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكُمۡ لِبَاسًا يُّوَارِىۡ سَوۡاٰتِكُمۡ وَرِيۡشًا​ ؕ وَلِبَاسُ التَّقۡوٰى ۙ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ​ ؕ ذٰ لِكَ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ‏

ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور زینت بھی ہے، اور تقوے کا لباس اس سے بہتر ہے یہ اللہ کی آیتیں (نصیحت کیلئے) ہیں تاکہ تم نصیحت پکڑ سکو

آیت 277:27
پارہ 8•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ لَا يَفۡتِنَـنَّكُمُ الشَّيۡطٰنُ كَمَاۤ اَخۡرَجَ اَبَوَيۡكُمۡ مِّنَ الۡجَـنَّةِ يَنۡزِعُ عَنۡهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوۡءاٰتِهِمَا ؕ اِنَّهٗ يَرٰٮكُمۡ هُوَ وَقَبِيۡلُهٗ مِنۡ حَيۡثُ لَا تَرَوۡنَهُمۡ​ ؕ اِنَّا جَعَلۡنَا الشَّيٰطِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ لِلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اے اولادِ آدم! (کہیں) شیطان تم کو کسی فتنے میں نہ ڈال دے، جیسا کہ اس نے نکال دیا تھا تمہارے ماں باپ کو جنت سے، ان دونوں کا لباس اتروا دیا، تاکہ وہ دکھائے ان دونوں کو ان دونوں کی شرم گاہیں، بے شک وہ (شیطان) تم کو دیکھتا ہے وہ اور اس کا لشکر بھی ایسی جگہ سے کہ تم ان کو نہیں دیکھ پاتے، بے شک ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنایا ہے جو نہیں لاتے ایمان

آیت 287:28
پارہ 8•صفحہ 139

وَاِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَةً قَالُوۡا وَجَدۡنَا عَلَيۡهَاۤ اٰبَآءَنَا وَاللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا​ ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَاۡمُرُ بِالۡفَحۡشَآءِ​ ؕ اَتَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور وہ لوگ جب کوئی فحش کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو اسی پر، اور اللہ نے ہمیں اسکا حکم دیا ہے آپ کہہ دیجیئے کہ بیشک اللہ فحش باتوں کا حکم نہیں دیتا، کیا تم کہتے ہو اللہ پر ایسی بات جس کا تمہیں علم نہیں

آیت 297:29
پارہ 8•صفحہ 139

قُلۡ اَمَرَ رَبِّىۡ بِالۡقِسۡطِ​ وَاَقِيۡمُوۡا وُجُوۡهَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّادۡعُوۡهُ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ​   ؕ كَمَا بَدَاَكُمۡ تَعُوۡدُوۡنَؕ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا، اور یہ کہ تم قائم کرو اپنا رخ ہر سجدے کے وقت (قبلے کی طرف) اور پکارو اسے مخلص بن کر اسکے دین میں، (تم کو اللہ نے) جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوبارہ پیدا ہو گے

آیت 307:30
پارہ 8•صفحہ 139

فَرِيۡقًا هَدٰى وَ فَرِيۡقًا حَقَّ عَلَيۡهِمُ الضَّلٰلَةُ ​ ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيٰطِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏

بعض فریق کو اللہ نے ہدایت دی، اور بعض پر گمراہی ثابت ہو گئی بیشک ان لوگوں نے بنا لیا ہے شیطانوں کو دوست اللہ کے علاوہ، اور گمان رکھتے ہیں کہ بیشک وہ ہدایت پر ہیں

آیت 317:31
پارہ 8•صفحہ 139

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا وَلَا تُسۡرِفُوۡا​ ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

اے اولادِ آدم! تم اختیار کیا کرو زینت مسجد کی ہر حاضری کے وقت (بن سنور کے جاؤ) اور کھاؤ اور پیو اور حد سے نہ بڑھو بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا

آیت 327:32
پارہ 8•صفحہ 140

قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِيۡنَةَ اللّٰهِ الَّتِىۡۤ اَخۡرَجَ لِعِبَادِهٖ وَالطَّيِّبٰتِ مِنَ الرِّزۡقِ​ؕ قُلۡ هِىَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا خَالِصَةً يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ کس نے حرام کیا ہے اللہ کی پیدا کی ہوئی زینت کو، جن کو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالا ہے، اور پاکیزہ رزق کو آپ کہہ دیجیئے کہ یہ چیزیں دنیوی زندگی میں مؤمنوں کے لئے ہیں، قیامت کے روز خالص ہوں گی (اہل ایمان کے لئے) ہم اسی طرح آیات کی تفصیل کرتے ہیں جاننے والوں کیلئے

آیت 337:33
پارہ 8•صفحہ 140

قُلۡ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّىَ الۡـفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ وَ الۡاِثۡمَ وَالۡبَـغۡىَ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَاَنۡ تُشۡرِكُوۡا بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا وَّاَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

کہہ دو میرے رب نے حرام کیا ہے فحش باتوں کو جو ظاہری ہیں، اور جو باطنی ہیں، اور گناہ کو اور ناحق ظلم کو، اور یہ کہ تم شریک ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو جس کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی، اور یہ کہ تم کہو اللہ کے بارے میں وہ جو تم جانتے نہیں

آیت 347:34
پارہ 8•صفحہ 140

وَلِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ​ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَةً​ وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ‏

اور ہر امت کے لئے ایک وقت مقرر ہے، جب ان کا وقت آ جائے گا اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

آیت 357:35
پارہ 8•صفحہ 140

يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ​ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

اے اولادِ آدم! اگر تمہارے پاس رسول آئیں تم ہی میں سے جو بیان کریں تم پر میری آیتیں تو جو شخص تقویٰ اختیار کرے اور اصلاح کرے تو ان پر نہ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 367:36
پارہ 8•صفحہ 140

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا عَنۡهَاۤ اُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان سے تکبر کیا (دل کی چاہت میں خدا کے حکم کو چھوڑا) وہ دوزخی ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 377:37
پارہ 8•صفحہ 140

فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ يَنَالُهُمۡ نَصِيۡبُهُمۡ مِّنَ الۡـكِتٰبِ​ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُـنَا يَتَوَفَّوۡنَهُمۡ ۙ قَالُوۡۤا اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا وَشَهِدُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰفِرِيۡنَ‏

تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے، یہی لوگ ہیں جو پائیں گے جو کچھ ان کے نصیب میں لکھا ہے (عذاب) یہاں تک کہ جب آتے ہیں ان کے پاس ہمارے فرشتے ان کو وفات دینے، تو کہتے ہیں، کہاں گئے (وہ معبود) جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے وہ کہتے ہیں ہم سے سب غائب ہو گئے، اور اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں (موت کے وقت) کہ وہ کافر ہیں

آیت 387:38
پارہ 8•صفحہ 140

قَالَ ادۡخُلُوۡا فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ فِى النَّارِ​ ؕ كُلَّمَا دَخَلَتۡ اُمَّةٌ لَّعَنَتۡ اُخۡتَهَا​ ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوۡا فِيۡهَا جَمِيۡعًا ۙ قَالَتۡ اُخۡرٰٮهُمۡ لِاُوۡلٰٮهُمۡ رَبَّنَا هٰٓؤُلَۤاءِ اَضَلُّوۡنَا فَاٰتِهِمۡ عَذَابًا ضِعۡفًا مِّنَ النَّارِ​  ؕ قَالَ لِكُلٍّ ضِعۡفٌ وَّلٰـكِنۡ لَّا تَعۡلَمُوۡنَ‏

فرمائے گا (اللہ) کہ داخل ہو جاؤ ان جماعتوں کے ساتھ جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں جنات میں سے اور انسانوں میں سے آگ میں، جب کوئی جماعت داخل ہو گی لعنت کرے گی دوسری جماعت پر، یہاں تک کہ جب اس میں سب داخل ہو جائیں گے، تو کہیں گے، پچھلے لوگ پہلے لوگوں کے بارے میں کہ اے ہمارے رب! انہوں نے گمراہ کیا تھا ہمیں تو ان کو دوزخ کا عذاب دو گنا دے، اللہ فرمائے گا سب کیلئے دوگنا ہے اور لیکن تم نہیں جانتے

آیت 397:39
پارہ 8•صفحہ 141

وَقَالَتۡ اُوۡلٰٮهُمۡ لِاُخۡرٰٮهُمۡ فَمَا كَانَ لَـكُمۡ عَلَيۡنَا مِنۡ فَضۡلٍ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ‏

اور کہیں گے پہلے لوگ پچھلے لوگوں سے (جہنم میں) کہ تم کو ہم پر کوئی فضل نہیں، تو تم بھی عذاب کا مزہ چکھو بسبب اسکے جو کچھ تم (دنیا میں گناہ) کمایا کرتے تھے

آیت 407:40
پارہ 8•صفحہ 141

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا عَنۡهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمۡ اَبۡوَابُ السَّمَآءِ وَلَا يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ حَتّٰى يَلِجَ الۡجَمَلُ فِىۡ سَمِّ الۡخِيَاطِ​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا، نہ کھولے جائیں گے ان (خبیث روحوں) کیلئے آسمان کے دروازے اور وہ لوگ کبھی جنت میں داخل نہ ہونگے، یہاں تک کہ داخل ہو جائے اونٹ سوئی کے ناکے (یعنی سوراخ) میں اور ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو

آیت 417:41
پارہ 8•صفحہ 141

لَهُمۡ مِّنۡ جَهَـنَّمَ مِهَادٌ وَّمِنۡ فَوۡقِهِمۡ غَوَاشٍ​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

ان کے لئے جہنم ہی بچھونا ہے اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا بھی ہے، اور اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں ظالموں کو

آیت 427:42
پارہ 8•صفحہ 141

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَاۤ اُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے (یہ وہ ہیں کہ) ہم کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے یہی لوگ جنتی ہیں، اور یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 437:43
پارہ 8•صفحہ 141

وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمُ الۡاَنۡهٰرُ​ۚ وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ هَدٰٮنَا لِهٰذَا وَمَا كُنَّا لِنَهۡتَدِىَ لَوۡلَاۤ اَنۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ​ ​ۚ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَـقِّ​ ؕ وَنُوۡدُوۡۤا اَنۡ تِلۡكُمُ الۡجَـنَّةُ اُوۡرِثۡتُمُوۡهَا بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہم کھینچ لیں گے ان (جنتیوں) کے دلوں سے کینہ ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور وہ لوگ کہیں گے تمام تعریف اللہ کے لئے ہے، جس نے ہم کو اس کی طرف رہنمائی کی، اور ہم راہ نہ پاتے اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ کرتا، یقیناً آئے تھے ہمارے رب کے رسول سچی باتیں لے کر اور ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ اس جنت کے تم وارث بنائے گئے ہو اپنے اعمال کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے

آیت 447:44
پارہ 8•صفحہ 141

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ اَصۡحٰبَ النَّارِ اَنۡ قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلۡ وَجَدْتُّمۡ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمۡ حَقًّا​ ؕ قَالُوۡا نَـعَمۡ​ ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَيۡنَهُمۡ اَنۡ لَّـعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِيۡنَۙ‏

اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ یقیناً ہم نے سچ پایا اسے جو ہمارے رب نے وعدہ فرمایا تھا ہم سے، تو کیا تم نے بھی سچ پایا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا، وہ کہیں گے ہاں، پھر پکارے گا ایک پکار نے والا (فرشتہ) ان کے درمیان میں کہ اللہ کی لعنت ہو ان ظالموں پر

آیت 457:45
پارہ 8•صفحہ 141

الَّذِيۡنَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَـبۡـغُوۡنَهَا عِوَجًا​ ۚ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ كٰفِرُوۡنَ​ۘ‏

(یہی لوگ ہیں) جو روکتے تھے اللہ کے راستے سے اور اس میں تلاش کرتے تھے کجی، اور یہی ہیں وہ لوگ جو آخرت کے بھی منکر تھے

آیت 467:46
پارہ 8•صفحہ 142

وَبَيۡنَهُمَا حِجَابٌ​ۚ وَعَلَى الۡاَعۡرَافِ رِجَالٌ يَّعۡرِفُوۡنَ كُلًّاۢ بِسِيۡمٰٮهُمۡ​ ۚ وَنَادَوۡا اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ اَنۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ​ لَمۡ يَدۡخُلُوۡهَا وَهُمۡ يَطۡمَعُوۡنَ‏

اور ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہو گا (جنت اور جہنم کے درمیان) اور اعراف پر بہت سے لوگ ہوں گے، وہ پہچانیں گے ہر ایک کو ان کی نشانی سے (یعنی چہروں سے) اور پکار کر کہیں گے اہل جنت کو السلام علیکم! ابھی یہ (اہل اعراف جنت میں) داخل نہیں ہوئے ہوں گے اور اس کے امیدوار ہوں گے

آیت 477:47
پارہ 8•صفحہ 142

وَاِذَا صُرِفَتۡ اَبۡصَارُهُمۡ تِلۡقَآءَ اَصۡحٰبِ النَّارِۙ قَالُوۡا رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور جب پھیریں گی ان (اہل اعراف) کی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف تو کہیں گے (اہل اعراف) اے ہمارے رب! نہ بنانا ہمیں ان ظالموں کے ساتھ

آیت 487:48
پارہ 8•صفحہ 142

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ الۡاَعۡرَافِ رِجَالًا يَّعۡرِفُوۡنَهُمۡ بِسِيۡمٰٮهُمۡ قَالُوۡا مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡكُمۡ جَمۡعُكُمۡ وَمَا كُنۡتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏

اور پکاریں گے اہل اعراف بہت سے لوگوں کو جن کو (اہل اعراف) پہچانیں گے، ان کی نشانی سے، کہیں گے کہ کچھ کام نہ آئی تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کیا کرتے تھے

آیت 497:49
پارہ 8•صفحہ 142

اَهٰٓؤُلَۤاءِ الَّذِيۡنَ اَقۡسَمۡتُمۡ لَا يَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحۡمَةٍ ​ؕ اُدۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡكُمۡ وَلَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ‏

کیا یہ وہی (مؤمنین) ہیں جن کیلئے تم قسمیں کھایا کرتے تھے، کہ اللہ ان پر رحمت نہ فرمائے گا (ان کو حکم ہو گا کہ) داخل ہو جاؤ جنت میں تم پر نہ خوف ہے اور نہ تم غمگین ہو گے

آیت 507:50
پارہ 8•صفحہ 142

وَنَادٰٓى اَصۡحٰبُ النَّارِ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ اَنۡ اَفِيۡضُوۡا عَلَيۡنَا مِنَ الۡمَآءِ اَوۡ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ​ؕ قَالُـوۡۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الۡـكٰفِرِيۡنَ ۙ‏

اور پکاریں گے اہل دوزخ اہل جنت کو، کہ ڈال دو ہمارے اوپر تھوڑا پانی (یعنی ہمیں تھوڑا پانی پلا دو) یا جو رزق اللہ نے تم کو دے رکھا ہے (وہی دے دو، جنتی) کہیں گے کہ بیشک اللہ نے حرام کر دیا ہے ان دونوں چیزوں کو کافروں کیلئے

آیت 517:51
پارہ 8•صفحہ 142

الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَهُمۡ لَهۡوًا وَّلَعِبًا وَّغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا​​ ۚ فَالۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮهُمۡ كَمَا نَسُوۡا لِقَآءَ يَوۡمِهِمۡ هٰذَا ۙ وَمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

(یہ وہ ہوں گے) جنہوں نے بنارکھا تھا دنیا میں اپنے دین کو کھیل تماشہ اور دھوکے میں ڈال رکھا تھا ان کو دنیاوی زندگی نے، تو ہم بھی آج بھول جائیں گے ان کو جیسا کہ انہوں نے بھلا رکھا تھا ملاقات کو اپنے اس دن کی، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

آیت 527:52
پارہ 8•صفحہ 142

وَلَقَدۡ جِئۡنٰهُمۡ بِكِتٰبٍ فَصَّلۡنٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم لے کر آئے ہیں ان کے پاس ایک ایسی کتاب جسکی تفصیل ہم نے کر دی ہے اپنے علم سے (بذریعہء) ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے

آیت 537:53
پارہ 8•صفحہ 143

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا تَاۡوِيۡلَهٗ​ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ تَاۡوِيۡلُهٗ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ نَسُوۡهُ مِنۡ قَبۡلُ قَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَـقِّ​ۚ فَهَلْ لَّـنَا مِنۡ شُفَعَآءَ فَيَشۡفَعُوۡا لَـنَاۤ اَوۡ نُرَدُّ فَنَعۡمَلَ غَيۡرَ الَّذِىۡ كُنَّا نَـعۡمَلُ​ؕ قَدۡ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

کیا وہ انتظار کر رہے ہیں اسکی تاویل کا (آخری انجام کا) جس دن آئے گی اسکی تاویل، اس دن کہیں گے وہ جو پہلے سے بھو لے ہوئے تھے، کہ یقیناً آئے تھے ہمارے رب کے رسول حق بات لے کر، تو کیا اب کوئی ہمارا سفارشی ہے کہ وہ ہماری سفارش کرے، یا ہمیں لوٹا دیا جائے، تو ہم عمل کریں گے اس کے علاوہ جو عمل ہم کیا کرتے تھے، یقینا انہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈالا اور وہ بھول گئے انہیں جنہیں یہ (دنیا میں معبود) گھڑا کرتے تھے

آیت 547:54
پارہ 8•صفحہ 143

اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ يُغۡشِى الَّيۡلَ النَّهَارَ يَطۡلُبُهٗ حَثِيۡثًا ۙ وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ وَالنُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۢ بِاَمۡرِهٖ ؕ اَلَا لَـهُ الۡخَـلۡقُ وَالۡاَمۡرُ​ ؕ تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

بیشک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں، پھر عرش پر قائم ہوا، وہ ڈھانک دیتا ہے رات سے دن کو وہ طلب کرتا ہے اسے جلدی جلدی (رات کے پیچھے دن آتا ہے) اور سورج اور چاند اور ستارے مسخر ہیں اس کے حکم سے، خبردار! اللہ ہی خالق ہے اور حکم (کا اختیار اسی کو) ہے، بابرکت ہے اللہ جو تمام عالم کا رب ہے

آیت 557:55
پارہ 8•صفحہ 143

اُدۡعُوۡا رَبَّكُمۡ تَضَرُّعًا وَّخُفۡيَةً​ ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُعۡتَدِيۡنَ​ ۚ‏

تم دعاء کرو اپنے رب سے گڑگڑا کے اور چپکے بھی بیشک اللہ نہیں پسند فرماتا حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 567:56
پارہ 8•صفحہ 143

وَلَا تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِهَا وَادۡعُوۡهُ خَوۡفًا وَّطَمَعًا​ ؕ اِنَّ رَحۡمَتَ اللّٰهِ قَرِيۡبٌ مِّنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور مت کرو فساد دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی اصلاح کر دی گئی ہے، اور تم پکارو اللہ کو ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے، بیشک اللہ کی رحمت قریب ہے نیکو کاروں سے

آیت 577:57
پارہ 8•صفحہ 143

وَهُوَ الَّذِىۡ يُرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖ ​ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتۡ سَحَابًا ثِقَالًا سُقۡنٰهُ لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ فَاَنۡزَلۡنَا بِهِ الۡمَآءَ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖ مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ​ؕ كَذٰلِكَ نُخۡرِجُ الۡمَوۡتٰى لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ‏

اور وہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے بشارت بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے، یہاں تک کہ جب ہوائیں اٹھا لیتی ہیں بھاری بادلوں کو، تو ہم اس (بادل) کو خشک زمین کی طرف ہانک لے جاتے ہیں، پھر اس (بادل) سے پانی برساتے ہیں پھر نکالتے ہیں اس (پانی) سے ہر قسم کے پھل، اسی طرح ہم نکالیں گے مردوں کو تاکہ تم نصیحت پکڑو

آیت 587:58
پارہ 8•صفحہ 143

وَالۡبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخۡرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذۡنِ رَبِّهٖ ​ۚ وَالَّذِىۡ خَبُثَ لَا يَخۡرُجُ اِلَّا نَكِدًا ​ؕ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّشۡكُرُوۡنَ‏

اور پاکیزہ زمین سے نکلتی ہے اس کی پیداوار اس کے رب کے حکم سے، اور جو خراب (زمین) ہے اس کی پیداوار بہت کم نکلتی ہے، اسی طرح ہم بیان کرتے ہیں آیتوں کو ان لوگوں کے لئے جو شکر ادا کرتے ہیں

آیت 597:59
پارہ 8•صفحہ 143

لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

یقینا ہم نے بھیجا نوح کو ان کی قوم کی طرف تو انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا، بیشک میں ڈرتا ہوں تم پر بڑے دن کے عذاب سے

آیت 607:60
پارہ 8•صفحہ 143

قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَـنَرٰٮكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

کہا (حضرت نوح کی) قوم کے سرداروں نے کہ ہم تم کو دیکھتے ہیں کھلی گمراہی (یعنی غلطی) میں

آیت 617:61
پارہ 8•صفحہ 143

قَالَ يٰقَوۡمِ لَـيۡسَ بِىۡ ضَلٰلَةٌ وَّلٰـكِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

انہوں نے فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں گمراہی نہیں اور لیکن میں تو رسول ہوں رب العالمین کا

آیت 627:62
پارہ 8•صفحہ 144

اُبَلِّغُكُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّىۡ وَاَنۡصَحُ لَـكُمۡ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

میں پہونچاتا ہوں تم کو اپنے رب کی رسالت (یعنی پیغام) اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

آیت 637:63
پارہ 8•صفحہ 144

اَوَعَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَكُمۡ ذِكۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ مِّنۡكُمۡ لِيُنۡذِرَكُمۡ وَلِتَـتَّقُوۡا وَلَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

اور کیا تم تعجب کرتے ہو اس بات سے کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص پر جو تم ہی میں سے ہے، تاکہ وہ ڈرائے تم کو، اور تاکہ تم ڈر جاؤ، اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 647:64
پارہ 8•صفحہ 144

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ فِى الۡفُلۡكِ وَاَغۡرَقۡنَا الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا​ ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا عَمِيۡنَ‏

تو جھٹلایا انہوں نے ان کو تو ہم نے نجات دی نوح کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں تھے انہیں بھی، اور ہم نے غرق کر دیا جن لوگوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیتوں کو، بیشک وہ لوگ (دل کے) اندھے تھے

آیت 657:65
پارہ 8•صفحہ 144

وَاِلٰى عَادٍ اَخَاهُمۡ هُوۡدًا​ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ‏

اور (ہم نے بھیجا) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو، انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم عبادت کرو اللہ کی، تمہارا کوئی معبود نہیں اس (اللہ) کے سوا، تو کیا تم ڈرتے نہیں؟

آیت 667:66
پارہ 8•صفحہ 144

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَــنَرٰٮكَ فِىۡ سَفَاهَةٍ وَّاِنَّا لَــنَظُنُّكَ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ‏

کافر قوم کے سرداروں نے کہا، بے شک ہم دیکھتے ہیں تم کو بے وقوفی میں (اے ہود، علیہ السلام) اور بے شک ہم تم کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں

آیت 677:67
پارہ 8•صفحہ 144

قَالَ يٰقَوۡمِ لَـيۡسَ بِىۡ سَفَاهَةٌ وَّلٰـكِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

(ہود نے) فرمایا کہ اے میری قوم! مجھ میں بے وقوفی نہیں، اور لیکن میں رسول ہوں رب العالمین کی طرف سے

آیت 687:68
پارہ 8•صفحہ 144

اُبَلِّغُكُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّىۡ وَاَنَا لَـكُمۡ نَاصِحٌ اَمِيۡنٌ‏

میں پہونچاتا ہوں تم کو اپنے رب کی رسالت، اور میں تمہارا ناصح امین (یعنی امانتدار خیر خواہ) ہوں

آیت 697:69
پارہ 8•صفحہ 144

اَوَعَجِبۡتُمۡ اَنۡ جَآءَكُمۡ ذِكۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ مِّنۡكُمۡ لِيُنۡذِرَكُمۡ​ ؕ وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَـكُمۡ ۚ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّزَادَكُمۡ فِى الۡخَـلۡقِ بَصۜۡطَةً​​ فَاذۡكُرُوۡۤا اٰ لَۤاءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‏

اور کیا تم تعجب کرتے ہو کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص پر جو تم ہی میں سے ہے، تاکہ وہ تم کو ڈرائے، اور تم یاد کرو کہ جب اللہ نے تم کو خلیفہ بنایا قوم نوح کے بعد، اور زیادہ صلاحیت دی تم کو مخلوق میں، تو یاد کرو اللہ کی نعمتوں کو تاکہ تم فلاح پاؤ

آیت 707:70
پارہ 8•صفحہ 144

قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِنَعۡبُدَ اللّٰهَ وَحۡدَهٗ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا​ ۚ فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

انہوں نے کہا کہ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، اور ہم چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے تو لے آؤ (عذاب ہم پر) جس کا تم وعدہ کر رہے ہو ہم سے، اگر تم سچے ہو

آیت 717:71
پارہ 8•صفحہ 145

قَالَ قَدۡ وَقَعَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ رِجۡسٌ وَّغَضَبٌ​ؕ اَتُجَادِلُوۡنَنِىۡ فِىۡۤ اَسۡمَآءٍ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ​ؕ فَانْتَظِرُوۡۤا اِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِيۡنَ‏

(ہود نے) فرمایا کہ یقیناً واقع ہو گا تم پر تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غضب، کیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے چند ایسے ناموں کے بارے میں جو رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادا نے اللہ نے نہیں نازل کی اس کی کوئی دلیل (معبود ہونے کی) تو تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں

آیت 727:72
پارہ 8•صفحہ 145

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا وَ قَطَعۡنَا دَابِرَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا​ وَمَا كَانُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی ان کو اور ان کے ساتھ والوں کو اپنی رحمت سے، اور ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تھا، اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے

آیت 737:73
پارہ 8•صفحہ 145

وَاِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا​ ۘ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوۡا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ​ ؕ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ​ ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَـكُمۡ اٰيَةً​ فَذَرُوۡهَا تَاۡكُلۡ فِىۡۤ اَرۡضِ اللّٰهِ​ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (ہم نے بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں یقیناً آ چکی ہے تمہارے پاس ایک واضح دلیل تمہارے رب کی طرف سے، یہ اللہ کی اونٹنی ہے تمہارے لئے نشانی، تو اس کو چھوڑ دو چرنے کیلئے اللہ کی زمین میں، اور تم مت چھونا اسے برائی سے، ورنہ آپکڑے گا تمہیں دردناک عذاب

آیت 747:74
پارہ 8•صفحہ 145

وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَـكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ عَادٍ وَّبَوَّاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ تَـتَّخِذُوۡنَ مِنۡ سُهُوۡلِهَا قُصُوۡرًا وَّتَـنۡحِتُوۡنَ الۡجِبَالَ بُيُوۡتًا​ ۚ فَاذۡكُرُوۡۤا اٰ لَۤاءَ اللّٰهِ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏

(حضرت صالح علیہ السلام نے قوم سے فرمایا) اور تم یاد کرو جب اللہ نے تم کو خلیفہ بنایا عاد کے بعد، اور ٹھکانہ دیا تم کو زمین میں (یعنی زمین پر بسایا) تم بناتے ہو سہولت سے محل، اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو تو (اے میری قوم) تم یاد کرو اللہ کی نعمتوں کو اور تم مت پھر و زمین میں فسادی بن کر

آیت 757:75
پارہ 8•صفحہ 145

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ لِلَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِمَنۡ اٰمَنَ مِنۡهُمۡ اَتَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرۡسَلٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ​ؕ قَالُـوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلَ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ‏

کہا متکبر سرداروں نے (حضرت صالح علیہ السلام کی) قوم کے کمزوروں سے جو کہ ایمان لے آئے تھے ان میں سے کیا تم جانتے ہو کہ صالح بھیجے ہوئے ہیں اپنے رب کی طرف سے انہوں نے کہا کہ بے شک ہم جو ان کو دے کر بھیجا گیا ہے اس پر ایمان رکھتے ہیں

آیت 767:76
پارہ 8•صفحہ 145

قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا بِالَّذِىۡۤ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

کہا متکبر لوگوں نے کہ تم جس بات پر ایمان رکھتے ہو، ہم اس کے انکاری ہیں

آیت 777:77
پارہ 8•صفحہ 145

فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ وَ قَالُوۡا يٰصٰلِحُ ائۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

تو انہوں نے کاٹ دیا (معجزے سے لائی گئی) اونٹنی کو، اور سرکشی کی اپنے رب کے حکم سے، اور کہنے لگے کہ اے صالح! تم لے آؤ (عذاب) جس کا تم وعدہ کر رہے ہو ہم سے، اگر تم رسولوں میں سے ہو

آیت 787:78
پارہ 8•صفحہ 145

فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ‏

تو پکڑا ان کو زلزلے نے اور وہ ہو گئے اپنے گھروں میں اوندھے (منہ گرے ہوئے)

آیت 797:79
پارہ 8•صفحہ 146

فَتَوَلّٰى عَنۡهُمۡ وَقَالَ يٰقَوۡمِ لَقَدۡ اَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسَالَةَ رَبِّىۡ وَنَصَحۡتُ لَـكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُحِبُّوۡنَ النّٰصِحِيۡنَ‏

تو منہ پھیر لیا ان سے (صالح نے) اور فرمایا کہ اے میری قوم! میں نے تو تم کو پہونچا دی اپنے رب کی رسالت، اور میں نے تمہیں نصیحت کی اور لیکن تم ناصح لوگوں کو پسند نہیں کرتے

آیت 807:80
پارہ 8•صفحہ 146

وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمۡ بِهَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور لوط کو (ہم نے بھیجا) فرمایا اپنی قوم سے کہ کیا تم ایسا فحش کام کرتے ہو جس کو نہیں کیا تم سے پہلے کسی نے دنیا اور جہان والوں میں سے

آیت 817:81
پارہ 8•صفحہ 146

اِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ​ ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ‏

(وہ یہ کہ) تم جاتے ہو مردوں کے پاس شہوت کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگوں میں ہو

آیت 827:82
پارہ 8•صفحہ 146

وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡ​ ۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ‏

اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا، سوائے اس کے کہ کہنے لگے نکال دو ان کو اپنی بستی سے بے شک یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں

آیت 837:83
پارہ 8•صفحہ 146

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ ​ۖ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی لوط کو اور ان کے گھرانے کو سوائے ان کی بیوی کے وہ ہو گئی پیچھے رہنے والوں میں

آیت 847:84
پارہ 8•صفحہ 146

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا ​ؕ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی، تو دیکھو کیسا ہوا انجام ان مجرمین (قوم لوط) کا

آیت 857:85
پارہ 8•صفحہ 146

وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا​ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ​ ؕ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ​ فَاَوۡفُوا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِهَا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ​ ۚ‏

اور (ہم نے بھیجا) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو، انہوں نے کہا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا، یقیناً آ چکی ہے تمہارے پاس واضح دلیل تمہارے رب کی طرف سے تو تم ناپ اور تول پورا کیا کرو اور کم کر کے مت دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت فساد کرو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد (کہ برے عمل اصلاح کو بگاڑتے ہیں) یہ خیر ہے تمہارے لئے اگر تم مؤمن ہو

آیت 867:86
پارہ 8•صفحہ 146

وَلَا تَقۡعُدُوۡا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوۡعِدُوۡنَ وَتَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِهٖ وَتَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا​ ۚ وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ كُنۡتُمۡ قَلِيۡلًا فَكَثَّرَكُمۡ​وَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

اور مت بیٹھا کرو تمام راستوں پر اس غرض سے کہ تم دھمکیاں دو (اللہ پر ایمان لانیوالوں کو) اور روکو اللہ کے راستے سے ایمان والوں کو اور تلاش کرو اس میں کجی، اور یاد کرو جب تم کم (تعداد میں) تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کر دیا، اور دیکھو کیسا انجام ہوا فساد کرنے والوں کا

آیت 877:87
پارہ 8•صفحہ 146

وَاِنۡ كَانَ طَآٮِٕفَةٌ مِّنۡكُمۡ اٰمَنُوۡا بِالَّذِىۡۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖ وَطَآٮِٕفَةٌ لَّمۡ يُؤۡمِنُوۡا فَاصۡبِرُوۡا حَتّٰى يَحۡكُمَ اللّٰهُ بَيۡنَنَا​ ۚ وَهُوَ خَيۡرُ الۡحٰكِمِيۡنَ‏

اور اگر چہ تم میں سے کچھ لوگ ایمان لے آئے ہیں اس پر جو دے کر مجھے بھیجا گیا ہے اور کچھ ایمان نہیں لائے ہیں تو صبر کرو (ایمان نہ لانے والے) یہاں تک کہ فیصلہ کر دے اللہ ہمارے درمیان، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والوں میں ہے

آیت 887:88
پارہ 9•صفحہ 147

قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ لَـنُخۡرِجَنَّكَ يٰشُعَيۡبُ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَكَ مِنۡ قَرۡيَتِنَاۤ اَوۡ لَـتَعُوۡدُنَّ فِىۡ مِلَّتِنَا​ ؕ قَالَ اَوَلَوۡ كُنَّا كَارِهِيۡنَ ۚ‏

کہا ان کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہ ہم ضرور تم کو نکال دیں گے اے شعیب! اور جو ایمان والے ہیں تمہارے ساتھ ان کو بھی اپنی بستی سے، یا تو تم ہماری ملت میں لوٹ آؤ (شعیب نے) جواب دیا کہ اگر چہ ہم اسے ناپسند کرتے ہو؟

آیت 897:89
پارہ 9•صفحہ 147

قَدِ افۡتَرَيۡنَا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اِنۡ عُدۡنَا فِىۡ مِلَّتِكُمۡ بَعۡدَ اِذۡ نَجّٰٮنَا اللّٰهُ مِنۡهَا​ ؕ وَمَا يَكُوۡنُ لَـنَاۤ اَنۡ نَّعُوۡدَ فِيۡهَاۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّنَا​ ؕ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا​ؕ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلۡنَا​ ؕ رَبَّنَا افۡتَحۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَ قَوۡمِنَا بِالۡحَـقِّ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الۡفٰتِحِيۡنَ‏

یقیناً ہم افتراء کریں گے اللہ پر جھوٹ اگر ہم لوٹ جائیں تمہارے دین میں، اس کے بعد کہ اللہ نے ہم کو اس سے نجات دے دی ہے، اور ہم سے ممکن نہیں کہ ہم لوٹ جائیں اس (مذہب) میں مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے جو ہمارا رب ہے، اور وسیع ہے ہمارے رب کا علم ہر چیز پر، ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں، اے ہمارے رب! فیصلہ کر دے ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے مطابق، اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

آیت 907:90
پارہ 9•صفحہ 147

وَقَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ لَٮِٕنِ اتَّبَعۡتُمۡ شُعَيۡبًا اِنَّكُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ‏

اور کہا ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہ اگر تم اتباع کرو گے شعیب کی تو بیشک تم خسارہ اٹھاؤ گے

آیت 917:91
پارہ 9•صفحہ 147

فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ​ ۛۙ  ۚ   ۖ‏

تو پکڑا انہیں زلزلے نے (زلزلے کی شروعات فرشتوں کی بھیانک چیخ سے ہوئی) تو وہ ہو گئے اپنے گھروں میں اوندھے

آیت 927:92
پارہ 9•صفحہ 147

الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا شُعَيۡبًا كَاَنۡ لَّمۡ يَغۡنَوۡا فِيۡهَا​​ ۛۚ اَ لَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا شُعَيۡبًا كَانُوۡا هُمُ الۡخٰسِرِيۡنَ​​‏

جنہوں نے شعیب کی تکذیب کی تھی ان کی یہ حالت ہو گئی گویا وہ ان (گھروں) میں تھے ہی نہیں جنہوں نے جھٹلایا شعیب کو وہ خسارے میں پڑ گئے

آیت 937:93
پارہ 9•صفحہ 147

فَتَوَلّٰى عَنۡهُمۡ وَقَالَ يٰقَوۡمِ لَقَدۡ اَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسٰلٰتِ رَبِّىۡ وَنَصَحۡتُ لَـكُمۡ​ۚ فَكَيۡفَ اٰسٰی عَلٰى قَوۡمٍ كٰفِرِيۡنَ‏

تو منہ پھیر لیا ان سے (شعیب نے) اور فرمایا کہ اے میری قوم! میں نے پہونچا دی تم کو رسالت اپنے رب کی، اور میں نے خیر خواہی کی تمہاری (عذاب میں تم خود پڑ گئے) تو پھر کیسا افسوس اس کافر قوم پر

آیت 947:94
پارہ 9•صفحہ 147

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِىۡ قَرۡيَةٍ مِّنۡ نَّبِىٍّ اِلَّاۤ اَخَذۡنَاۤ اَهۡلَهَا بِالۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَضَّرَّعُوۡنَ‏

اور جب بھی ہم نے بھیجا کسی بستی میں کوئی نبی تو ہم نے پکڑا وہاں کے رہنے والوں کو تنگی اور تکلیف میں، تاکہ وہ گڑگڑائیں (اللہ کے سامنے اور رجوع کریں)

آیت 957:95
پارہ 9•صفحہ 147

ثُمَّ بَدَّلۡـنَا مَكَانَ السَّيِّئَةِ الۡحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّقَالُوۡا قَدۡ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَالسَّرَّآءُ فَاَخَذۡنٰهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

پھر ہم نے بدل دی بدحالی کی جگہ خوش حالی سے، یہاں تک کہ ان کو خوب ترقی ہوئی، اور کہنے لگے کہ (ہم سے پہلے بھی) پہونچی تھی ہمارے آباء واجداد کو تنگی اور تکلیف، تو پکڑا ہم نے انہیں اچانک اور وہ سمجھ بھی نہ سکے

آیت 967:96
پارہ 9•صفحہ 148

وَلَوۡ اَنَّ اَهۡلَ الۡقُرٰٓى اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَـفَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنۡ كَذَّبُوۡا فَاَخَذۡنٰهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

اور اگر یہ بستی (مدین) والے ایمان لے آتے (جو آج اردن میں ہے) اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم کھول دیتے ان پر برکتیں آسمان اور زمین کی، اور لیکن انہوں نے جھٹلایا (شعیب علیہ السلام کو) تو ہم نے پکڑا انہیں ان کے اعمال کی وجہ سے

آیت 977:97
پارہ 9•صفحہ 148

اَفَاَمِنَ اَهۡلُ الۡـقُرٰٓى اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ بَاۡسُنَا بَيَاتًا وَّهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَؕ‏

کیا بے خوف ہو گئے ان بستیوں کے رہنے والے کہ آجائے ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت جب وہ سو رہے ہوں

آیت 987:98
پارہ 9•صفحہ 148

اَوَاَمِنَ اَهۡلُ الۡقُرٰٓى اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ بَاۡسُنَا ضُحًى وَّهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَ‏

اور کیا بے خوف ہو گئے ان بستیوں کے رہنے والے کہ آجائے ان پر ہمارا عذاب دن کے وقت، جب وہ کھیل رہے ہوں

آیت 997:99
پارہ 9•صفحہ 148

اَفَاَمِنُوۡا مَكۡرَ اللّٰهِ​ ۚ فَلَا يَاۡمَنُ مَكۡرَ اللّٰهِ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

کیا بے خوف ہو گئے اللہ کی تدبیر سے تو اللہ کی تدبیر سے بے خوف خسارہ پانے والے ہی ہوتے ہیں

آیت 1007:100
پارہ 9•صفحہ 148

اَوَلَمۡ يَهۡدِ لِلَّذِيۡنَ يَرِثُوۡنَ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَهۡلِهَاۤ اَنۡ لَّوۡ نَشَآءُ اَصَبۡنٰهُمۡ بِذُنُوۡبِهِمۡ​ ۚ وَنَطۡبَعُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏

اور کیا یہ (مشرکین مکہ) راہ نہیں پائے (یعنی سبق نہیں لے پائے) جو زمین کے وارث ہوئے وہاں کے لوگوں (کی ہلاکت) کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو مصیبت میں ڈال دیں انہیں بھی ان کے گناہوں کیوجہ سے، اور ہم مہر لگا دیں ان کے دلوں پر تو وہ سن نہ سکیں

آیت 1017:101
پارہ 9•صفحہ 148

تِلۡكَ الۡقُرٰى نَقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ اَنۡۢبَآٮِٕهَا​ ۚ وَلَقَدۡ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ​ ۚ فَمَا كَانُوۡا لِيُؤۡمِنُوۡا بِمَا كَذَّبُوۡا مِنۡ قَبۡلُ​ ؕ كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

ان بستیوں کے قصے ہم بیان کر رہے ہیں آپ سے اور یقیناً آئے تھے ان سب کے پاس ان کے رسول معجزات لے کر تو وہ ایمان نہ لائے اور پہلے کی طرح جھٹلاتے رہے، اسی طرح مہر لگا دیتا ہے اللہ کافروں کے دلوں پر

آیت 1027:102
پارہ 9•صفحہ 148

وَمَا وَجَدۡنَا لِاَكۡثَرِهِمۡ مِّنۡ عَهۡدٍ​ۚ وَاِنۡ وَّجَدۡنَاۤ اَكۡثَرَهُمۡ لَفٰسِقِيۡنَ‏

اور نہ پایا ہم نے اکثر لوگوں میں وفائے عہد اور ہم نے پایا ان میں اکثر لوگوں کو فاسق

آیت 1037:103
پارہ 9•صفحہ 148

ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ مُّوۡسٰى بِاٰيٰتِنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ئِهٖ فَظَلَمُوۡا بِهَا​ ۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

پھر ہم نے بھیجا ان (نبیوں) کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف، تو انہوں نے ظلم کیا ان (نشانیوں) کے ساتھ، تو دیکھو کیسا ہوا انجام ان مفسدوں کا

آیت 1047:104
پارہ 9•صفحہ 148

وَ قَالَ مُوۡسٰى يٰفِرۡعَوۡنُ اِنِّىۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

اور موسیٰ نے فرمایا کہ اے فرعون! بیشک میں رب العالمین کی طرف سے رسول ہوں

آیت 1057:105
پارہ 9•صفحہ 148

حَقِيۡقٌ عَلٰٓى اَنۡ لَّاۤ اَقُوۡلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الۡحَـقَّ​ ؕ قَدۡ جِئۡـتُكُمۡ بِبَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ فَاَرۡسِلۡ مَعِىَ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ‏

حقیقی بات یہ ہے کہ میں اللہ کے بارے میں وہی کہوں گا جو برحق (یعنی سچ) ہے، میں لے کے آیا ہوں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک دلیل، تو تو بھیج دے میرے ساتھ بنی اسرائیل کو (یعنی غلامی سے آزاد کر)

آیت 1067:106
پارہ 9•صفحہ 148

قَالَ اِنۡ كُنۡتَ جِئۡتَ بِاٰيَةٍ فَاۡتِ بِهَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

(فرعون نے) کہا، اگر تم کوئی معجزہ لائے ہو تو پیش کرو اسے! اگر تم سچے ہو

آیت 1077:107
پارہ 9•صفحہ 149

فَاَلۡقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ مُّبِيۡنٌ​ ​ ۖ ​ۚ‏

تو ڈال دیا انہوں نے اپنا عصا، تو وہ صاف اژدھا بن گیا

آیت 1087:108
پارہ 9•صفحہ 149

وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ‏

اور کھینچ اپنا ہاتھ (گردن کے نیچے سے) تو وہ چمکتا ہوا ہو گیا دیکھنے والوں کے لئے

آیت 1097:109
پارہ 9•صفحہ 149

قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌ ۙ‏

کہا سرداروں نے فرعون کی قوم کے کہ یہ (موسیٰ علیہ السلام) ماہر جادوگر ہے

آیت 1107:110
پارہ 9•صفحہ 149

يُّرِيۡدُ اَنۡ يُّخۡرِجَكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ​ ۚ فَمَاذَا تَاۡمُرُوۡنَ‏

یہ چاہتا ہے کہ نکال دے تم کو تمہاری زمین (مصر) سے تو تم کیا مشورہ دیتے ہو

آیت 1117:111
پارہ 9•صفحہ 149

قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَاخَاہُ وَاَرْسِلْ فِی الْمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِیْنَ ۙ‏

انہوں نے کہا کہ آپ مہلت دیجیئے ان کو اور ان کے بھائی کو، اور شہروں میں بلانے والوں کو بھیج دیجیئے

آیت 1127:112
پارہ 9•صفحہ 149

يَاۡتُوۡكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيۡمٍ‏

کہ وہ لے کے آئیں آپ کے پاس تمام جانکار جادوگر

آیت 1137:113
پارہ 9•صفحہ 149

وَجَآءَ السَّحَرَةُ فِرۡعَوۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ‏

اور آگئے جادوگر فرعون کے پاس، کہنے لگے کہ ہمارے لئے کوئی اجر ہے اگر ہم غالب آئیں

آیت 1147:114
پارہ 9•صفحہ 149

قَالَ نَـعَمۡ وَاِنَّكُمۡ لَمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَ‏

(فرعون نے) کہا کہ ہاں اور تم مقربین میں ہو جاؤ گے

آیت 1157:115
پارہ 9•صفحہ 149

قَالُوۡا يٰمُوۡسٰٓى اِمَّاۤ اَنۡ تُلۡقِىَ وَاِمَّاۤ اَنۡ نَّكُوۡنَ نَحۡنُ الۡمُلۡقِيۡنَ‏

(ان جادوگروں نے) کہا کہ اے موسیٰ! آپ ڈالیئے (جو آپ کو ڈالنا ہے) اور یا ہم ڈالیں

آیت 1167:116
پارہ 9•صفحہ 149

قَالَ اَلۡقُوۡا​ ۚ فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا سَحَرُوۡۤا اَعۡيُنَ النَّاسِ وَاسۡتَرۡهَبُوۡهُمۡ وَجَآءُوۡ بِسِحۡرٍ عَظِيۡمٍ‏

(موسیٰ نے) کہا کہ تم ہی ڈالو، تو جب انہوں نے ڈالا تو سحر کر دیا لوگوں کی آنکھوں پر (یعنی نظر بندی کر دی) اور ان پر ہیبت طاری کر دی، اور بڑا جادو پیش کیا

آیت 1177:117
پارہ 9•صفحہ 149

وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَلۡقِ عَصَاكَ​ ۚ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ ​ۚ‏

اور ہم نے وحی کی موسیٰ کو کہ ڈال دیجیئے اپنا عصا! تو جب ہی وہ نگلنا شروع کر دیا جو انہوں نے بنایا تھا

آیت 1187:118
پارہ 9•صفحہ 149

فَوَقَعَ الۡحَـقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ​ۚ‏

تو واقع ہو گیا حق اور باطل ہو گئے وہ سب جو عمل انہوں نے کئے تھے

آیت 1197:119
پارہ 9•صفحہ 149

فَغُلِبُوۡا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوۡا صٰغِرِيۡنَ​ۚ‏

تو وہ مغلوب ہو گئے وہاں اور پلٹے ذلیل ہو کر

آیت 1207:120
پارہ 9•صفحہ 149

وَ اُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَ ۙ‏

اور گر گئے جادوگر سجدے میں

آیت 1217:121
پارہ 9•صفحہ 149

قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۙ‏

کہنے لگے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں رب العالمین پر

آیت 1227:122
پارہ 9•صفحہ 149

رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏

جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا

آیت 1237:123
پارہ 9•صفحہ 149

قَالَ فِرۡعَوۡنُ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡ​ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكۡرٌ مَّكَرۡتُمُوۡهُ فِى الۡمَدِيۡنَةِ لِتُخۡرِجُوۡا مِنۡهَاۤ اَهۡلَهَا​ ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ‏

فرعون کہنے لگا کہ تم موسیٰ پر ایمان لائے ہو قبل اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں بے شک یہ مکر ہے جو تم نے کیا ہے شہر میں، تاکہ تم نکال دو اس (شہر) سے یہاں کے رہنے والوں کو، تو اب تم جلد ہی جان لو گے

آیت 1247:124
پارہ 9•صفحہ 149

لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

میں کاٹ دوں گا تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں، پھر تم سب کو سولی دوں گا

آیت 1257:125
پارہ 9•صفحہ 150

قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَ​ۚ‏

انہوں نے کہا کہ بیشک ہم (مر کر) اپنے رب ہی کی طرف ہی لوٹنے والے ہیں

آیت 1267:126
پارہ 9•صفحہ 150

وَمَا تَـنۡقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنۡ اٰمَنَّا بِاٰيٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتۡنَا​ ؕ رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرًا وَّتَوَفَّنَا مُسۡلِمِيۡنَ‏

اور تو ہم سے اسلئے انتقام لے رہا ہے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اپنے رب کی آیات پر، جب کہ وہ آگئی ہیں ہمارے پاس اے ہمارے رب! ڈال دے ہمارے اوپر صبر، اور وفات دے ہمیں مسلمان بنا کر

آیت 1277:127
پارہ 9•صفحہ 150

وَقَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ اَتَذَرُ مُوۡسٰى وَقَوۡمَهٗ لِيُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَيَذَرَكَ وَاٰلِهَتَكَ​ ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبۡنَآءَهُمۡ وَنَسۡتَحۡىٖ نِسَآءَهُمۡ​ ۚ وَاِنَّا فَوۡقَهُمۡ قَاهِرُوۡنَ‏

اور کہا سرداروں نے فرعون کی قوم کے، کہ کیا تم چھوڑ دو گے موسیٰ اور ان کی قوم کو، کہ وہ فساد کرتے پھریں ملک میں، اور وہ چھوڑے رہیں تم کو اور تمہارے معبودوں کو (فرعون نے) کہا کہ ہم ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ چھوڑ دیں گے، اور بیشک ہم ان پر زور رکھتے ہیں

آیت 1287:128
پارہ 9•صفحہ 150

قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهِ اسۡتَعِيۡنُوۡا بِاللّٰهِ وَاصۡبِرُوۡا​ ۚ اِنَّ الۡاَرۡضَ لِلّٰهِ ۙ يُوۡرِثُهَا مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ​ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ‏

کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے مدد حاصل کرو اللہ سے اور صبر کرو، بیشک یہ زمین اللہ کی ہے، وہ وارث بناتا ہے اس کا جس کو وہ چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے، اور بہتر انجام متقیوں کا ہے

آیت 1297:129
پارہ 9•صفحہ 150

قَالُـوۡۤا اُوۡذِيۡنَا مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَاۡتِيَنَا وَمِنۡۢ بَعۡدِ مَا جِئۡتَنَا​ ؕ قَالَ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّهۡلِكَ عَدُوَّكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرَ كَيۡفَ تَعۡمَلُوۡنَ‏

(قوم کے لوگ) کہنے لگے کہ ہم کو اذیت دی گئی آپ سے قبل بھی اور آپ کے ہمارے پاس آنے کے بعد بھی (موسیٰ نے) کہا کہ ممکن ہے تمہارا رب ہلاک کر دے تمہارے دشمنوں کو، اور وہ خلیفہ بنا دے تم کو اس زمین کا پھر وہ دیکھے گا کہ تم کیا عمل کرتے ہو

آیت 1307:130
پارہ 9•صفحہ 150

وَلَقَدۡ اَخَذۡنَاۤ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ بِالسِّنِيۡنَ وَنَقۡصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ‏

اور ہم نے پکڑا فرعون والوں کو قحط سالی (یعنی بھکمری) میں، اور پھلوں کی پیداوار میں کمی کرکے، تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

آیت 1317:131
پارہ 9•صفحہ 150

فَاِذَا جَآءَتۡهُمُ الۡحَسَنَةُ قَالُوۡا لَـنَا هٰذِهٖ​ ۚ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ يَّطَّيَّرُوۡا بِمُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓٮِٕرُهُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو جب آتی ان پر خوشحالی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لیے ہی، اور اگر آتی ان کو بدحالی (تو) منحوس بتلاتے موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو، خبردار! ان کی نحوست اللہ کی طرف سے ہے، اور لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں

آیت 1327:132
پارہ 9•صفحہ 150

وَقَالُوۡا مَهۡمَا تَاۡتِنَا بِهٖ مِنۡ اٰيَةٍ لِّـتَسۡحَرَنَا بِهَا ۙ فَمَا نَحۡنُ لَكَ بِمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور کہتے کیسی ہی نشانی ہمارے سامنے لے آؤ کہ اس کے ذریعے سے تم جادو کرو ہم پر، تو جب بھی ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے

آیت 1337:133
پارہ 9•صفحہ 150

فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الطُّوۡفَانَ وَالۡجَـرَادَ وَالۡقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ اٰيٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ‏

پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈیاں (یعنی کیڑے) اور کھٹمل اور مینڈک اور خون کہ یہ سب کھلے معجزے تھے، تو وہ تکبر کرتے رہے، اور وہ مجرم لوگ تھے

آیت 1347:134
پارہ 9•صفحہ 151

وَلَـمَّا وَقَعَ عَلَيۡهِمُ الرِّجۡزُ قَالُوۡا يٰمُوۡسَى ادۡعُ لَـنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنۡدَكَ​ۚ لَٮِٕنۡ كَشَفۡتَ عَنَّا الرِّجۡزَ لَـنُؤۡمِنَنَّ لَكَ وَلَـنُرۡسِلَنَّ مَعَكَ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ​ۚ‏

اور جب واقع ہوتا ان پر کوئی عذاب تو کہتے کہ اے موسیٰ! دعا کیجیئے ہمارے لیے اپنے رب سے جس کا اس نے آپ سے عہد کر رکھا ہے، اگر آپ ہٹا دیں ہم سے اس عذاب کو تو ہم ضرور آپ پر ایمان لے آئیں گے، اور ہم ضرور بھیج دیں گے آپ کے ساتھ بنی اسرائیل کو

آیت 1357:135
پارہ 9•صفحہ 151

فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُمُ الرِّجۡزَ اِلٰٓى اَجَلٍ هُمۡ بٰلِغُوۡهُ اِذَا هُمۡ يَنۡكُثُوۡنَ‏

پھر جب ہم دور کر دیتے ان سے اس عذاب کو ایک وقت تک کہ جو (عذاب) ان کو پہونچنا تھا، تو وہ عہد توڑ دیتے

آیت 1367:136
پارہ 9•صفحہ 151

فَانْتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ بِاَنَّهُمۡ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوۡا عَنۡهَا غٰفِلِيۡنَ‏

پھر ہم نے انتقام لیا ان سے (اس طرح کہ) ہم نے غرق کر دیا انہیں دریا میں، اس وجہ سے کہ وہ جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو، اور وہ ان سے غافل تھے

آیت 1377:137
پارہ 9•صفحہ 151

وَاَوۡرَثۡنَا الۡـقَوۡمَ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا يُسۡتَضۡعَفُوۡنَ مَشَارِقَ الۡاَرۡضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا​ ؕ وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ الۡحُسۡنٰى عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَۙ بِمَا صَبَرُوۡا​ ؕ وَدَمَّرۡنَا مَا كَانَ يَصۡنَعُ فِرۡعَوۡنُ وَقَوۡمُهٗ وَمَا كَانُوۡا يَعۡرِشُوۡنَ‏

اور ہم نے وارث بنایا ان لوگوں کو جو کمزور تھے زمین کے پورب سے لے کر پچھم (مصر سے شام تک) کا، جس میں ہم نے برکت رکھی تھی، اور پورا ہوا آپ کے رب کا بہتر وعدہ بنی اسرائیل پر ان کے صبر کی وجہ سے، اور ہم نے برباد کر دیا جو بنا رکھے تھے (کارخانے) فرعون اور اس کی قوم نے اور جو وہ اونچے محل بنوائے تھے

آیت 1387:138
پارہ 9•صفحہ 151

وَجَاوَزۡنَا بِبَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَ تَوۡا عَلٰى قَوۡمٍ يَّعۡكُفُوۡنَ عَلٰٓى اَصۡنَامٍ لَّهُمۡ​ ۚ قَالُوۡا يٰمُوۡسَى اجۡعَلْ لَّـنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمۡ اٰلِهَةٌ​  ؕ قَالَ اِنَّكُمۡ قَوۡمٌ تَجۡهَلُوۡنَ‏

اور ہم نے پار کرایا بنی اسرائیل کو دریا، تو وہ آئے (یعنی گزرے) ایک قوم پر سے جن کے لوگ جھکے بیٹھے تھے اپنے بتوں پر، کہنے لگے اے موسیٰ! بنا دیجیئے ہمارے لیے بھی ایک معبود! جیسے ان کے معبود ہیں آپ نے فرمایا بیشک تم لوگ جاہل ہو

آیت 1397:139
پارہ 9•صفحہ 151

اِنَّ هٰٓؤُلَۤاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمۡ فِيۡهِ وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

بے شک یہ تباہ ہوں گے اور جس کام میں یہ ہیں وہ بھی، اور باطل ہے یہ کام جو یہ کر رہے ہیں

آیت 1407:140
پارہ 9•صفحہ 151

قَالَ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡغِيۡكُمۡ اِلٰهًا وَّهُوَ فَضَّلَـكُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

فرمایا کیا اللہ کے سوا اور کسی کو تمہارا معبود تلاشوں اور اس نے فضیلت دی ہے تم کو تمام جہان والوں پر

آیت 1417:141
پارہ 9•صفحہ 151

وَاِذۡ اَنۡجَيۡنٰكُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَسُوۡمُوۡنَـكُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ​ ۚ يُقَتِّلُوۡنَ اَبۡنَآءَكُمۡ وَ يَسۡتَحۡيُوۡنَ نِسَآءَكُمۡ​ ؕ وَفِىۡ ذٰ لِكُمۡ بَلَاۤ ءٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَظِيۡمٌ‏

اور جب ہم نے نجات دی تم کو فرعون والوں سے جو تم کو بری تکلیفیں دیتے تھے قتل کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو، اور زندہ چھوڑ دیتے تھے تمہاری عورتوں کو، اور اس میں بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے

آیت 1427:142
پارہ 9•صفحہ 152

وَوٰعَدۡنَا مُوۡسٰى ثَلٰثِيۡنَ لَيۡلَةً وَّاَتۡمَمۡنٰهَا بِعَشۡرٍ فَتَمَّ مِيۡقَاتُ رَبِّهٖۤ اَرۡبَعِيۡنَ لَيۡلَةً ​ ۚ وَقَالَ مُوۡسٰى لِاَخِيۡهِ هٰرُوۡنَ اخۡلُفۡنِىۡ فِىۡ قَوۡمِىۡ وَاَصۡلِحۡ وَلَا تَتَّبِعۡ سَبِيۡلَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

اور ہم نے وعدہ کیا موسیٰ سے تیس راتوں کا، اور تمام کیا اسے دس (رات مزید) سے تو تمام ہوئی اس کے رب کی ملاقات چالیس راتوں میں، اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میری خلافت کرنا میری قوم میں، اور اصلاح کرتے رہنا، اور اتباع مت کرنا مفسدین کے راستے کی

آیت 1437:143
پارہ 9•صفحہ 152

وَلَمَّا جَآءَ مُوۡسٰى لِمِيۡقَاتِنَا وَكَلَّمَهٗ رَبُّهٗ ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِىۡۤ اَنۡظُرۡ اِلَيۡكَ​ ؕ قَالَ لَنۡ تَرٰٮنِىۡ وَلٰـكِنِ انْظُرۡ اِلَى الۡجَـبَلِ فَاِنِ اسۡتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوۡفَ تَرٰٮنِىۡ​ ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهٗ لِلۡجَبَلِ جَعَلَهٗ دَكًّا وَّخَرَّ مُوۡسٰى صَعِقًا​ ۚ فَلَمَّاۤ اَفَاقَ قَالَ سُبۡحٰنَكَ تُبۡتُ اِلَيۡكَ وَاَنَا اَوَّلُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور جب آئے موسیٰ ہمارے مقررہ وقت پر، اور ان کے رب نے ان سے کلام کیا کہا اے میرے رب! دکھا مجھے میں دیکھنا چاہتا ہوں تجھ کو، کہا تم مجھ کو ہرگز نہیں دیکھ سکتے، اور لیکن تم دیکھو اس پہاڑ کی طرف، اگر وہ برقرار رہا اپنی جگہ پر تو تم مجھے دیکھ لو گے، تو جب ان کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، اور موسیٰ بے ہوش ہو کر گر پڑے، پھر جب افاقہ ہوا (ہوش میں آئے تو) کہا تیری ذات پاک ہے میں توبہ کرتا ہوں اور میں اول مؤمن ہوں

آیت 1447:144
پارہ 9•صفحہ 152

قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اِنِّى اصۡطَفَيۡتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِىۡ وَ بِكَلَامِىۡ ​ۖ فَخُذۡ مَاۤ اٰتَيۡتُكَ وَكُنۡ مِّنَ الشّٰكِرِيۡنَ‏

کہا اے موسیٰ! میں نے چن لیا ہے تم کو لوگوں پر اپنی رسالت اور اپنے کلام کے لئے، تو لے لو جو کچھ میں عطا کروں تم کو اور ہو جاؤ شاکرین میں سے

آیت 1457:145
پارہ 9•صفحہ 152

وَكَتَبۡنَا لَهٗ فِى الۡاَلۡوَاحِ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ مَّوۡعِظَةً وَّتَفۡصِيۡلًا لِّـكُلِّ شَىۡءٍ​ ۚ فَخُذۡهَا بِقُوَّةٍ وَّاۡمُرۡ قَوۡمَكَ يَاۡخُذُوۡا بِاَحۡسَنِهَا​ ؕ سَاُورِيۡكُمۡ دَارَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

اور ہم نے لکھ کر دی انہیں (تورات کی) تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل، تو تم پکڑ لو ان کو پوری قوت سے (یعنی عمل کرو) اور تم حکم کرو اپنی قوم کو کہ وہ بھی پکڑیں اسے اچھی طرح، جلد تم کو دکھاؤں گا فاسقوں کا گھر (ملک شام میں عمالقہ قوم کا)

آیت 1467:146
پارہ 9•صفحہ 152

سَاَصۡرِفُ عَنۡ اٰيٰتِىَ الَّذِيۡنَ يَتَكَبَّرُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ ؕ وَاِنۡ يَّرَوۡا كُلَّ اٰيَةٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡا بِهَا​ ۚ وَاِنۡ يَّرَوۡا سَبِيۡلَ الرُّشۡدِ لَا يَتَّخِذُوۡهُ سَبِيۡلًا​ ۚ وَّاِنۡ يَّرَوۡا سَبِيۡلَ الۡغَىِّ يَتَّخِذُوۡهُ سَبِيۡلًا​ ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوۡا عَنۡهَا غٰفِلِيۡنَ‏

پھر میں انہیں پھیر دوں گا اپنی آیتوں سے جو تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق، اور اگر یہ (بنی اسرائیل) دیکھ لیں ساری نشانیاں بھی تو بھی ایمان نہیں لائیں گے ان پر، اور اگر وہ دیکھیں ہدایت کا راستہ تو اسے وہ نہیں بنائیں گے راستہ، اور وہ دیکھیں گمراہی کا راستہ تو اسے وہ بنالیں گے اپنا راستہ، یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور وہ ان سے غافل ہیں

آیت 1477:147
پارہ 9•صفحہ 152

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَآءِ الۡاٰخِرَةِ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ​ؕ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو ان کے اعمال ضائع ہو گئے، انہیں وہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کیا کرتے تھے

آیت 1487:148
پارہ 9•صفحہ 153

وَاتَّخَذَ قَوۡمُ مُوۡسٰى مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ حُلِيِّهِمۡ عِجۡلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ​ ؕ اَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّهٗ لَا يُكَلِّمُهُمۡ وَلَا يَهۡدِيۡهِمۡ سَبِيۡلًا ۘ اِتَّخَذُوۡهُ وَكَانُوۡا ظٰلِمِيۡنَ‏

اور بنا لیا موسیٰ کی قوم نے اس کے (طور پہاڑ پر جانے کے) بعد اپنے زیوروں سے بچھڑا، جس کا ایک جسم تھا اور وہ ڈکارتا تھا (بیل کی آواز کی طرح) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ وہ ان سے بات بھی نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں ہدایت دیتا ہے کسی راستے کی، اسے معبود بنا لیا (ان بنی اسرائیلیوں نے) اور وہ ہو گئے ظالم

آیت 1497:149
پارہ 9•صفحہ 153

وَلَـمَّا سُقِطَ فِىۡۤ اَيۡدِيۡهِمۡ وَرَاَوۡا اَنَّهُمۡ قَدۡ ضَلُّوۡا ۙ قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَرۡحَمۡنَا رَبُّنَا وَيَغۡفِرۡ لَـنَا لَنَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

اور جب نادم ہوئے اور سمجھ لیا کہ بے شک وہ گمراہ ہو گئے ہیں، تو کہنے لگے اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہماری مغفرت نہ کی، تو بے شک ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے

آیت 1507:150
پارہ 9•صفحہ 153

وَلَمَّا رَجَعَ مُوۡسٰٓى اِلٰى قَوۡمِهٖ غَضۡبَانَ اَسِفًا ۙ قَالَ بِئۡسَمَا خَلَفۡتُمُوۡنِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِىۡ ۚ اَعَجِلۡتُمۡ اَمۡرَ رَبِّكُمۡ​ ۚ وَاَلۡقَى الۡاَلۡوَاحَ وَاَخَذَ بِرَاۡسِ اَخِيۡهِ يَجُرُّهٗۤ اِلَيۡهِ​ؕ قَالَ ابۡنَ اُمَّ اِنَّ الۡـقَوۡمَ اسۡتَضۡعَفُوۡنِىۡ وَكَادُوۡا يَقۡتُلُوۡنَنِىۡ ​ۖ فَلَا تُشۡمِتۡ بِىَ الۡاَعۡدَآءَ وَ لَا تَجۡعَلۡنِىۡ مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور جب لوٹے موسیٰ اپنی قوم کی طرف غصہ اور افسوس (کی حالت) میں، تو کہا کیا ہی بری خلافت کی تو نے میری میرے بعد (اے ہارون!) کیا تم نے جلدی کی اپنے رب کے حکم میں، اور ڈال دیں (موسیٰ نے ایک طرف) تختیاں، اور اپنے بھائی کا سر پکڑا اسے اپنی طرف کھینچنے لگا، اس نے کہا اے میری ماں کے بیٹے (اے میرے بھائی) یقیناً قوم نے مجھے کمزور سمجھا اور قریب تھا کہ وہ لوگ مجھے قتل کر دیتے، تو مت برا کہو مجھ کو دشمنوں کے سامنے، اور مجھے نہ بناؤ (یعنی میرا شمار نہ کرو) ظالموں کے ساتھ

آیت 1517:151
پارہ 9•صفحہ 153

قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِىۡ وَلِاَخِىۡ وَ اَدۡخِلۡنَا فِىۡ رَحۡمَتِكَ ​ۖ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‏

کہا اے میرے رب! مغفرت فرما میری اور میرے بھائی کی، اور داخل فرما ہمیں اپنی رحمت میں، اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والوں میں ہے

آیت 1527:152
پارہ 9•صفحہ 153

اِنَّ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ سَيَنَالُهُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَذِلَّـةٌ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِىۡ الۡمُفۡتَرِيۡنَ‏

بے شک جنہوں نے بچھڑے کو معبود بنایا، عنقریب وہ پائیں گے غضب اپنے رب کی طرف سے اور ذلت دنیا کی زندگی میں، اور اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں افتراء کرنے والوں کو

آیت 1537:153
پارہ 9•صفحہ 153

وَالَّذِيۡنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِهَا وَاٰمَنُوۡۤا اِنَّ رَبَّكَ مِنۡۢ بَعۡدِهَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور جنہوں نے برے کام کیے پھر توبہ کی اس کے بعد اور ایمان لے آئے، تو بے شک تیرا رب اس (توبہ) کے بعد بخشنے والا مہربان ہے

آیت 1547:154
پارہ 9•صفحہ 153

وَلَـمَّا سَكَتَ عَنۡ مُّوۡسَى الۡغَضَبُ اَخَذَ الۡاَلۡوَاحَ ​ۖ وَفِىۡ نُسۡخَتِهَا هُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّـلَّذِيۡنَ هُمۡ لِرَبِّهِمۡ يَرۡهَبُوۡنَ‏

اور جب ٹھنڈا ہوا موسیٰ کا غصہ تو اٹھا لیا تختیوں کو، اور ان تختیوں میں ہدایت اور رحمت تھیں ان لوگوں کیلئے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں

آیت 1557:155
پارہ 9•صفحہ 154

وَاخۡتَارَ مُوۡسٰى قَوۡمَهٗ سَبۡعِيۡنَ رَجُلًا لِّمِيۡقَاتِنَا​ ۚ فَلَمَّاۤ اَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ قَالَ رَبِّ لَوۡ شِئۡتَ اَهۡلَـكۡتَهُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ وَاِيَّاىَ​ ؕ اَ تُهۡلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَآءُ مِنَّا ۚ اِنۡ هِىَ اِلَّا فِتۡنَـتُكَ ؕ تُضِلُّ بِهَا مَنۡ تَشَآءُ وَتَهۡدِىۡ مَنۡ تَشَآءُ ​ؕ اَنۡتَ وَلِيُّنَا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا​ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الۡغَافِرِيۡنَ‏

اور چن لیا موسیٰ نے اپنی قوم میں سے ستر مردوں کو ہمارے وعدے (پر لانے) کے لیے پھر جب پکڑا انہیں زلزلے نے، تو کہا اے میرے رب! اگر تو چاہتا تو ہلاک کر دیتا انہیں اس سے پہلے اور مجھے بھی، کیا تو ہمیں اس کام پر ہلاک کرتا ہے جو ہم میں سے بے وقوفوں نے کیا ہے؟ یہ تیری آزمائش ہے تو گمراہ کرتا ہے اسکے ذریعے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، تو ہی ہمارا مولیٰ ہے تو مغفرت فرما ہماری اور رحم فرما ہم پر، اور تو بہتر مغفرت فرمانیوالا ہے

آیت 1567:156
پارہ 9•صفحہ 154

وَاكۡتُبۡ لَـنَا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةً وَّفِى الۡاٰخِرَةِ اِنَّا هُدۡنَاۤ اِلَيۡكَ ​ؕ قَالَ عَذَابِىۡۤ اُصِيۡبُ بِهٖ مَنۡ اَشَآءُ​ ۚ وَرَحۡمَتِىۡ وَسِعَتۡ كُلَّ شَىۡءٍ​ ؕ فَسَاَكۡتُبُهَا لِلَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِنَا يُؤۡمِنُوۡنَ ​ۚ‏

اور لکھ دے ہمارے لیے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بھلائی، بیشک ہم رجوع کرتے ہیں تیری طرف فرمایا میں اپنا عذاب پہونچاتا ہوں جسے چاہتا ہوں، اور میری رحمت سب چیزوں سے وسیع ہے، تو جلد ہی میں لکھوں گا ان کے لیے (رحمت) جو ڈرتے ہیں (اپنے رب سے) اور جو زکوٰۃ دیتے ہیں، اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں

آیت 1577:157
پارہ 9•صفحہ 154

اَ لَّذِيۡنَ يَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِىَّ الۡاُمِّىَّ الَّذِىۡ يَجِدُوۡنَهٗ مَكۡتُوۡبًا عِنۡدَهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ وَالۡاِنۡجِيۡلِ يَاۡمُرُهُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهٰٮهُمۡ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبٰتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيۡهِمُ الۡخَبٰۤٮِٕثَ وَيَضَعُ عَنۡهُمۡ اِصۡرَهُمۡ وَالۡاَغۡلٰلَ الَّتِىۡ كَانَتۡ عَلَيۡهِمۡ​ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِهٖ وَعَزَّرُوۡهُ وَنَصَرُوۡهُ وَ اتَّبَـعُوا النُّوۡرَ الَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ مَعَهٗ ۤ​ ۙ اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

وہ لوگ جو اتباع کرتے ہیں اس رسول نبی اُمّی کی (صلی اللہ علیہ وسلم) جسے وہ پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں وہ ان کو حکم کرتا ہے نیکی کا اور روکتا ہے برے کام سے، اور حلال کرتا ہے ان کے لیے پاک چیزیں، اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں، اور اتارتا ہے ان پر سے ان کا بوجھ (شرک وبدعات کا) اور وہ قید وبند جو ان پر تھے، تو جو لوگ اس پر ایمان لائے اور اس کی حمایت کی اور اس کی مدد کی اور اتباع کی اس نور (یعنی قرآن) کی جو نازل کیا گیا ان کے ساتھ، یہی لوگ نجات پانے والے ہیں

آیت 1587:158
پارہ 9•صفحہ 154

قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ جَمِيۡعَاْ ۨالَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ​ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهِ النَّبِىِّ الۡاُمِّىِّ الَّذِىۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَكَلِمٰتِهٖ وَاتَّبِعُوۡهُ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ‏

کہہ دو اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں، جس کی حکومت آسمانوں اور زمین میں ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور وہی موت دیتا ہے، تو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی اُمّی پر، جو (خود) ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور اس کے کلمات پر، اور تم اتباع کرو اس کی تاکہ تم ہدایت پاسکو

آیت 1597:159
پارہ 9•صفحہ 155

وَ مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰٓى اُمَّةٌ يَّهۡدُوۡنَ بِالۡحَـقِّ وَبِهٖ يَعۡدِلُوۡنَ‏

اور موسیٰ کی قوم میں سے بعض گروہ ہیں جو حق کی راہ بتاتے ہیں اور اسی کے مطابق انصاف کرتے ہیں

آیت 1607:160
پارہ 9•صفحہ 155

وَقَطَّعۡنٰهُمُ اثۡنَتَىۡ عَشۡرَةَ اَسۡبَاطًا اُمَمًا​ ؕ وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اِذِ اسۡتَسۡقٰٮهُ قَوۡمُهٗۤ اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡحَجَرَ​ ۚ فَاْنۢبَجَسَتۡ مِنۡهُ اثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنًا​ ؕ قَدۡ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَهُمۡ​ؕ وَظَلَّلۡنَا عَلَيۡهِمُ الۡغَمَامَ وَاَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الۡمَنَّ وَالسَّلۡوٰىؕ كُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ​ؕ وَ مَا ظَلَمُوۡنَا وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏

اور ہم نے کاٹ (یعنی بانٹ) دئے انہیں بارہ جماعتوں میں، اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کی طرف جب اس کی قوم نے اس سے پانی مانگا، کہ مارو اپنی لاٹھی پتھر پر، تو پھوٹ نکلے اس سے بارہ چشمے یقیناً جان لیا تمام لوگوں نے اپنے پینے کی جگہ کو، اور ہم نے سایہ کیا ان پر بادلوں کا، اور ہم نے نازل کیا ان پر من اور سلویٰ کھاؤ پاک چیزیں جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے، اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا، بلکہ وہ اپنے اوپر ہی ظلم کرتے تھے

آیت 1617:161
پارہ 9•صفحہ 155

وَاِذۡ قِيۡلَ لَهُمُ اسۡكُنُوۡا هٰذِهِ الۡقَرۡيَةَ وَكُلُوۡا مِنۡهَا حَيۡثُ شِئۡتُمۡ وَقُوۡلُوۡا حِطَّةٌ وَّادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا نَّـغۡفِرۡ لَـكُمۡ خَطِيْٓــٰٔــتِكُمۡ​ ؕ سَنَزِيۡدُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور جب کہا گیا انہیں کہ تم ٹھہرو اس بستی (بیت المقدس) میں، اور کھاؤ جہاں سے تم چاہو اور کہو توبہ توبہ، اور داخل ہو دروازہ میں جھک کر، تو ہم مغفرت کر دیں گے تمہاری خطائیں، اور عنقریب ہم زیادہ اجر دیں گے محسنین کو

آیت 1627:162
پارہ 9•صفحہ 155

فَبَدَّلَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡهُمۡ قَوۡلًا غَيۡرَ الَّذِىۡ قِيۡلَ لَهُمۡ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَظۡلِمُوۡنَ‏

تو بدل دی ان ظالموں نے بات کو دوسری بات سے، جو ان سے کہی گئی تھی، پھر ہم نے نازل کیا ان پر آسمان سے عذاب اس لیے کہ وہ ظلم کیا کرتے تھے

آیت 1637:163
پارہ 9•صفحہ 155

وَسۡـــَٔلۡهُمۡ عَنِ الۡـقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ حَاضِرَةَ الۡبَحۡرِ​ۘ اِذۡ يَعۡدُوۡنَ فِى السَّبۡتِ اِذۡ تَاۡتِيۡهِمۡ حِيۡتَانُهُمۡ يَوۡمَ سَبۡتِهِمۡ شُرَّعًا وَّيَوۡمَ لَا يَسۡبِتُوۡنَ​ ۙ لَا تَاۡتِيۡهِمۡ​​ ۛۚ كَذٰلِكَ ​ۛۚ نَبۡلُوۡهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

اور پوچھو ان سے اس بستی (مدین، یا ایلہ) کا حال جو دریا کے کنارے تھی، جب وہ حد سے بڑھ جاتے تھے سنیچر (یعنی ہفتے) کے دن، جب آتیں ان کے پاس مچھلیاں سنیچر کے دن پانی کے اوپری حصے پر، اور جس دن سنیچر نہ ہوتا تو نہ آتیں ان کے پاس اسی طرح ہم نے انہیں آزمایا، اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے

آیت 1647:164
پارہ 9•صفحہ 155

وَاِذۡ قَالَتۡ اُمَّةٌ مِّنۡهُمۡ لِمَ تَعِظُوۡنَ قَوۡمَاْ ​ ۙ اۨللّٰهُ مُهۡلِكُهُمۡ اَوۡ مُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا​ ؕ قَالُوۡا مَعۡذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ ان (یہودیوں) کو کیوں نصیحت کرتے ہو (اس یہودی) قوم کو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے، یا انہیں سخت عذاب دینے والا ہے، انہوں نے کہا تمہارے رب کے سامنے عذر پیش کرنے کے لیے اور شاید کہ یہ ڈرجائیں

آیت 1657:165
پارہ 9•صفحہ 156

فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُكِّرُوۡا بِهٖۤ اَنۡجَيۡنَا الَّذِيۡنَ يَنۡهَوۡنَ عَنِ السُّوۡۤءِ وَاَخَذۡنَا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا بِعَذَابٍۭ بَـِٕيۡسٍۢ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

پھر جب وہ بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی تھی، تو ہم نے نجات دی (انہیں) جو منع کرتے تھے برے کام سے اور ہم نے پکڑا ظالموں کو مایوس کن عذاب میں ان کی نافرمانی کیوجہ سے

آیت 1667:166
پارہ 9•صفحہ 156

فَلَمَّا عَتَوۡا عَنۡ مَّا نُهُوۡا عَنۡهُ قُلۡنَا لَهُمۡ كُوۡنُوۡا قِرَدَةً خٰسِـٮِٕیْنَ‏

پھر جب وہ (اس کام میں) حد سے آگے بڑھ گئے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا، تو ہم نے کہا ان سے ہو جاؤ ذلیل بندر

آیت 1677:167
پارہ 9•صفحہ 156

وَاِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبۡعَثَنَّ عَلَيۡهِمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ يَّسُوۡمُهُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ​ ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيۡعُ الۡعِقَابِ ​ ​ۖۚ وَاِنَّهٗ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور جب تیرے رب نے حکم دیا کہ ضرور اللہ بھیجتا رہے گا ان (یہودیوں) پر قیامت کے دن تک ایسے شخص کو جو انہیں برا عذاب دیتا رہے، بے شک تیرا رب جلدی عذاب دینے والا ہے، اور بے شک وہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے

آیت 1687:168
پارہ 9•صفحہ 156

وَقَطَّعۡنٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ اُمَمًا​ ۚ مِنۡهُمُ الصّٰلِحُوۡنَ وَمِنۡهُمۡ دُوۡنَ ذٰ لِكَ​ وَبَلَوۡنٰهُمۡ بِالۡحَسَنٰتِ وَالسَّيِّاٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور ہم نے بانٹ دیا ان (یہودیوں) کو زمین میں، بعض ان میں نیک ہیں اور بعض اس کے علاوہ ہیں (برے) اور ہم نے انہیں آزمایا بھلائیوں اور برائیوں سے تاکہ وہ رجوع کریں (اللہ سے)

آیت 1697:169
پارہ 9•صفحہ 156

فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ وَّرِثُوا الۡكِتٰبَ يَاۡخُذُوۡنَ عَرَضَ هٰذَا الۡاَدۡنٰى وَيَقُوۡلُوۡنَ سَيُغۡفَرُ لَـنَا​ ۚ وَاِنۡ يَّاۡتِهِمۡ عَرَضٌ مِّثۡلُهٗ يَاۡخُذُوۡهُ​ ؕ اَلَمۡ يُؤۡخَذۡ عَلَيۡهِمۡ مِّيۡثَاقُ الۡـكِتٰبِ اَنۡ لَّا يَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الۡحَـقَّ وَدَرَسُوۡا مَا فِيۡهِ​ ؕ وَالدَّارُ الۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لِّـلَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ​ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

پھر خلیفہ بنے ان کے بعد ناخلف (یعنی نالائق) لوگ وارث بن گئے کتاب (تورات اور انجیل) کے، لینے لگے اس ادنیٰ زندگی کا مال ومتاع اور وہ کہتے ہماری مغفرت کر دی جائے گی اور اگر ان کے سامنے اب بھی آئے ایسا ہی (مال تو) وہ اسے لے لیں گے، کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لیا گیا تھا کہ (کچھ) نہ کہیں اللہ پر سچ کے سوا اور انہوں نے پڑھا ہے جو اس (تورات اور انجیل) میں ہے، اور آخرت کا گھر بہتر ہے متقیوں کے لیے تو کیا تم سمجھتے نہیں

آیت 1707:170
پارہ 9•صفحہ 156

وَالَّذِيۡنَ يُمَسِّكُوۡنَ بِالۡـكِتٰبِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ ؕ اِنَّا لَا نُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُصۡلِحِيۡنَ‏

اور جن لوگوں نے مضبوطی سے پکڑا کتاب کو، اور قائم کرتے رہے نماز، بے شک ہم ضائع نہیں کریں گے مصلحین (یعنی اپنے کو سدھار نیوالوں) کے اجر کو

آیت 1717:171
پارہ 9•صفحہ 156

وَاِذۡ نَـتَقۡنَا الۡجَـبَلَ فَوۡقَهُمۡ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ وَّظَنُّوۡۤا اَنَّهٗ وَاقِعٌ ۢ بِهِمۡ​ ۚ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَيۡنٰكُمۡ بِقُوَّةٍ وَّاذۡكُرُوۡا مَا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

اور جب ہم نے لٹکایا ان پر پہاڑ کو گویا کہ وہ سائبان (یعنی چھت) ہو، اور انہیں گمان ہوا کہ وہ ان پہ واقع ہونے والا ہے (ہم نے کہا) لے لو جو ہم نے عطا کیا ہے تمہیں قوت کے ساتھ اور یاد کرو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 1727:172
پارہ 9•صفحہ 157

وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّكَ مِنۡۢ بَنِىۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَ اَشۡهَدَهُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ​ ۚ اَلَسۡتُ بِرَبِّكُمۡ​ ؕ قَالُوۡا بَلٰى​ ۛۚ شَهِدۡنَا ​ۛۚ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنۡ هٰذَا غٰفِلِيۡنَ ۙ‏

اور جب نکالا تیرے رب نے آدم کی اولاد کی پیٹھوں سے ان کی نسل کو اور گواہی لی ان سے خود ان پر، کیا میں تمہارا رب نہیں؟ انہوں نے کہا ہاں، ہم گواہی دیتے ہیں (کہ آپ ہمارے رب ہیں) کہیں تم کہنے لگو قیامت کے دن کہ ہم تو اس سے غافل تھے

آیت 1737:173
پارہ 9•صفحہ 157

اَوۡ تَقُوۡلُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَشۡرَكَ اٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّنۡۢ بَعۡدِهِمۡ​ۚ اَفَتُهۡلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ‏

یا کہنے لگو کہ شرک کیا تھا ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے، اور ہم ان کی اولاد ہیں ان کے بعد، تو کیا تو ہمیں اس لیے ہلاک کرتا ہے جو کیا باطل لوگوں نے

آیت 1747:174
پارہ 9•صفحہ 157

وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ وَلَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم تفصیل سے بیان کرتے ہیں آیتیں تاکہ وہ رجوع کریں

آیت 1757:175
پارہ 9•صفحہ 157

وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ الَّذِىۡۤ اٰتَيۡنٰهُ اٰيٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنۡهَا فَاَتۡبَعَهُ الشَّيۡطٰنُ فَكَانَ مِنَ الۡغٰوِيۡنَ‏

اور انہیں پڑھ کے سناؤ اس (بلعم باعوراء) کا حال جسے ہم نے اپنی آیتیں دی تھیں، پھر وہ نکل گیا اس سے پھر پیچھے لگا اس کے شیطان، تو وہ گمراہوں میں سے ہو گیا

آیت 1767:176
پارہ 9•صفحہ 157

وَلَوۡ شِئۡنَا لَرَفَعۡنٰهُ بِهَا وَلٰـكِنَّهٗۤ اَخۡلَدَ اِلَى الۡاَرۡضِ وَاتَّبَعَ هَوٰٮهُ​ ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الۡـكَلۡبِ​ ۚ اِنۡ تَحۡمِلۡ عَلَيۡهِ يَلۡهَثۡ اَوۡ تَتۡرُكۡهُ يَلۡهَث ​ؕ ذٰ لِكَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا​ ۚ فَاقۡصُصِ الۡقَصَصَ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ‏

اور اگر ہم چاہتے تو بلند کرتے اسے ان (آیتوں کی برکت) سے لیکن اس نے سمجھا کہ ہمیشہ رہنا ہے دنیا میں، اور اس نے اتباع کی اپنی خواہش کی، اس (بلعم باعوراء) کی مثال کتے کی طرح ہے، اگر تم بوجھ لادو اس پر تو بھی ہانپے اور اگر چھوڑ دوا سے تو بھی ہانپے یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، تو بیان کر دو (اے نبی کافروں کے سامنے یہ) قصے شاید کہ یہ غور وفکر کریں

آیت 1777:177
پارہ 9•صفحہ 157

سَآءَ مَثَلَاْ ۨالۡقَوۡمُ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَاَنۡفُسَهُمۡ كَانُوۡا يَظۡلِمُوۡنَ‏

بری مثال ہے ان (کافروں) کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو، اور وہ اپنے اوپر ہی ظلم کر رہے ہیں

آیت 1787:178
پارہ 9•صفحہ 157

مَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَهُوَ الۡمُهۡتَدِىۡ​ۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پر ہے، اور جسے گمراہ کر دے تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 1797:179
پارہ 9•صفحہ 157

وَلَـقَدۡ ذَرَاۡنَا لِجَـهَنَّمَ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ​ ​ۖ لَهُمۡ قُلُوۡبٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ بِهَا وَلَهُمۡ اَعۡيُنٌ لَّا يُبۡصِرُوۡنَ بِهَا وَلَهُمۡ اٰذَانٌ لَّا يَسۡمَعُوۡنَ بِهَا ؕ اُولٰۤٮِٕكَ كَالۡاَنۡعَامِ بَلۡ هُمۡ اَضَلُّ​ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡغٰفِلُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے پیدا کیے ہیں جہنم کے لیے بہت سے جن اور انسان کو، ان کے دل ہیں پر ان سے سمجھتے نہیں، اور آنکھیں ہیں پر ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں پر ان سے سنتے نہیں، وہ ایسے ہیں جیسے جانور بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں، یہی لوگ غافل ہیں

آیت 1807:180
پارہ 9•صفحہ 157

وَلِلّٰهِ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى فَادۡعُوۡهُ بِهَا​ وَذَرُوا الَّذِيۡنَ يُلۡحِدُوۡنَ فِىۡۤ اَسۡمَآٮِٕهٖ​ ؕ سَيُجۡزَوۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور اللہ ہی کے لیے ہیں سب اچھے نام، تو پکارو اسے ان ناموں سے، اور چھوڑ دو ان کو جو کجی (اور کمی) نکالتے ہیں اس کے ناموں میں عنقریب انہیں بدلہ دیا جائے گا اس عمل کا جو وہ کیا کرتے ہیں

آیت 1817:181
پارہ 9•صفحہ 158

وَمِمَّنۡ خَلَقۡنَاۤ اُمَّةٌ يَّهۡدُوۡنَ بِالۡحَـقِّ وَبِهٖ يَعۡدِلُوۡنَ‏

اور جو مخلوق ہم نے پیدا کیں ان میں سے (امت محمدیہ) ایک ایسی جماعت ہے جو سچی راہ بتاتی ہے اور اسی کے (مطابق) وہ لوگ انصاف کرتے ہیں

آیت 1827:182
پارہ 9•صفحہ 158

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ​ۖ ​ ۚ‏

اور (یہ کفار) جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ہم انہیں آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سے جہاں سے وہ جان بھی نہ پائیں گے

آیت 1837:183
پارہ 9•صفحہ 158

وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ ​ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏

اور میں انہیں مہلت دے رہا ہوں، بیشک میری تدبیر بہت مضبوط ہے

آیت 1847:184
پارہ 9•صفحہ 158

اَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُوۡا​ مَا بِصَاحِبِهِمۡ مِّنۡ جِنَّةٍ​ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

کیا انہوں نے غور نہیں کیا ہے کہ نہیں ہیں ان کے ساتھی (نبی) مجنوں وہ تو صرف کھلا ڈرانے والا ہے

آیت 1857:185
پارہ 9•صفحہ 158

اَوَلَمۡ يَنۡظُرُوۡا فِىۡ مَلَـكُوۡتِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۙ وَّاَنۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ قَدِ اقۡتَرَبَ اَجَلُهُمۡ​ ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور کیا (ان کفار نے) نہیں دیکھا آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کو اور (دوسری چیزوں کو) جو اللہ نے پیدا کی ہیں، اور ممکن ہے ان کا وقت (یعنی موت) قریب ہو، پھر (یہ کفار، اس قرآن کے بعد) کس بات پر اس کے بعد ایمان لائیں گے

آیت 1867:186
پارہ 9•صفحہ 158

مَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِىَ لَهٗ ​ؕ وَ يَذَرُهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏

جسے اللہ گمراہ کر دے اس کے لئے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، اور انہیں (اللہ) چھوڑ دیتا ہے ان کی شرارت میں بھٹکنے کے لئے

آیت 1877:187
پارہ 9•صفحہ 158

يَسۡـَٔـــلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ​ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ رَبِّىۡ​ ۚ لَا يُجَلِّيۡهَا لِوَقۡتِهَاۤ اِلَّا هُوَۘ ​ؕ ثَقُلَتۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ لَا تَاۡتِيۡكُمۡ اِلَّا بَغۡتَةً ​ ؕ يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ كَاَنَّكَ حَفِىٌّ عَنۡهَا ؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ اللّٰهِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

(کفار) پوچھتے ہیں تجھ سے قیامت کے بارے میں کہ کب وہ واقع ہوگی؟ کہہ دو اس کا علم میرے رب کے پاس ہے وہی ظاہر کرے گا اسے اس کے وقت پر، بھاری بات ہوگی آسمانوں اور زمین میں (جب قیامت واقع ہوگی) وہ تم پر اچانک آجائے گی وہ تم سے ایسا پوچھتے ہیں گویا کہ تمہیں تحقیق ہو اس کی، کہہ دو اس کا علم اللہ کے پاس ہے، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 1887:188
پارہ 9•صفحہ 158

قُلْ لَّاۤ اَمۡلِكُ لِنَفۡسِىۡ نَـفۡعًا وَّلَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ​ ؕ وَلَوۡ كُنۡتُ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ لَاسۡتَكۡثَرۡتُ مِنَ الۡخَيۡرِ ۖ ​ۛۚ وَمَا مَسَّنِىَ السُّۤوۡءُ​ ​ۛۚ اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ وَّبَشِيۡرٌ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

(اے نبی صلی) کہہ دو میں مالک نہیں خود اپنے لئے کسی نفع کا اور نہ ہی نقصان کا، مگر جو اللہ چاہے، اور اگر میں جانتا غیب کی بات کو تو حاصل کر لیتا اپنے لئے بہت سی خیر، اور مجھے نہیں پہونچتی کوئی تکلیف، میں تو صرف ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں

آیت 1897:189
پارہ 9•صفحہ 159

هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّـفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّجَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا لِيَسۡكُنَ اِلَيۡهَا​ ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰٮهَا حَمَلَتۡ حَمۡلًا خَفِيۡفًا فَمَرَّتۡ بِهٖ​ ۚ فَلَمَّاۤ اَثۡقَلَتۡ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا لَٮِٕنۡ اٰتَيۡتَـنَا صَالِحًا لَّـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ‏

وہ وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہیں ایک جان سے اور اسی سے اس کا جوڑ بنایا، تاکہ وہ سکون حاصل کرے اس سے پھر جب ڈھانک لیا (میاں بیوی سے ملے) تو اس کو ہلکا سا حمل رہ گیا، پھر اسے لیے پھرتی رہی، پھر جب وہ بھاری ہوگئی (میاں بیوی نے) دعاء کی اللہ سے جو ان دونوں کا رب ہے کہ اگر تو نے عطا کی ہمیں صالح اولاد تو ہم ضرور ہو جائیں گے شکر گزاروں میں سے

آیت 1907:190
پارہ 9•صفحہ 159

فَلَمَّاۤ اٰتٰٮهُمَا صَالِحًـا جَعَلَا لَهٗ شُرَكَآءَ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮهُمَا​ ۚ فَتَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

پھر جب اللہ نے عطا کی ان دونوں کو صالح اولاد تو دونوں نے بنا لیا اس کیلئے شریک اس میں جو (اولاد اللہ نے) ان دونوں کو عطا کی تو اعلیٰ ہے اللہ (یعنی اللہ پاک ہے) اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 1917:191
پارہ 9•صفحہ 159

اَيُشۡرِكُوۡنَ مَا لَا يَخۡلُقُ شَيۡـًٔـــا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَ​ ​ۖ ‏

کیا شریک بناتے ہیں (ایسوں کو) جو کچھ بھی نہیں پیدا کر سکتے اور وہ خود پیدا کئے گئے ہیں

آیت 1927:192
پارہ 9•صفحہ 159

وَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ لَهُمۡ نَـصۡرًا وَّلَاۤ اَنۡفُسَهُمۡ يَنۡصُرُوۡنَ‏

اور وہ نہیں طاقت رکھتے ان کی مدد کی، اور نہ اپنی ہی مدد کر سکتے ہیں

آیت 1937:193
پارہ 9•صفحہ 159

وَاِنۡ تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَى الۡهُدٰى لَا يَتَّبِعُوۡكُمۡ​ ؕ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ اَدَعَوۡتُمُوۡهُمۡ اَمۡ اَنۡـتُمۡ صٰمِتُوۡنَ‏

اور (اے نبی صلی) اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہاری اتباع نہیں کریں گے، برابر ہے ان کے لئے کہ تم انہیں پکارو یا خاموش رہو

آیت 1947:194
پارہ 9•صفحہ 159

اِنَّ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمۡثَالُـكُمۡ​ فَادۡعُوۡهُمۡ فَلۡيَسۡتَجِيۡبُوۡا لَـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

بے شک جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا (اے کفار اور مشرکین) وہ تمہاری طرح بندے ہیں، پھر جب تم پکارتے ہو انہیں تو انہیں جواب دینا چاہیے تمہیں اگر تم سچے ہو (کہ یہ معبود ہیں?)

آیت 1957:195
پارہ 9•صفحہ 159

اَلَهُمۡ اَرۡجُلٌ يَّمۡشُوۡنَ بِهَآ اَمۡ لَهُمۡ اَيۡدٍ يَّبۡطِشُوۡنَ بِهَآ اَمۡ لَهُمۡ اَعۡيُنٌ يُّبۡصِرُوۡنَ بِهَآ اَمۡ لَهُمۡ اٰذَانٌ يَّسۡمَعُوۡنَ بِهَا​ ؕ قُلِ ادۡعُوۡا شُرَكَآءَكُمۡ ثُمَّ كِيۡدُوۡنِ فَلَا تُنۡظِرُوۡنِ‏

کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہوں، یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہوں، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھے ہوں، یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہوں، کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو پکارو پھر میرے خلاف تدبیر کرو، اور مجھے مہلت بھی نہ دو

آیت 1967:196
پارہ 9•صفحہ 159

اِنَّ وَلىِّۦَ اللّٰهُ الَّذِىۡ نَزَّلَ الۡـكِتٰبَ ​ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصّٰلِحِيۡنَ‏

بیشک میرا دوست اللہ ہے جس نے کتاب نازل فرمائی، اور وہ دوست رکھتا ہے صالحین کو

آیت 1977:197
پارہ 9•صفحہ 159

وَالَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَكُمۡ وَلَاۤ اَنۡفُسَهُمۡ يَنۡصُرُوۡنَ‏

اور جنہیں تم پکارتے ہو اس (اللہ) کے سوا وہ تمہاری مدد نہیں کر سکتے اور نہ ہی خود اپنی مدد کر سکتے ہیں

آیت 1987:198
پارہ 9•صفحہ 159

وَاِنۡ تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَى الۡهُدٰى لَا يَسۡمَعُوۡا​ ؕ وَتَرٰٮهُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ وَهُمۡ لَا يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور اگر تم انہیں (یعنی کفار کو) ہدایت کی طرف پکارو تو وہ نہیں سنیں گے، اور تو دیکھتا (یعنی سمجھتا) ہے کہ وہ تیری طرف دیکھتے ہیں، حالانکہ وہ کچھ نہیں دیکھتے

آیت 1997:199
پارہ 9•صفحہ 159

خُذِ الۡعَفۡوَ وَاۡمُرۡ بِالۡعُرۡفِ وَاَعۡرِضۡ عَنِ الۡجٰهِلِيۡنَ‏

معاف کر دو اور حکم دو نیکی کا اور اعراض کرو (یعنی بچتے رہو) جاہلوں سے

آیت 2007:200
پارہ 9•صفحہ 159

وَاِمَّا يَنۡزَغَـنَّكَ مِنَ الشَّيۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ​ؕ اِنَّهٗ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور اگر تجھے کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آئے کسی بھی طرح کا وسوسہ تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو، بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2017:201
پارہ 9•صفحہ 160

اِنَّ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا اِذَا مَسَّهُمۡ طٰۤٮِٕفٌ مِّنَ الشَّيۡطٰنِ تَذَكَّرُوۡا فَاِذَا هُمۡ مُّبۡصِرُوۡنَ​ۚ‏

بے شک وہ لوگ جو متقی ہیں جب انہیں کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آتا ہے تو وہ یاد کر لیتے ہیں (اللہ کو) پھر اچانک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں (کہ یہ شیطانی چال ہے)

آیت 2027:202
پارہ 9•صفحہ 160

وَاِخۡوَانُهُمۡ يَمُدُّوۡنَهُمۡ فِى الۡغَىِّ ثُمَّ لَا يُقۡصِرُوۡنَ‏

اور جو ان (شیاطین) کے بھائی ہیں وہ انہیں گمراہی میں کھینچتے ہیں پھر وہ اس میں کمی نہیں کرتے

آیت 2037:203
پارہ 9•صفحہ 160

وَاِذَا لَمۡ تَاۡتِهِمۡ بِاٰيَةٍ قَالُوۡا لَوۡلَا اجۡتَبَيۡتَهَا​ ؕ قُلۡ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ مِنۡ رَّبِّىۡ ​ۚ هٰذَا بَصَآٮِٕرُ مِنۡ رَّبِّكُمۡ وَهُدًى وَّ رَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

اور جب تو نہیں لاتا ان کے پاس کوئی آیت (یعنی معجزہ) تو کہتے ہیں کہ تو فلاں معجزہ کیوں نہیں لایا؟ کہہ دو میں اس کی اتباع کرتا ہوں جو وحی کی جاتی ہے مجھ پر میرے رب کی طرف سے، یہ دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے

آیت 2047:204
پارہ 9•صفحہ 160

وَاِذَا قُرِئَ الۡقُرۡاٰنُ فَاسۡتَمِعُوۡا لَهٗ وَاَنۡصِتُوۡا لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

اور جب قرآن پڑھا جائے تو تم سنو اسے اور چپ رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 2057:205
پارہ 9•صفحہ 160

وَاذۡكُرْ رَّبَّكَ فِىۡ نَفۡسِكَ تَضَرُّعًا وَّخِيۡفَةً وَّدُوۡنَ الۡجَـهۡرِ مِنَ الۡقَوۡلِ بِالۡغُدُوِّ وَالۡاٰصَالِ وَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡغٰفِلِيۡنَ‏

اور یاد کرو اپنے رب کو اپنے دل میں عاجزی کرتے ہوئے اور ڈرتے ہوئے بغیر چیخے چلائے صبح اور شام (یعنی ہمیشہ اللہ کو یاد کرو) اور نہ ہو جاؤ غافلوں میں سے

آیت 2067:206
پارہ 9•صفحہ 160

اِنَّ الَّذِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّكَ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَيُسَبِّحُوۡنَهٗ وَلَهٗ يَسۡجُدُوۡنَ۩‏

بے شک جو تیرے رب کے پاس (فرشتے) ہیں وہ تکبر نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور وہ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں