كٓهٰيٰـعٓـصٓ ۚ
کھیعص
كٓهٰيٰـعٓـصٓ ۚ
کھیعص
ذِكۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّكَ عَـبۡدَهٗ زَكَرِيَّا ۖ ۚ
یہ ذکر ہے تیرے رب کی رحمت کا جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی
اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِيًّا
جب پکارا اس نے اپنے رب کو خفیہ (یعنی دھیمی) آواز سے
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ وَهَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّىۡ وَاشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَيۡبًا وَّلَمۡ اَكُنۡۢ بِدُعَآٮِٕكَ رَبِّ شَقِيًّا
کہا اے میرے رب! کمزور ہوگئی ہے میری ہڈی، اور چمکنے لگے ہیں سر (کے بال) بڑھاپے کیوجہ سے، اور میں نہیں رہا تجھ سے دعا مانگ کر اے میرے رب کبھی محروم
وَاِنِّىۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِىَ مِنۡ وَّرَآءِىۡ وَكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا فَهَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙ
اور بے شک میں ڈرتا ہوں اپنے وارث کے بارے میں میرے بعد، اور میری بیوی بانجھ ہے تو تو عطا کر مجھے اپنی طرف سے ایک وارث
يَّرِثُنِىۡ وَيَرِثُ مِنۡ اٰلِ يَعۡقُوۡبَ ۖ وَاجۡعَلۡهُ رَبِّ رَضِيًّا
جو وارث ہو میرا اور وارث ہو آل یعقوب کا، اور بنا اسے اے میرے رب راضی برضاء
يٰزَكَرِيَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰم اۨسۡمُهٗ يَحۡيٰى ۙ لَمۡ نَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ قَبۡلُ سَمِيًّا
اے زکریا! بے شک ہم خوشخبری دیتے ہیں تجھے ایک لڑکے کی جس کا نام یحییٰ ہو گا نہیں بنایا ہم نے کوئی اس نام کا اس سے پہلے
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا وَّقَدۡ بَلَـغۡتُ مِنَ الۡـكِبَرِ عِتِيًّا
کہا اے میرے رب! کیسے ہو گا میرے لیے لڑکا، اور میری بیوی بانجھ ہے اور یقینا میں پہونچ گیا ہوں بڑھاپے میں انتہائی درجے کو
قَالَ كَذٰلِكَۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَّقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـًٔـا
کہا اسی طرح ہوگا، کہا ہے تیرے رب نے کہ وہ مجھ پر آسان ہے، اور میں نے پیدا کیا تجھے اس سے پہلے جبکہ تو نہ تھا کوئی چیز
قَالَ رَبِّ اجۡعَلْ لِّىۡۤ اٰيَةً ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا
کہا اے میرے رب! بنا دے میرے لیے کوئی نشانی، کہا تیری نشانی یہ ہے کہ تو نہیں کر سکے گا بات لوگوں سے تین رات مسلسل
فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنَ الۡمِحۡرَابِ فَاَوۡحٰٓى اِلَيۡهِمۡ اَنۡ سَبِّحُوۡا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا
تو وہ نکل کر آئے اپنی قوم کے پاس محراب (یعنی حجرے) سے، اور اشارے سے کہا انہیں کہ تم تسبیح کرو صبح وشام (خدا کی)
يٰيَحۡيٰى خُذِ الۡكِتٰبَ بِقُوَّةٍ ؕ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحُكۡمَ صَبِيًّا ۙ
اے یحییٰ! پکڑو کتاب کو مضبوطی سے، اور عطا کی تھی ہم نے اسے حکمت بچپن میں
وَّحَنَانًـا مِّنۡ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً ؕ وَّكَانَ تَقِيًّا ۙ
اور رحم دلی اپنی طرف سے اور پاکیزگی (عطا کی) اور وہ متقی تھا
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَيۡهِ وَلَمۡ يَكُنۡ جَبَّارًا عَصِيًّا
اور نیک سلوک کرنے والا تھا اپنے ماں باپ کے ساتھ اور نہ تھا سرکش نافرمان
وَسَلٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوۡتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيًّا
اور سلام ہو اس پر جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے گا اور جس دن وہ اٹھایا جائے گا زندہ کر کے
وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ مَرۡيَمَۘ اِذِ انْتَبَذَتۡ مِنۡ اَهۡلِهَا مَكَانًا شَرۡقِيًّا ۙ
اور ذکر کرو اس کتاب (قرآن) میں مریم کا، جب وہ الگ ہو گئیں اپنے گھر والوں سے پورب والے مکان میں
فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ حِجَابًا فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا
تو بنا لیا ان (لوگوں) کے بیچ پردہ، پھر ہم نے بھیجا اس کے پاس فرشتے کو، تو وہ آیا مثل بشر اس کے سامنے پورا (یعنی آدمی بن کر)
قَالَتۡ اِنِّىۡۤ اَعُوۡذُ بِالرَّحۡمٰنِ مِنۡكَ اِنۡ كُنۡتَ تَقِيًّا
کہا بے شک میں پناہ مانگتی ہوں رحمان کی تجھ سے، اگر تو متقی ہے
قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوۡلُ رَبِّكِ ۖ لِاَهَبَ لَـكِ غُلٰمًا زَكِيًّا
کہا میں بھیجا گیا ہوں تیرے رب کی طرف سے، تاکہ میں عطا کروں تجھے پاکیزہ لڑکا
قَالَتۡ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ وَّلَمۡ اَكُ بَغِيًّا
کہا کیسے ہو گا مجھے لڑکا؟ اور نہیں چھوا مجھے کسی بشر (یعنی آدمی) نے، اور نہ ہی میں بدکار ہوں
قَالَ كَذٰلِكِ ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ ۚ وَلِنَجۡعَلَهٗۤ اٰيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحۡمَةً مِّنَّا ۚ وَكَانَ اَمۡرًا مَّقۡضِيًّا
کہا اسی طرح ہوگا، کہا ہے تیرے رب نے کہ وہ مجھ پر آسان ہے اور تاکہ ہم بنائیں اسے نشانی لوگوں کے لیے اور رحمت اپنی طرف سے، اور اس امر کا فیصلہ ہو چکا ہے
فَحَمَلَـتۡهُ فَانْتَبَذَتۡ بِهٖ مَكَانًا قَصِيًّا
پھر وہ حاملہ ہوئیں اس (بچے) کا، پھر چلی گئیں اسے لے کر ایک جگہ دور
فَاَجَآءَهَا الۡمَخَاضُ اِلٰى جِذۡعِ النَّخۡلَةِۚ قَالَتۡ يٰلَيۡتَنِىۡ مِتُّ قَبۡلَ هٰذَا وَكُنۡتُ نَسۡيًا مَّنۡسِيًّا
پھر آیا اسے درد زہ (یعنی پیدائش کا درد) ایک کھجور کی جڑ کے پاس، کہا ہائے میری تباہی! میں مر گئی ہوتی اس سے پہلے، اور میں ہو جاتی بھولی بسری
فَنَادٰٮهَا مِنۡ تَحۡتِهَاۤ اَلَّا تَحۡزَنِىۡ قَدۡ جَعَلَ رَبُّكِ تَحۡتَكِ سَرِيًّا
پھر پکارا (اللہ نے) اسے اس (کھجور کے درخت) کے نیچے سے کہ غم نہ کرو، یقیناً بنا دیا ہے تیرے رب نے تیرے نیچے سے ایک چشمہ
وَهُزِّىۡۤ اِلَيۡكِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَةِ تُسٰقِطۡ عَلَيۡكِ رُطَبًا جَنِيًّا
اور تم ہلاؤ اپنی طرف کھجور کے تنے کو، گریں گی تجھ پر پکی ہوئی تازہ (کھجوریں)
فَكُلِىۡ وَاشۡرَبِىۡ وَقَرِّىۡ عَيۡنًا ۚ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الۡبَشَرِ اَحَدًا ۙ فَقُوۡلِىۡۤ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُكَلِّمَ الۡيَوۡمَ اِنۡسِيًّا ۚ
تو (اے مریم) تم کھاؤ اور پیو اور ٹھنڈی کرو آنکھیں، تو اگر تم دیکھو کوئی آدمی تو کہہ دو کہ میں نے نذر مانی ہے رحمان کیلئے روزے کی، تو میں ہرگز بات نہیں کروں گی آج کسی انسان سے
فَاَتَتۡ بِهٖ قَوۡمَهَا تَحۡمِلُهٗؕ قَالُوۡا يٰمَرۡيَمُ لَقَدۡ جِئۡتِ شَيۡـًٔـا فَرِيًّا
پھر وہ آئی اس بچے کے ساتھ اپنی قوم کے پاس اٹھا کر اسے، انہوں نے کہا اے مریم! یقیناً تو آئی ہے ایک عجیب شے لے کر
يٰۤـاُخۡتَ هٰرُوۡنَ مَا كَانَ اَ بُوۡكِ امۡرَاَ سَوۡءٍ وَّمَا كَانَتۡ اُمُّكِ بَغِيًّا ۖ ۚ
اے ہارون کی بہن! نہ تو تیرا باپ ہی برا آدمی تھا، اور نہ ہی تھی تیری ماں بدکار
فَاَشَارَتۡ اِلَيۡهِ ؕ قَالُوۡا كَيۡفَ نُـكَلِّمُ مَنۡ كَانَ فِى الۡمَهۡدِ صَبِيًّا
تب اس نے اشارہ کیا اس (بچے) کی طرف، انہوں نے کہا ہم کیسے بات کریں؟ جو ہے گود میں بچہ
قَالَ اِنِّىۡ عَبۡدُ اللّٰهِ ؕ اٰتٰٮنِىَ الۡكِتٰبَ وَجَعَلَنِىۡ نَبِيًّا ۙ
کہا بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں، عطا کی ہے اس نے مجھے کتاب، اور اس نے بنایا ہے مجھے نبی
وَّجَعَلَنِىۡ مُبٰـرَكًا اَيۡنَ مَا كُنۡتُ وَاَوۡصٰنِىۡ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ مَا دُمۡتُ حَيًّا ۖ
اور بنایا ہے مجھے بابرکت، جہاں میں ہوں اور وصیت کی ہے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی جب تک میں زندہ رہوں
وَّبَرًّۢابِوَالِدَتِىۡ وَلَمۡ يَجۡعَلۡنِىۡ جَبَّارًا شَقِيًّا
اور نیکی کرنے والا اپنی ماں کے ساتھ، اور اس نے نہیں بنایا مجھے سرکش بدبخت
وَالسَّلٰمُ عَلَىَّ يَوۡمَ وُلِدْتُّ وَيَوۡمَ اَمُوۡتُ وَيَوۡمَ اُبۡعَثُ حَيًّا
اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا اور جس دن میں اٹھایا جاؤں گا زندہ کر کے
ذٰ لِكَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ ۚ قَوۡلَ الۡحَـقِّ الَّذِىۡ فِيۡهِ يَمۡتَرُوۡنَ
یہ ہے عیسیٰ ابن مریم یہ بات برحق ہے جس میں (یہودی اور عیسائی) شک کر رہے ہیں
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنۡ يَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍۙ سُبۡحٰنَهٗؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُؕ
نہیں ہے اللہ (کی شان) کہ وہ بنائے بیٹا، اس کی ذات پاک ہے، جب کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے اسے کن تو وہ ہو جاتا ہے
وَاِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ
اور بے شک اللہ ہی میرا اور تمہارا رب ہے تو تم اسی کی عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے
فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡۚ فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ مَّشۡهَدِ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
تو اختلاف کیا جماعتوں نے آپس میں (کہ عیسیٰ خدا ہے، اللہ کی پناہ!) تو تباہی ہوگی کافروں کے لیے ایک بڑے دن کی حاضری پے
اَسۡمِعۡ بِهِمۡ وَاَبۡصِرۡۙ يَوۡمَ يَاۡتُوۡنَنَا لٰـكِنِ الظّٰلِمُوۡنَ الۡيَوۡمَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
کیا خوب سنیں گے وہ اور دیکھیں گے، جس دن وہ آئیں گے ہمارے پاس، لیکن ظالم آج کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
وَاَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡحَسۡرَةِ اِذۡ قُضِىَ الۡاَمۡرُۘ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ وَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
اور ڈراؤ انہیں حسرت کے دن سے جس دن فیصلہ کیا جائے گا معاملے کا، اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لائیں گے
اِنَّا نَحۡنُ نَرِثُ الۡاَرۡضَ وَمَنۡ عَلَيۡهَا وَاِلَـيۡنَا يُرۡجَعُوۡنَ
بے شک ہم ہی ہیں وارث زمین کا اور جو کچھ اس پر ہے (اس کا بھی) اور ہماری ہی طرف وہ لوٹائے جائیں گے
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِبۡرٰهِيۡمَ ۙ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا
اور ذکر کرو (اس) کتاب میں ابراہیم کا، بیشک وہ سچا نبی تھا
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ يٰۤـاَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا يَسۡمَعُ وَلَا يُبۡصِرُ وَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡكَ شَيۡــًٔـا
جب اس نے کہا اپنے باپ سے، اے میرے ابا! تم کیوں عبادت کرتے ہو جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ ہی فائدہ پہونچاتا ہے تمہیں کچھ بھی
يٰۤـاَبَتِ اِنِّىۡ قَدۡ جَآءَنِىۡ مِنَ الۡعِلۡمِ مَا لَمۡ يَاۡتِكَ فَاتَّبِعۡنِىۡۤ اَهۡدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا
اے میرے ابا! بے شک آیا ہے میرے پاس وہ علم جو نہیں آیا تمہارے پاس، تو تم اتباع کرو میری میں رہنمائی کرونگا تمہاری سیدھے راستے کی
يٰۤـاَبَتِ لَا تَعۡبُدِ الشَّيۡطٰنَ ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ كَانَ لِلرَّحۡمٰنِ عَصِيًّا
اے میرے ابا! نہ کرو عبادت شیطان کی، بے شک شیطان رحمان کا نافرمان ہے
يٰۤاَبَتِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ فَتَكُوۡنَ لِلشَّيۡطٰنِ وَلِيًّا
اے میرے ابا! بے شک مجھے خوف ہے کہ آئے تم پر عذاب رحمان کا پھر تم ہو جاؤ شیطان کا ساتھی
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنۡتَ عَنۡ اٰلِهَتِىۡ يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۚ لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ لَاَرۡجُمَنَّكَ وَاهۡجُرۡنِىۡ مَلِيًّا
کہا کیا تو بے رغبت ہے میرے معبودوں سے اے ابراہیم؟ یقینا اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا اور تو دور ہو جا مجھ سے ایک مدت تک
قَالَ سَلٰمٌ عَلَيۡكَۚ سَاَسۡتَغۡفِرُ لَـكَ رَبِّىۡؕ اِنَّهٗ كَانَ بِىۡ حَفِيًّا
کہا سلام ہو تم پر، جلد ہی میں مغفرت مانگوں گا تمہارے لئے اپنے رب سے، بے شک وہ ہے مجھ پر بڑا مہربان
وَ اَعۡتَزِلُـكُمۡ وَمَا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَاَدۡعُوۡا رَبِّىۡ ۖ عَسٰٓى اَلَّاۤ اَكُوۡنَ بِدُعَآءِ رَبِّىۡ شَقِيًّا
اور میں چھوڑتا ہوں تمہیں اور جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا، اور میں پکارتا ہوں اپنے رب کو، امید ہے کہ میں نہ رہوں گا پکار کر اپنے رب کو محروم
فَلَمَّا اعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ۙ وَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا نَبِيًّا
تو جب وہ چھوڑ گئے انہیں اور جن کی وہ عبادت کرتے تھے اللہ کے سوا، اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب، اور ہم نے ہر ایک کو بنایا نبی
وَوَهَبۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيًّا
اور ہم نے عطا کی انہیں اپنی رحمت اور ہم نے بنا دیا ان کے سچے اور اعلیٰ (تذکرے) کو زبانوں پر جاری
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ مُوۡسٰٓى اِنَّهٗ كَانَ مُخۡلَصًا وَّكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا
اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰ کا بے شک وہ مخلص اور بھیجا ہوا نبی تھا
وَنَادَيۡنٰهُ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ الۡاَيۡمَنِ وَقَرَّبۡنٰهُ نَجِيًّا
اور ہم نے پکارا اسے کوہ طور کی دائیں جانب سے اور ہم نے قریب کیا اسے راز کی بات کہنے کے لیے
وَ وَهَبۡنَا لَهٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ نَبِيًّا
اور ہم نے عطا کی اسے اپنی رحمت سے اس کے بھائی ہارون کو نبوت
وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ اِسۡمٰعِيۡلَ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الۡوَعۡدِ وَكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا ۚ
اور ذکر کرو اس کتاب میں اسماعیل کا، بے شک وہ تھا وعدے کا سچا اور وہ تھا رسول اور (بھیجا ہوا) نبی
وَ كَانَ يَاۡمُرُ اَهۡلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ وَكَانَ عِنۡدَ رَبِّهٖ مَرۡضِيًّا
اور حکم کرتا تھا اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا اور وہ تھا اپنے رب کے پاس راضی برضاء
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِدۡرِيۡسَ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا ۙ
اور ذکر کرو اس کتاب میں ادریس کا، بے شک وہ تھا سچا نبی
وَّرَفَعۡنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا
اور ہم نے بلند کئے اسکے مرتبے کو اونچا
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنۡ ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ وَمِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ وَّمِنۡ ذُرِّيَّةِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡرَآءِيۡلَ وَمِمَّنۡ هَدَيۡنَا وَاجۡتَبَيۡنَا ؕ اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّبُكِيًّا ۩
یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا نبیوں میں سے اور آدم کی اولاد میں سے (ہیں یہ) اور ان میں سے (ہیں) جنہیں ہم نے سوار کیا تھا نوح کے ساتھ، اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد میں سے (ہیں) اور ان میں سے (ہیں) جنہیں ہم نے ہدایت کی اور چن لیا جب پڑھی جاتی تھیں ان پر رحمان کی آیتیں تو وہ گر پڑتے تھے سجدے میں روتے ہوئے
فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا ۙ
پھر خلیفہ بنے ان کے بعد ناخلف (یعنی نااہل) لوگ جنہوں نے ضائع کی نماز اور اتباع کی خواہشات کی، تو عنقریب وہ پائیں گے گمراہی (کی سزا)
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ شَيۡــًٔـا ۙ
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل کیا نیک، تو وہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں اور نہ ظلم کیا جائے گا ان پر کچھ بھی
جَنّٰتِ عَدۡنٍ اۨلَّتِىۡ وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ عِبَادَهٗ بِالۡغَيۡبِ ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعۡدُهٗ مَاۡتِيًّا
(وہ رہیں گے) ہمیشہ کے باغوں میں جن کا وعدہ کیا ہے رحمان نے اپنے بندوں سے جو غیب میں ہے (آنکھوں سے پوشیدہ) بیشک اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہے
لَّا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ وَلَهُمۡ رِزۡقُهُمۡ فِيۡهَا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا
نہیں سنیں گے اس میں لغو بات سوائے سلام کے اور ان کیلئے رزق ہے اس میں صبح اور شام (یعنی ہمیشہ)
تِلۡكَ الۡجَـنَّةُ الَّتِىۡ نُوۡرِثُ مِنۡ عِبَادِنَا مَنۡ كَانَ تَقِيًّا
یہ وہ جنت ہے جس کا وارث ہم بنائیں گے اپنے بندوں میں سے انہیں جو متقی ہیں
وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمۡرِ رَبِّكَ ۚ لَهٗ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡنَا وَمَا خَلۡفَنَا وَمَا بَيۡنَ ذٰ لِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا ۚ
اور ہم (جبرئیل) نازل ہوتے ہیں تیرے رب کے حکم سے، اسی کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے اور نہیں ہے تمہارا رب بھولنے والا
رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا فَاعۡبُدۡهُ وَاصۡطَبِرۡ لِـعِبَادَتِهٖؕ هَلۡ تَعۡلَمُ لَهٗ سَمِيًّا
وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو چیز ان کے درمیان ہے تو اسی کی عبادت کرو اور جمے رہو اسی کی عبادت پر کیا تم جانتے ہو اس (رحمان) جیسا کوئی اور نام
وَيَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوۡفَ اُخۡرَجُ حَيًّا
اور انسان کہتا ہے کیا جب میں مرجاؤں گا تو پھر نکالا جاؤں گا زندہ کر کے
اَوَلَا يَذۡكُرُ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ يَكُ شَيۡـًٔـا
کیا یاد نہیں انسان کو کہ بے شک ہم نے پیدا کیا اسے اس سے پہلے اور (جب) وہ کچھ بھی نہ تھا
فَوَرَبِّكَ لَـنَحۡشُرَنَّهُمۡ وَالشَّيٰطِيۡنَ ثُمَّ لَــنُحۡضِرَنَّهُمۡ حَوۡلَ جَهَـنَّمَ جِثِيًّا ۚ
تو قسم ہے تیرے رب کی ہم ضرور جمع کریں گے انہیں اور ان کے شیطان (دوستوں) کو، پھر ہم ضرور حاضر کریں گے انہیں جہنم کے ارد گرد گھٹنوں کے بل
ثُمَّ لَـنَنۡزِعَنَّ مِنۡ كُلِّ شِيۡعَةٍ اَيُّهُمۡ اَشَدُّ عَلَى الرَّحۡمٰنِ عِتِيًّا ۚ
پھر ہم ضرور کھینچ لائیں گے ہر جماعت میں سے انہیں جو بہت اکڑتے تھے رحمان پر
ثُمَّ لَـنَحۡنُ اَعۡلَمُ بِالَّذِيۡنَ هُمۡ اَوۡلٰى بِهَا صِلِيًّا
پھر ہم خوب جانتے ہیں ان لوگوں کو جو اول اس (دوزخ) میں داخل ہونے والے ہیں
وَاِنۡ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُهَا ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتۡمًا مَّقۡضِيًّا ۚ
اور تم میں سب کو وارد (یعنی داخل) ہونا ہے اس میں یہ تیرے رب کا حتمی (یعنی لازمی) فیصلہ ہے
ثُمَّ نُـنَجِّى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِيۡنَ فِيۡهَا جِثِيًّا
پھر ہم نجات دیں گے متقیوں کو اور ہم چھوڑ دیں گے ظالموں کو اس میں اوندھے منہ (گرنے کیلئے)
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا ۙ اَىُّ الۡفَرِيۡقَيۡنِ خَيۡرٌ مَّقَامًا وَّاَحۡسَنُ نَدِيًّا
اور جب پڑھی جاتی ہیں ان پر ہماری کھلی ہوئی آیتیں، تو کہتے ہیں کافر ایمان والوں سے کہ دونوں فریقوں (یعنی کفار اور مسلم) میں کس کا مقام بہتر ہے اور کس کی مجلس بہتر ہے؟
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّرِءۡيًا
اور ہم ان سے پہلے کتنی جماعتیں ہلاک کر چکے ہیں وہ (ان سے) بہتر تھے سامان میں اور دکھاوے میں
قُلۡ مَنۡ كَانَ فِى الضَّلٰلَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ لَهُ الرَّحۡمٰنُ مَدًّا ۚ حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ اِمَّا الۡعَذَابَ وَاِمَّا السَّاعَةَ ؕ فَسَيَـعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضۡعَفُ جُنۡدًا
کہہ دو (ان سے) جو گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں کہ مہلت دیتا ہے اللہ انہیں، یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں گے (اس چیز کو) جس کا ان سے وعدہ دیا گیا ہے یا تو عذاب اور یا قیامت تب وہ جان لیں گے کون برا ہے مرتبے میں اور کس کی فوج زیادہ کمزور ہے
وَيَزِيۡدُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا هُدًىؕ وَالۡبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيۡرٌ عِنۡدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ مَّرَدًّا
اور اللہ زیادہ کردیتا ہے ان کی ہدایت جو ہدایت یافتہ ہیں اور باقی رہنے والے نیک عمل تیرے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں اور انجام کے لحاظ سے بھی
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا وَقَالَ لَاُوۡتَيَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا ؕ
کیا تم نے دیکھا اس (عاص بن وائل) کو جس نے انکار کیا ہماری آیتوں کا، اور کہتا ہے کہ مجھے ضرور عطا کیا جائے گا مال اور اولاد
اَطَّلَعَ الۡغَيۡبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا ۙ
کیا اسے اطلاع مل گئی ہے غیب کی یا اس نے لے رکھا ہے رحمان سے کوئی عہد
كَلَّا ؕ سَنَكۡتُبُ مَا يَقُوۡلُ وَنَمُدُّ لَهٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ۙ
ہرگز نہیں، جلد ہم لکھتے ہیں جو وہ کہتا ہے، اور ہم بڑھاتے جائیں گے اس کے لیے عذاب اور بڑھا کر
وَّنَرِثُهٗ مَا يَقُوۡلُ وَيَاۡتِيۡنَا فَرۡدًا
اور ہم ہی وارث ہیں جس کو وہ کہہ رہا ہے، اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا
وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّيَكُوۡنُوۡا لَهُمۡ عِزًّا ۙ
اور انہوں نے بنا لئے ہیں اللہ کے علاوہ معبود، تاکہ وہ ہوں ان کے لئے عزت (کا ذریعہ)
كَلَّا ؕ سَيَكۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا
ہرگز نہیں، وہ جلد ہی انکار کریں گے ان کی عبادت کا، اور وہ ہو جائیں گے ان کے ضد (یعنی مخالف)
اَلَمۡ تَرَ اَنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا الشَّيٰـطِيۡنَ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ تَؤُزُّهُمۡ اَزًّا ۙ
کیا تم نے نہیں دیکھا ہم نے بھیج رکھا ہے شیطانوں کو کافروں پر، وہ انہیں خوب اکساتے رہتے ہیں
فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡ ؕ اِنَّمَا نَـعُدُّ لَهُمۡ عَدًّا ۚ
تو نہ کرو تم جلدی ان پر (عذاب کے لیے) ہم خود عدد لگا رہے ہیں ان کیلئے اچھی طرح (یعنی ان کے دن گن رہے ہیں)
يَوۡمَ نَحۡشُرُ الۡمُتَّقِيۡنَ اِلَى الرَّحۡمٰنِ وَفۡدًا ۙ
اس دن ہم جمع کریں گے متقیوں کو رحمان کے پاس مہمان بنا کر
وَّنَسُوۡقُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ اِلٰى جَهَـنَّمَ وِرۡدًا ۘ
اور ہم ہانک لے جائیں گے مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہوا
لَا يَمۡلِكُوۡنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا ۘ
کوئی مالک نہ ہو گا سفارش کا (مجرموں میں سے کوئی بھی) مگر جس نے لے رکھا ہو رحمان کے پاس سے عہد (یعنی دنیا میں عہد نبھایا ہو)
وَقَالُوۡا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا ؕ
اور (کافر) کہتے ہیں بنا لیا ہے رحمان نے بیٹا
لَـقَدۡ جِئۡتُمۡ شَيۡــًٔـا اِدًّا ۙ
یقیناً تم لائے ہو بھاری چیز (زبان پر)
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡهُ وَتَـنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَتَخِرُّ الۡجِبَالُ هَدًّا ۙ
(اس کہنے سے) قریب ہے کہ آسمان پھٹ جائیں اور زمین پھٹ جائے اور پہاڑ گر جائیں ٹکڑے ٹکڑے ہو کر
اَنۡ دَعَوۡا لِـلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا ۚ
اس لیے کہ ان کا دعوہ ہے رحمان کے لیے بیٹا کا
وَمَا يَنۡۢبَـغِىۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ يَّتَّخِذَ وَلَدًا ؕ
اور مناسب نہیں رحمان کیلئے کہ وہ بنائے کسی کو بیٹا
اِنۡ كُلُّ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِى الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ؕ
جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور زمین میں وہ سب آئیں گے رحمان کے پاس غلام بن کر
لَـقَدۡ اَحۡصٰٮهُمۡ وَعَدَّهُمۡ عَدًّا
یقیناً اس نے شمار کر رکھا ہے ان کا اور ان کی گنتی کر رکھی ہے
وَكُلُّهُمۡ اٰتِيۡهِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فَرۡدًا
اور وہ سب آئیں گے اس کے پاس قیامت کے دن فردا فردا (یعنی اکیلا اکیلا)
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجۡعَلُ لَهُمُ الرَّحۡمٰنُ وُدًّا
بے شک جو ایمان لائے اور نیک کام کئے عنقریب بنا دے گا رحمان ان کے لیے (لوگوں کے دلوں میں) محبت
فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الۡمُتَّقِيۡنَ وَتُنۡذِرَ بِهٖ قَوۡمًا لُّدًّا
تو بے شک ہم نے اس (قرآن) کو آسان کر دیا ہے تمہاری زبان میں، تاکہ تم بشارت دو اس کے ذریعے متقیوں کو اور ڈراؤ اس کے ذریعے جھگڑالو قوم کو
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍؕ هَلۡ تُحِسُّ مِنۡهُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَهُمۡ رِكۡزًا
اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا ہے ان سے پہلے بھی، کیا تم محسوس تک کرتے ہو ان میں سے کسی کو، یا سنتے ہو ان میں کسی کی آہٹ بھی