الٓمّٓ ۚ
الم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓ ۚ
الم
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ يُّتۡرَكُوۡۤا اَنۡ يَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَـنُوۡنَ
کیا گمان کرتے ہیں لوگ کہ انہیں چھوڑ دیا جائے گا یہ کہنے پر کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی
وَلَقَدۡ فَتَـنَّا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا وَلَيَعۡلَمَنَّ الۡكٰذِبِيۡنَ
یقینا ہم نے آزمایا تھا انہیں بھی جو ان سے پہلے گزرے ہیں تو ضرور اللہ معلوم کرے گا ان کے بارے میں جو سچے ہیں اور ضرور معلوم کرے گا ان کو بھی جو جھوٹے ہیں
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ السَّيِّاٰتِ اَنۡ يَّسۡبِقُوۡنَا ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
کیا وہ لوگ گمان کرتے ہیں جو برے کام کرتے ہیں کہ وہ آگے نکل جائیں گے ہمارے قابو سے، برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں
مَنۡ كَانَ يَرۡجُوۡا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍؕ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
جو امید رکھتا ہو اللہ سے ملاقات کی، تو بے شک اللہ (سے وعدے) کا وقت آنے والا ہے، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے
وَمَنۡ جَاهَدَ فَاِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفۡسِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور جو مجاہدہ (یعنی کوشش) کرتا ہے تو وہ اپنے لیے ہی کرتا ہے، بے شک اللہ بے نیاز ہے جہان والوں سے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَـنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے نیک ہم دور کر دیں گے ان سے ان کے گناہوں کو، اور ہم بدلہ دیں گے انہیں اس سے بہتر جو عمل وہ کیا کرتے تھے
وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ حُسۡنًا ؕ وَاِنۡ جَاهَدٰكَ لِتُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ فَلَا تُطِعۡهُمَا ؕ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور ہم نے حکم دیا ہے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا، اور اگر وہ مجبور کریں تجھے کہ تو شریک ٹھہرائے میرے ساتھ اسے جسکا تجھے علم نہیں، تو نہ کرنا ان دونوں کی اطاعت، میری طرف ہی تمہیں لوٹنا ہے تو میں بتا دوں گا تمہیں اس عمل کے متعلق جو عمل تم کیا کرتے تھے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُدۡخِلَـنَّهُمۡ فِى الصّٰلِحِيۡنَ
اور جو لوگ ایمان لائے اور بہتر عمل کئے ہم ضرور داخل کریں گے انہیں نیک بندوں میں
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوۡذِىَ فِى اللّٰهِ جَعَلَ فِتۡنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِؕ وَلَٮِٕنۡ جَآءَ نَـصۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكَ لَيَـقُوۡلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمۡؕ اَوَلَـيۡسَ اللّٰهُ بِاَعۡلَمَ بِمَا فِىۡ صُدُوۡرِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ پر، تو جب اذیت (یعنی تکلیف) پہنچتی ہے انہیں اللہ کی راہ میں، تو لوگوں کی تکلیف کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں، اور اگر آتی ہے مدد تیرے رب کی طرف سے تو کہتے ہیں بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں، اور کیا اللہ نہیں جانتا جہان والوں کے دلوں کی بات کو
وَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيَـعۡلَمَنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ
اور ضرور معلوم کرے گا اللہ انہیں جو ایمان لائے ہیں اور وہ ضرور معلوم کرے گا منافقوں کو بھی
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوۡا سَبِيۡلَـنَا وَلۡـنَحۡمِلۡ خَطٰيٰكُمۡ ؕ وَمَا هُمۡ بِحٰمِلِيۡنَ مِنۡ خَطٰيٰهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍؕ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
اور کہتے ہیں کافر ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں، کہ تم اتباع کرو ہمارے راستے کی اور ہم اٹھالیں گے (اپنے سر) تمہاری خطاؤں کو، اور وہ نہیں اٹھانے والے ہیں ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی، بے شک وہ جھوٹے ہیں
وَلَيَحۡمِلُنَّ اَ ثۡقَالَهُمۡ وَاَ ثۡقَالًا مَّعَ اَثۡقَالِهِمۡ وَلَـيُسۡــَٔـلُنَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَمَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور یقینا وہ اٹھائیں گے اپنا بوجھ اور اپنے بوجھ کے ساتھ ان کا بھی بوجھ، اور یقینا ان سے سوال کیا جائے گا قیامت کے دن اس کے متعلق جو وہ افتراء کرتے تھے
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَلَبِثَ فِيۡهِمۡ اَ لۡفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمۡسِيۡنَ عَامًا ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوۡفَانُ وَهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
اور یقینا ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف تو وہ ٹھہرے ان کے بیچ ایک ہزار سال پچاس سال کم (یعنی ساڑھے نو سو سال) تو آپکڑا انہیں طوفان نے اور وہ ظالم تھے
فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَاَصۡحٰبَ السَّفِيۡنَةِ وَجَعَلۡنٰهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ
تو ہم نے نجات دی نوح کو اور کشتی والوں کو، اور ہم نے بنا دیں اس (کشتی) کو نشانی جہان والوں کے لیے
وَاِبۡرٰهِيۡمَ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اور ابراہیم نے جب کہا اپنی قوم سے کہ اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو، یہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم علم رکھتے ہو تو
اِنَّمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا وَّتَخۡلُقُوۡنَ اِفۡكًا ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ لَـكُمۡ رِزۡقًا فَابۡتَغُوۡا عِنۡدَ اللّٰهِ الرِّزۡقَ وَاعۡبُدُوۡهُ وَاشۡكُرُوۡا لَهٗ ؕ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
بے شک تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا بتوں کی جنہیں تم خود گھڑتے (یعنی بناتے) ہو، بے شک جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا وہ نہیں ہے مالک تمہارے رزق کا، تو تم تلاشو اللہ کے پاس رزق، اور اسی (اللہ) کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو، اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
وَاِنۡ تُكَذِّبُوۡا فَقَدۡ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِكُمۡؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو یقینا جھٹلا چکی ہیں امتیں تم سے پہلے بھی اور رسول پر تو صرف کھول کر پہونچا دینا ہے
اَوَلَمۡ يَرَوۡا كَيۡفَ يُبۡدِئُ اللّٰهُ الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کس طرح پیدا کرتا ہے اللہ پہلی دفعہ مخلوق کو پھر وہ لوٹائے گا اسے، بے شک یہ اللہ پر آسان ہے
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ بَدَاَ الۡخَـلۡقَ ثُمَّ اللّٰهُ يُنۡشِئُ النَّشۡاَةَ الۡاٰخِرَةَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌۚ
کہہ دو تم سیر کرو زمین میں پھر دیکھو کیسے اس نے پہلی دفعہ پیدا کیا مخلوق کو، پھر وہی اللہ پیدا کرے گا دوسری دفعہ بھی، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡحَمُ مَنۡ يَّشَآءُ ۚ وَاِلَيۡهِ تُقۡلَبُوۡنَ
وہ عذاب دے گا جسے چاہے گا اور رحم کرے گا جس پر چاہے گا، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے
وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
اور تم نہیں عاجز کر سکتے زمین میں اور نہ ہی آسمان میں (اللہ کو) اور نہ ہوگا تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور نہ ہی کوئی مددگار
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَلِقَآٮِٕهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ يَٮِٕسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِىۡ وَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
اور جن لوگوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا اور اس کی ملاقات کا، وہ نا امید ہیں میری رحمت سے، اور یہی ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا اقۡتُلُوۡهُ اَوۡ حَرِّقُوۡهُ فَاَنۡجٰٮهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
تو نہ بن پڑا جواب اس (ابراہیم) کی قوم کو سوا اس کے کہ (لوگ) کہنے لگے قتل کر دو اسے یا جلا ڈالو اسے، تو نجات دی اسے اللہ نے آگ سے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لئے
وَقَالَ اِنَّمَا اتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا ۙ مَّوَدَّةَ بَيۡنِكُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۚ ثُمَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكۡفُرُ بَعۡضُكُمۡ بِبَعۡضٍ وَّيَلۡعَنُ بَعۡضُكُمۡ بَعۡضًا وَّمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ ۙ
اور کہا (ابراہیم نے) تم نے بنا لیا ہے معبود اللہ کے علاوہ، (یہ بتوں کی) محبت تمہارے درمیان صرف دنیا کی زندگی میں ہے، پھر قیامت کے دن ایک دوسرے کا انکار کرے گا، اور لعنت کرے گا ایک دوسرے پر، اور تمہارا ٹھکانہ (جہنم کی) آگ ہو گا اور نہ ہو گا تمہارے لیے کوئی بھی مددگار
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوۡطٌۘ وَقَالَ اِنِّىۡ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
تو ایمان لایا اس پر (یعنی ابراہیم پر) لوط، اور (ابراہیم نے) کہا بیشک میں ہجرت کرنے والا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہ زبردست حکمت والا ہے
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالۡكِتٰبَ وَاٰتَيۡنٰهُ اَجۡرَهٗ فِى الدُّنۡيَا ۚ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب اور ہم نے عطا کیں اس کی ذریت (یعنی اولاد) میں نبوت اور کتاب، اور ہم نے عطا کیا اسے اس کا اجر دنیا میں، اور بے شک وہ آخرت میں صالحین میں سے ہو گا
وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَةَ مَا سَبَـقَكُمۡ بِهَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور لوط (علیہ السلام) نے جب کہا اپنی قوم سے کہ بے شک تم کرتے ہو بے حیائی جو نہ کیا تم سے پہلے اسے کسی نے جہان والوں میں سے
اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَتَقۡطَعُوۡنَ السَّبِيۡلَ ۙ وَتَاۡ تُوۡنَ فِىۡ نَادِيۡكُمُ الۡمُنۡكَرَ ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
کیا تم لوگ جاتے ہو مردوں کے پاس اور تم لوگ ڈاکہ ڈالتے ہو اور تم کرتے ہو اپنی مجلس میں برا کام، تو نہ بن پڑا جواب اس کی قوم کو سوائے اس کے کہ کہنے لگے لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ عَلَى الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
(لوط علیہ السلام نے) کہا اے میرے رب! میری مدد فرما اس مفسد قوم پر
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ بِالۡبُشۡرٰىۙ قَالُـوۡۤا اِنَّا مُهۡلِكُوۡۤا اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ ۚ اِنَّ اَهۡلَهَا كَانُوۡا ظٰلِمِيۡنَ ۖ ۚ
اور جب آئے ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر (فرشتوں نے) کہا ہم ہلاک کرنے والے ہیں اس بستی (کے لوگوں) کو بے شک اس کے رہنے والے ظالم ہیں
قَالَ اِنَّ فِيۡهَا لُوۡطًا ؕ قَالُوۡا نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِيۡهَا لَـنُـنَجِّيَـنَّهٗ وَاَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
کہا بے شک اس میں لوط بھی ہے (فرشتوں نے) کہا ہم خوب جانتے ہیں جو بھی اس میں ہے یقینا ہم نجات دیں گے لوط اور اس کے گھرانے کو، مگر اس کی بیوی وہ ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں
وَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَتۡ رُسُلُـنَا لُوۡطًا سِىۡٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعًا وَّقَالُوۡا لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ اِنَّا مُنَجُّوۡكَ وَاَهۡلَكَ اِلَّا امۡرَاَتَكَ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
اور جب آئے ہمارے فرشتے لوط کے پاس تو برا معلوم ہوا اسے ان کی وجہ سے، اور تنگ ہو گیا ان کی وجہ سے دل، فرشتوں نے کہا خوف نہ کرو اور غم نہ کرو بیشک ہم نجات دینے والے ہیں تجھے اور تیرے گھرانے کو، مگر تیری بیوی ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں
اِنَّا مُنۡزِلُوۡنَ عَلٰٓى اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ
ہم نازل کرنے والے ہیں اس بستی والوں پر عذاب آسمان سے کیوں کہ یہ فسق (یعنی بدکاری) کرتے رہے ہیں
وَلَقَد تَّرَكۡنَا مِنۡهَاۤ اٰيَةًۢ بَيِّنَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور ہم نے چھوڑ دیا اس (بستی) کو کھلی نشانی بنا کر ان لوگوں کیلئے جو عقل رکھتے ہوں
وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا ۙ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَ ارۡجُوا الۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ
اور مدین کی طرف (بھیجا) ان کے بھائی شعیب کو، تو کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور امید رکھو آخرت کے دن کی، اور نہ پھرو زمین میں فسادی بن کر
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ
تو جھٹلایا انہوں نے اسے تو آپکڑا انہیں زلزلے نے، تو وہ ہو گئے اپنے گھروں میں اوندھے
وَعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَـكُمۡ مِّنۡ مَّسٰكِنِهِمۡ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ وَكَانُوۡا مُسۡتَـبۡصِرِيۡنَۙ
اور عاد اور ثمود کو (ہم نے ہلاک کیا) اور یقینا واضح (دکھائی دیتے) ہیں تمہیں ان کے کچھ مکانات، اور مزین کر دیا تھا ان کیلئے شیطان نے ان کے اعمال کو اور روک دیا تھا انہیں سیدھے راستے سے اور وہ سمجھدار لوگ تھے
وَقَارُوۡنَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانُوۡا سٰبِقِيۡنَ ۖ ۚ
اور قارون اور فرعون اور ہامان (کو ہلاک کیا) اور یقینا آئے تھے ان کے پاس موسیٰ نشانیاں لے کر، تو انہوں نے تکبر کیا زمین میں، اور وہ آگے نہ بڑھ سکے (بھاگ کر)
فَكُلًّا اَخَذۡنَا بِذَنۡۢبِهٖ ۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبًا ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَخَذَتۡهُ الصَّيۡحَةُ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ الۡاَرۡضَ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَغۡرَقۡنَا ۚ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَـظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
تو سبھوں کو ہم نے پکڑا اس کے گناہ کی وجہ سے تو ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کی بارش کی، اور ان میں سے بعض کو آپکڑا چنگھاڑ (یعنی فرشتوں کی تیز آواز) نے اور ان میں سے بعض کو ہم نے دھنسا دیا زمین میں، اور ان میں سے بعض کو ہم نے غرق کر دیا اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، اور لیکن وہ اپنے اوپر ہی ظلم کیا کرتے تھے
مَثَلُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ كَمَثَلِ الۡعَنۡكَبُوۡتِ ۖۚ اِتَّخَذَتۡ بَيۡتًا ؕ وَ اِنَّ اَوۡهَنَ الۡبُيُوۡتِ لَبَيۡتُ الۡعَنۡكَبُوۡتِۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
ان لوگوں کی مثال جنہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے علاوہ کو دوست ان کی مثال مکڑی کی طرح ہے، جس نے بنایا گھر، اور بے شک سب گھروں سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے کاش کہ وہ جانتے
اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
بے شک اللہ جانتا ہے جس چیز کو وہ پکارتے ہیں اس کے سوا اور وہ زبردست حکمت والا ہے
وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِۚ وَمَا يَعۡقِلُهَاۤ اِلَّا الۡعٰلِمُوۡنَ
اور یہ مثالیں ہیں جنہیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کے لیے، اور انہیں وہی سمجھتے ہیں جو عالم (یعنی جانکار) ہیں
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
پیدا کیا اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق (یعنی ٹھیک اور درست) بےشک اس (زمین اور آسمان) میں نشانی ہے مومنوں کے لئے
اُتۡلُ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنَ الۡكِتٰبِ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِؕ وَلَذِكۡرُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُوۡنَ
(اے نبی!) تلاوت کرو اس کتاب (قرآن) کی جو وحی کی گئی ہے تیری طرف اور نماز قائم کرو، بیشک نماز روکتی ہے فحش (باتوں سے) اور برائی سے، اور اللہ کی یاد بہت بڑی چیز ہے، اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو
وَلَا تُجَادِلُوۡٓا اَهۡلَ الۡكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ ۖ اِلَّا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡهُمۡ وَقُوۡلُوۡٓا اٰمَنَّا بِالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡنَا وَاُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ وَاِلٰهُـنَا وَاِلٰهُكُمۡ وَاحِدٌ وَّنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ
اور اہل کتاب سے نہ جھگڑو مگر ایسے طریقے سے جو بہتر ہو، مگر جو ظالم ہیں ان میں (انہیں سخت جواب دے سکتے ہو) اور کہہ دو ہم ایمان لاتے ہیں اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف، اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَؕ فَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖۚ وَمِنۡ هٰٓؤُلَاۤءِ مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِهٖ ؕ وَ مَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا الۡكٰفِرُوۡنَ
اور اسی طرح ہم نے نازل کی تیری طرف کتاب (قرآن) کو تو جنہیں ہم نے عطا کی کتاب وہ (بعض اہل کتاب بھی) اس پر ایمان لاتے ہیں، اور ان (مشرکین) میں بھی بعض ایمان لاتے ہیں اس پر، اور نہیں کرتے انکار ہماری آیتوں کا مگر کافر (ہی کرتے ہیں)
وَمَا كُنۡتَ تَـتۡلُوۡا مِنۡ قَبۡلِهٖ مِنۡ كِتٰبٍ وَّلَا تَخُطُّهٗ بِيَمِيۡنِكَ اِذًا لَّارۡتَابَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ
اور (اے نبی!) تم نہیں پڑھتے تھے اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتے تھے اسے اپنے دائیں ہاتھ سے (اگر ایسا ہوتا) تو باطل اور شک میں پڑ جاتے
بَلۡ هُوَ اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ فِىۡ صُدُوۡرِ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَؕ وَمَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوۡنَ
بلکہ یہ کھلی آیتیں ہیں ان کے دلوں میں جنہیں عطا کیا گیا علم، اور نہیں کرتے انکار ہماری آیتوں کا مگر ظالم (ہی کرتے ہیں)
وَقَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ اٰيٰتٌ مِّنۡ رَّبِّهٖؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰيٰتُ عِنۡدَ اللّٰهِ ؕ وَاِنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اور (کافر) کہتے ہیں کیوں نہیں نازل کی گئیں اس (نبی) پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے، کہہ دو نشانیاں اللہ کے پاس ہیں اور میں تو صرف کھل کر ڈرانے والا ہوں
اَوَلَمۡ يَكۡفِهِمۡ اَنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَرَحۡمَةً وَّذِكۡرٰى لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا کافی نہیں ان کیلئے (یہ نشانی کہ) بیشک ہم نے نازل کی تجھ پر کتاب جو ان پر بھی پڑھی جاتی ہے بیشک اسمیں رحمت ہے اور نصیحت ہے ایمان والوں کیلئے
قُلۡ كَفٰى بِاللّٰهِ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ شَهِيۡدًا ۚ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوْا بِالۡبَاطِلِ وَكَفَرُوۡا بِاللّٰهِ ۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
(اے نبی!) کہہ دو کافی ہے اللہ کی گواہی میرے اور تمہارے درمیان، وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں باطل پر (اللہ کے علاوہ پر) اور انکار کرتے ہیں اللہ کا، وہی خسارہ اٹھانیوالے ہیں
وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِؕ وَلَوۡلَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الۡعَذَابُؕ وَلَيَاۡتِيَنَّهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور (یہ کافر) جلدی کر رہے ہیں تجھ سے عذاب کیلئے، اور اگر وقت مقرر نہ ہوتا تو یقینا آجاتا ان پر عذاب اور یقینا آئے گا (عذاب) ان پر اچانک اور وہ سمجھ بھی نہ سکیں گے
يَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيۡطَةٌ ۢ بِالۡكٰفِرِيۡنَۙ
وہ جلدی کر رہے ہیں تجھ سے عذاب کیلئے، اور بیشک جہنم نے گھیر رکھا ہے کافروں کو
يَوۡمَ يَغۡشٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَمِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جس دن ڈھانک لے گا انہیں عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے (یعنی ہر طرف سے) اور اللہ فرمائے گا چکھو مزہ (عذاب کا) جو عمل تم کیا کرتے تھے
يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ اَرۡضِىۡ وَاسِعَةٌ فَاِيَّاىَ فَاعۡبُدُوۡنِ
اے میرے وہ بندو جو ایمان لائے ہو بیشک میری زمین وسیع (یعنی لمبی چوڑی) ہے تو تم میری ہی عبادت کرو (دین کے عمل میں پریشانی ہو تو ہجرت کر جاؤ)
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ ثُمَّ اِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے، پھر ہماری ہی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَـنُبَـوِّئَنَّهُمۡ مِّنَ الۡجَـنَّةِ غُرَفًا تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَۖ
اور جو ایمان لائے اور عمل کئے نیک یقینا ہم ٹھکانہ دیں گے انہیں جنت کے بالا خانوں (یعنی اونچے محل) میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ہمیشہ رہیں گے وہ اسمیں کیا ہی بہتر اجر ہے عمل کرنیوالوں کا
الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
(یہ ان کیلئے ہے) جنہوں نے صبر کیا اور جو اپنے رب پر توکل کرتے ہیں
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ دَآبَّةٍ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَهَا ۖ اللّٰهُ يَرۡزُقُهَا وَاِيَّاكُمۡۖ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اور کتنے ہی جانور ہیں جو نہیں اٹھا پاتے (یعنی لے پاتے) اپنا رزق، اللہ ہی رزق دیتا ہے انہیں اور تمہیں بھی، اور وہ سننے والا جاننے والا ہے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُۚ فَاَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ
اور یقینا اگر تم سوال کرو ان سے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور کس نے مسخر (یعنی قابو میں) کیا سورج اور چاند کو؟ تو یقینا وہ کہیں گے اللہ نے، پھر کہاں وہ بہک رہے ہیں؟
اَللّٰهُ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ لَهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اللہ کشادہ (یعنی زیادہ) کرتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور وہ تنگ کرتا ہے اس کے لئے، بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِهَا لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
اور یقینا اگر تم سوال کرو ان سے کہ کون نازل کرتا ہے آسمان سے پانی، پھر کون حیات دیتا ہے اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد؟ تو یقینا وہ کہیں گے اللہ کہہ دو تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے، لیکن ان میں سے اکثر عقل نہیں رکھتے
وَمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا لَهۡوٌ وَّلَعِبٌؕ وَاِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ لَهِىَ الۡحَـيَوَانُۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے، اور بیشک آخرت کا گھر ہی اصل زندگی ہے، کاش کہ وہ لوگ جانتے
فَاِذَا رَكِبُوۡا فِى الۡفُلۡكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ۚ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ اِذَا هُمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
تو جب یہ (مشرکین) سوار ہوتے ہیں کشتی میں تو پکارتے ہیں اللہ کو مخلص بنکر اسکے دین میں، پھر جب انہیں نجات دے کر لے آتا ہے خشکی کیطرف تو جب ہی وہ شرک کرنے لگتے ہیں
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ ۙۚ وَلِيَتَمَتَّعُوۡافَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
تاکہ ناشکری کریں اس نعمت کی جو ہم نے عطا کی انہیں، اور انہیں چاہئے کہ فائدہ اٹھالیں، تو عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنۡ حَوۡلِهِمۡ ؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ يُؤۡمِنُوۡنَ وَبِنِعۡمَةِ اللّٰهِ يَكۡفُرُوۡنَ
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک ہم نے بنایا ہے حرم کو امن کی جگہ اور لوگ اچک لئے جاتے ہیں اس کے آس پاس سے (یہ امن انہیں حرم کی وجہ سے ہے) تو کیا یہ باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَهٗؕ اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَـنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡكٰفِرِيۡنَ
اور کون ہو گا اس سے بڑا ظالم؟ جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا جھٹلائے حق کو جب کہ (حق) آچکا ہے اس کے پاس، کیا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ہے کافروں کا
وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور جنہوں نے جہاد کیا ہمارے راستے میں، ہم ضرور رہنمائی کریں گے ان کی اپنے راستے کیطرف، اور بیشک اللہ محسنین (یعنی نیک لوگوں) کے ساتھ ہے