←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 2 • 286 آیات • مدنی

البقرة

Al-Baqarah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 12:1
پارہ 1•صفحہ 3

الٓمّٓۚ‏

الم

آیت 22:2
پارہ 1•صفحہ 3

ذٰلِكَ الۡڪِتٰبُ لَا رَيۡبَۛۚۖ فِيۡهِۛۚ هُدًى لِّلۡمُتَّقِيۡنَۙ‏

اس کتاب میں کوئی شک نہیں اس میں ہدایت ہے متقیوں کیلئے

آیت 32:3
پارہ 1•صفحہ 3

الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَيۡبِ وَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَۙ‏

جو لوگ ایمان لاتے ہیں غیب پر اور قائم کرتے ہیں نماز، اور جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے انہیں (اس میں سے) وہ خرچ کرتے ہیں

آیت 42:4
پارہ 1•صفحہ 3

وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِمَۤا اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَۚ وَبِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَؕ‏

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو نازل کیا گیا آپؐ کی طرف اور جو نازل کیا گیا آپؐ سے پہلے، اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں

آیت 52:5
پارہ 1•صفحہ 4

اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

یہی لوگ ہدایت پر ہیں اپنے رب کی طرف سے، اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

آیت 62:6
پارہ 1•صفحہ 4

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ان پر برابر ہے، آپؐ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 72:7
پارہ 1•صفحہ 4

خَتَمَ اللّٰهُ عَلَىٰ قُلُوۡبِهِمۡ وَعَلٰى سَمۡعِهِمۡ​ؕ وَعَلٰىٓ اَبۡصَارِهِمۡ غِشَاوَةٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏

مہر لگا دی اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے، اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

آیت 82:8
پارہ 1•صفحہ 4

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَمَا هُمۡ بِمُؤۡمِنِيۡنَ​ۘ‏

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور وہ ایمان والے نہیں ہیں

آیت 92:9
پارہ 1•صفحہ 4

يُخٰدِعُوۡنَ اللّٰهَ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ​ۚ وَمَا يَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَؕ‏

وہ دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو اور ایمان والوں کو، اور وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، اور وہ سمجھتے نہیں

آیت 102:10
پارہ 1•صفحہ 4

فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ​ۚ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۙۢبِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ‏

ان کے دلوں میں مرض ہے تو اللہ نے ان کے مرض کو اور بڑھا دیا، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے جیسا کہ وہ جھٹلاتے تھے (دین کو)

آیت 112:11
پارہ 1•صفحہ 4

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِۙ قَالُوۡاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ مت فساد کرو زمین میں (تو) وہ کہتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں

آیت 122:12
پارہ 1•صفحہ 4

اَلَا ۤ اِنَّهُمۡ هُمُ الۡمُفۡسِدُوۡنَ وَلٰـكِنۡ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ‏

خبر دار! بیشک وہی فساد کرنے والے ہیں اور لیکن وہ شعور (یعنی سمجھ) نہیں رکھتے

آیت 132:13
پارہ 1•صفحہ 4

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اٰمِنُوۡا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوۡاۤ اَنُؤۡمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ هُمُ السُّفَهَآءُ وَلٰـكِنۡ لَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لے آؤ جیسا کہ لوگ (یعنی صحابہ) ایمان لائے، وہ کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جیسا کہ بیوقوف ایمان لائے ہیں؟ خبر دار! بیشک وہی بیوقوف ہیں، اور لیکن یہ جانتے نہیں

آیت 142:14
پارہ 1•صفحہ 4

وَاِذَا لَقُوۡا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡاۤ اٰمَنَّا ۖۚ وَاِذَا خَلَوۡا اِلٰى شَيٰطِيۡنِهِمۡۙ قَالُوۡاۤ اِنَّا مَعَكُمۡۙ اِنَّمَا نَحۡنُ مُسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور جب وہ ملتے ہیں ایمان والوں سے (تو) کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب وہ تنہائی میں ملتے ہیں اپنے شیطان (دوستوں) سے، تو کہتے ہیں بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو (ان سے) صرف مذاق کرتے ہیں

آیت 152:15
پارہ 1•صفحہ 4

اَللّٰهُ يَسۡتَهۡزِئُ بِهِمۡ وَيَمُدُّهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏

اللہ مذاق کرتا ہے ان سے اور مہلت دیتا ہے انہیں ان کی سرکشی (یعنی شرارت) میں بھٹکنے کیلئے

آیت 162:16
پارہ 1•صفحہ 4

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى فَمَا رَبِحَتۡ تِّجَارَتُهُمۡ وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ‏

یہی لوگ ہیں جنہوں نے خرید لی گمراہی ہدایت کے بدلے، تو نہ فائدہ دیا ان کی تجارت نے ان کو، اور نہ ہوئے وہ ہدایت پانے والے

آیت 172:17
پارہ 1•صفحہ 5

مَثَلُهُمۡ كَمَثَلِ الَّذِى اسۡتَوۡقَدَ نَارًا ​ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوۡرِهِمۡ وَتَرَكَهُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتٍ لَّا يُبۡصِرُوۡنَ‏

ان کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے جلائی آگ، تو جب روشن ہو گیا اس کا آس پاس (کا ماحول) تو چھین لیا اللہ نے ان کے نور کو، اور چھوڑ دیا انہیں اندھیروں میں وہ نہیں دیکھ سکتے

آیت 182:18
پارہ 1•صفحہ 5

صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡىٌ فَهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ ۙ‏

بہرے، گونگے، اندھے ہیں تو وہ رجوع نہیں کریں گے

آیت 192:19
پارہ 1•صفحہ 5

اَوۡ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِيۡهِ ظُلُمٰتٌ وَّرَعۡدٌ وَّبَرۡقٌ​ ۚ يَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الۡمَوۡتِ​ؕ وَاللّٰهُ مُحِيۡطٌ​ۢ بِالۡكٰفِرِيۡنَ‏

یا جیسا کہ بارش ہوتی ہے آسمان سے جس میں اندھیرا اور گرج اور بجلی ہو، وہ ڈال لیتے ہیں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں (بجلی کی) کڑک اور موت کے ڈر سے اور اللہ گھیرنے والا ہے کافروں کو

آیت 202:20
پارہ 1•صفحہ 5

يَكَادُ الۡبَرۡقُ يَخۡطَفُ اَبۡصَارَهُمۡ​ؕ كُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَهُمۡ مَّشَوۡا فِيۡهِۙ وَاِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَيۡهِمۡ قَامُوۡا​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمۡعِهِمۡ وَاَبۡصَارِهِمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

قریب ہے کہ بجلی اُچک لے ان کی آنکھوں کو، جب روشنی ہوتی ہے ان کے لئے تو وہ چل پڑتے ہیں اس میں، اور جب اندھیرا ہوتا ہے ان پر وہ کھڑے ہو جاتے ہیں، اور اگر اللہ چاہے تو چھین لے ان کے کانوں اور ان کی آنکھوں کو بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 212:21
پارہ 1•صفحہ 5

يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اعۡبُدُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ ۙ‏

اے لوگو! عبادت کرو تم اپنے رب کی جس نے پیدا کیا تمہیں اور (ان کو بھی) جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 222:22
پارہ 1•صفحہ 5

الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَآءَ بِنَآءً وَّاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّـكُمۡ​ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰهِ اَنۡدَادًا وَّاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ‏

جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت، اور نازل کیا آسمان سے پانی، تو نکالا اس کے ذریعے پھلوں میں سے رزق تمہارے لئے، تو تم مت بناؤ اللہ کے لئے شریک اور تم جانتے ہو

آیت 232:23
پارہ 1•صفحہ 5

وَاِنۡ کُنۡتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰى عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ وَادۡعُوۡا شُهَدَآءَكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور اگر تم شک میں ہو اس میں جو کچھ ہم نے نازل کیا اپنے بندے (محمدؐ) پر، تو تم لے آؤ ایک سورت اس جیسی اور تم بلا لو اپنے مددگاروں کو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو

آیت 242:24
پارہ 1•صفحہ 5

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَلَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوۡا النَّارَ الَّتِىۡ وَقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ  ۖۚ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَ‏

تو اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکو گے، تو تم ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن (یعنی جلاون) انسان اور پتھر ہیں (جو) تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے

آیت 252:25
پارہ 1•صفحہ 6

وَبَشِّرِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ​ؕ ڪُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنۡهَا مِنۡ ثَمَرَةٍ رِّزۡقًا ​ۙ قَالُوۡا هٰذَا الَّذِىۡ رُزِقۡنَا مِنۡ قَبۡلُ وَاُتُوۡا بِهٖ مُتَشَابِهًا ​ؕ وَلَهُمۡ فِيۡهَآ اَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ​ۙ وَّهُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور بشارت دو ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور عمل کئے نیک، بیشک ان کے لئے جنت ہیں، جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جب ان کو رزق دیا جائے گا اس (جنت) سے پھلوں میں سے رزق، تو کہیں گے یہ وہی (پھل) ہے جو ہمیں اس سے پہلے دیا گیا تھا، اور عطا کیا جائے گا اس سے ملتا جلتا، اور ان کے لئے اس میں بیویاں ہوں گی پاکیزہ اور وہ ان (جنتوں) میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 262:26
پارہ 1•صفحہ 6

اِنَّ اللّٰهَ لَا يَسۡتَحۡـىٖۤ اَنۡ يَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا ​بَعُوۡضَةً فَمَا فَوۡقَهَا ​ؕ فَاَمَّا ​الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ۚ وَاَمَّا الَّذِيۡنَ ڪَفَرُوۡا فَيَقُوۡلُوۡنَ مَاذَآ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ۘ يُضِلُّ بِهٖ ڪَثِيۡرًا وَّيَهۡدِىۡ بِهٖ كَثِيۡرًا ​ؕ وَمَا يُضِلُّ بِهٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِيۡنَۙ ‏

بیشک اللہ نہیں شرماتا کہ وہ بیان کرے مثال مچھر کی (یا) جو اس سے بھی چھوٹی ہو، تو جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ جانتے ہیں کہ بے شک وہ (مثال) برحق ہے ان کے رب کی طرف سے اور جن لوگوں نے کفر کیا تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ارادہ ہے اللہ کا اس مثال سے؟ وہ گمراہ کرتا ہے اس کے ذریعے بہتوں کو اور ہدایت (بھی) دیتا ہے اس کے ذریعے بہتوں کو، اور گمراہ تو صرف فاسقوں کو ہی کرتا ہے

آیت 272:27
پارہ 1•صفحہ 6

الَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

جو لوگ توڑ دیتے ہیں اللہ کے عہد کو بعد اسے پکا کرنے کے، اور کاٹتے ہیں اللہ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، اور فساد پھیلاتے ہیں زمین میں یہی لوگ خسارے میں ہیں

آیت 282:28
پارہ 1•صفحہ 6

كَيۡفَ تَكۡفُرُوۡنَ بِاللّٰهِ وَڪُنۡتُمۡ اَمۡوَاتًا فَاَحۡيَاکُمۡ​ۚ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

کیسے تم انکار کرتے ہو اللہ کا؟ تم مردہ تھے تو اس نے تمہیں زندہ کیا، پھر وہ موت دے گا تمہیں، پھر وہ زندہ کرے گا تمہیں، پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 292:29
پارہ 1•صفحہ 6

هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ لَـكُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ثُمَّ اسۡتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ​ؕ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

وہ (اللہ) جس نے پیدا کیا تمہارے لئے زمین کی تمام چیزوں کو، پھر توجہ کی آسمان کی طرف، اور درست کیا ان سات آسمانوں کو اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

آیت 302:30
پارہ 1•صفحہ 7

وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ جَاعِلٌ فِى الۡاَرۡضِ خَلِيۡفَةً ؕ قَالُوۡٓا اَتَجۡعَلُ فِيۡهَا مَنۡ يُّفۡسِدُ فِيۡهَا وَيَسۡفِكُ الدِّمَآءَۚ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَـكَ​ؕ قَالَ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

جب کہا تیرے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں زمین میں ایک خلیفہ، تو انہوں نے کہا کیا تم بناؤ گے اس میں جو فساد کرے گا اس میں اور خون بہائے گا؟ اور ہم تسبیح کرتے ہیں تیری تعریف کے ساتھ اور ہم پاکی بیان کرتے ہیں تیرے لئے، کہا میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

آیت 312:31
پارہ 1•صفحہ 7

وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمۡ عَلَى الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ فَقَالَ اَنۡۢبِــُٔوۡنِىۡ بِاَسۡمَآءِ هٰٓؤُلَآءِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور سکھایا (اللہ نے) آدم کو تمام نام، پھر پیش کیا (آدم کو) فرشتوں کے سامنے، تو فرمایا، بتاؤ مجھے ان چیزوں کے نام اگر تم سچے ہو

آیت 322:32
پارہ 1•صفحہ 7

قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ لَا عِلۡمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمۡتَنَا ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

(فرشتوں نے) کہا تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھایا ہے، بیشک تو ہی علم اور حکمت والا ہے

آیت 332:33
پارہ 1•صفحہ 7

قَالَ يٰٓـاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡهُمۡ بِاَسۡمَآٮِٕهِمۡ​ۚ فَلَمَّآ اَنۡۢبَاَهُمۡ بِاَسۡمَآٮِٕهِمۡۙ قَالَ اَلَمۡ اَقُل لَّـكُمۡ اِنِّىۡٓ اَعۡلَمُ غَيۡبَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۙ وَاَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَمَا كُنۡتُمۡ تَكۡتُمُوۡنَ‏

(اللہ نے) کہا اے آدم! بتاؤ انہیں ان کے نام جب انہوں نے بتا دیئے ان کے نام تو فرمایا کیا میں نے نہیں کہا تھا تمہیں کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کا غیب، اور میں جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو

آیت 342:34
پارہ 1•صفحہ 7

وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡٓا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰى وَاسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور جب ہم نے کہا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو، تو سب نے سجدہ کیا ابلیس کے سوا، اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ ہو گیا کافروں میں سے

آیت 352:35
پارہ 1•صفحہ 7

وَقُلۡنَا يٰٓـاٰدَمُ اسۡكُنۡ اَنۡتَ وَزَوۡجُكَ الۡجَـنَّةَ وَكُلَا مِنۡهَا رَغَدًا حَيۡثُ شِئۡتُمَا وَلَا تَقۡرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور ہم نے کہا اے آدم! رہو تم اور تمہاری بیوی جنت میں، اور تم دونوں کھاؤ اس (جنت) سے جی بھر کے جہاں سے تم دونوں چاہو، اور تم دونوں مت قریب جانا اس درخت کے، ورنہ ہو جاؤ گے ظالموں میں سے

آیت 362:36
پارہ 1•صفحہ 7

فَاَزَلَّهُمَا الشَّيۡطٰنُ عَنۡهَا فَاَخۡرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيۡهِ​ وَقُلۡنَا اهۡبِطُوۡا بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَلَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ‏

تو بہکایا ان دونوں کو شیطان نے اس (جنت) سے، اور نکال دیا ان دونوں کو (وہاں سے) جہاں وہ دونوں تھے، اور ہم نے کہا کہ اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے (دنیا میں) اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ اور فائدہ اٹھانا ہے ایک مدت تک

آیت 372:37
پارہ 1•صفحہ 7

فَتَلَقّٰٓى اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّهٖ كَلِمٰتٍ فَتَابَ عَلَيۡهِ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

تو سیکھ لئے آدم نے اپنے رب سے چند کلمات، اور توبہ قبول فرمائی (اللہ نے) ان کی بیشک وہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

آیت 382:38
پارہ 1•صفحہ 8

قُلۡنَا اهۡبِطُوۡا مِنۡهَا جَمِيۡعًا ​​ۚ فَاِمَّا يَاۡتِيَنَّكُمۡ مِّنِّىۡ هُدًى فَمَنۡ تَبِعَ هُدَاىَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

ہم نے کہا اتر جاؤ یہاں سے تم سب، تو جب آئے گی تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت تو جو اتباع کرے گا میری ہدایت کی تو نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 392:39
پارہ 1•صفحہ 8

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِـاٰيٰتِنَآ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو، وہ جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 402:40
پارہ 1•صفحہ 8

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَوۡفُوۡا بِعَهۡدِىۡٓ اُوۡفِ بِعَهۡدِكُمۡۚ وَاِيَّاىَ فَارۡهَبُوۡنِ‏

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے انعام کی تم پر، اور تم پورا کرو میرے عہد کو میں پورا کروں گا تمہارے عہد کو، اور تم مجھ سے ہی ڈرو

آیت 412:41
پارہ 1•صفحہ 8

وَاٰمِنُوۡا بِمَآ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمۡ وَلَا تَكُوۡنُوۡآ اَوَّلَ كَافِرٍۢ بِهٖ​ وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰيٰتِىۡ ثَمَنًا قَلِيۡلًا وَّاِيَّاىَ فَاتَّقُوۡنِ‏

اور تم ایمان لاؤ (اس قرآن پر) جو میں نے نازل کیا وہ تصدیق کرتا ہے جو تمہارے پاس (کتاب) ہے، اور تم نہ ہو جاؤ اس (قرآن) کا پہلا انکاری، اور نہ سودا کرو میری آیتوں کا تھوڑے فائدے کیلئے، اور تم مجھ سے ہی ڈرو

آیت 422:42
پارہ 1•صفحہ 8

وَلَا تَلۡبِسُوا الۡحَـقَّ بِالۡبَاطِلِ وَتَكۡتُمُوا الۡحَـقَّ وَاَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور نہ ملاؤ حق کو باطل کے ساتھ، اور نہ چھپاؤ حق کو، اور تم جانتے ہو

آیت 432:43
پارہ 1•صفحہ 8

وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَارۡكَعُوۡا مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ‏

اور قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور رکوع کرو رکوع کرنے والوں کے ساتھ

آیت 442:44
پارہ 1•صفحہ 8

اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَتَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ وَاَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡكِتٰبَ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

کیا تم حکم دیتے ہو لوگوں کو نیکی کا؟ اور بھول جاتے ہو اپنے آپ کو اور تم پڑھتے ہو کتاب، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 452:45
پارہ 1•صفحہ 8

وَاسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ ​ؕ وَاِنَّهَا لَكَبِيۡرَةٌ اِلَّا عَلَى الۡخٰشِعِيۡنَۙ‏

اور تم مدد طلب کرو صبر اور نماز کے ذریعے، اور بیشک یہ مشکل چیز ہے، مگر ڈرنے والوں پر نہیں

آیت 462:46
پارہ 1•صفحہ 8

الَّذِيۡنَ يَظُنُّوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّهِمۡ وَاَنَّهُمۡ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَ‏

جو لوگ گمان رکھتے ہیں کہ بیشک وہ ملاقات کرنے والے ہیں اپنے رب سے اور بیشک وہ اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں

آیت 472:47
پارہ 1•صفحہ 8

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَنِّىۡ فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اے بنی اسرائیل (یعنی اولادِ یعقوب) یاد کرو میری اس نعمت کو جو میں نے تم پر انعام کی اور بیشک میں نے فضیلت دی تمہیں تمام جہانوں پر

آیت 482:48
پارہ 1•صفحہ 8

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡـًٔـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا يُؤۡخَذُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جب نہ بدلہ دے گا کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی اور نہ قبول کی جائے گی اس کی کوئی سفارش، اور نہ کوئی بدلہ لیا جائے گا اس سے، اور نہ اسکی مدد کی جائے گی

آیت 492:49
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ نَجَّيۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَسُوۡمُوۡنَكُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ يُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُوۡنَ نِسَآءَكُمۡ​ؕ وَفِىۡ ذٰلِكُمۡ بَلَاۤءٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَظِيۡمٌ‏

اور جب ہم نے نجات دی تمہیں فرعونیوں سے، وہ دیتے تھے تمہیں برا عذاب، وہ ذبح کرتے تھے تمہارے لڑکوں کو، اور وہ زندہ چھوڑ دیتے تھے تمہاری عورتوں کو، اور اس میں بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے

آیت 502:50
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ فَرَقۡنَا بِكُمُ الۡبَحۡرَ فَاَنۡجَيۡنٰکُمۡ وَاَغۡرَقۡنَآ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ‏

اور جب ہم نے پھاڑا تمہارے لئے دریا کو تو ہم نے نجات دی تمہیں، اور ہم نے غرق کیا فرعونیوں کو اور تم دیکھ رہے تھے

آیت 512:51
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ وٰعَدۡنَا مُوۡسٰٓى اَرۡبَعِيۡنَ لَيۡلَةً ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَنۡـتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏

اور ہم نے وعدہ کیا موسیٰ سے چالیس راتوں کا پھر تم نے بنا لیا بچھڑے کو (معبود) اس کے بعد، اور تم ظالم ہو گئے

آیت 522:52
پارہ 1•صفحہ 9

ثُمَّ عَفَوۡنَا عَنۡكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

پھر ہم نے معاف کر دیا تمہیں اس کے بعد بھی تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 532:53
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَالۡفُرۡقَانَ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ‏

اور جب ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب اور فرقان (یعنی معجزے) تاکہ تم ہدایت پا سکو

آیت 542:54
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ اِنَّكُمۡ ظَلَمۡتُمۡ اَنۡفُسَکُمۡ بِاتِّخَاذِكُمُ الۡعِجۡلَ فَتُوۡبُوۡآ اِلٰى بَارِٮِٕكُمۡ فَاقۡتُلُوۡٓا اَنۡفُسَكُمۡؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ عِنۡدَ بَارِٮِٕكُمۡؕ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے، کہ اے میری قوم! تم نے ظلم کیا اپنی جانوں پر بچھڑے کو معبود بنا کر تو (اب) تم توبہ کرو اپنے رب کے پاس، تو قتل کرو اپنے کو آپس میں، یہ بہتر ہے تمہارے لئے (اور) تمہارے رب کے پاس بھی، تو وہ قبول کرے گا تمہاری توبہ بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے

آیت 552:55
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ قُلۡتُمۡ يٰمُوۡسٰى لَنۡ نُّؤۡمِنَ لَـكَ حَتّٰى نَرَى اللّٰهَ جَهۡرَةً فَاَخَذَتۡكُمُ الصّٰعِقَةُ وَاَنۡتُمۡ تَنۡظُرُوۡنَ‏

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے تم پر یہاں تک کہ ہم اللہ کو دیکھ لیں سامنے پھر تمہیں پکڑ لیا بجلی کی کڑک نے، اور تم دیکھتے رہ گئے

آیت 562:56
پارہ 1•صفحہ 9

ثُمَّ بَعَثۡنٰكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِكُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

پھر ہم نے زندہ کر دیا تمہیں تمہاری موت کے بعد بھی، تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 572:57
پارہ 1•صفحہ 9

وَظَلَّلۡنَا عَلَيۡکُمُ الۡغَمَامَ وَاَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكُمُ الۡمَنَّ وَالسَّلۡوٰى​ؕ كُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ​ؕ وَمَا ظَلَمُوۡنَا وَلٰـكِنۡ كَانُوۡآ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏

اور ہم نے سایہ کیا تم پر بادل کا اور نازل کیا تم پر من اور سلویٰ (اور کہا کہ) کھاؤ پاکیزہ رزق جو ہم نے تمہیں دیا ہے، اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا، اور لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

آیت 582:58
پارہ 1•صفحہ 9

وَاِذۡ قُلۡنَا ادۡخُلُوۡا هٰذِهِ الۡقَرۡيَةَ فَکُلُوۡا مِنۡهَا حَيۡثُ شِئۡتُمۡ رَغَدًا وَّادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّقُوۡلُوۡا حِطَّةٌ نَّغۡفِرۡ لَـكُمۡ خَطٰيٰكُمۡ​ؕ وَسَنَزِيۡدُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور جب ہم نے کہا تم داخل ہو جاؤ اس بستی (بیت المقدس) میں تو تم کھاؤ اس سے جہاں سے چاہو جی بھر کے، اور داخل ہو جاؤ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے اور کہو حِطَّہ (یعنی توبہ) ہم معاف کر دیں گے تمہاری خطائیں اور عنقریب زیادہ دیں گے نیکی کرنے والوں کو

آیت 592:59
پارہ 1•صفحہ 9

فَبَدَّلَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلاً غَيۡرَ الَّذِىۡ قِيۡلَ لَهُمۡ فَاَنۡزَلۡنَا عَلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

پھر بدل دی ان ظالموں نے اس بات کو دوسری بات سے جو ان سے کہی گئی تھی، تو ہم نے نازل کیا ان ظالموں پر عذاب آسمان سے، ان کے فسق کی وجہ سے

آیت 602:60
پارہ 1•صفحہ 10

وَاِذِ اسۡتَسۡقَىٰ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ فَقُلۡنَا اضۡرِب بِّعَصَاكَ الۡحَجَرَ​ؕ فَانۡفَجَرَتۡ مِنۡهُ اثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنًا​ؕ قَدۡ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَهُمۡ​ؕ کُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ اللّٰهِ وَلَا تَعۡثَوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏

اور جب پانی مانگا موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے (صحرائے سینا میں) تو ہم نے کہا کہ مارو اپنی لاٹھی پتھر پر، تو پھوٹ پڑے اس سے بارہ چشمے یقیناً جان لیا ہر شخص نے اپنے پینے کی جگہ کو (اور ہم نے کہا کہ) کھاؤ اور پیو اللہ کے رزق میں سے، اور نہ پھرو زمین میں فساد کرتے ہوئے

آیت 612:61
پارہ 1•صفحہ 10

وَاِذۡ قُلۡتُمۡ يٰمُوۡسٰى لَنۡ نَّصۡبِرَ عَلٰى طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُخۡرِجۡ لَنَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ مِنۡۢ بَقۡلِهَا وَقِثَّـآٮِٕهَا وَفُوۡمِهَا وَعَدَسِهَا وَ بَصَلِهَا​ؕ قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِىۡ هُوَ اَدۡنٰى بِالَّذِىۡ هُوَ خَيۡرٌ​ؕ اِهۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَـکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ​ؕ وَضُرِبَتۡ عَلَيۡهِمُ الذِّلَّةُ وَالۡمَسۡکَنَةُ وَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَيَقۡتُلُوۡنَ النَّبِيّٖنَ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ​ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّڪَانُوۡا يَعۡتَدُوۡنَ‏

اور جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم ہرگز صبر نہیں کریں گے ایک ہی قسم کے کھانے پر، (اس لئے) اپنے رب سے دعا کیجیئے کہ وہ نکالے ہمارے لئے جو چیزیں زمین اگاتی ہے اس کا ساگ اور اس کی ککڑی، اور اس کا گیہوں اور اس کی مسور اور اس کی پیاز، آپ نے کہا کیا تم بدلنا چاہتے ہو بہتر چیز کو ادنیٰ سے! تم اتر جاؤ کسی شہر میں (یہ اس لیے کہ) اب تمہیں وہی ملے گا جو تم نے سوال کیا ہے اور ڈال دی گئی ان پر ذلت اور مسکینی، اور وہ لوٹے اللہ کا غضب لے کر (یعنی مستحق ہوئے) یہ اس لئے کہ وہ انکار کرتے تھے اللہ کی آیتوں کا اور قتل کرتے تھے نبیوں کو ناحق، یہ اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور وہ حد سے آگے بڑھتے تھے

آیت 622:62
پارہ 1•صفحہ 11

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالنَّصٰرٰى وَالصّٰبِـِٕـيۡنَ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَلَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

بیشک ایمان والے اور یہودی اور نصاریٰ اور صابی (آگ کو پوجنے والے) جو ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور نیک عمل کرے، تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 632:63
پارہ 1•صفحہ 11

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ الطُّوۡرَؕ خُذُوۡا مَآ اٰتَيۡنٰكُمۡ بِقُوَّةٍ وَّ اذۡكُرُوۡا مَا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

جب ہم نے وعدہ لیا تم سے، اور بلند کیا تم پر طور پہاڑ کو (اور کہا) لے لو مضبوطی کے ساتھ جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور یاد کرو جو کچھ اسمیں ہے تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 642:64
پارہ 1•صفحہ 11

ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ​​ۚ فَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ لَـكُنۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

پھر تم پھر گئے اس کے بعد، تو اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت نہ ہوتی، تو تم خسارہ اٹھانے والے ہو جاتے

آیت 652:65
پارہ 1•صفحہ 11

وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ الَّذِيۡنَ اعۡتَدَوۡا مِنۡكُمۡ فِىۡ السَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَهُمۡ كُوۡنُوۡا قِرَدَةً خَاسِـِٔـيۡنَ ​ۚ‏

اور یقیناً تمہیں معلوم ہیں (وہ لوگ) جو حد سے بڑھ گئے تھے ہفتے کے بارے میں (کہ ہفتے کو مچھلی کا شکار نہ کرنا) تو ہم نے کہا ان سے تم ہو جاؤ ذلیل بندر

آیت 662:66
پارہ 1•صفحہ 11

فَجَعَلۡنٰهَا نَكٰلاً لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهَا وَمَا خَلۡفَهَا وَمَوۡعِظَةً لِّلۡمُتَّقِيۡنَ‏

تو ہم نے بنا دیا اسے عبرت ان کے اگلوں اور ان کے پچھلوں کے لئے اور نصیحت متقیوں کے لئے

آیت 672:67
پارہ 1•صفحہ 11

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُكُمۡ اَنۡ تَذۡبَحُوۡا بَقَرَةً ​ ؕ قَالُوۡآ اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًۡا ​ؕ قَالَ اَعُوۡذُ بِاللّٰهِ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡجٰـهِلِيۡنَ‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے کہ بیشک اللہ حکم دیتا ہے تمہیں کہ تم ذبح کرو ایک گائے تو انہوں نے کہا کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو؟ (آپ نے) کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ہو جاؤ جاہلوں میں سے

آیت 682:68
پارہ 1•صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا هِىَ​ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّلَا بِكۡرٌؕ عَوَانٌۢ بَيۡنَ ذٰلِكَ​ؕ فَافۡعَلُوۡا مَا تُؤۡمَرُوۡنَ‏

انہوں نے کہا اے موسیٰ! دعا کیجیئے ہمارے لئے اپنے رب سے کہ وہ بیان کر دے اس کی ماہیت (یعنی کیسی ہو، آپ نے) فرمایا وہ گائے نہ تو بوڑھی ہو نہ بچھڑی، جوان ہو اس کے درمیان کی تو تم کرو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے

آیت 692:69
پارہ 1•صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا لَوۡنُهَا ​ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفۡرَآءُۙ فَاقِعٌ لَّوۡنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِيۡنَ‏

(پھر) انہوں نے کہا دعا کیجیے ہمارے لئے اپنے رب سے کہ وہ بیان کر دے کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟ فرمایا وہ کہتا ہے کہ وہ گائے زرد گہرے رنگ کی ہو، دیکھنے والوں کو بھلی لگے

آیت 702:70
پارہ 1•صفحہ 11

قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا هِىَۙ اِنَّ الۡبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَيۡنَا ؕ وَاِنَّـآ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهۡتَدُوۡنَ‏

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے رب سے (اور) دعا کیجیئے کہ وہ بیان کرے ہمارے لئے کہ وہ کیسی ہو؟ بیشک گائے مشابہ (یعنی خلط ملط) ہو گئی ہے ہم پر، اور بے شک اللہ نے چاہا تو ہم راہ پالیں گے

آیت 712:71
پارہ 1•صفحہ 11

قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُوۡلٌ تُثِيۡرُ الۡاَرۡضَ وَلَا تَسۡقِى الۡحَـرۡثَ ​ۚ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيۡهَا ​ؕ قَالُوا الۡـٰٔـنَ جِئۡتَ بِالۡحَـقِّ​ؕ فَذَبَحُوۡهَا وَمَا كَادُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏

کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ اس گائے سے زمین میں نہ ہل جوتا گیا ہو، اور نہ کھیتی کو سیراب کیا گیا ہو، مسلمہ (یعنی درست) ہو اور نہ ہو کوئی داغ اسمیں، انہوں نے کہا اب آپ آئے ہیں حق بات لے کر انہوں نے ذبح کیا اور وہ نہ تھے کرنے والے

آیت 722:72
پارہ 1•صفحہ 12

وَ اِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسًا فَادّٰرَءۡتُمۡ فِيۡهَا ​ؕ وَاللّٰهُ مُخۡرِجٌ مَّا كُنۡتُمۡ تَكۡتُمُوۡنَۚ‏

اور جب تم نے قتل کیا ایک شخص کا، پھر الزام ڈالنے لگے ایک دوسرے پر اس میں، اور اللہ ظاہر کرنے والا تھا، جو تم چھپا رہے تھے

آیت 732:73
پارہ 1•صفحہ 12

فَقُلۡنَا اضۡرِبُوۡهُ بِبَعۡضِهَا ​ؕ كَذٰلِكَ يُحۡىِ اللّٰهُ الۡمَوۡتٰى ۙ وَيُرِيۡکُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

ہم نے کہا کہ مارو اس (مردے) کو اس (گائے) کے کسی ٹکڑے سے اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مردوں کو، اور وہ دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں، تاکہ تم عقل سے کام لو

آیت 742:74
پارہ 1•صفحہ 12

ثُمَّ قَسَتۡ قُلُوۡبُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ فَهِىَ كَالۡحِجَارَةِ اَوۡ اَشَدُّ قَسۡوَةً ​ ؕ وَاِنَّ مِنَ الۡحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنۡهُ الۡاَنۡهٰرُ​ؕ وَاِنَّ مِنۡهَا لَمَا يَشَّقَّقُ فَيَخۡرُجُ مِنۡهُ الۡمَآءُ​ؕ وَاِنَّ مِنۡهَا لَمَا يَهۡبِطُ مِنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

پھر سخت ہو گئے تمہارے دل اس کے بعد تو وہ پتھر جیسے یا اس سے بھی زیادہ سخت ہو گئے، اور بیشک پتھروں میں سے بعض سے پھوٹ پڑتی ہیں نہریں، اور بے شک ان میں سے بعض پھٹ جاتے ہیں تو نکل پڑتا ہے اس سے پانی، اور بعض لڑھک پڑتے ہیں اللہ کے ڈر سے، اور نہیں ہے اللہ غافل تمہارے اعمال سے

آیت 752:75
پارہ 1•صفحہ 12

اَفَتَطۡمَعُوۡنَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡا لَـكُمۡ وَقَدۡ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ يَسۡمَعُوۡنَ کَلَامَ اللّٰهِ ثُمَّ يُحَرِّفُوۡنَهٗ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا عَقَلُوۡهُ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو کیا تم امید کرتے ہو کہ یہ (یہودی) ایمان لے آئیں گے تم پر، اور یقیناً ان میں ایسے فریق ہیں جو سنتے ہیں اللہ کے کلام کو پھر تحریف کرتے ہیں (یعنی بدل دیتے ہیں) بعد اس کے کہ وہ عقل رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں

آیت 762:76
پارہ 1•صفحہ 12

وَاِذَا لَـقُوۡا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡآ اٰمَنَّا  ۖۚ وَاِذَا خَلَا بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ قَالُوۡآ اَ تُحَدِّثُوۡنَهُمۡ بِمَا فَتَحَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ لِيُحَآجُّوۡكُمۡ بِهٖ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور جب وہ ملتے ہیں ایمان والوں سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم (مسلمانوں کو) وہ باتیں بتاتے ہو جو کھولی ہیں اللہ نے تم پر (کیا جانتے نہیں) کہ یہ حجت قائم کر دیں گے تم پر اس کے بارے میں تمہارے رب کے پاس، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 772:77
پارہ 1•صفحہ 12

اَوَلَا يَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

کیا یہ نہیں جانتے کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں؟

آیت 782:78
پارہ 1•صفحہ 12

وَ مِنۡهُمۡ اُمِّيُّوۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ الۡكِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِىَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ‏

ان میں سے بعض ان پڑھ ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے سوائے اٹکل کے اور ان کے پاس ظن و گمان کے سوا کچھ نہیں

آیت 792:79
پارہ 1•صفحہ 12

فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ يَكۡتُبُوۡنَ الۡكِتٰبَ بِاَيۡدِيۡهِمۡ ثُمَّ يَقُوۡلُوۡنَ هٰذَا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ لِيَشۡتَرُوۡا بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ فَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا کَتَبَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ وَوَيۡلٌ لَّهُمۡ مِّمَّا يَكۡسِبُوۡنَ‏

تو تباہی ہے ان (یہودیوں) کے لئے جو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھوں سے پھر کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے، تاکہ وہ سودا کریں اسکا تھوڑے فائدے کے لئے تو تباہی ہے ان کے لیے جو کچھ لکھا ان کے ہاتھوں نے، اور تباہی ہے ان کے لئے جو کچھ وہ کماتے ہیں

آیت 802:80
پارہ 1•صفحہ 12

وَقَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدَةً ​ ؕ قُلۡ اَتَّخَذۡتُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ عَهۡدًا فَلَنۡ يُّخۡلِفَ اللّٰهُ عَهۡدَهٗۤ​ اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں جہنم کی آگ ہرگز نہیں چھوئے گی مگر چند دن (ان سے) کہو کیا تم نے لے رکھا ہے اللہ سے کوئی عہد؟ تو ہرگز اللہ خلاف نہیں کرے گا اپنے وعدے کے، یا تم اللہ پر وہ باتیں کہتے ہو جنہیں تم جانتے نہیں؟

آیت 812:81
پارہ 1•صفحہ 12

بَلٰى مَنۡ كَسَبَ سَيِّئَةً وَّاَحَاطَتۡ بِهٖ خَطِيْۤـــَٔتُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

کیوں نہیں؟ جس نے بھی برے کام کئے، اور گھیر لیا اسے اس کی خطاؤں نے، تو وہی جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 822:82
پارہ 1•صفحہ 12

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 832:83
پارہ 1•صفحہ 12

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَ بَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ لَا تَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰهَ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا وَّذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰکِيۡنِ وَقُوۡلُوۡا لِلنَّاسِ حُسۡنًا وَّاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ ؕ ثُمَّ تَوَلَّيۡتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡکُمۡ وَاَنۡـتُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

اور جب ہم نے پکا وعدہ لیا بنی اسرائیل سے کہ تم نہ عبادت کرنا اللہ کے سوا (کسی کی) اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور (اسی طرح) رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اور لوگوں کو اچھی باتیں کہنا، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا پھر تم پھر گئے تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم میں سے اور تم منہ موڑنے والے ہو گئے

آیت 842:84
پارہ 1•صفحہ 13

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ لَا تَسۡفِكُوۡنَ دِمَآءَكُمۡ وَلَا تُخۡرِجُوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ ثُمَّ اَقۡرَرۡتُمۡ وَاَنۡـتُمۡ تَشۡهَدُوۡنَ‏

اور جب ہم نے تم سے پکا وعدہ لیا کہ نہیں خون بہاؤ گے آپس میں اور تم نہیں نکالو گے اپنوں کو اپنے گھروں سے، پھر تم نے اقرار کیا اور تم اس کے شاہد ہو

آیت 852:85
پارہ 1•صفحہ 13

ثُمَّ اَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَاۤءِ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُوۡنَ فَرِيۡقًا مِّنۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِهِمۡ تَظٰهَرُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِؕ وَاِنۡ يَّاۡتُوۡكُمۡ اُسٰرٰى تُفٰدُوۡهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡڪُمۡ اِخۡرَاجُهُمۡ​​ؕ اَفَتُؤۡمِنُوۡنَ بِبَعۡضِ الۡكِتٰبِ وَتَكۡفُرُوۡنَ بِبَعۡضٍ​ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ يَّفۡعَلُ ذٰلِكَ مِنۡکُمۡ اِلَّا خِزۡىٌ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ​ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يُرَدُّوۡنَ اِلٰٓى اَشَدِّ الۡعَذَابِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

پھر تم ہی ہو وہ لوگ جو آپس میں قتال کرتے ہو اور تم بعض فریق کو نکالتے ہو تم اپنوں میں سے ان کے گھروں سے تم مظاہرہ کرتے ہو ان پر گناہ اور زیادتی کا اور اگر وہ آتے ہیں تمہارے پاس قیدی بن کر تو تم فدیہ دیکر انہیں چھڑا لیتے ہو اور (جبکہ) حرام تھا تم پر ان کا نکالنا، تو کیا تم کتاب کے بعض حصے پر ایمان رکھتے ہو اور بعض حصے کا انکار کرتے ہو؟ تو تم میں سے جو بھی ایسا کرے، اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی ہو اور قیامت کے دن وہ لوٹائے جائیں سخت عذاب کی طرف، اور اللہ بے خبر نہیں تمہارے اعمال سے

آیت 862:86
پارہ 1•صفحہ 13

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا بِالۡاٰخِرَةِ​ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خرید لی دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے، تو نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 872:87
پارہ 1•صفحہ 13

وَ لَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَقَفَّيۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ بِالرُّسُلِ​ وَاٰتَيۡنَا عِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ الۡبَيِّنٰتِ وَاَيَّدۡنٰهُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ​ؕ اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌۢ بِمَا لَا تَهۡوٰٓى اَنۡفُسُكُمُ اسۡتَكۡبَرۡتُمۡ​ۚ فَفَرِيۡقًا كَذَّبۡتُمۡ وَفَرِيۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب اور ہم نے لگا تار بھیجے ان کے بعد رسولوں کو اور ہم نے عطا کئے عیسیٰ ابن مریم کو معجزے، اور ان کی تائید کی روح القدس (جبریل) کے ذریعے، تو جب بھی آئے تمہارے پاس رسول جنہیں تم نے ناپسند کیا اور تم نے تکبر کیا، تو بعض فریق کو تم نے جھٹلایا اور بعض فریق کو تم نے قتل کر ڈالا

آیت 882:88
پارہ 1•صفحہ 13

وَقَالُوۡا قُلُوۡبُنَا غُلۡفٌ​ؕ بَل لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَقَلِيۡلًا مَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہے، بلکہ اللہ نے لعنت کی ان پر ان کے کفر کیوجہ سے، تو تھوڑے ہی ہیں ان میں جو ایمان لاتے ہیں

آیت 892:89
پارہ 1•صفحہ 14

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ كِتٰبٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمۡۙ وَكَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ يَسۡتَفۡتِحُوۡنَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا  ​ۖۚ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِهٖ​ فَلَعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور جب آئی ان (یہودیوں) کے پاس کتاب اللہ کی طرف سے ان کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی، اور اس سے پہلے یہ خود فتح چاہتے تھے (اس قرآنی کتاب کے ذریعہ) کافروں پر، تو جب آگئی ان کے پاس جسے انہوں نے پہچان لیا اور انکار کر دیا، تو اللہ کی لعنت ہو ان کافروں پر

آیت 902:90
پارہ 1•صفحہ 14

بِئۡسَمَا اشۡتَرَوۡا بِهٖۤ اَنۡفُسَهُمۡ اَنۡ يَّڪۡفُرُوۡا بِمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بَغۡيًا اَنۡ يُّنَزِّلَ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ​ۚ فَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ عَلٰى غَضَبٍ​ؕ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏

کیا ہی برا سودا کیا انہوں نے اپنے لئے کہ وہ انکار کرتے تھے ضد میں جو اللہ نے نازل کیا، کہ اللہ نازل کرتا ہے اپنا فضل جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تو وہ مستحق ہو گئے غضب در غضب کے اور ان کافروں کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے

آیت 912:91
پارہ 1•صفحہ 14

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اٰمِنُوۡا بِمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا نُؤۡمِنُ بِمَآ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَيَكۡفُرُوۡنَ بِمَا وَرَآءَهٗ وَهُوَ الۡحَـقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمۡ​ؕ قُلۡ فَلِمَ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡـــۢبِيَآءَ اللّٰهِ مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ اس پر جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں ہم ایمان لاتے ہیں اس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے، اور انکار کرتے ہیں جو اس کے علاوہ ہے حالانکہ وہ (کتاب) برحق ہے تصدیق کرتی ہے (اس کتاب کی) جو ان کے پاس ہے آپ کہہ دیجئے کہ تم نے کیوں قتل کیا اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے؟ اگر تم مؤمن ہو

آیت 922:92
پارہ 1•صفحہ 14

وَلَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَنۡـتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏

اور یقیناً آئے تمہارے پاس موسیٰ دلیلیں لے کر، پھر تم نے بنا لیا بچھڑے کو معبود اس کے بعد اور تم ظالم ہو گئے

آیت 932:93
پارہ 1•صفحہ 14

وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِيۡثَاقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَآ اٰتَيۡنٰکُمۡ بِقُوَّةٍ وَّاسۡمَعُوۡا ​ ؕ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا  وَاُشۡرِبُوۡا فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الۡعِجۡلَ بِکُفۡرِهِمۡ ​ؕ قُلۡ بِئۡسَمَا يَاۡمُرُکُمۡ بِهٖۤ اِيۡمَانُكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور جب ہم نے پکا وعدہ لیا تم سے اور ہم نے بلند کیا تمہارے اوپر طور (پہاڑ) کو (اور کہا) لے لو جو ہم نے عطا کیا تمہیں قوت کے ساتھ، اور سنو (تو) انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی، اور پلا دی گئی ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ان کے کفر کیوجہ سے (ان سے) کہہ دیجیئے کہ کیا ہی برا حکم دیتا ہے تمہیں اس کے ذریعے تمہارا ایمان، اگر تم مؤمن ہو

آیت 942:94
پارہ 1•صفحہ 14

قُلۡ اِنۡ كَانَتۡ لَـکُمُ الدَّارُ الۡاٰخِرَةُ عِنۡدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ اگر آخرت کا گھر صرف تمہارے لئے ہے، اللہ کے نزدیک خالص (تمہارے لیے) لوگوں کے علاوہ، تو تم تمنا کرو موت کی اگر تم سچے ہو

آیت 952:95
پارہ 1•صفحہ 14

وَ لَنۡ يَّتَمَنَّوۡهُ اَبَدًاۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

اور وہ ہرگز موت کی تمنا نہیں کریں گے کبھی بھی، بسبب جو کمائی بھیجا ہے ان کے ہاتھوں نے، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

آیت 962:96
پارہ 1•صفحہ 15

وَلَتَجِدَنَّهُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَيٰوةٍ  ۛۚ وَ مِنَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا​​  ۛۚ يَوَدُّ اَحَدُهُمۡ لَوۡ يُعَمَّرُ اَ لۡفَ سَنَةٍ ۚ وَمَا هُوَ بِمُزَحۡزِحِهٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ يُّعَمَّرَ​ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ ‏

اور (اے نبیؐ) یقیناً تم انہیں دنیا کی زندگی کا بہت حریص پاؤ گے لوگوں میں اور مشرکوں سے بھی زیادہ، چاہتا ہے ان میں کا ہر ایک کہ انہیں عمر دی جائے ہزار سال کی، اور وہ نہیں بچ سکتے اس عذاب سے اگر انہیں عمر دے دی جائے، اور اللہ دیکھ رہا ہے ان کے عمل کو

آیت 972:97
پارہ 1•صفحہ 15

قُلۡ مَنۡ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبۡرِيۡلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلۡبِكَ بِاِذۡنِ اللّٰهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَهُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

(اے نبیؐ) آپ کہہ دیجئے: جو شخص جبرئیل کا دشمن ہے تو بے شک اس نے نازل کیا ہے اس (قرآن) کو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے، جو تصدیق کرنے والا ہے اپنے سے پہلے (کتاب) کی، اور ہدایت اور بشارت ہے مؤمنوں کے لیے

آیت 982:98
پارہ 1•صفحہ 15

مَنۡ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕکَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَجِبۡرِيۡلَ وَمِيۡكٰٮلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلۡكٰفِرِيۡنَ‏

جو دشمن ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کا، تو بے شک اللہ (ایسے) کافروں کا دشمن ہے

آیت 992:99
پارہ 1•صفحہ 15

وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَآ اِلَيۡكَ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ​​ۚ وَمَا يَكۡفُرُ بِهَآ اِلَّا الۡفٰسِقُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے نازل کیں آپ کی طرف روشن دلیلیں، جن کا انکار سوائے فاسقوں کے کوئی نہیں کرتا

آیت 1002:100
پارہ 1•صفحہ 15

اَوَکُلَّمَا عٰهَدُوۡا عَهۡدًا نَّبَذَهٗ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ​ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

یہ لوگ جب بھی کوئی عہد کرتے ہیں تو ان کا ایک گروہ اسے توڑ دیتا ہے، بلکہ ان میں اکثر ایمان نہیں لاتے

آیت 1012:101
پارہ 1•صفحہ 15

وَلَمَّا جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمۡ نَبَذَ فَرِيۡقٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَۙ کِتٰبَ اللّٰهِ وَرَآءَ ظُهُوۡرِهِمۡ كَاَنَّهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب آیا ان کے پاس کوئی رسول اللہ کے پاس سے تصدیق کرنے والا جو کچھ ان کے پاس تھا (تو) پھینک دیا بعض فریق نے اہل کتاب میں سے اللہ کی کتاب کو اپنی پیٹھ پیچھے، گویا کہ وہ جانتے نہیں

آیت 1022:102
پارہ 1•صفحہ 16

وَاتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّيٰطِيۡنُ عَلٰى مُلۡكِ سُلَيۡمٰنَ​​ۚ وَمَا کَفَرَ سُلَيۡمٰنُ وَلٰـكِنَّ الشَّيٰـطِيۡنَ كَفَرُوۡا يُعَلِّمُوۡنَ النَّاسَ السِّحۡرَ وَمَآ اُنۡزِلَ عَلَى الۡمَلَـکَيۡنِ بِبَابِلَ هَارُوۡتَ وَمَارُوۡتَ​ؕ وَمَا يُعَلِّمٰنِ مِنۡ اَحَدٍ حَتّٰى يَقُوۡلَاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَةٌ فَلَا تَكۡفُرۡؕ​ فَيَتَعَلَّمُوۡنَ مِنۡهُمَا مَا يُفَرِّقُوۡنَ بِهٖ بَيۡنَ الۡمَرۡءِ وَ زَوۡجِهٖ​ؕ وَمَا هُمۡ بِضَآرِّيۡنَ بِهٖ مِنۡ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَيَتَعَلَّمُوۡنَ مَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنۡفَعُهُمۡ​ؕ وَلَقَدۡ عَلِمُوۡا لَمَنِ اشۡتَرٰٮهُ مَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ خَلَاقٍ​ؕ وَلَبِئۡسَ مَا شَرَوۡا بِهٖۤ اَنۡفُسَهُمۡ​ؕ لَوۡ کَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور (ان چیزوں کی) اتباع کرنے لگے جنہیں پڑھتے تھے شیاطین سلیمان کی حکومت میں اور سلیمان نے کفر نہیں کیا، بلکہ شیطانوں نے کفر کیا، وہ سکھایا کرتے تھے لوگوں کو جادو، اور جو نازل کیا گیا دو فرشتوں پر بابل میں ہاروت اور ماروت (پر) وہ دونوں بھی کسی کو نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ بے شک ہم آزمائش کیلئے ہیں تو تم کفر نہ کرو، پھر لوگ ان سے وہ سیکھتے جس سے وہ تفریق ڈالیں میاں اور بیوی کے درمیان، اور نہ وہ کوئی نقصان پہونچا سکتے تھے کسی کو بغیر اللہ کے حکم کے، اور وہ سیکھتے تھے جو انہیں ضرر (یعنی نقصان) پہونچائے اور نفع نہ پہنچائے انہیں اور یقیناً وہ جانتے تھے کہ جس نے اسکا سودا کیا اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور کیا ہی برا سودا کیا انہوں نے اس کام کے ذریعے اپنے لئے کاش کہ یہ جانتے

آیت 1032:103
پارہ 1•صفحہ 16

وَلَوۡ اَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَمَثُوۡبَةٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ خَيۡرٌ ؕ​ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر یہ لوگ ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کی طرف سے بہترین ثواب ملتا کاش! یہ جانتے

آیت 1042:104
پارہ 1•صفحہ 16

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا وَاسۡمَعُوۡا ​ؕ وَلِلۡڪٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! تم (نبیؐ کو) ”راعنا“ مت کہو (بلکہ) ”انظرنا“ کہو (کہ ہماری طرف توجہ فرمائیے) اور سنو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

آیت 1052:105
پارہ 1•صفحہ 16

مَا يَوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَلَا الۡمُشۡرِكِيۡنَ اَنۡ يُّنَزَّلَ عَلَيۡڪُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ يَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

نہیں چاہتے ہیں اہل کتاب کے کافر اور نہ مشرکین کہ نازل ہو تم پر کوئی خیر تمہارے رب کی طرف سے، اللہ خاص کر لیتا ہے اپنی رحمت کیلئے جسے چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

آیت 1062:106
پارہ 1•صفحہ 16

مَا نَنۡسَخۡ مِنۡ اٰيَةٍ اَوۡ نُنۡسِهَا نَاۡتِ بِخَيۡرٍ مِّنۡهَآ اَوۡ مِثۡلِهَا ​ؕ اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

جب ہم منسوخ (یعنی رد) کرتے ہیں کسی آیت کو، یا بھلاتے ہیں اسے، ہم لے آتے ہیں اس سے بہتر یا اس جیسی کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 1072:107
پارہ 1•صفحہ 16

اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَمَا لَـکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

کیا تجھے علم نہیں کہ بے شک اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہت آسمانوں اور زمین کی اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے علاوہ کوئی ولی اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 1082:108
پارہ 1•صفحہ 16

اَمۡ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَسۡـَٔـلُوۡا رَسُوۡلَـكُمۡ كَمَا سُٮِٕلَ مُوۡسٰى مِنۡ قَبۡلُ​ؕ وَمَنۡ يَّتَبَدَّلِ الۡکُفۡرَ بِالۡاِيۡمَانِ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ‏

(اے یہودیو!) کیا تمہارا ارادہ ہے کہ تم سوال کرو اپنے رسول سے جیسا سوال کیا گیا تھا موسیٰ سے اس سے پہلے (کہ اللہ کو سامنے لے آؤ؟) اور جو کوئی بدل لے گا ایمان کو کفر سے تو وہ بھٹک جائے گا سیدھے راستے سے

آیت 1092:109
پارہ 1•صفحہ 16

وَدَّ کَثِيۡرٌ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَوۡ يَرُدُّوۡنَكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ اِيۡمَانِكُمۡ كُفَّارًا ۖۚ حَسَدًا مِّنۡ عِنۡدِ اَنۡفُسِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡحَـقُّ​ ۚ فَاعۡفُوۡا وَاصۡفَحُوۡا حَتّٰى يَاۡتِىَ اللّٰهُ بِاَمۡرِهٖ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى کُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

چاہتے ہیں بہت سے اہل کتاب کے تمہیں لوٹا دیں ایمان لے آنے کے بعد کفر پر وہ حسد کرتے ہیں اپنے دل میں بعد اسکے کہ بیان ہو چکا ان کے سامنے حق تو تم معاف کر دو اور درگزر کر دو یہاں تک کہ لے آئے اللہ اپنا حکم بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

آیت 1102:110
پارہ 1•صفحہ 17

وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ  ​ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور جو تم آگے بھیجو گے اپنے لئے خیر میں سے تم پالو گے اسے اللہ کے پاس، بے شک اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے

آیت 1112:111
پارہ 1•صفحہ 17

وَقَالُوۡا لَنۡ يَّدۡخُلَ الۡجَـنَّةَ اِلَّا مَنۡ كَانَ هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى​ؕ تِلۡكَ اَمَانِيُّهُمۡ​ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ ہرگز داخل نہ ہو گا جنت میں یہود و نصاریٰ کے سوا اور کوئی، یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں (ان سے) کہو کہ لے آؤ کوئی دلیل اگر تم سچے ہو؟

آیت 1122:112
پارہ 1•صفحہ 17

بَلٰى مَنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَلَهٗۤ اَجۡرُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

کیوں نہیں؟ جو بھی جھکا دے اپنے آپ کو اللہ کے سامنے اور وہ محسن ہے تو اس کے لئے اس کا اجر ہے اس کے رب کے پاس، اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہو گا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 1132:113
پارہ 1•صفحہ 17

وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ لَـيۡسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَىۡءٍ وَّقَالَتِ النَّصٰرٰى لَـيۡسَتِ الۡيَهُوۡدُ عَلٰى شَىۡءٍۙ وَّهُمۡ يَتۡلُوۡنَ الۡكِتٰبَؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ مِثۡلَ قَوۡلِهِمۡ​ۚ فَاللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

اور کہتے ہیں یہود کہ نہیں ہے نصرانی کسی شئی (یعنی حق) پر اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی نہیں ہے کسی شئی (یعنی حق) پر، حالانکہ یہ دونوں کتاب (یعنی تورات) پڑھتے ہیں اسی طرح کی بات وہ بھی کہتے ہیں جو علم نہیں رکھتے تو اللہ فیصلہ کر دے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں

آیت 1142:114
پارہ 1•صفحہ 17

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنۡ يُّذۡكَرَ فِيۡهَا اسۡمُهٗ وَسَعٰـى فِىۡ خَرَابِهَا ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ مَا كَانَ لَهُمۡ اَنۡ يَّدۡخُلُوۡهَآ اِلَّا خَآٮِٕفِيۡنَ ؕ لَهُمۡ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ وَّلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏

اس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو منع کرے اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کے ذکر سے اور کوشش کرے ان میں خرابی کی، ایسے لوگوں کو خوف کھاتے ہوئے اس میں داخل ہونا چاہئے، ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے

آیت 1152:115
پارہ 1•صفحہ 17

وَلِلّٰهِ الۡمَشۡرِقُ وَالۡمَغۡرِبُ​ فَاَيۡنَمَا تُوَلُّوۡا فَثَمَّ وَجۡهُ اللّٰهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے تو تم جدھر بھی پھرو تو ادھر ہی اللہ کا رخ ہے، بیشک اللہ وسعت والا اور بڑے علم والا ہے

آیت 1162:116
پارہ 1•صفحہ 17

وَقَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا ۙ​ سُبۡحٰنَهٗ ​ؕ بَل لَّهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ كُلٌّ لَّهٗ قَانِتُوۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ بنا ڈالی ہیں اللہ نے اولاد، وہ پاک ہے (ایسی باتوں سے) بلکہ اسی کے لیے ہے جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے (اور) ہر ایک اس کا فرمانبردار ہے

آیت 1172:117
پارہ 1•صفحہ 17

بَدِيۡعُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

وہ پہلا پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، اور جب وہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا تو صرف کہہ دیتا ہے کہ ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے

آیت 1182:118
پارہ 1•صفحہ 18

وَقَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ لَوۡلَا يُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوۡ تَاۡتِيۡنَآ اٰيَةٌ ​ ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّثۡلَ قَوۡلِهِمۡؕ​ تَشَابَهَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ​ؕ قَدۡ بَيَّنَّا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ‏

اور کہا اسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہ اللہ تعالیٰ ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا، یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی نشانی؟ ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی (ان کے، اور) ان کے دل ایک جیسے ہیں یقیناً ہم نے بیان کر دی ہیں نشانیاں یقین کرنے والوں کے لئے

آیت 1192:119
پارہ 1•صفحہ 18

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ​ وَّلَا تُسۡـَٔـلُ عَنۡ اَصۡحٰبِ الۡجَحِيۡمِ‏

ہم نے بھیجا ہے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور آپ سے سوال نہیں کیا جائے گا جہنمیوں کے بارے میں

آیت 1202:120
پارہ 1•صفحہ 18

وَلَنۡ تَرۡضٰى عَنۡكَ الۡيَهُوۡدُ وَلَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمۡ​ؕ قُلۡ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الۡهُدٰى​ؕ وَلَٮِٕنِ اتَّبَعۡتَ اَهۡوَآءَهُمۡ بَعۡدَ الَّذِىۡ جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ​ۙ مَا لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

اور ہرگز راضی نہیں ہوں گے آپ سے یہود و نصاریٰ جب تک کہ آپ اتباع نہ کریں ان کی ملت کی آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے اور اگر آپ نے اتباع کی ان کی خواہشوں کی بعد اس کے جبکہ آچکا ہے آپ کے پاس علم، تو نہ ہو گا آپ کے لیے اللہ کی طرف سے کوئی ولی اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 1212:121
پارہ 1•صفحہ 18

اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَتۡلُوۡنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ​ ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے پڑھتے ہیں اس کے حق کے ساتھ وہی اس (قرآن) پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 1222:122
پارہ 1•صفحہ 18

يٰبَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتِىَ الَّتِىۡٓ اَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَاَنِّىۡ فَضَّلۡتُكُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اے بنی اسرائیل! یاد کرو میں نے جو نعمتیں تم پر انعام کی ہیں اور بیشک میں نے تو فضیلت دے رکھی تھی تمہیں تمام جہانوں پر

آیت 1232:123
پارہ 1•صفحہ 18

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡـًٔـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا تَنۡفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جس دن نہ بدلہ دیگا کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی، نہ کسی شخص سے کوئی بدلہ قبول کیا جائے گا، اور نہ نفع دے گی اسے کوئی شفاعت، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 1242:124
پارہ 1•صفحہ 18

وَاِذِ ابۡتَلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّ ​ؕ قَالَ اِنِّىۡ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا ​ؕ قَالَ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ ​ؕ قَالَ لَا يَنَالُ عَهۡدِى الظّٰلِمِيۡنَ‏

جب آزمایا ابراہیم کو ان کے رب نے چند باتوں سے تو انہوں نے سب کو پورا کر دیا، تو اللہ نے فرمایا کہ بیشک میں تمہیں لوگوں کا امام بناؤں گا، کہا اور میری اولاد کو بھی، فرمایا: نہیں پائیں گے میرے وعدے کو ظالم لوگ

آیت 1252:125
پارہ 1•صفحہ 19

وَاِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَيۡتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَاَمۡنًا ؕ وَاتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰهٖمَ مُصَلًّى​ ؕ وَعَهِدۡنَآ اِلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ اَنۡ طَهِّرَا بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِيۡنَ وَالۡعٰكِفِيۡنَ وَالرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ‏

اور جب ہم نے بنائی بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ثواب اور امن کی جگہ، اور تم بناؤ مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ اور ہم نے وعدہ لیا ابراہیم اور اسماعیل سے کہ تم دونوں پاک رکھو میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے

آیت 1262:126
پارہ 1•صفحہ 19

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارۡزُقۡ اَهۡلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنۡ اٰمَنَ مِنۡهُمۡ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ؕ قَالَ وَمَنۡ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِيۡلًا ثُمَّ اَضۡطَرُّهٗۤ اِلٰى عَذَابِ النَّارِ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏‏

جب ابراہیم نے کہا، اے میرے رب! تو بنا اس شہر کو امن والا اور یہاں کے رہنے والوں کو رزق دے پھلوں سے ان میں جو ایمان رکھتا ہوں اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اللہ نے فرمایا جو کفر کرے گا اسے بھی میں تھوڑا فائدہ دوں گا، پھر میں مجبور کروں گا اسے آگ کے عذاب کی طرف اور وہ برا ٹھکانہ ہے

آیت 1272:127
پارہ 1•صفحہ 19

وَاِذۡ يَرۡفَعُ اِبۡرٰهٖمُ الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَيۡتِ وَاِسۡمٰعِيۡلُؕ رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ​ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور جب بلند کر رہے تھے ابراہیم اور اسماعیل بیت اللہ کی بنیادیں (اور کہہ رہے تھے) اے ہمارے رب! تو قبول فرما ہم سے، بے شک تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے

آیت 1282:128
پارہ 1•صفحہ 19

رَبَّنَا وَاجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَيۡنِ لَـكَ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِنَآ اُمَّةً مُّسۡلِمَةً لَّكَ وَاَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبۡ عَلَيۡنَا ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! تو بنا ہمیں فرمانبردار اپنا، اور ہماری اولاد میں سے امتِ مسلمہ (بنا) تو اپنے لئے، اور سکھا ہمیں ہمارے حج کے ارکان اور ہماری توبہ قبول فرما، بیشک تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

آیت 1292:129
پارہ 1•صفحہ 19

رَبَّنَا وَابۡعَثۡ فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَ يُزَكِّيۡهِمۡ​ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے جو پڑھ کر سنائے ان کے پاس تیری آیتیں اور سکھائے انہیں کتاب اور حکمت اور پاک کرے انہیں (شرک سے) بے شک تو ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 1302:130
پارہ 1•صفحہ 19

وَمَنۡ يَّرۡغَبُ عَنۡ مِّلَّةِ اِبۡرٰهٖمَ اِلَّا مَنۡ سَفِهَ نَفۡسَهٗ ​ؕ وَلَقَدِ اصۡطَفَيۡنٰهُ فِى الدُّنۡيَا ​ۚ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور وہی بے رغبتی کرے گا ملتِ ابراہیم سے جو اپنے آپ میں بیوقوف ہو گا، اور یقیناً ہم نے چن لیا اسے دنیا میں اور بیشک آخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہے

آیت 1312:131
پارہ 1•صفحہ 19

اِذۡ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسۡلِمۡ​ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

جب کہا ان سے ان کے رب نے، فرمانبردار ہو جاؤ، انہوں نے کہا، میں فرمانبردار ہوں رب العالمین کے لئے

آیت 1322:132
پارہ 1•صفحہ 19

وَوَصّٰى بِهَآ اِبۡرٰهٖمُ بَنِيۡهِ وَ يَعۡقُوۡبُؕ يٰبَنِىَّ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰى لَـكُمُ الدِّيۡنَ فَلَا تَمُوۡتُنَّ اِلَّا وَاَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَؕ‏‏

اور وصیت کی اسی کی ابراہیم نے اپنی اولاد کو اور یعقوب نے، کہ اے میرے بچو! بیشک اللہ نے پسند کیا ہے تمہارے لئے اس دین کو تو تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان ہو کر ہی مرنا

آیت 1332:133
پارہ 1•صفحہ 20

اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ حَضَرَ يَعۡقُوۡبَ الۡمَوۡتُۙ اِذۡ قَالَ لِبَنِيۡهِ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِىۡؕ قَالُوۡا نَعۡبُدُ اِلٰهَكَ وَاِلٰهَ اٰبَآٮِٕكَ اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ وَّنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏

کیا تم موجود تھے (اس وقت) جب آئی یعقوب کو موت؟ جب کہا انہوں نے اپنی اولاد کو کہ تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد؟ تو سب نے کہا کہ ہم عبادت کریں گے آپ کے معبود کی اور آپ کے آباء و اجداد ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق (علیہم السلام) کے معبود کی جو معبودِ واحد ہے، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

آیت 1342:134
پارہ 1•صفحہ 20

تِلۡكَ اُمَّةٌ قَدۡ خَلَتۡ​ۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَـكُمۡ مَّا كَسَبۡتُمۡ​ۚ وَلَا تُسۡـَٔـلُوۡنَ عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

وہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی، جو انہوں نے کمایا وہ ان کے لئے ہے اور جو تم کماؤ گے تمہارے لئے ہے اور تم سے نہیں سوال کیا جائے گا ان کے اعمال کے بارے میں

آیت 1352:135
پارہ 1•صفحہ 20

وَقَالُوۡا کُوۡنُوۡا هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى تَهۡتَدُوۡا ​ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّةَ اِبۡرٰهٖمَ حَنِيۡفًا ​ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ ہو جاؤ یہودی یا نصاریٰ تو ہدایت پا جاؤ گے تم کہو بلکہ ملتِ ابراہیم ہی یکسو دین ہے (اللہ کا راستہ) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے

آیت 1362:136
پارہ 1•صفحہ 20

قُوۡلُوۡٓا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَآ اُنۡزِلَ اِلَيۡنَا وَمَآ اُنۡزِلَ اِلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَمَآ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَعِيۡسٰى وَمَآ اُوۡتِىَ النَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ۚ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ‏

تم کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس چیز پر جو نازل کی گئی ہماری طرف اور جو نازل کی گئی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد پر اور جو دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ کو اور جو دیا گیا نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ہم نہیں فرق کرتے ان میں سے کسی کے درمیان، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

آیت 1372:137
پارہ 1•صفحہ 20

فَاِنۡ اٰمَنُوۡا بِمِثۡلِ مَآ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖ فَقَدِ اهۡتَدَوْا ​ۚ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا هُمۡ فِىۡ شِقَاقٍ​ ۚ فَسَيَكۡفِيۡکَهُمُ اللّٰهُ ​ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُؕ‏

تو اگر وہ ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تو وہ ہدایت پا جائیں گے، اور اگر وہ منہ پھیرتے ہیں تو وہ ضد میں ہیں تو عنقریب کافی ہو گا اللہ آپ کے لیے ان کے بنسبت، اور وہ خوب سننے اور جاننے والا ہے

آیت 1382:138
پارہ 1•صفحہ 20

صِبۡغَةَ اللّٰهِ ​ۚ وَمَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰهِ صِبۡغَةً  وَّنَحۡنُ لَهٗ عٰبِدُوۡنَ‏

اللہ کا رنگ (تقویٰ اختیار کرو) اور اللہ سے بہتر رنگ کس کا ہو گا؟ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں

آیت 1392:139
پارہ 1•صفحہ 20

قُلۡ اَ تُحَآجُّوۡنَـنَا فِى اللّٰهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّکُمۡۚ وَلَنَآ اَعۡمَالُـنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُكُمۡۚ وَنَحۡنُ لَهٗ مُخۡلِصُوۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجیئے کیا تم (یہودیو!) جھگڑتے ہو ہم سے اللہ کے بارے میں جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، اور ہم اسی (اللہ) کے لئے مخلص ہیں

آیت 1402:140
پارہ 1•صفحہ 20

اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطَ كَانُوۡا هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى​ؕ قُلۡ ءَاَنۡـتُمۡ اَعۡلَمُ اَمِ اللّٰهُ​ ؕ وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَتَمَ شَهَادَةً عِنۡدَهٗ مِنَ اللّٰهِ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا تم (یہودیو!) کہتے ہو کہ بیشک ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد یہودی یا نصرانی تھے؟ کہہ دو کہ کیا تم زیادہ جانتے ہو، یا اللہ؟ اور کون ہو گا اس سے بڑا ظالم جو چھپائے گواہی اپنے پاس اللہ کی طرف سے آئی ہوئی؟ اور اللہ غافل نہیں تمہارے اعمال سے

آیت 1412:141
پارہ 1•صفحہ 20

تِلۡكَ اُمَّةٌ قَدۡ خَلَتۡ​ۚ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَلَـكُمۡ مَّا كَسَبۡتُمۡ​ۚ وَلَا تُسۡـَٔـلُوۡنَ عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

وہ ایک جماعت تھی جو گزر گئی، جو انہوں نے کمایا وہ ان کے لئے ہے اور جو تم کماؤ گے تمہارے لئے ہے، اور تم سے نہیں سوال کیا جائے گا ان کے اعمال کے بارے میں

آیت 1422:142
پارہ 2•صفحہ 21

سَيَقُوۡلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ مَا وَلّٰٮهُمۡ عَنۡ قِبۡلَتِهِمُ الَّتِىۡ كَانُوۡا عَلَيۡهَا ​ؕ قُل لِّلّٰهِ الۡمَشۡرِقُ وَالۡمَغۡرِبُ ؕ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِراطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

عنقریب کہیں گے بے وقوف لوگ (یہودی اور مشرکین) کہ کیوں پھیرا انہیں ان کے قبلہ سے جس پر وہ تھے؟ آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ ہی کے لیے ہے مشرق اور مغرب، وہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی

آیت 1432:143
پارہ 2•صفحہ 21

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنٰكُمۡ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَيۡكُمۡ شَهِيۡدًا ؕ وَمَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَةَ الَّتِىۡ كُنۡتَ عَلَيۡهَآ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ يَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ يَّنۡقَلِبُ عَلٰى عَقِبَيۡهِ ​ؕ وَاِنۡ كَانَتۡ لَكَبِيۡرَةً اِلَّا عَلَى الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُضِيْعَ اِيۡمَانَكُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور اسی طرح ہم نے بنایا تمہیں امت وسط (درمیانی امت) تاکہ تم ہو جاؤ لوگوں پر گواہ اور ہو جائیں رسول تم پر گواہ (کہ نبیؐ نے حق پہنچا دیا تھا) اور ہم نے قبلہ اس لئے بنایا جس قبلہ پر تم (پہلے) تھے، تاکہ ہم جان لیں کہ کون اتباع کرتا ہے رسول کی اور کون پلٹ جاتا ہے اپنی ایڑیوں کے بل، یہ (کام) مشکل ہے، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ان پر کوئی مشکل نہیں، اور نہیں ضائع کرے گا اللہ تمہارے ایمان کو، بیشک اللہ لوگوں پر مہربان اور رحم کرنے والا ہے

آیت 1442:144
پارہ 2•صفحہ 21

قَدۡ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجۡهِكَ فِى السَّمَآءِ​​ۚ فَلَـنُوَلِّيَنَّكَ قِبۡلَةً تَرۡضٰٮهَا​ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِؕ وَحَيۡثُ مَا كُنۡتُمۡ فَوَلُّوۡا وُجُوۡهَكُمۡ شَطۡرَهٗ ​ؕ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ لَيَـعۡلَمُوۡنَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ​ؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یقیناً ہم دیکھ رہے ہیں آپ کے چہرے کا پھرنا آسمان کی طرف تو ہم ضرور پھیر دیں گے آپ کو اس قبلے کی طرف جس سے آپ راضی ہو جائیں، تو پھیر لیں آپ اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف، اور (اے مسلمانو!) تم جہاں کہیں بھی ہو تو پھیرا لیا کرو اپنے چہروں کو اسی کی طرف، اور بے شک اہل کتاب جانتے ہیں کہ بیشک یہ برحق ہے ان کے رب کی طرف سے اور اللہ غافل نہیں اس سے جو کچھ یہ عمل کرتے ہیں

آیت 1452:145
پارہ 2•صفحہ 21

وَلَٮِٕنۡ اَ تَيۡتَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ بِكُلِّ اٰيَةٍ مَّا تَبِعُوۡا قِبۡلَتَكَ​ۚ وَمَآ اَنۡتَ بِتَابِعٍ قِبۡلَتَهُمۡ​ۚ وَمَا بَعۡضُهُمۡ بِتَابِعٍ قِبۡلَةَ بَعۡضٍؕ وَلَٮِٕنِ اتَّبَعۡتَ اَهۡوَآءَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِ​ۙ اِنَّكَ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ​ۘ‏

اور اگر آپ لے آئیں اہل کتاب کے سامنے تمام نشانیاں (پھر بھی) وہ اتباع نہیں کریں گے آپ کے قبلے کی، اور نہ آپ اتباع کرنے والے ہیں ان کے قبلے کی، اور نہ یہ ایک دوسرے کے قبلے کی اتباع کرتے ہیں اور اگر آپ اتباع کریں گے ان کی خواہشات کی علم آجانے کے بعد (تو) بیشک آپ ظالموں میں سے ہو جائیں گے

آیت 1462:146
پارہ 2•صفحہ 22

اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَعۡرِفُوۡنَهٗ كَمَا يَعۡرِفُوۡنَ اَبۡنَآءَهُمۡؕ وَاِنَّ فَرِيۡقًا مِّنۡهُمۡ لَيَكۡتُمُوۡنَ الۡحَـقَّ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

جنہیں ہم نے عطا کی کتاب وہ پہچانتے ہیں اس (نبیؐ) کو جیسے وہ پہچانتے ہیں اپنے بچوں کو، اور بیشک بعض گروہ ان میں سے چھپاتے ہیں حق کو اور وہ جانتے ہیں

آیت 1472:147
پارہ 2•صفحہ 22

اَلۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ‏

یہ برحق ہے آپ کے رب کی طرف سے، تو آپ ہرگز نہ ہو جائیں شک کرنے والوں میں سے

آیت 1482:148
پارہ 2•صفحہ 22

وَلِكُلٍّ وِّجۡهَةٌ هُوَ مُوَلِّيۡهَا ​ۚ فَاسۡتَبِقُوا الۡخَيۡرٰتِؕ اَيۡنَ مَا تَكُوۡنُوۡا يَاۡتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور ہر شخص کا ایک رخ ہے، وہ اسی کی طرف پھرتا ہے، تو تم سبقت کرو نیک کاموں میں، جہاں کہیں بھی تم ہو گے، لے آئے گا تم سب کو اللہ، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 1492:149
پارہ 2•صفحہ 22

وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِؕ وَاِنَّهٗ لَـلۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّكَؕ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور آپ جہاں سے نکلیں پھیر لیں اپنا چہرہ (نماز کے لئے) مسجد حرام کی طرف اور بیشک یہ حق ہے آپ کے رب کی طرف سے، اور اللہ بے خبر نہیں اس سے جو عمل تم کرتے ہو

آیت 1502:150
پارہ 2•صفحہ 22

وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِؕ وَحَيۡثُ مَا كُنۡتُمۡ فَوَلُّوۡا وُجُوۡهَڪُمۡ شَطۡرَهٗ ۙ لِئَلَّا يَكُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَيۡكُمۡ حُجَّةٌ اِلَّا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡهُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡهُمۡ وَاخۡشَوۡنِىۡ وَلِاُتِمَّ نِعۡمَتِىۡ عَلَيۡكُمۡ وَلَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ ۙ​ۛ‏

اور جس جگہ سے آپ نکلیں تو پھیر لیں اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف اور جہاں کہیں تم لوگ ہو (اے مسلمانو!) تو پھیر لو تم اپنے چہروں کو اسی کی طرف، تاکہ نہ ہو لوگوں کے لیے تم پر کوئی حجت (باقی) مگر وہ لوگ جو ظالم ہیں ان میں (وہ کبھی خاموش نہ ہوں گے) تو تم نہ ڈرو ان سے اور مجھ سے ہی ڈرو تاکہ میں تمام کروں اپنی نعمت تم پر اور تاکہ تم ہدایت پا سکو

آیت 1512:151
پارہ 2•صفحہ 22

كَمَآ اَرۡسَلۡنَا فِيۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِنَا وَيُزَكِّيۡکُمۡ وَيُعَلِّمُکُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِکۡمَةَ وَيُعَلِّمُكُمۡ مَّا لَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ؕ​ۛ‏

جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک رسول تم ہی میں سے، جو تلاوت کرتا ہے تمہارے سامنے ہماری آیتیں، اور پاک کرتا ہے تمہیں اور وہ سکھاتا ہے تمہیں کتاب اور حکمت اور وہ سکھاتا ہے تمہیں جو تم نہیں جانتے تھے

آیت 1522:152
پارہ 2•صفحہ 22

فَاذۡكُرُوۡنِىۡٓ اَذۡكُرۡكُمۡ وَاشۡکُرُوۡا لِىۡ وَلَا تَكۡفُرُوۡنِ‏

تو تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، اور تم میرا شکر ادا کرو اور تم ناشکری نہ کرو میری

آیت 1532:153
پارہ 2•صفحہ 22

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ‏

اے ایمان والو! تم مدد چاہو صبر اور نماز کے ذریعے، بیشک اللہ صابرین کے ساتھ ہے

آیت 1542:154
پارہ 2•صفحہ 23

وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ يُّقۡتَلُ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡيَآءٌ وَّلٰـكِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ‏

اور تم مت کہو انہیں مردہ جو قتل کئے جاتے ہیں اللہ کے راستے میں، بلکہ وہ زندہ ہیں اور لیکن تم نہیں سمجھتے

آیت 1552:155
پارہ 2•صفحہ 23

وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ بِشَىۡءٍ مِّنَ الۡخَـوۡفِ وَالۡجُـوۡعِ وَنَقۡصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِيۡنَۙ‏

اور ہم ضرور آزمائیں گے تمہیں چند چیزوں سے (یعنی دشمن کے) خوف سے، اور بھوک سے، اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور بشارت دے دیجیئے ان صبر کرنے والوں کو

آیت 1562:156
پارہ 2•صفحہ 23

الَّذِيۡنَ اِذَآ اَصَابَتۡهُمۡ مُّصِيۡبَةٌ  ۙ قَالُوۡٓا اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيۡهِ رٰجِعُوۡنَؕ‏

(یہ وہ لوگ ہیں) جب پہنچتی ہے انہیں کوئی مصیبت تو کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے لئے ہیں اور بیشک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں

آیت 1572:157
پارہ 2•صفحہ 23

اُولٰٓٮِٕكَ عَلَيۡهِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ وَرَحۡمَةٌ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُهۡتَدُوۡنَ‏

یہی ہیں جن پر ان کے رب کی عنایتیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں

آیت 1582:158
پارہ 2•صفحہ 23

اِنَّ الصَّفَا وَالۡمَرۡوَةَ مِنۡ شَعَآٮِٕرِ اللّٰهِۚ فَمَنۡ حَجَّ الۡبَيۡتَ اَوِ اعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِ اَنۡ يَّطَّوَّفَ بِهِمَا ؕ وَمَنۡ تَطَوَّعَ خَيۡرًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِرٌ عَلِيۡمٌ‏

بیشک صفا اور مروہ (پہاڑ) اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، تو جو بیت اللہ کا حج اور عمرہ کرے ان پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے، اور جو اپنی خوشی سے خیر کرے تو اللہ قدردان ہے اور خوب جاننے والا ہے

آیت 1592:159
پارہ 2•صفحہ 23

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡبَيِّنٰتِ وَالۡهُدٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا بَيَّنّٰهُ لِلنَّاسِ فِى الۡكِتٰبِۙ اُولٰٓٮِٕكَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰهُ وَ يَلۡعَنُهُمُ اللّٰعِنُوۡنَۙ‏

بیشک جو لوگ چھپاتے ہیں (ان چیزوں کو) جو ہم نے نازل کی دلیلوں اور ہدایت کو، بعد اس کے کہ ہم بیان کر چکے ہیں اسے لوگوں کے لئے کتاب میں، یہ وہ لوگ ہیں لعنت کرتا ہے ان پر اللہ اور لعنت کرتے ہیں ان پر لعنت کرنے والے

آیت 1602:160
پارہ 2•صفحہ 23

اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَاَصۡلَحُوۡا وَبَيَّـنُوۡا فَاُولٰٓٮِٕكَ اَ تُوۡبُ عَلَيۡهِمۡۚ وَاَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

مگر وہ لوگ جو توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں اور بیان کر دیں (جو بات انہوں نے چھپائی) تو میں توبہ قبول کرتا ہوں ان کی اور میں توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں

آیت 1612:161
پارہ 2•صفحہ 23

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ اُولٰٓٮِٕكَ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةُ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

بیشک جو کافر ہیں اور وہ مر جائیں اپنے کفر کی حالت میں، تو ان پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی

آیت 1622:162
پارہ 2•صفحہ 23

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏

وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

آیت 1632:163
پارہ 2•صفحہ 23

وَاِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ  ۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ‏

اور تمہارا معبود ایک ہی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ رحمان اور رحیم ہے

آیت 1642:164
پارہ 2•صفحہ 24

اِنَّ فِىۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَالۡفُلۡكِ الَّتِىۡ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِمَا يَنۡفَعُ النَّاسَ وَمَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ مَّآءٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَبَثَّ فِيۡهَا مِنۡ کُلِّ دَآ بَّةٍ وَّتَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ وَالسَّحَابِ الۡمُسَخَّرِ بَيۡنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏

بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں، اور رات اور دن کے آنے جانے میں، اور وہ کشتی جو چلتی ہے سمندر میں جن سے لوگوں کو نفع ہوتا ہے، اور جو نازل کیا اللہ نے آسمان سے پانی تو زندہ کیا اس کے ذریعے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد، اور پھیلا دیا اس میں ہر قسم کے جانوروں کو، اور چلایا ہواؤں کو، اور بادلوں کو مسخر کیا (یعنی قابو میں کیا) آسمان اور زمین کے درمیان، یقیناً یہ نشانیاں ہیں عقل والوں کے لئے

آیت 1652:165
پارہ 2•صفحہ 24

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡدَادًا يُّحِبُّوۡنَهُمۡ كَحُبِّ اللّٰهِؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ ؕ وَلَوۡ يَرَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡٓا اِذۡ يَرَوۡنَ الۡعَذَابَۙ اَنَّ الۡقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِيۡعًا ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعَذَابِ‏

اور لوگوں میں بعض بنا لیتے ہیں اللہ کے علاوہ شریک (اوروں کو اور ان سے) وہ ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہئے، اور ایمان والے اللہ سے سخت محبت کرتے ہیں اور اگر یہ ظالم دیکھ لیں عذاب کو (تو جان لیں گے) کہ بیشک ساری قوت اللہ ہی کے لئے ہے، اور بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 1662:166
پارہ 2•صفحہ 24

اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِيۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡا وَرَاَوُا الۡعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتۡ بِهِمُ الۡاَسۡبَابُ‏

جب وہ لوگ بے تعلقی ظاہر کریں گے جن کی اتباع کی گئی، ان سے کریں گے جنہوں نے اتباع کی، اور وہ دیکھ لیں گے عذاب کو اور ان کے تمام اسباب کٹ جائیں گے

آیت 1672:167
پارہ 2•صفحہ 24

وَقَالَ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡا لَوۡ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنۡهُمۡ كَمَا تَبَرَّءُوۡا مِنَّا ؕ كَذٰلِكَ يُرِيۡهِمُ اللّٰهُ اَعۡمَالَهُمۡ حَسَرٰتٍ عَلَيۡهِمۡؕ وَمَا هُمۡ بِخٰرِجِيۡنَ مِنَ النَّارِ‏

اور کہیں گے وہ جنہوں نے اتباع کی تھی، کاش ہم دوبارہ (دنیا میں چلے جائیں) تو ہم بھی ان سے ایسی ہی بے تعلقی کریں گے جیسی یہ ہم سے کر رہے ہیں، اسی طرح دکھائے گا اللہ انہیں ان کے اعمال ان پر حسرت بنا کر، اور وہ نہیں نکل پائیں گے (جہنم کی) آگ سے

آیت 1682:168
پارہ 2•صفحہ 24

يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوۡا مِمَّا فِى الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَيِّبًا  ۖ وَّلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

اے لوگو! کھاؤ جو کچھ زمین میں حلال اور پاکیزہ ہیں، اور مت اتباع کرو شیطان کے نقشِ قدم کی بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 1692:169
پارہ 2•صفحہ 24

اِنَّمَا يَاۡمُرُكُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَالۡفَحۡشَآءِ وَاَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

وہ حکم دیتا ہے تمہیں برائی اور بے حیائی کا، اور تاکہ تم کہو اللہ پر (وہ باتیں) جن کا تمہیں علم نہیں

آیت 1702:170
پارہ 2•صفحہ 24

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اتباع کرو جو اللہ نے نازل کی ہے (کتاب، اس کی) وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اتباع کریں گے اس کی ہم نے پایا جس پر اپنے باپ دادا کو، اگرچہ ان کے باپ دادا نہ عقل رکھتے تھے کچھ بھی، اور نہ ہدایت یافتہ تھے

آیت 1712:171
پارہ 2•صفحہ 24

وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ کَفَرُوۡا كَمَثَلِ الَّذِىۡ يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّنِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡـىٌ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ‏

اور ان کی مثال جو کافر ہیں اس شخص کی طرح ہے جسے پکارے اور وہ نہ سنے سوائے چیخ اور پکار کے کچھ وہ بہرے، گونگے، اندھے ہیں، تو وہ عقل نہیں رکھتے

آیت 1722:172
پارہ 2•صفحہ 25

يٰٓاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ وَاشۡكُرُوۡا لِلّٰهِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ‏

اے ایمان والو! کھاؤ پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے رزق دیا ہے تمہیں، اور شکر ادا کرو اللہ کا اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو

آیت 1732:173
پارہ 2•صفحہ 25

اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡکُمُ الۡمَيۡتَةَ وَالدَّمَ وَلَحۡمَ الۡخِنۡزِيۡرِ وَمَآ اُهِلَّ بِهٖ لِغَيۡرِ اللّٰهِ​ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡهِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

بیشک حرام کیا ہے تم پر مردار (یعنی مرے ہوئے جانور) اور خون اور سور کا گوشت، اور جس پر غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو، تو جو اضطراری کیفیت (مجبوری) میں کھا لے نہ سرکشی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا، تو اس پر کوئی گناہ نہیں، بیشک اللہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے

آیت 1742:174
پارہ 2•صفحہ 25

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ يَشۡتَرُوۡنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ۙ اُولٰٓٮِٕكَ مَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَکِّيۡهِمۡ ۖۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

بیشک جو لوگ چھپاتے ہیں اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب کو اور سودا کرتے ہیں اس کے بدلے میں تھوڑے فائدے کے لئے یہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں، اور اللہ کلام نہیں کرے گا ان سے قیامت کے دن اور نہ پاک کرے گا انہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

آیت 1752:175
پارہ 2•صفحہ 25

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى وَالۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَةِ​ ۚ فَمَآ اَصۡبَرَهُمۡ عَلَى النَّارِ‏

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے سودا کیا گمراہی کا ہدایت کے بدلے، اور عذاب کا مغفرت کے بدلے، تو وہ نہیں صبر کر پائیں گے آگ پر

آیت 1762:176
پارہ 2•صفحہ 25

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَـقِّؕ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِى الۡكِتٰبِ لَفِىۡ شِقَاقٍۢ بَعِيۡدٍ‏

یہ اس لیے کہ اللہ نے کتاب نازل کی برحق اور بیشک جنہوں نے اختلاف کیا کتاب میں یقیناً وہ دور کی ضد میں ہیں

آیت 1772:177
پارہ 2•صفحہ 25

لَيۡسَ الۡبِرَّ اَنۡ تُوَلُّوۡا وُجُوۡهَكُمۡ قِبَلَ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَلٰـكِنَّ الۡبِرَّ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَالۡمَلٰٓٮِٕکَةِ وَالۡكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَ​ۚ وَاٰتَى الۡمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِۙ وَالسَّآٮِٕلِيۡنَ وَفِى الرِّقَابِ​ۚ وَاَقَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّکٰوةَ ​ ۚ وَالۡمُوۡفُوۡنَ بِعَهۡدِهِمۡ اِذَا عٰهَدُوۡا ۚ وَالصّٰبِرِيۡنَ فِى الۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ وَحِيۡنَ الۡبَاۡسِؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ‏

نیکی یہ نہیں کہ تم پھیرو اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی طرف، بلکہ نیکی تو یہ ہے جو ایمان لائے اللہ اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر، اور مال دے اس کی محبت میں رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوال کرنے والوں کو اور گردنوں کے چھڑانے میں، اور نماز پڑھے اور زکوٰۃ دے، اور پورا کرے اپنے عہد (یعنی وعدے) کو جب عہد کرے، اور صبر کرے بے بسی اور ضرر میں (یعنی مصیبت کے وقت میں) اور جنگ کے وقت میں یہی لوگ سچے ہیں اور یہی متقی ہیں

آیت 1782:178
پارہ 2•صفحہ 26

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡكُمُ الۡقِصَاصُ فِى الۡقَتۡلٰى  ؕ الۡحُرُّ بِالۡحُـرِّ وَالۡعَبۡدُ بِالۡعَبۡدِ وَالۡاُنۡثَىٰ بِالۡاُنۡثٰىؕ فَمَنۡ عُفِىَ لَهٗ مِنۡ اَخِيۡهِ شَىۡءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَاَدَآءٌ اِلَيۡهِ بِاِحۡسَانٍؕ ذٰلِكَ تَخۡفِيۡفٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَرَحۡمَةٌ  ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى بَعۡدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۚ‏

اے ایمان والو! فرض کیا گیا ہے تم پر قصاص قتل میں (یعنی قتل کے بدلے میں قتل) آزاد کے بدلے آزاد، اور غلام کے بدلے غلام، اور عورت کے بدلے عورت، تو جسے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کیا جائے تو اسکی اتباع کرے انسانیت سے، اور اسے ادا بھی انسانیت کے ساتھ کرے، یہ آسانی تمہارے رب کی طرف سے ہے اور رحمت ہے، تو جو اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے

آیت 1792:179
پارہ 2•صفحہ 26

وَ لَـكُمۡ فِى الۡقِصَاصِ حَيٰوةٌ يّٰٓـاُولِىۡ الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

اور تمہارے لیے قصاص میں زندگی ہے اے عقلمندو! تاکہ تم (کسی کو قتل کرنے سے) بچو

آیت 1802:180
پارہ 2•صفحہ 26

كُتِبَ عَلَيۡكُمۡ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ اِنۡ تَرَكَ خَيۡرَا  ۖۚ اۨلۡوَصِيَّةُ لِلۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِۚ حَقًّا عَلَى الۡمُتَّقِيۡنَؕ‏

تم پر فرض کیا گیا ہے کہ جب آئے تم میں سے کسی کو موت، اگر وہ مال چھوڑے (اور) اچھائی کی وصیت کرے ماں باپ اور رشتے داروں کے لیے بھلے طریقے سے، یہ متقیوں پر حق ہے

آیت 1812:181
پارہ 2•صفحہ 26

فَمَنۡۢ بَدَّلَهٗ بَعۡدَمَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَآ اِثۡمُهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ يُبَدِّلُوۡنَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌؕ‏

تو جو شخص بدل دے گا اسے اس کے سننے کے بعد تو اسکا گناہ اسے ہو گا جو اسے بدلے گا، بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 1822:182
پارہ 2•صفحہ 26

فَمَنۡ خَافَ مِنۡ مُّوۡصٍ جَنَفًا اَوۡ اِثۡمًا فَاَصۡلَحَ بَيۡنَهُمۡ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡهِؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

تو جو خوف کرے وصیت کرنے والے کی طرف سے جانبداری یا گناہ کا، تو اصلاح کر دے ان کے درمیان، اس پر کوئی گناہ نہیں، بیشک اللہ مغفرت کرنے والا نہایت رحم والا ہے

آیت 1832:183
پارہ 2•صفحہ 26

يٰٓـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ کَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَۙ‏

اے ایمان والو! فرض کیے گئے ہیں تم پر روزے جیسے فرض کیے گئے تھے ان پر جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم متقی بن جاؤ

آیت 1842:184
پارہ 2•صفحہ 26

اَيَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍؕ فَمَنۡ كَانَ مِنۡكُمۡ مَّرِيۡضًا اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنۡ اَيَّامٍ اُخَرَ​ؕ وَعَلَى الَّذِيۡنَ يُطِيۡقُوۡنَهٗ فِدۡيَةٌ طَعَامُ مِسۡكِيۡنٍؕ فَمَنۡ تَطَوَّعَ خَيۡرًا فَهُوَ خَيۡرٌ لَّهٗ ؕ وَاَنۡ تَصُوۡمُوۡا خَيۡرٌ لَّـکُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

(روزے) گنتی کے چند روز ہیں، پھر جو کوئی تم میں سے بیمار یا سفر پر ہو، تو اتنی مدت دوسرے دنوں سے پوری کرلے، اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو اس کا فدیہ ہے ایک مسکین کا کھانا (ہر ایک روزے کا دو وقت) پھر جو کوئی خوشی سے نیکی کرے تو وہ اس کے لیے بہتر ہے، اور اگر تم روزہ رکھو (قضا روزے کے بدلے) تو تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو

آیت 1852:185
پارہ 2•صفحہ 27

شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَـصُمۡهُ ؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِيۡضًا اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنۡ اَيَّامٍ اُخَرَؕ يُرِيۡدُ اللّٰهُ بِکُمُ الۡيُسۡرَ وَلَا يُرِيۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ وَلِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّةَ وَلِتُکَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ وَلَعَلَّکُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور فرقان (یعنی حق و باطل میں فرق کر نیوالا) ہے، تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے کو پالے تو اس کے روزے رکھے اور جو کوئی بیمار یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں اتنی مدت پوری کرے، اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور نہیں چاہتا تم پر تنگی، اور تاکہ تم مکمل کرو اتنی مدت اور تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر کرو

آیت 1862:186
پارہ 2•صفحہ 27

وَاِذَا سَاَلَـكَ عِبَادِىۡ عَنِّىۡ فَاِنِّىۡ قَرِيۡبٌؕ اُجِيۡبُ دَعۡوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلۡيَسۡتَجِيۡبُوۡا لِىۡ وَلۡيُؤۡمِنُوۡا بِىۡ لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُوۡنَ‏

اور جب سوال کریں آپ سے میرے بندے میرے بارے میں تو میں قریب ہوں، میں جواب دیتا ہوں پکار نے والوں کی پکار پے جب وہ مجھے پکارتا ہے تو چاہئے کہ وہ مجھے پکاریں، اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ ہدایت پاسکیں

آیت 1872:187
پارہ 2•صفحہ 27

اُحِلَّ لَـکُمۡ لَيۡلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآٮِٕكُمۡ​ؕ هُنَّ لِبَاسٌ لَّـكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّکُمۡ كُنۡتُمۡ تَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ وَعَفَا عَنۡكُمۡۚ فَالۡـــٰٔنَ بَاشِرُوۡهُنَّ وَابۡتَغُوۡا مَا کَتَبَ اللّٰهُ لَـكُمۡ وَكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَـكُمُ الۡخَـيۡطُ الۡاَبۡيَضُ مِنَ الۡخَـيۡطِ الۡاَسۡوَدِ مِنَ الۡفَجۡرِ​ؕ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَى الَّيۡلِ​ۚ وَلَا تُبَاشِرُوۡهُنَّ وَاَنۡـتُمۡ عٰكِفُوۡنَ فِى الۡمَسٰجِدِؕ تِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ فَلَا تَقۡرَبُوۡهَا ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏

حلال کیا گیا ہے تمہارے لیے روزوں کی راتوں میں ملنا اپنی عورتوں سے، وہ تمہارے لیے لباس اور تم ان کے لیے لباس ہو، اللہ کو معلوم ہے کہ تم اپنے اوپر خیانت کرتے تھے (اس حکم سے پہلے مل کر) تو تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف کر دیا، تو اب ان سے مباشرت کرو (ملو) اور چاہت رکھو (اولاد کی) جو اللہ نے تمہارے لیے لکھا ہے، اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ظاہر ہو جائے تمہارے لیے سفید دھاری سیاہ دھاری سے فجر کے وقت، پھر تم مکمل کرو روزوں کو رات تک، اور ان سے مباشرت نہ کرو جب کہ تم اعتکاف میں ہو مسجدوں میں، یہ اللہ کی حدیں ہیں تو ان کے قریب نہ جاؤ، اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ اپنی آیتیں لوگوں کے لیے تاکہ وہ متقی ہو جائیں

آیت 1882:188
پارہ 2•صفحہ 27

وَلَا تَاۡكُلُوۡٓا اَمۡوَالَـكُمۡ بَيۡنَكُمۡ بِالۡبَاطِلِ وَتُدۡلُوۡا بِهَآ اِلَى الۡحُـکَّامِ لِتَاۡکُلُوۡا فَرِيۡقًا مِّنۡ اَمۡوَالِ النَّاسِ بِالۡاِثۡمِ وَاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور نہ کھاؤ ایک دوسرے کا مال آپس میں باطل طریقے سے، اور مت دو اسکی دلیل حاکموں کے پاس، تاکہ تم کھا جاؤ کسی فریق کا مال لوگوں کے مال میں سے گناہ کے طور پے، اور تم جانتے ہو (کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے)

آیت 1892:189
پارہ 2•صفحہ 28

يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡاَهِلَّةِ ​ؕ قُلۡ هِىَ مَوَاقِيۡتُ لِلنَّاسِ وَالۡحَجِّ ؕ وَلَيۡسَ الۡبِرُّ بِاَنۡ تَاۡتُوا الۡبُيُوۡتَ مِنۡ ظُهُوۡرِهَا وَلٰـكِنَّ الۡبِرَّ مَنِ اتَّقٰى​ۚ وَاۡتُوا الۡبُيُوۡتَ مِنۡ اَبۡوَابِهَا وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‏‏‏

وہ سوال کرتے ہیں آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں، کہہ دیجیئے یہ لوگوں کیلئے وقت جاننے اور حج کو جاننے کا ذریعہ ہے، اور نیکی یہ نہیں ہے کہ تم آؤ گھروں میں ان کے پیچھے سے اور لیکن نیکی یہ ہے کہ جو کوئی تقویٰ اختیار کرے، اور تم آؤ گھروں میں ان کے دروازوں سے اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ

آیت 1902:190
پارہ 2•صفحہ 28

وَقَاتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ الَّذِيۡنَ يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ وَلَا تَعۡتَدُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُعۡتَدِيۡنَ‏

اور جنگ کرو اللہ کے راستے میں (ان سے) جو تم سے جنگ کرتے ہیں اور نہ زیادتی کرو، بے شک اللہ پسند نہیں کرتا زیادتی کرنے والوں کو

آیت 1912:191
پارہ 2•صفحہ 28

وَاقۡتُلُوۡهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡهُمۡ وَاَخۡرِجُوۡهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ اَخۡرَجُوۡكُمۡ​ وَالۡفِتۡنَةُ اَشَدُّ مِنَ الۡقَتۡلِۚ وَلَا تُقٰتِلُوۡهُمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ حَتّٰى يُقٰتِلُوۡكُمۡ فِيۡهِ​ۚ فَاِنۡ قٰتَلُوۡكُمۡ فَاقۡتُلُوۡهُمۡؕ كَذٰلِكَ جَزَآءُ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور انہیں قتل کرو جہاں تم پاؤ انہیں اور انہیں نکال دو جہاں سے انہوں نے نکالا ہے تمہیں اور فتنہ قتل سے زیادہ سخت ہے، اور ان سے نہ لڑو مسجد حرام کے پاس جب تک کہ وہ تم سے نہ لڑیں اس میں، پھر اگر وہ تم سے لڑیں تو تم بھی انہیں قتل کرو، یہی سزا ہے کافروں کی

آیت 1922:192
پارہ 2•صفحہ 28

فَاِنِ انۡـتَهَوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

پھر اگر وہ باز آجائیں تو بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 1932:193
پارہ 2•صفحہ 28

وَقٰتِلُوۡهُمۡ حَتّٰى لَا تَكُوۡنَ فِتۡنَةٌ وَّيَكُوۡنَ الدِّيۡنُ لِلّٰهِ​ؕ فَاِنِ انتَهَوۡا فَلَا عُدۡوَانَ اِلَّا عَلَى الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور ان سے لڑو یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے اور ہو جائے دین اللہ کے لیے، پھر اگر وہ باز آجائیں تو سختی سوائے ظالموں کے کسی پر نہیں

آیت 1942:194
پارہ 2•صفحہ 28

اَلشَّهۡرُ الۡحَـرَامُ بِالشَّهۡرِ الۡحَـرَامِ وَالۡحُرُمٰتُ قِصَاصٌ​ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ فَاعۡتَدُوۡا عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

حرمت والے مہینے کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے اور قصاص بھی قابلِ حرمت ہے، پھر جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اس نے زیادتی کی ہے تم پر، اور ڈرو اللہ سے اور جان لو کہ بیشک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

آیت 1952:195
پارہ 2•صفحہ 28

وَاَنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلَا تُلۡقُوۡا بِاَيۡدِيۡكُمۡ اِلَى التَّهۡلُكَةِ ۖ  ۛۚ وَاَحۡسِنُوۡا  ۛۚ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور خرچ کرو اللہ کے راستے میں اور نہ ڈالو ہلاکت میں اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں، اور نیکی کرو، بیشک اللہ پسند کرتا ہے نیکی کرنے والوں کو

آیت 1962:196
پارہ 2•صفحہ 29

وَاَتِمُّوا الۡحَجَّ وَالۡعُمۡرَةَ لِلّٰهِؕ فَاِنۡ اُحۡصِرۡتُمۡ فَمَا اسۡتَيۡسَرَ مِنَ الۡهَدۡىِ​ۚ وَلَا تَحۡلِقُوۡا رُءُوۡسَكُمۡ حَتّٰى يَبۡلُغَ الۡهَدۡىُ مَحِلَّهٗ ؕ فَمَنۡ كَانَ مِنۡكُمۡ مَّرِيۡضًا اَوۡ بِهٖۤ اَذًى مِّنۡ رَّاۡسِهٖ فَفِدۡيَةٌ مِّنۡ صِيَامٍ اَوۡ صَدَقَةٍ اَوۡ نُسُكٍۚ فَاِذَآ اَمِنۡتُمۡ فَمَنۡ تَمَتَّعَ بِالۡعُمۡرَةِ اِلَى الۡحَجِّ فَمَا اسۡتَيۡسَرَ مِنَ الۡهَدۡىِ​ۚ فَمَنۡ لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ فِى الۡحَجِّ وَسَبۡعَةٍ اِذَا رَجَعۡتُمۡؕ تِلۡكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ  ؕ ذٰ لِكَ لِمَنۡ لَّمۡ يَكُنۡ اَهۡلُهٗ حَاضِرِىۡ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ​ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

مکمل کرو حج اور عمرہ اللہ کے لیے، تو اگر روکے جاؤ تو جو (قربانی کا جانور) میسر ہو کر دو، اور نہ منڈواؤ اپنا سر جب تک کہ قربانی اپنی جگہ پہونچ (نہ) جائے، پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا تکلیف ہو اس کے سر میں تو فدیہ دے روزوں سے یا صدقہ سے یا قربانی سے، تو جب تم امن کی حالت میں آجاؤ، تو جو کرے حج اور عمرہ ساتھ میں تو (قربانی کا جانور) جو میسر ہو کرے، پھر جو نہ پائے تو تین روزے حج کے دنوں میں رکھے اور سات جب تم لوٹو، یہ دس مکمل ہو گئے، یہ اس کے لیے ہے جو نہ ہو رہنے والا مسجد حرام کا (یعنی مکے کا) اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 1972:197
پارہ 2•صفحہ 29

اَلۡحَجُّ اَشۡهُرٌ مَّعۡلُوۡمٰتٌ ​ۚ فَمَنۡ فَرَضَ فِيۡهِنَّ الۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوۡقَۙ وَلَا جِدَالَ فِى الۡحَجِّ ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ يَّعۡلَمۡهُ اللّٰهُ ​ؕ وَتَزَوَّدُوۡا فَاِنَّ خَيۡرَ الزَّادِ التَّقۡوٰى وَاتَّقُوۡنِ يٰٓاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏

حج کے مہینے معلوم ہیں، تو جن پر فرض ہو ان میں حج تو نہ ملے (بیوی سے) اور نہ گناہ کرے اور نہ جھگڑا کرے حج میں، اور تم جو نیکی کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے، اور زادِ راہ لے لیا کرو (یعنی سفر خرچ) اور بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے، اور مجھ سے ہی ڈرو اے عقلمندو!

آیت 1982:198
پارہ 2•صفحہ 29

​لَيۡسَ عَلَيۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکُمۡؕ فَاِذَآ اَفَضۡتُمۡ مِّنۡ عَرَفٰتٍ فَاذۡکُرُوا اللّٰهَ عِنۡدَ الۡمَشۡعَرِ الۡحَـرَامِ وَاذۡکُرُوۡهُ کَمَا هَدٰٮکُمۡ​ۚ وَاِنۡ کُنۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلِهٖ لَمِنَ الضَّآ لِّيۡنَ‏

نہیں ہے تم پر کوئی گناہ کہ تم تلاش کرو فضل اپنے رب کا، پھر جب تم لوٹو عرفات سے (مزدلفہ کی طرف جسے مشعرِ حرام کہتے ہیں) تو یاد کرو اللہ کو مشعر الحرام کے پاس، اور اس کی یاد اس طرح کرو کہ جس طرح اس نے تمہیں ہدایت دی ہے، اور اس سے پہلے تم گمراہ (یعنی انجان) تھے

آیت 1992:199
پارہ 2•صفحہ 29

ثُمَّ اَفِيۡضُوۡا مِنۡ حَيۡثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

پھر تم لوٹو (عرفات سے) جہاں سے لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ سے مغفرت طلب کرو، بے شک اللہ بڑا غفور نہایت رحم والا ہے

آیت 2002:200
پارہ 2•صفحہ 29

فَاِذَا قَضَيۡتُمۡ مَّنَاسِكَکُمۡ فَاذۡکُرُوا اللّٰهَ كَذِكۡرِكُمۡ اٰبَآءَکُمۡ اَوۡ اَشَدَّ ذِکۡرًا ؕ فَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِى الدُّنۡيَا وَمَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ خَلَاقٍ‏

پھر جب تم پورے کر لو حج کے ارکان تو اللہ کو یاد کرو جیسے تم اپنے باپ دادا کو یاد کیا کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ یاد کرو، تو لوگوں میں بعض یہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! عطا کر ہمیں دنیا میں، اور اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے

آیت 2012:201
پارہ 2•صفحہ 30

وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّقُوۡلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً وَّفِى الۡاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ‏

اور ان میں بعض یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! عطا کر ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھی بھلائی اور بچا ہمیں دوزخ کے عذاب سے

آیت 2022:202
پارہ 2•صفحہ 30

اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ نَصِيۡبٌ مِّمَّا كَسَبُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ‏

یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے حصہ ہے جو کچھ انہوں نے کمایا، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے

آیت 2032:203
پارہ 2•صفحہ 30

وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ فِىۡٓ اَيَّامٍ مَّعۡدُوۡدٰتٍ​ؕ فَمَنۡ تَعَجَّلَ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡهِ ۚ وَمَنۡ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡه​ِ ۙ لِمَنِ اتَّقٰى ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّکُمۡ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏

اور یاد کرو اللہ کو ان چند دنوں میں (منیٰ کے قیام میں) تو جس نے جلدی کی دو دن میں لوٹنے کی تو اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جو تاخیر کرے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں جو (اللہ سے) ڈرتا ہو، اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ تم اسی کی طرف جمع کیے جاؤ گے

آیت 2042:204
پارہ 2•صفحہ 30

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّعۡجِبُكَ قَوۡلُهٗ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَيُشۡهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِىۡ قَلۡبِهٖۙ وَهُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ‏

اور لوگوں میں بعض ایسے بھی ہیں جس کی باتیں آپ کو اچھی معلوم ہوتی ہے دنیا کی زندگی میں اور وہ گواہ بنا لیتا ہے اللہ کو اپنے دل کی باتوں پر، اور وہ سخت جھگڑالو ہے (اخنس بن شریق منافق)

آیت 2052:205
پارہ 2•صفحہ 30

وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِى الۡاَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيۡهَا وَيُهۡلِكَ الۡحَـرۡثَ وَالنَّسۡلَ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الۡفَسَادَ‏

اور جب وہ ولی بنتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ ملک میں فساد کرے، اور برباد کرتا ہے کھیتی اور نسل کو اور اللہ نہیں پسند کرتا فساد کو

آیت 2062:206
پارہ 2•صفحہ 30

وَاِذَا قِيۡلَ لَهُ اتَّقِ اللّٰهَ اَخَذَتۡهُ الۡعِزَّةُ بِالۡاِثۡمِ​ فَحَسۡبُهٗ جَهَنَّمُ​ؕ وَلَبِئۡسَ الۡمِهَادُ‏

اور جب اسے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر تو اسکی عزت آڑے آتی ہے گناہ کیلئے، تو اس کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور وہ برا ٹھکانہ ہے

آیت 2072:207
پارہ 2•صفحہ 30

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡرِىۡ نَفۡسَهُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰهِ​ؕ وَ اللّٰهُ رَءُوۡفٌ ۢ بِالۡعِبَادِ‏

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بیچ دیتے ہیں اپنی جان کو اللہ کی رضا کے لیے اور اللہ مہربان ہے اپنے بندوں پر

آیت 2082:208
پارہ 2•صفحہ 30

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا ادۡخُلُوۡا فِى السِّلۡمِ کَآفَّةً  وَلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ​ؕ اِنَّهٗ لَـکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ‏

اے ایمان والو! داخل ہو جاؤ اسلام میں پورے کے پورے، اور مت اتباع کرو شیطان کے نقشِ قدم کی، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 2092:209
پارہ 2•صفحہ 30

فَاِنۡ زَلَـلۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡکُمُ الۡبَيِّنٰتُ فَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَکِيۡمٌ‏

پھر اگر تم پھسل گئے آجانے کے بعد تمہارے پاس کھلی نشانیاں، تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2102:210
پارہ 2•صفحہ 30

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمُ اللّٰهُ فِىۡ ظُلَلٍ مِّنَ الۡغَمَامِ وَالۡمَلٰٓٮِٕکَةُ وَقُضِىَ الۡاَمۡرُ​ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ‏

کیا وہ انتظار کرتے ہیں کہ آئیں اللہ ان کے پاس سائے میں بادلوں کے اور فرشتے، اور فیصلہ کیا جا چکا ہے (کہ ایسا نہیں ہو سکتا) اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سارے امور

آیت 2112:211
پارہ 2•صفحہ 31

سَلۡ بَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ كَمۡ اٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنۡ اٰيَةٍۢ بَيِّنَةٍ ​ؕ وَمَنۡ يُّبَدِّلۡ نِعۡمَةَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

پوچھیئے بنی اسرائیل سے کہ کتنی عطا کیں ہم نے انہیں روشن دلیلیں، اور جو بدل دیتا ہے اللہ کی نعمت کو بعد اس کے کہ وہ اس کے پاس آچکی ہے تو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 2122:212
پارہ 2•صفحہ 31

زُيِّنَ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَيَسۡخَرُوۡنَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ​ ۘ وَالَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ؕ وَاللّٰهُ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

مزین کر دی گئی ہے کافروں کے لئے دنیا کی زندگی کو (خوبصورت بنا کر) اور وہ ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لائے ہیں، اور جو لوگ متقی ہیں وہ ان سے اوپر ہوں گے قیامت کے دن، اور اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے بے حساب

آیت 2132:213
پارہ 2•صفحہ 31

كَانَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً  فَبَعَثَ اللّٰهُ النَّبِيّٖنَ مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ وَاَنۡزَلَ مَعَهُمُ الۡكِتٰبَ بِالۡحَـقِّ لِيَحۡكُمَ بَيۡنَ النَّاسِ فِيۡمَا اخۡتَلَفُوۡا فِيۡهِ ​ؕ وَمَا اخۡتَلَفَ فِيۡهِ اِلَّا الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡهُ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنٰتُ بَغۡيًا ۢ بَيۡنَهُمۡ​ۚ فَهَدَى اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَا اخۡتَلَفُوۡا فِيۡهِ مِنَ الۡحَـقِّ بِاِذۡنِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

لوگ ایک امت میں تھے (حضرت آدمؑ سے نوحؑ تک) پھر بھیجا اللہ نے نبیوں کو خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر، اور نازل کی ان کے ساتھ برحق کتاب تاکہ فیصلہ کرے لوگوں میں اس بات میں جس میں وہ اختلاف کرتے تھے، اور اس میں اختلاف نہیں کیا مگر ان ہی لوگوں نے جنہیں دی گئی تھی (کتاب) اس کے بعد کہ آچکی تھیں ان کے پاس روشن دلیلیں آپس کی ضد کی وجہ سے، پھر اللہ نے ہدایت کی ان کو جو ایمان والے ہیں حق بات کی جس میں وہ اختلاف کر رہے تھے اپنے حکم سے، اور اللہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی

آیت 2142:214
پارہ 2•صفحہ 31

اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تَدۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ وَ لَمَّا يَاۡتِكُمۡ مَّثَلُ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِكُمۡؕ مَسَّتۡهُمُ الۡبَاۡسَآءُ وَالضَّرَّآءُ وَزُلۡزِلُوۡا حَتّٰى يَقُوۡلَ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ مَتٰى نَصۡرُ اللّٰهِؕ اَلَاۤ اِنَّ نَصۡرَ اللّٰهِ قَرِيۡبٌ‏

کیا تم گمان کرتے ہو کہ جنت میں داخل ہو جاؤ گے اور تمہیں وہ (حالات) پیش نہیں آئیں گے جو ان لوگوں کو پیش آئے جو تم سے پہلے گزرے ہیں، پہونچی انہیں سختی اور تکلیف اور وہ ہلا دیے گئے (جنگِ احزاب میں) یہاں تک کہ رسول اور جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے کہنے لگے کہ اللہ کی مدد کب آئے گی؟ یاد رکھو بے شک اللہ کی مدد قریب ہے

آیت 2152:215
پارہ 2•صفحہ 31

يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ مَاذَا يُنۡفِقُوۡنَ ؕ قُلۡ مَآ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ فَلِلۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ​ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ‏

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہاں خرچ کریں، کہہ دو جو مال تم خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور رشتے داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں پر کرو، اور جو بھی تم خیر کے کام کرتے ہو بے شک اللہ اسے خوب جانتا ہے

آیت 2162:216
پارہ 2•صفحہ 32

كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٌ لَّـكُمۡ​ۚ وَعَسٰۤى اَنۡ تَكۡرَهُوۡا شَيۡـــًٔا وَّهُوَ خَيۡرٌ لَّـکُمۡ​ۚ وَعَسٰۤى اَنۡ تُحِبُّوۡا شَيۡـــًٔا وَّهُوَ شَرٌّ لَّـكُمۡؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

فرض کی گئی ہے تم پر جنگ اور وہ تمہیں ناپسند ہے، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے بری ہو، اور اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

آیت 2172:217
پارہ 2•صفحہ 32

يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الشَّهۡرِ الۡحَـرَامِ قِتَالٍ فِيۡهِ​ؕ قُلۡ قِتَالٌ فِيۡهِ كَبِيۡرٌ ​ؕ وَصَدٌّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَ کُفۡرٌ ۢ بِهٖ وَالۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ وَاِخۡرَاجُ اَهۡلِهٖ مِنۡهُ اَكۡبَرُ عِنۡدَ اللّٰهِ ​​ۚ وَالۡفِتۡنَةُ اَکۡبَرُ مِنَ الۡقَتۡلِ​ؕ وَلَا يَزَالُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ حَتّٰى يَرُدُّوۡكُمۡ عَنۡ دِيۡـنِکُمۡ اِنِ اسۡتَطَاعُوۡا ​ؕ وَمَنۡ يَّرۡتَدِدۡ مِنۡكُمۡ عَنۡ دِيۡـنِهٖ فَيَمُتۡ وَهُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓٮِٕكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ ​​ۚ وَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

وہ آپ سے پوچھتے ہیں حرمت والے (جنگ بندی کے) مہینے میں لڑائی کے بارے میں، کہہ دو اس میں لڑنا بڑا (گناہ) ہے، اور اللہ کے راستے سے روکنا اور اس کا انکار کرنا اور مسجد حرام سے روکنا اور اس کے رہنے والوں کو اس میں سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بڑا گناہ ہے، اور فتنہ تو قتل سے بھی بڑا گناہ ہے، اور وہ ہمیشہ تم سے لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ پھیر دیں تمہیں تمہارے دین سے اگر انہیں طاقت ہو، اور جو تم میں سے پھر جائے اپنے دین سے پھر کافر ہی مر جائے تو یہی وہ لوگ ہیں ضائع ہو گئے جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں، اور وہی دوزخی ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 2182:218
پارہ 2•صفحہ 32

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِۙ اُولٰٓٮِٕكَ يَرۡجُوۡنَ رَحۡمَتَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اللہ کے راستے میں وہی اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں، اور اللہ بڑی مغفرت کرنے والا نہایت رحم والا ہے

آیت 2192:219
پارہ 2•صفحہ 32

يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡخَمۡرِ وَالۡمَيۡسِرِ​ؕ قُلۡ فِيۡهِمَآ اِثۡمٌ کَبِيۡرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَاِثۡمُهُمَآ اَکۡبَرُ مِنۡ نَّفۡعِهِمَا ؕ وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ مَاذَا يُنۡفِقُوۡنَؕ  قُلِ الۡعَفۡوَ​ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَتَفَكَّرُوۡنَۙ‏

وہ پوچھتے ہیں آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں کہہ دو ان میں بڑا گناہ ہے اور نفع بھی ہے لوگوں کے لیے اور ان دونوں کا گناہ ان دونوں کے نفع سے بہت بڑا ہے، اور وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں، کہہ دو معاف ہے (اگر کچھ نہ ہو) اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لئے آیتیں کھول کر تاکہ تم غور و فکر کرو

آیت 2202:220
پارہ 2•صفحہ 32

فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِؕ وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡيَتٰمٰىؕ قُلۡ اِصۡلَاحٌ لَّهُمۡ خَيۡرٌ ؕ وَاِنۡ تُخَالِطُوۡهُمۡ فَاِخۡوَانُكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ الۡمُفۡسِدَ مِنَ الۡمُصۡلِحِ​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَاَعۡنَتَكُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

دنیا اور آخرت کے بارے میں، اور وہ پوچھتے ہیں آپ سے یتیموں کے متعلق، کہہ دو ان کی اصلاح کرنا بہتر ہے، اور اگر تم انہیں ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں، اور اللہ جانتا ہے فسادی کو اصلاح کرنے والے کے لبادے میں، اور اگر اللہ چاہتا تو ڈال دیتا تمہیں تکلیف میں، بے شک اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2212:221
پارہ 2•صفحہ 33

وَلَا تَنۡكِحُوا الۡمُشۡرِكٰتِ حَتّٰى يُؤۡمِنَّ​ؕ وَلَاَمَةٌ مُّؤۡمِنَةٌ خَيۡرٌ مِّنۡ مُّشۡرِكَةٍ وَّلَوۡ اَعۡجَبَتۡكُمۡ​ۚ وَلَا تُنۡكِحُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ حَتّٰى يُؤۡمِنُوۡا ​ؕ وَلَعَبۡدٌ مُّؤۡمِنٌ خَيۡرٌ مِّنۡ مُّشۡرِكٍ وَّلَوۡ اَعۡجَبَكُمۡؕ اُولٰٓٮِٕكَ يَدۡعُوۡنَ اِلَى النَّارِ  ۖۚ وَاللّٰهُ يَدۡعُوۡٓا اِلَى الۡجَـنَّةِ وَالۡمَغۡفِرَةِ بِاِذۡنِهٖ​ۚ وَيُبَيِّنُ اٰيٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ ‏

اور مت نکاح کرو مشرکہ عورتوں سے حتی کہ وہ ایمان لے آئیں، اور ایمان والی لونڈی بہتر ہے مشرکہ عورت سے اور اگرچہ وہ تمہیں اچھی معلوم ہو، اور مت نکاح کرو مشرک مردوں سے یہاں تک کہ وہ ایمان لائیں، اور مومن غلام بہتر ہے مشرک مرد سے اور اگرچہ وہ تمہیں اچھا لگے، یہ لوگ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف، اور اللہ بلاتا ہے جنت اور مغفرت کی طرف اپنے حکم سے، اور وہ بیان کرتا ہے اپنی آیتیں لوگوں کے لیے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

آیت 2222:222
پارہ 2•صفحہ 33

وَ يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡمَحِيۡضِ​ۙ قُلۡ هُوَ اَذًى فَاعۡتَزِلُوۡا النِّسَآءَ فِى الۡمَحِيۡضِ​ۙ وَلَا تَقۡرَبُوۡهُنَّ حَتّٰى يَطۡهُرۡنَ​​ۚ فَاِذَا تَطَهَّرۡنَ فَاۡتُوۡهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيۡنَ وَيُحِبُّ الۡمُتَطَهِّرِيۡنَ‏

اور وہ پوچھتے ہیں آپ سے حیض کے بارے میں، کہہ دو وہ اذیت والی چیز ہے تو الگ رہو عورتوں سے حیض میں، اور ان کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائیں، پھر جب وہ پاک ہو جائیں تو جاؤ ان کے پاس جس طرح اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے، بے شک اللہ محبوب رکھتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور محبوب رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو

آیت 2232:223
پارہ 2•صفحہ 33

نِسَآؤُكُمۡ حَرۡثٌ لَّـكُمۡ فَاۡتُوۡا حَرۡثَكُمۡ اَنّٰى شِئۡتُمۡ​ وَقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّکُمۡ مُّلٰقُوۡهُ ​ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں تو تم اپنی کھیتی میں اس طرح آؤ کہ آگے کچھ بھیج سکو اپنے لئے (اللہ کے پاس) اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ تم ضرور ملو گے اس سے اور خوشخبری سنا دو ایمان والوں کو

آیت 2242:224
پارہ 2•صفحہ 33

وَلَا تَجۡعَلُوا اللّٰهَ عُرۡضَةً لِّاَيۡمَانِکُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡا وَتَتَّقُوۡا وَتُصۡلِحُوۡا بَيۡنَ النَّاسِ​ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور نہ بناؤ اللہ کو ڈھال اپنی قسموں کیلئے، کہ تم بری ہو جاؤ اور تقویٰ اختیار کرو اور اصلاح کرو لوگوں کے درمیان، اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2252:225
پارہ 2•صفحہ 33

لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغۡوِ فِىۡٓ اَيۡمَانِكُمۡ وَلٰـكِنۡ يُّؤَاخِذُكُمۡ بِمَا كَسَبَتۡ قُلُوۡبُكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ‏

نہیں پکڑتا تمہیں اللہ تمہاری لغو قسموں میں اور لیکن مؤاخذہ کرتا ہے تم سے ان قسموں پر جن کا ارادہ کیا ہو تمہارے دلوں نے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بردبار ہے

آیت 2262:226
پارہ 2•صفحہ 33

لِّـلَّذِيۡنَ يُؤۡلُوۡنَ مِنۡ نِّسَآٮِٕهِمۡ تَرَبُّصُ اَرۡبَعَةِ اَشۡهُرٍ​​ۚ فَاِنۡ فَآءُوۡ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

جو لوگ ایلاء کرتے ہیں (یعنی اپنی بیویوں کے پاس نہ جانے کی قسم کھا لیتے ہیں) وہ رک سکتے ہیں چار مہینے پھر اگر وہ رجوع کر لیں تو اللہ بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

آیت 2272:227
پارہ 2•صفحہ 33

وَاِنۡ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور اگر انہوں نے ارادہ کر لیا طلاق کا تو بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2282:228
پارہ 2•صفحہ 34

وَالۡمُطَلَّقٰتُ يَتَرَ بَّصۡنَ بِاَنۡفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوۡٓءٍ ​ؕ وَلَا يَحِلُّ لَهُنَّ اَنۡ يَّكۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِىۡٓ اَرۡحَامِهِنَّ اِنۡ كُنَّ يُؤۡمِنَّ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ؕ وَبُعُوۡلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ اِنۡ اَرَادُوۡٓا اِصۡلَاحًا ​ؕ وَلَهُنَّ مِثۡلُ الَّذِىۡ عَلَيۡهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ​ وَلِلرِّجَالِ عَلَيۡهِنَّ دَرَجَةٌ ​ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اور طلاق دی ہوئی عورتیں روکے رکھیں اپنے آپ کو تین حیض تک، اور نہیں حلال ہے ان کے لیے کہ وہ چھپائیں جو پیدا کیا ہے اللہ نے ان کے رحم (یعنی پیٹوں) میں، اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ اور قیامت کے دن پر، اور ان کے شوہر کا زیادہ حق ہے (اس مدت میں) ان کو لوٹانے کا اگر وہ ارادہ رکھتے ہیں اصلاح کا، اور (عورتوں پر مردوں کا) ویسا ہی حق ہے جیسا ان پر ہے بھلے طریقے سے، اور مردوں کو ان پر ایک درجہ ہے، اور اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2292:229
پارہ 2•صفحہ 34

اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ​ فَاِمۡسَاكٌ ۢ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ تَسۡرِيۡحٌ ۢ بِاِحۡسَانٍ​ ؕوَلَا يَحِلُّ لَـکُمۡ اَنۡ تَاۡخُذُوۡا مِمَّآ اٰتَيۡتُمُوۡهُنَّ شَيۡـــًٔا اِلَّاۤ اَنۡ يَّخَافَآ اَ لَّا يُقِيۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰهِ​ؕ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَ لَّا يُقِيۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰهِۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَا فِيۡمَا افۡتَدَتۡ بِهٖؕ​ تِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ فَلَا تَعۡتَدُوۡهَا ​ۚ​ وَمَنۡ يَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

طلاق دو مرتبہ (میں رجوع کا حق) ہے پھر انسانیت کے ساتھ روکنا ہے یا انسانیت کے ساتھ چھوڑنا ہے، اور نہیں ہے حلال تمہارے لئے کہ تم لو جو تم نے انہیں دی ہے کوئی چیز مگر یہ کہ دونوں ڈریں کہ اللہ کی حدیں قائم نہیں رکھ سکیں گے، پھر اگر تمہیں خوف ہو کہ دونوں اللہ کی حدیں قائم نہیں رکھ سکیں گے تو ان دونوں پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ عورت فدیہ دے کر چھوٹ جائے (یعنی خلع کرا لے) یہ اللہ کی حدیں ہیں سو ان سے تجاوز نہ کرو، اور جو اللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا تو وہی ظالم ہیں

آیت 2302:230
پارہ 2•صفحہ 34

فَاِنۡ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰى تَنۡكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهٗ ​ؕ فَاِنۡ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَآ اَنۡ يَّتَرَاجَعَآ اِنۡ ظَنَّآ اَنۡ يُّقِيۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰهِ​ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

پھر اگر اسے طلاق دے دی تو اس کے بعد اس مرد کے لیے وہ حلال نہ ہوگی یہاں تک کہ وہ کسی اور شوہر (یعنی مرد) سے نکاح کرے، پھر اگر وہ بھی اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ آپس میں رجوع کرلیں اگر ان کو گمان ہو کہ وہ اللہ کی حدیں قائم رکھ سکیں گے، اور یہ اللہ کی حدیں ہیں وہ انہیں کھول کر بیان کرتا ہے لوگوں کے لیے تاکہ وہ جانیں

آیت 2312:231
پارہ 2•صفحہ 35

وَاِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمۡسِكُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ سَرِّحُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ​ وَلَا تُمۡسِكُوۡهُنَّ ضِرَارًا لِّتَعۡتَدُوۡا​ ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهٗ ​ؕ وَلَا تَتَّخِذُوۡٓا اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا​ وَّاذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَمَآ اَنۡزَلَ عَلَيۡكُمۡ مِّنَ الۡكِتٰبِ وَالۡحِكۡمَةِ يَعِظُكُمۡ بِهٖ​ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

اور جب عورتوں کو طلاق دے دو پھر وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں حسن سلوک سے روک لو یا انہیں حسن سلوک کے ساتھ چھوڑو، اور نہ روکو انہیں تکلیف دینے کے لیے تاکہ تم سختی کرو، اور جو بھی کرے گا ایسا تو یقیناً وہ اپنے اوپر ظلم کرے گا، اور اللہ کی آیتوں کا مذاق نہ اڑاؤ، اور یاد کرو اللہ کی نعمت کو جو اس نے انعام کی ہے تم پر اور جو اس نے نازل کی ہے تم پر کتاب اور حکمت وہ نصیحت کرتا ہے تم کو اس کے ذریعے، اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

آیت 2322:232
پارہ 2•صفحہ 35

وَاِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا تَعۡضُلُوۡهُنَّ اَنۡ يَّنۡكِحۡنَ اَزۡوَاجَهُنَّ اِذَا تَرَاضَوۡا بَيۡنَهُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ​ؕ ذٰ لِكَ يُوۡعَظُ بِهٖ مَنۡ كَانَ مِنۡكُمۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِؕ ذٰ لِكُمۡ اَزۡکٰى لَـكُمۡ وَاَطۡهَرُؕ​ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب تم طلاق دے دو عورتوں کو تو وہ پہنچ جائیں اپنی عدت کو تو نہ روکو انہیں اپنے (پہلے) شوہر سے نکاح کرنے سے جب کہ وہ راضی ہو جائیں بھلے طریقے سے آپس میں، یہ نصیحت اسے کی جاتی ہے جو تم میں سے ایمان رکھتا ہے اللہ اور قیامت کے دن پر، یہ تمہارے لیے بڑی پاکیزگی اور بڑی صفائی کی بات ہے، اور اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

آیت 2332:233
پارہ 2•صفحہ 35

وَالۡوَالِدٰتُ يُرۡضِعۡنَ اَوۡلَادَهُنَّ حَوۡلَيۡنِ كَامِلَيۡنِ​ لِمَنۡ اَرَادَ اَنۡ يُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ ​ ؕ وَعَلَى الۡمَوۡلُوۡدِ لَهٗ رِزۡقُهُنَّ وَكِسۡوَتُهُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ​ؕ لَا تُكَلَّفُ نَفۡسٌ اِلَّا وُسۡعَهَا ۚ لَا تُضَآرَّ وَالِدَةٌ ۢ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوۡلُوۡدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ وَعَلَى الۡوَارِثِ مِثۡلُ ذٰ لِكَ ۚ فَاِنۡ اَرَادَا فِصَالًا عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَا ​ؕ وَاِنۡ اَرَدْتُّمۡ اَنۡ تَسۡتَرۡضِعُوۡٓا اَوۡلَادَكُمۡ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اِذَا سَلَّمۡتُمۡ مَّآ اٰتَيۡتُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ​ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور مائیں دودھ پلائیں اپنے بچوں کو دو سال مکمل، یہ اس کے لیے ہے جو پوری کرنا چاہے مدت رضاعت (یعنی دودھ کی مدت) اور باپ پر ہے ان کا کھانا اور پہننا بھلے طریقے سے (یعنی دودھ پلانے والیوں کا کھانا اور کپڑا) کسی کو تکلیف نہ دی جائے مگر اس کی وسعت کے اندر، نہ تکلیف دی جائے ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے اور نہ باپ کو اس کے بچے کی وجہ سے، اور وارث پر بھی ایسا ہی حکم ہے پھر اگر چھڑانا چاہیں دونوں دودھ اپنی رضامندی اور مشورہ سے تو ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے، اور اگر تم چاہو دودھ پلوانا اپنی اولاد کو (کسی اور سے) تو تم پر کوئی گناہ نہیں، جب کہ تم طے کر لو جو تمہیں دینا ہے بھلے طریقے سے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بے شک جو تم کرتے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے

آیت 2342:234
پارہ 2•صفحہ 35

وَالَّذِيۡنَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنۡكُمۡ وَيَذَرُوۡنَ اَزۡوَاجًا يَّتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِهِنَّ اَرۡبَعَةَ اَشۡهُرٍ وَّعَشۡرًا ​​ۚ فَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيۡمَا فَعَلۡنَ فِىۡٓ اَنۡفُسِهِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

اور جو تم میں سے وفات پا جائیں اور چھوڑ جائیں بیویاں تو وہ بیویاں اپنے آپ کو روکیں چار مہینے دس دن تک، پھر جب وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اس میں جو وہ بھلے طریقے سے اپنے حق میں (نکاح) کریں، اور اللہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

آیت 2352:235
پارہ 2•صفحہ 36

وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيۡمَا عَرَّضۡتُمۡ بِهٖ مِنۡ خِطۡبَةِ النِّسَآءِ اَوۡ اَکۡنَنۡتُمۡ فِىۡٓ اَنۡفُسِكُمۡ​ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمۡ سَتَذۡكُرُوۡنَهُنَّ وَلٰـكِنۡ لَّا تُوَاعِدُوۡهُنَّ سِرًّا اِلَّاۤ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ​ؕ وَلَا تَعۡزِمُوۡا عُقۡدَةَ النِّکَاحِ حَتّٰى يَبۡلُغَ الۡكِتٰبُ اَجَلَهٗ ​ؕ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِىۡٓ اَنۡفُسِكُمۡ فَاحۡذَرُوۡهُ ​ؕ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ‏

اور تم پر اس میں گناہ نہیں ہے کہ تم پیش کرو ان (عدت والیوں) کو پیغام نکاح اور یا تم اسے اپنے دل میں چھپاؤ اللہ جانتا ہے کہ تم جلد ہی ان (عورتوں) کا تذکرہ کرو گے، لیکن وعدہ نہ کرو ان سے چھپے طور پر (نکاح کا) مگر یہ کہ کہو کوئی بات بھلے طریقے سے، اور نکاح کا ارادہ نہ کرو جب تک کہ پہنچ (نہ) جائے عدت اپنی مدت کو، اور جان لو کہ بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے پس اس سے ڈرو، اور جان لو اللہ بڑی مغفرت کرنے والا بردبار ہے

آیت 2362:236
پارہ 2•صفحہ 36

لَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اِنۡ طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمۡ تَمَسُّوۡهُنَّ اَوۡ تَفۡرِضُوۡا لَهُنَّ فَرِيۡضَةً  ۖۚ وَّمَتِّعُوۡهُنَّ ​ۚ عَلَى الۡمُوۡسِعِ قَدَرُهٗ وَ عَلَى الۡمُقۡتِرِ قَدَرُهٗ ​ۚ مَتَاعًا ۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ​​ۚ حَقًّا عَلَى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو جن سے تم نہ ملے ہو یا ان کے لیے مہر مقرر نہ کیا ہو، اور انہیں سامان دے وسعت والے اپنی وسعت کے مطابق اور تنگدست اپنی وسعت کے مطابق سامان بھلے طریقے سے دے (یعنی انسانیت سے) متقیوں پر یہ حق ہے

آیت 2372:237
پارہ 2•صفحہ 36

وَاِنۡ طَلَّقۡتُمُوۡهُنَّ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَمَسُّوۡهُنَّ وَقَدۡ فَرَضۡتُمۡ لَهُنَّ فَرِيۡضَةً فَنِصۡفُ مَا فَرَضۡتُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ يَّعۡفُوۡنَ اَوۡ يَعۡفُوَا الَّذِىۡ بِيَدِهٖ عُقۡدَةُ النِّكَاحِ ​ؕ وَاَنۡ تَعۡفُوۡٓا اَقۡرَبُ لِلتَّقۡوٰى​ؕ وَ لَا تَنۡسَوُا الۡفَضۡلَ بَيۡنَكُمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور اگر تم انہیں طلاق دو ملنے سے پہلے اور تم ان کے لیے مہر مقرر کر چکے ہو تو نصف مہر (یعنی آدھا مہر دے دو) جو تم نے مقرر کیا تھا، مگر یہ کہ وہ (عورت) معاف کر دے، یا وہ معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ (یعنی ذمے داری) ہے، اور تم معاف کر دو تو یہ زیادہ قریب ہے تقوے سے، اور نہ بھولو فضل (یعنی حسن سلوک) کرنا آپس میں (کیوں کہ) جو بھی تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے

آیت 2382:238
پارہ 2•صفحہ 36

حَافِظُوۡا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الۡوُسۡطٰى وَقُوۡمُوۡا لِلّٰهِ قٰنِتِيۡنَ‏

حفاظت کیا کرو نمازوں کی اور (خاص طور پر عصر کی) درمیانی نماز کی، اور کھڑے رہا کرو اللہ کے سامنے فرماں بردار بن کے

آیت 2392:239
پارہ 2•صفحہ 36

فَاِنۡ خِفۡتُمۡ فَرِجَالًا اَوۡ رُكۡبَانًا ​​ ۚ فَاِذَآ اَمِنۡتُمۡ فَاذۡکُرُوا اللّٰهَ کَمَا عَلَّمَکُمۡ مَّا لَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر اگر تمہیں خوف ہو تو کھڑے یا سواری پر (پڑھ لیا کرو) پھر جب امن کی حالت میں آؤ تو اللہ کو یاد کیا کرو جیسا اس نے تمہیں سکھایا ہے جو تم نہیں جانتے تھے

آیت 2402:240
پارہ 2•صفحہ 36

وَالَّذِيۡنَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنۡکُمۡ وَيَذَرُوۡنَ اَزۡوَاجًا  ۖۚ وَّصِيَّةً لِّاَزۡوَاجِهِمۡ مَّتَاعًا اِلَى الۡحَـوۡلِ غَيۡرَ اِخۡرَاجٍ​​ ۚ فَاِنۡ خَرَجۡنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡکُمۡ فِىۡ مَا فَعَلۡنَ فِىۡٓ اَنۡفُسِهِنَّ مِنۡ مَّعۡرُوۡفٍؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَکِيۡمٌ‏

اور جو لوگ وفات پا جائیں تم میں سے اور چھوڑ جائیں بیویاں وصیت کر جائیں اپنی بیویوں کے لیے سال بھر کے خرچ کے لئے (گھر سے) باہر نکالے بغیر پھر اگر وہ خود نکل جائیں تو تم پر کوئی گناہ نہیں اس میں کہ اپنے حق میں بھلے طریقے سے (نکاح) کر لیں، اور اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2412:241
پارہ 2•صفحہ 37

وَلِلۡمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌ ۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ​ؕ حَقًّا عَلَى الۡمُتَّقِيۡنَ‏

اور تمام مطلقہ عورتوں کو سامان بھلے طریقے سے دینا لازم ہے متقیوں پر

آیت 2422:242
پارہ 2•صفحہ 37

كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـکُمۡ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ تمہارے لئے اپنی آیتوں کو تاکہ تم عقل پکڑو

آیت 2432:243
پارہ 2•صفحہ 37

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ خَرَجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَهُمۡ اُلُوۡفٌ حَذَرَ الۡمَوۡتِ فَقَالَ لَهُمُ اللّٰهُ مُوۡتُوۡا ثُمَّ اَحۡيَاھُمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰـكِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا يَشۡکُرُوۡنَ‏

کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے گھروں سے نکلے (طاعون بیماری کی وجہ سے) اور وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے، موت کے ڈر سے، پھر اللہ نے ان سے فرمایا کہ مر جاؤ، پھر انہیں زندہ کر دیا، بے شک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے اور لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے (یہ واقعہ بنی اسرائیل کی ایک جماعت کا ہے)

آیت 2442:244
پارہ 2•صفحہ 37

وَقَاتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور قتال کرو اللہ کے راستے میں اور جان لو کہ بے شک اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2452:245
پارہ 2•صفحہ 37

مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضۡعَافًا کَثِيۡرَةً  ​ؕ وَاللّٰهُ يَقۡبِضُ وَيَبۡصُۜطُ وَ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے پھر اللہ اس کو کئی گنا بڑھا کر دے اور اللہ ہی تنگی کرتا ہے اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

آیت 2462:246
پارہ 2•صفحہ 37

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الۡمَلَاِ مِنۡۢ بَنِىۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مُوۡسٰى​ۘ اِذۡ قَالُوۡا لِنَبِىٍّ لَّهُمُ ابۡعَثۡ لَنَا مَلِکًا نُّقَاتِلۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ قَالَ هَلۡ عَسَيۡتُمۡ اِنۡ کُتِبَ عَلَيۡکُمُ الۡقِتَالُ اَلَّا تُقَاتِلُوۡا ؕ قَالُوۡا وَمَا لَنَآ اَلَّا نُقَاتِلَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَقَدۡ اُخۡرِجۡنَا مِنۡ دِيَارِنَا وَاَبۡنَآٮِٕنَا ​ؕ فَلَمَّا کُتِبَ عَلَيۡهِمُ الۡقِتَالُ تَوَلَّوۡا اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡهُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا بنی اسرائیل کے سرداروں کو موسیٰ کے بعد، جب انہوں نے کہا اپنے نبی سے کہ ہمارے لیے ایک بادشاہ مقرر کر دو تاکہ ہم اللہ کی راہ میں لڑیں، کہا (رسول نے) کیا ممکن ہے کہ فرض کیا جائے تم پر قتال اور تم نہ لڑو؟ انہوں نے کہا ہمیں کیا ہوا کہ ہم نہیں لڑیں گے اللہ کی راہ میں ہم تو نکالے گئے ہیں اپنے گھروں اور بچوں سے (اسی کام کے لئے) پھر جب فرض کی گئی ان پر جنگ تو پھر گئے سوائے چند کے سب ان میں سے، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

آیت 2472:247
پارہ 2•صفحہ 37

وَقَالَ لَهُمۡ نَبِيُّهُمۡ اِنَّ اللّٰهَ قَدۡ بَعَثَ لَـکُمۡ طَالُوۡتَ مَلِكًا ​ؕ قَالُوۡٓا اَنّٰى يَكُوۡنُ لَهُ الۡمُلۡكُ عَلَيۡنَا وَنَحۡنُ اَحَقُّ بِالۡمُلۡكِ مِنۡهُ وَلَمۡ يُؤۡتَ سَعَةً مِّنَ الۡمَالِ​ؕ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ اصۡطَفٰٮهُ عَلَيۡکُمۡ وَزَادَهٗ بَسۡطَةً فِى الۡعِلۡمِ وَ الۡجِسۡمِ​ؕ وَاللّٰهُ يُؤۡتِىۡ مُلۡکَهٗ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور کہا ان سے ان کے نبی (شموئیل) نے کہ بے شک اللہ نے مقرر فرمایا ہے تمہارا بادشاہ طالوت کو، انہوں نے کہا کیسے ہو سکتی ہے اس کی حکومت ہم پر؟ ہم سلطنت کے زیادہ حقدار ہیں اس سے، اور نہیں دی گئی اسے مال میں بھی وسعت، کہا (رسول نے) کہ اللہ نے چن لیا ہے اسے تم پر اور زیادہ دی ہے اسے صلاحیت علم میں اور جسم میں، اور اللہ عطا فرماتا ہے اپنا ملک جسے چاہتا ہے، اور اللہ وسعت والا جاننے والا ہے

آیت 2482:248
پارہ 2•صفحہ 38

وَقَالَ لَهُمۡ نَبِيُّهُمۡ اِنَّ اٰيَةَ مُلۡکِهٖۤ اَنۡ يَّاۡتِيَکُمُ التَّابُوۡتُ فِيۡهِ سَکِيۡنَةٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوۡسٰى وَاٰلُ هٰرُوۡنَ تَحۡمِلُهُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لَّـکُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور کہا (بنی اسرائیل سے) ان کے نبی نے کہ اس (طالوت) کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے سکینت (یعنی تسلی کی چیز) ہے، اور باقیات جو چھوڑیں موسیٰ اور ہارون کی اولاد نے، اس (صندوق) کو فرشتے اٹھا لائیں گے، بے شک اس میں تمہارے لیے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو

آیت 2492:249
پارہ 2•صفحہ 38

فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوۡتُ بِالۡجُـنُوۡدِۙ قَالَ اِنَّ اللّٰهَ مُبۡتَلِيۡکُمۡ بِنَهَرٍ​ۚ فَمَنۡ شَرِبَ مِنۡهُ فَلَيۡسَ مِنِّىۡ​ۚ وَمَنۡ لَّمۡ يَطۡعَمۡهُ فَاِنَّهٗ مِنِّىۡٓ اِلَّا مَنِ اغۡتَرَفَ غُرۡفَةً ۢ بِيَدِهٖ​​ۚ فَشَرِبُوۡا مِنۡهُ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّنۡهُمۡ​ؕ فَلَمَّا جَاوَزَهٗ هُوَ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ ۙ قَالُوۡا لَا طَاقَةَ لَنَا الۡيَوۡمَ بِجَالُوۡتَ وَجُنُوۡدِهٖ​ؕ قَالَ الَّذِيۡنَ يَظُنُّوۡنَ اَنَّهُمۡ مُّلٰقُوا اللّٰهِۙ کَمۡ مِّنۡ فِئَةٍ قَلِيۡلَةٍ غَلَبَتۡ فِئَةً کَثِيۡرَةً ۢ بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَاللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ‏

پھر جب نکلے طالوت فوجوں کے ساتھ، کہا بے شک اللہ تمہاری آزمائش کرنے والا ہے ایک نہر کے ذریعے، جس نے اس نہر کا پانی پیا تو وہ نہیں ہے مجھ میں سے اور جس نے اسے نہ چکھا تو وہ مجھ میں سے ہو گا، مگر جو کوئی اپنے ہاتھ سے ایک آدھ چلو بھر لے (تو اسے معاف ہے) پھر سب نے پیا اس سے سوائے چند کے ان میں سے، تو جب پار ہوئے وہ اور ان کے ساتھ کے ایمان والے، تو کہنے لگے آج ہمیں لڑنے کی طاقت نہیں جالوت اور اس کے لشکروں سے، وہ کہنے لگے جن لوگوں کو یہ گمان تھا کہ انہیں اللہ سے ملنا ہے، کتنی ہی چھوٹی جماعت نے غلبہ پایا ہے بڑی جماعتوں پر اللہ کے حکم سے، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

آیت 2502:250
پارہ 2•صفحہ 38

وَلَمَّا بَرَزُوۡا لِجَـالُوۡتَ وَجُنُوۡدِهٖ قَالُوۡا رَبَّنَآ اَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرًا وَّثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِيۡنَؕ‏

اور جب انہوں نے مقابلہ کیا جالوت اور اس کی فوج کا تو کہا اے ہمارے رب! ڈال دے ہم پر صبر اور ثابت رکھ ہمارے قدموں کو اور ہماری مدد کر کافر قوم پر

آیت 2512:251
پارہ 2•صفحہ 38

فَهَزَمُوۡهُمۡ بِاِذۡنِ اللّٰهِ ۙ وَقَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوۡتَ وَاٰتٰٮهُ اللّٰهُ الۡمُلۡكَ وَالۡحِکۡمَةَ وَعَلَّمَهٗ مِمَّا يَشَآءُ ​ؕ وَلَوۡلَا دَفۡعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعۡضَهُمۡ بِبَعۡضٍ لَّفَسَدَتِ الۡاَرۡضُ وَلٰـکِنَّ اللّٰهَ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

پھر انہوں نے شکست دی ان کو اللہ کے حکم سے (مومنوں نے جالوت کے لشکروں کو) اور قتل کیا داؤد نے جالوت کو، اور اللہ نے داؤد کو دی سلطنت اور حکمت اور سکھایا اسے جو چاہا اور اگر دفاع نہ کرے اللہ لوگوں کا ایک کو دوسرے کے ذریعے تو زمین فساد سے بھر جائے، اور لیکن اللہ بہت مہربان ہے جہان والوں پر

آیت 2522:252
پارہ 2•صفحہ 38

تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَـقِّ​ؕ وَاِنَّكَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

یہ اللہ کی آیتیں ہیں ہم تمہیں ٹھیک طور پر پڑھ کر سناتے ہیں، اور بے شک تو (اے نبیؐ) رسولوں میں سے ہے

آیت 2532:253
پارہ 3•صفحہ 39

تِلۡكَ الرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ​ۘ مِنۡهُمۡ مَّنۡ كَلَّمَ اللّٰهُ​ وَرَفَعَ بَعۡضَهُمۡ دَرَجٰتٍ​ؕ وَاٰتَيۡنَا عِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ الۡبَيِّنٰتِ وَاَيَّدۡنٰهُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقۡتَتَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنٰتُ وَلٰـكِنِ اخۡتَلَفُوۡا فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ كَفَرَ​ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا اقۡتَتَلُوۡا وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيۡدُ‏

یہ وہ رسول ہیں جنہیں فضیلت دی ہے ہم نے ایک کو دوسرے پر، بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا، اور بعضوں کے درجے بلند کئے اور ہم نے عطا کئے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلے معجزے، اور ہم نے ان کی تائید کی روح القدس (یعنی جبرئیلؑ) کے ذریعے، اور اگر اللہ چاہتا تو آپس میں نہ لڑتے وہ لوگ جو ان (رسولوں) کے بعد آئے، بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح دلیلیں آچکی تھیں اور لیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر ان میں سے بعضوں نے ایمان قبول کیا اور بعضوں نے کفر کیا، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے اور لیکن اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

آیت 2542:254
پارہ 3•صفحہ 39

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا بَيۡعٌ فِيۡهِ وَلَا خُلَّةٌ وَّلَا شَفَاعَةٌ ​ ؕ وَالۡكٰفِرُوۡنَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اے ایمان والو! خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے، اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہو اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی سفارش، اور کافر ہی ظالم ہیں

آیت 2552:255
پارہ 3•صفحہ 39

اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُۚ  لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ​ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ​ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ​ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ​​ۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ​ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ‏

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں (وہ) زندہ ہے اور قائم ہے نہ اس کو اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، سب اسی کا ہے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، ایسا کون ہے جو سفارش کر سکے اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر، وہ جانتا ہے ان کے سامنے اور ان کے پیچھے کی چیزوں کو، اور وہ احاطہ نہیں کر سکتے اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا مگر جتنا کہ وہ چاہے، بڑی ہے اس کی کرسی آسمانوں اور زمینوں سے، اور نہیں تھکاتی اللہ کو ان دونوں کی حفاظت، اور وہی سب سے بڑا عظمت والا ہے

آیت 2562:256
پارہ 3•صفحہ 39

لَاۤ اِكۡرَاهَ فِى الدِّيۡنِ​ۙ  قَد تَّبَيَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَىِّ​ۚ فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَيُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى لَا انْفِصَامَ لَهَا​​ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

کوئی زبردستی نہیں ہے دین میں، یقیناً ہدایت واضح ہے گمراہی سے، پھر جو شخص انکار کرے شیطان کا اور ایمان لائے اللہ پر تو یقیناً اس نے پکڑ لیا مضبوط قلعہ جو جدا ہونے والا نہیں اس سے، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

آیت 2572:257
پارہ 3•صفحہ 39

اَللّٰهُ وَلِىُّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُخۡرِجُهُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ​ؕ  وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَوۡلِيٰٓـــُٔهُمُ الطَّاغُوۡتُۙ يُخۡرِجُوۡنَهُمۡ مِّنَ النُّوۡرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

اللہ دوست ہے ایمان والوں کا (اور) وہ نکالتا ہے انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف، اور جو لوگ کافر ہیں ان کے دوست شیطان ہیں وہ نکالتے ہیں انہیں روشنی سے اندھیروں کی طرف، یہی لوگ دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 2582:258
پارہ 3•صفحہ 40

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِىۡ حَآجَّ اِبۡرٰهٖمَ فِىۡ رَبِّهٖۤ اَنۡ اٰتٰٮهُ اللّٰهُ الۡمُلۡكَ​ۘ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّىَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُۙ قَالَ اَنَا اُحۡىٖ وَاُمِيۡتُ​ؕ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ فَاِنَّ اللّٰهَ يَاۡتِىۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِهَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُهِتَ الَّذِىۡ كَفَرَ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ​ۚ‏

کیا تو نے اس (نمرود) کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا (اس لئے) کہ اللہ نے اسے سلطنت دی تھی، جب کہا ابراہیم نے کہ میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے، اس نے کہا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور موت دیتا ہوں، کہا ابراہیم نے تو بے شک اللہ لاتا ہے سورج کو مشرق سے، تو لے آ اسے مغرب سے، تب وہ کافر مبہوت (یعنی حیران) رہ گیا، اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم قوم کو

آیت 2592:259
پارہ 3•صفحہ 40

اَوۡ كَالَّذِىۡ مَرَّ عَلٰى قَرۡيَةٍ وَّ هِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا ​ۚ قَالَ اَنّٰى يُحۡىٖ هٰذِهِ اللّٰهُ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ​ۚ فَاَمَاتَهُ اللّٰهُ مِائَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهٗ ​ؕ قَالَ كَمۡ لَبِثۡتَ​ؕ قَالَ لَبِثۡتُ يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ​ؕ قَالَ بَلۡ لَّبِثۡتَ مِائَةَ عَامٍ فَانۡظُرۡ اِلٰى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمۡ يَتَسَنَّهۡ​ۚ وَانْظُرۡ اِلٰى حِمَارِكَ وَلِنَجۡعَلَكَ اٰيَةً لِّلنَّاسِ​ وَانْظُرۡ اِلَى الۡعِظَامِ كَيۡفَ نُـنۡشِزُهَا ثُمَّ نَكۡسُوۡهَا لَحۡمًا ​ؕ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗ ۙ قَالَ اَعۡلَمُ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

یا اس (عزیزؑ) کی طرح جو گزرا ایک بستی سے اور وہ (بستی بیت المقدس کی) گری ہوئی تھی اپنی چھتوں پر، کہا اس نے کیسے زندہ کرے گا اس کو اللہ اس کے مر جانے کے بعد؟ تو موت دی اسے اللہ نے سو برس کی، پھر زندہ کیا اسے، کہا تو (یہاں) کتنے دن ٹھہرا؟ اس نے کہا میں ٹھہرا ایک دن یا اس سے کچھ کم، فرمایا بلکہ تو ٹھہرا رہا سو برس تک (موت کی حالت میں، اب) تو دیکھ اپنا کھانا اور اپنا پینا نہیں سڑا ہے وہ، اور دیکھ اپنے گدھے کو اور تاکہ ہم بنا دیں تجھے لوگوں کے لئے نمونہ، اور دیکھو ہڈیوں کی طرف کہ کس طرح ہم انہیں جوڑ رہے ہیں پھر ہم پہنا رہے ہیں ان پر گوشت، پھر جب واضح ہو گیا اس کے سامنے تو کہا میں جان گیا کہ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 2602:260
پارہ 3•صفحہ 40

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِىۡ كَيۡفَ تُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ؕ قَالَ اَوَلَمۡ تُؤۡمِنۡ​ؕ قَالَ بَلٰى وَلٰـكِنۡ لِّيَطۡمَٮِٕنَّ قَلۡبِىۡ​ؕ قَالَ فَخُذۡ اَرۡبَعَةً مِّنَ الطَّيۡرِ فَصُرۡهُنَّ اِلَيۡكَ ثُمَّ اجۡعَلۡ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنۡهُنَّ جُزۡءًا ثُمَّ ادۡعُهُنَّ يَاۡتِيۡنَكَ سَعۡيًا ​ؕ وَاعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اور جب کہا ابراہیمؑ نے اے میرے رب! مجھ کو دکھا کہ تو کیسے زندہ کرے گا مردے کو، فرمایا کہ کیا تمہیں یقین نہیں؟ کہا کیوں نہیں اور لیکن اس لئے چاہتا ہوں کہ میرے دل کو اطمینان ہو جائے، فرمایا تو پکڑ لو چار پرندے کو، پھر مانوس کر لو انہیں اپنے ساتھ پھر ڈال دو (انہیں ذبح کرنے کے بعد) ہر پہاڑ پر ان کا ایک ایک ٹکڑا، پھر بلاؤ ان کو، آجائیں گے تیرے پاس دوڑتے ہوئے، اور جان لو کہ بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2612:261
پارہ 3•صفحہ 41

مَثَلُ الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِىۡ كُلِّ سُنۡۢبُلَةٍ مِّائَةُ حَبَّةٍ​ؕ وَاللّٰهُ يُضٰعِفُ لِمَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌ‏

ان لوگوں کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کے راستے میں اس مثال کی طرح ہے کہ ایک دانا ہو جو اگائے سات بالیاں ہر بالی میں سو سو دانے ہوں، اور اللہ بڑھاتا ہے جس کے لئے چاہتا ہے، اور اللہ وسیع جاننے والا ہے

آیت 2622:262
پارہ 3•صفحہ 41

اَلَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ لَا يُتۡبِعُوۡنَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا مَنًّا وَّلَاۤ اَذًى​ۙ لَّهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کی راہ میں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ اذیت (یعنی تکلیف) دیتے ہیں، ان کے لیے ان کے رب کے پاس اجر ہے اور نہ کوئی خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2632:263
پارہ 3•صفحہ 41

قَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ وَّمَغۡفِرَةٌ خَيۡرٌ مِّنۡ صَدَقَةٍ يَّتۡبَعُهَاۤ اَذًى​ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَلِيۡمٌ‏

بھلی بات کہنا اور معاف کر دینا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے بعد اذیت (یعنی ستانا) ہو، اور اللہ بے نیاز نہایت برداشت کرنے والا ہے

آیت 2642:264
پارہ 3•صفحہ 41

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبۡطِلُوۡا صَدَقٰتِكُمۡ بِالۡمَنِّ وَالۡاَذٰىۙ كَالَّذِىۡ يُنۡفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفۡوَانٍ عَلَيۡهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلۡدًا ​ؕ لَا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّمَّا كَسَبُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ‏

اے ایمان والو! نہ باطل کرو اپنی صدقات کو احسان جتا کر اور ایذاء دے کر اس شخص کی طرح جو خرچ کرتا ہے اپنا مال لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہ رکھتا ہو اللہ پر اور (نہ) آخرت کے دن پر، تو اس کی مثال ایسی ہے جیسے چکنا پتھر کہ اس پر کچھ مٹی پڑی ہو پھر اس پر زور کی بارش ہو پھر چھوڑ دے اسے صاف کر کے کچھ قدرت نہیں رکھتے ایسے لوگ اپنی کمائی پر، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا کافر قوم کو

آیت 2652:265
پارہ 3•صفحہ 41

وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰهِ وَ تَثۡبِيۡتًا مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ كَمَثَلِ جَنَّةٍۢ بِرَبۡوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتۡ اُكُلَهَا ضِعۡفَيۡنِ​ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يُصِبۡهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اور ان لوگوں کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنا مال اللہ کی رضا کے لیے اور اپنے آپ کو ثابت رکھنے کے لئے ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک باغ ہو کسی ٹیلے پر پہنچے اس پر بارش تو آئے اس کا پھل دوگنا، تو اگر نہ پہنچے اس پر بارش تو شبنم ہی کافی ہے، اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے

آیت 2662:266
پارہ 3•صفحہ 41

اَيَوَدُّ اَحَدُكُمۡ اَنۡ تَكُوۡنَ لَهٗ جَنَّةٌ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُۙ لَهٗ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِۙ وَاَصَابَهُ الۡكِبَرُ وَلَهٗ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَآءُ ۖۚ فَاَصَابَهَاۤ اِعۡصَارٌ فِيۡهِ نَارٌ فَاحۡتَرَقَتۡ​ؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَتَفَكَّرُوۡنَ‏

کیا یہ چاہتا ہے تم میں کوئی کہ اس کا ایک باغ کھجور اور انگور کا ہو، بہتی ہوں جس کے نیچے نہریں، اس کے اس (باغ) میں اور بھی ہر طرح کا پھل ہو، اور پہنچے اسے بڑھاپا اور اس کی اولاد ضعیف ہو، تو پہنچے اس (باغ) پر بگولہ (آندھی) جس میں آگ ہو جس سے وہ باغ جل جائے اسی طرح اللہ بیان کرتا ہے تمہارے لئے آیتوں کو تاکہ تم غور و فکر کرو

آیت 2672:267
پارہ 3•صفحہ 42

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا كَسَبۡتُمۡ وَمِمَّاۤ اَخۡرَجۡنَا لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَلَا تَيَمَّمُوا الۡخَبِيۡثَ مِنۡهُ تُنۡفِقُوۡنَ وَلَسۡتُمۡ بِاٰخِذِيۡهِ اِلَّاۤ اَنۡ تُغۡمِضُوۡا فِيۡهِ​ؕ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

اے ایمان والو! خرچ کرو پاک چیزیں جو تم کماتے ہو اور اس چیز میں سے بھی جو ہم نے نکالا ہے تمہارے لیے زمین سے اور ارادہ نہ کرو اس میں سے خراب چیز کا کہ اس کو خرچ کرو اور تم نہ ہو گے اس کے لینے والے مگر یہ کہ جی چراؤ گے اس میں، اور جان لو کہ بے شک اللہ بے نیاز تعریف والا ہے

آیت 2682:268
پارہ 3•صفحہ 42

اَلشَّيۡطٰنُ يَعِدُكُمُ الۡـفَقۡرَ وَيَاۡمُرُكُمۡ بِالۡفَحۡشَآءِ​ ۚ وَاللّٰهُ يَعِدُكُمۡ مَّغۡفِرَةً مِّنۡهُ وَفَضۡلًا ؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيۡمٌۚ  ۙۖ‏

شیطان وعدہ کرتا ہے تم سے تنگدستی کا اور تمہیں حکم کرتا ہے بے حیائی کا، اور اللہ وعدہ دیتا ہے تمہیں اپنی مغفرت اور فضل کا، اور اللہ بہت وسعت کرنے والا سب کچھ جاننے والا ہے

آیت 2692:269
پارہ 3•صفحہ 42

يُؤۡتِى الۡحِكۡمَةَ مَنۡ يَّشَآءُ​​ ۚ وَمَنۡ يُّؤۡتَ الۡحِكۡمَةَ فَقَدۡ اُوۡتِىَ خَيۡرًا كَثِيۡرًا​ ؕ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

(اللہ) جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جسے حکمت دی گئی تو اسے بڑی خیر دے دی گئی، اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں

آیت 2702:270
پارہ 3•صفحہ 42

وَمَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ نَّفَقَةٍ اَوۡ نَذَرۡتُمۡ مِّنۡ نَّذۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُهٗ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ‏

اور جو تم خرچ کرو گے خیرات کے طور پر یا تم کوئی منت مانگو گے تو بے شک اللہ جانتا ہے اسے، اور نہیں ہے ظالموں کا کوئی مددگار

آیت 2712:271
پارہ 3•صفحہ 42

اِنۡ تُبۡدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِىَ​ۚ وَاِنۡ تُخۡفُوۡهَا وَ تُؤۡتُوۡهَا الۡفُقَرَآءَ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّكُمۡ​ؕ وَيُكَفِّرُ عَنۡكُمۡ مِّنۡ سَيِّاٰتِكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

اگر تم ظاہر کر کے خیرات دو تو بھی اچھی بات ہے، اور اگر اسے چھپا کر دو اور فقیروں کو پہنچا دو تو وہ زیادہ بہتر ہے تمہارے لئے، اور وہ (اللہ) معاف کر دے گا تم سے تمہارے گناہوں کو، اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبر رکھنے والا ہے

آیت 2722:272
پارہ 3•صفحہ 42

لَيۡسَ عَلَيۡكَ هُدٰٮهُمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَلِاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ اللّٰهِ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ يُّوَفَّ اِلَيۡكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ‏

نہیں ہے تم پر ان کی ہدایت اور لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور جو تم خرچ کرو گے مال میں سے تو وہ تمہارے لیے ہے، اور جو تم خرچ کرو وہ اللہ کی رضاء کے لیے کرو، اور جو تم خرچ کرو گے اس کا پورا اجر تمہیں دیا جائے گا اور تم پر نہیں کیا جائے گا ظلم

آیت 2732:273
پارہ 3•صفحہ 42

لِلۡفُقَرَآءِ الَّذِيۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ ضَرۡبًا فِى الۡاَرۡضِ يَحۡسَبُهُمُ الۡجَاهِلُ اَغۡنِيَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ​ۚ تَعۡرِفُهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ​ۚ لَا يَسۡـــَٔلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَــافًا ​ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ‏

(خیرات) ان فقراء کے لئے ہیں جو اللہ کی راہ میں لگے ہوئے ہیں چل پھر نہیں سکتے زمین میں جاہل انہیں غنی سمجھتا ہے سوال نہ کرنے کیوجہ سے، تم پہچانو انہیں ان کے چہرے سے، وہ سوال نہیں کرتے لوگوں سے چمٹ کر، اور جو تم خرچ کرو گے مال تو بیشک اللہ اسے جانتا ہے

آیت 2742:274
پارہ 3•صفحہ 43

اَلَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً فَلَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنا مال (اللہ کی راہ میں) رات اور دن چھپا کر اور ظاہر کر کے تو ان کے لیے ان کا اجر ہے ان کے رب کے پاس، اور ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2752:275
پارہ 3•صفحہ 43

اَلَّذِيۡنَ يَاۡكُلُوۡنَ الرِّبٰوا لَا يَقُوۡمُوۡنَ اِلَّا كَمَا يَقُوۡمُ الَّذِىۡ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيۡطٰنُ مِنَ الۡمَسِّ​ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّمَا الۡبَيۡعُ مِثۡلُ الرِّبٰوا​ ۘ​ وَاَحَلَّ اللّٰهُ الۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا​ ؕ فَمَنۡ جَآءَهٗ مَوۡعِظَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ فَانۡتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ وَاَمۡرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ​ؕ وَمَنۡ عَادَ فَاُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

جو لوگ کھاتے ہیں سود، وہ اس طرح کھڑے ہوں گے (قیامت کے دن) جیسے خبطی کر دیا ہو اسے شیطان نے چھو کے، یہ (حالت ان کی) اس لیے ہو گی کہ انہوں نے کہا تھا کہ تجارت بھی سود کیطرح ہے، حالانکہ اللہ نے حلال کیا ہے تجارت کو اور حرام کیا ہے سود کو، پھر جسے آگئی نصیحت اس کے رب کی طرف سے اور وہ باز آ گیا تو جو پہلے کیا سو کیا، اور اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے، اور جو کوئی دوبارہ (سود کا کام) کرے تو وہی ہیں دوزخی، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

آیت 2762:276
پارہ 3•صفحہ 43

يَمۡحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَيُرۡبِى الصَّدَقٰتِ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ اَثِيۡمٍ‏

اللہ مٹاتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے صدقات کو، اور اللہ پسند نہیں کرتا کسی ناشکرے گناہگار کو

آیت 2772:277
پارہ 3•صفحہ 43

اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ۚ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور نماز کو قائم رکھا اور زکوٰۃ دیتے رہے تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور نہ کوئی خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 2782:278
پارہ 3•صفحہ 43

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَذَرُوۡا مَا بَقِىَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اے ایمان والو! ڈرو اللہ سے اور چھوڑ دو جو باقی سود رہ گیا ہے اسے، اگر تم ایمان والے ہو

آیت 2792:279
پارہ 3•صفحہ 43

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ۚ وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ​ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ‏

اگر تم نے نہیں کیا (یعنی نہیں چھوڑا سود) تو تیار ہو جاؤ جنگ کے لیے اللہ اور اس کے رسول سے، اور اگر توبہ کر لو تو راس المال (یعنی اصل مال) تمہارا ہے نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا

آیت 2802:280
پارہ 3•صفحہ 43

وَاِنۡ كَانَ ذُوۡ عُسۡرَةٍ فَنَظِرَةٌ اِلٰى مَيۡسَرَةٍ ​ؕ وَاَنۡ تَصَدَّقُوۡا خَيۡرٌ لَّـكُمۡ​ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر وہ تنگ دست ہے تو مہلت دو خوشحالی تک، اور اگر صدقہ کر دو تو تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم جانو

آیت 2812:281
پارہ 3•صفحہ 43

وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِيۡهِ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

اور ڈرو اس دن سے جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف، پھر پورا بدلہ دیا جائے گا ہر شخص کو اس کی کمائی کا اور ان پر نہیں کیا جائے گا ظلم

آیت 2822:282
پارہ 3•صفحہ 44

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَايَنۡتُمۡ بِدَيۡنٍ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكۡتُبُوۡهُ ​ؕ وَلۡيَكۡتُب بَّيۡنَكُمۡ كَاتِبٌۢ بِالۡعَدۡلِ​ وَلَا يَاۡبَ كَاتِبٌ اَنۡ يَّكۡتُبَ كَمَا عَلَّمَهُ اللّٰهُ​ فَلۡيَكۡتُبۡ ​ۚوَلۡيُمۡلِلِ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ وَلَا يَبۡخَسۡ مِنۡهُ شَيۡـــًٔا ​ؕ فَاِنۡ كَانَ الَّذِىۡ عَلَيۡهِ الۡحَـقُّ سَفِيۡهًا اَوۡ ضَعِيۡفًا اَوۡ لَا يَسۡتَطِيۡعُ اَنۡ يُّمِلَّ هُوَ فَلۡيُمۡلِلۡ وَلِيُّهٗ بِالۡعَدۡلِ​ؕ وَاسۡتَشۡهِدُوۡا شَهِيۡدَيۡنِ مِنۡ رِّجَالِكُمۡ​ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَكُوۡنَا رَجُلَيۡنِ فَرَجُلٌ وَّامۡرَاَتٰنِ مِمَّنۡ تَرۡضَوۡنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ اَنۡ تَضِلَّ اِحۡدٰٮهُمَا فَتُذَكِّرَ اِحۡدٰٮهُمَا الۡاُخۡرٰى​ؕ وَ لَا يَاۡبَ الشُّهَدَآءُ اِذَا مَا دُعُوۡا ​ؕ وَلَا تَسۡـــَٔمُوۡۤا اَنۡ تَكۡتُبُوۡهُ صَغِيۡرًا اَوۡ كَبِيۡرًا اِلٰٓى اَجَلِهٖ​ؕ ذٰ لِكُمۡ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاَقۡوَمُ لِلشَّهَادَةِ وَاَدۡنٰۤى اَلَّا تَرۡتَابُوۡٓا اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيۡرُوۡنَهَا بَيۡنَكُمۡ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَلَّا تَكۡتُبُوۡهَا ​ؕ وَاَشۡهِدُوۡۤا اِذَا تَبَايَعۡتُمۡ وَلَا يُضَآرَّ كَاتِبٌ وَّلَا شَهِيۡدٌ  ؕ وَاِنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاِنَّهٗ فُسُوۡقٌ ۢ بِكُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ​ ؕ وَيُعَلِّمُكُمُ اللّٰهُ​ ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! جب تم آپس میں لین دین کا معاملہ کرو کسی وقت مقرر تک تو اسے لکھ لیا کرو، اور چاہئے کہ لکھے تمہارے درمیان لکھنے والا انصاف سے، اور انکار نہ کرے لکھنے والا لکھنے سے جیسا کہ اس کو اللہ نے سکھایا ہے، سو اسے چاہیے کہ لکھ دے، اور وہ لکھوائے جو قرض لے رہا ہے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور اس میں کچھ کم کر کے نہ لکھائے، پھر اگر وہ شخص کہ جس پر قرض ہے بے وقوف ہے یا کمزور ہے یا وہ خود نہیں لکھ سکتا تو اس کا ولی لکھوا دے انصاف کے ساتھ، اور دو گواہ کر لیا کرو اپنے مردوں میں سے، پھر اگر نہ ہوں دو مرد تو ایک مرد اور دو عورتیں ان لوگوں میں سے جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کرتے ہو، تاکہ اگر بھول جائے ایک ان میں سے تو یاد دلا دے اسے دوسری، اور انکار نہ کریں جب گواہوں کو بلایا جائے تو، اور سستی نہ کرو لکھنے میں معاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد تک یہ (لکھ لینا) اللہ کے نزدیک انصاف کو زیادہ قائم رکھنے والا ہے اور شہادت کو زیادہ درست رکھنے والا ہے اور زیادہ قریب ہے اس بات کے کہ تم کسی شبہ میں نہ پڑو، مگر یہ کہ تجارت ہاتھوں ہاتھ ہو جسے آپس میں لیتے دیتے ہو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں کہ اسے نہ لکھو، اور گواہ بنا لو جب آپس میں سودا کرو، اور نہ تکلیف دی جائے لکھنے والے اور گواہ کو، اور اگر تم نے ایسا کیا تو بیشک یہ گناہ ہے تمہارے لئے، اور اللہ سے ڈرو، اور اللہ تمہیں سکھاتا ہے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے

آیت 2832:283
پارہ 3•صفحہ 44

وَاِنۡ كُنۡتُمۡ عَلٰى سَفَرٍ وَّلَمۡ تَجِدُوۡا كَاتِبًا فَرِهٰنٌ مَّقۡبُوۡضَةٌ ​ ؕ فَاِنۡ اَمِنَ بَعۡضُكُمۡ بَعۡضًا فَلۡيُؤَدِّ الَّذِى اؤۡتُمِنَ اَمَانَـتَهٗ وَلۡيَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ​ؕ وَلَا تَكۡتُمُوا الشَّهَادَةَ ​ ؕ وَمَنۡ يَّكۡتُمۡهَا فَاِنَّهٗۤ اٰثِمٌ قَلۡبُهٗ​ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ‏

اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ کوئی لکھنے والا تو گروی (کے لئے سامان) کو قبضہ میں دے دیا جائے، اور اگر ایک تم میں سے دوسرے پر اعتبار کرے تو چاہیے کہ وہ شخص امانت ادا کر دے جس پر اعتبار کیا گیا اور اپنے اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے، اور گواہی کو نہ چھپاؤ، اور جو شخص اسے چھپائے گا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ خوب جانتا ہے

آیت 2842:284
پارہ 3•صفحہ 44

لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ وَاِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡهُ يُحَاسِبۡكُمۡ بِهِ اللّٰهُ​ؕ فَيَـغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور اگر تم ظاہر کرو اپنے دل کی بات یا تم چھپاؤ اسے اللہ تم سے اس کا حساب لے گا، تو وہ مغفرت فرمائے گا جسے چاہے گا اور عذاب دے گا جسے چاہے گا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 2852:285
پارہ 3•صفحہ 45

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مِنۡ رَّبِّهٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ​ؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِهٖ​ وَقَالُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا​ غُفۡرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ‏

ایمان لے آئے رسول جو کچھ نازل کیا گیا اس پر اس کے رب کی طرف سے اور مومن بھی سب ایمان لے آئے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر، (کہتے ہیں کہ) ہم فرق نہیں کرتے کسی کے درمیان اس کے رسولوں میں، اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، تو مغفرت فرما اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

آیت 2862:286
پارہ 3•صفحہ 45

لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا ​ؕ لَهَا مَا كَسَبَتۡ وَعَلَيۡهَا مَا اكۡتَسَبَتۡ​ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِيۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ​ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحۡمِلۡ عَلَيۡنَاۤ اِصۡرًا كَمَا حَمَلۡتَهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ​​ۚرَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ​ ۚ وَاعۡفُ عَنَّا وَاغۡفِرۡ لَنَا وَارۡحَمۡنَا اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَى الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا اس کی وسعت سے زیادہ اس کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اس پر ہے جو اس نے کمایا، اے رب ہمارے! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر جائیں، اے رب ہمارے! اور نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم کر، تو ہی ہمارا مولا ہے، تو ہماری مدد فرما کافروں کے مقابلے میں