←تمام پارے (All Juz)پارہ 20 • 171 آیات • صفحات 344 تا 363

أمن خلق

Juz 20
آیت 5627:56
سورۃ 27•صفحہ 344

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡ​ۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ‏

تو نہ بن پڑا کوئی جواب اس کی قوم کو سوائے اس کے کہ کہا نکال دو لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے، یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں

آیت 5727:57
سورۃ 27•صفحہ 344

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنٰهَا مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی انہیں اور اس کے گھرانے کو سوائے اس کی بیوی کے، ہم نے مقرر کر لیا تھا اسے پیچھے رہنے والوں میں

آیت 5827:58
سورۃ 27•صفحہ 344

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا​ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی، تو کیا ہی بری بارش تھی ڈرائے گئے لوگوں کیلئے

آیت 5927:59
سورۃ 27•صفحہ 344

قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيۡنَ اصۡطَفٰىؕ ءٰۤللّٰهُ خَيۡرٌ اَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ‏

کہہ دو تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا ہے، کیا اللہ بہتر ہے یا جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں (وہ بہتر ہے)

آیت 6027:60
سورۃ 27•صفحہ 345

اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً​ ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِهٖ حَدَآٮِٕقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ​ ۚ مَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُـنۡۢبِتُوۡا شَجَرَهَا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ يَّعۡدِلُوۡنَ ؕ‏

کس نے پیدا کئے آسمان اور زمین، اور اسی نے نازل کیا تمہارے لیے آسمان سے پانی، تو ہم نے اگائے اس (پانی) سے باغ رونق والے، ممکن نہ تھا تمہارے لئے کہ تم اگا پاتے ان کے درخت، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بلکہ یہ لوگ (اللہ کے ساتھ) برابری کرتے ہیں

آیت 6127:61
سورۃ 27•صفحہ 345

اَمَّنۡ جَعَلَ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنۡهٰرًا وَّجَعَلَ لَهَا رَوَاسِىَ وَجَعَلَ بَيۡنَ الۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًا​ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ؕ‏

کس نے بنایا زمین کو قرار؟ (یعنی ٹھہرنے کی جگہ) اور اس کے بیچ میں ندیاں جاری کیں، اور بنائے اس (زمین) کے لیے پہاڑ اور بنایا دو دریاؤں کے درمیان پردہ، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ، بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے

آیت 6227:62
سورۃ 27•صفحہ 345

اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ​ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ؕ‏

کون ہے جو قبول کرتا ہے بے قرار کی دعاء؟ جب وہ اسے پکارتا ہے، اور کون دور کرتا ہے تکلیف کو؟ اور اسی نے تمہیں خلیفہ بنایا زمین کا کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بہت ہی کم تم نصیحت پکڑتے ہو

آیت 6327:63
سورۃ 27•صفحہ 345

اَمَّنۡ يَّهۡدِيۡكُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَمَنۡ يُّرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ‏

کون راہ دکھاتا ہے تمہیں خشکی اور دریا کے اندھیروں میں، اور کون بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ اعلیٰ ہے اللہ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں

آیت 6427:64
سورۃ 27•صفحہ 345

اَمَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَمَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

کون ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ لوٹائے گا اسے؟ اور کون ہے جو روزی دیتا ہے تمہیں آسمان اور زمین سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ کہہ دو لے آؤ تم اپنی دلیل اگر تم سچے ہو (کہ کوئی اور معبود ہے؟)

آیت 6527:65
سورۃ 27•صفحہ 345

قُلْ لَّا يَعۡلَمُ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الۡغَيۡبَ اِلَّا اللّٰهُ​ؕ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ‏

کہہ دو نہیں جانتا کوئی جو آسمانوں اور زمین میں ہے غیب کی بات کو اللہ کے سوا، اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب وہ اٹھائے جائیں گے

آیت 6627:66
سورۃ 27•صفحہ 345

بَلِ ادّٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ​ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡهَا بَلۡ هُمۡ مِّنۡهَا عَمُوۡنَ‏

بلکہ ختم ہے ان کا علم آخرت کے بارے میں، بلکہ وہ شک میں ہیں اس کی طرف سے، بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں

آیت 6727:67
سورۃ 27•صفحہ 345

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّاٰبَآؤُنَاۤ اَٮِٕنَّا لَمُخۡرَجُوۡنَ‏

اور کافر کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہو جائیں گے مٹی اور ہمارے باپ دادا، کیا ہم نکالے جائیں گے؟ (زمین سے)

آیت 6827:68
سورۃ 27•صفحہ 346

لَـقَدۡ وُعِدۡنَا هٰذَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

یقینا وعدہ کیا گیا ہے اس طرح کا ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے بھی، یہ تو صرف قصے ہیں پہلوں کے (کہ مرنے کے بعد دوبارہ جینا ہے)

آیت 6927:69
سورۃ 27•صفحہ 346

قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

کہہ دو تم سیر کرو زمین میں، پھر دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا؟

آیت 7027:70
سورۃ 27•صفحہ 346

وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُنۡ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ‏

اور غم نہ کرو ان (کافروں کے اعتراض) پر اور نہ ہو تنگ دل اس پے جو وہ مکر کرتے ہیں

آیت 7127:71
سورۃ 27•صفحہ 346

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کب آئے گا وہ (عذاب کا) وعدہ؟ اگر تم سچے ہو

آیت 7227:72
سورۃ 27•صفحہ 346

قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ رَدِفَ لَـكُمۡ بَعۡضُ الَّذِىۡ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کہہ دو ممکن ہے وہ تمہارے پیچھے ہی ہو جس (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو

آیت 7327:73
سورۃ 27•صفحہ 346

وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

اور بے شک تمہارا رب فضل کرتا ہے لوگوں پر، اور لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے

آیت 7427:74
سورۃ 27•صفحہ 346

وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَـعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

اور بے شک تمہارا رب جانتا ہے جو چھپا ہے ان کے دلوں میں اور جو وہ اعلانیہ (یعنی ظاہر) کرتے ہیں

آیت 7527:75
سورۃ 27•صفحہ 346

وَمَا مِنۡ غَآٮِٕبَةٍ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ بات آسمان اور زمین میں، مگر وہ روشن کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے

آیت 7627:76
سورۃ 27•صفحہ 346

اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَقُصُّ عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَكۡثَرَ الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

بے شک یہ قرآن بیان کرتا ہے بنی اسرائیل کی اکثر وہ باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں (دین کے معاملے میں)

آیت 7727:77
سورۃ 27•صفحہ 346

وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور بے شک یہ (قرآن) ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لیے

آیت 7827:78
سورۃ 27•صفحہ 346

اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۙ​ۚ‏

بے شک تمہارا رب فیصلہ کرے گا ان کے درمیان اپنے حکم سے، اور وہ زبردست علم والا ہے

آیت 7927:79
سورۃ 27•صفحہ 346

فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ​ؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ‏

تو تم توکل کرو اللہ پر، بے شک تم کھلے حق پر ہو

آیت 8027:80
سورۃ 27•صفحہ 346

اِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ‏

(اے نبی!) بے شک تم نہیں سنا سکتے مردوں کو اور نہیں سنا سکتے بہروں کو اپنی (دعوت کی) پکار جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ رہے ہوں

آیت 8127:81
سورۃ 27•صفحہ 346

وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِى الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡ​ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏

اور تم نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے، تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو یقین کرتے ہیں ہماری آیتوں پر تو وہی مسلمان ہیں

آیت 8227:82
سورۃ 27•صفحہ 346

وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُكَلِّمُهُمۡۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوۡقِنُوۡنَ‏

اور واقع ہو کر رہے گی یہ بات ان پر (قیامت کے قریب) کہ ہم نکالیں گے ان کے لیے ایک جانور زمین سے، جو باتیں کرے گا ان سے، بے شک لوگ ہماری آیتوں پر نہیں یقین لاتے تھے

آیت 8327:83
سورۃ 27•صفحہ 347

وَ يَوۡمَ نَحۡشُرُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ فَوۡجًا مِّمَّنۡ يُّكَذِّبُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ‏

اور جس دن ہم جمع کریں گے ہر امت میں سے ایک فوج (ان لوگوں کی) جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو، پھر ان کی صف بندی کی جائے گی

آیت 8427:84
سورۃ 27•صفحہ 347

حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَكَذَّبۡتُمۡ بِاٰيٰتِىۡ وَلَمۡ تُحِيۡطُوۡا بِهَا عِلۡمًا اَمَّاذَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

یہاں تک کہ جب سب آ جائیں گے (اللہ) فرمائے گا کیا تم نے جھٹلایا تھا میری آیتوں کو؟ جنکا تمہیں علمی احاطہ نہیں تھا، یا (بتاؤ) تم کیا عمل کیا کرتے تھے؟

آیت 8527:85
سورۃ 27•صفحہ 347

وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ‏

اور واقع ہوگا قول (عذاب کا) ان پر ان کے ظلم کیوجہ سے، پھر وہ بات بھی نہ کرسکیں گے

آیت 8627:86
سورۃ 27•صفحہ 347

اَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِيَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

کیا وہ دیکھتے نہیں کہ بے شک ہم نے بنائی رات، تاکہ وہ سکون حاصل کریں اس میں اور دن کو دیکھنے کیلئے، بے شک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے

آیت 8727:87
سورۃ 27•صفحہ 347

وَيَوۡمَ يُنۡفَخُ فِىۡ الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُ​ؕ وَكُلٌّ اَتَوۡهُ دٰخِرِيۡنَ‏

اور جس دن پھونکا جائے گا صور میں تو گھبرا جائیں گے جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، مگر جسے اللہ چاہے، اور سب آئیں گے اس کے سامنے عاجز بن کر

آیت 8827:88
سورۃ 27•صفحہ 347

وَتَرَى الۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ​ؕ صُنۡعَ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اَتۡقَنَ كُلَّ شَىۡءٍ​ؕ اِنَّهٗ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ‏

اور تم دیکھ رہے ہو پہاڑوں کو تم گمان کرتے ہو انہیں جمے ہوئے، اور یہ اڑتے پھریں گے بادلوں کی طرح، کاریگری ہے یہ اللہ کی جس نے مضبوط بنایا ہے ہر چیز کو، بے شک وہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

آیت 8927:89
سورۃ 27•صفحہ 347

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا​ۚ وَهُمۡ مِّنۡ فَزَعٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ اٰمِنُوۡنَ‏

جو لے کر آئے گا نیکی تو اسے اس سے بہتر (بدلہ) ملے گا، اور وہ گھبراہٹ سے اس دن امن میں ہوں گے

آیت 9027:90
سورۃ 27•صفحہ 347

وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جو لے کر آئے گا برائی، تو اوندھے ڈالے جائیں گے اپنے چہروں کے بل آگ میں، صرف تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 9127:91
سورۃ 27•صفحہ 347

اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الۡبَلۡدَةِ الَّذِىۡ حَرَّمَهَا وَلَهٗ كُلُّ شَىۡءٍ​ وَّاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَۙ‏

مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اس شہر (مکہ) کے رب کی، جس نے محترم بنایا ہے اسے، اور ہر چیز اسی کی ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہو جاؤں فرمانبرداروں میں سے

آیت 9227:92
سورۃ 27•صفحہ 347

وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَ​ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ‏

اور یہ بھی کہ تلاوت کروں قرآن کی پھر جو کوئی ہدایت پائے گا وہ اپنے لئے ہدایت پائے گا، اور جو گمراہ ہوا تو کہہ دو میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں

آیت 9327:93
سورۃ 27•صفحہ 347

وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ سَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ فَتَعۡرِفُوۡنَهَا​ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور کہہ دو تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، عنقریب وہ دکھائے گا تمہیں اپنی نشانیاں (معجزے) تو تم پہچان لوگے انہیں، اور نہیں ہے تمہارا رب بے خبر اس سے جو تم کرتے ہو

آیت 128:1
سورۃ 28•صفحہ 348

طٰسٓمٓ‏

طسم

آیت 228:2
سورۃ 28•صفحہ 348

تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ‏

یہ آیتیں ہیں روشن کتاب (قرآن کریم) کی

آیت 328:3
سورۃ 28•صفحہ 348

نَـتۡلُوۡا عَلَيۡكَ مِنۡ نَّبَاِ مُوۡسٰى وَفِرۡعَوۡنَ بِالۡحَـقِّ لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

(اے نبی!) ہم سناتے ہیں تمہیں خبریں موسیٰ اور فرعون کی برحق، قوم کے (فائدے کے) لیے تاکہ وہ ایمان لائیں

آیت 428:4
سورۃ 28•صفحہ 348

اِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلَ اَهۡلَهَا شِيَـعًا يَّسۡتَضۡعِفُ طَآٮِٕفَةً مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ اَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡىٖ نِسَآءَهُمۡ​ ؕ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

بیشک فرعون سرکش ہو گیا تھا زمین پر، اور بنا دیا تھا وہاں کے رہنے والوں کو جماعتوں میں کمزور کر رکھا تھا ایک گروہ کو ان میں سے، ذبح کرتا تھا ان کے لڑکوں کو، اور زندہ رکھتا تھا ان کی لڑکیوں کو، بے شک وہ تھا مفسدوں میں سے

آیت 528:5
سورۃ 28•صفحہ 348

وَنُرِيۡدُ اَنۡ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَنَجۡعَلَهُمۡ اَٮِٕمَّةً وَّنَجۡعَلَهُمُ الۡوٰرِثِيۡنَۙ‏

اور ہمارا ارادہ تھا کہ ہم احسان کریں ان پر جو کمزور کیے گئے تھے زمین میں، اور ہم بنائیں انہیں امام (یعنی سردار) اور ہم بنائیں انہیں وارث

آیت 628:6
سورۃ 28•صفحہ 348

وَنُمَكِّنَ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَنُرِىَ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَحۡذَرُوۡنَ‏

اور ہم بسائیں انہیں زمین میں، اور ہم دکھائیں فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو ان میں سے وہ (تباہی) جس سے وہ ڈرتے تھے

آیت 728:7
سورۃ 28•صفحہ 348

وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّ مُوۡسٰٓى اَنۡ اَرۡضِعِيۡهِ​ۚ فَاِذَا خِفۡتِ عَلَيۡهِ فَاَ لۡقِيۡهِ فِى الۡيَمِّ وَلَا تَخَافِىۡ وَلَا تَحۡزَنِىۡۚ اِنَّا رَآدُّوۡهُ اِلَيۡكِ وَجٰعِلُوۡهُ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

اور ہم نے حکم دیا موسیٰ کی ماں کو کہ دودھ پلاؤ اسے، پھر جب خوف ہو تجھے اس پر تو ڈال دینا اسے دریا میں، اور نہ خوف کرو اور نہ غم، بے شک ہم لوٹا دیں گے اسے تیری طرف، اور بنائیں گے اسے رسولوں میں سے

آیت 828:8
سورۃ 28•صفحہ 348

فَالۡتَقَطَهٗۤ اٰلُ فِرۡعَوۡنَ لِيَكُوۡنَ لَهُمۡ عَدُوًّا وَّحَزَنًا ​ ؕ اِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا كَانُوۡا خٰطِـــِٕيۡنَ‏

تو اٹھا لیا اسے فرعون کے گھر والوں نے، تاکہ وہ ہو ان کیلئے دشمن اور غم کا باعث، بے شک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر خطا کار تھے

آیت 928:9
سورۃ 28•صفحہ 348

وَقَالَتِ امۡرَاَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَيۡنٍ لِّىۡ وَلَكَ​ ؕ لَا تَقۡتُلُوۡهُ ​ۖ عَسٰٓى اَنۡ يَّـنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَـتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور کہا فرعون کی عورت نے (یہ) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے اور تیرے لیے نہ کرو قتل اسے، ممکن ہے یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں، اور وہ سمجھ نہیں رہے تھے (جو ہونے والا تھا)

آیت 1028:10
سورۃ 28•صفحہ 349

وَاَصۡبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوۡسٰى فٰرِغًا​ ؕ اِنۡ كَادَتۡ لَـتُبۡدِىۡ بِهٖ لَوۡلَاۤ اَنۡ رَّبَطۡنَا عَلٰى قَلۡبِهَا لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور ہو گیا موسیٰ کی ماں کا دل بے قرار، قریب تھی وہ کہ ظاہر کر دے اسے اگر ہم جوڑے نہ رکھتے اس کے دل کو (ایسا اس لئے کیا) تا کہ وہ ہو جائے ایمان رکھنے والوں میں

آیت 1128:11
سورۃ 28•صفحہ 349

وَقَالَتۡ لِاُخۡتِهٖ قُصِّيۡهِ​ فَبَصُرَتۡ بِهٖ عَنۡ جُنُبٍ وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ‏

اور کہا اس کی بہن سے پیچھے جاؤ اس کے، تو وہ دیکھتی رہی اسے اجنبی بن کر، اور وہ (لوگ) سمجھ نہ سکے

آیت 1228:12
سورۃ 28•صفحہ 349

وَحَرَّمۡنَا عَلَيۡهِ الۡمَرَاضِعَ مِنۡ قَبۡلُ فَقَالَتۡ هَلۡ اَدُلُّـكُمۡ عَلٰٓى اَهۡلِ بَيۡتٍ يَّكۡفُلُوۡنَهٗ لَـكُمۡ وَهُمۡ لَهٗ نٰصِحُوۡنَ‏

اور ہم نے حرام کر دیا تھا اس پر دودھ پلانے والیوں کو پہلے سے ہی، تو (موسیٰ کی بہن) بولی، کیا میں بتاؤں تمہیں ایسے گھر والے جو کفالت (یعنی پرورش) کریں اس کی تمہارے لیے اور وہ اس کے خیر خواہ ہوں

آیت 1328:13
سورۃ 28•صفحہ 349

فَرَدَدۡنٰهُ اِلٰٓى اُمِّهٖ كَىۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ وَلِتَعۡلَمَ اَنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

پھر ہم نے لوٹا دیا اسے اس کی ماں کی طرف، تاکہ ٹھنڈی رہیں اس کی آنکھیں، اور غم نہ کریں، اور تاکہ جان لے (موسیٰ کی ماں کہ) بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

آیت 1428:14
سورۃ 28•صفحہ 349

وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَاسۡتَوٰٓى اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا​ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اور جب وہ پہونچا اپنی جوانی کو، اور مکمل ہوا تو ہم نے عطا کئے اسے حکمت اور علم، اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

آیت 1528:15
سورۃ 28•صفحہ 349

وَدَخَلَ الۡمَدِيۡنَةَ عَلٰى حِيۡنِ غَفۡلَةٍ مِّنۡ اَهۡلِهَا فَوَجَدَ فِيۡهَا رَجُلَيۡنِ يَقۡتَتِلٰنِ هٰذَا مِنۡ شِيۡعَتِهٖ وَهٰذَا مِنۡ عَدُوِّهٖ​ۚ فَاسۡتَغَاثَهُ الَّذِىۡ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ عَلَى الَّذِىۡ مِنۡ عَدُوِّهٖۙ فَوَكَزَهٗ مُوۡسٰى فَقَضٰى عَلَيۡهِ​ قَالَ هٰذَا مِنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ​ ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِيۡنٌ‏

اور (موسیٰ) داخل ہوا شہر میں غفلت کے وقت (رات میں) شہر والوں کی، تو پایا اس (شہر) میں دو لوگوں کو لڑتے ہوئے، یہ (ایک) اس کی جماعت کا تھا، اور یہ (دوسرا) اس کے دشمنوں میں سے تھا تو اس نے مدد چاہی اس سے جو اس کی جماعت کا تھا اس پر جو اس کے دشمن میں سے تھا، تو موسیٰ نے مکا مارا اسے، تو وہ قضا کر گیا (یعنی مر گیا) کہا یہ شیطانی عمل ہے، بے شک وہ دشمن (شیطان) کھلا گمراہ کرنے والا ہے

آیت 1628:16
سورۃ 28•صفحہ 349

قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِىۡ فَاغۡفِرۡ لِىۡ فَغَفَرَ لَهٗ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏

کہا اے میرے رب ! بے شک میں نے ظلم کیا اپنے اوپر تو مغفرت فرما میری تو اس نے مغفرت فرمادی اس کی، بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے

آیت 1728:17
سورۃ 28•صفحہ 349

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ فَلَنۡ اَكُوۡنَ ظَهِيۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

کہا اے میرے رب! جیسا تو نے انعام فرمایا ہے مجھ پر (معاف کر کے) تو اب میں ہرگز نہ بنوں گا مددگار مجرموں کیلئے

آیت 1828:18
سورۃ 28•صفحہ 349

فَاَصۡبَحَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِى اسۡتَـنۡصَرَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهٗ​ ؕ قَالَ لَهٗ مُوۡسٰٓى اِنَّكَ لَـغَوِىٌّ مُّبِيۡنٌ‏

تو صبح کی (موسیٰ) نے شہر میں ڈرتا ہوا حالات کا اندازہ لیتا ہوا، تو جس نے مدد مانگی تھی اس (موسیٰ) سے کل، وہی (پھر) پکارنے لگا اسے، موسیٰ نے کہا اس سے کہ بیشک تو کھلا گمراہ ہے

آیت 1928:19
سورۃ 28•صفحہ 350

فَلَمَّاۤ اَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّبۡطِشَ بِالَّذِىۡ هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا ۙ قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اَ تُرِيۡدُ اَنۡ تَقۡتُلَنِىۡ كَمَا قَتَلۡتَ نَفۡسًۢا بِالۡاَمۡسِ ​ۖ اِنۡ تُرِيۡدُ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ جَبَّارًا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا تُرِيۡدُ اَنۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡمُصۡلِحِيۡنَ‏

پھر جب ارادہ کیا کہ اسے پکڑے جو ان دونوں (یعنی موسیٰ اور مقتول) کا دشمن ہے، کہا اے موسیٰ ! کیا تو چاہتا ہے کہ تو مجھے قتل کر دے جس طرح تو نے قتل کیا ہے ایک شخص کا کل (اے موسیٰ) کیا تو چاہتا ہے کہ تو ہو جائے جبار (یعنی ظالم) زمین میں، اور تو نہیں چاہتا کہ ہو جاؤ اصلاح کرنے والوں میں سے

آیت 2028:20
سورۃ 28•صفحہ 350

وَجَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡعٰى قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ الۡمَلَاَ يَاۡتَمِرُوۡنَ بِكَ لِيَـقۡتُلُوۡكَ فَاخۡرُجۡ اِنِّىۡ لَـكَ مِنَ النّٰصِحِيۡنَ‏

اور آیا (فرعونیوں میں سے) ایک (مومن) آدمی شہر کے ایک طرف سے دوڑتا ہوا، کہا اے موسیٰ ! درباری مشورہ کر رہے ہیں تمہارے خلاف کہ وہ تمہیں قتل کر دیں، تو تم نکل جاؤ، بے شک میں تمہارا خیر خواہ ہوں

آیت 2128:21
سورۃ 28•صفحہ 350

فَخَرَجَ مِنۡهَا خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ​ قَالَ رَبِّ نَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

تو نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا حالات کا اندازہ لیتا ہوا، کہا اے میرے رب! نجات دے مجھے ظالم قوم سے

آیت 2228:22
سورۃ 28•صفحہ 350

وَلَـمَّا تَوَجَّهَ تِلۡقَآءَ مَدۡيَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّىۡۤ اَنۡ يَّهۡدِيَنِىۡ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ‏

اور جب متوجہ ہوا مدین کی طرف (تو) کہا امید ہے کہ میرا رب رہنمائی کرے گا میری سیدھے راستے کی

آیت 2328:23
سورۃ 28•صفحہ 350

وَلَـمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسۡقُوۡنَ وَوَجَدَ مِنۡ دُوۡنِهِمُ امۡرَاَتَيۡنِ تَذُوۡدٰنِ​ ۚ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَا​ ؕ قَالَـتَا لَا نَسۡقِىۡ حَتّٰى يُصۡدِرَ الرِّعَآءُ​ وَاَبُوۡنَا شَيۡخٌ كَبِيۡرٌ‏

اور جب وہ وارد ہوا (یعنی پہونچا) مدین کے پانی پر، پایا وہاں پر ایک جماعت کو لوگوں کی پانی پلاتے ہوئے، اور پایا ان کے علاوہ دو عورتوں کو، دونوں انتظار میں کھڑی تھیں، کہا تمہاری کیا پریشانی ہے؟ دونوں نے کہا ہم نہیں پلا سکتیں، جب تک ہٹ نہیں جاتے چرواہے، اور ہمارے ابا بہت بوڑھے ہیں

آیت 2428:24
سورۃ 28•صفحہ 350

فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰٓى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَيۡرٍ فَقِيۡرٌ‏

تو پانی پلا دیا ان دونوں کے (جانوروں کو) پھر پلٹا سائے کی طرف، تو کہا اے میرے رب بے شک میں فقیر ہوں جو تجھے اتارنا ہے میری طرف خیر (اسے اتار دے)

آیت 2528:25
سورۃ 28•صفحہ 350

فَجَآءَتۡهُ اِحۡدٰٮہُمَا تَمۡشِىۡ عَلَى اسۡتِحۡيَآءٍ قَالَتۡ اِنَّ اَبِىۡ يَدۡعُوۡكَ لِيَجۡزِيَكَ اَجۡرَ مَا سَقَيۡتَ لَـنَا​ ؕ فَلَمَّا جَآءَهٗ وَقَصَّ عَلَيۡهِ الۡقَصَصَ ۙ قَالَ لَا تَخَفۡ​ نَجَوۡتَ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

تو آئی اس کے پاس ان دونوں میں سے ایک چلتی ہوئی حیا سے، کہا میرے ابا بلا رہے ہیں تمہیں، تاکہ اجرت (یعنی مزدوری) دیں تمہیں جو تو نے پلایا ہے ہمارے لئے (جانوروں کو) تو جب آئے ان کے پاس اور بیان کیا ان سے اپنا قصہ، (شعیب علیہ السلام نے) کہا خوف نہ کر (اے موسیٰ) تو نجات پا گیا ہے ظالم قوم سے

آیت 2628:26
سورۃ 28•صفحہ 350

قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ​ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ‏

کہا ان دونوں میں سے ایک نے اے میرے ابا! اجرت (یعنی مزدوری) پر رکھ لیجئے اسے، بیشک یہ بہتر ہے جسے آپ اجرت پر رکھیں گے، قوی اور امانت دار ہے

آیت 2728:27
سورۃ 28•صفحہ 351

قَالَ اِنِّىۡۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اُنۡكِحَكَ اِحۡدَى ابۡنَتَىَّ هٰتَيۡنِ عَلٰٓى اَنۡ تَاۡجُرَنِىۡ ثَمٰنِىَ حِجَجٍ​ۚ فَاِنۡ اَتۡمَمۡتَ عَشۡرًا فَمِنۡ عِنۡدِكَ​ۚ وَمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اَشُقَّ عَلَيۡكَ​ؕ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

کہا میں چاہتا ہوں کہ میں نکاح کر دوں تجھ سے اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا، اس شرط پر کہ تم اجرت پر رہو میرے پاس آٹھ برس تک، تو اگر تم مکمل کر دو دس سال تو تمہاری طرف سے (احسان) ہو گا، اور میں نہیں چاہتا کہ مشقت ڈالوں تم پر، جلد ہی تم پاؤ گے مجھے ان شاء اللہ نیک بختوں میں

آیت 2828:28
سورۃ 28•صفحہ 351

قَالَ ذٰ لِكَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ​ ؕ اَيَّمَا الۡاَجَلَيۡنِ قَضَيۡتُ فَلَا عُدۡوَانَ عَلَـىَّ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوۡلُ وَكِيۡلٌ‏

کہا یہ (وعدہ) ہے میرے اور تمہارے درمیان، ان دونوں مدتوں میں سے میں پوری کردوں جو بھی چاہوں تو مجھ پر زیادتی نہیں، اور جو ہم کہہ رہے ہیں اللہ اس پر گواہ ہے

آیت 2928:29
سورۃ 28•صفحہ 351

فَلَمَّا قَضٰى مُوۡسَى الۡاَجَلَ وَسَارَ بِاَهۡلِهٖۤ اٰنَسَ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ نَارًا​ۚ قَالَ لِاَهۡلِهِ امۡكُثُوۡۤا اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا​ لَّعَلِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ جَذۡوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ‏

تو جب پوری کی موسیٰ نے وہ مدت، اور چلے اپنے گھر والوں کو لے کر، تو محسوس کی کوہ طور کی جانب آگ، کہا اپنے گھر والوں سے ٹھہرو میں نے محسوس کی ہے آگ، تاکہ میں لے آؤ وہاں سے تمہارے لئے کوئی خبر، یا انگارہ آگ کا تاکہ تم تاپ سکو

آیت 3028:30
سورۃ 28•صفحہ 351

فَلَمَّاۤ اَتٰٮهَا نُوۡدِىَ مِنۡ شَاطِیٴِ الۡوَادِ الۡاَيۡمَنِ فِى الۡبُقۡعَةِ الۡمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنۡ يّٰمُوۡسٰٓى اِنِّىۡۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۙ‏

تو جب آئے اس کے پاس تو نداء دی گئی وادی (یعنی میدان) کے داہنے کنارے سے برکت والی جگہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ! بے شک میں اللہ ہوں سارے جہان کا رب

آیت 3128:31
سورۃ 28•صفحہ 351

وَاَنۡ اَ لۡقِ عَصَاكَ​ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ​ ؕ يٰمُوۡسٰٓى اَ قۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡ​ اِنَّكَ مِنَ الۡاٰمِنِيۡنَ‏

اور یہ کہ تم ڈال دو اپنی لاٹھی تو جب دیکھا اسے کہ لہرا رہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہو، تو پلٹ کر بھاگے اور مڑ کے بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ ! آگے بڑھو اور مت ڈرو بے شک تم امن میں ہو

آیت 3228:32
سورۃ 28•صفحہ 351

اُسۡلُكۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ وَّاضۡمُمۡ اِلَيۡكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهۡبِ​ فَذٰنِكَ بُرۡهَانٰنِ مِنۡ رَّبِّكَ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏‏‏

تم ڈالو اپنا ہاتھ اپنے بغل میں، وہ نکلے گا چمکتا ہوا بغیر کسی عیب کے، اور ملالو اپنی طرف اپنا بازو خوف دور کرنے کے لیے، تو یہ دو دلیل ہیں تمہارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف (جانے کے لئے) بیشک وہ فاسق (یعنی نافرمان) لوگ ہیں

آیت 3328:33
سورۃ 28•صفحہ 351

قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ قَتَلۡتُ مِنۡهُمۡ نَفۡسًا فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِ‏

کہا اے میرے رب! بے شک میں نے قتل کیا ہے ان میں سے ایک شخص کا، تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل نہ کر دیں

آیت 3428:34
سورۃ 28•صفحہ 351

وَاَخِىۡ هٰرُوۡنُ هُوَ اَفۡصَحُ مِنِّىۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡهُ مَعِىَ رِدۡاً يُّصَدِّقُنِىۡٓ​ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِ‏

اور میرے بھائی ہارون کی زبان مجھ سے زیادہ فصیح (یعنی رواں) ہے، تو بھیج دے اسے میرے ساتھ مددگار بنا کر کہ میری تصدیق کرے، بیشک میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے

آیت 3528:35
سورۃ 28•صفحہ 352

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِيۡكَ وَنَجۡعَلُ لَـكُمَا سُلۡطٰنًا فَلَا يَصِلُوۡنَ اِلَيۡكُمَا​​ ۛ ​ۚ بِاٰيٰتِنَاۤ ​ ۛ​ ۚ اَنۡـتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الۡغٰلِبُوۡنَ‏

کہا ہم مضبوط کریں گے تمہارے بازو کو تمہارے بھائی کے ذریعے، اور ہم بنائیں گے دونوں کیلئے دلیل (یعنی غلبہ) تو وہ نہیں پہونچ سکیں گے تم تک ہمارے معجزے کیوجہ سے، تم اور جو تم دونوں کی اتباع کرے گا غالب رہیں گے

آیت 3628:36
سورۃ 28•صفحہ 352

فَلَمَّا جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّفۡتَـرًى وَمَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ‏

تو جب آئے ان کے پاس موسیٰ ہمارے کھلے معجزے لے کر، تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو گھڑا ہوا جادو ہے، اور نہیں سنا ہم نے اسے اپنے پہلے باپ دادا سے

آیت 3728:37
سورۃ 28•صفحہ 352

وَقَالَ مُوۡسٰى رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى مِنۡ عِنۡدِهٖ وَمَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ​ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اور موسیٰ نے کہا میرا رب خوب جانتا ہے (اسے) جو آیا ہے ہدایت لے کر اس کی طرف سے، اور جس کے لیے آخرت کا گھر ہے، بے شک فلاح نہیں پائیں گے ظالم

آیت 3828:38
سورۃ 28•صفحہ 352

وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰۤـاَيُّهَا الۡمَلَاُ مَا عَلِمۡتُ لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرِىۡ​ ۚ فَاَوۡقِدۡ لِىۡ يٰهَامٰنُ عَلَى الطِّيۡنِ فَاجۡعَلْ لِّىۡ صَرۡحًا لَّعَلِّىۡۤ اَطَّلِعُ اِلٰٓى اِلٰهِ مُوۡسٰى ۙ وَاِنِّىۡ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ‏

اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں نہیں جانتا کہ تمہارے لئے (کوئی اور) معبود ہے میرے علاوہ، تو تپاؤ میرے لئے مٹی کو (یعنی اینٹیں بناؤ) اے ہامان! اور بناؤ میرے لیے ایک محل، تاکہ میں اطلاع پاؤ (یعنی دیکھ لوں) موسیٰ کے خدا کو اور بے شک میرا گمان ہے کہ یہ جھوٹا ہے

آیت 3928:39
سورۃ 28•صفحہ 352

وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ‏

اور تکبر کیا اس نے اور اس کی فوج نے زمین میں ناحق، اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے

آیت 4028:40
سورۃ 28•صفحہ 352

فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ​ۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيۡنَ‏

تو ہم نے پکڑا اسے اور اس کی فوج کو اور ہم نے پھینک دیا انہیں دریا میں، تو دیکھو کیسا انجام ہوا ظالموں کا؟

آیت 4128:41
سورۃ 28•صفحہ 352

وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّدۡعُوۡنَ اِلَى النَّارِ​ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏

اور ہم نے بنایا انہیں سردار وہ بلاتے تھے (لوگوں کو) آگ کی طرف، اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی

آیت 4228:42
سورۃ 28•صفحہ 352

وَاَتۡبَعۡنٰهُمۡ فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا لَـعۡنَةً​  ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ هُمۡ مِّنَ الۡمَقۡبُوۡحِيۡنَ‏

اور ہم نے پیچھے لگا دی ان کے اس دنیا میں لعنت، اور قیامت کے دن بھی وہ قباحت زدہ (یعنی بدحال) لوگوں میں ہوں گے

آیت 4328:43
سورۃ 28•صفحہ 352

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَهۡلَكۡنَا الۡقُرُوۡنَ الۡاُوۡلٰى بَصَآٮِٕرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏

اور یقینا ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب بعد اس کے کہ ہم نے ہلاک کی پہلی امتوں کو (جو کتاب) نصیحت تھی لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

آیت 4428:44
سورۃ 28•صفحہ 353

وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الۡغَرۡبِىِّ اِذۡ قَضَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسَى الۡاَمۡرَ وَمَا كُنۡتَ مِنَ الشّٰهِدِيۡنَۙ‏

اور نہیں تھے تم غربی (یعنی طور کی پچھمی) جانب جب ہم نے وحی کی موسیٰ کی طرف احکام کی، اور نہ تھے تم دیکھنے والے (اس واقعہ کو)

آیت 4528:45
سورۃ 28•صفحہ 353

وَلٰـكِنَّاۤ اَنۡشَاۡنَا قُرُوۡنًا فَتَطَاوَلَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ​ۚ وَمَا كُنۡتَ ثَاوِيًا فِىۡۤ اَهۡلِ مَدۡيَنَ تَـتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَاۙ وَلٰـكِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَ‏

اور لیکن ہم نے بہت سی امتیں پیدا کیں تو ان پر طویل ہو گیا زمانہ، اور نہ تھے تم رہنے والے مدین والوں میں، کہ تم سناتے انہیں ہماری آیتیں، اور لیکن ہم ہی ہیں رسولوں کو بھیجنے والے

آیت 4628:46
سورۃ 28•صفحہ 353

وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الطُّوۡرِ اِذۡ نَادَيۡنَا وَلٰـكِنۡ رَّحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏

اور نہیں تھے تم طور کی جانب جب ہم نے آواز دی، اور لیکن یہ رحمت ہے تمہارے رب کی طرف سے تاکہ تم ڈراؤ ان (اہل مکہ) کو نہیں آیا جن کے پاس کوئی ڈرانے والا تم سے پہلے، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

آیت 4728:47
سورۃ 28•صفحہ 353

وَلَوۡلَاۤ اَنۡ تُصِيۡبَـهُمۡ مُّصِيۡبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ فَيَقُوۡلُوۡا رَبَّنَا لَوۡلَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَـيۡنَا رَسُوۡلًا فَنَـتَّبِعَ اٰيٰتِكَ وَنَـكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور اگر پہونچتی انہیں کوئی مصیبت بسبب ان کے ہاتھوں کی کمائی کے، تو وہ کہتے اے ہمارے رب! کیوں نہ بھیجا تو نے ہماری طرف کوئی رسول تو ہم اتباع کرتے تیری آیتوں کی، اور ہم ہو جاتے ایمان والوں میں سے

آیت 4828:48
سورۃ 28•صفحہ 353

فَلَمَّا جَآءَهُمُ الۡحَـقُّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُوۡتِىَ مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى​ ؕ اَوَلَمۡ يَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى مِنۡ قَبۡلُ ​ۚ قَالُوۡا سِحۡرٰنِ تَظَاهَرَا وَقَالُوۡۤا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوۡنَ‏

تو جب آگیا ان کے پاس حق ہماری طرف سے، تو کہنے لگے کیوں نہیں دیا گیا (نبی کو معجزہ) جیسا موسیٰ کو دیا گیا تھا، کیا انکار نہیں کیا تھا (موسیٰ کی قوم نے) جو موسیٰ کو دیا گیا تھا اس سے پہلے، انہوں نے کہا تھا دونوں جادوگر آپس میں مددگار ہیں، اور انہوں نے کہا تھا ہم ان سب (معجزے) کے انکاری ہیں

آیت 4928:49
سورۃ 28•صفحہ 353

قُلۡ فَاۡتُوۡا بِكِتٰبٍ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ هُوَ اَهۡدٰى مِنۡهُمَاۤ اَتَّبِعۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

کہہ دو تو تم لے آؤ کوئی ایسی کتاب اللہ کے پاس سے جو ان دونوں (کتاب قرآن اور تورات) سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسکی اتباع کروں گا، اگر تم سچے ہو

آیت 5028:50
سورۃ 28•صفحہ 353

فَاِنۡ لَّمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَكَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا يَـتَّبِعُوۡنَ اَهۡوَآءَهُمۡ​ ؕ وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰٮهُ بِغَيۡرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

پھر اگر نہ دیں وہ جواب تمہیں تو جان لو کہ وہ اپنی خواہشات کی اتباع کر رہے ہیں، اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہو گا جو اتباع کرے اپنی خواہشات کی اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر، بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم قوم کو

آیت 5128:51
سورۃ 28•صفحہ 353

وَلَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَهُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَؕ‏

اور یقینا ہم بھیجتے رہے ان کے لئے بات (ہدایت کی) تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

آیت 5228:52
سورۃ 28•صفحہ 353

اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِهٖ هُمۡ بِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

جنہیں ہم نے عطا کی ہے کتاب اس سے پہلے وہی اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں (عبد اللہ بن سلام وغیرہ)

آیت 5328:53
سورۃ 28•صفحہ 354

وَاِذَا يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنۡ قَبۡلِهٖ مُسۡلِمِيۡنَ‏

اور جب (قرآن) ان پر پڑھا جاتا ہے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، بیشک یہ برحق ہے ہمارے رب کی طرف سے، ہم تو اسے پہلے ہی مانتے تھے

آیت 5428:54
سورۃ 28•صفحہ 354

اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَهُمۡ مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا وَيَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ‏

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں عطا کیا جائے گا ان کا اجر دگنا بسبب ان کے صبر کے، اور وہ دور کرتے ہیں بھلائی کے ذریعے برائی کو، اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے (اس میں سے) خرچ کرتے ہیں

آیت 5528:55
سورۃ 28•صفحہ 354

وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغۡوَ اَعۡرَضُوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُـكُمۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ لَا نَبۡتَغِى الۡجٰهِلِيۡنَ‏

اور جب وہ سنتے ہیں لغو بات تو منہ پھیر لیتے ہیں اس سے، اور کہتے ہیں ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال سلام ہو تم پر، ہم نہیں چاہتے جہالت

آیت 5628:56
سورۃ 28•صفحہ 354

اِنَّكَ لَا تَهۡدِىۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ​ؕ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

(اے نبی) بے شک تو ہدایت نہیں دے سکتا جسے تو چاہے، اور لیکن اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو

آیت 5728:57
سورۃ 28•صفحہ 354

وَقَالُوۡۤا اِنۡ نَّـتَّبِعِ الۡهُدٰى مَعَكَ نُـتَخَطَّفۡ مِنۡ اَرۡضِنَا ؕ اَوَلَمۡ نُمَكِّنۡ لَّهُمۡ حَرَمًا اٰمِنًا يُّجۡبٰٓى اِلَيۡهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَىۡءٍ رِّزۡقًا مِّنۡ لَّدُنَّا وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور کہتے ہیں (حارث بن عثمان) اگر ہم اتباع کریں ہدایت کی تمہارے ساتھ، تو ہم اچک لئے جائیں اپنے ملک سے، کیا ہم نے نہیں بسایا انہیں حرم میں امن سے (جہاں) کھینچا چلا آتا ہے ہرقسم کے پھلوں کا رزق ہماری طرف سے، اور لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے

آیت 5828:58
سورۃ 28•صفحہ 354

وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍۢ بَطِرَتۡ مَعِيۡشَتَهَا ​ۚ فَتِلۡكَ مَسٰكِنُهُمۡ لَمۡ تُسۡكَنۡ مِّنۡۢ بَعۡدِهِمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا ؕ وَكُنَّا نَحۡنُ الۡوٰرِثِيۡنَ‏

اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا جو اتراتی تھیں اپنی معیشت (یعنی سامان عیش) پر تو یہ ان کے مسکن (یعنی گھر) ہیں کہ ان کے بعد آباد نہیں ہوئے مگر بہت کم لوگ، اور ہم ہی ہیں (اصل) وارث

آیت 5928:59
سورۃ 28•صفحہ 354

وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى حَتّٰى يَبۡعَثَ فِىۡۤ اُمِّهَا رَسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا​ ۚ وَمَا كُنَّا مُهۡلِكِى الۡقُرٰٓى اِلَّا وَاَهۡلُهَا ظٰلِمُوۡنَ‏

اور تیرا رب ہلاک نہیں کرتا بستیوں کو جب تک کہ بھیج نہ دے ان کی بڑی بستی میں کوئی رسول، جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنائے اور ہم ہلاک کرنے والے نہیں بستیوں کو مگر (اس حالت میں) کہ وہاں کے رہنے والے ظالم ہوں

آیت 6028:60
سورۃ 28•صفحہ 354

وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَزِيۡنَـتُهَا​ ۚ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى​ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور جو چیز تمہیں دی گئی ہے وہ فائدہ ہے دنیا کی زندگی کا اور اس کی زینت ہے، جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے، کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 6128:61
سورۃ 28•صفحہ 354

اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰهُ وَعۡدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيۡهِ كَمَنۡ مَّتَّعۡنٰهُ مَتَاعَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ثُمَّ هُوَ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏

تو کیا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا بھی ہو، وہ اس کے برابر ہو گا جسے ہم نے فائدہ دیا ہو دنیا کی زندگی کا، پھر وہ قیامت کے دن (پکڑا ہوا) حاضر ہو؟

آیت 6228:62
سورۃ 28•صفحہ 355

وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ‏

اور جس دن وہ (خدا) انہیں نداء دے گا پھر فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم گمان کرتے تھے؟

آیت 6328:63
سورۃ 28•صفحہ 355

قَالَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَغۡوَيۡنَا ۚ اَغۡوَيۡنٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَا​ ۚ تَبَـرَّاۡنَاۤ اِلَيۡكَ​ مَا كَانُوۡۤا اِيَّانَا يَعۡبُدُوۡنَ‏

وہ کہیں گے جن پر حق ہو گی (عذاب کی) بات اے رب ہمارے! یہی ہیں جنہیں ہم نے گمراہ کیا تھا انہیں ہم نے (اس لئے) گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے، اب ہم برائت (بے تعلقی) کرتے ہیں تیرے سامنے، کہ یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے

آیت 6428:64
سورۃ 28•صفحہ 355

وَقِيۡلَ ادۡعُوۡا شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهُمۡ وَرَاَوُا الۡعَذَابَ​ۚ لَوۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَهۡتَدُوۡنَ‏

اور کہا جائے گا کہ پکارو اپنے شریکوں کو تو وہ انہیں پکاریں گے (لیکن) وہ جواب نہیں دیں گے انہیں اور وہ دیکھیں گے عذاب، کاش ! یہ لوگ ہدایت پا لیتے

آیت 6528:65
سورۃ 28•صفحہ 355

وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ مَاذَاۤ اَجَبۡتُمُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

اور جس دن وہ (خدا) انہیں پکارے گا پھر وہ فرمائے گا تم نے کیا جواب دیا تھا رسولوں کو

آیت 6628:66
سورۃ 28•صفحہ 355

فَعَمِيَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡاَنۡۢبَآءُ يَوۡمَٮِٕذٍ فَهُمۡ لَا يَتَسَآءَلُوۡنَ‏

تو اندھی ہو جائیں گی ان پر خبریں (یعنی کوئی بات نہ سوجھے گی) اس دن پھر وہ آپس میں بھی سوال نہیں کرسکیں گے

آیت 6728:67
سورۃ 28•صفحہ 355

فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَعَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِيۡنَ‏

تو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے تو ممکن ہے وہ فلاح پانے والوں میں ہو گا

آیت 6828:68
سورۃ 28•صفحہ 355

وَرَبُّكَ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخۡتَارُ​ؕ مَا كَانَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ​ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، اور چن لیتا ہے جسے چاہتا ہے، نہیں ہے ان (غیر اللہ) کو کوئی اختیار، اور اعلی ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 6928:69
سورۃ 28•صفحہ 355

وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپا ہے ان کے سینوں میں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں

آیت 7028:70
سورۃ 28•صفحہ 355

وَهُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ؕ لَـهُ الۡحَمۡدُ فِى الۡاُوۡلٰى وَالۡاٰخِرَةِ وَلَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں، اور اسی کی حکومت ہے، اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 7128:71
سورۃ 28•صفحہ 355

قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ الَّيۡلَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِضِيَآءٍ​ؕاَفَلَا تَسۡمَعُوۡنَ‏

کہہ دو کیا خیال ہے تمہارا اگر اللہ بنادے تم پر رات ہمیشہ قیامت تک کے لئے تو کون ہے معبود اللہ کے علاوہ جو لاکر دے تمہیں روشنی، تو کیا تم سنتے نہیں؟

آیت 7228:72
سورۃ 28•صفحہ 355

قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ النَّهَارَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِلَيۡلٍ تَسۡكُنُوۡنَ فِيۡهِ​ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ‏

کہہ دو کیا خیال ہے تمہارا اگر اللہ بنادے تم پر دن ہمیشہ قیامت تک کے لئے، تو کون ہے معبود اللہ کے علاوہ جو لاکر دے تمہیں رات جس میں تم سکون پاؤ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

آیت 7328:73
سورۃ 28•صفحہ 356

وَمِنۡ رَّحۡمَتِهٖ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏

اور اس نے اپنی رحمت سے بنایا ہے تمہارے لئے رات اور دن کو، تاکہ تم سکون پاؤ اس میں، اور تاکہ تم تلاش کرو اس کا فضل، اور تاکہ تم شکر ادا کرو

آیت 7428:74
سورۃ 28•صفحہ 356

وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ‏

اور جس دن وہ (خدا) انہیں پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن پر تم گمان کرتے تھے؟

آیت 7528:75
سورۃ 28•صفحہ 356

وَنَزَعۡنَا مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا فَقُلۡنَا هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ فَعَلِمُوۡۤا اَنَّ الۡحَـقَّ لِلّٰهِ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور ہم کھینچ نکالیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ، پھر ہم کہیں گے کہ لے آؤ اپنی (نجات کی) دلیل، تب وہ جان لیں گے کہ حق بات اللہ ہی کی تھی، اور بھول جائیں گے وہ جنہیں وہ (دنیا میں) گھڑا کرتے تھے

آیت 7628:76
سورۃ 28•صفحہ 356

اِنَّ قَارُوۡنَ كَانَ مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰى فَبَغٰى عَلَيۡهِمۡ​ وَاٰتَيۡنٰهُ مِنَ الۡكُنُوۡزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَـتَـنُوۡٓاُ بِالۡعُصۡبَةِ اُولِى الۡقُوَّةِ اِذۡ قَالَ لَهٗ قَوۡمُهٗ لَا تَفۡرَحۡ​ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡفَرِحِيۡنَ‏

بیشک قارون تھا موسیٰ کی قوم میں سے (چچازاد بھائی بھی تھا) تو وہ زیادتی کرنے لگا ان پر (یعنی موسیٰ کی قوم پر) اور ہم نے عطا کئے تھے اسے خزانے جن کی چابیاں یقینا مشکل ہوتیں ایک طاقتور جماعت کو (اٹھانے میں) جب کہا اس سے اس کی قوم (بنی اسرائیل) نے کہ اتراؤ مت، بیشک اللہ پسند نہیں کرتا اترانے والوں کو

آیت 7728:77
سورۃ 28•صفحہ 356

وَابۡتَغِ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮكَ اللّٰهُ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ​ وَلَا تَنۡسَ نَصِيۡبَكَ مِنَ الدُّنۡيَا​ وَاَحۡسِنۡ كَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ​ وَلَا تَبۡغِ الۡـفَسَادَ فِى الۡاَرۡضِ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

اور تلاشو جو کچھ عطا کیا ہے تجھے اللہ نے (اس کے ذریعے) آخرت کا گھر، اور مت بھولو اپنا حصہ دنیا میں (یعنی دنیا کے ذریعے آخرت بناؤ) اور بھلائی کرو جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ بھلائی کی ہے اور مت تلاش کرو فساد زمین میں، بے شک اللہ نہیں پسند کرتا فساد کرنے والوں کو

آیت 7828:78
سورۃ 28•صفحہ 356

قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِيۡتُهٗ عَلٰى عِلۡمٍ عِنۡدِىۡ​ؕ اَوَلَمۡ يَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَهۡلَكَ مِنۡ قَبۡلِهٖ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مَنۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُ قُوَّةً وَّاَكۡثَرُ جَمۡعًا​ؕ وَلَا يُسۡــَٔلُ عَنۡ ذُنُوۡبِهِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ‏

(قارون نے) کہا یہ جو کچھ مجھے عطا کیا گیا ہے میرے علم کی وجہ سے ہے، کیا اسے معلوم نہیں کہ بے شک اللہ نے ہلاک کی ہیں اس سے پہلے بہت سی امتیں جو شدید قوت والی تھیں اس سے، اور جمعیت میں بھی زیادہ تھیں، اور نہیں سوال کیا جائے گا ان کے گناہوں کے بارے میں مجرموں سے (بہتر عمل نہ ہو تو حساب کس چیز کا)

آیت 7928:79
سورۃ 28•صفحہ 356

فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ فِىۡ زِيۡنَتِهٖ​ؕ قَالَ الَّذِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا يٰلَيۡتَ لَـنَا مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ قَارُوۡنُۙ اِنَّهٗ لَذُوۡ حَظٍّ عَظِيۡمٍ‏

تو وہ نکلا اپنی قوم کے سامنے زینت میں، کہنے لگے وہ لوگ جو چاہتے تھے دنیوی زندگی، اے کاش! ہمارے لیے بھی ویسا ہی عطا کیا جاتا جیسا قارون کو عطا کیا گیا ہے بے شک وہ بڑے نصیب والا ہے

آیت 8028:80
سورۃ 28•صفحہ 356

وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَيۡلَـكُمۡ ثَوَابُ اللّٰهِ خَيۡرٌ لِّمَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ۚ وَلَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوۡنَ‏

اور علم والوں نے کہا تباہی ہو تمہاری! اللہ کا ثواب بہتر ہے اس کے لئے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اور یہ چیزیں تو صابرین کو ہی ملتی ہیں

آیت 8128:81
سورۃ 28•صفحہ 357

فَخَسَفۡنَا بِهٖ وَبِدَارِهِ الۡاَرۡضَ فَمَا كَانَ لَهٗ مِنۡ فِئَةٍ يَّـنۡصُرُوۡنَهٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُنۡتَصِرِيۡنَ‏

تو ہم نے دھنسا دیا اسے اور اس کے گھر کو زمین میں، تو نہ تھے اس کی کسی جماعت کے لوگ جو مدد کرتے اس کی اللہ کے علاوہ، اور نہ وہ خود اپنی مدد کر سکا

آیت 8228:82
سورۃ 28•صفحہ 357

وَاَصۡبَحَ الَّذِيۡنَ تَمَـنَّوۡا مَكَانَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَقُوۡلُوۡنَ وَيۡكَاَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ​ۚ لَوۡلَاۤ اَنۡ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا لَخَسَفَ بِنَا​ ؕ وَيۡكَاَنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡكٰفِرُوۡنَ‏

اور وہ لوگ جو تمنا کرتے تھے اس کے مرتبہ کی کل تک (آج صبح) کہنے لگے ہائے تباہی! بیشک اللہ کشادہ کر دیتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور تنگ بھی کرتا ہے، اگر ہم پر اللہ کا احسان نہ ہوتا تو یقینا دھنسا دیتا (اللہ) ہمیں بھی، ہائے تباہی ! فلاح نہیں پائیں گے کافر لوگ

آیت 8328:83
سورۃ 28•صفحہ 357

تِلۡكَ الدَّارُ الۡاٰخِرَةُ نَجۡعَلُهَا لِلَّذِيۡنَ لَا يُرِيۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فَسَادًا​ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ‏

یہ ہے آخرت کا گھر (جنت) ہم ان ہی کے لئے بنائے ہیں جو نہیں چاہتے ظلم زمین میں اور نہ ہی فساد، اور بہتر انجام تو متقیوں کیلئے ہی ہے

آیت 8428:84
سورۃ 28•صفحہ 357

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا​ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى الَّذِيۡنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

جو آئے گا بھلائی لے کر تو اسے بہتر ملے گا اس سے اور جو آئے گا برائی لے کر تو اس برائی کے بقدر ہی اسے بدلہ ملے گا، جو وہ کیا کرتے تھے (دنیا میں)

آیت 8528:85
سورۃ 28•صفحہ 357

اِنَّ الَّذِىۡ فَرَضَ عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ​ ؕ قُلْ رَّبِّىۡۤ اَعۡلَمُ مَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى وَمَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

بے شک جس نے فرض کیا تم پر قرآن یقینا وہ لوٹا لائے گا تمہیں وعدے کی جگہ، کہہ دو میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون آئے گا ہدایت لے کر اور کون کھلی گمراہی میں ہے

آیت 8628:86
سورۃ 28•صفحہ 357

وَمَا كُنۡتَ تَرۡجُوۡۤا اَنۡ يُّلۡقٰٓى اِلَيۡكَ الۡكِتٰبُ اِلَّا رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ​ فَلَا تَكُوۡنَنَّ ظَهِيۡرًا لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور تمہیں امید نہ تھی کہ اتاری جائے گی تم پر کتاب (قرآن کی شکل میں) مگر یہ رحمت ہے تمہارے رب کی تو تم ہرگز نہ ہونا مددگار کافروں کیلئے

آیت 8728:87
سورۃ 28•صفحہ 357

وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ بَعۡدَ اِذۡ اُنۡزِلَتۡ اِلَيۡكَ​ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ​ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ​ۚ‏

اور وہ ہرگز نہ روک دیں تمہیں اللہ کی آیتوں سے بعد اس کے کہ نازل ہو چکی ہیں تمہاری طرف، اور بلاؤ اپنے رب کی طرف، اور تم ہرگز نہ ہونا مشرکوں میں سے

آیت 8828:88
سورۃ 28•صفحہ 357

وَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ​ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ كُلُّ شَىۡءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجۡهَهٗ​ؕ لَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

اور نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، ہر شے ہلاک ہونے والی ہے اس کی ذات کے سوا، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 129:1
سورۃ 29•صفحہ 358

الٓمّٓ​ ۚ‏

الم

آیت 229:2
سورۃ 29•صفحہ 358

اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ يُّتۡرَكُوۡۤا اَنۡ يَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَـنُوۡنَ‏

کیا گمان کرتے ہیں لوگ کہ انہیں چھوڑ دیا جائے گا یہ کہنے پر کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی

آیت 329:3
سورۃ 29•صفحہ 358

وَلَقَدۡ فَتَـنَّا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ فَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا وَلَيَعۡلَمَنَّ الۡكٰذِبِيۡنَ‏

یقینا ہم نے آزمایا تھا انہیں بھی جو ان سے پہلے گزرے ہیں تو ضرور اللہ معلوم کرے گا ان کے بارے میں جو سچے ہیں اور ضرور معلوم کرے گا ان کو بھی جو جھوٹے ہیں

آیت 429:4
سورۃ 29•صفحہ 358

اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ السَّيِّاٰتِ اَنۡ يَّسۡبِقُوۡنَا​ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ‏

کیا وہ لوگ گمان کرتے ہیں جو برے کام کرتے ہیں کہ وہ آگے نکل جائیں گے ہمارے قابو سے، برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں

آیت 529:5
سورۃ 29•صفحہ 358

مَنۡ كَانَ يَرۡجُوۡا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ​ؕ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

جو امید رکھتا ہو اللہ سے ملاقات کی، تو بے شک اللہ (سے وعدے) کا وقت آنے والا ہے، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

آیت 629:6
سورۃ 29•صفحہ 358

وَمَنۡ جَاهَدَ فَاِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفۡسِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور جو مجاہدہ (یعنی کوشش) کرتا ہے تو وہ اپنے لیے ہی کرتا ہے، بے شک اللہ بے نیاز ہے جہان والوں سے

آیت 729:7
سورۃ 29•صفحہ 358

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَـنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے نیک ہم دور کر دیں گے ان سے ان کے گناہوں کو، اور ہم بدلہ دیں گے انہیں اس سے بہتر جو عمل وہ کیا کرتے تھے

آیت 829:8
سورۃ 29•صفحہ 358

وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ حُسۡنًا​ ؕ وَاِنۡ جَاهَدٰكَ لِتُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ فَلَا تُطِعۡهُمَا ؕ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہم نے حکم دیا ہے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا، اور اگر وہ مجبور کریں تجھے کہ تو شریک ٹھہرائے میرے ساتھ اسے جسکا تجھے علم نہیں، تو نہ کرنا ان دونوں کی اطاعت، میری طرف ہی تمہیں لوٹنا ہے تو میں بتا دوں گا تمہیں اس عمل کے متعلق جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 929:9
سورۃ 29•صفحہ 358

وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُدۡخِلَـنَّهُمۡ فِى الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور بہتر عمل کئے ہم ضرور داخل کریں گے انہیں نیک بندوں میں

آیت 1029:10
سورۃ 29•صفحہ 359

وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوۡذِىَ فِى اللّٰهِ جَعَلَ فِتۡنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِؕ وَلَٮِٕنۡ جَآءَ نَـصۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكَ لَيَـقُوۡلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمۡ​ؕ اَوَلَـيۡسَ اللّٰهُ بِاَعۡلَمَ بِمَا فِىۡ صُدُوۡرِ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ پر، تو جب اذیت (یعنی تکلیف) پہنچتی ہے انہیں اللہ کی راہ میں، تو لوگوں کی تکلیف کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں، اور اگر آتی ہے مدد تیرے رب کی طرف سے تو کہتے ہیں بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں، اور کیا اللہ نہیں جانتا جہان والوں کے دلوں کی بات کو

آیت 1129:11
سورۃ 29•صفحہ 359

وَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيَـعۡلَمَنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ‏

اور ضرور معلوم کرے گا اللہ انہیں جو ایمان لائے ہیں اور وہ ضرور معلوم کرے گا منافقوں کو بھی

آیت 1229:12
سورۃ 29•صفحہ 359

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوۡا سَبِيۡلَـنَا وَلۡـنَحۡمِلۡ خَطٰيٰكُمۡ ؕ وَمَا هُمۡ بِحٰمِلِيۡنَ مِنۡ خَطٰيٰهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ​ؕ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

اور کہتے ہیں کافر ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں، کہ تم اتباع کرو ہمارے راستے کی اور ہم اٹھالیں گے (اپنے سر) تمہاری خطاؤں کو، اور وہ نہیں اٹھانے والے ہیں ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی، بے شک وہ جھوٹے ہیں

آیت 1329:13
سورۃ 29•صفحہ 359

وَلَيَحۡمِلُنَّ اَ ثۡقَالَهُمۡ وَاَ ثۡقَالًا مَّعَ اَثۡقَالِهِمۡ​ وَلَـيُسۡــَٔـلُنَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَمَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور یقینا وہ اٹھائیں گے اپنا بوجھ اور اپنے بوجھ کے ساتھ ان کا بھی بوجھ، اور یقینا ان سے سوال کیا جائے گا قیامت کے دن اس کے متعلق جو وہ افتراء کرتے تھے

آیت 1429:14
سورۃ 29•صفحہ 359

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَلَبِثَ فِيۡهِمۡ اَ لۡفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمۡسِيۡنَ عَامًا ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوۡفَانُ وَهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏

اور یقینا ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف تو وہ ٹھہرے ان کے بیچ ایک ہزار سال پچاس سال کم (یعنی ساڑھے نو سو سال) تو آپکڑا انہیں طوفان نے اور وہ ظالم تھے

آیت 1529:15
سورۃ 29•صفحہ 359

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَاَصۡحٰبَ السَّفِيۡنَةِ وَجَعَلۡنٰهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی نوح کو اور کشتی والوں کو، اور ہم نے بنا دیں اس (کشتی) کو نشانی جہان والوں کے لیے

آیت 1629:16
سورۃ 29•صفحہ 359

وَاِبۡرٰهِيۡمَ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اور ابراہیم نے جب کہا اپنی قوم سے کہ اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو، یہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم علم رکھتے ہو تو

آیت 1729:17
سورۃ 29•صفحہ 359

اِنَّمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا وَّتَخۡلُقُوۡنَ اِفۡكًا​ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ لَـكُمۡ رِزۡقًا فَابۡتَغُوۡا عِنۡدَ اللّٰهِ الرِّزۡقَ وَاعۡبُدُوۡهُ وَاشۡكُرُوۡا لَهٗ ؕ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

بے شک تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا بتوں کی جنہیں تم خود گھڑتے (یعنی بناتے) ہو، بے شک جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا وہ نہیں ہے مالک تمہارے رزق کا، تو تم تلاشو اللہ کے پاس رزق، اور اسی (اللہ) کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو، اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 1829:18
سورۃ 29•صفحہ 360

وَاِنۡ تُكَذِّبُوۡا فَقَدۡ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِكُمۡ​ؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏

اور اگر تم جھٹلاتے ہو تو یقینا جھٹلا چکی ہیں امتیں تم سے پہلے بھی اور رسول پر تو صرف کھول کر پہونچا دینا ہے

آیت 1929:19
سورۃ 29•صفحہ 360

اَوَلَمۡ يَرَوۡا كَيۡفَ يُبۡدِئُ اللّٰهُ الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ‏

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کس طرح پیدا کرتا ہے اللہ پہلی دفعہ مخلوق کو پھر وہ لوٹائے گا اسے، بے شک یہ اللہ پر آسان ہے

آیت 2029:20
سورۃ 29•صفحہ 360

قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ بَدَاَ الۡخَـلۡقَ​ ثُمَّ اللّٰهُ يُنۡشِئُ النَّشۡاَةَ الۡاٰخِرَةَ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ​ۚ‏

کہہ دو تم سیر کرو زمین میں پھر دیکھو کیسے اس نے پہلی دفعہ پیدا کیا مخلوق کو، پھر وہی اللہ پیدا کرے گا دوسری دفعہ بھی، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 2129:21
سورۃ 29•صفحہ 360

يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡحَمُ مَنۡ يَّشَآءُ ​ۚ وَاِلَيۡهِ تُقۡلَبُوۡنَ‏

وہ عذاب دے گا جسے چاہے گا اور رحم کرے گا جس پر چاہے گا، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے

آیت 2229:22
سورۃ 29•صفحہ 360

وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ​ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

اور تم نہیں عاجز کر سکتے زمین میں اور نہ ہی آسمان میں (اللہ کو) اور نہ ہوگا تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور نہ ہی کوئی مددگار

آیت 2329:23
سورۃ 29•صفحہ 360

وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَلِقَآٮِٕهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ يَٮِٕسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِىۡ وَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

اور جن لوگوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا اور اس کی ملاقات کا، وہ نا امید ہیں میری رحمت سے، اور یہی ہیں جن کے لیے درد ناک عذاب ہے

آیت 2429:24
سورۃ 29•صفحہ 360

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا اقۡتُلُوۡهُ اَوۡ حَرِّقُوۡهُ فَاَنۡجٰٮهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

تو نہ بن پڑا جواب اس (ابراہیم) کی قوم کو سوا اس کے کہ (لوگ) کہنے لگے قتل کر دو اسے یا جلا ڈالو اسے، تو نجات دی اسے اللہ نے آگ سے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لئے

آیت 2529:25
سورۃ 29•صفحہ 360

وَقَالَ اِنَّمَا اتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا ۙ مَّوَدَّةَ بَيۡنِكُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ​ۚ ثُمَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكۡفُرُ بَعۡضُكُمۡ بِبَعۡضٍ وَّيَلۡعَنُ بَعۡضُكُمۡ بَعۡضًا وَّمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ ۙ‏

اور کہا (ابراہیم نے) تم نے بنا لیا ہے معبود اللہ کے علاوہ، (یہ بتوں کی) محبت تمہارے درمیان صرف دنیا کی زندگی میں ہے، پھر قیامت کے دن ایک دوسرے کا انکار کرے گا، اور لعنت کرے گا ایک دوسرے پر، اور تمہارا ٹھکانہ (جہنم کی) آگ ہو گا اور نہ ہو گا تمہارے لیے کوئی بھی مددگار

آیت 2629:26
سورۃ 29•صفحہ 360

فَاٰمَنَ لَهٗ لُوۡطٌ​ۘ وَقَالَ اِنِّىۡ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

تو ایمان لایا اس پر (یعنی ابراہیم پر) لوط، اور (ابراہیم نے) کہا بیشک میں ہجرت کرنے والا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2729:27
سورۃ 29•صفحہ 361

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالۡكِتٰبَ وَاٰتَيۡنٰهُ اَجۡرَهٗ فِى الدُّنۡيَا ​ۚ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب اور ہم نے عطا کیں اس کی ذریت (یعنی اولاد) میں نبوت اور کتاب، اور ہم نے عطا کیا اسے اس کا اجر دنیا میں، اور بے شک وہ آخرت میں صالحین میں سے ہو گا

آیت 2829:28
سورۃ 29•صفحہ 361

وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَةَ مَا سَبَـقَكُمۡ بِهَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور لوط (علیہ السلام) نے جب کہا اپنی قوم سے کہ بے شک تم کرتے ہو بے حیائی جو نہ کیا تم سے پہلے اسے کسی نے جہان والوں میں سے

آیت 2929:29
سورۃ 29•صفحہ 361

اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَتَقۡطَعُوۡنَ السَّبِيۡلَ ۙ وَتَاۡ تُوۡنَ فِىۡ نَادِيۡكُمُ الۡمُنۡكَرَ ​ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

کیا تم لوگ جاتے ہو مردوں کے پاس اور تم لوگ ڈاکہ ڈالتے ہو اور تم کرتے ہو اپنی مجلس میں برا کام، تو نہ بن پڑا جواب اس کی قوم کو سوائے اس کے کہ کہنے لگے لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو

آیت 3029:30
سورۃ 29•صفحہ 361

قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ عَلَى الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

(لوط علیہ السلام نے) کہا اے میرے رب! میری مدد فرما اس مفسد قوم پر

آیت 3129:31
سورۃ 29•صفحہ 361

وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ بِالۡبُشۡرٰىۙ قَالُـوۡۤا اِنَّا مُهۡلِكُوۡۤا اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ ​ۚ اِنَّ اَهۡلَهَا كَانُوۡا ظٰلِمِيۡنَ​ ۖ ​ۚ‏

اور جب آئے ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر (فرشتوں نے) کہا ہم ہلاک کرنے والے ہیں اس بستی (کے لوگوں) کو بے شک اس کے رہنے والے ظالم ہیں

آیت 3229:32
سورۃ 29•صفحہ 361

قَالَ اِنَّ فِيۡهَا لُوۡطًا ​ؕ قَالُوۡا نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِيۡهَا​ لَـنُـنَجِّيَـنَّهٗ وَاَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

کہا بے شک اس میں لوط بھی ہے (فرشتوں نے) کہا ہم خوب جانتے ہیں جو بھی اس میں ہے یقینا ہم نجات دیں گے لوط اور اس کے گھرانے کو، مگر اس کی بیوی وہ ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں

آیت 3329:33
سورۃ 29•صفحہ 361

وَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَتۡ رُسُلُـنَا لُوۡطًا سِىۡٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعًا وَّقَالُوۡا لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ​ اِنَّا مُنَجُّوۡكَ وَاَهۡلَكَ اِلَّا امۡرَاَتَكَ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

اور جب آئے ہمارے فرشتے لوط کے پاس تو برا معلوم ہوا اسے ان کی وجہ سے، اور تنگ ہو گیا ان کی وجہ سے دل، فرشتوں نے کہا خوف نہ کرو اور غم نہ کرو بیشک ہم نجات دینے والے ہیں تجھے اور تیرے گھرانے کو، مگر تیری بیوی ہوگی پیچھے رہ جانے والوں میں

آیت 3429:34
سورۃ 29•صفحہ 361

اِنَّا مُنۡزِلُوۡنَ عَلٰٓى اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

ہم نازل کرنے والے ہیں اس بستی والوں پر عذاب آسمان سے کیوں کہ یہ فسق (یعنی بدکاری) کرتے رہے ہیں

آیت 3529:35
سورۃ 29•صفحہ 361

وَلَقَد تَّرَكۡنَا مِنۡهَاۤ اٰيَةًۢ بَيِّنَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ‏

اور ہم نے چھوڑ دیا اس (بستی) کو کھلی نشانی بنا کر ان لوگوں کیلئے جو عقل رکھتے ہوں

آیت 3629:36
سورۃ 29•صفحہ 361

وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا ۙ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَ ارۡجُوا الۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏

اور مدین کی طرف (بھیجا) ان کے بھائی شعیب کو، تو کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور امید رکھو آخرت کے دن کی، اور نہ پھرو زمین میں فسادی بن کر

آیت 3729:37
سورۃ 29•صفحہ 362

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ‏

تو جھٹلایا انہوں نے اسے تو آپکڑا انہیں زلزلے نے، تو وہ ہو گئے اپنے گھروں میں اوندھے

آیت 3829:38
سورۃ 29•صفحہ 362

وَعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَـكُمۡ مِّنۡ مَّسٰكِنِهِمۡ​ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ وَكَانُوۡا مُسۡتَـبۡصِرِيۡنَۙ‏

اور عاد اور ثمود کو (ہم نے ہلاک کیا) اور یقینا واضح (دکھائی دیتے) ہیں تمہیں ان کے کچھ مکانات، اور مزین کر دیا تھا ان کیلئے شیطان نے ان کے اعمال کو اور روک دیا تھا انہیں سیدھے راستے سے اور وہ سمجھدار لوگ تھے

آیت 3929:39
سورۃ 29•صفحہ 362

وَقَارُوۡنَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ​ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانُوۡا سٰبِقِيۡنَ ​ ۖ ​ ۚ‏

اور قارون اور فرعون اور ہامان (کو ہلاک کیا) اور یقینا آئے تھے ان کے پاس موسیٰ نشانیاں لے کر، تو انہوں نے تکبر کیا زمین میں، اور وہ آگے نہ بڑھ سکے (بھاگ کر)

آیت 4029:40
سورۃ 29•صفحہ 362

فَكُلًّا اَخَذۡنَا بِذَنۡۢبِهٖ​ ۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبًا​ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَخَذَتۡهُ الصَّيۡحَةُ​ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ الۡاَرۡضَ​ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَغۡرَقۡنَا​ ۚ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَـظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏

تو سبھوں کو ہم نے پکڑا اس کے گناہ کی وجہ سے تو ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کی بارش کی، اور ان میں سے بعض کو آپکڑا چنگھاڑ (یعنی فرشتوں کی تیز آواز) نے اور ان میں سے بعض کو ہم نے دھنسا دیا زمین میں، اور ان میں سے بعض کو ہم نے غرق کر دیا اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، اور لیکن وہ اپنے اوپر ہی ظلم کیا کرتے تھے

آیت 4129:41
سورۃ 29•صفحہ 362

مَثَلُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ كَمَثَلِ الۡعَنۡكَبُوۡتِ ​ۖۚ اِتَّخَذَتۡ بَيۡتًا ​ؕ وَ اِنَّ اَوۡهَنَ الۡبُيُوۡتِ لَبَيۡتُ الۡعَنۡكَبُوۡتِ​ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

ان لوگوں کی مثال جنہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے علاوہ کو دوست ان کی مثال مکڑی کی طرح ہے، جس نے بنایا گھر، اور بے شک سب گھروں سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے کاش کہ وہ جانتے

آیت 4229:42
سورۃ 29•صفحہ 362

اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍ​ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

بے شک اللہ جانتا ہے جس چیز کو وہ پکارتے ہیں اس کے سوا اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 4329:43
سورۃ 29•صفحہ 362

وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ​ۚ وَمَا يَعۡقِلُهَاۤ اِلَّا الۡعٰلِمُوۡنَ‏

اور یہ مثالیں ہیں جنہیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کے لیے، اور انہیں وہی سمجھتے ہیں جو عالم (یعنی جانکار) ہیں

آیت 4429:44
سورۃ 29•صفحہ 362

خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

پیدا کیا اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق (یعنی ٹھیک اور درست) بےشک اس (زمین اور آسمان) میں نشانی ہے مومنوں کے لئے

آیت 4529:45
سورۃ 29•صفحہ 363

اُتۡلُ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنَ الۡكِتٰبِ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ ​ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ​ؕ وَلَذِكۡرُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ ​ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُوۡنَ‏

(اے نبی!) تلاوت کرو اس کتاب (قرآن) کی جو وحی کی گئی ہے تیری طرف اور نماز قائم کرو، بیشک نماز روکتی ہے فحش (باتوں سے) اور برائی سے، اور اللہ کی یاد بہت بڑی چیز ہے، اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو