←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 27 • 93 آیات • مکی

النمل

An-Naml

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 127:1
پارہ 19•صفحہ 340

طٰسٓ​ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡقُرۡاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

طس، یہ آیتیں ہیں قرآن کی اور روشن کتاب کی

آیت 227:2
پارہ 19•صفحہ 340

هُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ‏

ہدایت اور بشارت ہے (ان) مومنوں کیلئے

آیت 327:3
پارہ 19•صفحہ 340

الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَ‏

جو لوگ قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں

آیت 427:4
پارہ 19•صفحہ 340

اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ زَيَّـنَّا لَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُوۡنَؕ‏

بے شک جو لوگ نہیں ایمان رکھتے آخرت پر، ہم نے مزین (یعنی اچھا) کر دیا ہے ان کے لیے ان کے اعمال کو تو وہ بھٹکتے رہتے ہیں

آیت 527:5
پارہ 19•صفحہ 340

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ‏

یہی ہیں جن کیلئے برا عذاب ہے اور وہ آخرت میں خسارہ میں ہوں گے

آیت 627:6
پارہ 19•صفحہ 340

وَاِنَّكَ لَـتُلَـقَّى الۡقُرۡاٰنَ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ عَلِيۡمٍ‏

اور بے شک تم کو دیا جا رہا ہے قرآن حکمت والے علم والے کی طرف سے

آیت 727:7
پارہ 19•صفحہ 340

اِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِاَهۡلِهٖۤ اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًاؕ سَاٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ اٰتِيۡكُمۡ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ‏

جب کہا موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہ میں نے محسوس کی ہے آگ، جلد ہی میں لے کر آتا ہوں وہاں سے تمہارے لئے کوئی خبر، یا لے کر آتا ہوں کوئی سلگتا ہوا انگارہ تاکہ تم تاپ سکو

آیت 827:8
پارہ 19•صفحہ 340

فَلَمَّا جَآءَهَا نُوۡدِىَ اَنۡۢ بُوۡرِكَ مَنۡ فِى النَّارِ وَ مَنۡ حَوۡلَهَا ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

پھر جب آئے موسیٰ وہاں تو ندا (یعنی آواز) دی گئی کہ برکت دی گئی ہے جو آگ میں (خدا کا نور) ہے اور جو اس کے آس پاس ہیں (فرشتے) اور اللہ پاک ہے جو تمام جہان کا رب ہے

آیت 927:9
پارہ 19•صفحہ 340

يٰمُوۡسٰۤى اِنَّـهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُۙ‏

اے موسیٰ! بے شک میں اللہ ہوں زبردست حکمت والا

آیت 1027:10
پارہ 19•صفحہ 340

وَاَ لۡقِ عَصَاكَ​ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ​ ؕ يٰمُوۡسٰى لَا تَخَفۡ اِنِّىۡ لَا يَخَافُ لَدَىَّ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ​ۖ‏

اور ڈال دو اپنی لاٹھی تو جب دیکھا اسے کہ اس طرح چل رہی ہے گویا سانپ ہو، تو بھاگا پیٹھ پھیر کر اور مڑ کر بھی نہ دیکھا، اے موسیٰ! ڈرو مت، بیشک ڈرا نہیں کرتے میرے پاس رسول

آیت 1127:11
پارہ 19•صفحہ 340

اِلَّا مَنۡ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسۡنًۢا بَعۡدَ سُوۡٓءٍ فَاِنِّىۡ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

مگر جس نے ظلم کیا پھر بدل دیا (اس برائی کو) اچھائی سے، تو بے شک میں مغفرت کرنے والا بہت مہربان ہوں

آیت 1227:12
پارہ 19•صفحہ 341

وَاَدۡخِلۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ​ فِىۡ تِسۡعِ اٰيٰتٍ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏

ڈالو اپنا ہاتھ اپنے بغل میں نکلے گا وہ (ہاتھ) سفید ہو کر بے عیب، یہ نو نشانیاں فرعون اور اس کی قوم کی طرف (لے کر جاؤ) بیشک وہ لوگ فاسق (یعنی بدکار) ہیں

آیت 1327:13
پارہ 19•صفحہ 341

فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ اٰيٰتُنَا مُبۡصِرَةً قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ۚ‏

پھر جب آئیں ان کے پاس ہماری نشانیاں آنکھیں کھولنے والی، تو کہنے لگے یہ تو کھلا جادو ہے

آیت 1427:14
پارہ 19•صفحہ 341

وَجَحَدُوۡا بِهَا وَاسۡتَيۡقَنَـتۡهَاۤ اَنۡفُسُهُمۡ ظُلۡمًا وَّعُلُوًّا​ ؕ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ‏

اور انہوں نے انکار کر دیا ان (نشانیوں) کا ظلم اور تکبر سے، حالانکہ یقین ہو گیا تھا ان کے دل کو، تو دیکھو کیسا ہوا انجام فسادیوں کا؟

آیت 1527:15
پارہ 19•صفحہ 341

وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا دَاوٗدَ وَ سُلَيۡمٰنَ عِلۡمًا​ ۚ وَقَالَا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِيۡرٍ مِّنۡ عِبَادِهِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور ہم نے عطا کیا تھا داؤد اور سلیمان کو علم، اور ان دونوں نے کہا تمام تعریف اللہ کیلئے ہے جس نے ہمیں فضیلت دی بہت سے اپنے مومن بندوں پر

آیت 1627:16
پارہ 19•صفحہ 341

وَوَرِثَ سُلَيۡمٰنُ دَاوٗدَ​ وَقَالَ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنۡطِقَ الطَّيۡرِ وَاُوۡتِيۡنَا مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍؕ​ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَضۡلُ الۡمُبِيۡنُ‏

اور وارث ہوا سلیمان داؤد کا، اور کہا اے لوگو ہمیں سکھائی گئی ہے پرندوں کی بولی، اور ہمیں عطا کی گئی ہے ہر چیز، بے شک یہ کھلا فضل ہے

آیت 1727:17
پارہ 19•صفحہ 341

وَحُشِرَ لِسُلَيۡمٰنَ جُنُوۡدُهٗ مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ وَالطَّيۡرِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ‏

اور جمع کئے جاتے تھے سلیمان کے پاس اس کے لشکر جن اور انسان اور پرندے، پھر ان کی جماعتیں بنائی جاتیں

آیت 1827:18
پارہ 19•صفحہ 341

حَتّٰٓى اِذَاۤ اَتَوۡا عَلٰى وَادِ النَّمۡلِۙ قَالَتۡ نَمۡلَةٌ يّٰۤاَيُّهَا النَّمۡلُ ادۡخُلُوۡا مَسٰكِنَكُمۡ​ۚ لَا يَحۡطِمَنَّكُمۡ سُلَيۡمٰنُ وَجُنُوۡدُهٗۙ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

یہاں تک کہ جب وہ آئے ایک وادی پر چیونٹیوں کی ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! داخل ہو جاؤ اپنی بلوں میں، کہیں روند نہ ڈالیں تمہیں سلیمان اور اس کی فوجیں اور انہیں معلوم بھی نہ ہو

آیت 1927:19
پارہ 19•صفحہ 341

فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنۡ قَوۡلِهَا وَقَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًـا تَرۡضٰٮهُ وَاَدۡخِلۡنِىۡ بِرَحۡمَتِكَ فِىۡ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

تو مسکرا کر ہنس پڑے اس کی بات سے، اور کہا اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں شکر کروں تیری نعمت کا، جو تو نے انعام کیا مجھ پر اور میرے ماں باپ پر، اور یہ کہ میں صالح عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور داخل کر مجھے اپنی رحمت سے اپنے بندوں میں جو نیک ہیں

آیت 2027:20
پارہ 19•صفحہ 341

وَتَفَقَّدَ الطَّيۡرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَاۤ اَرَى الۡهُدۡهُدَ ​ۖ اَمۡ كَانَ مِنَ الۡغَآٮِٕبِيۡنَ‏

اور (سلیمان) نے پایا ایک پرندے کو تو کہا کیا بات ہے کہ میں نہیں دیکھتا ہدہد کو کیا وہ غائب ہے؟

آیت 2127:21
پارہ 19•صفحہ 341

لَاُعَذِّبَـنَّهٗ عَذَابًا شَدِيۡدًا اَوۡ لَا۟اَذۡبَحَنَّهٗۤ اَوۡ لَيَاۡتِيَنِّىۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ‏

میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر دوں گا یا لے کر آئے وہ میرے پاس کوئی کھلی دلیل

آیت 2227:22
پارہ 19•صفحہ 341

فَمَكَثَ غَيۡرَ بَعِيۡدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِهٖ وَ جِئۡتُكَ مِنۡ سَبَاٍۢ بِنَبَاٍ يَّقِيۡنٍ‏

پھر تھوڑی دیر بعد (ہدہد حاضر ہوا) تو کہا کہ میں نے اس خبر کا احاطہ کیا ہے جس کا احاطہ آپ کو نہیں، اور میں لے کر آیا ہوں آپ کے پاس قوم سبا سے ایک یقینی خبر

آیت 2327:23
پارہ 19•صفحہ 342

اِنِّىۡ وَجَدتُّ امۡرَاَةً تَمۡلِكُهُمۡ وَاُوۡتِيَتۡ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ وَّلَهَا عَرۡشٌ عَظِيۡمٌ‏

میں نے پایا ایک عورت کہ (جو) ملکہ ہے ان کی، اور عطا کی گئی ہے اسے ہر چیز، اور اس کا تخت بہت بڑا ہے

آیت 2427:24
پارہ 19•صفحہ 342

وَجَدْتُّهَا وَقَوۡمَهَا يَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ فَهُمۡ لَا يَهۡتَدُوۡنَۙ‏

میں نے پایا کہ وہ اور اس کی قوم (کے لوگ) سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوا، اور مزین کر دیا ہے ان کیلئے شیطان نے ان کے اعمال کو، اور روک دیا ہے انہیں (اللہ کے) راستہ سے تو وہ ہدایت یافتہ نہیں

آیت 2527:25
پارہ 19•صفحہ 342

اَلَّا يَسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ الَّذِىۡ يُخۡرِجُ الۡخَبۡءَ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُخۡفُوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ‏

وہ کیوں سجدہ نہیں کرتے اللہ کو؟ وہی ہے جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیزوں کو آسمانوں اور زمین سے، اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو

آیت 2627:26
پارہ 19•صفحہ 342

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ۩‏

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ رب ہے عرش عظیم کا

آیت 2727:27
پارہ 19•صفحہ 342

قَالَ سَنَـنۡظُرُ اَصَدَقۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ‏

(سلیمان نے) کہا ہم دیکھتے ہیں کہ کیا تو سچ کہتا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے؟

آیت 2827:28
پارہ 19•صفحہ 342

اِذۡهَبْ بِّكِتٰبِىۡ هٰذَا فَاَلۡقِهۡ اِلَيۡهِمۡ ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَانْظُرۡ مَاذَا يَرۡجِعُوۡنَ‏

لے جاؤ میرا یہ خط اور ڈال دو ان کی طرف پھر پلٹ آؤ ان کی طرف سے اور دیکھو وہ کیا (جواب) لے کر لوٹتے ہیں

آیت 2927:29
پارہ 19•صفحہ 342

قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اِنِّىۡۤ اُلۡقِىَ اِلَىَّ كِتٰبٌ كَرِيۡمٌ‏

(بلقیس) بولی اے درباریو! ڈالا گیا ہے میری طرف ایک مکرم خط

آیت 3027:30
پارہ 19•صفحہ 342

اِنَّهٗ مِنۡ سُلَيۡمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ‏

بیشک یہ (خط) سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ (شروع) ہے، بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے

آیت 3127:31
پارہ 19•صفحہ 342

اَلَّا تَعۡلُوۡا عَلَىَّ وَاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ‏

کہ تکبر نہ کرو میرے سامنے اور آؤ میرے پاس فرمانبردار بن کر

آیت 3227:32
پارہ 19•صفحہ 342

قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَفۡتُوۡنِىۡ فِىۡۤ اَمۡرِىۡ​ۚ مَا كُنۡتُ قَاطِعَةً اَمۡرًا حَتّٰى تَشۡهَدُوۡنِ‏

بولی اے درباریو! مشورہ دو مجھے میرے معاملے میں، میں نہیں لیتی فیصلہ کسی معاملے میں جب تک تم شریک نہ ہو

آیت 3327:33
پارہ 19•صفحہ 342

قَالُوۡا نَحۡنُ اُولُوۡا قُوَّةٍ وَّاُولُوۡا بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ ۙ وَّالۡاَمۡرُ اِلَيۡكِ فَانْظُرِىۡ مَاذَا تَاۡمُرِيۡنَ‏

کہا (درباریوں نے) ہم طاقتور اور جنگجو لوگ ہیں، اور معاملہ تمہارے سامنے ہے، تو تم غور کرو کہ تمہیں کیا حکم کرنا ہے

آیت 3427:34
پارہ 19•صفحہ 342

قَالَتۡ اِنَّ الۡمُلُوۡكَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡيَةً اَفۡسَدُوۡهَا وَجَعَلُوۡۤا اَعِزَّةَ اَهۡلِهَاۤ اَذِلَّةً  ​ۚ وَكَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ‏

(بلقیس) بولی بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے فساد زدہ کر دیتے ہیں، اور کرتے ہیں وہاں کے عزت دار کو ذلیل، اور اسی طرح وہ بھی کریں گے

آیت 3527:35
پارہ 19•صفحہ 342

وَاِنِّىۡ مُرۡسِلَةٌ اِلَيۡهِمۡ بِهَدِيَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ يَرۡجِعُ الۡمُرۡسَلُوۡنَ‏

اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ ہدیہ پھر دیکھتی ہوں کہ کیا جواب لے کر لوٹتے ہیں قاصد (یعنی بھیجے گئے لوگ)

آیت 3627:36
پارہ 19•صفحہ 342

فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوۡنَنِ بِمَالٍ فَمَاۤ اٰتٰٮنِۦَ اللّٰهُ خَيۡرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰٮكُمۡ​ۚ بَلۡ اَنۡـتُمۡ بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ‏

پھر جب آیا (قاصد) سلیمان کے پاس فرمایا کیا تم میری مدد کرنا چاہتے ہو مال سے، تو جو عطا کیا ہے مجھے اللہ نے اس سے بہتر ہے جو تمہیں عطا کیا ہے، بلکہ اپنے ہدیے سے تم ہی خوش رہو

آیت 3727:37
پارہ 19•صفحہ 343

اِرۡجِعۡ اِلَيۡهِمۡ فَلَنَاۡتِيَنَّهُمۡ بِجُنُوۡدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمۡ بِهَا وَلَـنُخۡرِجَنَّهُمۡ مِّنۡهَاۤ اَذِلَّةً وَّهُمۡ صٰغِرُوۡنَ‏

لوٹ جاؤ ان کی طرف ہم لے کر آئیں گے ان پر ایسی فوج جن کا وہ مقابلہ نہ کر سکیں گے، اور ہم ضرور نکالیں گے انہیں وہاں سے ذلیل کر کے اور وہ ذلیل ہوں گے

آیت 3827:38
پارہ 19•صفحہ 343

قَالَ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَيُّكُمۡ يَاۡتِيۡنِىۡ بِعَرۡشِهَا قَبۡلَ اَنۡ يَّاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ‏

کہا اے درباریو! تم میں کون ہے جو لے کر آئے میرے پاس اس کا تخت، اس سے پہلے کہ وہ آئیں میرے پاس فرمانبردار ہو کر؟

آیت 3927:39
پارہ 19•صفحہ 343

قَالَ عِفۡرِيۡتٌ مِّنَ الۡجِنِّ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ تَقُوۡمَ مِنۡ مَّقَامِكَ​ۚ وَاِنِّىۡ عَلَيۡهِ لَـقَوِىٌّ اَمِيۡنٌ‏

کہا جنوں میں سے ایک عفریت (دیو جن) نے، میں لاؤں گا آپ کے پاس اسے قبل اس کے کہ آپ کھڑے ہوں اپنی جگہ سے، اور بے شک میں اس پر قوت رکھتا ہوں اور امانت دار ہوں

آیت 4027:40
پارہ 19•صفحہ 343

قَالَ الَّذِىۡ عِنۡدَهٗ عِلۡمٌ مِّنَ الۡـكِتٰبِ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ يَّرۡتَدَّ اِلَيۡكَ طَرۡفُكَ​ؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسۡتَقِرًّا عِنۡدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنۡ فَضۡلِ رَبِّىۡ​ۖ لِيَبۡلُوَنِىۡٓ ءَاَشۡكُرُ اَمۡ اَكۡفُرُ​ؕ وَمَنۡ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّىۡ غَنِىٌّ كَرِيۡمٌ‏

(آصف بن برخیا نے) کہا جس کے پاس کتابی علم تھا، میں لاؤں گا آپ کے پاس اسے قبل اس کے کہ جھپکیں آپ کی پلکیں، پھر جب دیکھا اسے موجود اپنے پاس، تو کہا یہ میرے رب کا فضل ہے، تاکہ وہ آزمائے مجھے کہ کیا میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو شخص شکر کرتا ہے اپنے لئے ہی شکر کرتا ہے، اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بھی بے پروا عزت والا ہے

آیت 4127:41
پارہ 19•صفحہ 343

قَالَ نَكِّرُوۡا لَهَا عَرۡشَهَا نَـنۡظُرۡ اَتَهۡتَدِىۡۤ اَمۡ تَكُوۡنُ مِنَ الَّذِيۡنَ لَا يَهۡتَدُوۡنَ‏

کہا بدل دو اس کے (پہچاننے) لیے اس کے تخت کو، ہم دیکھیں کیا وہ پہچان پاتی ہے یا انہیں میں ہوتی ہے جو پہچان نہیں رکھتے

آیت 4227:42
پارہ 19•صفحہ 343

فَلَمَّا جَآءَتۡ قِيۡلَ اَهٰكَذَا عَرۡشُكِ​ؕ قَالَتۡ كَاَنَّهٗ هُوَ​ۚ وَاُوۡتِيۡنَا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِهَا وَ كُنَّا مُسۡلِمِيۡنَ‏

تو جب (بلقیس) آئی، کہا گیا کیا اسی طرح کا تخت ہے تمہارا؟ کہنے لگی گویا کہ یہ وہی ہے، اور ہمیں تو معلوم ہو گیا تھا اس سے پہلے ہی اور ہم ہو چکے ہیں فرمانبردار

آیت 4327:43
پارہ 19•صفحہ 343

وَصَدَّهَا مَا كَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّهَا كَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ كٰفِرِيۡنَ‏

اور روک دیا (سلیمان نے) اسے ان سے جن کی وہ عبادت کرتی تھی اللہ کے علاوہ، بے شک وہ کافروں میں سے تھی

آیت 4427:44
پارہ 19•صفحہ 343

قِيۡلَ لَهَا ادۡخُلِى الصَّرۡحَ​ ۚ فَلَمَّا رَاَتۡهُ حَسِبَـتۡهُ لُـجَّةً وَّكَشَفَتۡ عَنۡ سَاقَيۡهَا ​ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرۡحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنۡ قَوَارِيۡرَ ۙ​قَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَـفۡسِىۡ وَ اَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اسے کہا گیا داخل ہو جاؤ اس محل میں تو جب دیکھا اس (حوض) کو گمان کیا اسے پانی سے بھرا ہوا حوض، اور کھول لیں اپنی پنڈلیاں، کہا (سلیمان نے) یہ محل جڑا ہوا ہے شیشے سے کہنے لگی اے میرے رب! میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا اور میں مسلمان ہوتی ہوں سلیمان کے ساتھ اللہ رب العالمین کیلئے

آیت 4527:45
پارہ 19•صفحہ 343

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا اَنِ اعۡبُدُوۡا اللّٰهَ فَاِذَا هُمۡ فَرِيۡقٰنِ يَخۡتَصِمُوۡنَ‏

اور یقینا ہم نے بھیجا ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو کہ عبادت کرو اللہ کی، تو جب ہی وہ آپس میں دو فریق ہو کر جھگڑنے لگے

آیت 4627:46
پارہ 19•صفحہ 344

قَالَ يٰقَوۡمِ لِمَ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبۡلَ الۡحَسَنَةِ​​ۚ لَوۡلَا تَسۡتَغۡفِرُوۡنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

کہا اے میری قوم! کیوں تم جلدی کرتے ہو برائی کے لئے بھلائی سے پہلے (کہ عذاب کا مطالبہ کر رہے ہو) کیوں نہیں مغفرت مانگتے اللہ سے، تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 4727:47
پارہ 19•صفحہ 344

قَالُوا اطَّيَّرۡنَا بِكَ وَبِمَنۡ مَّعَكَ​ ؕ قَالَ طٰٓٮِٕرُكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ​ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تُفۡتَـنُوۡنَ‏

کہا ہم منحوس سمجھتے ہیں تم کو (اے صالح) اور تمہارے ساتھ والوں کو، کہا تمہاری نحوست اللہ کی طرف سے ہے، بلکہ تم فتنے میں پڑے ہوئے لوگ ہو

آیت 4827:48
پارہ 19•صفحہ 344

وَكَانَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ تِسۡعَةُ رَهۡطٍ يُّفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ‏

اور اس شہر میں نو سردار تھے جو فساد کرتے تھے زمین میں اور اصلاح نہیں کرتے تھے

آیت 4927:49
پارہ 19•صفحہ 344

قَالُوۡا تَقَاسَمُوۡا بِاللّٰهِ لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ وَ اَهۡلَهٗ ثُمَّ لَـنَقُوۡلَنَّ لِوَلِيِّهٖ مَا شَهِدۡنَا مَهۡلِكَ اَهۡلِهٖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏

(سرداروں نے) کہا قسم کھاؤ آپس میں اللہ کی کہ ہم رات میں حملہ کریں گے اس پر اور اس کے گھرانے پر، پھر ہم کہیں گے اس کے گھرانے سے کہ ہم شریک نہیں اس کے گھرانے کی ہلاکت میں اور ہم سچے ہیں

آیت 5027:50
پارہ 19•صفحہ 344

وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا وَّمَكَرۡنَا مَكۡرًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور انہوں نے مکر کیا اور ہم نے بھی تدبیر کی، اور وہ سمجھ نہ سکے

آیت 5127:51
پارہ 19•صفحہ 344

فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكۡرِهِمۡۙ اَنَّا دَمَّرۡنٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

تو دیکھو کیا ہوا انجام ان کے مکر کا (نتیجہ یہ کہ) بیشک ہم نے ہلاک کر دیا انہیں اور ان کی ساری قوم کو

آیت 5227:52
پارہ 19•صفحہ 344

فَتِلۡكَ بُيُوۡتُهُمۡ خَاوِيَةً ۢ بِمَا ظَلَمُوۡا​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

تو یہ ان کے گھر ہیں جو ویران ہیں ان کے ظلم کے سبب، بے شک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے

آیت 5327:53
پارہ 19•صفحہ 344

وَاَنۡجَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ‏

اور ہم نے نجات دی ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا

آیت 5427:54
پارہ 19•صفحہ 344

وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡـفَاحِشَةَ وَاَنۡـتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ‏

اور لوط نے جب کہا اپنی قوم سے، کیا تم فحش کرتے ہو جب کہ تم سمجھ دار (لوگ) ہو

آیت 5527:55
پارہ 19•صفحہ 344

اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِ​ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡهَلُوۡنَ‏

کیا تم آتے ہو مردوں کے پاس شہوت کیلئے عورتوں کو چھوڑ کر، بلکہ تم جاہل لوگ ہو

آیت 5627:56
پارہ 20•صفحہ 344

فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡ​ۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ‏

تو نہ بن پڑا کوئی جواب اس کی قوم کو سوائے اس کے کہ کہا نکال دو لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے، یہ لوگ بڑے پاک بنتے ہیں

آیت 5727:57
پارہ 20•صفحہ 344

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنٰهَا مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ‏

تو ہم نے نجات دی انہیں اور اس کے گھرانے کو سوائے اس کی بیوی کے، ہم نے مقرر کر لیا تھا اسے پیچھے رہنے والوں میں

آیت 5827:58
پارہ 20•صفحہ 344

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا​ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏

اور ہم نے ان پر (پتھروں کی) بارش برسائی، تو کیا ہی بری بارش تھی ڈرائے گئے لوگوں کیلئے

آیت 5927:59
پارہ 20•صفحہ 344

قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيۡنَ اصۡطَفٰىؕ ءٰۤللّٰهُ خَيۡرٌ اَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ‏

کہہ دو تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا ہے، کیا اللہ بہتر ہے یا جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں (وہ بہتر ہے)

آیت 6027:60
پارہ 20•صفحہ 345

اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً​ ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِهٖ حَدَآٮِٕقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ​ ۚ مَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُـنۡۢبِتُوۡا شَجَرَهَا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ يَّعۡدِلُوۡنَ ؕ‏

کس نے پیدا کئے آسمان اور زمین، اور اسی نے نازل کیا تمہارے لیے آسمان سے پانی، تو ہم نے اگائے اس (پانی) سے باغ رونق والے، ممکن نہ تھا تمہارے لئے کہ تم اگا پاتے ان کے درخت، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بلکہ یہ لوگ (اللہ کے ساتھ) برابری کرتے ہیں

آیت 6127:61
پارہ 20•صفحہ 345

اَمَّنۡ جَعَلَ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنۡهٰرًا وَّجَعَلَ لَهَا رَوَاسِىَ وَجَعَلَ بَيۡنَ الۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًا​ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ؕ‏

کس نے بنایا زمین کو قرار؟ (یعنی ٹھہرنے کی جگہ) اور اس کے بیچ میں ندیاں جاری کیں، اور بنائے اس (زمین) کے لیے پہاڑ اور بنایا دو دریاؤں کے درمیان پردہ، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ، بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے

آیت 6227:62
پارہ 20•صفحہ 345

اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ​ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ؕ‏

کون ہے جو قبول کرتا ہے بے قرار کی دعاء؟ جب وہ اسے پکارتا ہے، اور کون دور کرتا ہے تکلیف کو؟ اور اسی نے تمہیں خلیفہ بنایا زمین کا کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ بہت ہی کم تم نصیحت پکڑتے ہو

آیت 6327:63
پارہ 20•صفحہ 345

اَمَّنۡ يَّهۡدِيۡكُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَمَنۡ يُّرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ‏

کون راہ دکھاتا ہے تمہیں خشکی اور دریا کے اندھیروں میں، اور کون بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت بنا کر اپنی رحمت کے درمیان سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ اعلیٰ ہے اللہ اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں

آیت 6427:64
پارہ 20•صفحہ 345

اَمَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَمَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ​ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

کون ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر دوبارہ لوٹائے گا اسے؟ اور کون ہے جو روزی دیتا ہے تمہیں آسمان اور زمین سے؟ کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ کہہ دو لے آؤ تم اپنی دلیل اگر تم سچے ہو (کہ کوئی اور معبود ہے؟)

آیت 6527:65
پارہ 20•صفحہ 345

قُلْ لَّا يَعۡلَمُ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الۡغَيۡبَ اِلَّا اللّٰهُ​ؕ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ‏

کہہ دو نہیں جانتا کوئی جو آسمانوں اور زمین میں ہے غیب کی بات کو اللہ کے سوا، اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب وہ اٹھائے جائیں گے

آیت 6627:66
پارہ 20•صفحہ 345

بَلِ ادّٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ​ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡهَا بَلۡ هُمۡ مِّنۡهَا عَمُوۡنَ‏

بلکہ ختم ہے ان کا علم آخرت کے بارے میں، بلکہ وہ شک میں ہیں اس کی طرف سے، بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں

آیت 6727:67
پارہ 20•صفحہ 345

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّاٰبَآؤُنَاۤ اَٮِٕنَّا لَمُخۡرَجُوۡنَ‏

اور کافر کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہو جائیں گے مٹی اور ہمارے باپ دادا، کیا ہم نکالے جائیں گے؟ (زمین سے)

آیت 6827:68
پارہ 20•صفحہ 346

لَـقَدۡ وُعِدۡنَا هٰذَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

یقینا وعدہ کیا گیا ہے اس طرح کا ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے بھی، یہ تو صرف قصے ہیں پہلوں کے (کہ مرنے کے بعد دوبارہ جینا ہے)

آیت 6927:69
پارہ 20•صفحہ 346

قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

کہہ دو تم سیر کرو زمین میں، پھر دیکھو کیسا انجام ہوا مجرموں کا؟

آیت 7027:70
پارہ 20•صفحہ 346

وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُنۡ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ‏

اور غم نہ کرو ان (کافروں کے اعتراض) پر اور نہ ہو تنگ دل اس پے جو وہ مکر کرتے ہیں

آیت 7127:71
پارہ 20•صفحہ 346

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں کب آئے گا وہ (عذاب کا) وعدہ؟ اگر تم سچے ہو

آیت 7227:72
پارہ 20•صفحہ 346

قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ رَدِفَ لَـكُمۡ بَعۡضُ الَّذِىۡ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کہہ دو ممکن ہے وہ تمہارے پیچھے ہی ہو جس (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو

آیت 7327:73
پارہ 20•صفحہ 346

وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

اور بے شک تمہارا رب فضل کرتا ہے لوگوں پر، اور لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے

آیت 7427:74
پارہ 20•صفحہ 346

وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَـعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

اور بے شک تمہارا رب جانتا ہے جو چھپا ہے ان کے دلوں میں اور جو وہ اعلانیہ (یعنی ظاہر) کرتے ہیں

آیت 7527:75
پارہ 20•صفحہ 346

وَمَا مِنۡ غَآٮِٕبَةٍ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ بات آسمان اور زمین میں، مگر وہ روشن کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے

آیت 7627:76
پارہ 20•صفحہ 346

اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَقُصُّ عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَكۡثَرَ الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

بے شک یہ قرآن بیان کرتا ہے بنی اسرائیل کی اکثر وہ باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں (دین کے معاملے میں)

آیت 7727:77
پارہ 20•صفحہ 346

وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور بے شک یہ (قرآن) ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لیے

آیت 7827:78
پارہ 20•صفحہ 346

اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۙ​ۚ‏

بے شک تمہارا رب فیصلہ کرے گا ان کے درمیان اپنے حکم سے، اور وہ زبردست علم والا ہے

آیت 7927:79
پارہ 20•صفحہ 346

فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ​ؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ‏

تو تم توکل کرو اللہ پر، بے شک تم کھلے حق پر ہو

آیت 8027:80
پارہ 20•صفحہ 346

اِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ‏

(اے نبی!) بے شک تم نہیں سنا سکتے مردوں کو اور نہیں سنا سکتے بہروں کو اپنی (دعوت کی) پکار جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ رہے ہوں

آیت 8127:81
پارہ 20•صفحہ 346

وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِى الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡ​ؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ‏

اور تم نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے، تم ان ہی کو سنا سکتے ہو جو یقین کرتے ہیں ہماری آیتوں پر تو وہی مسلمان ہیں

آیت 8227:82
پارہ 20•صفحہ 346

وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُكَلِّمُهُمۡۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوۡقِنُوۡنَ‏

اور واقع ہو کر رہے گی یہ بات ان پر (قیامت کے قریب) کہ ہم نکالیں گے ان کے لیے ایک جانور زمین سے، جو باتیں کرے گا ان سے، بے شک لوگ ہماری آیتوں پر نہیں یقین لاتے تھے

آیت 8327:83
پارہ 20•صفحہ 347

وَ يَوۡمَ نَحۡشُرُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ فَوۡجًا مِّمَّنۡ يُّكَذِّبُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ‏

اور جس دن ہم جمع کریں گے ہر امت میں سے ایک فوج (ان لوگوں کی) جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو، پھر ان کی صف بندی کی جائے گی

آیت 8427:84
پارہ 20•صفحہ 347

حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَكَذَّبۡتُمۡ بِاٰيٰتِىۡ وَلَمۡ تُحِيۡطُوۡا بِهَا عِلۡمًا اَمَّاذَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

یہاں تک کہ جب سب آ جائیں گے (اللہ) فرمائے گا کیا تم نے جھٹلایا تھا میری آیتوں کو؟ جنکا تمہیں علمی احاطہ نہیں تھا، یا (بتاؤ) تم کیا عمل کیا کرتے تھے؟

آیت 8527:85
پارہ 20•صفحہ 347

وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ‏

اور واقع ہوگا قول (عذاب کا) ان پر ان کے ظلم کیوجہ سے، پھر وہ بات بھی نہ کرسکیں گے

آیت 8627:86
پارہ 20•صفحہ 347

اَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِيَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

کیا وہ دیکھتے نہیں کہ بے شک ہم نے بنائی رات، تاکہ وہ سکون حاصل کریں اس میں اور دن کو دیکھنے کیلئے، بے شک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے

آیت 8727:87
پارہ 20•صفحہ 347

وَيَوۡمَ يُنۡفَخُ فِىۡ الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُ​ؕ وَكُلٌّ اَتَوۡهُ دٰخِرِيۡنَ‏

اور جس دن پھونکا جائے گا صور میں تو گھبرا جائیں گے جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، مگر جسے اللہ چاہے، اور سب آئیں گے اس کے سامنے عاجز بن کر

آیت 8827:88
پارہ 20•صفحہ 347

وَتَرَى الۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ​ؕ صُنۡعَ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اَتۡقَنَ كُلَّ شَىۡءٍ​ؕ اِنَّهٗ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ‏

اور تم دیکھ رہے ہو پہاڑوں کو تم گمان کرتے ہو انہیں جمے ہوئے، اور یہ اڑتے پھریں گے بادلوں کی طرح، کاریگری ہے یہ اللہ کی جس نے مضبوط بنایا ہے ہر چیز کو، بے شک وہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو

آیت 8927:89
پارہ 20•صفحہ 347

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا​ۚ وَهُمۡ مِّنۡ فَزَعٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ اٰمِنُوۡنَ‏

جو لے کر آئے گا نیکی تو اسے اس سے بہتر (بدلہ) ملے گا، اور وہ گھبراہٹ سے اس دن امن میں ہوں گے

آیت 9027:90
پارہ 20•صفحہ 347

وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جو لے کر آئے گا برائی، تو اوندھے ڈالے جائیں گے اپنے چہروں کے بل آگ میں، صرف تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 9127:91
پارہ 20•صفحہ 347

اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الۡبَلۡدَةِ الَّذِىۡ حَرَّمَهَا وَلَهٗ كُلُّ شَىۡءٍ​ وَّاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَۙ‏

مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اس شہر (مکہ) کے رب کی، جس نے محترم بنایا ہے اسے، اور ہر چیز اسی کی ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہو جاؤں فرمانبرداروں میں سے

آیت 9227:92
پارہ 20•صفحہ 347

وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَ​ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖ​ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ‏

اور یہ بھی کہ تلاوت کروں قرآن کی پھر جو کوئی ہدایت پائے گا وہ اپنے لئے ہدایت پائے گا، اور جو گمراہ ہوا تو کہہ دو میں تو صرف ڈرانے والوں میں سے ہوں

آیت 9327:93
پارہ 20•صفحہ 347

وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ سَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ فَتَعۡرِفُوۡنَهَا​ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور کہہ دو تمام تعریف اللہ کے لیے ہے، عنقریب وہ دکھائے گا تمہیں اپنی نشانیاں (معجزے) تو تم پہچان لوگے انہیں، اور نہیں ہے تمہارا رب بے خبر اس سے جو تم کرتے ہو