←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 6 • 165 آیات • مکی

الأنعام

Al-An'am

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 16:1
پارہ 7•صفحہ 116

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوۡرَ  ؕ ثُمَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ‏

تمام تعریف اللہ ہی کے لئے ہے، جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو، اور بنایا اندھیرے کو اور نور کو، پھر بھی یہ کافر (غیر اللہ کو) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں

آیت 26:2
پارہ 7•صفحہ 116

هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا  ؕ وَاَجَلٌ مُّسَمًّى عِنۡدَهٗ​ ثُمَّ اَنۡـتُمۡ تَمۡتَرُوۡنَ‏

وہ جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے، پھر ایک وقت مقرر کیا (موت کا) اور وہ مقرر وقت اللہ ہی کو معلوم ہے پھر بھی تم شک کرتے ہو (قیامت پے)

آیت 36:3
پارہ 7•صفحہ 116

وَهُوَ اللّٰهُ فِى السَّمٰوٰتِ وَفِى الۡاَرۡضِ​ؕ يَعۡلَمُ سِرَّكُمۡ وَ جَهۡرَكُمۡ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُوۡنَ‏

اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں اور زمین میں (موجود) وہ جانتا ہے تمہاری چھپی اور تمہاری ظاہری باتوں کو اور وہ جانتا ہے جو تم (عمل) کرتے ہو

آیت 46:4
پارہ 7•صفحہ 116

وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ‏

اور جب آتی ہے ان (کفار) کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے وہ اس سے اعراض کرتے ہیں

آیت 56:5
پارہ 7•صفحہ 116

فَقَدۡ كَذَّبُوۡا بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَهُمۡ​ؕ فَسَوۡفَ يَاۡتِيۡهِمۡ اَنۢۡـبٰٓـؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

تو یقیناً انہوں نے جھٹلایا حق کو جب کہ وہ آ گیا ان کے پاس، تو عنقریب آئے گی ان کے پاس وہ خبریں جن کا وہ استہزاء (یعنی مذاق) کرتے تھے

آیت 66:6
پارہ 7•صفحہ 117

اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَكِّنۡ لَّـكُمۡ وَاَرۡسَلۡنَا السَّمَآءَ عَلَيۡهِمۡ مِّدۡرَارًا وَّجَعَلۡنَا الۡاَنۡهٰرَ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمۡ فَاَهۡلَكۡنٰهُمۡ بِذُنُوۡبِهِمۡ وَاَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ‏

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کتنی بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا ان سے پہلے، انہیں اس طرح بسایا تھا دنیا میں کہ تم (مکہ والوں) کو بھی نہیں بسایا، اور ہم نے بھیجی آسمان سے ان پر لگاتار بارش، اور ہم نے نہریں جاری کیں ان کے نیچے سے، پھر ہم نے ہلاک کر دیا ان (پہلے لوگوں) کو ان کے گناہوں کے سبب، اور پیدا کر دیا ان کے بعد دوسری قوموں کو

آیت 76:7
پارہ 7•صفحہ 117

وَلَوۡ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ كِتٰبًا فِىۡ قِرۡطَاسٍ فَلَمَسُوۡهُ بِاَيۡدِيۡهِمۡ لَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

اور اگر ہم نازل فرماتے آپ پر کوئی کتاب کاغذ پر لکھی ہوئی پھر اس کو یہ لوگ چھو بھی لیتے اپنے ہاتھوں سے تب بھی کہتے یہ کفار (مکہ) کہ یہ کھلا جادو ہے

آیت 86:8
پارہ 7•صفحہ 117

وَقَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ مَلَكٌ​ ؕ وَلَوۡ اَنۡزَلۡـنَا مَلَـكًا لَّـقُضِىَ الۡاَمۡرُ ثُمَّ لَا يُنۡظَرُوۡنَ‏

اور یہ (کفار) کہتے ہیں کہ کیوں نہیں نازل کیا گیا اس (نبی) پر کوئی فرشتہ، اور اگر ہم کوئی فرشتہ بھیج دیتے تو فیصلہ کر دیا جاتا (موت کا) پھر انہیں مہلت نہیں دی جاتی

آیت 96:9
پارہ 7•صفحہ 117

وَلَوۡ جَعَلۡنٰهُ مَلَـكًا لَّـجَـعَلۡنٰهُ رَجُلًا وَّلَـلَبَسۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّا يَلۡبِسُوۡنَ‏

اور اگر ہم کسی فرشتہ کو رسول بنا کر بھیجتے تو یقیناً ہم بھیجتے اسے آدمی کی صورت میں، اور ہم انہیں اسی شبہ میں ڈالے رکھتے جس شبہ میں وہ اب پڑے ہیں

آیت 106:10
پارہ 7•صفحہ 117

وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور یقیناً مذاق اڑایا جا چکا ہے تم سے پہلے بھی رسولوں کا پھر جن لوگوں نے ان سے مذاق کیا تھا انہیں اسی عذاب نے آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

آیت 116:11
پارہ 7•صفحہ 117

قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ انْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

کہہ دو کہ سیر کرو ملک میں پھر دیکھو کیا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا

آیت 126:12
پارہ 7•صفحہ 117

قُلْ لِّمَنۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ قُلْ لِّلّٰهِ​ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفۡسِهِ الرَّحۡمَةَ ​ ؕ لَيَجۡمَعَنَّكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ​ ؕ اَلَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

ان سے پوچھو کہ کس کا ہے وہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، کہہ دو سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے لازم کر لیا ہے اپنے اوپر رحم وہ ضرور جمع کرے گا تم سب کو قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا وہ ایمان نہیں لاتے ہیں

آیت 136:13
پارہ 7•صفحہ 117

وَلَهٗ مَا سَكَنَ فِى الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ​ؕ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور اسی (اللہ) کا ہے جو (مخلوق) رات اور دن میں ہے، اور وہی خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

آیت 146:14
پارہ 7•صفحہ 117

قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَهُوَ يُطۡعِمُ وَلَا يُطۡعَمُ​ؕ قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَسۡلَمَ​ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

کہہ دو کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا ولی بناؤں جو بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اور وہ (سب کو) کھلاتا ہے اور وہ نہیں کھاتا، کہہ دو مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ میں ہو جاؤں سب سے پہلا فرمانبردار اور (حکم دیا گیا ہے کہ) تو ہرگز مشرکوں میں نہ ہونا

آیت 156:15
پارہ 7•صفحہ 117

قُلۡ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

کہہ دو بیشک میں ڈرتا ہوں اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں (تو) ایک بڑے دن کے عذاب سے

آیت 166:16
پارہ 7•صفحہ 118

مَنۡ يُّصۡرَفۡ عَنۡهُ يَوۡمَٮِٕذٍ فَقَدۡ رَحِمَهٗ​ؕ وَ ذٰ لِكَ الۡـفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ‏

جس سے پھیر دیا جائے گا اس دن (عذاب) تو یقیناً اس پر رحم کر دیا، اور یہی بڑی کامیابی ہے

آیت 176:17
پارہ 7•صفحہ 118

وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ​ؕ وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ بِخَيۡرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور اگر پہونچائے تجھے اللہ کوئی تکلیف تو کوئی دور کرنے والا نہیں اسے اس (اللہ) کے سوا، اور اگر پہونچائے تجھے بھلائی تو وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 186:18
پارہ 7•صفحہ 118

وَهُوَ الۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهٖ​ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ‏

اور وہ زور آور ہے اپنے بندوں پر، اور وہی حکمت والا باخبر ہے

آیت 196:19
پارہ 7•صفحہ 118

قُلۡ اَىُّ شَىۡءٍ اَكۡبَرُ شَهَادَةً  ؕ قُلِ اللّٰهُ ​ۙ شَهِيۡدٌ ۢ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ​ وَاُوۡحِىَ اِلَىَّ هٰذَا الۡـقُرۡاٰنُ لِاُنۡذِرَكُمۡ بِهٖ وَمَنۡۢ بَلَغَ​ ؕ اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَشۡهَدُوۡنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخۡرٰى​ؕ قُلْ لَّاۤ اَشۡهَدُ​ ۚ قُلۡ اِنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ وَّاِنَّنِىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِكُوۡنَ​ۘ‏

آپ کہہ دیجئے کہ کون سی چیز گواہی کے لئے سب سے بڑی ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ اللہ گواہ ہے میرے اور تمہارے درمیان، اور بطور وحی کے بھیجا گیا ہے میرے پاس یہ قرآن، تا کہ میں ڈراؤں تم کو اسکے ذریعے سے اور جس کو پہونچے (یہ قرآن ان سب کو) کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور معبود ہے، آپ کہہ دیجیئے کہ میں گواہی نہیں دیتا، آپ کہہ دیجئے کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور بیشک میں بری ہوں تمہارے شرک سے

آیت 206:20
پارہ 7•صفحہ 118

اَ لَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ يَعۡرِفُوۡنَهٗ كَمَا يَعۡرِفُوۡنَ اَبۡنَآءَهُمُ​ۘ اَ لَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

جن (اہل کتاب) کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس (رسول) کو پہچانتے ہیں جس طرح اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں جن لوگوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈالا وہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 216:21
پارہ 7•صفحہ 118

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اور اس سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا اللہ کی آیات کو جھٹلائے، بیشک نہیں پاتے فلاح ظالم

آیت 226:22
پارہ 7•صفحہ 118

وَيَوۡمَ نَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا اَيۡنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ‏

اور جس دن ہم جمع کریں گے ان تمام (لوگوں) کو، پھر ہم کہیں گے مشرکین سے، کہاں ہیں تمہارے وہ شرکاء جن پر تم گمان کرتے تھے؟

آیت 236:23
پارہ 7•صفحہ 118

ثُمَّ لَمۡ تَكُنۡ فِتۡـنَـتُهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا وَاللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشۡرِكِيۡنَ‏

پھر نہ ہو گا ان کے لئے کوئی فتنہ سوائے یہ کہ وہ کہیں گے، کہ اللہ کی قسم! اے ہمارے رب! ہم نہ تھے مشرک (دنیا میں، یعنی جھوٹ بولیں گے)

آیت 246:24
پارہ 7•صفحہ 118

اُنْظُرۡ كَيۡفَ كَذَبُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ​ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

دیکھو انہوں نے کیسے جھوٹ بولا اپنے اوپر، اور وہ (معبود) غائب ہو جائیں گے جنہیں وہ گھڑا کرتے ہیں

آیت 256:25
پارہ 7•صفحہ 118

وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُ اِلَيۡكَ​​ ۚ وَجَعَلۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اَكِنَّةً اَنۡ يَّفۡقَهُوۡهُ وَفِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرًا ​ؕ وَاِنۡ يَّرَوۡا كُلَّ اٰيَةٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡا بِهَا​ ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوۡكَ يُجَادِلُوۡنَكَ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

ان میں بعض ایسے (کافر) ہیں کہ آپ کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ہم نے ڈال دیا ہے ان کے دلوں پر پردہ، کہ وہ نہ سمجھیں، اور ان کے کانوں میں بھی پردہ ہے اور اگر وہ تمام نشانیاں دیکھ لیں تو بھی وہ ان (نشانیوں) پر ایمان نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو جھگڑتے ہیں آپ سے کہتے ہیں کافر اس (قرآن) میں پہلوں کے قصے ہیں

آیت 266:26
پارہ 7•صفحہ 119

وَهُمۡ يَنۡهَوۡنَ عَنۡهُ وَيَنۡــَٔوۡنَ عَنۡهُ​ۚ وَاِنۡ يُّهۡلِكُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور یہ روکتے ہیں (دوسروں کو) اور خود بھی اس (قرآن) سے بھاگتے ہیں، اور یہ ہلاک کر رہے ہیں اپنے آپ کو، اور یہ سمجھتے نہیں

آیت 276:27
پارہ 7•صفحہ 119

وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ وُقِفُوۡا عَلَى النَّارِ فَقَالُوۡا يٰلَيۡتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِاٰيٰتِ رَبِّنَا وَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور اگر آپ (اس وقت) دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں گے تو کہیں گے، کاش ہم لوٹا دیئے جائیں (دنیا میں) تو نہیں جھٹلائیں گے ہم اپنے رب کی آیات کو، اور ہم ہو جائیں گے مؤمنوں میں

آیت 286:28
پارہ 7•صفحہ 119

بَلۡ بَدَا لَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُخۡفُوۡنَ مِنۡ قَبۡلُ​ؕ وَلَوۡ رُدُّوۡا لَعَادُوۡا لِمَا نُهُوۡا عَنۡهُ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

بلکہ سامنے آگئی ان کے جس کو وہ چھپایا کرتے تھے اس کے قبل (کہ مشرک نہیں تھے) اور اگر یہ لوٹا دیئے جائیں تو وہی کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا، اور بیشک یہ جھوٹے ہیں

آیت 296:29
پارہ 7•صفحہ 119

وَقَالُوۡۤا اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ‏

اور یہ کہتے ہیں کہ صرف یہی دنیوی زندگی ہماری زندگی ہے اور ہم دوبارہ نہیں کئے جائیں گے

آیت 306:30
پارہ 7•صفحہ 119

وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ​ ؕ قَالَ اَلَـيۡسَ هٰذَا بِالۡحَـقِّ​ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا​ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏

اور اگر آپ دیکھیں جب یہ کھڑے کئے جائیں گے اپنے رب کے سامنے (اللہ) فرمائے گا کیا یہ (عذاب) برحق نہیں؟ کہیں گے کیوں نہیں؟ قسم اپنے رب کی! اللہ فرمائے گا تو چکھو عذاب کا مزہ اپنے کفر کے سبب

آیت 316:31
پارہ 7•صفحہ 119

قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰهِ​ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَتۡهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً قَالُوۡا يٰحَسۡرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطۡنَا فِيۡهَا ۙ وَهُمۡ يَحۡمِلُوۡنَ اَوۡزَارَهُمۡ عَلٰى ظُهُوۡرِهِمۡ​ؕ اَلَا سَآءَ مَا يَزِرُوۡنَ‏

یقیناً خسارہ میں ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا اللہ سے ملنے کو، یہاں تک کہ جب قیامت آ جائے گی اچانک، کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی، اور وہ اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر لادے ہوئے ہوں گے، خبردار! برا بوجھ ہو گا جس کو وہ لادے ہوئے ہوں گے

آیت 326:32
پارہ 7•صفحہ 119

وَ مَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ​ ؕ وَلَـلدَّارُ الۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لِّـلَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور دنیوی زندگی تو کچھ بھی نہیں سوائے لہو و لعب کے (یعنی کھیل اور تماشہ کے) اور دارِ آخرت (یعنی جنت) بہتر ہے متقیوں کے لئے تو کیا تم سمجھتے نہیں

آیت 336:33
پارہ 7•صفحہ 119

قَدۡ نَـعۡلَمُ اِنَّهٗ لَيَحۡزُنُكَ الَّذِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ​ فَاِنَّهُمۡ لَا يُكَذِّبُوۡنَكَ وَلٰـكِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ‏

یقیناً ہم جانتے ہیں کہ بیشک غم میں ڈالتی ہے آپ کو وہ باتیں جو یہ (کفار مجنون یا جادوگر وغیرہ) کہتے ہیں، تو یہ آپ کو نہیں جھٹلاتے، یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں

آیت 346:34
پارہ 7•صفحہ 119

وَلَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَصَبَرُوۡا عَلٰى مَا كُذِّبُوۡا وَاُوۡذُوۡا حَتّٰٓى اَتٰٮهُمۡ نَصۡرُنَا​ ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ​ ۚ وَلَقَدۡ جَآءَكَ مِنۡ نَّبَاِى الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

اور یقیناً تکذیب کی جاچکی ہے رسولوں کی آپ سے پہلے بھی، تو انہوں نے صبر کیا اپنے جھٹلائے جانے پر، اور ان کو ایذائیں پہونچائی گئیں، یہاں تک کہ آگئی ان پے ہماری مدد اور نہیں کوئی بدلنے والا اللہ کی باتوں کو، اور یقیناً آ چکی ہے آپ کے پاس رسولوں کی خبریں

آیت 356:35
پارہ 7•صفحہ 119

وَاِنۡ كَانَ كَبُرَ عَلَيۡكَ اِعۡرَاضُهُمۡ فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِىَ نَفَقًا فِى الۡاَرۡضِ اَوۡ سُلَّمًا فِى السَّمَآءِ فَتَاۡتِيَهُمۡ بِاٰيَةٍ​ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمۡ عَلَى الۡهُدٰى فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡجٰهِلِيۡنَ‏

اور اگر تکلیف دہ ہے آپ پر ان کا اعراض (یعنی دین کو نہ ماننا) تو اگر آپ کو یہ طاقت ہے کہ زمین میں کوئی سرنگ یا آسمان میں سیڑھی لگا کر کوئی نشانی لے آئیں ان کے لئے اور اگر اللہ چاہتا تو جمع کر دیتا ان سب کو ہدایت پر، تو (اے نبی) آپ نادانوں میں سے نہ ہو جائیں

آیت 366:36
پارہ 7•صفحہ 120

اِنَّمَا يَسۡتَجِيۡبُ الَّذِيۡنَ يَسۡمَعُوۡنَ​ ؕ وَالۡمَوۡتٰى يَـبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَ‏

صرف قبول کرتے ہیں وہی لوگ جو سنتے ہیں، اور مُردوں کو اللہ (زندہ کر کے) اٹھائے گا، پھر سب اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے

آیت 376:37
پارہ 7•صفحہ 120

وَ قَالُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَ عَلَيۡهِ اٰيَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ​ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰٓى اَنۡ يُّنَزِّلَ اٰيَةً وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور یہ لوگ کہتے ہیں کیوں نہیں نازل کی گئی ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے، آپ فرما دیجیئے کہ بیشک اللہ قادر ہے اس پر کہ وہ نشانی نازل فرما دے، اور لیکن اکثر ان میں علم نہیں رکھتے

آیت 386:38
پارہ 7•صفحہ 120

وَمَا مِنۡ دَآبَّةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا طٰۤٮِٕرٍ يَّطِيۡرُ بِجَنَاحَيۡهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمۡثَالُـكُمۡ​ؕ مَا فَرَّطۡنَا فِى الۡـكِتٰبِ مِنۡ شَىۡءٍ​ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمۡ يُحۡشَرُوۡنَ‏

اور جو چوپائے ہیں زمین میں، اور جو پرندے اڑتے ہیں اپنے دونوں بازوؤں سے، وہ سب تمہاری طرح امت (یعنی جماعت) ہیں، ہم نے نہیں چھوڑی کتاب میں کوئی چیز، پھر سب اپنے رب کی طرف ہی جمع کئے جائیں گے

آیت 396:39
پارہ 7•صفحہ 120

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا صُمٌّ وَّبُكۡمٌ فِى الظُّلُمٰتِ​ؕ مَنۡ يَّشَاِ اللّٰهُ يُضۡلِلۡهُ ؕ وَمَنۡ يَّشَاۡ يَجۡعَلۡهُ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

اور جو لوگ جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو، وہ بہرے، گونگے، اور اندھیرے میں ہیں اللہ جس کو چاہے اسے گمراہ کر دے اور وہ جس کو چاہے ڈال دے اسے سیدھے راستے پر

آیت 406:40
پارہ 7•صفحہ 120

قُلۡ اَرَءَيۡتَكُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُ اللّٰهِ اَوۡ اَ تَتۡكُمُ السَّاعَةُ اَغَيۡرَ اللّٰهِ تَدۡعُوۡنَ​ۚ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر آ جائے تم پر اللہ کا کوئی عذاب، یا تم پر قیامت آ جائے، تو کیا تم غیر اللہ کو پکارو گے (اس مصیبت کے وقت) اگر تم سچے ہو

آیت 416:41
پارہ 7•صفحہ 120

بَلۡ اِيَّاهُ تَدۡعُوۡنَ فَيَكۡشِفُ مَا تَدۡعُوۡنَ اِلَيۡهِ اِنۡ شَآءَ وَتَنۡسَوۡنَ مَا تُشۡرِكُوۡنَ‏

بلکہ اسی کو تم پکارو گے، پھر وہ دور کر دے گا جس کے لئے تم پکارو گے اگر وہ چاہے، اور تم بھول جاتے ہو (اس اللہ کو) جس کو تم شریک ٹھہراتے ہو

آیت 426:42
پارہ 7•صفحہ 120

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَاَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَتَضَرَّعُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے رسول بھیجے (پچھلی) امتوں کی طرف آپ سے پہلے بھی، تو ہم نے پکڑا ان کو تنگی اور پریشانی میں تاکہ وہ گڑگڑائیں

آیت 436:43
پارہ 7•صفحہ 120

فَلَوۡلَاۤ اِذۡ جَآءَهُمۡ بَاۡسُنَا تَضَرَّعُوۡا وَلٰـكِنۡ قَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

تو کیوں نہیں وہ گڑگڑائے جب آیا ان پر ہمارا عذاب؟ اور لیکن سخت ہو گئے ان کے دل اور مزین کر دیا ان کیلئے شیطان نے ان کے اعمال کو جو (دنیا میں) وہ کیا کرتے تھے

آیت 446:44
پارہ 7•صفحہ 120

فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُكِّرُوۡا بِهٖ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ اَبۡوَابَ كُلِّ شَىۡءٍ ؕ حَتّٰٓى اِذَا فَرِحُوۡا بِمَاۤ اُوۡتُوۡۤا اَخَذۡنٰهُمۡ بَغۡتَةً فَاِذَا هُمۡ مُّبۡلِسُوۡنَ‏

تو جب انہوں نے بھلا دیا وہ نصیحت جو انہیں کی گئی تھی، تو ہم نے کھول دئے ان پر ہر چیز کے دروازے، یہاں تک کہ جب وہ خوش ہو گئے ان چیزوں پر جو ان کو دی گئی تھیں تو ہم نے ان کو پکڑ لیا، پھر وہ مایوس ہو گئے

آیت 456:45
پارہ 7•صفحہ 121

فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا​ ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

تو کاٹ دی جائے گی ظالموں کی جڑوں کو (قیامت کے دن) اور تمام تعریف اللہ کے لئے ہے جو تمام عالم کا رب ہے

آیت 466:46
پارہ 7•صفحہ 121

قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَخَذَ اللّٰهُ سَمۡعَكُمۡ وَ اَبۡصَارَكُمۡ وَخَتَمَ عَلٰى قُلُوۡبِكُمۡ مَّنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِهؕ اُنْظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ ثُمَّ هُمۡ يَصۡدِفُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر اللہ اخذ کر لے (ختم کر دے) تمہاری سماعت اور بصارت، اور مہر لگا دے تمہارے دلوں پر تو اللہ کے سوا اور کوئی معبود ہے جو تم کو پھر لا کر دے اسے آپ دیکھئے تو کیسے ہم بیان کر رہے ہیں آیات کو پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں

آیت 476:47
پارہ 7•صفحہ 121

قُلۡ اَرَءَيۡتَكُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُ اللّٰهِ بَغۡتَةً اَوۡ جَهۡرَةً هَلۡ يُهۡلَكُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے تمہارا کیا خیال ہے اگر تم پر اللہ کا عذاب آ جائے اچانک یا اعلانیہ، تو کیا ظالم کے سوا بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا؟

آیت 486:48
پارہ 7•صفحہ 121

وَمَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ​ۚ فَمَنۡ اٰمَنَ وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

اور ہم بھیجتے ہیں رسولوں کو بشارت دینے اور ڈرانے والا بنا کر، پھر جو ایمان لے آئے اور اصلاح کر لے تو ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں، اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 496:49
پارہ 7•صفحہ 121

وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَمَسُّهُمُ الۡعَذَابُ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ‏

اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ان کو عذاب پہونچے گا، بوجہ اس کے کہ وہ نافرمانی کرتے ہیں (دنیا میں)

آیت 506:50
پارہ 7•صفحہ 121

قُلْ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ خَزَآٮِٕنُ اللّٰهِ وَلَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ وَلَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ اِنِّىۡ مَلَكٌ​ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ​ ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ​ ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ میں نہیں کہتا تم سے کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، اور نہ میں غیب جانتا ہوں، اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں، میں تو صرف اتباع کرتا ہوں ان وحی کی جو میری طرف کی جاتی ہیں۔ آپ کہہ دیجیئے کہ اندھا اور دیکھنے والا برابر ہو سکتا ہے؟ کیا تم غور نہیں کرتے؟

آیت 516:51
پارہ 7•صفحہ 121

وَاَنۡذِرۡ بِهِ الَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ اَنۡ يُّحۡشَرُوۡۤا اِلٰى رَبِّهِمۡ​ لَـيۡسَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ وَلِىٌّ وَّلَا شَفِيۡعٌ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏

اور آپ ڈرائیے اس (قرآن) کے ذریعے ان لوگوں کو جو اس بات سے خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس جمع کئے جائیں گے (وہاں) نہ کوئی ان کا مددگار ہو گا اور نہ کوئی شفیع تا کہ یہ ڈریں

آیت 526:52
پارہ 7•صفحہ 121

وَلَا تَطۡرُدِ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَدٰوةِ وَالۡعَشِىِّ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَهٗ​ ؕ مَا عَلَيۡكَ مِنۡ حِسَابِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ وَّمَا مِنۡ حِسَابِكَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَتَطۡرُدَهُمۡ فَتَكُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور آپ نہ دھتکاریں ان لوگوں کو جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام، وہ چاہتے ہیں اس کی رضاء، نہیں ہے آپ پر ان کا حساب کچھ بھی اور آپ کا حساب ان پر نہیں کچھ بھی، اگر آپ انہیں دھتکاریں گے تو آپ ہو جائیں گے ظالمین میں سے

آیت 536:53
پارہ 7•صفحہ 121

وَكَذٰلِكَ فَتَـنَّا بَعۡضَهُمۡ بِبَـعۡضٍ لِّيَـقُوۡلُـوۡۤا اَهٰٓؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡۢ بَيۡنِنَا ؕ اَلَـيۡسَ اللّٰهُ بِاَعۡلَمَ بِالشّٰكِرِيۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے آزمایا بعض کو بعض کے ذریعے، تا کہ یہ لوگ کہا کریں کہ یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے احسان کیا ہے ہمارے بیچ کیا اللہ خوب نہیں جانتا شکر گزاروں کو

آیت 546:54
پارہ 7•صفحہ 122

وَاِذَا جَآءَكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِنَا فَقُلۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ​ كَتَبَ رَبُّكُمۡ عَلٰى نَفۡسِهِ الرَّحۡمَةَ​ ۙ اَنَّهٗ مَنۡ عَمِلَ مِنۡكُمۡ سُوۡٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَصۡلَحَۙ فَاَنَّهٗ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور یہ (صحابہ) جب آپ کے پاس آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں، تو کہئے سلامتی ہو تم پر، لکھ لیا ہے تمہارے رب نے رحمت فرمانا اپنے ذمے، بیشک جو شخص تم میں سے برا کام کرے گا جہالت میں پھر وہ اس کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کر لے تو اللہ بڑی مغفرت کرنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے

آیت 556:55
پارہ 7•صفحہ 122

وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ وَلِتَسۡتَبِيۡنَ سَبِيۡلُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

اور اسی طرح ہم تفصیل کرتے ہیں آیات کی اور تاکہ بیان ہو جائے مجرمین کا راستہ

آیت 566:56
پارہ 7•صفحہ 122

قُلۡ اِنِّىۡ نُهِيۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ​ؕ قُلْ لَّاۤ اَ تَّبِعُ اَهۡوَآءَكُمۡ​ۙ قَدۡ ضَلَلۡتُ اِذًا وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ مجھ کو اس سے منع کیا گیا ہے کہ ان کی عبادت کروں جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے علاوہ، آپ کہہ دیجئے کہ نہیں کرتا میں اتباع تمہاری خواہشات کی، پھر تو میں گمراہ ہو جاؤں گا، اور ہدایت پانیوالوں میں نہ رہوں گا

آیت 576:57
پارہ 7•صفحہ 122

قُلۡ اِنِّىۡ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَكَذَّبۡتُمۡ بِهٖ​ؕ مَا عِنۡدِىۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِهٖؕ اِنِ الۡحُكۡمُ اِلَّا لِلّٰهِ​ؕ يَقُصُّ الۡحَـقَّ​ وَهُوَ خَيۡرُ الۡفٰصِلِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ میں دلیل پر ہوں اپنے رب کی طرف سے، اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو، وہ میرے پاس نہیں جس (عذاب) کی تم جلدی کر رہے ہو، حکم اللہ کے اختیار میں ہے، اللہ حق کو بیان کر دیگا، اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

آیت 586:58
پارہ 7•صفحہ 122

قُلْ لَّوۡ اَنَّ عِنۡدِىۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِهٖ لَقُضِىَ الۡاَمۡرُ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی جس کے لئے تم جلدی کر رہے ہو، تو میرے درمیان اور تمہارے درمیان فیصلہ ہو چکا ہوتا، اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

آیت 596:59
پارہ 7•صفحہ 122

وَعِنۡدَهٗ مَفَاتِحُ الۡغَيۡبِ لَا يَعۡلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ​ؕ وَيَعۡلَمُ مَا فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ​ؕ وَمَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَةٍ اِلَّا يَعۡلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَلَا رَطۡبٍ وَّلَا يَابِسٍ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور اسی کے پاس ہیں غیب کی کنجیاں، ان کو کوئی نہیں جانتا سوائے اللہ کے، اور وہ جانتا ہے جو خشکی میں ہے اور جو دریاؤں میں ہے اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے، اور کوئی دانہ زمین کی تاریکی میں نہیں اور نہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز، مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں (لوح محفوظ میں)

آیت 606:60
پارہ 7•صفحہ 122

وَهُوَ الَّذِىۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ بِالَّيۡلِ وَ يَعۡلَمُ مَا جَرَحۡتُمۡ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَـبۡعَثُكُمۡ فِيۡهِ لِيُقۡضٰٓى اَجَلٌ مُّسَمًّى​ۚ ثُمَّ اِلَيۡهِ مَرۡجِعُكُمۡ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور وہی ہے جو وفات دیتا ہے تمہیں رات (کی نیند) میں، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو دن میں (اس کو بھی) پھر تم کو بھیجتا ہے (نیند سے) تاکہ مقرر وقت پورا ہو (زندگی کی) پھر اسی کی طرف تم کو لوٹنا ہے، پھر وہ تم کو بتلائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے

آیت 616:61
پارہ 7•صفحہ 122

وَهُوَ الۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهٖ​ وَيُرۡسِلُ عَلَيۡكُمۡ حَفَظَةً  ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ تَوَفَّتۡهُ رُسُلُـنَا وَهُمۡ لَا يُفَرِّطُوۡنَ‏

اور وہ غالب ہے اپنے بندوں پر، اور وہ (اللہ) بھیجتا ہے تم پر محافظ (فرشتہ) یہاں تک کہ جب آتی ہے تم میں سے کسی کو موت وفات دیتے ہیں اسے ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) اور وہ کوتاہی نہیں کرتے

آیت 626:62
پارہ 7•صفحہ 123

ثُمَّ رُدُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ​ؕ اَلَا لَهُ الۡحُكۡمُ وَهُوَ اَسۡرَعُ الۡحَاسِبِيۡنَ‏

پھر انہیں لوٹایا جاتا ہے اللہ کی طرف جو ان کا مولائے برحق ہے خبردار! حکم کا اختیار اسی کو ہے، اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے

آیت 636:63
پارہ 7•صفحہ 123

قُلۡ مَنۡ يُّنَجِّيۡكُمۡ مِّنۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ تَدۡعُوۡنَهٗ تَضَرُّعًا وَّخُفۡيَةً ۚ لَٮِٕنۡ اَنۡجٰٮنَا مِنۡ هٰذِهٖ لَـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ کون نجات دیتا ہے تمہیں اندھیروں سے خشکی اور دریا کے تم پکارتے ہو اسے گڑگڑا کر اور چپکے چپکے، کہ اگر تو ہم کو ان سے نجات دیدے تو ہم ضرور ہو جائیں گے شکر کرنیوالوں میں

آیت 646:64
پارہ 7•صفحہ 123

قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيۡكُمۡ مِّنۡهَا وَمِنۡ كُلِّ كَرۡبٍ ثُمَّ اَنۡـتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی نجات دیتا ہے تمہیں ان سے اور ہر غم سے، تو پھر بھی تم شرک کرنے لگتے ہو

آیت 656:65
پارہ 7•صفحہ 123

قُلۡ هُوَ الۡقَادِرُ عَلٰٓى اَنۡ يَّبۡعَثَ عَلَيۡكُمۡ عَذَابًا مِّنۡ فَوۡقِكُمۡ اَوۡ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِكُمۡ اَوۡ يَلۡبِسَكُمۡ شِيَـعًا وَّيُذِيۡقَ بَعۡضَكُمۡ بَاۡسَ بَعۡضٍ​ؕ اُنْظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَفۡقَهُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے کہ وہ قادر ہے اس پر کہ بھیج دے تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے، یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے (دھنسا دے) یا تم کو بھڑا دے کسی جماعت سے اور چکھا دے ایک دوسرے سے جنگ کا مزہ، آپ دیکھئے ہم کس طرح بیان کرتے ہیں آیات کو تاکہ وہ سمجھ سکیں

آیت 666:66
پارہ 7•صفحہ 123

وَكَذَّبَ بِهٖ قَوۡمُكَ وَهُوَ الۡحَـقُّ​ ؕ قُلْ لَّسۡتُ عَلَيۡكُمۡ بِوَكِيۡلٍؕ‏

اور جھٹلایا اس (قرآن) کو آپ کی قوم نے، حالانکہ یہ برحق ہے، آپ کہہ دیجئے کہ میں نہیں ہوں تم پر وکیل

آیت 676:67
پارہ 7•صفحہ 123

لِّـكُلِّ نَبَاٍ مُّسۡتَقَرٌّ​ وَّسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ‏

ہر خبر کا ایک وقت ہے اور عنقریب ہی تم جان لوگے

آیت 686:68
پارہ 7•صفحہ 123

وَاِذَا رَاَيۡتَ الَّذِيۡنَ يَخُوۡضُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ حَتّٰى يَخُوۡضُوۡا فِىۡ حَدِيۡثٍ غَيۡرِهٖ​ ؕ وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور جب آپ دیکھیں ان (کافروں) کو جو عیب نکالتے ہیں ہماری آیات میں، تو اعراض کریں ان سے (ایسے وقت میں دور رہیں) یہاں تک کہ وہ مشغول ہو جائیں کسی اور بات میں اور اگر بھلا دے آپ کو شیطان تو نہ بیٹھیں یاد آنے کے بعد ایسے ظالموں کے ساتھ

آیت 696:69
پارہ 7•صفحہ 123

وَمَا عَلَى الَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ مِنۡ حِسَابِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ وَّلٰـكِنۡ ذِكۡرٰى لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏

اور جو لوگ متقی ہیں ان پر ان (مذاق اڑانے والوں) کے حساب کا کچھ (ذمہ) نہیں اور لیکن یہ نصیحت ہے شاید وہ (خود اس کام سے) بچیں

آیت 706:70
پارہ 7•صفحہ 123

وَذَرِ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَهُمۡ لَعِبًا وَّلَهۡوًا وَّغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا​ وَ ذَكِّرۡ بِهٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ​ۖ لَـيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِىٌّ وَّلَا شَفِيۡعٌ​ ۚ وَاِنۡ تَعۡدِلۡ كُلَّ عَدۡلٍ لَّا يُؤۡخَذۡ مِنۡهَا​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا كَسَبُوۡا​ ۚ لَهُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍ وَّعَذَابٌ اَ لِيۡمٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ‏

اور چھوڑ دیں ان لوگوں کو جنہوں نے بنا رکھا ہے اپنے دین کو کھیل اور تماشہ، اور دھوکے میں ڈال رکھا ہے انہیں دنیوی زندگی نے، اور آپ نصیحت کریں اس (قرآن) کے ذریعہ سے، تاکہ پھنس نہ جائے کوئی شخص جو اس نے کمایا، نہ ہو گا اس کا اللہ کے سوا کوئی مددگار اور نہ سفارشی اور اگر دنیا بھر کا بدلہ بھی دے ڈالے (قیامت کے دن یہ کفار اور مشرکین) تب بھی ان سے نہ لیا جائے، یہی ہیں جو پھنس گئے اپنے کمائی کے سبب ان کے لئے کھولتا پانی (پینے کے لئے) ہو گا، اور دردناک عذاب ہو گا جیسا کہ وہ کفر کرتے تھے

آیت 716:71
پارہ 7•صفحہ 124

قُلۡ اَنَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓى اَعۡقَابِنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ كَالَّذِى اسۡتَهۡوَتۡهُ الشَّيٰطِيۡنُ فِى الۡاَرۡضِ حَيۡرَانَ لَـهٗۤ اَصۡحٰبٌ يَّدۡعُوۡنَهٗۤ اِلَى الۡهُدَى ائۡتِنَا ​ؕ قُلۡ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الۡهُدٰى​ؕ وَاُمِرۡنَا لِنُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم پکاریں اللہ کے سوا اسکو جو نہ ہم کو نفع پہونچا سکے اور نہ نقصان، اور کیا ہم پھر جائیں اپنی ایڑیوں کے بل اس کے بعد کہ ہم کو ہدایت کر دی ہے اللہ نے اس شخص کی طرح جسکو بھٹکا دیا ہو شیطانوں نے جنگل میں اسکے ساتھی بلا رہے ہوں اس کو ہدایت کی طرف کہ آؤ ہماری طرف آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے، اور ہم کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم فرماں بردار ہو جائیں رب العالمین کیلئے

آیت 726:72
پارہ 7•صفحہ 124

وَاَنۡ اَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوۡهُ​ ؕ وَهُوَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏

اور یہ کہ قائم کرو نماز اور ڈرو اس سے، اور وہی ہے جس کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے

آیت 736:73
پارہ 7•صفحہ 124

وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ​ؕ وَيَوۡمَ يَقُوۡلُ كُنۡ فَيَكُوۡنُؕ  قَوۡلُهُ الۡحَـقُّ​ ؕ وَلَهُ الۡمُلۡكُ يَوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ​ ؕ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَ الشَّهَادَةِ​ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ‏

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو برحق، اور جس دن وہ کہے گا ہو جا، تو وہ ہو جائے گا اس کا کہنا برحق ہے اور اسی کی حکومت ہو گی جس دن پھونکا جائے گا صُور میں وہ جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا، اور وہی حکیم اور خبیر ہے

آیت 746:74
پارہ 7•صفحہ 124

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ لِاَبِيۡهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصۡنَامًا اٰلِهَةً ​ ۚ اِنِّىۡۤ اَرٰٮكَ وَقَوۡمَكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہ کیا تم بناتے ہو بتوں کو معبود؟ بے شک میں دیکھتا ہوں تم کو اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں

آیت 756:75
پارہ 7•صفحہ 124

وَكَذٰلِكَ نُرِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ مَلَـكُوۡتَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلِيَكُوۡنَ مِنَ الۡمُوۡقِـنِيۡنَ‏

اور ہم نے دکھلائیں ابراہیم کو عجائبات (یعنی مخلوقات) آسمانوں اور زمین کی، اور تاکہ وہ ہو جائیں یقین کرنے والوں میں سے

آیت 766:76
پارہ 7•صفحہ 124

فَلَمَّا جَنَّ عَلَيۡهِ الَّيۡلُ رَاٰ كَوۡكَبًا ​ۚ قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ​ ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الۡاٰفِلِيۡنَ‏

پھر جب تاریک ہوئی ان پر رات تو انہوں نے دیکھا ایک ستارہ، کہا یہ میرا رب ہے، تو جب وہ غائب ہو گیا تو کہا میں غائب ہو جانے والوں کو پسند نہیں کرتا

آیت 776:77
پارہ 7•صفحہ 124

فَلَمَّا رَاَالۡقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ ​ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَهۡدِنِىۡ رَبِّىۡ لَاَ كُوۡنَنَّ مِنَ الۡقَوۡمِ الضَّآ لِّيۡنَ‏

پھر جب دیکھا چاند کو چمکتا ہوا تو کہا یہ میرا رب ہے، لیکن جب وہ غروب ہو گیا تو کہا اگر ہدایت نہ کی مجھ کو میرے رب نے تو میں گمراہ لوگوں میں ہو جاؤں گا

آیت 786:78
پارہ 7•صفحہ 124

فَلَمَّا رَاٰ الشَّمۡسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ هٰذَاۤ اَكۡبَرُ​ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَتۡ قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِكُوۡنَ‏

پھر جب دیکھا سورج کو چمکتا ہوا تو کہا یہ میرا رب ہے، یہ سب سے بڑا ہے، پھر جب وہ بھی غروب ہو گیا تو کہا بے شک میں بری ہوں تمہارے شرک سے

آیت 796:79
پارہ 7•صفحہ 125

اِنِّىۡ وَجَّهۡتُ وَجۡهِىَ لِلَّذِىۡ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ حَنِيۡفًا​ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ​ۚ‏

بے شک میں کرتا ہوں اپنا رخ اس کی طرف جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو یکسو ہو کر (از خود) اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

آیت 806:80
پارہ 7•صفحہ 125

وَحَآجَّهٗ قَوۡمُهٗ ​ؕ قَالَ اَتُحَآجُّٓونِّىۡ فِى اللّٰهِ وَقَدۡ هَدٰٮنِ​ؕ وَلَاۤ اَخَافُ مَا تُشۡرِكُوۡنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ رَبِّىۡ شَيۡـًٔـا ​ؕ وَسِعَ رَبِّىۡ كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا​ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوۡنَ‏

اور حجت کی ان سے ان کی قوم نے آپ نے فرمایا کیا تم حجت کرتے ہو مجھ سے اللہ کے معاملے میں اور یقیناً اس نے میری رہنمائی کی، اور میں نہیں ڈرتا ان سے جن کو تم شریک بناتے ہو اسکے ساتھ، اگر چاہے میرا رب ہی کچھ، وسیع ہے میرے رب کا علم ہر چیز پر، کیا تم پھر بھی نصیحت نہیں پکڑتے

آیت 816:81
پارہ 7•صفحہ 125

وَكَيۡفَ اَخَافُ مَاۤ اَشۡرَكۡتُمۡ وَلَا تَخَافُوۡنَ اَنَّكُمۡ اَشۡرَكۡتُمۡ بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ عَلَيۡكُمۡ سُلۡطٰنًا ​ؕ فَاَىُّ الۡفَرِيۡقَيۡنِ اَحَقُّ بِالۡاَمۡنِ​ۚ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ​ۘ‏

اور کیسے ڈروں میں (ان چیزوں سے) جن کو تم نے شریک بنایا ہے، اور تم نہیں ڈرتے (اس بات سے کہ) تم نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہرایا ہے جن کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی تم پر، تو ان دو فریقوں میں کون زیادہ مستحق ہے امن کا اگر چہ تم جانتے ہو

آیت 826:82
پارہ 7•صفحہ 125

اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَمۡ يَلۡبِسُوۡۤا اِيۡمَانَهُمۡ بِظُلۡمٍ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ الۡاَمۡنُ وَهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏

جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور نہیں ملاتے اپنے ایمان کو ظلم (یعنی شرک) کے ساتھ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں

آیت 836:83
پارہ 7•صفحہ 125

وَتِلۡكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَيۡنٰهَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ عَلٰى قَوۡمِهٖ​ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور یہ ہماری حجت تھی جو ہم نے عطا کیں ابراہیم کو ان کی قوم پر، ہم بلند کرتے ہیں درجات جس کے چاہتے ہیں بے شک آپ کا رب بڑی حکمت والا بڑا علم والا ہے

آیت 846:84
پارہ 7•صفحہ 125

وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ​ؕ كُلًّا هَدَيۡنَا ​ۚ وَنُوۡحًا هَدَيۡنَا مِنۡ قَبۡلُ​ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِهٖ دَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ وَاَيُّوۡبَ وَيُوۡسُفَ وَمُوۡسٰى وَ هٰرُوۡنَ​ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَۙ‏

اور ہم نے عطا کئے ان کو اسحاق اور یعقوب، ہر ایک کو ہم نے ہدایت کی، اور نوح کو ہدایت کی اس سے پہلے، اور ان کی ذریت (یعنی اولاد) میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو ہدایت کی اور اسی طرح ہم جزاء دیتے ہیں محسنین کو

آیت 856:85
پارہ 7•صفحہ 125

وَزَكَرِيَّا وَيَحۡيٰى وَعِيۡسٰى وَاِلۡيَاسَ​ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَۙ‏

اور زکریا کو اور یحییٰ کو اور عیسیٰ کو اور الیاس کو (ہم نے اجر دیا) سب نیک لوگوں میں سے تھے

آیت 866:86
پارہ 7•صفحہ 125

وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَالۡيَسَعَ وَيُوۡنُسَ وَلُوۡطًا​ ؕ وَكُلًّا فَضَّلۡنَا عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

اور اسماعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط (علیہم السلام) کو اور ہر ایک کو ہدایت کی تمام جہان والوں پر

آیت 876:87
پارہ 7•صفحہ 125

وَمِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ وَاِخۡوَانِهِمۡ​ۚ وَاجۡتَبَيۡنٰهُمۡ وَهَدَيۡنٰهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

اور ان کے باپ دادا کو اور ان کی اولاد کو اور ان کے بھائیوں کو، اور ہم نے ان کو چن لیا، اور ہم نے ان کو ہدایت کی صراط مستقیم کی

آیت 886:88
پارہ 7•صفحہ 125

ذٰ لِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ​ؕ وَلَوۡ اَشۡرَكُوۡا لَحَبِطَ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ ہدایت دیتا ہے اس کے ذریعے جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے، اور اگر شرک کرتے یہ (حضرات بھی) تو ضائع ہو جاتے وہ اعمال جو وہ کرتے تھے

آیت 896:89
پارہ 7•صفحہ 126

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ​ ؕ فَاِنۡ يَّكۡفُرۡ بِهَا هٰٓؤُلَۤاءِ فَقَدۡ وَكَّلۡنَا بِهَا قَوۡمًا لَّيۡسُوۡا بِهَا بِكٰفِرِيۡنَ‏

یہی ہیں جنہیں ہم نے عطا کیں کتاب اور حکمت اور نبوت، تو اگر یہ (کفار اور مشرکین) اس (آپ کی نبوت) کا انکار کریں، تو ہم نے مقرر کیا ہے ایسے لوگوں کو جو اس کے منکر نہیں ہیں (وہ ہیں انصار اور مہاجرین)

آیت 906:90
پارہ 7•صفحہ 126

اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ​ فَبِهُدٰٮهُمُ اقۡتَدِهۡ ​ؕ قُلْ لَّاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا​ ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡعٰلَمِيۡنَ‏

یہ وہ (انبیاء) ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تھی تو آپ ان کی ہدایت کی اقتداء کیجئے، آپ کہہ دیجیئے میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا، یہ تو نصیحت ہے جہان والوں کیلئے

آیت 916:91
پارہ 7•صفحہ 126

وَمَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖۤ اِذۡ قَالُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنۡ شَىۡءٍ ؕ قُلۡ مَنۡ اَنۡزَلَ الۡـكِتٰبَ الَّذِىۡ جَآءَ بِهٖ مُوۡسٰى نُوۡرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ​ تَجۡعَلُوۡنَهٗ قَرَاطِيۡسَ تُبۡدُوۡنَهَا وَتُخۡفُوۡنَ كَثِيۡرًا​ ۚ وَعُلِّمۡتُمۡ مَّا لَمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اَنۡتُمۡ وَلَاۤ اٰبَآؤُكُمۡ​ؕ قُلِ اللّٰهُ​ۙ ثُمَّ ذَرۡهُمۡ فِىۡ خَوۡضِهِمۡ يَلۡعَبُوۡنَ‏

اور ان (یہودیوں) نے قدر نہ کی اللہ کی جیسا قدر کا حق تھا، جب انہوں نے کہا کہ اللہ نے نازل نہیں کی کسی بشر پر کوئی شے، کہہ دیجیئے کہ کس نے نازل کی وہ کتاب جو موسیٰ لے کر آئے تھے، جو کہ نور اور ہدایت ہے لوگوں کیلئے بنا دیا تم نے اسے ٹکڑوں میں، تم ظاہر کرتے ہو کچھ کو، اور چھپاتے ہو بہت سی باتوں کو، اور سکھایا گیا تم کو جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے آباء کہہ دیجیئے کہ اللہ نے (نازل فرمایا) پھر چھوڑ دیجئے ان کو ان کے خرافات میں کھیلنے کیلئے

آیت 926:92
پارہ 7•صفحہ 126

وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَلِتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰى وَمَنۡ حَوۡلَهَا​ ؕ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ​ وَهُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَ‏

اور یہ کتاب (قرآن) جس کو ہم نے نازل کی مبارک ہے تصدیق کرنے والی ہے اپنے سامنے والی کتابوں کی، تاکہ آپ ڈرائیں مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو، اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں آخرت پر وہی اس پر ایمان لاتے ہیں، اور وہی اپنی نماز کی پابندی کرتے ہیں

آیت 936:93
پارہ 7•صفحہ 126

وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ قَالَ اُوۡحِىَ اِلَىَّ وَلَمۡ يُوۡحَ اِلَيۡهِ شَىۡءٌ وَّمَنۡ قَالَ سَاُنۡزِلُ مِثۡلَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ​ؕ وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ غَمَرٰتِ الۡمَوۡتِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ بَاسِطُوۡۤا اَيۡدِيۡهِمۡ​ۚ اَخۡرِجُوۡۤا اَنۡفُسَكُمُ​ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡهُوۡنِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ غَيۡرَ الۡحَـقِّ وَكُنۡتُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهٖ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏

اور اس (مسیلمہ کذاب) سے بڑا ظالم کون ہوگا، جو افتراء کرے اللہ پر جھوٹ یا کہے وحی کی جاتی ہے میری طرف، جبکہ نہیں وحی کی جاتی ہے اس کی طرف کچھ بھی اور جو کہے میں بھی نازل کردونگا جیسا اللہ نے نازل کیا ہے اور اگر آپ دیکھیں جب یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوں گے، اور (ان کی طرف موت کے) فرشتے بڑھا رہے ہوں گے اپنا ہاتھ، کہ نکالو اپنی جانیں آج تمہیں دیا جائے گا ذلت کا عذاب اس سبب سے کہ تم کہا کرتے تھے اللہ پر ناحق بات (دنیا کی زندگی میں) اور تم اس (اللہ) کی آیات سے تکبر کرتے تھے

آیت 946:94
پارہ 7•صفحہ 127

وَلَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقۡنٰكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّتَرَكۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰكُمۡ وَرَآءَ ظُهُوۡرِكُمۡ​ۚ وَمَا نَرٰى مَعَكُمۡ شُفَعَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ اَنَّهُمۡ فِيۡكُمۡ شُرَكٰٓؤُا​ ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَيۡنَكُمۡ وَضَلَّ عَنۡكُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ‏

اور تم آگئے ہو ہمارے پاس فرداً فرداً جس طرح ہم نے پیدا کیا تھا تم کو اوّل بار، اور تم چھوڑ آئے جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اپنی پیٹھوں کے پیچھے اور ہم نہیں دیکھ رہے ہیں تمہارے ساتھ تمہاری شفاعت کرنے والوں کو، جن پر تم گمان رکھتے تھے کہ وہ تمہارے معاملے میں شریک ہیں، یقیناً وہ کٹ گئے تمہارے بیچ سے، اور وہ بھول گئے تمہیں جن پر تم گمان کرتے تھے

آیت 956:95
پارہ 7•صفحہ 127

اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الۡحَبِّ وَالنَّوٰى​ؕ يُخۡرِجُ الۡحَىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَمُخۡرِجُ الۡمَيِّتِ مِنَ الۡحَىِّ ​ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ​ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ‏

بیشک اللہ پھاڑ کر نکالتا ہے دانے کو اور گٹھلیوں کو، وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے، اور نکالنے والا ہے مردہ کو زندہ سے (بے جان سے جان نکالتا ہے) یہی ہے اللہ، تو تم کہاں بہک رہے ہو؟

آیت 966:96
پارہ 7•صفحہ 127

فَالِقُ الۡاِصۡبَاحِ​ۚ وَ جَعَلَ الَّيۡلَ سَكَنًا وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ حُسۡبَانًا​ ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ‏

وہ پھاڑ نکالتا ہے صبح کو اور اس نے بنایا رات کو سکون کے لئے، اور سورج اور چاند کو حساب (کا ذریعہ) بنایا ہے، یہ تقدیر ہے (یعنی تدبیر ہے) زبردست علم والے کی طرف سے

آیت 976:97
پارہ 7•صفحہ 127

وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ النُّجُوۡمَ لِتَهۡتَدُوۡا بِهَا فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ​ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے بنایا تمہارے لئے ستاروں کو، تاکہ تم راہ پاؤ ان کے ذریعے خشکی اور دریا کے اندھیروں میں، بیشک ہم نے تفصیل کی ہیں آیتوں کی جاننے والوں کیلئے

آیت 986:98
پارہ 7•صفحہ 127

وَ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسۡتَقَرٌّ وَّمُسۡتَوۡدَعٌ​ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّفۡقَهُوۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے، پھر ایک مستقر (زندگی گذارنے کی جگہ) اور ایک مستودع (دنیا سے الوداع) ہے بیشک ہم نے تفصیل کی ہیں آیتوں کی لوگوں کے لیے تاکہ وہ سمجھیں

آیت 996:99
پارہ 7•صفحہ 127

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً​ ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَىۡءٍ فَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهُ خَضِرًا نُّخۡرِجُ مِنۡهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا​ ۚ وَمِنَ النَّخۡلِ مِنۡ طَلۡعِهَا قِنۡوَانٌ دَانِيَةٌ وَّجَنّٰتٍ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّالزَّيۡتُوۡنَ وَالرُّمَّانَ مُشۡتَبِهًا وَّغَيۡرَ مُتَشَابِهٍ​ ؕ اُنْظُرُوۡۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَيَنۡعِهٖ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكُمۡ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے نازل کیا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالا اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نباتات کو، پھر ہم نے نکالیں اس سے سبزیاں پھر ہم نکالتے ہیں اس سے دانے ترکیب (یعنی ترتیب) کے ساتھ اور کھجور میں سے خوشے جو نیچے کو لٹکتے ہیں، اور باغات انگوروں کے اور زیتون کے اور انار کے بعض ایک دوسرے سے مشابہ (ملتے جلتے) اور بعض غیر مشابہ ہیں، دیکھو اس کے پھل کو جب پھل آتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو (کون کر رہا ہے؟) بے شک ان میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لئے

آیت 1006:100
پارہ 7•صفحہ 127

وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الۡجِنَّ وَخَلَقَهُمۡ​ وَخَرَقُوۡا لَهٗ بَنِيۡنَ وَبَنٰتٍۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَصِفُوۡنَ‏

اور انہوں نے بنا لیا ہے جنوں کو شریک اللہ کیلئے اللہ ہی نے پیدا کیا ہے ان کو، اور انہوں نے گھڑ رکھے ہیں اللہ کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بغیر علم کے، اور وہ پاک ہے اور اعلیٰ ہے ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں

آیت 1016:101
پارہ 7•صفحہ 128

بَدِيۡعُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ اَنّٰى يَكُوۡنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّلَمۡ تَكُنۡ لَّهٗ صَاحِبَةٌ​ ؕ وَخَلَقَ كُلَّ شَىۡءٍ​ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

وہ پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، کیسے ہو سکتی ہے اس (اللہ) کی کوئی اولاد، اور نہیں ہے اس کی کوئی بیوی، اور اسی نے پیدا کیا ہے ہر چیز کو اور وہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے

آیت 1026:102
پارہ 7•صفحہ 128

ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ​ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ۚ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ فَاعۡبُدُوۡهُ​ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ وَّكِيۡلٌ‏

یہ ہے اللہ تمہارا رب اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، تو تم عبادت کرو اس کی اور وہ ہر چیز کا کارساز ہے

آیت 1036:103
پارہ 7•صفحہ 128

لَا تُدۡرِكُهُ الۡاَبۡصَارُ وَهُوَ يُدۡرِكُ الۡاَبۡصَارَ​ۚ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ‏

نہیں پاسکتی (یعنی نہیں دیکھ سکتیں) اس کو آنکھیں، اور وہ پاسکتا ہے آنکھوں کو اور وہ بڑا باریک بین باخبر ہے

آیت 1046:104
پارہ 7•صفحہ 128

قَدۡ جَآءَكُمۡ بَصَآٮِٕرُ مِنۡ رَّبِّكُمۡ​ۚ فَمَنۡ اَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِهٖ​ ۚ وَمَنۡ عَمِىَ فَعَلَيۡهَا​ ؕ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ‏

یقیناً آچکے ہیں تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے بصائر (یعنی نصیحتیں) جو دیکھ لے گا وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو اندھا رہے گا وہ اپنا نقصان کرے گا، اور میں نہیں تمہارا محافظ

آیت 1056:105
پارہ 7•صفحہ 128

وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ وَلِيَقُوۡلُوۡا دَرَسۡتَ وَلِنُبَيِّنَهٗ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم بیان کرتے ہیں آیتوں کو تا کہ یہ (کفار) کہیں کہ آپ نے (کسی سے) پڑھ لیا ہے، اور تاکہ ہم بیان کر دیں اسے جاننے والوں کیلئے

آیت 1066:106
پارہ 7•صفحہ 128

اِتَّبِعۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ​​ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ۚ وَاَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

آپ اتباع کیجئے ان وحی کی جو آپ کی طرف آپ کے رب نے کی، کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا اور اعراض کیجئے مشرکین سے (یعنی منہ پھیر لیجئے)

آیت 1076:107
پارہ 7•صفحہ 128

وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكُوۡا ​ؕ وَمَا جَعَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا​ ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ‏

اور اگر چاہتا اللہ تو یہ شرک نہ کرتے، اور ہم نے نہیں بنایا آپ کو ان پر محافظ اور نہ آپ ان پر وکیل ہیں

آیت 1086:108
پارہ 7•صفحہ 128

وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَيَسُبُّوا اللّٰهَ عَدۡوًاۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ ​ؕ كَذٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَهُمۡ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمۡ مَّرۡجِعُهُمۡ فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور (اے مسلمانو!) گالی مت دو ان کو جن کو یہ پکارتے ہیں اللہ کے علاوہ، پھر وہ اللہ کو گالی دیں گے دشمنی میں، بغیر کسی علم کے، اسی طرح ہم نے مزین کر رکھا ہے ہر امت کے لئے ان کا عمل، پھر اپنے رب ہی کی طرف ان سب کو لوٹنا ہے، تو وہ (اللہ) ان کو بتلا دے گا جو عمل وہ کیا کرتے تھے

آیت 1096:109
پارہ 7•صفحہ 128

وَاَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ لَٮِٕنۡ جَآءَتۡهُمۡ اٰيَةٌ لَّيُؤۡمِنُنَّ بِهَا​ ؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰيٰتُ عِنۡدَ اللّٰهِ​ وَمَا يُشۡعِرُكُمۙۡ اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور (مشرکین) قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی اپنی قسموں میں زور ڈال کر کہ اگر آ جائے ان کیلئے کوئی نشانی تو وہ ضرور ایمان لے آئیں گے اس پر کہہ دو نشانیاں اللہ کے پاس ہیں، اور تم کو خبر نہیں (اے نبی) یقیناً جب وہ آجائیں گی یہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 1106:110
پارہ 7•صفحہ 128

وَنُقَلِّبُ اَفۡـــِٕدَتَهُمۡ وَاَبۡصَارَهُمۡ كَمَا لَمۡ يُؤۡمِنُوۡا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏

اور ہم پھیر دیں گے ان کے دلوں کو اور ان کی نگاہوں کو، جیسا کہ یہ ایمان نہیں لائے اس (نبی) پر پہلی مرتبہ، اور ہم چھوڑ دیں گے ان کو ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لیے

آیت 1116:111
پارہ 8•صفحہ 129

وَلَوۡ اَنَّـنَا نَزَّلۡنَاۤ اِلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الۡمَوۡتٰى وَ حَشَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ كُلَّ شَىۡءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوۡا لِيُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ يَجۡهَلُوۡنَ‏

اور اگر ہم نازل کرتے ان (کفار) کے پاس فرشتوں کو، اور باتیں کرنے لگتے ان سے مردے، اور ہم جمع کر دیتے ان پر تمام شئے ان کے سامنے تب بھی یہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے، مگر اللہ ہی چاہے، اور لیکن اکثر ان میں جاہل ہیں

آیت 1126:112
پارہ 8•صفحہ 129

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيۡنَ الۡاِنۡسِ وَالۡجِنِّ يُوۡحِىۡ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ زُخۡرُفَ الۡقَوۡلِ غُرُوۡرًا​ ؕ وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوۡهُ​ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر نبی کے لئے دشمن شیطان انسانوں اور جنوں میں سے ان (جن و انس) کے بعض وسوسہ ڈالتے ہیں بعض کو چکنی چپڑی باتوں کا، دھوکہ میں ڈالنے کیلئے اور اگر چاہتا آپ کا رب تو وہ نہ کرتے (ایسا کام) تو آپ چھوڑ دیں انہیں افتراء کرنے کیلئے

آیت 1136:113
پارہ 8•صفحہ 129

وَلِتَصۡغٰٓى اِلَيۡهِ اَفۡـِٕدَةُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَلِيَرۡضَوۡهُ وَلِيَقۡتَرِفُوۡا مَا هُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ‏

اور تا کہ مائل ہو جائیں اس کی طرف ان لوگوں کے قلوب جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر اور تاکہ وہ اس سے راضی ہو جائیں، اور تاکہ وہ کرتے رہیں جو وہ کر رہے ہیں

آیت 1146:114
پارہ 8•صفحہ 129

اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡتَغِىۡ حَكَمًا وَّهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ اِلَيۡكُمُ الۡـكِتٰبَ مُفَصَّلاً​ ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ يَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ​ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ‏

تو کیا میں غیر اللہ کو تلاشوں اپنا حکم (یعنی فیصلہ کرنیوالا) اور وہ جس نے نازل کی ہے تمہاری طرف ایک مفصل کتاب، اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ بیشک یہ نازل کی گئی ہے آپ کے رب کی طرف سے برحق ہے، تو آپ ہرگز نہ ہو جائیں شک کر نیوالوں میں

آیت 1156:115
پارہ 8•صفحہ 129

وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدۡقًا وَّعَدۡلاً  ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ​ ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور مکمل ہے آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف میں، نہیں ہے کوئی بدلنے والا اس کے کلام کو، اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے

آیت 1166:116
پارہ 8•صفحہ 129

وَاِنۡ تُطِعۡ اَكۡثَرَ مَنۡ فِى الۡاَرۡضِ يُضِلُّوۡكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَخۡرُصُوۡنَ‏

اور اگر آپ اتباع کریں گے دنیا میں اکثریت کی تو وہ گمراہ کر دیں گے آپ کو اللہ کے راستے سے، وہ اتباع کرتے ہیں گمان کی، اور وہ گھڑتے ہیں

آیت 1176:117
پارہ 8•صفحہ 129

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ مَنۡ يَّضِلُّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ۚ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت یافتہ ہیں

آیت 1186:118
پارہ 8•صفحہ 129

فَـكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ بِاٰيٰتِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَ‏

تو کھاؤ اس کو جس (جانور) پر اللہ کا نام لیا جائے اگر تم اس کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہو

آیت 1196:119
پارہ 8•صفحہ 130

وَمَا لَـكُمۡ اَلَّا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَقَدۡ فَصَّلَ لَـكُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَيۡكُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَيۡهِؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا لَّيُضِلُّوۡنَ بِاَهۡوَآٮِٕهِمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِيۡنَ‏

اور کیا ہو گیا ہے تم کو کہ نہ کھاؤ (ایسے جانور) جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، اور یقیناً اللہ نے تفصیل بتا دی ہے تم کو، جو تم پر حرام ہے، مگر جب تم اضطراری حالت میں ہو (بھوک سے مجبور، تو حلال ہے) اور بہت سے لوگ گمراہ کرتے ہیں اپنی خواہشات کیوجہ سے بغیر علم کے، بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے حد سے بڑھنے والوں کو

آیت 1206:120
پارہ 8•صفحہ 130

وَذَرُوۡا ظَاهِرَ الۡاِثۡمِ وَبَاطِنَهٗ​ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ یَکْسِبُوۡنَ الۡاِثۡمَ سَيُجۡزَوۡنَ بِمَا كَانُوۡا يَقۡتَرِفُوۡنَ‏

اور تم چھوڑ دو ظاہری گناہ اور باطنی گناہ کو، بلاشبہ جو لوگ کما رہے ہیں گناہ عنقریب بدلہ ملے گا جو کچھ وہ گھڑتے ہیں ان کا

آیت 1216:121
پارہ 8•صفحہ 130

وَلَا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا لَمۡ يُذۡكَرِ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَاِنَّهٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَاِنَّ الشَّيٰطِيۡنَ لَيُوۡحُوۡنَ اِلٰٓى اَوۡلِيٰٓـٮِٕـهِمۡ لِيُجَادِلُوۡكُمۡ​ ۚ وَاِنۡ اَطَعۡتُمُوۡهُمۡ اِنَّكُمۡ لَمُشۡرِكُوۡنَ‏

اور مت کھاؤ (ایسے جانوروں کو) جن پر نہ لیا گیا ہو اللہ کا نام، اور بیشک یہ فسق (یعنی گناہ) ہے اور بیشک شیاطین دل میں بات ڈالتے ہیں اپنے (انسان) دوستوں کے تا کہ یہ جدال (یعنی جھگڑا) کریں تم سے اور اگر تم اطاعت کرو گے ان کی تو یقیناً تم مشرک ہو جاؤ گے

آیت 1226:122
پارہ 8•صفحہ 130

اَوَمَنۡ كَانَ مَيۡتًا فَاَحۡيَيۡنٰهُ وَجَعَلۡنَا لَهٗ نُوۡرًا يَّمۡشِىۡ بِهٖ فِى النَّاسِ كَمَنۡ مَّثَلُهٗ فِى الظُّلُمٰتِ لَـيۡسَ بِخَارِجٍ مِّنۡهَا​ ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا جو مردہ ہو (کافر) پھر ہم نے اسکو زندہ کیا (مؤمن) اور ہم نے اس کو نور دیا (قرآن) وہ اس نور کے ذریعے لوگوں میں چلتا ہو (یہ) اسکی طرح ہو گا جو اندھیرے میں ہو اس سے نکلنا نہیں چاہتا ہو اسی طرح مزین کر دئے گئے ہیں کافروں کے اعمال جو وہ کرتے ہیں

آیت 1236:123
پارہ 8•صفحہ 130

وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا فِىۡ كُلِّ قَرۡيَةٍ اَكٰبِرَ مُجۡرِمِيۡهَا لِيَمۡكُرُوۡا فِيۡهَا​ ؕ وَمَا يَمۡكُرُوۡنَ اِلَّا بِاَنۡفُسِهِمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

اور اسی طرح ہم نے بنایا ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں کو مجرم، تاکہ وہ مکر کریں اس میں، اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ساتھ ہی مکر کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں

آیت 1246:124
پارہ 8•صفحہ 130

وَاِذَا جَآءَتۡهُمۡ اٰيَةٌ قَالُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ حَتّٰى نُؤۡتٰى مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ رُسُلُ اللّٰهِؔ​ۘؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ حَيۡثُ يَجۡعَلُ رِسٰلَـتَهٗ​ ؕ سَيُصِيۡبُ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا صَغَارٌ عِنۡدَ اللّٰهِ وَعَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَمۡكُرُوۡنَ‏

اور جب آتی ہے انکے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک ہم کو بھی ایسی ہی (رسالت) نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی گئی ہے اللہ خوب جانتا ہے (کہ) کسے وہ بنائے اپنا رسول، جلد پہونچے گی ان کو جنہوں نے جرم کیا ذلت اللہ کے پاس اور عذاب سخت ترین ان کے مکر کیوجہ سے

آیت 1256:125
پارہ 8•صفحہ 130

فَمَنۡ يُّرِدِ اللّٰهُ اَنۡ يَّهۡدِيَهٗ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ​ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ اَنۡ يُّضِلَّهٗ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى السَّمَآءِ​ؕ كَذٰلِكَ يَجۡعَلُ اللّٰهُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

تو جس شخص کے لئے اللہ ارادہ کرتا ہے ہدایت کا اس کے سینے کو شرح صدر کر دیتا ہے اسلام کیلئے (یعنی کھول دیتا ہے) اور جس کو چاہے گمراہ کرنا اس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے، گویا کہ وہ چڑھ رہا ہو آسمان میں، اسی طرح اللہ ڈال دیتا ہے گندگی (یعنی گمراہی) میں انہیں جو ایمان نہیں لاتے

آیت 1266:126
پارہ 8•صفحہ 131

وَهٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسۡتَقِيۡمًا​ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ‏

اور یہی تیرے رب کا سیدھا راستہ ہے، یقیناً ہم نے تفصیل سے بیان کر دی ہیں آیتوں کو ان لوگوں کیلئے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں

آیت 1276:127
پارہ 8•صفحہ 131

لَهُمۡ دَارُ السَّلٰمِ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ وَهُوَ وَلِيُّهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

ان کیلئے سلامتی کا گھر (جنت) ہے ان کے رب کے پاس، اور اللہ ان کا دوست ہے ان کے اعمال کی وجہ سے

آیت 1286:128
پارہ 8•صفحہ 131

وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا​ ۚ يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ قَدِ اسۡتَكۡثَرۡتُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ​ۚ وَقَالَ اَوۡلِيٰٓـئُهُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ رَبَّنَا اسۡتَمۡتَعَ بَعۡضُنَا بِبَعۡضٍ وَّبَلَغۡنَاۤ اَجَلَـنَا الَّذِىۡۤ اَجَّلۡتَ لَـنَا​​ ؕ قَالَ النَّارُ مَثۡوٰٮكُمۡ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور جس دن اللہ جمع کرے گا ان (تمام مخلوق) کو اور کہے گا اے جنات کی جماعتو! تم نے بہتوں کو اپنا بنا لیا تھا انسانوں میں سے، تو کہیں گے ان کے دوست انسانوں میں سے، اے ہمارے رب فائدہ حاصل کیا تھا ہم نے ایک دوسرے سے، اور ہم پہونچ گئے اپنے مقرر وقت کو جو تو نے مقرر کیا تھا ہمارے لئے (اللہ) فرمائے گا آگ ہی ہے تمہارا ٹھکانہ جس میں ہمیشہ رہو گے، مگر جسے اللہ چاہے، بیشک آپ کا رب حکمت والا علم والا ہے

آیت 1296:129
پارہ 8•صفحہ 131

وَكَذٰلِكَ نُوَلِّىۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

اسی طرح ہم دوست بنائیں گے بعض ظالم کو بعض کے اس کی وجہ سے جو کمائی وہ کیا کرتے تھے

آیت 1306:130
پارہ 8•صفحہ 131

يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ وَيُنۡذِرُوۡنَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا​ ؕ قَالُوۡا شَهِدۡنَا عَلٰٓى اَنۡفُسِنَا​ وَغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَشَهِدُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰفِرِيۡنَ‏

اے جنات اور انسانوں کی جماعتو! کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے، وہ بیان کرتے تھے تم سے میری آیتیں، اور ڈراتے تھے تم کو اس (قیامت کے) دن کی ملاقات سے وہ کہیں گے ہم اپنے خلاف گواہی دیتے ہیں (کہ آئے تھے) اور دھوکے میں ڈالا ان کو دنیوی زندگی نے، اور بیشک یہ لوگ اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ یہ کافر تھے

آیت 1316:131
پارہ 8•صفحہ 131

ذٰ لِكَ اَنۡ لَّمۡ يَكُنۡ رَّبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى بِظُلۡمٍ وَّاَهۡلُهَا غٰفِلُوۡنَ‏

یہ اس وجہ سے ہے کہ نہیں کرتا آپ کا رب ہلاک کسی بستی کو ظلم کیوجہ سے، جب تک کہ وہاں کے رہنے والے غافل نہ ہوں

آیت 1326:132
پارہ 8•صفحہ 131

وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا​ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہر ایک کے درجے ہیں ان کے اعمال کے سبب، اور آپ کا رب غافل نہیں ان کے اعمال سے

آیت 1336:133
پارہ 8•صفحہ 131

وَرَبُّكَ الۡغَنِىُّ ذُو الرَّحۡمَةِ ​ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفۡ مِنۡۢ بَعۡدِكُمۡ مَّا يَشَآءُ كَمَاۤ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنۡ ذُرِّيَّةِ قَوۡمٍ اٰخَرِيۡنَ ؕ‏

اور آپ کا رب غنی ہے رحمت والا ہے، اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے، اور خلیفہ مقرر کرے تمہارے بعد جس کو چاہے، جیسا کہ تم کو پیدا کیا ہے ایک دوسری قوم کی ذریت (یعنی اولاد) سے

آیت 1346:134
پارہ 8•صفحہ 131

اِنَّ مَا تُوۡعَدُوۡنَ لَاٰتٍ​ ۙوَّمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ‏

جس (قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آنے والی ہے، اور تم عاجز نہیں کر سکو گے

آیت 1356:135
پارہ 8•صفحہ 132

قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ​ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ مَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ​ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ اے میری قوم! تم عمل کرتے رہو اپنی جگہ، میں بھی عمل کر رہا ہوں، جلد ہی تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت کا انجام کس کے لئے (نفع والا) ہو گا اور بیشک نہیں فلاح پاتے ظالم

آیت 1366:136
پارہ 8•صفحہ 132

وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَـرۡثِ وَالۡاَنۡعَامِ نَصِيۡبًا فَقَالُوۡا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهٰذَا لِشُرَكَآٮِٕنَا​ ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآٮِٕهِمۡ فَلَا يَصِلُ اِلَى اللّٰهِ​ ۚ وَمَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ يَصِلُ اِلٰى شُرَكَآٮِٕهِمۡ​ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ‏

اور بنا لئے ہیں (مشرکین نے) اللہ کیلئے جو کھیتی اور جانور پیدا کیے ہیں ان میں حصے، کہتے ہیں یہ اللہ کیلئے ہے اپنے گمان سے اور یہ ہمارے شرکاء (معبود) کا ہے، تو جو ان کے شرکاء کا ہے وہ اللہ کی طرف نہیں پہونچتا، اور جو اللہ کا ہے وہ پہونچ جاتا ہے ان کے شرکاء کی طرف، کیا ہی برا وہ فیصلہ کرتے ہیں

آیت 1376:137
پارہ 8•صفحہ 132

وَكَذٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيۡرٍ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ قَـتۡلَ اَوۡلَادِهِمۡ شُرَكَآؤُهُمۡ لِيُرۡدُوۡهُمۡ وَلِيَلۡبِسُوۡا عَلَيۡهِمۡ دِيۡنَهُمۡ​ ۚ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوۡهُ ​ؕ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور اسی طرح مزین کر دیا ہے (معبودوں نے) بہت سے مشرکین کیلئے ان کی اولاد کا قتل کرنا، تاکہ وہ ان کو برباد کریں، اور تاکہ ملاوٹ کر دیں ان پر ان کے دین میں، اور اگر اللہ چاہتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے، تو چھوڑ دیں انہیں جو کچھ یہ افتراء کرتے ہیں

آیت 1386:138
پارہ 8•صفحہ 132

وَقَالُوۡا هٰذِهٖۤ اَنۡعَامٌ وَّحَرۡثٌ حِجۡرٌ ​ۖ لَّا يَطۡعَمُهَاۤ اِلَّا مَنۡ نَّشَآءُ بِزَعۡمِهِمۡ وَاَنۡعَامٌ حُرِّمَتۡ ظُهُوۡرُهَا وَاَنۡعَامٌ لَّا يَذۡكُرُوۡنَ اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا افۡتِرَآءً عَلَيۡهِ ​ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ‏

اور وہ کہتے ہیں یہ جانور اور کھیتی چھوڑ دئے گئے ہیں اسے کوئی نہ کھائے، مگر جسے ہم چاہیں اپنے گمان سے، اور بعض جانوروں کی پیٹھ (سواری کے لیے) حرام کر دی گئی ہیں، اور کچھ جانور پر یہ لوگ نہیں لیتے اللہ کا نام، اللہ پر افتراء کرتے ہیں، عنقریب (اللہ) انہیں سزا دے گا ان کے افتراء کی

آیت 1396:139
پارہ 8•صفحہ 132

وَقَالُوۡا مَا فِىۡ بُطُوۡنِ هٰذِهِ الۡاَنۡعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوۡرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓى اَزۡوَاجِنَا ​ۚ وَاِنۡ يَّكُنۡ مَّيۡتَةً فَهُمۡ فِيۡهِ شُرَكَآءُ ​ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ وَصۡفَهُمۡ​ ؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ‏

اور وہ کہتے ہیں کہ جو پیٹ میں ہے ان جانوروں کے، وہ خالص ہمارے مردوں کیلئے ہے، اور ہماری عورتوں پر حرام ہے، اور اگر وہ مردہ جنے تو وہ سب اس میں شریک ہیں، عنقریب اللہ ان کو ان کی (غلط) بیانی کی سزا دیگا، بیشک وہ حکمت والا ہے اور وہ علم والا ہے

آیت 1406:140
پارہ 8•صفحہ 132

قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ قَتَلُوۡۤا اَوۡلَادَهُمۡ سَفَهًۢا بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّحَرَّمُوۡا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افۡتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ​ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ‏

یقیناً خسارے میں ہیں وہ جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو بیوقوفی میں بغیر علم کے اور انہوں نے حرام کر لیا جو رزق اللہ نے انہیں دیا تھا اللہ پر افتراء کرتے ہوئے، بیشک یہ گمراہ ہیں اور نہیں ہیں یہ ہدایت پانیوالے

آیت 1416:141
پارہ 8•صفحہ 133

وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ جَنّٰتٍ مَّعۡرُوۡشٰتٍ وَّغَيۡرَ مَعۡرُوۡشٰتٍ وَّالنَّخۡلَ وَالزَّرۡعَ مُخۡتَلِفًا اُكُلُهٗ وَالزَّيۡتُوۡنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّغَيۡرَ مُتَشَابِهٍ ​ؕ كُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَاٰتُوۡا حَقَّهٗ يَوۡمَ حَصَادِهٖ​ ​ۖ وَلَا تُسۡرِفُوۡا​ ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کئے، جو بیلوں والے ہیں، اور جو غیر بیلوں والے بھی ہیں (چھتریوں کی طرح) اور کھجور اور کھیتی کے مختلف ہیں پھل، اور زیتون، اور انار، ایک دوسرے سے بعض مشابہ (یعنی ملتے جلتے) ہیں اور بعض غیر مشابہ (الگ قسم کے) ہیں، کھاؤ ان کے پھل جب پھل آئے، اور ادا کرو اسکا حق کٹائی کے دن (عُشر دے کر) اور اسراف نہ کرو بیشک اللہ پسند نہیں فرماتا اسراف کر نیوالوں کو

آیت 1426:142
پارہ 8•صفحہ 133

وَ مِنَ الۡاَنۡعَامِ حَمُوۡلَةً وَّفَرۡشًا​ ؕ كُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ​ ؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ‏

اور جانوروں میں بعض بوجھ اٹھانیوالے اور بعض چھوٹے قد کے ہیں، کھاؤ جو رزق اللہ نے تم کو دیا ہے، اور مت اتباع کرو شیطان کے نقش قدم کی بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 1436:143
پارہ 8•صفحہ 133

ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ​ ۚ مِنَ الضَّاۡنِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡمَعۡزِ اثۡنَيۡنِ​ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ​ ؕ نَـبِّــُٔــوۡنِىۡ بِعِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۙ‏

(اللہ نے پیدا کئے) آٹھ جوڑے بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو، آپ کہہ دیجیئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں مذکر (نر) کو حرام کیا ہے، یا دونوں مؤنث (مادہ) کو، یا جو شامل ہے دونوں ماداؤں کے پیٹ میں؟ مجھے بتاؤ علم (کی دلیل) سے (اے مشرکو!) اگر تم سچے ہو

آیت 1446:144
پارہ 8•صفحہ 133

وَمِنَ الۡاِبِلِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡبَقَرِ اثۡنَيۡنِ​ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ​ ؕ اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ وَصّٰٮكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا​ ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور اونٹ میں سے دو، اور گائے میں سے دو (اللہ نے پیدا کئے) آپ کہہ دیجیئے کہ کیا اللہ نے ان دونوں مذکر کو حرام کیا ہے یا دونوں مؤنث کو، یا جو شامل ہے دونوں ماداؤں کے رحم (یعنی پیٹ) میں؟ کیا تم موجود تھے (اللہ کے پاس اس وقت) جس وقت وصیت کی اللہ نے تم کو اس کی؟ تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو افتراء کرے اللہ پر جھوٹ تا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرے بغیر علم کے بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا (ایسے) ظالموں کو

آیت 1456:145
پارہ 8•صفحہ 133

​قُل لَّاۤ اَجِدُ فِىۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ يَّطۡعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ مَيۡتَةً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِيۡرٍ فَاِنَّهٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖ​​ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

آپ کہہ دیجیئے میں نہیں پاتا جو وحی میری طرف کی گئی ہے ان میں حرام کسی کھانے والے پر جو اس کو کھائے، مگر یہ کہ وہ مردار ہو، یا بہتا خون ہو، یا خنزیر کا گوشت ہو، بے شک وہ نجس (یعنی ناپاک) ہے اور گناہ ہے، یا نام لیا گیا ہو غیر اللہ کا جس (جانور) پر، پھر جو مجبور ہو جائے اللہ سے بغاوت و عداوت میں نہ کھائے تو آپ کا رب غفور اور رحیم ہے

آیت 1466:146
پارہ 8•صفحہ 134

وَعَلَى الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا كُلَّ ذِىۡ ظُفُرٍ​​ ۚ وَمِنَ الۡبَقَرِ وَالۡغَـنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَيۡهِمۡ شُحُوۡمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتۡ ظُهُوۡرُهُمَاۤ اَوِ الۡحَـوَايَاۤ اَوۡ مَا اخۡتَلَطَ بِعَظۡمٍ​ ؕ ذٰ لِكَ جَزَيۡنٰهُمۡ بِبَـغۡيِهِمۡ​​ ۖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ‏

اور یہود پر ہم نے حرام کر دیئے تھے تمام ناخن والے جانور، اور گائے اور بکری میں سے ہم نے حرام کر دی تھیں ان (یہودیوں) پر ان دونوں کی چربیاں، مگر جو (چربی) لگی ہو ان کی پیٹھ یا انتڑیوں سے یا جو ملی ہو ہڈی سے، یہ سزا دی ہم نے ان کو ان کی بغاوت کیوجہ سے اور بے شک ہم سچے ہیں

آیت 1476:147
پارہ 8•صفحہ 134

فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقُلْ رَّبُّكُمۡ ذُوۡ رَحۡمَةٍ وَّاسِعَةٍ​ ۚ وَلَا يُرَدُّ بَاۡسُهٗ عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

تو اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ فرما دیجیئے کہ تمہارا رب بڑی رحمت والا ہے، اور نہیں رد ہوتا ہے اس کا عذاب مجرموں سے (جب وہ فیصلہ کر لیتا ہے)

آیت 1486:148
پارہ 8•صفحہ 134

سَيَـقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكۡنَا وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِنۡ شَىۡءٍ​ ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ حَتّٰى ذَاقُوۡا بَاۡسَنَا​ ؕ قُلۡ هَلۡ عِنۡدَكُمۡ مِّنۡ عِلۡمٍ فَتُخۡرِجُوۡهُ لَـنَا ؕ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا تَخۡرُصُوۡنَ‏

عنقریب کہیں گے مشرکین کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا، اور نہ ہم حرام ٹھہراتے کسی چیز کو، اسی طرح جھٹلایا تھا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے چکھا ہمارے عذاب کا مزہ آپ کہہ دیجئے کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم (یعنی دلیل) ہے؟ تو نکالو اسے ہمارے سامنے، اور تم اتباع کرتے ہو گمان کی، اور تم صرف اٹکل لگاتے ہو

آیت 1496:149
پارہ 8•صفحہ 134

قُلۡ فَلِلّٰهِ الۡحُجَّةُ الۡبَالِغَةُ​ ۚ فَلَوۡ شَآءَ لَهَدٰٮكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ ہی کی حجت مکمل ہے، تو اگر وہ چاہتا تو یقیناً تم سب کو ہدایت دے دیتا

آیت 1506:150
پارہ 8•صفحہ 134

قُلۡ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ يَشۡهَدُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا ​ۚ فَاِنۡ شَهِدُوۡا فَلَا تَشۡهَدۡ مَعَهُمۡ​​ ۚ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَهُمۡ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے بلاؤ تم اپنے گواہوں کو جو شہادت دیں کہ اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو، پھر اگر وہ گواہی دیں تو آپ اس کی گواہی نہ دیں (یعنی نہ مانیں) اور مت اتباع کریں ان کی خواہشات کی جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو، اور جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر، اور وہ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں

آیت 1516:151
پارہ 8•صفحہ 134

قُلۡ تَعَالَوۡا اَتۡلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمۡ عَلَيۡكُمۡ​ اَلَّا تُشۡرِكُوۡا بِهٖ شَيۡـًٔـــا وَّبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا​ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَكُمۡ مِّنۡ اِمۡلَاقٍ​ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُكُمۡ وَاِيَّاهُمۡ​ ۚ وَلَا تَقۡرَبُوا الۡفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ​ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ آؤ میں پڑھ کر سناتا ہوں جو حرام کیا ہے تمہارے رب نے تم پر، وہ یہ ہے کہ مت شریک ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرو، اور قتل مت کرو اپنی اولاد کو بھوک مری کی وجہ سے، ہم رزق دیتے ہیں تم کو اور ان کو بھی اور مت قریب جاؤ فحش (یعنی بے حیائی اور برائی) کے چاہے ظاہری ہو یا باطنی، اور قتل مت کرو کسی شخص کا جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ (یعنی جنگ میں) وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں اسکی تا کہ تم عقل سے کام لو

آیت 1526:152
پارہ 8•صفحہ 135

وَلَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡيَتِيۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى يَبۡلُغَ اَشُدَّهٗ​ ۚ وَاَوۡفُوۡا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ​ ۚ لَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا​ ۚ وَاِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبٰى​​ ۚ وَبِعَهۡدِ اللّٰهِ اَوۡفُوۡا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ ۙ‏

اور مت قریب جاؤ یتیم کے مال کے مگر بہتر طریقے سے، یہاں تک کہ وہ پہونچ جائے جوانی کو (تو حوالے کر دو) اور پورا کرو ناپ اور تول انصاف کے ساتھ، ہم نہیں تکلیف دیتے کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ، اور جب تم بات کرو تو انصاف کرو، اگرچہ وہ شخص قرابتدار ہی ہو، اور اللہ کے عہد کو پورا کرو، ان باتوں کی نصیحت کرتا ہے اللہ تم کو، تاکہ تم نصیحت پکڑو

آیت 1536:153
پارہ 8•صفحہ 135

وَاَنَّ هٰذَا صِرَاطِىۡ مُسۡتَقِيۡمًا فَاتَّبِعُوۡهُ​ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوۡا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمۡ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ‏

اور بیشک یہ ہے میرا راستہ جو سیدھا ہے، تو اتباع کرو اس (راستے) کی اور مت اتباع کرو (دوسرے) راستوں کی، ورنہ جدا کر دیگا تمہیں اس کے راستے سے، اللہ نصیحت کرتا ہے تم کو اسکی، تاکہ تم متقی بن سکو

آیت 1546:154
پارہ 8•صفحہ 135

ثُمَّ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ وَتَفۡصِيۡلاً لِّـكُلِّ شَىۡءٍ وَّهُدًى وَرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

پھر ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب (تورات) مکمل کرنے کے لئے (نعمت ان پر) جنہوں نے احسن عمل کئے، اور تفصیل ہر شئے کی اور ہدایت اور رحمت تا کہ یہ (بنی اسرائیل) اپنے رب کی ملاقات پر یقین کریں

آیت 1556:155
پارہ 8•صفحہ 135

وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوۡهُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۙ‏

اور یہ کتاب (قرآن) ہے جسے ہم نے نازل کی مبارک ہے، تو اتباع کرو اس کی، اور ڈرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 1566:156
پارہ 8•صفحہ 135

اَنۡ تَقُوۡلُـوۡۤا اِنَّمَاۤ اُنۡزِلَ الۡـكِتٰبُ عَلٰى طَآٮِٕفَتَيۡنِ مِنۡ قَبۡلِنَا وَاِنۡ كُنَّا عَنۡ دِرَاسَتِهِمۡ لَغٰفِلِيۡنَۙ‏

(اے کفار مکہ) کہیں تم یوں نہ کہو کہ نازل ہوئی تھی کتاب دو جماعتوں (یہودی اور عیسائی) پر ہم سے پہلے، اور ہم غافل رہ گئے ان کے درس (یعنی پڑھنے) سے

آیت 1576:157
پارہ 8•صفحہ 135

اَوۡ تَقُوۡلُوۡا لَوۡ اَنَّاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡـكِتٰبُ لَـكُنَّاۤ اَهۡدٰى مِنۡهُمۡ​ ۚ فَقَدۡ جَآءَكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَهُدًى وَرَحۡمَةٌ​  ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَصَدَفَ عَنۡهَا​ ؕ سَنَجۡزِى الَّذِيۡنَ يَصۡدِفُوۡنَ عَنۡ اٰيٰتِنَا سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡدِفُوۡنَ‏

یا یوں نہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے بھی زیادہ ہدایت پر ہوتے تو یقیناً آگئی ہے تمہارے پاس دلیل (بطور قرآن) تمہارے رب کی طرف سے جو ہدایت و رحمت ہے، تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا جو جھٹلائے اللہ کی آیتوں کو اور روکے اس سے، ہم جلد ہی سزا دیں گے انہیں جو روکتے ہیں ہماری آیتوں سے برے عذاب کا ان کے روکنے کی وجہ سے

آیت 1586:158
پارہ 8•صفحہ 135

هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ رَبُّكَ اَوۡ يَاۡتِىَ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنۡفَعُ نَفۡسًا اِيۡمَانُهَا لَمۡ تَكُنۡ اٰمَنَتۡ مِنۡ قَبۡلُ اَوۡ كَسَبَتۡ فِىۡۤ اِيۡمَانِهَا خَيۡرًا​ ؕ قُلِ انْتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ‏

کیا یہ (کافر) انتظار کر رہے ہیں کہ آئیں ان کے پاس فرشتے، یا آئے آپ کا رب، یا آ جائے آپ کے رب کی کوئی نشانی جس روز آئے گی آپ کے رب کی کوئی نشانی، نہ فائدہ دیگا کسی شخص کو اسکا ایمان لانا جو نہ رکھتا ہو ایمان پہلے سے یا نہ کمایا ہو اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیک عمل، آپ فرما دیجیئے کہ تم انتظار کرو، ہم بھی منتظر ہیں

آیت 1596:159
پارہ 8•صفحہ 136

اِنَّ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَـعًا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ​ ؕ اِنَّمَاۤ اَمۡرُهُمۡ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَـبِّـئُـهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‏

بے شک جن (یہودیوں اور عیسائیوں) نے تفرقہ کیا اپنے دین میں، اور ہو گئے جماعتوں میں، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے پھر وہ بتلا دیگا انہیں جو وہ کرتے تھے

آیت 1606:160
پارہ 8•صفحہ 136

مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِهَا​ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزٰٓى اِلَّا مِثۡلَهَا وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

جو نیکی لے کر آئے گا اسکو اس کے دس گنا ملیں گے (قیامت کے دن) اور جو برائی لے کر آئے گا اس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 1616:161
پارہ 8•صفحہ 136

قُلۡ اِنَّنِىۡ هَدٰٮنِىۡ رَبِّىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۚ دِيۡنًا قِيَمًا مِّلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا​ ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجیئے کہ بے شک ہدایت دی ہے مجھ کو میرے رب نے سیدھے راستے کی وہ قائم رہنے والا دین ملت ابراہیم ہے جو یکسو تھے (اللہ کی طرف متوجہ) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں

آیت 1626:162
پارہ 8•صفحہ 136

قُلۡ اِنَّ صَلَاتِىۡ وَنُسُكِىۡ وَ مَحۡيَاىَ وَمَمَاتِىۡ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏

آپ فرما دیجیئے کہ بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا، اور میرا مرنا، اللہ ہی کیلئے ہے، جو رب ہے جہانوں کا

آیت 1636:163
پارہ 8•صفحہ 136

لَا شَرِيۡكَ لَهٗ​ۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرۡتُ وَاَنَا اَوَّلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

نہیں ہے کوئی شریک اس کا اور اسی کا مجھ کو حکم دیا گیا ہے، اور میں پہلا مسلم (یعنی فرمانبردار) ہوں

آیت 1646:164
پارہ 8•صفحہ 136

قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡغِىۡ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَىۡءٍ​ ؕ وَلَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَـفۡسٍ اِلَّا عَلَيۡهَا​ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى​ ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡـتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ‏

آپ فرما دیجیئے کہ کیا غیر اللہ کو میں تلاشوں (یعنی بناؤں) اپنا رب، جبکہ وہ رب ہے ہر چیز کا، اور جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے وہ اسی پر ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا، پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس لوٹنا ہے، پھر وہ تم کو بتائے گا جس (دین کے معاملے) میں تم اختلاف کرتے تھے

آیت 1656:165
پارہ 8•صفحہ 136

وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ الۡاَرۡضِ وَرَفَعَ بَعۡضَكُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِىۡ مَاۤ اٰتٰٮكُمۡ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيۡعُ الۡعِقَابِ  ۖ وَاِنَّهٗ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور وہی ہے جس نے بنایا تم کو خلیفہ زمین میں (ارض کا استعمال زمین ملک اور دنیا کیلئے ہوتا ہے) اور بلند کئے ایک کے دوسرے پر درجات (مالدار اور غریب) تاکہ تم کو آزمائے ان چیزوں میں جو عطا کی اس نے تمہیں، بیشک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے، اور بیشک وہ بڑی مغفرت کرنیوالا مہربان ہے