←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 34 • 54 آیات • مکی

سبإ

Saba

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 134:1
پارہ 22•صفحہ 386

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَلَـهُ الۡحَمۡدُ فِى الۡاٰخِرَةِ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ‏

تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے، جس کیلئے ہے (وہ سب) جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں، اور وہ باخبر حکمت والا ہے

آیت 234:2
پارہ 22•صفحہ 386

يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَا ؕ وَهُوَ الرَّحِيۡمُ الۡغَفُوۡرُ‏

وہ جانتا ہے جو زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو نکلتا ہے اس سے، اور جو نازل ہوتا ہے آسمان سے اور جو چڑھتا ہے اس میں، اور وہ رحم کرنے والا مغفرت کرنے والا ہے

آیت 334:3
پارہ 22•صفحہ 386

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَاۡتِيۡنَا السَّاعَةُ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتَاۡتِيَنَّكُمۡۙ عٰلِمِ الۡغَيۡبِ ۚ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَلَاۤ اَصۡغَرُ مِنۡ ذٰ لِكَ وَلَاۤ اَكۡبَرُ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

اور کفار کہتے ہیں کہ نہیں آئے گی ہم پر قیامت آپ کہہ دیجئے ! کہ کیوں نہیں میرے رب کی قسم ! جو عالم الغیب ہے کہ وہ یقینا تم پر آئے گی، نہیں چھپی ہے اس (اللہ) سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں، اور نہ چھوٹی (چیز چھپی ہے) اس سے اور نہ بڑی، مگر وہ سب کھلی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے

آیت 434:4
پارہ 22•صفحہ 386

لِّيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‏

تاکہ وہ بدلہ دے ایمان والوں کو اور نیک عمل کرنیوالوں کو، یہی ہیں جن کیلئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے

آیت 534:5
پارہ 22•صفحہ 387

وَالَّذِيۡنَ سَعَوۡ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ‏

اور جو کوشش کرتے ہیں ہماری آیتوں میں عاجز کرنے (یعنی نیچا دکھانے) کی یہی ہیں جن کیلئے بڑا دردناک عذاب ہے

آیت 634:6
پارہ 22•صفحہ 387

وَيَرَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ الَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ هُوَ الۡحَـقَّ ۙ وَيَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِ‏

اور وہ دیکھتے (یعنی سمجھتے) ہیں جنہیں عطا کیا گیا ہے علم، کہ جو کچھ نازل کیا گیا ہے آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے وہ برحق ہے، اور (اللہ) ہدایت دیتا ہے زبردست تعریف والے کے راستے کی طرف

آیت 734:7
پارہ 22•صفحہ 387

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ يُّنَبِّئُكُمۡ اِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ اِنَّكُمۡ لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍۚ‏

اور کہتے ہیں (آپس میں) کافر کیا ہم بتلائیں تمہیں ایک ایسے شخص (محمدؐ) کے بارے میں، جو تمہیں بتاتا ہے کہ جب تم ٹکڑے ٹکڑے ہوجاؤ گے تو بیشک تم نئی مخلوق بنائے جاؤ گے

آیت 834:8
پارہ 22•صفحہ 387

اَ فۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمۡ بِهٖ جِنَّةٌ  ؕ بَلِ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ فِى الۡعَذَابِ وَالضَّلٰلِ الۡبَعِيۡدِ‏

اس (نبیؐ) نے گھڑ لیا ہے اللہ پر جھوٹ یا اسے جنون ہے، بلکہ جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر وہی عذاب میں اور دور کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

آیت 934:9
پارہ 22•صفحہ 387

اَفَلَمۡ يَرَوۡا اِلٰى مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ نَّشَاۡ نَخۡسِفۡ بِهِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡهِمۡ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّكُلِّ عَبۡدٍ مُّنِيۡبٍ‏

کیا وہ غور نہیں کرتے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے آسمان اور زمین (کی چیزوں) پر، اگر ہم چاہیں تو دھنسا دیں انہیں زمین میں یا گرادیں ان پر کوئی ٹکڑا آسمان سے (عذاب کا) یقیناً اسمیں نشانی ہے ہر رجوع کرنے والے بندے کیلئے

آیت 1034:10
پارہ 22•صفحہ 387

وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضۡلًا ؕ يٰجِبَالُ اَوِّبِىۡ مَعَهٗ وَالطَّيۡرَ ۚ وَاَلَــنَّا لَـهُ الۡحَدِيۡدَ ۙ‏

اور ہم نے عطا کیا داؤد کو اپنی طرف سے فضل، اے پہاڑو! تسبیح کرو اس کے ساتھ اور پرندے بھی، اور ہم نے نرم کر دیا تھا اس کیلئے لوہا

آیت 1134:11
پارہ 22•صفحہ 387

اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرۡ فِى السَّرۡدِ وَاعۡمَلُوۡا صَالِحًـا ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

کہ بناؤ تم زرہیں (یعنی جنگی کرتے) اور جوڑو (اندازے سے) کڑیوں کو، اور عمل کرو نیک، بیشک میں دیکھ رہا ہوں تمہارے اعمال کو

آیت 1234:12
پارہ 22•صفحہ 387

وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ غُدُوُّهَا شَهۡرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهۡرٌۚ وَ اَسَلۡنَا لَهٗ عَيۡنَ الۡقِطۡرِؕ وَمِنَ الۡجِنِّ مَنۡ يَّعۡمَلُ بَيۡنَ يَدَيۡهِ بِاِذۡنِ رَبِّهِؕ وَمَنۡ يَّزِغۡ مِنۡهُمۡ عَنۡ اَمۡرِنَا نُذِقۡهُ مِنۡ عَذَابِ السَّعِيۡرِ‏

اور سلیمان کیلئے ہوا کو (مسخر کر دیا تھا) صبح کی منزل اس کی ایک مہینے کی اور شام کی بھی ایک مہینے کی (ہوتی تھی) اور بہا دیا ہم نے ان کیلئے تانبے کا چشمہ، اور جنوں میں سے بعض کام کرتے تھے اس کے سامنے اس کے رب کے حکم سے، اور جو نافرمانی کرتا تھا ان میں سے ہمارے حکم سے، ہم مزہ چکھائیں گے اسے بھڑکتی آگ کے عذاب کا

آیت 1334:13
پارہ 22•صفحہ 388

يَعۡمَلُوۡنَ لَهٗ مَا يَشَآءُ مِنۡ مَّحَارِيۡبَ وَتَمَاثِيۡلَ وَجِفَانٍ كَالۡجَـوَابِ وَقُدُوۡرٍ رّٰسِيٰتٍ ؕ اِعۡمَلُوۡۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكۡرًا ؕ وَقَلِيۡلٌ مِّنۡ عِبَادِىَ الشَّكُوۡرُ‏

(جنات) بناتے تھے اس کیلئے جو (سلیمان) چاہتے تھے، محراب، اور مجسمے، اور ٹب حوض کی طرح، اور دیگیں رکھی ہوئی (چولہوں پر بہت بڑی) عمل کرو اے آل داؤد! شکر گزاری کیلئے، اور میرے بندوں میں کم ہی شکرگزار ہوتے ہیں

آیت 1434:14
پارہ 22•صفحہ 388

فَلَمَّا قَضَيۡنَا عَلَيۡهِ الۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلٰى مَوۡتِهٖۤ اِلَّا دَآ بَّةُ الۡاَرۡضِ تَاۡ كُلُ مِنۡسَاَتَهُ ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الۡجِنُّ اَنۡ لَّوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ الۡغَيۡبَ مَا لَبِثُوۡا فِى الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِ ؕ‏

تو جب ہم نے فیصلہ کیا ان پر موت کا تو نہیں بتایا ان (جنات) کو اس کی موت کے بارے میں سوائے زمینی کیڑے کے جو کھانے لگے اس کی لاٹھی کو، تو جب (سلیمان) گر پڑے تو جنوں نے جانا (کہنے لگے) کاش ! ہم جانتے غیب کو تو نہ ٹھہرے رہتے ذلت کی سزا میں

آیت 1534:15
پارہ 22•صفحہ 388

لَقَدۡ كَانَ لِسَبَاٍ فِىۡ مَسۡكَنِهِمۡ اٰيَةٌ  ۚ جَنَّتٰنِ عَنۡ يَّمِيۡنٍ وَّشِمَالٍ ؕ  کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ رَبِّكُمۡ وَاشۡكُرُوۡا لَهٗ ؕ بَلۡدَةٌ طَيِّبَةٌ وَّرَبٌّ غَفُوۡرٌ‏‏

یقیناً تھی قوم سبا کے ٹھکانوں میں نشانی (جو آج یمن میں ہے) دو باغ تھے ان کے دائیں اور بائیں (یعنی باغ ہی باغ تھے) کھاؤ اپنے رب کی روزی، اور شکر ادا کرو اس (رب) کا، شہر پاکیزہ تھا اور رب مغفرت کرنیوالا

آیت 1634:16
پارہ 22•صفحہ 388

فَاَعۡرَضُوۡا فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سَيۡلَ الۡعَرِمِ وَبَدَّلۡنٰهُمۡ بِجَنَّتَيۡهِمۡ جَنَّتَيۡنِ ذَوَاتَىۡ اُكُلٍ خَمۡطٍ وَّاَثۡلٍ وَّشَىۡءٍ مِّنۡ سِدۡرٍ قَلِيۡلٍ‏

تو انہوں نے اعراض کیا (یعنی نافرمانی کی) تو ہم نے بھیج دیا ان پر سیلاب زور کا، اور ہم نے بدل دیئے ان کے دونوں باغوں کو دو ایسے باغ سے جن دونوں کے پھل بدمزہ اور جھاؤ (یعنی جنگلی پیڑ) اور کچھ بیری کے درختوں سے

آیت 1734:17
پارہ 22•صفحہ 388

ذٰ لِكَ جَزَيۡنٰهُمۡ بِمَا كَفَرُوۡا ؕ وَهَلۡ نُـجٰزِىۡۤ اِلَّا الۡـكَفُوۡرَ‏

یہ بدلہ ہم نے دیا انہیں ان کی ناشکری کیوجہ سے، ہم (اسی طرح) بدلہ دیتے ہیں ناشکروں کو

آیت 1834:18
پارہ 22•صفحہ 388

وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ الۡقُرَى الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّقَدَّرۡنَا فِيۡهَا السَّيۡرَ ؕ سِيۡرُوۡا فِيۡهَا لَيَالِىَ وَاَيَّامًا اٰمِنِيۡنَ‏

اور ہم نے بنائی تھیں ان (قوم سبا) کے درمیان اور بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی چند اور بستیاں جو راستے پر ظاہر تھیں، اور ہم نے مقرر کر دی تھیں ان میں سیر (منزلیں) سیر کرو ان میں رات اور دن امن کے ساتھ

آیت 1934:19
پارہ 22•صفحہ 388

فَقَالُوۡا رَبَّنَا بٰعِدۡ بَيۡنَ اَسۡفَارِنَا وَظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ وَمَزَّقۡنٰهُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لّـِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ‏

تو انہوں نے کہا اے ہمارے رب ! دور کر دے ہمارے سفر، اور انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تو ہم نے بنا دیا انہیں قصے کہانی، اور ہم نے کر دئے ان کے ٹکڑے ٹکڑے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک صبر وشکر کرنیوالے کے لئے

آیت 2034:20
پارہ 22•صفحہ 388

وَلَقَدۡ صَدَّقَ عَلَيۡهِمۡ اِبۡلِيۡسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوۡهُ اِلَّا فَرِيۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور یقیناً سچ کر دیا ان کے بارے میں شیطان نے اپنا گمان، یہ لوگ اس کے تابع ہو گئے، سوائے مؤمنوں کی ایک جماعت کے

آیت 2134:21
پارہ 22•صفحہ 388

وَمَا كَانَ لَهٗ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ يُّـؤۡمِنُ بِالۡاٰخِرَةِ مِمَّنۡ هُوَ مِنۡهَا فِىۡ شَكٍّ ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ حَفِيۡظٌ‏

اور نہ تھا (شیطان) کا ان پر کوئی زور، مگر (ہم نے ایسا کیا) تاکہ ہم جان لیں ان کو جو ایمان رکھتے ہیں آخرت پر (اور انہیں بھی) جو اس سے شک میں ہیں، اور آپ کا رب ہر چیز پر محافظ ہے

آیت 2234:22
پارہ 22•صفحہ 389

قُلِ ادۡعُوا الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِۚ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا لَهُمۡ فِيۡهِمَا مِنۡ شِرۡكٍ وَّمَا لَهٗ مِنۡهُمۡ مِّنۡ ظَهِيۡرٍ‏

کہہ دیجئے ! کہ پکارو جن پر تم گمان کرتے ہو اللہ کے سوا، نہیں ہیں وہ (غیر اللہ) مالک ذرہ برابر (کسی چیز کا) آسمانوں میں اور نہ زمین میں، نہ ان (غیر اللہ) کا ان میں کوئی حصہ ہے، نہ ان میں سے کوئی اس (اللہ) کا مددگار ہے

آیت 2334:23
پارہ 22•صفحہ 389

وَلَا تَنۡفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا لِمَنۡ اَذِنَ لَهٗ ؕ حَتّٰٓى اِذَا فُزِّعَ عَنۡ قُلُوۡبِهِمۡ قَالُوۡا مَاذَا ۙ قَالَ رَبُّكُمۡ ؕ قَالُوا الۡحَـقَّ ۚ وَهُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ‏

اور نہیں نفع دے گی شفاعت اسکے پاس، مگر جن کیلئے اجازت دی جائے، یہاں تک کہ جب ان (فرشتوں) کے دلوں سے گھبراہٹ دور کی جاتی ہے، تو (دوسرے فرشتوں سے) پوچھتے ہیں کیا فرمایا تمہارے رب نے؟ وہ (فرشتے) کہتے ہیں حق فرمایا، اور وہ اعلیٰ اور بہت بڑا ہے

آیت 2434:24
پارہ 22•صفحہ 389

قُلۡ مَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ قُلِ اللّٰهُ ۙ وَ اِنَّاۤ اَوۡ اِيَّاكُمۡ لَعَلٰى هُدًى اَوۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

پوچھیئے کہ کون رزق دیتا ہے تمہیں آسمانوں اور زمین سے، کہہ دیجئے ! کہ اللہ، اور بیشک ہم میں یا تم میں (کوئی ایک) ہدایت پر ہے اور (دوسرا) کھلی گمراہی میں

آیت 2534:25
پارہ 22•صفحہ 389

قُلْ لَّا تُسۡـــَٔلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡــَٔـلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کہہ دیجئے ! کہ تم سے سوال نہیں کیا جائے گا اس جرم کے بارے میں جو ہم نے کیا، اور نہ ہم سے سوال کیا جائے گا اس جرم کے بارے میں جو تم کرتے ہو

آیت 2634:26
پارہ 22•صفحہ 389

قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَـنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَـنَا بِالۡحَـقِّ ؕ وَهُوَ الۡـفَتَّاحُ الۡعَلِيۡمُ‏

کہہ دیجئے کہ جمع کرے گا ہم سب کو ہمارا رب، پھر فیصلے کر دے گا ہمارے درمیان برحق، اور وہ جانکار فیصلہ کرنیوالا ہے

آیت 2734:27
پارہ 22•صفحہ 389

قُلۡ اَرُوۡنِىَ الَّذِيۡنَ اَ لۡحَـقۡتُمۡ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلۡ هُوَ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

کہہ دیجئے ! کہ مجھے دکھاؤ ان شرکاء کو جنہیں تم ملاتے ہو اس (اللہ) کے ساتھ (ایسا) ہرگز نہیں ! بلکہ وہ اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 2834:28
پارہ 22•صفحہ 389

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

ہم نے بھیجا ہے آپ کو تمام لوگوں کے لئے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 2934:29
پارہ 22•صفحہ 389

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور یہ (کفار اور مشرکین) کہتے ہیں کب آئے گا وہ وعدہ (قیامت کا؟) اگر تم سچے ہو

آیت 3034:30
پارہ 22•صفحہ 389

قُلْ لَّـكُمۡ مِّيۡعَادُ يَوۡمٍ لَّا تَسۡتَاْخِرُوۡنَ عَنۡهُ سَاعَةً وَّلَا تَسۡتَقۡدِمُوۡنَ‏

کہہ دیجئے کہ تمہارے لئے دن مقرر ہے نہ تم تاخیر کرسکوگے اس سے ایک ساعت (یعنی ایک گھڑی) اور نہ تقدیم (یعنی آگے بڑھ سکوگے)

آیت 3134:31
پارہ 22•صفحہ 389

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ بِهٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَلَا بِالَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِؕ وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ مَوۡقُوۡفُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ ۖۚ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضِ اۨلۡقَوۡلَ​ۚ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا لَوۡلَاۤ اَنۡـتُمۡ لَـكُـنَّا مُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور کہتے ہیں کافر کہ ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اس قرآن پر اور نہ اس (کتاب) پے جو اس سے پہلے ہے، اور کاش ! تم دیکھتے ان ظالموں کو جب یہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے (اور) لوٹائیں گے ایک دوسرے پر بات (یعنی الزام لگائیں گے ایک دوسرے پر) کہیں گے وہ لوگ جو کمزور تھے ان لوگوں سے جو تکبر کرتے تھے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم مؤمن ہوتے

آیت 3234:32
پارہ 22•صفحہ 390

قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡۤا اَنَحۡنُ صَدَدۡنٰكُمۡ عَنِ الۡهُدٰى بَعۡدَ اِذۡ جَآءَكُمۡ بَلۡ كُنۡتُمۡ مُّجۡرِمِيۡنَ‏

کہیں گے تکبر کرنے والے کمزوروں سے، کیا ہم نے روکا تھا تمہیں ہدایت سے (دنیا کی زندگی میں) بعد اس کے جب کہ وہ آگئی تھی تمہارے پاس، بلکہ تم (خود) ہی مجرم تھے

آیت 3334:33
پارہ 22•صفحہ 390

وَقَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا بَلۡ مَكۡرُ الَّيۡلِ وَ النَّهَارِ اِذۡ تَاۡمُرُوۡنَـنَاۤ اَنۡ نَّـكۡفُرَ بِاللّٰهِ وَنَجۡعَلَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا ؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ ؕ وَجَعَلۡنَا الۡاَغۡلٰلَ فِىۡۤ اَعۡنَاقِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

اور (پھر) کہیں گے کمزور تکبر کرنیوالوں سے، بلکہ دن اور رات کا تمہارا مکر جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم انکار کریں اللہ (کی ذات) کا، اور ہم بنائیں اس کے ساتھ شریک، اور وہ (متکبرین) چھپانا چاہیں گے ندامت کیوجہ سے جب وہ دیکھیں گے عذاب کو، اور ہم ڈالیں گے طوق کافروں کی گردنوں میں (یعنی لوہے کی کڑی) انہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل وہ کیا کرتے تھے

آیت 3434:34
پارہ 22•صفحہ 390

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِىۡ قَرۡيَةٍ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ اِلَّا قَالَ مُتۡـرَفُوۡهَاۤ ۙاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

اور جب بھی ہم نے بھیجا کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا، تو کہا (وہاں کے) خوشحال لوگوں نے، بیشک ہم انکار کرتے ہیں اس چیز کا جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو

آیت 3534:35
پارہ 22•صفحہ 390

وَ قَالُوۡا نَحۡنُ اَكۡثَرُ اَمۡوَالًا وَّاَوۡلَادًا ۙ وَّمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‏

اور کہا ہمیں زیادہ ہے مال اور اولاد (تم سے) اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

آیت 3634:36
پارہ 22•صفحہ 390

قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

کہہ دیجئے ! کہ میرا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اور تنگ بھی کر دیتا ہے، اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت 3734:37
پارہ 22•صفحہ 390

وَمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ بِالَّتِىۡ تُقَرِّبُكُمۡ عِنۡدَنَا زُلۡفٰٓى اِلَّا مَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ جَزَآءُ الضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُوۡا وَهُمۡ فِى الۡغُرُفٰتِ اٰمِنُوۡنَ‏

اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایسی (چیز) نہیں جو قریب کر دیں تمہیں ہمارے پاس مرتبے میں، مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو یہی ہیں جن کیلئے اجر میں اضافہ ہے بسبب ان کے اعمال کے، اور وہ بالاخانوں (یعنی اونچے محل) میں امن سے رہیں گے

آیت 3834:38
پارہ 22•صفحہ 390

وَ الَّذِيۡنَ يَسۡعَوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ‏

اور جو کوشش کرتے ہیں ہماری آیتوں میں عاجز (یعنی مقابلہ) کرنیکی، یہی ہیں (جو) عذاب میں حاضر کئے جائیں گے

آیت 3934:39
پارہ 22•صفحہ 390

قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ لَهٗ ؕ وَمَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَهُوَ يُخۡلِفُهٗ ۚ وَهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ‏

کہہ دیجئے ! میرا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کیلئے چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور تنگ کرتا ہے اس کے لئے (جسے وہ چاہتا ہے) اور جو چیز تم خرچ کرو گے وہ پیچھے ملے گی اسکے، اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

آیت 4034:40
پارہ 22•صفحہ 391

وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ يَقُوۡلُ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اَهٰٓؤُلَاۤءِ اِيَّاكُمۡ كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَ‏

اور اس دن وہ جمع کرے گا ان سب کو، پھر (اللہ) فرمائے گا فرشتوں سے کہ کیا یہ لوگ تمہاری عبادت کرتے تھے

آیت 4134:41
پارہ 22•صفحہ 391

قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ اَنۡتَ وَلِيُّنَا مِنۡ دُوۡنِهِمۡۚ بَلۡ كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَ الۡجِنَّ ۚ اَكۡثَرُهُمۡ بِهِمۡ مُّؤۡمِنُوۡنَ‏

(فرشتے) کہیں گے تیری ذات پاک ہے تو ہے ہمارا ولی علاوہ ان (مشرکین) کے، بلکہ یہ عبادت کرتے تھے جنوں کی، ان میں اکثر ان ہی پر ایمان رکھتے تھے

آیت 4234:42
پارہ 22•صفحہ 391

فَالۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ نَّفۡعًا وَّلَا ضَرًّا ؕ وَنَـقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏

تو آج نہ ہوگا مالک کوئی کسی کے نفعے کا اور نہ نقصان کا اور ہم کہیں گے ظالموں سے (قیامت کے دن) کہ چکھو مزہ اس آگ کے عذاب کا جسے تم جھٹلا دیا کرتے تھے

آیت 4334:43
پارہ 22•صفحہ 391

وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ يُّرِيۡدُ اَنۡ يَّصُدَّكُمۡ عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُكُمۡ​ ۚ وَقَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡكٌ مُّفۡتَـرً ىؕ وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ ۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

اور جب پڑھی جاتی ہیں ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں، تو کہتے ہیں یہ آدمی (یعنی نبیؐ) تمہیں روکنا چاہتا ہے (ان سے) جس کی عبادت کرتے تھے تمہارے باپ دادا، اور کہتے ہیں کہ یہ تو گھڑا ہوا جھوٹ ہے، اور کہا کافروں نے حق کے بارے میں جبکہ آچکا ان کے پاس کہ یہ کھلا ہوا جادو ہے

آیت 4434:44
پارہ 22•صفحہ 391

وَمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنۡ كُتُبٍ يَّدۡرُسُوۡنَهَا وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ قَبۡلَكَ مِنۡ نَّذِيۡرٍؕ‏

اور نہیں عطا کیں ہم نے ان (مکہ والوں) کو کتابیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں، اور نہیں بھیجا ہم نے ان کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈرانیوالا

آیت 4534:45
پارہ 22•صفحہ 391

وَكَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۙ وَمَا بَلَـغُوۡا مِعۡشَارَ مَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ فَكَذَّبُوۡا رُسُلِىۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ‏

اور جھٹلایا تھا ان سے پہلوں نے بھی، اور نہیں پہونچے یہ اس کے دسویں حصے کو بھی جو ہم نے عطا کیا تھا ان (پہلوں) کو تو انہوں نے جھٹلایا میرے رسولوں کو، تو کیسا تھا میرا عذاب

آیت 4634:46
پارہ 22•صفحہ 391

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمۡ بِوَاحِدَةٍ ۚ اَنۡ تَقُوۡمُوۡا لِلّٰهِ مَثۡنٰى وَفُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوۡا مَا بِصَاحِبِكُمۡ مِّنۡ جِنَّةٍ ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا نَذِيۡرٌ لَّـكُمۡ بَيۡنَ يَدَىۡ عَذَابٍ شَدِيۡدٍ‏

کہہ دیجئے ! کہ میں نصیحت کرتا ہوں تمہیں ایک بات کی، کہ تم کھڑے ہو جاؤ اللہ کے لئے دو دو یا فرداً فرداً (یعنی تنہا تنہا) پھر تم غور کرو تمہارے صاحب (یعنی نبیؐ) کو کوئی جنون نہیں، وہ تو ڈرانے والا ہے تمہیں سامنے کے شدید عذاب سے

آیت 4734:47
پارہ 22•صفحہ 391

قُلۡ مَا سَاَ لۡـتُكُمۡ مِّنۡ اَجۡرٍ فَهُوَ لَـكُمۡ ؕ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ‏

کہہ دیجئے ! میں نہیں سوال کرتا تم سے کسی اجر کا وہ تمہیں ہی (مبارک) ہو، میرا اجر تو اللہ کے ذمے ہے، اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے

آیت 4834:48
پارہ 22•صفحہ 391

قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ​ۚ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ‏

کہہ دیجئے ! بیشک میرا رب پھینک دیتا ہے حق کے ذریعے (باطل کو، اور وہ) غیب کا جاننے والا ہے

آیت 4934:49
پارہ 22•صفحہ 391

قُلۡ جَآءَ الۡحَـقُّ وَمَا يُبۡدِئُ الۡبَاطِلُ وَمَا يُعِيۡدُ‏

کہہ دیجئے، آچکا ہے حق (یعنی قرآن) نہ پہلے کچھ کر سکا باطل اور نہ (آج) کر سکے گا

آیت 5034:50
پارہ 22•صفحہ 392

قُلۡ اِنۡ ضَلَلۡتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَـفۡسِىۡ ۚ وَاِنِ اهۡتَدَيۡتُ فَبِمَا يُوۡحِىۡۤ اِلَىَّ رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ سَمِيۡعٌ قَرِيۡبٌ‏

کہہ دیجئے ! کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی (کا وبال) مجھ پر ہے، اور اگر میں ہدایت یافتہ ہوں بسبب وحی کے جو میرا رب میری طرف کرتا ہے، بیشک وہ قریب ہی سننے والا ہے

آیت 5134:51
پارہ 22•صفحہ 392

وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ فَزِعُوۡا فَلَا فَوۡتَ وَاُخِذُوۡا مِنۡ مَّكَانٍ قَرِيۡبٍۙ‏

اور کاش آپ دیکھ لیں جب (کفار) گھبرائیں گے اور بھاگ نہ سکیں گے اور پکڑ لئے جائیں گے قریب کی جگہ سے

آیت 5234:52
پارہ 22•صفحہ 392

وَّقَالُـوۡۤا اٰمَنَّا بِهٖ​ ۚ وَاَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ ۖۚ‏

اور کہیں گے ہم ایمان لاتے ہیں اس (قرآن) پر، اور کیسے وہ پکڑ پائیں گے (قرآن و ایمان کو) دور کی جگہ سے

آیت 5334:53
پارہ 22•صفحہ 392

وَّقَدۡ كَفَرُوۡا بِهٖ مِنۡ قَبۡلُۚ وَيَقۡذِفُوۡنَ بِالۡغَيۡبِ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ​‏

اور یقیناً انہوں نے انکار کیا تھا اس (قرآن) کا اس سے پہلے اور وہ پھینکتے رہے بن دیکھے دور کی جگہ سے (کہ قیامت نہیں ہے)

آیت 5434:54
پارہ 22•صفحہ 392

وَحِيۡلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُوۡنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشۡيَاعِهِمۡ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا فِىۡ شَكٍّ مُّرِيۡبٍ‏

اور حائل کر دیا جائے گا ان کے درمیان اور انکی چاہتوں کے درمیان (پردہ) جیسا کیا گیا ان جیسی جماعتوں کے ساتھ اس سے پہلے (جو جہنم میں داخل ہو گئے) بیشک وہ بھی تھے شک ہی شک میں