←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 9 • 129 آیات • مدنی

التوبة

At-Tawbah
آیت 19:1
پارہ 10•صفحہ 169

بَرَآءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖۤ اِلَى الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ؕ‏

برائت (یعنی اعلان) ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکوں کے لیے جن سے تم نے معاہدہ کیا ہے

آیت 29:2
پارہ 10•صفحہ 169

فَسِيۡحُوۡا فِى الۡاَرۡضِ اَرۡبَعَةَ اَشۡهُرٍ وَّاعۡلَمُوۡۤا اَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى اللّٰهِ​ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مُخۡزِى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

تو سیر کرلو (یعنی پھر لو مکہ کی اس) زمین میں چار مہینے اور جان لو کہ بیشک تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکو گے، اور بیشک اللہ رسوا کرنیوالا ہے کافروں کو

آیت 39:3
پارہ 10•صفحہ 170

وَاَذَانٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖۤ اِلَى النَّاسِ يَوۡمَ الۡحَجِّ الۡاَكۡبَرِ اَنَّ اللّٰهَ بَرِىۡۤءٌ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ​ۙ  وَ رَسُوۡلُهٗ​ ؕ فَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ ​ۚ وَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى اللّٰهِ​ ؕ وَبَشِّرِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍۙ‏

اور اعلان ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لوگوں کے لیے بڑے حج کے دن، بے شک اللہ بری ہے مشرکوں سے اور اس کے رسول بھی، تو (اے منافقین اور مشرکین مکہ) اگر تم توبہ کر لو تو یہ بہتر ہے تمہارے لیے، اور اگر تم پلٹ جاؤ تو جان لو کہ بے شک تم اللہ کو عاجز نہیں کر سکو گے، اور خوشخبری دو کافروں کو درد ناک عذاب کی

آیت 49:4
پارہ 10•صفحہ 170

اِلَّا الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ثُمَّ لَمۡ يَنۡقُصُوۡكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَمۡ يُظَاهِرُوۡا عَلَيۡكُمۡ اَحَدًا فَاَتِمُّوۡۤا اِلَيۡهِمۡ عَهۡدَهُمۡ اِلٰى مُدَّتِهِمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

مگر جن مشرکوں سے تم نے معاہدہ کیا تھا پھر انہوں نے (معاہدے میں) نہیں کی کوئی کمی تمہارے ساتھ اور نہیں مظاہرہ کیا تمہارے خلاف کسی سے مل کر، تو مکمل کرو ان سے کئے معاہدے کو اس کی مدت تک بے شک اللہ محبت کرتا ہے متقیوں سے

آیت 59:5
پارہ 10•صفحہ 170

فَاِذَا انْسَلَخَ الۡاَشۡهُرُ الۡحُـرُمُ فَاقۡتُلُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ حَيۡثُ وَجَدْتُّمُوۡهُمۡ وَخُذُوۡهُمۡ وَاحۡصُرُوۡهُمۡ وَاقۡعُدُوۡا لَهُمۡ كُلَّ مَرۡصَدٍ​ ۚ فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوۡا سَبِيۡلَهُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

پھر جب گزر جائیں شہر حرام (جنگ بندی کے چار مہینے) تو مشرکوں کو قتل کرو جہاں تم پاؤ انہیں اور پکڑو انہیں اور محاصرہ کرو (یعنی گھیر لو) انہیں اور بیٹھو ان کے لئے ہر گھات میں، پھر اگر وہ توبہ کریں اور قائم کریں نماز اور ادا کریں زکوۃ تو خالی کر دو (یعنی چھوڑ دو) ان کا راستہ، بے شک اللہ بہت مغفرت کرنیوالا بڑا رحم کرنیوالا ہے

آیت 69:6
پارہ 10•صفحہ 170

وَاِنۡ اَحَدٌ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ اسۡتَجَارَكَ فَاَجِرۡهُ حَتّٰى يَسۡمَعَ كَلَامَ اللّٰهِ ثُمَّ اَبۡلِغۡهُ مَاۡمَنَهٗ​ ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور اگر کوئی مشرکوں میں سے پناہ مانگے تم سے تو پناہ دو اسے، یہاں تک کہ وہ سنے اللہ کا کلام پھر پہنچا دو اسے اس کے امن کی جگہ، یہ اس لیے ہے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں

آیت 79:7
پارہ 10•صفحہ 170

كَيۡفَ يَكُوۡنُ لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ عَهۡدٌ عِنۡدَ اللّٰهِ وَعِنۡدَ رَسُوۡلِهٖۤ اِلَّا الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ​ ۚ فَمَا اسۡتَقَامُوۡا لَـكُمۡ فَاسۡتَقِيۡمُوۡا لَهُمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

کیسے ہو مشرکوں کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے پاس کوئی عہد، سوائے (ان مشرکوں کے) جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کیا مسجد حرام کے پاس، تو اگر وہ قائم رہیں تمہارے لئے (معاہدے پر) تو تم بھی قائم رہو ان کے لئے، بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو

آیت 89:8
پارہ 10•صفحہ 170

كَيۡفَ وَاِنۡ يَّظۡهَرُوۡا عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُوۡا فِيۡكُمۡ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً​ ؕ يُرۡضُوۡنَـكُمۡ بِاَفۡوَاهِهِمۡ وَتَاۡبٰى قُلُوۡبُهُمۡ​ۚ وَاَكۡثَرُهُمۡ فٰسِقُوۡنَ​ۚ‏

کیسے (صلح) ہو اور اگر وہ مظاہرہ کریں تمہارے خلاف، اور نہ لحاظ کریں تمہاری رشتے داری اور نہ ہی ذمے داری کا وہ راضی کرتے ہیں تمہیں اپنے منہ (کی باتوں) سے اور انکاری ہیں ان کے دل اور اکثر ان میں فاسق ہیں

آیت 99:9
پارہ 10•صفحہ 171

اِشۡتَرَوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

انہوں نے سودا کیا اللہ کی آیتوں کا تھوڑے فائدے کے لئے، اور انہوں نے روکا اس کے راستے سے، بے شک وہ برا کام ہے جو یہ کرتے ہیں

آیت 109:10
پارہ 10•صفحہ 171

لَا يَرۡقُبُوۡنَ فِىۡ مُؤۡمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً​ ؕ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُعۡتَدُوۡنَ‏

یہ (کفار) نہیں لحاظ کرتے مومنوں میں رشتے داری کا اور نہ ہی ذمے داری کا، اور یہی لوگ حد سے گزرنے والے ہیں

آیت 119:11
پارہ 10•صفحہ 171

فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخۡوَانُكُمۡ فِى الدِّيۡنِ​ؕ وَنُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ‏

تو اگر یہ توبہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں تو وہ بھائی ہیں تمہارے دین میں، اور ہم تفصیل سے بیان کرتے ہیں آیتوں کو قوم کیلئے تاکہ وہ جان لیں

آیت 129:12
پارہ 10•صفحہ 171

وَاِنۡ نَّكَثُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُوۡا فِىۡ دِيۡـنِكُمۡ فَقَاتِلُوۡۤا اَٮِٕمَّةَ الۡـكُفۡرِ​ۙ اِنَّهُمۡ لَاۤ اَيۡمَانَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنۡتَهُوۡنَ‏

اور اگر وہ توڑ دیں اپنی قسمیں اپنے عہد کرنے کے بعد اور طعنہ دیں تمہارے دین میں تو قتال کرو کفر کے اماموں (یعنی سرداروں) سے بیشک ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں تاکہ وہ باز آئیں

آیت 139:13
پارہ 10•صفحہ 171

اَلَا تُقَاتِلُوۡنَ قَوۡمًا نَّكَثُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ وَهَمُّوۡا بِاِخۡرَاجِ الرَّسُوۡلِ وَهُمۡ بَدَءُوۡكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ​ ؕ اَتَخۡشَوۡنَهُمۡ​ ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشَوۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

کیا تم قتال نہیں کرو گے ایسی قوم سے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑ ڈالا اور ارادہ کیا رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو نکالنے کا، اور انہوں نے شروعات کی (عہد توڑنے کی) تم سے پہلے، کیا تم ان (کفار) سے ڈرتے ہو، تو اللہ کا زیادہ حق ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو

آیت 149:14
پارہ 10•صفحہ 171

قَاتِلُوۡهُمۡ يُعَذِّبۡهُمُ اللّٰهُ بِاَيۡدِيۡكُمۡ وَيُخۡزِهِمۡ وَيَنۡصُرۡكُمۡ عَلَيۡهِمۡ وَيَشۡفِ صُدُوۡرَ قَوۡمٍ مُّؤۡمِنِيۡنَۙ‏

قتال کرو ان سے تاکہ عذاب دے انہیں اللہ تمہارے ہاتھوں سے اور رسوا کرے انہیں اور مدد کرے تمہاری ان پر اور پاک صاف کر دے مؤمنوں کے دلوں کو

آیت 159:15
پارہ 10•صفحہ 171

وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوۡبِهِمۡ​ ؕ وَ يَتُوۡبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اور دور کر دے غصہ ان کے دلوں سے، اور توبہ قبول کرتا ہے اللہ جس کی چاہتا ہے، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 169:16
پارہ 10•صفحہ 171

اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تُتۡرَكُوۡا وَلَـمَّا يَعۡلَمِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا مِنۡكُمۡ وَلَمۡ يَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلَا رَسُوۡلِهٖ وَلَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَلِيۡجَةً​ ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ تم چھوڑ دیے جاؤ گے اور نہ جانے اللہ ان لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا تم میں سے، اور (انہیں بھی نہ جانے) جنہوں نے نہیں بنایا اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کے علاوہ کسی کو رازدار، اور اللہ باخبر ہے اس سے جو عمل تم کرتے ہو

آیت 179:17
پارہ 10•صفحہ 172

مَا كَانَ لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ اَنۡ يَّعۡمُرُوۡا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ بِالـكُفۡرِ​ؕ اُولٰۤٮِٕكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ ۖۚ وَ فِى النَّارِ هُمۡ خٰلِدُوۡنَ‏

نہیں ہے مشرکوں کا کام یہ کہ وہ آباد کریں اللہ کی مسجدیں جب کہ وہ خود گواہ ہوں اپنے کفر پر، یہ وہی ہیں (کہ) ضائع ہو گئے ان کے اعمال اور آگ میں وہ (مشرکین) ہمیشہ رہیں گے

آیت 189:18
پارہ 10•صفحہ 172

اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَاَ قَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ وَلَمۡ يَخۡشَ اِلَّا اللّٰهَ​ فَعَسٰٓى اُولٰۤٮِٕكَ اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

وہی آباد کرتا ہے اللہ کی مسجدیں جو ایمان لائے اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور قائم کرے نماز اور ادا کرے زکوۃ اور نہ ڈرے اللہ کے سوا کسی سے، تو ممکن ہے یہی لوگ ہوں گے ہدایت والوں میں سے

آیت 199:19
پارہ 10•صفحہ 172

اَجَعَلۡتُمۡ سِقَايَةَ الۡحَـآجِّ وَعِمَارَةَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ كَمَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَجَاهَدَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ ؕ لَا يَسۡتَوٗنَ عِنۡدَ اللّٰهِ ​ؕ وَ اللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ​ۘ‏

کیا تم نے بنا دیا ہے (برابر) حاجیوں کا پانی پلانا اور مسجد حرام کے آباد کرنے والوں کو، ان کے جیسا جو ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور جہاد کرتا ہو اللہ کے راستے میں، وہ برابر نہیں ہیں اللہ کے پاس، اور اللہ نہیں ہدایت دیتا (ایسے) ظالموں کو

آیت 209:20
پارہ 10•صفحہ 172

اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ هَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡۙ اَعۡظَمُ دَرَجَةً عِنۡدَ اللّٰهِ​ؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے عظیم درجے ہیں (یعنی بہت بڑے درجے ہیں ان کے لیے) اللہ کے نزدیک اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں

آیت 219:21
پارہ 10•صفحہ 172

يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُمۡ بِرَحۡمَةٍ مِّنۡهُ وَرِضۡوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّهُمۡ فِيۡهَا نَعِيۡمٌ مُّقِيۡمٌ ۙ‏

بشارت دیتا ہے انہیں ان کا رب رحمت کی اپنی طرف سے اور رضا مندی اور جنت کی ان کے لئے اس میں نعمت ہے قائم (یعنی ہمیشہ کیلئے)

آیت 229:22
پارہ 10•صفحہ 172

خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‏

رہیں گے اس میں ہمیشہ، بے شک اللہ کے پاس اجر عظیم ہے

آیت 239:23
پارہ 10•صفحہ 172

يٰۤاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَكُمۡ وَاِخۡوَانَـكُمۡ اَوۡلِيَآءَ اِنِ اسۡتَحَبُّوا الۡـكُفۡرَ عَلَى الۡاِيۡمَانِ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

اے ایمان والو! نہ بناؤ تم اپنے باپوں اور تم اپنے بھائیوں کو دوست اگر وہ محبوب رکھیں کفر کو ایمان پر، اور جو دوست بنائے گا انہیں تم میں سے، تو وہی ظالم ہیں

آیت 249:24
پارہ 10•صفحہ 173

قُلۡ اِنۡ كَانَ اٰبَآؤُكُمۡ وَاَبۡنَآؤُكُمۡ وَاِخۡوَانُكُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ وَعَشِيۡرَتُكُمۡ وَ اَمۡوَالُ ۨاقۡتَرَفۡتُمُوۡهَا وَتِجَارَةٌ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَيۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَ جِهَادٍ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ فَتَرَ بَّصُوۡا حَتّٰى يَاۡتِىَ اللّٰهُ بِاَمۡرِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

کہہ دو اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارا کنبہ اور مال جو تم نے کمائے اور تجارت جس کی کساد بازاری (یعنی نقصان) سے تم ڈرتے ہو اور مکان جنہیں تم پسند کرتے ہو (یہ چیزیں) زیادہ محبوب ہوں تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کے راستے میں جہاد سے، تو انتظار کرو یہاں تک کہ لے آئے اللہ اپنا حکم (عذاب کا) اور اللہ نہیں ہدایت دیتا فاسق (یعنی نافرمان) قوم کو

آیت 259:25
پارہ 10•صفحہ 173

لَـقَدۡ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِىۡ مَوَاطِنَ كَثِيۡرَةٍ​ ۙ وَّيَوۡمَ حُنَيۡنٍ​ ۙ اِذۡ اَعۡجَبَـتۡكُمۡ كَثۡرَتُكُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّضَاقَتۡ عَلَيۡكُمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّـيۡتُمۡ مُّدۡبِرِيۡنَ​ۚ‏

یقینا مدد کی اللہ نے تمہاری بہت سے موقعوں پر، اور (جنگ) حنین کے دن بھی جب تم خوش ہو رہے تھے اپنی کثرت پر، تو نہ فائدہ دیا تمہیں کچھ بھی اور تنگ ہو گئی تم پر زمین باوجود کشادگی (یعنی لمبائی چوڑائی) کے، پھر تم پلٹ گئے پیٹھ پھیر کر

آیت 269:26
پارہ 10•صفحہ 173

ثُمَّ اَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَعَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاَنۡزَلَ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡهَا​ ۚ وَعَذَّبَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ ؕ وَذٰ لِكَ جَزَآءُ الۡـكٰفِرِيۡنَ‏

پھر اللہ نے نازل کی اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنوں پر، اور نازل کی ایسی (فرشتوں کی) فوجیں جنہیں تم نہیں دیکھ رہے تھے، اور عذاب دیا کافروں کو، اور یہی بدلہ ہے کافروں کا

آیت 279:27
پارہ 10•صفحہ 173

ثُمَّ يَتُوۡبُ اللّٰهُ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

پھر توبہ قبول کرے گا اللہ اس کے بعد جسے چاہے گا اور اللہ بہت مغفرت کرنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

آیت 289:28
پارہ 10•صفحہ 173

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡمُشۡرِكُوۡنَ نَجَسٌ فَلَا يَقۡرَبُوا الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هٰذَا​ ۚ وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ عَيۡلَةً فَسَوۡفَ يُغۡنِيۡكُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖۤ اِنۡ شَآءَ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! یقیناً مشرکین ناپاک ہیں (شرک کی وجہ سے) تو نہ قریب آئیں مسجد حرام کے اس سال کے بعد (یعنی ۹ ہجری کے بعد) اور اگر تمہیں خوف ہے بھکمری کا تو جلد ہی غنی کر دے گا تمہیں اللہ اپنے فضل سے اگر وہ چاہے، بے شک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 299:29
پارہ 10•صفحہ 173

قَاتِلُوا الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَلَا يُحَرِّمُوۡنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوۡلُهٗ وَلَا يَدِيۡنُوۡنَ دِيۡنَ الۡحَـقِّ مِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡـكِتٰبَ حَتّٰى يُعۡطُوا الۡجِزۡيَةَ عَنۡ يَّدٍ وَّهُمۡ صٰغِرُوۡنَ‏

جنگ لڑو ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور نہ اسے حرام جانتے ہیں جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے، اور دین نہیں سمجھتے دین حق کو یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو اہل کتاب ہیں یہاں تک کہ وہ جزیہ (یعنی ٹیکس) دیں اپنے ہاتھ سے صغیر (یعنی ذلیل) ہو کر

آیت 309:30
پارہ 10•صفحہ 173

وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ عُزَيۡرُ ۨابۡنُ اللّٰهِ وَقَالَتِ النَّصٰرَى الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ اللّٰهِ​ؕ ذٰ لِكَ قَوۡلُهُمۡ بِاَ فۡوَاهِهِمۡ​ ۚ يُضَاهِـُٔوۡنَ قَوۡلَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ​ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ ​ۚ اَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ‏

کہتے ہیں یہودی کہ (عُزیر علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے اور کہتے ہیں عیسائی کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے، یہ باتیں ہیں ان کے منہ کی، وہ کرتے ہیں ان کافروں کی طرح بات جو ان (کفار مکہ) سے پہلے گزرے ہیں، اللہ انہیں ہلاک کرے

آیت 319:31
پارہ 10•صفحہ 174

اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَانَهُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَالۡمَسِيۡحَ ابۡنَ مَرۡيَمَ​ ۚ وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَـعۡبُدُوۡۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا​ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ ؕ سُبۡحٰنَهٗ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

کہاں یہ بہک رہے ہیں بنا لیا ہے اپنے عالموں اور اللہ والوں کو رب، اللہ کے علاوہ اور مسیح ابن مریم کو بھی، انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ عبادت کریں الہ واحد (یعنی ایک اللہ) کی، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ پاک ہے اس سے جو یہ شریک ٹھہراتے ہیں

آیت 329:32
پارہ 10•صفحہ 174

يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يُّطۡفِــُٔــوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمۡ وَيَاۡبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنۡ يُّتِمَّ نُوۡرَهٗ وَلَوۡ كَرِهَ الۡـكٰفِرُوۡنَ‏

(کفار) چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کے نور کو اپنے مونہوں سے، اور انکار ہے اللہ کو (اس سے) وہ مکمل کرے گا اپنے نور کو، اور اگر چہ ناپسند ہو کافروں کو

آیت 339:33
پارہ 10•صفحہ 174

هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖۙ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ‏

وہی ہے جس نے بھیجا ہے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ تاکہ وہ غالب کرے اسے تمام دینوں پر، اور اگر چہ ناپسند ہو مشرکوں کو

آیت 349:34
پارہ 10•صفحہ 174

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡاَحۡبَارِ وَالرُّهۡبَانِ لَيَاۡكُلُوۡنَ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ وَالَّذِيۡنَ يَكۡنِزُوۡنَ الذَّهَبَ وَالۡفِضَّةَ وَلَا يُنۡفِقُوۡنَهَا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِۙ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ‏

اے ایمان والو! بے شک بہت سے (عیسائیوں کے) عالم اور درویش کھاتے ہیں لوگوں کا مال باطل طریقے سے، اور وہ روکتے ہیں اللہ کے راستے سے اور جو لوگ جمع کرتے ہیں سونا اور چاندی اور نہیں خرچ کرتے اسے اللہ کے راستے میں بشارت دیجیئے انہیں دردناک عذاب کی

آیت 359:35
پارہ 10•صفحہ 174

يَّومَ يُحۡمٰى عَلَيۡهَا فِىۡ نَارِ جَهَـنَّمَ فَتُكۡوٰى بِهَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوۡبُهُمۡ وَظُهُوۡرُهُمۡ​ؕ هٰذَا مَا كَنَزۡتُمۡ لِاَنۡفُسِكُمۡ فَذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَكۡنِزُوۡنَ‏

جس دن تپایا جائے گا انہیں جہنم کی آگ میں پھر داغے جائیں گے اس سے ان کی پیشانیاں اور ان کے پہلو اور ان کی پیٹھیں، یہی (خزانہ) ہے جو تم نے جمع کیا تھا اپنے لیے تو چکھو اس کا مزہ جو تم جمع کرتے تھے

آیت 369:36
پارہ 10•صفحہ 174

اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوۡرِ عِنۡدَ اللّٰهِ اثۡنَا عَشَرَ شَهۡرًا فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوۡمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ مِنۡهَاۤ اَرۡبَعَةٌ حُرُمٌ​ ؕ ذٰ لِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ ۙ فَلَا تَظۡلِمُوۡا فِيۡهِنَّ اَنۡفُسَكُمۡ​ ؕ وَقَاتِلُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ كَآفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ كَآفَّةً​  ؕ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

بے شک مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب (یعنی قانون) میں (اس دن سے ہے) جس دن (اللہ نے) پیدا کیے آسمانوں اور زمین کو، ان میں چار حرمت والے (مہینے) ہیں، یہ دین قائم رہنے والا ہے، تو نہ ظلم کرو ان (مہینوں) میں اپنے اوپر اور اقتال کرو مشرکوں سے سب مل کر جیسے وہ قتال کرتے ہیں تم سے سب مل کر، اور جان لو کہ بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

آیت 379:37
پارہ 10•صفحہ 175

اِنَّمَا النَّسِىۡٓءُ زِيَادَةٌ فِى الۡكُفۡرِ​ يُضَلُّ بِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُحِلُّوۡنَهٗ عَامًا وَّيُحَرِّمُوۡنَهٗ عَامًا لِّيُوَاطِــُٔــوۡا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَيُحِلُّوۡا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ​ ؕ زُيِّنَ لَهُمۡ سُوۡۤءُ اَعۡمَالِهِمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ‏

مہینوں کا ہٹانا بڑھانا زیادتی ہے کفر (والوں) میں، گمراہ کیا جاتا ہے اس کے ذریعے کافروں کو، وہ حلال کر لیتے ہیں اس کے ذریعے ایک سال کو اور حرام ٹھہرا لیتے ہیں اسکے ذریعے دوسرے سال کو، تاکہ پوری کر لیں (بارہ مہینوں کی) مدت کو جنہیں اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے اور حلال ٹھہرا ئیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مزین کر دیا گیا ہے ان کیلئے ان کے برے اعمال کو، اور اللہ نہیں ہدایت کر دیتا کافروں کو

آیت 389:38
پارہ 10•صفحہ 175

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَا لَـكُمۡ اِذَا قِيۡلَ لَـكُمُ انْفِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اثَّاقَلۡـتُمۡ اِلَى الۡاَرۡضِ​ ؕ اَرَضِيۡتُمۡ بِالۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا مِنَ الۡاٰخِرَةِ​ ۚ فَمَا مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فِى الۡاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِيۡلٌ‏

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم کو کہا جاتا ہے کہ نکلو اللہ کی راہ میں تو تم چمٹ جاتے ہو زمین سے کیا تم راضی ہو دنیا کی زندگی سے آخرت کو چھوڑ کر، دنیا کی زندگی کا فائدہ آخرت کے مقابلے میں بہت قلیل (یعنی کم) ہے

آیت 399:39
پارہ 10•صفحہ 175

اِلَّا تَـنۡفِرُوۡا يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا   ۙ وَّيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ وَلَا تَضُرُّوۡهُ شَيۡـًٔــا​ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اگر تم نہ نکلو گے تو اللہ تمہیں درد ناک عذاب دے گا اور بدل دے گا کسی اور قوم کو تمہاری جگہ، اور تم کچھ بھی ضرر (یعنی نقصان) نہیں پہونچا سکو گے اسے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 409:40
پارہ 10•صفحہ 175

اِلَّا تَـنۡصُرُوۡهُ فَقَدۡ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذۡ اَخۡرَجَهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ثَانِىَ اثۡنَيۡنِ اِذۡ هُمَا فِى الۡغَارِ اِذۡ يَقُوۡلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا​ ۚ فَاَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلَيۡهِ وَاَ يَّدَهٗ بِجُنُوۡدٍ لَّمۡ تَرَوۡهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا السُّفۡلٰى​ ؕ وَكَلِمَةُ اللّٰهِ هِىَ الۡعُلۡيَا ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اگر تم نہ کرو گے مدد اس (رسول) کی تو یقینا مدد کی ہے اس کی اللہ نے جب نکالا تھا اسے کافروں نے وہ دو میں سے دوسرا تھا، جب وہ دونوں (نبی اور ابوبکر) تھے غار میں، جب وہ کہہ رہے تھے اپنے ساتھی (ابوبکر) سے کہ تم غم نہ کرو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے نازل کی اپنی سکینت ان پر، اور تائید (یعنی مدد) کی ان کی ان فوجوں سے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کر دیا کافروں کی بات کو نیچے، اور اللہ کی بات ہی اعلیٰ (یعنی بلند) ہوئی، اور اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 419:41
پارہ 10•صفحہ 175

اِنْفِرُوۡا خِفَافًا وَّثِقَالًا وَّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

نکلو تم ہلکے (یعنی بے سامان) ہو یا بوجھل (یعنی سامان کے ساتھ) اور جہاد کرو اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں، یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم جانو

آیت 429:42
پارہ 10•صفحہ 176

لَوۡ كَانَ عَرَضًا قَرِيۡبًا وَّسَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوۡكَ وَلٰـكِنۡۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡهِمُ الشُّقَّةُ ​ ؕ وَسَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسۡتَطَعۡنَا لَخَـرَجۡنَا مَعَكُمۡ ۚ يُهۡلِكُوۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ​ ۚ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

(جنگ تبوک میں) اگر مال قریب ہوتا اور سفر ہلکا ہوتا تو وہ ضرور اتباع کرتے تیری اور لیکن سفر کی دوری (رومیوں سے جنگ) ان پر مشقت بنی، اور جلد ہی وہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم طاقت رکھتے تو ہم ضرور نکلتے تمہارے ساتھ وہ ہلاک کرتے ہیں اپنے آپ کو، اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک یہ (منافقین) جھوٹے ہیں

آیت 439:43
پارہ 10•صفحہ 176

عَفَا اللّٰهُ عَنۡكَ​ۚ لِمَ اَذِنۡتَ لَهُمۡ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا وَتَعۡلَمَ الۡـكٰذِبِيۡنَ‏

اللہ تمہیں معاف کرے کیوں اجازت دی تم نے انہیں، یہاں تک کہ واضح ہو جاتا تمہارے سامنے جو سچے ہیں اور تم جھوٹوں کو بھی جان لیتے

آیت 449:44
پارہ 10•صفحہ 176

لَا يَسۡتَـاۡذِنُكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ اَنۡ يُّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُتَّقِيۡنَ‏

نہیں اجازت طلب کرتے ہیں تم سے وہ جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر، کہ وہ جہاد کریں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے، اور اللہ خوب جانتا ہے متقیوں کو

آیت 459:45
پارہ 10•صفحہ 176

اِنَّمَا يَسۡتَاْذِنُكَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَارۡتَابَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ فَهُمۡ فِىۡ رَيۡبِهِمۡ يَتَرَدَّدُوۡنَ‏

اجازت وہی طلب کرتے ہیں تم سے جو نہیں ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر، اور شک میں ہیں ان کے دل تو وہ اپنے شک میں ہی تردد کر رہے ہیں (یعنی بھٹک رہے ہیں)

آیت 469:46
پارہ 10•صفحہ 176

وَلَوۡ اَرَادُوۡا الۡخُـرُوۡجَ لَاَعَدُّوۡا لَهٗ عُدَّةً وَّلٰـكِنۡ كَرِهَ اللّٰهُ انۢبِعَاثَهُمۡ فَثَبَّطَهُمۡ وَقِيۡلَ اقۡعُدُوۡا مَعَ الۡقٰعِدِيۡنَ‏

اور اگر وہ ارادہ کرتے نکلنے کا تو یقیناً تیاری کرتے اس کی اور لیکن اللہ کو نا پسند تھا ان کا نکلنا (جنگ تبوک میں رومیوں سے لڑنا) تو روک دیا انہیں اور کہا گیا کہ بیٹھے رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ

آیت 479:47
پارہ 10•صفحہ 176

لَوۡ خَرَجُوۡا فِيۡكُمۡ مَّا زَادُوۡكُمۡ اِلَّا خَبَالًا وَّلَاْاَوۡضَعُوۡا خِلٰلَـكُمۡ يَـبۡغُوۡنَـكُمُ الۡفِتۡنَةَ ۚ وَفِيۡكُمۡ سَمّٰعُوۡنَ لَهُمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

اگر وہ نکلتے تمہارے بیچ تو زیادہ کرتے تم میں خرابی اور یقیناً ڈالتے تم میں خلل اور تلاشتے تم میں فتنہ، اور تم میں جاسوس بھی ہیں ان کے ، اور اللہ خوب جانتا ہے ان ظالموں کو

آیت 489:48
پارہ 10•صفحہ 176

لَـقَدِ ابۡتَغَوُا الۡفِتۡنَةَ مِنۡ قَبۡلُ وَقَلَّبُوۡا لَكَ الۡاُمُوۡرَ حَتّٰى جَآءَ الۡحَـقُّ وَظَهَرَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَهُمۡ كٰرِهُوۡنَ‏

یقینا وہ تلاشتے رہے ہیں فتنہ پہلے سے ہی اور پلٹتے رہے ہیں تمہارے امور (یعنی معاملے) کو، یہاں تک کہ آگیا حق اور ظاہر ہو گیا اللہ کا حکم اور وہ ناپسند کرتے رہ گئے

آیت 499:49
پارہ 10•صفحہ 176

وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّقُوۡلُ ائۡذَنۡ لِّىۡ وَلَا تَفۡتِنِّىۡ​ ؕ اَلَا فِى الۡفِتۡنَةِ سَقَطُوۡا​ ؕ وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمُحِيۡطَةٌ ۢ بِالۡـكٰفِرِيۡنَ‏

اور ان میں سے بعض کہتے ہیں اجازت دیجئے مجھے اور فتنے میں نہ ڈالیے مجھے، خبردار! فتنے میں وہ پڑ چکے ہیں، اور بے شک جہنم نے احاطہ کر رکھا ہے کافروں کا

آیت 509:50
پارہ 10•صفحہ 177

اِنۡ تُصِبۡكَ حَسَنَةٌ تَسُؤۡهُمۡ​ ۚ وَاِنۡ تُصِبۡكَ مُصِيۡبَةٌ يَّقُوۡلُوۡا قَدۡ اَخَذۡنَاۤ اَمۡرَنَا مِنۡ قَبۡلُ وَيَتَوَلَّوْا وَّهُمۡ فَرِحُوۡنَ‏

اگر پہونچتی ہے تمہیں اچھائی تو بری لگتی ہے ان (کافروں) کو اور اگر پہونچتی ہے تمہیں مصیبت تو کہتے ہیں کہ ہم نے لے لیا تھا اپنا معاملہ (اپنے ہاتھوں میں) پہلے ہی، اور وہ پلٹ جاتے ہیں خوش ہو کر

آیت 519:51
پارہ 10•صفحہ 177

قُلْ لَّنۡ يُّصِيۡبَـنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَـنَا ۚ هُوَ مَوۡلٰٮنَا ​ ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏

کہہ دو ہرگز نہیں پہونچ سکتی مصیبت ہمیں مگر جو لکھ دیا ہو اللہ نے ہمارے لیے، وہی ہمارا مولیٰ ہے اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے مؤمنوں کو

آیت 529:52
پارہ 10•صفحہ 177

قُلۡ هَلۡ تَرَبَّصُوۡنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡدَى الۡحُسۡنَيَيۡنِ​ؕ وَنَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمۡ اَنۡ يُّصِيۡبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنۡ عِنۡدِهٖۤ اَوۡ بِاَيۡدِيۡنَا  ​ۖ فَتَرَبَّصُوۡۤا اِنَّا مَعَكُمۡ مُّتَرَبِّصُوۡنَ‏

کہہ دو تم انتظار کر رہے ہو ہمارے لئے دو بھلائیوں میں سے ایک (فتح یا شہادت) کا اور ہم انتظار کر رہے ہیں تمہارے لئے کہ پہونچائے تمہیں اللہ عذاب اپنے پاس سے، یا ہمارے ہاتھوں سے (جنگ کے ذریعے سزا دے) تو تم انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

آیت 539:53
پارہ 10•صفحہ 177

قُلۡ اَنۡفِقُوۡا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا لَّنۡ يُّتَقَبَّلَ مِنۡكُمۡ​ؕ اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏

کہہ دو تم خرچ کرو خوشی سے یا ناخوشی سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا تم سے بے شک تم فاسق لوگ ہو

آیت 549:54
پارہ 10•صفحہ 177

وَمَا مَنَعَهُمۡ اَنۡ تُقۡبَلَ مِنۡهُمۡ نَفَقٰتُهُمۡ اِلَّاۤ اَنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَبِرَسُوۡلِهٖ وَلَا يَاۡتُوۡنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَهُمۡ كُسَالٰى وَلَا يُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا وَهُمۡ كٰرِهُوۡنَ‏

اور نہیں منع ہے کہ قبول کیا جائے ان سے ان کا خرچ، مگر (اس لئے ہے کہ) بیشک انہوں نے انکار کیا اللہ اور اس کے رسول کا، اور نہیں آتے ہیں وہ نماز میں مگر سستی سے، اور وہ نہیں خرچ کرتے مگر ناپسندیدگی سے

آیت 559:55
پارہ 10•صفحہ 177

فَلَا تُعۡجِبۡكَ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ​ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمۡ بِهَا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ اَنۡفُسُهُمۡ وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

تو نہ تعجب میں ڈالیں تمہیں ان کے مال اور نہ ہی ان کی اولاد، اللہ چاہتا ہے کہ عذاب دے انہیں ان (چیزوں) کے ذریعے دنیا کی زندگی میں، اور ان کی جانیں نکلیں تو وہ کافر ہوں

آیت 569:56
پارہ 10•صفحہ 177

وَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمۡ لَمِنۡكُمۡؕ وَمَا هُمۡ مِّنۡكُمۡ وَلٰـكِنَّهُمۡ قَوۡمٌ يَّفۡرَقُوۡنَ‏

اور (منافقین) قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ بے شک وہ تم میں سے ہیں، اور نہیں ہیں وہ تم میں سے اور لیکن وہ تفرقہ باز لوگ ہیں

آیت 579:57
پارہ 10•صفحہ 177

لَوۡ يَجِدُوۡنَ مَلۡجَاً اَوۡ مَغٰرٰتٍ اَوۡ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوۡا اِلَيۡهِ وَهُمۡ يَجۡمَحُوۡنَ‏

اگر وہ پا جائیں کوئی پناہ کی جگہ یا غار یا داخل ہونے کی جگہ (تو) پلٹ بھاگیں اس کی طرف اور وہ رسی توڑ دیں (اگر بندھے ہوں تو)

آیت 589:58
پارہ 10•صفحہ 177

وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّلۡمِزُكَ فِى الصَّدَقٰتِ​ ۚ فَاِنۡ اُعۡطُوۡا مِنۡهَا رَضُوۡا وَاِنۡ لَّمۡ يُعۡطَوۡا مِنۡهَاۤ اِذَا هُمۡ يَسۡخَطُوۡنَ‏

اور ان میں سے بعض الزام ڈالتے ہیں تم پر صدقات کے بارے میں تو اگر عطا کیا جائے انہیں اس سے (تو) راضی ہو جاتے ہیں اور اگر نہ عطا کیا جائے تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں

آیت 599:59
پارہ 10•صفحہ 178

وَلَوۡ اَنَّهُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۙ وَقَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰهُ سَيُؤۡتِيۡنَا اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ وَ رَسُوۡلُهٗۙ اِنَّاۤ اِلَى اللّٰهِ رٰغِبُوۡنَ‏

اور اگر وہ راضی ہو جاتے اس پر جو عطا کیا انہیں اللہ اور اس کے رسول نے، اور کہتے کافی ہے ہمیں اللہ، عنقریب عطا کرے گا ہمیں اللہ اپنے فضل سے اور اس کا رسول بھی بیشک ہم اللہ ہی کی طرف رغبت کرنیوالے ہیں (تو یہ ان کے لیے بہتر ہوتا)

آیت 609:60
پارہ 10•صفحہ 178

اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَالۡعٰمِلِيۡنَ عَلَيۡهَا وَالۡمُؤَلَّـفَةِ قُلُوۡبُهُمۡ وَفِى الرِّقَابِ وَالۡغٰرِمِيۡنَ وَفِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ​ؕ فَرِيۡضَةً مِّنَ اللّٰهِ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

زکوۃ فقراء کے لئے، اور مساکین، اور اس میں کام کرنے والوں اور دلوں کو جوڑنے، اور گردن چھڑانے (یعنی غلام کو آزاد کرانے) اور قرض داروں، اور اللہ کی راہ میں، اور مسافر کیلئے ہے یہ فریضہ (یعنی مقرر کیا ہوا) ہے اللہ کی طرف سے، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 619:61
پارہ 10•صفحہ 178

وَمِنۡهُمُ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ النَّبِىَّ وَيَقُوۡلُوۡنَ هُوَ اُذُنٌ​ ؕ قُلۡ اُذُنُ خَيۡرٍ لَّـكُمۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَيُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَرَحۡمَةٌ لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ​ ؕ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

اور ان میں بعض ایذاء (وتکلیف) دیتے ہیں نبی کو، اور کہتے ہیں کہ یہ کان (کے کچے یعنی بہرے) ہیں کہہ دو کان ہونا بہتر ہے تمہارے لئے (ورنہ گرفت ہوتی) وہ خود ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور یقین کرتا ہے مومنوں پر اور رحمت ہے تم میں سے ایمان والوں کیلئے اور جو لوگ ایذاء دیتے ہیں رسول اللہ کو ان کے لیے دردناک عذاب ہے

آیت 629:62
پارہ 10•صفحہ 178

يَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَـكُمۡ لِيُرۡضُوۡكُمۡ​ۚ وَاللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اَحَقُّ اَنۡ يُّرۡضُوۡهُ اِنۡ كَانُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‏

(منافقین) قسمیں کھاتے ہیں تمہارے سامنے اللہ کی تاکہ وہ راضی کریں تمہیں اور اللہ اور اس کے رسول کا زیادہ حق ہے کہ وہ راضی کریں انہیں، اگر وہ مؤمن ہوں

آیت 639:63
پارہ 10•صفحہ 178

اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّهٗ مَنۡ يُّحَادِدِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَـنَّمَ خَالِدًا فِيۡهَا​ ؕ ذٰ لِكَ الۡخِزۡىُ الۡعَظِيۡمُ‏

کیا وہ نہیں جانتے کہ جو حدود پھلانگتا ہے اللہ اور اسکے رسول کے، تو بیشک اس کیلئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ رہے گا اس میں یہ بڑی رسوائی ہے

آیت 649:64
پارہ 10•صفحہ 178

يَحۡذَرُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ اَنۡ تُنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ سُوۡرَةٌ تُنَبِّئُهُمۡ بِمَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ​ ؕ قُلِ اسۡتَهۡزِءُوۡا​ ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخۡرِجٌ مَّا تَحۡذَرُوۡنَ‏

ڈرتے ہیں منافق کہ نازل ہو جائے ان پر (یعنی آپ پر) کوئی سورت اور بتا دے ان (مسلمانوں) کو جو ان (منافقوں) کے دلوں میں ہے کہہ دو استہزاء (یعنی مذاق) کر لو، بیشک اللہ نکالنے والا ہے جس بات سے تم ڈرتے ہو

آیت 659:65
پارہ 10•صفحہ 178

وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ لَيَـقُوۡلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلۡعَبُ​ؕ قُلۡ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوۡلِهٖ كُنۡتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور اگر تم سوال کرو ان سے (تو) ضرور وہ کہیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق کر رہے تھے کہہ دو کیا اللہ سے اور اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے تم مذاق کرتے ہو؟

آیت 669:66
پارہ 10•صفحہ 178

لَا تَعۡتَذِرُوۡا قَدۡ كَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ​ ؕ اِنۡ نَّـعۡفُ عَنۡ طَآٮِٕفَةٍ مِّنۡكُمۡ نُـعَذِّبۡ طَآٮِٕفَةً ۢ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ‏

تم عذر مت کرو یقیناً تم کافر ہو گئے ایمان لانے کے بعد، اگر ہم معاف کر دیں گے تم میں سے بعض گروہ کو تو عذاب بھی دیں گے بعض گروہ کو (کیونکہ) بیشک وہ (لوگ) مجرم ہیں

آیت 679:67
پارہ 10•صفحہ 179

اَلۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ بَعۡضُهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ​ۘ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمُنۡكَرِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمَعۡرُوۡفِ وَيَقۡبِضُوۡنَ اَيۡدِيَهُمۡ​ؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِيَهُمۡ​ؕ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے سے ہیں حکم کرتے ہیں برائی کا اور روکتے ہیں بھلائی سے، اور قبضے میں رکھتے ہیں اپنے ہاتھ (یعنی بخل کرتے ہیں) وہ بھول گئے اللہ کو تو اللہ نے بھی بھلا دیا انہیں، بیشک منافقین ہی فاسق (یعنی نافرمان) ہیں

آیت 689:68
پارہ 10•صفحہ 179

وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡـكُفَّارَ نَارَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ هِىَ حَسۡبُهُمۡ​ ۚ وَلَـعَنَهُمُ اللّٰهُ​ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ ۙ‏

وعدہ ہے اللہ کا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا ہمیشہ رہیں گے اس میں، یہی ٹھکانہ ہے ان کا، اور لعنت کی ہے ان پر اللہ نے، اور ان کے لیے قائم (یعنی ہمیشہ کا) عذاب ہے

آیت 699:69
پارہ 10•صفحہ 179

كَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ كَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡكُمۡ قُوَّةً وَّاَكۡثَرَ اَمۡوَالًا وَّاَوۡلَادًا ؕ فَاسۡتَمۡتَعُوۡا بِخَلَاقِهِمۡ فَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِخَلَاقِكُمۡ كَمَا اسۡتَمۡتَعَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ بِخَلَاقِهِمۡ وَخُضۡتُمۡ كَالَّذِىۡ خَاضُوۡا​ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ​ ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

(یہ منافق) ان کی طرح ہیں جو تم سے پہلے تھے تم سے قوت میں زیادہ تھے اور مال اور اولاد میں بھی زیادہ تھے تو انہوں نے فائدہ اٹھایا اپنے حصے سے، اور تم بھی فائدہ اٹھاؤ اپنے حصے سے، جس طرح فائدہ اٹھا گئے وہ لوگ جو تم سے پہلے تھے اپنے حصے سے، اور تم بھی خرافات میں پڑے رہو جس طرح وہ پڑے رہے، یہی ہیں جن کے اعمال ضائع ہو گئے دنیا اور آخرت میں، اور یہی نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 709:70
پارہ 10•صفحہ 179

اَلَمۡ يَاۡتِهِمۡ نَبَاُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ  ۙ وَقَوۡمِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاَصۡحٰبِ مَدۡيَنَ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتِ​ ؕ اَتَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ​​ ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ‏

کیا نہیں آئی ان (منافقین) کو ان لوگوں کی خبر، جو ان سے پہلے تھے نوح کی قوم، اور قوم عاد، اور قوم ثمود اور قوم ابراہیم کی قوم، اور (شعیب کی قوم) اصحاب مدین کی، اور الٹ دی گئی بستیاں (قوم لوط کی) آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول معجزے لے کر تو اللہ نے نہیں ظلم کیا ان پر اور لیکن انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا

آیت 719:71
پارہ 10•صفحہ 179

وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ​ۘ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَيُطِيۡعُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ؕ اُولٰۤٮِٕكَ سَيَرۡحَمُهُمُ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ‏

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، وہ حکم کرتے ہیں نیکی کا اور روکتے ہیں برائی سے، اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گا بے شک اللہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 729:72
پارہ 10•صفحہ 180

وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِىۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ​ ؕ وَرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكۡبَرُ​ ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

وعدہ ہے اللہ کا مؤمنین مردوں اور مؤمنات عورتوں سے (ان) جنتوں کا، بہتی ہوں گی جن کے نیچے نہریں، ہمیشہ رہیں گے ان (جنتوں) میں، اور پاکیزہ مسکن ہے ہمیشہ کی جنت میں اور اللہ کی رضاء ان سب سے بڑی چیز ہے، یہی وہ بڑی کامیابی ہے

آیت 739:73
پارہ 10•صفحہ 180

يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡـكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ​ؕ وَ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) جہاد کرو کافروں اور منافقوں سے اور سختی کرو ان پر، اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے

آیت 749:74
پارہ 10•صفحہ 180

يَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدۡ قَالُوۡا كَلِمَةَ الۡـكُفۡرِ وَكَفَرُوۡا بَعۡدَ اِسۡلَامِهِمۡ وَهَمُّوۡا بِمَا لَمۡ يَنَالُوۡا​ ۚ وَمَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ اَغۡنٰٮهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ مِنۡ فَضۡلِهٖ​ ۚ فَاِنۡ يَّتُوۡبُوۡا يَكُ خَيۡرًا لَّهُمۡ​ ۚ وَاِنۡ يَّتَوَلَّوۡا يُعَذِّبۡهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِيۡمًا ۙ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ​ ۚ وَمَا لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

(یہ منافق) قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ انہوں نے نہیں کہا، اور یقیناً کلمہ کفر کہا (منافق جلاس نے کہ اگر محمد سچے ہیں تو ہم سب گدھے ہیں) اور کافر ہو گئے اسلام لانے کے بعد، اور انہوں نے ارادہ کیا (آپکو شہید کرنیکا) جو وہ پا نہ سکے، اور انہوں نے انتقام اسلئے لیا کہ غنی کر دیا ہے انہیں اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل (مال غنیمت) سے، تو اگر وہ توبہ کر لیں تو بہتر ہے ان کیلئے، اور اگر وہ منہ پھیرتے ہیں تو عذاب دے گا انہیں اللہ دردناک عذاب دنیا اور آخرت میں، اور نہ ہوگا ان کیلئے زمین پر کوئی دوست اور نہ کوئی مددگار

آیت 759:75
پارہ 10•صفحہ 180

وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ عَاهَدَ اللّٰهَ لَٮِٕنۡ اٰتٰٮنَا مِنۡ فَضۡلِهٖ لَـنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ان میں سے ایک (ثعلبہ بھی) ہے جس نے عہد کیا تھا اللہ سے کہ اگر وہ عطا کرے ہمیں اپنا فضل تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور یقیناً ہم ہو جائیں صالحین میں سے

آیت 769:76
پارہ 10•صفحہ 180

فَلَمَّاۤ اٰتٰٮهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ بَخِلُوۡا بِهٖ وَتَوَلَّوْا وَّهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ‏

پھر جب عطا کیا انہیں اللہ نے اپنے فضل سے تو بخل کرنے لگے اسمیں، اور پھر گئے اور اعراض کرنے لگے

آیت 779:77
پارہ 10•صفحہ 180

فَاَعۡقَبَهُمۡ نِفَاقًا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ اِلٰى يَوۡمِ يَلۡقَوۡنَهٗ بِمَاۤ اَخۡلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوۡهُ وَبِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ‏

تو ڈال دیا (اللہ نے) نفاق ان کے دلوں میں، اس دن تک جب وہ ملیں گے اس (اللہ) سے، اس لیے کہ انہوں نے خلاف کیا جو انہوں نے وعدہ کیا تھا اس کا، اور وہ جھوٹ بولا کرتے تھے

آیت 789:78
پارہ 10•صفحہ 180

اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوٰٮهُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ​ ۚ‏

کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ جانتا ہے ان کا راز اور ان کا مشورہ، اور بے شک اللہ غیب کی باتوں کو خوب جانتا ہے

آیت 799:79
پارہ 10•صفحہ 181

اَلَّذِيۡنَ يَلۡمِزُوۡنَ الۡمُطَّوِّعِيۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ فِى الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ اِلَّا جُهۡدَهُمۡ فَيَسۡخَرُوۡنَ مِنۡهُمۡؕ سَخِرَ اللّٰهُ مِنۡهُمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

جو (منافقین) الزام ڈالتے ہیں عطا کر نے والے مؤمنین پر صدقہ کے بارے میں، اور جو لوگ نہیں دے پاتے مگر مشکل سے تو وہ تمسخر (یعنی مذاق) کرتے ہیں ان سے، اللہ تمسخر کرتا ہے ان سے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

آیت 809:80
پارہ 10•صفحہ 181

اِسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ اَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡؕ اِنۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِيۡنَ مَرَّةً فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

تم مغفرت طلب کرو ان منافقین کے لیے یا تم مغفرت نہ طلب کرو ان کے لیے اگر تم مغفرت طلب کروگے ان کے لیے ستر مرتبہ تو بھی ہرگز نہیں مغفرت کرے گا اللہ ان کی یہ اس لیے کہ بے شک انہوں نے انکار کیا اللہ اور اس کے رسول کا، اور اللہ نہیں ہدایت دیتا فاسق قوم کو

آیت 819:81
پارہ 10•صفحہ 181

فَرِحَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ بِمَقۡعَدِهِمۡ خِلٰفَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ وَكَرِهُوۡۤا اَنۡ يُّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَقَالُوۡا لَا تَنۡفِرُوۡا فِى الۡحَـرِّؕ قُلۡ نَارُ جَهَـنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا​ؕ لَوۡ كَانُوۡا يَفۡقَهُوۡنَ‏

خوش ہوئے پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھے رہنے پر رسول اللہ کے خلاف (تبوک کی جنگ میں) اور ناپسند کیا کہ جہاد کریں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ (جنگ تبوک) میں، اور کہا (دوسروں سے بھی) کہ مت نکلو گرمی میں، کہہ دو کہ جہنم کی آگ کہیں زیادہ گرم ہے، کاش یہ سمجھتے

آیت 829:82
پارہ 10•صفحہ 181

فَلۡيَـضۡحَكُوۡا قَلِيۡلاً وَّلۡيَبۡكُوۡا كَثِيۡرًا​ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

تو انہیں چاہئے کہ ہنس لیں تھوڑا اور چاہئے کہ روئیں زیادہ، اس کا بدلہ ہے جو (عمل) وہ کما رہے ہیں

آیت 839:83
پارہ 10•صفحہ 181

فَاِنۡ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآٮِٕفَةٍ مِّنۡهُمۡ فَاسۡتَـاْذَنُوۡكَ لِلۡخُرُوۡجِ فَقُلْ لَّنۡ تَخۡرُجُوۡا مَعِىَ اَبَدًا وَّلَنۡ تُقَاتِلُوۡا مَعِىَ عَدُوًّا​ ؕ اِنَّكُمۡ رَضِيۡتُمۡ بِالۡقُعُوۡدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقۡعُدُوۡا مَعَ الۡخٰلـِفِيۡنَ‏

تو اگر لوٹائے تجھے اللہ ان میں سے کسی جماعت کی طرف، تو وہ تم سے اجازت طلب کریں گے (جنگ میں) نکلنے کیلئے تو کہہ دو کہ تم میرے ساتھ ہرگز نہ نکلو گے کبھی بھی، اور ہرگز قتال نہ کروگے میرے ساتھ دشمنوں سے، بیشک تم نے پسند کیا بیٹھے رہنا پہلی مرتبہ، تو بیٹھے رہو پیچھے رہنے والوں کے ساتھ

آیت 849:84
پارہ 10•صفحہ 181

وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏

اور (اے نبی) تم نہ پڑھو نماز جنازہ ان میں سے کسی کی جب وہ مر جائیں، کبھی بھی، اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہو (دعاء کے لیے) بے شک انہوں نے انکار کیا اللہ اور اس کے رسول کا، اور وہ مر گئے فاسق (نافرمان) بن کر

آیت 859:85
پارہ 10•صفحہ 181

وَلَا تُعۡجِبۡكَ اَمۡوَالُهُمۡ وَاَوۡلَادُهُمۡ​ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّعَذِّبَهُمۡ بِهَا فِى الدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ اَنۡفُسُهُمۡ وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

اور نہ کرو تم تعجب ان کے مالوں اور ان کی اولاد سے، اللہ چاہتا ہے کہ عذاب دے انہیں ان چیزوں کے ذریعے دنیا میں، اور نکلیں ان کی جانیں کفر کی حالت میں

آیت 869:86
پارہ 10•صفحہ 182

وَاِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَجَاهِدُوۡا مَعَ رَسُوۡلِهِ اسۡتَـاۡذَنَكَ اُولُوا الطَّوۡلِ مِنۡهُمۡ وَقَالُوۡا ذَرۡنَا نَكُنۡ مَّعَ الۡقٰعِدِيۡنَ‏

اور جب کوئی سورہ نازل ہوتی ہے کہ ایمان لاؤ اللہ پر، اور جہاد کرو اس کے رسول کے ساتھ، (تو) اجازت طلب کرتے ہیں تم سے ان میں سے دولت مند اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دو کہ ہم ہو جائیں بیٹھنے والوں کے ساتھ

آیت 879:87
پارہ 10•صفحہ 182

رَضُوۡا بِاَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏

وہ راضی ہیں کہ ہو جائیں پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ، اور مہر لگا دی گئی ہے ان کے دلوں پر تو وہ نہیں سمجھتے

آیت 889:88
پارہ 10•صفحہ 182

لٰـكِنِ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ جَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ​ؕ وَاُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ الۡخَيۡـرٰتُ​ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان والے ہیں وہ جہاد کرتے ہیں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے، اور یہی ہیں جن کے لیے خیر ہے، اور یہی فلاح پانے والے ہیں

آیت 899:89
پارہ 10•صفحہ 182

اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ ذٰ لِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

تیار کی ہیں اللہ نے ان کے لیے جنت جاری ہیں جن کے نیچے نہریں، وہ ہمیشہ رہیں گے ان میں، یہی بڑی کامیابی ہے

آیت 909:90
پارہ 10•صفحہ 182

وَ جَآءَ الۡمُعَذِّرُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ لِيُؤۡذَنَ لَهُمۡ وَقَعَدَ الَّذِيۡنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ ؕ سَيُصِيۡبُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

اور آئے (بنو غفار کے قبیلے کے) بہانہ بنانے والے دیہاتی (عامر بن طفیل کی جماعت) تاکہ اجازت مانگیں اپنے لئے، اور وہ (منافقین) بھی بیٹھے رہے جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ اور اس کے رسول سے، عنقریب پہونچے گا ان میں سے جو کافر ہیں عذاب الیم

آیت 919:91
پارہ 10•صفحہ 182

لَـيۡسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى الۡمَرۡضٰى وَلَا عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ مَا يُنۡفِقُوۡنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوۡا لِلّٰهِ وَ رَسُوۡلِهٖ​ؕ مَا عَلَى الۡمُحۡسِنِيۡنَ مِنۡ سَبِيۡلٍ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌۙ‏

(اور اگر واقعتاً عذر ہو تو) نہیں ہے ضعیفوں اور مریضوں پر اور نہ ان لوگوں پر جو نہیں پاتے کہ خرچ کریں، کوئی گناہ جبکہ وہ خیر خواہ ہوں اللہ اور اس کے رسول کے، اور نہ ہی محسنین (یعنی نیک لوگوں) پر کوئی گناہ ہے، اور اللہ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ہے

آیت 929:92
پارہ 10•صفحہ 182

وَّلَا عَلَى الَّذِيۡنَ اِذَا مَاۤ اَتَوۡكَ لِتَحۡمِلَهُمۡ قُلۡتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحۡمِلُكُمۡ عَلَيۡهِ تَوَلَّوْا وَّاَعۡيُنُهُمۡ تَفِيۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ حَزَنًا اَلَّا يَجِدُوۡا مَا يُنۡفِقُوۡنَؕ‏

اور نہ ان لوگوں پر کوئی گناہ ہے کہ جب وہ آئے تمہارے پاس (عبداللہ بن مغفل، سواری مانگنے) کہ تم سواری دو انہیں، تم نے کہا میں نہیں پاتا (کوئی سواری) کہ تمہیں سوار کروں اس پر، تو وہ لوٹ گئے اور ان کی آنکھیں بہہ رہی تھیں آنسو سے غم کیوجہ سے، وہ خود بھی نہیں پا رہے تھے کچھ جو وہ خرچ کرتے (یہ سات لوگ تھے)

آیت 939:93
پارہ 11•صفحہ 182

اِنَّمَا السَّبِيۡلُ عَلَى الَّذِيۡنَ يَسۡتَاْذِنُوۡنَكَ وَهُمۡ اَغۡنِيَآءُ​ۚ رَضُوۡا بِاَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَـوَالِفِۙ وَطَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

گناہ تو ان لوگوں پر ہے جو اجازت طلب کرتے ہیں تم سے اور وہ غنی (یعنی مالدار) ہیں وہ راضی ہیں کہ ہو جائیں پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ، اور اللہ نے مہر لگا دی ہے ان کے دلوں پر، تو وہ جانتے نہیں

آیت 949:94
پارہ 11•صفحہ 183

يَعۡتَذِرُوۡنَ اِلَيۡكُمۡ اِذَا رَجَعۡتُمۡ اِلَيۡهِمۡ​ ؕ قُلْ لَّا تَعۡتَذِرُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ لَـكُمۡ قَدۡ نَـبَّاَنَا اللّٰهُ مِنۡ اَخۡبَارِكُمۡ​ ؕ وَ سَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَـكُمۡ وَرَسُوۡلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

(منافقین) عذر کریں گے جب تم ان کی طرف واپس جاؤ گے (غزوہء تبوک سے) کہہ دو تم عذر مت کرو ہم ہرگز یقین نہیں کریں گے تم پر، یقیناً بتا دی ہیں ہمیں اللہ نے تمہاری خبریں، اور عنقریب دیکھے گا اللہ تمہارے عمل کو اور اس کا رسول بھی، پھر تم لوٹائے جاؤ گے (قیامت کے دن) غائب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف، تو وہ بتلا دے گا تمہیں جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 959:95
پارہ 11•صفحہ 183

سَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَـكُمۡ اِذَا انْقَلَبۡتُمۡ اِلَيۡهِمۡ لِتُعۡرِضُوۡا عَنۡهُمۡ​ؕ فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡهُمۡ​ؕ اِنَّهُمۡ رِجۡسٌ​ وَّمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ​ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

(منافقین) عنقریب قسمیں کھائیں گے اللہ کی تمہارے سامنے جب تم لوٹو گے ان کی طرف (غزوہء تبوک سے) تاکہ تم اعراض کرو ان سے (یعنی معاف کر دو انہیں) تو معاف کر دو انہیں، بیشک وہ ناپاک ہیں، اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، یہ بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

آیت 969:96
پارہ 11•صفحہ 183

يَحۡلِفُوۡنَ لَـكُمۡ لِتَرۡضَوۡا عَنۡهُمۡ​ۚ فَاِنۡ تَرۡضَوۡا عَنۡهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَرۡضٰى عَنِ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

وہ قسمیں کھائیں گے تمہارے سامنے تاکہ تم راضی ہو جاؤ ان سے، اگر تم ان سے راضی ہو بھی جاؤ، تو بھی اللہ راضی نہیں ہوتا فاسقوں (یعنی نافرمانوں) سے

آیت 979:97
پارہ 11•صفحہ 183

اَلۡاَعۡرَابُ اَشَدُّ كُفۡرًا وَّ نِفَاقًا وَّاَجۡدَرُ اَلَّا يَعۡلَمُوۡا حُدُوۡدَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اعرابی (یعنی دیہاتی) بہت سخت ہیں کفر اور نفاق (دوغلا پن) میں، اور اسی قابل ہیں کہ وہ نہ جانیں حدود جو نازل فرمائے ہیں اللہ نے اپنے رسول پر، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 989:98
پارہ 11•صفحہ 183

وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ يَّتَّخِذُ مَا يُنۡفِقُ مَغۡرَمًا وَّيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآٮِٕرَ​ؕ عَلَيۡهِمۡ دَآٮِٕرَةُ السَّوۡءِ​ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

اور بعض اعرابی (یعنی دیہاتی) ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں جو کچھ وہ خرچ کرتے ہیں اسے تاوان (یعنی جرمانہ) اور انتظار کرتے ہیں تمہارے لئے مصیبت کا، ان ہی پر بری مصیبت ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 999:99
پارہ 11•صفحہ 183

وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنۡفِقُ قُرُبٰتٍ عِنۡدَ اللّٰهِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوۡلِ​ؕ اَلَاۤ اِنَّهَا قُرۡبَةٌ لَّهُمۡ​ؕ سَيُدۡخِلُهُمُ اللّٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور بعض اعرابی (یعنی دیہاتی) ایسے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور سمجھتے ہیں اپنے خرچ کو قربت کا ذریعہ اللہ کے پاس اور رسول کی دعاء کا ذریعہ، خبردار! بیشک وہ قربت کا ذریعہ ہے ان کے لئے، عنقریب داخل کرے گا انہیں اللہ اپنی رحمت میں، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

آیت 1009:100
پارہ 11•صفحہ 183

وَالسّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الۡمُهٰجِرِيۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ وَالَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ رَّضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ وَاَعَدَّ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ تَحۡتَهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا​ ؕ ذٰ لِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

جو لوگ آگے اور پہلے ہجرت کرنے والوں میں اور مدد دینے والوں میں ہیں، اور جنہوں نے اتباع کی ان (پہلوں) کی بھلائی میں، راضی ہوا اللہ ان (صحابہ) سے اور وہ راضی ہوئے اس سے، اور ان کے لیے جنت ہیں جاری ہیں جن کے نیچے نہریں، ان (جنتوں) میں وہ ہمیشہ رہیں گے، یہ بڑی کامیابی ہے

آیت 1019:101
پارہ 11•صفحہ 184

وَمِمَّنۡ حَوۡلَــكُمۡ مِّنَ الۡاَعۡرَابِ مُنٰفِقُوۡنَ​​ ۛؕ وَمِنۡ اَهۡلِ الۡمَدِيۡنَةِ​ ​ ​ۛمَرَدُوۡا عَلَى النِّفَاقِلَا تَعۡلَمُهُمۡ ​ؕ نَحۡنُ نَـعۡلَمُهُمۡ​ ؕ سَنُعَذِّبُهُمۡ مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّوۡنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِيۡمٍ​ ۚ‏

اور (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) تمہارے آس پاس کے دیہاتیوں میں سے (بعض دیہاتی) منافق اور بعض اہل مدینہ بھی اڑے ہوئے ہیں نفاق پر تم انہیں نہیں جانتے (معلوم ہوا کہ نبی غیب نہیں جانتے) ہم انہیں جانتے ہیں، ہم سزا دیں گے انہیں دوگنی پھر وہ لوٹائے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف

آیت 1029:102
پارہ 11•صفحہ 184

وَاٰخَرُوۡنَ اعۡتَرَفُوۡا بِذُنُوۡبِهِمۡ خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًـا وَّاٰخَرَ سَيِّئًا ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور دوسرے ایسے (مسلمان) ہیں جنہوں نے اعتراف (یعنی اقرار) کیا ہے اپنے گناہوں کا، خلط ملط (یعنی ملے ہوئے) ہیں ان کے نیک اور دوسرے بد عمل ممکن ہے اللہ توبہ قبول کرے ان کی بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

آیت 1039:103
پارہ 11•صفحہ 184

خُذۡ مِنۡ اَمۡوَالِهِمۡ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمۡ وَتُزَكِّيۡهِمۡ بِهَا وَصَلِّ عَلَيۡهِمۡ​ؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏

قبول کرو ان کے مالوں میں سے صدقہ (تاکہ) پاک کر دے انہیں اور صاف کر دے انہیں اسکے ذریعے اور دعاء کرو ان کیلئے بیشک تمہاری دعاء سکون کا ذریعہ ہے ان کیلئے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے

آیت 1049:104
پارہ 11•صفحہ 184

اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ يَقۡبَلُ التَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهٖ وَيَاۡخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

کیا نہیں جانتے یہ کہ بیشک اللہ ہی قبول فرماتا ہے توبہ اپنے بندوں کی، اور صدقات کو قبول فرماتا ہے، اور بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

آیت 1059:105
پارہ 11•صفحہ 184

وَقُلِ اعۡمَلُوۡا فَسَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُوۡلُهٗ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ​ؕ وَسَتُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ​ۚ‏

اور کہہ دو عمل کرو تو عنقریب دیکھ لیں گے اللہ تمہارے کام کو اور اس کے رسول اور مومنین، اور عنقریب تم لوٹائے جاؤ گے غائب اور حاضر کے جاننے والے کی طرف، پھر وہ بتا دے گا تمہیں جو کچھ تم عمل کرتے تھے

آیت 1069:106
پارہ 11•صفحہ 184

وَاٰخَرُوۡنَ مُرۡجَوۡنَ لِاَمۡرِ اللّٰهِ اِمَّا يُعَذِّبُهُمۡ وَاِمَّا يَتُوۡبُ عَلَيۡهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اور دوسرے بعض امید وار ہوں گے اللہ کے حکم کے چاہے عذاب دے انہیں یا معاف کر دے انہیں، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 1079:107
پارہ 11•صفحہ 184

وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مَسۡجِدًا ضِرَارًا وَّكُفۡرًا وَّتَفۡرِيۡقًۢا بَيۡنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاِرۡصَادًا لِّمَنۡ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ مِنۡ قَبۡلُ​ؕ وَلَيَحۡلِفُنَّ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّا الۡحُسۡنٰى​ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

اور جنہوں نے بنائی مسجد ضرر (یعنی نقصان) پہونچانے اور کفر کرنے اور مومنوں میں تفریق ڈالنے کے لیے، اور گھات لگانے کے لیے ان لوگوں کے جو جنگ کر چکے ہیں اللہ اور اس کے رسول سے پہلے اور ضرور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا ارادہ تو اچھائی کا تھا، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک وہ جھوٹے ہیں

آیت 1089:108
پارہ 11•صفحہ 184

لَا تَقُمۡ فِيۡهِ اَبَدًا ​ؕ لَمَسۡجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقۡوٰى مِنۡ اَوَّلِ يَوۡمٍ اَحَقُّ اَنۡ تَقُوۡمَ فِيۡهِ​ؕ فِيۡهِ رِجَالٌ يُّحِبُّوۡنَ اَنۡ يَّتَطَهَّرُوۡا ​ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُطَّهِّرِيۡنَ‏

آپ قیام نہ کریں اس (مسجد) میں کبھی بھی، یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد تقوے پر رکھی گئی ہو پہلے دن سے ہی وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں قیام کرو، اس میں ایسے لوگ ہیں جو پسند کرتے ہیں کہ وہ پاک رہیں، اور اللہ پسند کرتا ہے پاک رہنے والوں کو

آیت 1099:109
پارہ 11•صفحہ 185

اَفَمَنۡ اَسَّسَ بُنۡيَانَهٗ عَلٰى تَقۡوٰى مِنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٍ خَيۡرٌ اَمۡ مَّنۡ اَسَّسَ بُنۡيَانَهٗ عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانۡهَارَ بِهٖ فِىۡ نَارِ جَهَـنَّمَ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

تو جس کی بنیاد رکھی گئی ہو تقوے پر اللہ کی جانب سے اور اس کی رضاء پر وہ بہتر ہے؟ یا وہ بہتر ہے جس کی بنیاد رکھی گئی ہو ایک گرنے والے گڑھے کے کنارے پر؟ تو گر جاؤ اس کے ساتھ جہنم کی آگ میں (اے منافقوں!) اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالموں کو

آیت 1109:110
پارہ 11•صفحہ 185

لَا يَزَالُ بُنۡيَانُهُمُ الَّذِىۡ بَنَوۡا رِيۡبَةً فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَقَطَّعَ قُلُوۡبُهُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

مسلسل ان کی بنیاد جو انہوں نے بنائی شک ڈالتی رہے گی ان کے دلوں میں اور یہ کہ ٹکڑے ہوتے رہیں گے ان کے دل، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے

آیت 1119:111
پارہ 11•صفحہ 185

اِنَّ اللّٰهَ اشۡتَرٰى مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ وَاَمۡوَالَهُمۡ بِاَنَّ لَهُمُ الۡجَــنَّةَ​ ؕ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَيَقۡتُلُوۡنَ وَ يُقۡتَلُوۡنَ​وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّا فِى التَّوۡرٰٮةِ وَالۡاِنۡجِيۡلِ وَالۡقُرۡاٰنِ​ ؕ وَمَنۡ اَوۡفٰى بِعَهۡدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسۡتَـبۡشِرُوۡا بِبَيۡعِكُمُ الَّذِىۡ بَايَعۡتُمۡ بِهٖ​ ؕ وَذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

بیشک اللہ نے سودا کر لیا ہے مومنین سے ان کی جان اور ان کے مال کے بدلے میں جنت کا، وہ جنگ لڑتے ہیں اللہ کے راستے میں، تو وہ قتال کرتے ہیں اور قتل کیے بھی جاتے ہیں (اللہ کا یہ) وعدہ ہے ان کیلئے برحق تورات اور انجیل اور قرآن میں، اور جس نے پورا کیا اپنا وعدہ اللہ سے کیا ہوا تو تم (اے نبی) بشارت دو اپنے اس بیع (یعنی تجارت) کی جو تم نے اس سے کی، اور یہ (بشارت اور تجارت یقیناً) بڑی کامیابی ہے

آیت 1129:112
پارہ 11•صفحہ 185

اَلتَّاۤٮِٕبُوۡنَ الۡعٰبِدُوۡنَ الۡحٰمِدُوۡنَ السّاۤٮِٕحُوۡنَ الرّٰكِعُوۡنَ السّٰجِدُوۡنَ الۡاٰمِرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَالنَّاهُوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَالۡحٰــفِظُوۡنَ لِحُدُوۡدِ اللّٰه ِ​ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، حکم کرنے والے اچھے کاموں کا، اور روکنے والے بری باتوں سے، اور حفاظت کرنے والے اللہ کے حدود کی (یہ مؤمنین ہیں) اور بشارت دے دو مومنوں کو

آیت 1139:113
پارہ 11•صفحہ 185

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ‏

نہیں مناسب نبی اور ایمان والوں کو کہ مغفرت کی دعاء کریں مشرکوں کیلئے، اگرچہ وہ قرابتدار (یعنی رشتے دار ابو طالب اور ابوجہل ہی کیوں نہ) ہوں، بعد اس کے کہ بیان ہو چکا ان (نبی) کے سامنے کہ بیشک وہ جہنمی ہیں

آیت 1149:114
پارہ 11•صفحہ 185

وَمَا كَانَ اسۡتِغۡفَارُ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ اِلَّا عَنۡ مَّوۡعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِيَّاهُ​ ۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنۡهُ​ ؕ اِنَّ اِبۡرٰهِيۡمَ لَاَوَّاهٌ حَلِيۡمٌ‏

اور ابراہیم کا اپنے باپ (آزر) کے لیے استغفار کرنا ایک وعدے کے تحت تھا جو وعدہ (ابراہیم) اس سے کر چکے تھے پھر جب بیان ہو گیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو بری (یعنی بے تعلق) ہو گئے اس سے بیشک ابراہیم نرم دل بردبار (برداشت کرنیوالے) تھے

آیت 1159:115
پارہ 11•صفحہ 186

وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُـضِلَّ قَوۡمًۢا بَعۡدَ اِذۡ هَدٰٮهُمۡ حَتّٰى يُبَيِّنَ لَهُمۡ مَّا يَتَّقُوۡنَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

اور اللہ نہیں گمراہ کرتا کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد، یہاں تک کہ وہ بیان کر دیتا ہے ان کے سامنے جن چیزوں سے انہیں بچنا ہے، بیشک اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے

آیت 1169:116
پارہ 11•صفحہ 186

اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ​ؕ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏

بیشک اللہ ہی کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین میں، وہ حیات دیتا ہے اور موت دیتا ہے، اور نہیں ہے تمہارے لئے اللہ کے سوا کوئی دوست اور نہ ہی مددگار

آیت 1179:117
پارہ 11•صفحہ 186

لَـقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِىِّ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ فِىۡ سَاعَةِ الۡعُسۡرَةِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا كَادَ يَزِيۡغُ قُلُوۡبُ فَرِيۡقٍ مِّنۡهُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ​ؕ اِنَّهٗ بِهِمۡ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌۙ ‏

یقیناً توبہ قبول کی اللہ نے نبی کی اور مہاجرین اور انصار کی جنہوں نے اتباع کی ان کی (یعنی نبی کی) ساعتِ عسرت (یعنی پریشانی کے وقت، جنگِ تبوک) میں بعد اس کے کہ ٹیڑھے ہو گئے تھے ان میں سے بعض فریق کے دل، پھر توبہ قبول کی ان کی بیشک وہ ان پر شفیق اور رحیم ہے

آیت 1189:118
پارہ 11•صفحہ 186

وَّعَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِيۡنَ خُلِّفُوۡا ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَضَاقَتۡ عَلَيۡهِمۡ اَنۡفُسُهُمۡ وَظَنُّوۡۤا اَنۡ لَّا مَلۡجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَيۡهِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوۡبُوۡا ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ‏

اور وہ تین (کعب، مرارہ، اور ہلال رض) جو پیچھے رہ گئے تھے (جنگ تبوک میں جانے سے) یہاں تک کہ تنگ ہو گئی ان پر زمین باوجود کشادہ ہونے کے، اور تنگ ہو گئیں ان پر ان کی جانیں، اور یقین ہو گیا کہ کوئی پناہ نہیں سوائے اسی کی طرف آنے کے، پھر توبہ کی توفیق دی انہیں تاکہ وہ توبہ کریں، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

آیت 1199:119
پارہ 11•صفحہ 186

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِيۡنَ‏

اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو! ڈرو اللہ سے اور ہو جاؤ سچوں کے ساتھ

آیت 1209:120
پارہ 11•صفحہ 186

مَا كَانَ لِاَهۡلِ الۡمَدِيۡنَةِ وَمَنۡ حَوۡلَهُمۡ مِّنَ الۡاَعۡرَابِ اَنۡ يَّتَخَلَّفُوۡا عَنۡ رَّسُوۡلِ اللّٰهِ وَ لَا يَرۡغَبُوۡا بِاَنۡفُسِهِمۡ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ ​ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ لَا يُصِيۡبُهُمۡ ظَمَاٌ وَّلَا نَصَبٌ وَّلَا مَخۡمَصَةٌ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلَا يَطَـُٔــوۡنَ مَوۡطِئًا يَّغِيۡظُ الۡكُفَّارَ وَلَا يَنَالُوۡنَ مِنۡ عَدُوٍّ نَّيۡلاً اِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَۙ‏

نہیں تھا مناسب مدینہ والوں اور ان کے آس پاس کے دیہاتیوں کے لئے کہ وہ پیچھے رہ جائیں (جنگ تبوک میں) اللہ کے رسول سے، اور نہ ترجیح دیں اپنی جانوں کو اس کی جان پر، یہ اس لیے ہے کہ جو تکلیف پہونچتی ہے انہیں پیاس اور تھکن اور بھوک اللہ کی راہ میں (جنگ کی حالت میں) یا وہ چلتے ہیں ایسی جگہ جو کفار کو غیظ و غضب دلائے، اور یا وہ پاتے ہیں دشمن (کافروں) سے کوئی چیز ہر بات پر ان کے لیے عمل صالح لکھا جاتا ہے، بیشک اللہ نہیں ضائع کرتا محسنین کے اجر کو (یعنی نیکی کرنے والوں کے اجر کو)

آیت 1219:121
پارہ 11•صفحہ 186

وَلَا يُنۡفِقُوۡنَ نَفَقَةً صَغِيۡرَةً وَّلَا كَبِيۡرَةً وَّلَا يَقۡطَعُوۡنَ وَادِيًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ لِيَجۡزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحۡسَنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

جو لوگ خرچ کرتے ہیں (مال اللہ کے راستے میں) تھوڑا ہو یا زیادہ یا گزرتے ہیں کسی وادی سے، تو لکھ لیا جاتا ہے ان کے لیے، تاکہ بدلہ دے انہیں اللہ بہتر ان کے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے ہیں

آیت 1229:122
پارہ 11•صفحہ 187

وَمَا كَانَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لِيَنۡفِرُوۡا كَآفَّةً​ ؕ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِنۡ كُلِّ فِرۡقَةٍ مِّنۡهُمۡ طَآٮِٕفَةٌ لِّيَـتَفَقَّهُوۡا فِى الدِّيۡنِ وَ لِيُنۡذِرُوۡا قَوۡمَهُمۡ اِذَا رَجَعُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُوۡنَ‏

اور نہیں ہونا چاہئے ایسا کہ سارے مؤمن نکل پڑیں (جنگ کے میدان میں) تو کیوں نہ نکلیں ہر فرقے میں سے چند گروہ تاکہ تفقہ فی الدین (یعنی دین میں سمجھ) پیدا کریں، اور ڈرائیں اپنی قوم کو جب لوٹیں اپنی قوم کی طرف، تاکہ وہ بھی ڈریں

آیت 1239:123
پارہ 11•صفحہ 187

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَاتِلُوا الَّذِيۡنَ يَلُوۡنَكُمۡ مِّنَ الۡكُفَّارِ وَلۡيَجِدُوۡا فِيۡكُمۡ غِلۡظَةً​  ؕ وَاعۡلَمُوۡاۤ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ‏

اے ایمان والو! جنگ کرو اپنے نزدیک کے کافروں سے (پہلے، اور بعد میں دور دراز کے کافروں سے) اور چاہیے کہ وہ پائیں تم میں سختی، اور جان لو کہ بیشک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

آیت 1249:124
پارہ 11•صفحہ 187

وَاِذَا مَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّقُوۡلُ اَيُّكُمۡ زَادَتۡهُ هٰذِهٖۤ اِيۡمَانًا​ ۚ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَزَادَتۡهُمۡ اِيۡمَانًا وَّهُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ‏

اور جب نازل کی جاتی ہے کوئی سورت تو ان (منافقین) میں سے بعض کہتے ہیں کہ اس (سورت) نے تم میں سے کس کے ایمان کو زیادہ کیا؟ تو جو ایمان والے ہیں ان کا اور زیادہ ہو جاتا ہے ایمان اور وہ خوشیاں مناتے ہیں

آیت 1259:125
پارہ 11•صفحہ 187

وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا اِلٰى رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

اور جن کے دلوں میں مرض ہے (یعنی ایمان سے خالی ہے) تو زیادہ ہو جاتی ہے ان (کے کفر) کی گندگی در گندگی اور (ایسے کافر جب) مرتے ہیں تو کفر کی حالت میں ہی مرتے ہیں

آیت 1269:126
پارہ 11•صفحہ 187

اَوَلَا يَرَوۡنَ اَنَّهُمۡ يُفۡتَـنُوۡنَ فِىۡ كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً اَوۡ مَرَّتَيۡنِ ثُمَّ لَا يَتُوۡبُوۡنَ وَلَا هُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ‏

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک یہ (کفار جنگ اور پریشانی کے ذریعے) آزمائے جاتے ہیں ہر سال ایک مرتبہ یا دو مرتبہ، پھر بھی وہ توبہ نہیں کرتے اور نہ ہی وہ نصیحت پکڑتے ہیں

آیت 1279:127
پارہ 11•صفحہ 187

وَاِذَا مَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ نَّظَرَ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍؕ هَلۡ يَرٰٮكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوۡا​ ؕ صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ‏

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے (تو) ان میں ایک (منافق) دوسرے کو دیکھتے ہیں کہ کیا کوئی مسلمان تمہیں (یعنی انہیں) دیکھ تو نہیں رہا ہے، پھر (نظر بچا کر) نکل جاتے ہیں، اللہ نے پھیر دیے ہیں ان کے دل، اسلئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے

آیت 1289:128
پارہ 11•صفحہ 187

لَـقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ عَزِيۡزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيۡصٌ عَلَيۡكُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

یقیناً آئے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے گراں گزرتی ہے اس پر وہ تکلیف جو تمہیں پہونچتی ہے، وہ حریص (یعنی فکر مند) ہے تمہاری بھلائی پر، مؤمنوں پر شفیق اور مہربان ہے

آیت 1299:129
پارہ 11•صفحہ 187

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ ۖ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ​ ؕ وَهُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ‏

پھر اگر یہ (منافقین اور کفار) پھر جائیں تو کہہ دو کہ کافی ہے مجھے اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں توکل کرتا ہوں، اور وہ رب ہے عرشِ عظیم کا