اَتٰۤى اَمۡرُ اللّٰهِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡهُ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
آچکا ہے اللہ کا حکم (یعنی قیامت، اے کفار) تو تم جلدی نہ کرو اسمیں، اسکی ذات پاک ہے اور اعلی ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں
اَتٰۤى اَمۡرُ اللّٰهِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡهُ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
آچکا ہے اللہ کا حکم (یعنی قیامت، اے کفار) تو تم جلدی نہ کرو اسمیں، اسکی ذات پاک ہے اور اعلی ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں
يُنَزِّلُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةَ بِالرُّوۡحِ مِنۡ اَمۡرِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرُوۡۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوۡنِ
وہ نازل کرتا ہے فرشتوں کو وحی کے ساتھ اپنے حکم سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے، کہ (اے نبی) تم ڈراؤ بیشک اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم مجھ سے ہی ڈرو
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّؕ تَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
پیدا کیا اسی نے آسمانوں اور زمین کو برحق وہ اعلی ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ
پیدا کیا اسی نے انسان کو نطفے (یعنی بوند) سے پھر وہ جھگڑالو ہو گیا کھلم کھلا
وَالۡاَنۡعَامَ خَلَقَهَا ۚ لَـكُمۡ فِيۡهَا دِفۡ ٴٌ وَّمَنَافِعُ وَمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ
اور جانوروں کو پیدا کیا اسی نے، تمہارے لیے ان میں جاڑے کا سامان ہے اور منافع بھی ہے اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو
وَلَكُمۡ فِيۡهَا جَمَالٌ حِيۡنَ تُرِيۡحُوۡنَ وَحِيۡنَ تَسۡرَحُوۡنَ
اور تمہارے لیے ان میں جمال بھی ہے اسوقت جب تم شام کو چرا کر لاتے ہو اور اسوقت جب صبح کو چرانے لے جاتے ہو
وَتَحۡمِلُ اَثۡقَالَـكُمۡ اِلٰى بَلَدٍ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا بٰلِغِيۡهِ اِلَّا بِشِقِّ الۡاَنۡفُسِؕ اِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌۙ
وہ اٹھا لے جاتے ہیں تمہارے بوجھ شہروں تک نہ ہوتے تم پہونچانے والے سوائے جان کو مشقت میں ڈالے، بیشک تمہارا رب شفقت کرنے والا مہربان ہے
وَّالۡخَـيۡلَ وَالۡبِغَالَ وَالۡحَمِيۡرَ لِتَرۡكَبُوۡهَا وَزِيۡنَةً ؕ وَيَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (پیدا کئے) تاکہ تم سوار ہو ان پر اور زینت بھی ہے اور وہ (آگے وہ سواریاں) پیدا کرے گا جو تم نہیں جانتے
وَعَلَى اللّٰهِ قَصۡدُ السَّبِيۡلِ وَمِنۡهَا جَآٮِٕرٌؕ وَلَوۡ شَآءَ لَهَدٰٮكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
اور اللہ تک سیدھی راہ پہونچتی ہے اور ان میں ٹیڑھی بھی ہیں، اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا (سیدھی راہ پر)
هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّـكُمۡ مِّنۡهُ شَرَابٌ وَّمِنۡهُ شَجَرٌ فِيۡهِ تُسِيۡمُوۡنَ
وہی ہے جس نے نازل کیا آسمان سے پانی تمہارے لیے، اسی میں سے پیتے ہو اور اسی سے درخت نکلتے ہیں جن میں (جانوروں کو) چراتے ہو
يُنۡۢبِتُ لَـكُمۡ بِهِ الزَّرۡعَ وَالزَّيۡتُوۡنَ وَالنَّخِيۡلَ وَالۡاَعۡنَابَ وَمِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
وہ اگاتا ہے تمہارے لئے اس (پانی) کے ذریعے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے پھل، بےشک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَۙ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَؕ وَالنُّجُوۡمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمۡرِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَۙ
اور اسی (اللہ) نے مسخر کیا تمہارے لئے رات اور دن اور سورج اور چاند کو اور تاروں کو بھی مسخر کیا اپنے حکم سے، بیشک ان میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھ رکھتے ہیں
وَمَا ذَرَاَ لَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُخۡتَلِفًا اَلۡوَانُهٗ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لّـِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ
اور اسی (اللہ) نے پھیلا دی ہیں تمہارے لئے زمین میں مختلف رنگ کی چیزیں ان میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو نصیحت پکڑتے ہیں
وَهُوَ الَّذِىۡ سَخَّرَ الۡبَحۡرَ لِتَاۡكُلُوۡا مِنۡهُ لَحۡمًا طَرِيًّا وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡا مِنۡهُ حِلۡيَةً تَلۡبَسُوۡنَهَاۚ وَتَرَى الۡـفُلۡكَ مَوَاخِرَ فِيۡهِ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور وہی ہے (اللہ) جس نے مسخر کیا (یعنی تمہارے قابو میں کیا) دریا کو تاکہ تم کھاؤ اس میں سے تازہ گوشت اور تاکہ تم نکالو اس سے زیور (کی چیزیں) جسے تم پہنتے ہو، اور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں، اور تاکہ تم تلاش کرو اُس کے فضل کو اور تاکہ تم شکر ادا کرو
وَاَلۡقٰى فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِكُمۡ وَاَنۡهٰرًا وَّسُبُلًا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَۙ
اور اس (اللہ) نے ڈال دئے زمین میں پہاڑوں کو تاکہ نہ ڈگمگائے تمہیں لے کر اور نہریں اور راستے (تمہارے لیے بنا دئے) تاکہ تم راہ پاؤ
وَعَلٰمٰتٍؕ وَبِالنَّجۡمِ هُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
اور نشانیوں، اور ستاروں کے ذریعے بھی وہ راہ پاتے ہیں
اَفَمَنۡ يَّخۡلُقُ كَمَنۡ لَّا يَخۡلُقُؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
تو کیا جو پیدا کرتا ہے اس کے برابر ہو سکتا ہے جو (کچھ بھی) پیدا نہ کرے، تو کیا تم غور نہیں کرتے؟
وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَاؕ اِنَّ اللّٰهَ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اور اگر تم گننے لگو نعمتوں کو اللہ کی تو ان کا شمار نہیں کر سکتے، بیشک اللہ بخشنے والا بہت مہربان ہے
وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَ مَا تُعۡلِنُوۡنَ
اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو
وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَخۡلُقُوۡنَ شَيۡــًٔا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَؕ
اور جنہیں وہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا (بتوں کو) وہ کچھ بھی پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کئے گئے ہیں
اَمۡوَاتٌ غَيۡرُ اَحۡيَآءٍ ۚ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ
(وہ) مردے ہیں بغیر جان کے، اور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے (مرنے کے بعد)
اِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مُّنۡكِرَةٌ وَّهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ
تمہارا معبود ایک ہی ہے، تو جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر ان کے دل انکاری ہیں اور وہ تکبر کرنے والے ہیں
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡتَكۡبِرِيۡنَ
بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں، بیشک وہ نہیں پسند کرتا تکبر کرنے والوں کو
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ مَّاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّكُمۡۙ قَالُـوۡۤا اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
اور جب کہا جاتا ہے ان (کفار مکہ) سے کہ کیا نازل کیا تمہارے رب نے وہ کہتے ہیں پہلوں کے قصے ہیں (قرآن میں)
لِيَحۡمِلُوۡۤا اَوۡزَارَهُمۡ كَامِلَةً يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِۙ وَمِنۡ اَوۡزَارِ الَّذِيۡنَ يُضِلُّوۡنَهُمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍؕ اَلَا سَآءَ مَا يَزِرُوۡنَ
تاکہ وہ اٹھائیں اپنا مکمل بوجھ قیامت کے دن، اور ان کا بوجھ بھی جنہیں یہ گمراہ کرتے ہیں بغیر علم کے، خبردار! کیا ہی برا بوجھ ہے جو یہ اٹھائیں گے (قیامت کے دن)
قَدۡ مَكَرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتَى اللّٰهُ بُنۡيَانَهُمۡ مِّنَ الۡقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيۡهِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
یقینا مکر کیا تھا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے، تو اکھاڑ دیا (یعنی ڈھادیا) اللہ نے ان کی بنیاد کو جڑوں سے، تو گر پڑی ان پر چھت ان کے اوپر سے، اور آیا ان پر عذاب (وہاں سے) جہاں سے وہ سمجھ بھی نہ سکے
ثُمَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يُخۡزِيۡهِمۡ وَيَقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تُشَآقُّوۡنَ فِيۡهِمۡؕ قَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اِنَّ الۡخِزۡىَ الۡيَوۡمَ وَالسُّوۡۤءَ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَۙ
پھر قیامت کے دن وہ رسوا کرے گا انہیں، اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن (کی عبادت) پر تم ضد کرتے تھے، کہیں گے (فرشتے، رسول، اور ایمان والے) جنہیں علم دیا جائے گا کہ بیشک رسوائی آج کافروں کے لیے اور برائی ہے
الَّذِيۡنَ تَتَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ ظَالِمِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ فَاَلۡقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَـعۡمَلُ مِنۡ سُوۡۤءٍؕ بَلٰٓى اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جب وفات دیتے ہیں انہیں فرشتے جو ظالم ہوتے ہیں تو وہ ڈالتے ہیں صلح کہ ہم نہیں کرتے تھے کوئی برا کام، کیوں نہیں بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ بھی تم عمل کرتے تھے
فَادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ فَلَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ
تو داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ رہو اس میں، تو کیا ہی برا ٹھکانہ ہے متکبرین کا
وَقِيۡلَ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا مَاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّكُمۡؕ قَالُوۡا خَيۡرًاؕ لِّـلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةٌ ؕ وَلَدَارُ الۡاٰخِرَةِ خَيۡرٌ ؕ وَلَنِعۡمَ دَارُ الۡمُتَّقِيۡنَۙ
اور (دنیا میں) کہا جاتا ہے متقیوں سے کہ کیا نازل کیا ہے تمہارے رب نے، تو کہتے ہیں خیر کی چیز، جنہوں نے نیکی کی ہے (ان کے لیے) اس دنیا میں بھی اچھائی ہے، اور یقینا آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے، اور کیا ہی بہتر گھر ہے متقیوں کا
جَنّٰتُ عَدۡنٍ يَّدۡخُلُوۡنَهَا تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ لَهُمۡ فِيۡهَا مَا يَشَآءُوۡنَؕ كَذٰلِكَ يَجۡزِى اللّٰهُ الۡمُتَّقِيۡنَۙ
ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں وہ داخل ہوں گے ان میں بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں، ان کے لئے ان میں وہ ہے جو وہ چاہیں گے، اسی طرح اللہ بدلہ دے گا متقیوں کو
الَّذِيۡنَ تَتَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ طَيِّبِيۡنَ ۙ يَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمُۙ ادۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جنہیں فرشتے وفات دیتے ہیں پاکی حالت میں، (ان نیک روحوں سے فرشتے) کہتے ہیں سلامتی ہو تم پر داخل ہو جاؤ جنت میں ان اعمال کے بسبب جو تم کرتے تھے
هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ اَمۡرُ رَبِّكَؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
کیا (کفار مکہ) انتظار کر رہے ہیں کہ آئیں ان پر فرشتے یا آئے تمہارے رب کا حکم (بطور خاص ان کیلئے) اسی طرح کیا تھا ان سے پہلوں نے بھی، اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا اور لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
فَاَصَابَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
تو پہونچی ان پر بری مصیبت ان کے اعمال کی وجہ سے، اور الٹا پڑا ان پے وہ مذاق جو وہ اڑا یا کرتے تھے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدۡنَا مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍ نَّحۡنُ وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۚ فَهَلۡ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اور کہتے ہیں مشرکین (مکہ) کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم نہ عبادت کرتے اس کے سوا کسی چیز کی نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور ہم حرام نہ ٹھہراتے اس (کےحکم) کے سوا کسی چیز کو، اسی طرح کیا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے، تو رسولوں کے ذمہ تو صرف کھل کر پہونچا دینا ہے
وَلَـقَدۡ بَعَثۡنَا فِىۡ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوۡلًا اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاجۡتَنِبُوا الطَّاغُوۡتَۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ هَدَى اللّٰهُ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ حَقَّتۡ عَلَيۡهِ الضَّلٰلَةُ ؕ فَسِيۡرُوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
اور یقینا ہم نے بھیجا ہر امت میں ایک رسول (اور ان سے کہا) کہ عبادت کرو اللہ کی، اور اجتناب کرو (یعنی بچو) شیطان سے، پھر ان میں سے بعض کو ہدایت دی اللہ نے اور ان میں سے بعض پر حق (یعنی ثابت) ہوئی گمراہی، تو سیر کرو زمین میں پھر دیکھو کیسا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا (جو تم سے پہلے گزرے ہیں)
اِنۡ تَحۡرِصۡ عَلٰى هُدٰٮهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّضِلُّ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
اگر تم امید رکھو ان (کفار) کی ہدایت کی تو بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا اسے جسے گمراہ کر دے، اور نہ ہوگا ان کے لیے کوئی مددگار
وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡۙ لَا يَبۡعَثُ اللّٰهُ مَنۡ يَّمُوۡتُؕ بَلٰى وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّا وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ
اور (مشرکین مکہ) قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی اپنی قسموں میں زور ڈال کر کہ نہیں اٹھائے گا (یعنی زندہ نہیں کرے گا) اللہ اس شخص کو جو مر جائے گا، کیوں نہیں وعدہ اس کا برحق ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِىۡ يَخۡتَلِفُوۡنَ فِيۡهِ وَلِيَـعۡلَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰذِبِيۡنَ
(اسلئے زندہ کریگا) تاکہ ظاہر کردے ان پر جس میں یہ جھگڑتے ہیں (کہ دوبارہ زندگی نہیں ہے) اور تاکہ جان لیں کافر کہ بیشک وہ جھوٹے تھے (قیامت کے متعلق)
اِنَّمَا قَوۡلُـنَا لِشَىۡءٍ اِذَاۤ اَرَدۡنٰهُ اَنۡ نَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
ہمارا قول کسی شے کیلئے جب ہم ارادہ کرتے ہیں اس کا تو کہتے ہیں اس سے ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے
وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا فِى اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا لَـنُبَوِّئَنَّهُمۡ فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً ؕ وَلَاَجۡرُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَۙ
اور جنہوں نے ہجرت کی اللہ کے راستے میں اس کے بعد ان پر ظلم کیا گیا، تو ہم ضرور ٹھکانا دیں گے انہیں دنیا میں بہتر، اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش کہ یہ جانتے
الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
(یہی ہیں وہ) جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَۙ
اور ہم نے نہیں بھیجا (رسول بنا کر) تم سے پہلے مگر مردوں کو ہی، وحی کی ہم نے ان کی طرف، تو پوچھ لو اہل علم (یعنی اہل کتاب) سے اگر تم نہیں جانتے
بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِؕ وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ
معجزے اور کتابوں کے ساتھ (بھیجا) اور ہم نے نازل کیا تمہاری طرف ذکر (یعنی قرآن) تاکہ تم بیان کرو لوگوں کے لیے، جو نازل کیا گیا ہے ان کی طرف اور تاکہ وہ بھی غور و فکر کریں
اَفَاَمِنَ الَّذِيۡنَ مَكَرُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ يَّخۡسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ يَاۡتِيَهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
تو کیا (یہ کفار اور مشرکین) بے خوف ہو گئے جو برے مکر کرتے ہیں، کہ دھنسا دے اللہ انہیں زمین میں یا آجائے ان پر عذاب وہاں سے جہاں سے یہ سمجھ بھی نہ سکیں
اَوۡ يَاۡخُذَهُمۡ فِىۡ تَقَلُّبِهِمۡ فَمَا هُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَۙ
یا پکڑے انہیں ان کے چلتے پھرتے، تو یہ نہیں کر سکیں گے عاجز (اللہ کو)
اَوۡ يَاۡخُذَهُمۡ عَلٰى تَخَوُّفٍؕ فَاِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
یا پکڑلے انہیں خوف دلاکر، تو بیشک تمہارا رب شفیق اور رحم کرنے والا ہے
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ يَّتَفَيَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَالشَّمَآٮِٕلِ سُجَّدًا لِّلَّهِ وَهُمۡ دٰخِرُوۡنَ
کیا وہ نہیں دیکھتے ان کی طرف جو پیدا کی ہیں اللہ نے چیزوں کو، جھکتے ہیں ان کے سائے دائیں اور بائیں طرف سجدہ کر تے ہیں اللہ کو اور وہ عاجزی کرتے ہیں
وَلِلّٰهِ يَسۡجُدُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ دَآبَّةٍ وَّالۡمَلٰۤٮِٕكَةُ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ
اور اللہ ہی کیلئے سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے جاندار اور فرشتے، اور یہ وہ ہیں جو تکبر نہیں کرتے
يَخَافُوۡنَ رَبَّهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ ۩
وہ ڈرتے ہیں اپنے اوپر والے رب سے، اور یہ وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے
وَقَالَ اللّٰهُ لَا تَـتَّخِذُوۡۤا اِلٰهَيۡنِ اثۡنَيۡنِۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَاِيَّاىَ فَارۡهَبُوۡنِ
اور کہا اللہ نے کہ مت بناؤ دو معبود، وہ ایک ہی معبود ہے، تو تم مجھ سے ہی ڈرو
وَلَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَلَهُ الدِّيۡنُ وَاصِبًا ؕ اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ تَـتَّـقُوۡنَ
اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اور اسی کا دین لازم ہے، تو کیا تم غیر اللہ سے ڈرتے ہو
وَمَا بِكُمۡ مِّنۡ نّـِعۡمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَيۡهِ تَجْئَرُوۡنَۚ
اور جو بھی ہے تمہارے پاس نعمت تو وہ اللہ کی طرف سے ہے، پھر جب پہونچتی ہے تمہیں تکلیف تو تم اسی کے پاس گڑگڑاتے ہو
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنۡكُمۡ اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡكُمۡ بِرَبِّهِمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
پھر جب وہ دور کر دیتا ہے تکلیف تم سے، تو بعض فریق تم میں سے اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہرانے لگتے ہیں
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡؕ فَتَمَتَّعُوۡا فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ
تاکہ وہ ناشکری کریں اس کی جو ہم نے دیا ہے انہیں، تو تم فائدہ اٹھا لو عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِمَا لَا يَعۡلَمُوۡنَ نَصِيۡبًا مِّمَّا رَزَقۡنٰهُمۡؕ تَاللّٰهِ لَـتُسۡــَٔلُنَّ عَمَّا كُنۡتُمۡ تَفۡتَرُوۡنَ
اور وہ بناتے ہیں جن (بتوں) کیلئے حصہ انہیں وہ جانتے بھی نہیں (ان میں بناتے ہیں) جو ہم نے رزق دیا ہے انہیں اللہ کی قسم! تم سے ضرور سوال کیا جائے گا ان افتراء کے بارے میں جو تم گھڑتے ہو
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰهِ الۡبَـنٰتِ سُبۡحٰنَهٗۙ وَلَهُمۡ مَّا يَشۡتَهُوۡنَ
اور (کفار) ٹھہراتے ہیں اللہ کے لیے بیٹیاں، اس کی ذات پاک ہے، اور اپنے لیے (بیٹے) جو وہ چاہتے ہیں
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمۡ بِالۡاُنۡثٰى ظَلَّ وَجۡهُهٗ مُسۡوَدًّا وَّهُوَ كَظِيۡمٌۚ
اور جب خوشخبری دی جاتی ہے ان میں کسی کو بیٹی کی تو ہو جاتا ہے اس کا چہرہ سیاہ اور وہ غمگین ہوجاتا ہے
يَتَوَارٰى مِنَ الۡقَوۡمِ مِنۡ سُوۡۤءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ ؕ اَيُمۡسِكُهٗ عَلٰى هُوۡنٍ اَمۡ يَدُسُّهٗ فِى التُّـرَابِ ؕ اَلَا سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
چھپتا پھرتا ہے لوگوں سے اس بری خوشخبری کی وجہ سے جو اسے دی گئی (سوچتا ہے) کیا اسے رکھے توہین سمجھ کر، یا دفن کر دے اس (بیٹی) کو مٹی میں، یاد رکھو! کہ کیا ہی برا وہ فیصلہ کرتے ہیں
لِلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوۡءِۚ وَلِلّٰهِ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
وہ لوگ جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر (ان کی) مثال بری ہے، اور اللہ کی مثال اعلی ہے، اور وہ زبردست حکمت والا ہے
وَلَوۡ يُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلۡمِهِمۡ مَّا تَرَكَ عَلَيۡهَا مِنۡ دَآبَّةٍ وَّلٰـكِنۡ يُّؤَخِّرُهُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّىۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَ سَاعَةً وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
اور اگر اللہ مؤاخذہ (یعنی پکڑ) کرے لوگوں کا ان کے ظلم کی وجہ سے، تو نہ چھوڑے اس (زمین) پر کسی جاندار کو، اور لیکن وہ مہلت دیتا ہے انہیں ایک مقرر مدت تک، پھر جب آتا ہے ان کا وقت تو نہ وہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں ایک گھڑی اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰهِ مَا يَكۡرَهُوۡنَ وَتَصِفُ اَلۡسِنَـتُهُمُ الۡـكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الۡحُسۡنٰىؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمۡ مُّفۡرَطُوۡنَ
اور وہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے لیے (بیٹیاں) جسے (خود) وہ ناپسند کرتے ہیں اور بیان کرتی ہیں ان کی زبانیں جھوٹ کہ بیشک ان کیلئے ہے (آخرت کی) بھلائی، یقینا ان کیلئے آگ ہے، اور بیشک وہ پہلے جائیں گے (آگ میں)
تَاللّٰهِ لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
اللہ کی قسم! یقینا ہم نے رسول بھیجے تھے تم سے پہلے بھی امتوں میں، پھر مزین کر دیا شیطان نے ان کے لئے ان کے (برے) اعمال کو تو وہ ان کا دوست بنا ہوا ہے آج، اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِى اخۡتَلَـفُوۡا فِيۡهِۙ وَهُدًى وَّرَحۡمَةً لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
اور ہم نے نازل کی تم پر کتاب، تاکہ تم بیان کرو ان (کفار) کے سامنے جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں، اور ہدایت اور رحمت ہے ان کیلئے جو ایمان رکھتے ہیں
وَاللّٰهُ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
اور اللہ نے نازل کیا آسمان سے پانی، پھر زندہ کیا اس (پانی کے ذریعے) سے مردہ زمین کو، بیشک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں
وَاِنَّ لَـكُمۡ فِىۡ الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً ؕ نُّسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهٖ مِنۡۢ بَيۡنِ فَرۡثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآٮِٕغًا لِّلشّٰرِبِيۡنَ
اور بیشک تمہارے لیے جانوروں میں عبرت (یعنی سبق) ہے، ہم پلاتے ہیں تمہیں ان کے پیٹ کے گوبر اور خون کے درمیان سے خالص دودھ ذائقہ دار ہے پینے والوں کے لیے
وَمِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِيۡلِ وَالۡاَعۡنَابِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡهُ سَكَرًا وَّرِزۡقًا حَسَنًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم بناتے ہو نشہ (کی چیزیں) اس سے اور بہتر رزق بھی ہے، بیشک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں
وَاَوۡحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحۡلِ اَنِ اتَّخِذِىۡ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعۡرِشُوۡنَۙ
اور حکم دیا تمہارے رب نے شہد کی مکھی کو کہ بناؤ پہاڑوں میں گھر اور درختوں میں اور وہ جو بناتی ہیں چھتیاں (وہ حکم تمہارے رب نے اسے دیا ہے)
ثُمَّ كُلِىۡ مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسۡلُكِىۡ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ؕ يَخۡرُجُ مِنۡۢ بُطُوۡنِهَا شَرَابٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُهٗ فِيۡهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
پھر کھاؤ ہر قسم کے پھلوں سے اور چلو اپنے رب کے راستوں پر عاجزی سے، نکلتی ہے ان کے پیٹوں سے پینے کی چیز مختلف ہوتے ہیں جس کے رنگ، اس میں شفاء ہے لوگوں کے لیے، بیشک اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ يَتَوَفّٰٮكُمۡۙ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَىۡ لَا يَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٍ شَيۡــًٔاؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ
اور اللہ نے پیدا کیا تمہیں پھر وہ وفات دے گا تمہیں، اور تم میں سے کوئی لوٹایا جاتا ہے بڑی عمر کو پھر وہ جاننے کے باوجود بھی کچھ نہیں جانتا ہے بیشک اللہ جاننے والا قدرت والا ہے
وَاللّٰهُ فَضَّلَ بَعۡضَكُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ فِى الرِّزۡقِۚ فَمَا الَّذِيۡنَ فُضِّلُوۡا بِرَآدِّىۡ رِزۡقِهِمۡ عَلٰى مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَهُمۡ فِيۡهِ سَوَآءٌ ؕ اَفَبِنِعۡمَةِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ
اور اللہ نے فضیلت دی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر روزی میں، پھر جنہیں فضیلت دی گئی وہ رد کرتے (یعنی نہیں دیتے) ہیں اپنی روزی میں سے انہیں جو ان کی ملکیت میں ہیں کہ وہ اس کے برابر (نہ) ہوجائیں، تو کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ بَنِيۡنَ وَحَفَدَةً وَّرَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ يُؤۡمِنُوۡنَ وَبِنِعۡمَتِ اللّٰهِ هُمۡ يَكۡفُرُوۡنَۙ
اور اللہ نے بنائے تمہارے لئے تم ہی میں سے جوڑے، اور بنائے تمہارے لئے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے، اور اس نے رزق دیا تمہیں پاکیزہ، تو کیا وہ باطل پے ایمان رکھتے ہیں، اور اللہ کی نعمتوں کا وہ انکار کرتے ہیں
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ شَيۡــًٔا وَّلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۚ
اور وہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا (غیر اللہ کی) جو نہیں ہے مالک ان کیلئے رزق کا آسمانوں اور زمین میں کچھ بھی، اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
فَلَا تَضۡرِبُوۡا لِلّٰهِ الۡاَمۡثَالَؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
تو مت بیان کرو اللہ کے لیے مثالیں (کہ اسے بیٹی ہے) بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبۡدًا مَّمۡلُوۡكًا لَّا يَقۡدِرُ عَلٰى شَىۡءٍ وَّمَنۡ رَّزَقۡنٰهُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنۡفِقُ مِنۡهُ سِرًّا وَّجَهۡرًاؕ هَلۡ يَسۡتَوٗنَؕ اَ لۡحَمۡدُ لِلّٰهِؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
بیان فرماتا ہے اللہ ایک مثال ایک مملوک (کسی دوسرے کا) غلام ہے جو کسی چیز پر قدرت (واختیار) نہیں رکھتا، اور ایک وہ شخص جسے ہم نے رزق دیا ہو اپنی طرف سے بہتر رزق، اور وہ خرچ بھی کرتا ہو اسے چھپ کر اور ظاہری، کیا دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، بلکہ اکثر ان میں سے نہیں جانتے
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلاً رَّجُلَيۡنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبۡكَمُ لَا يَقۡدِرُ عَلٰى شَىۡءٍ وَّهُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوۡلٰٮهُۙ اَيۡنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَاۡتِ بِخَيۡرٍؕ هَلۡ يَسۡتَوِىۡ هُوَۙ وَمَنۡ يَّاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِۙ وَهُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور بیان فرماتا ہے اللہ ایک مثال دو لوگوں کی، ان دو میں ایک گونگا ہے، قدرت نہیں رکھتا کسی شے پر، اور وہ بوجھ ہے اپنے مالک پر، جہاں بھی وہ جاتا ہے کوئی خیر لے کر نہیں آتا، کیا یہ اس کے برابر ہو سکتا ہے؟ جو حکم کرتا ہے عدل کا اور وہ سیدھے راستے پر بھی ہے
وَلِلّٰهِ غَيۡبُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَمَاۤ اَمۡرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمۡحِ الۡبَصَرِ اَوۡ هُوَ اَقۡرَبُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور اللہ ہی کو معلوم ہیں غیب کی باتیں آسمانوں اور زمین کی اور قیامت کا حکم لمح بھر (یعنی پلک جھپکنے) کی طرح ہے، یا اس سے بھی زیادہ قریب تر ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
وَاللّٰهُ اَخۡرَجَكُمۡ مِّنۡۢ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ شَيۡـــًٔا ۙ وَّ جَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصٰرَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ ۙ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور اللہ نے نکالا تمہیں (یعنی پیدا کیا تمہیں) تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے، تم نہیں جانتے تھے کچھ بھی اور اس نے بنائے تمہارے لئے کان، اور آنکھیں، اور دل، تاکہ تم شکر ادا کر سکو
اَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ مُسَخَّرٰتٍ فِىۡ جَوِّ السَّمَآءِ ؕ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا وہ دیکھتے نہیں پرندوں کو کہ مسخر (یعنی قابو میں) ہیں آسمان کی فضاء میں کون تھامے ہوئے ہے انہیں اللہ کے سوا؟ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡۢ بُيُوۡتِكُمۡ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ جُلُوۡدِ الۡاَنۡعَامِ بُيُوۡتًا تَسۡتَخِفُّوۡنَهَا يَوۡمَ ظَعۡنِكُمۡ وَيَوۡمَ اِقَامَتِكُمۡۙ وَمِنۡ اَصۡوَافِهَا وَاَوۡبَارِهَا وَاَشۡعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ
اور اللہ نے بنایا ہے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ، اور بنائے تمہارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے گھر (یعنی خیمے) تم ہلکا پاتے ہو انہیں اپنے سفر کے دن اور اپنے قیام کے دن، اور اسکی اون سے، اور اسکی روؤں سے، اور اسکے بالوں سے کتنے ہی سامان اور فائدے ہیں ایک مقرر وقت کیلئے
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَكۡنَانًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ سَرَابِيۡلَ تَقِيۡكُمُ الۡحَـرَّ وَسَرَابِيۡلَ تَقِيۡكُمۡ بَاۡسَكُمۡؕ كَذٰلِكَ يُتِمُّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡلِمُوۡنَ
اور اللہ نے بنایا ہے تمہارے لیے جو کچھ اس نے پیدا کیا ان سے سائے اور بنائے تمہارے لیے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں، اور بنائے تمہارے لیے کرتے جو بچاتے ہیں تمہیں گرمی سے، اور زرہیں (یعنی لوہے کا لباس) جو بچاتی ہیں تمہیں لڑائی میں، اسی طرح اللہ پوری کرتا ہے اپنی نعمت تم پر تاکہ تم فرمانبردار ہو جاؤ
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
پھر اگر یہ (کفار) پلٹ جائیں تو تم پر صرف کھل کر پہونچا دینا ہے
يَعۡرِفُوۡنَ نِعۡمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ يُنۡكِرُوۡنَهَا وَاَكۡثَرُهُمُ الۡكٰفِرُوۡنَ
وہ پہچانتے ہیں اللہ کی نعمتوں کو پھر وہ انکار کرتے ہیں ان کا، اور اکثر ان میں ناشکرے ہیں
وَيَوۡمَ نَـبۡعَثُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا ثُمَّ لَا يُؤۡذَنُ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
اور جس دن ہم کھڑا کریں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر نہ اجازت ہوگی کافروں کو (عذر پیش کرنے کی) اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی
وَاِذَا رَاَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الۡعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ
اور جب دیکھ لیں گے ظالم عذاب کو تو نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے (عذاب) اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
وَ اِذَا رَاَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا شُرَكَآءَهُمۡ قَالُوۡا رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِيۡنَ كُنَّا نَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِكَۚ فَاَلۡقَوۡا اِلَيۡهِمُ الۡقَوۡلَ اِنَّكُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَۚ
اور جب دیکھیں گے مشرک اپنے شریکوں کو تو کہیں گے اے ہمارے رب! یہی ہمارے شریک ہیں جنہیں ہم پکارتے تھے تیرے سوا (دنیا کی زندگی میں) پھر وہ انہیں جواب دیں گے کہ بےشک تم جھوٹے ہو
وَاَلۡقَوۡا اِلَى اللّٰهِ يَوۡمَٮِٕذٍ ۨالسَّلَمَ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور وہ ڈالیں گے اللہ کے سامنے اس دن صلح، اور بھول جائیں گے انہیں جنہیں وہ گھڑا کرتے تھے
اَ لَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ زِدۡنٰهُمۡ عَذَابًا فَوۡقَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يُفۡسِدُوۡنَ
جن لوگوں نے کفر کیا اور روکا اللہ کے راستے سے، ہم زیادہ کر دیں گے ان پر عذاب در عذاب بسبب اس کے کہ وہ فساد کرتے تھے
وَيَوۡمَ نَـبۡعَثُ فِىۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَجِئۡنَا بِكَ شَهِيۡدًا عَلٰى هٰٓؤُلَاۤءِ ؕ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ تِبۡيَانًا لِّـكُلِّ شَىۡءٍ وَّ هُدًى وَّرَحۡمَةً وَّبُشۡرٰى لِلۡمُسۡلِمِيۡنَ
اور جس دن ہم کھڑا کریں گے ہر ایک امت میں ان پر انہیں میں سے ایک گواہ، اور ہم لائیں گے تمہیں (اے نبی) ان سب پر گواہ بناکر، اور ہم نے نازل کی ہے تم پر ایک ایسی کتاب (قرآن) جس میں بیان ہے ہر چیز کا اور ہدات اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لیے
اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالۡاِحۡسَانِ وَاِيۡتَآىِٕ ذِى الۡقُرۡبٰى وَيَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ وَالۡبَغۡىِۚ يَعِظُكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ
بیشک اللہ حکم دیتا ہے (لوگوں کو) انصاف کا اور بھلائی کا اور رشتے داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے بے حیائی اور بری بات اور ظلم سے، وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں تاکہ تم نصیحت پکڑو
وَ اَوۡفُوۡا بِعَهۡدِ اللّٰهِ اِذَا عَاهَدتُّمۡ وَلَا تَنۡقُضُوا الۡاَيۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡكِيۡدِهَا وَقَدۡ جَعَلۡتُمُ اللّٰهَ عَلَيۡكُمۡ كَفِيۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ
اور پورا کرو اللہ کا عہد جب تم عہد کرو، اور نہ توڑو قسموں کو اسے پکا کرنے کے بعد، اور یقینا تم نے بنایا ہے اللہ کو اپنے اوپر کفیل (یعنی گواہ) بیشک اللہ جانتا ہے وہ جو تم کرتے ہو
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّتِىۡ نَقَضَتۡ غَزۡلَهَا مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ اَنۡكَاثًا ؕ تَتَّخِذُوۡنَ اَيۡمَانَكُمۡ دَخَلًاۢ بَيۡنَكُمۡ اَنۡ تَكُوۡنَ اُمَّةٌ هِىَ اَرۡبٰى مِنۡ اُمَّةٍ ؕ اِنَّمَا يَبۡلُوۡكُمُ اللّٰهُ بِهٖ ؕ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَـكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ مَا كُنۡـتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
اور نہ ہو جاؤ اس عورت کی طرح جو توڑ ڈالے اپنا سوت (یعنی دھاگا) محنت کے بعد ٹکڑوں میں، تم بناتے ہو اپنی قسموں کو دخل کا ذریعہ آپس میں، اس لیے کہ ایک گروہ کی بڑائی ہوجائے دوسرے گروہ پر، اللہ تمہاری آزمائش کرتا ہے اس کے ذریعے اور وہ ضرور ظاہر کردے گا تمہارے سامنے قیامت کے دن جس چیز میں تم اختلاف کرتے ہو
وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَـعَلَكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰـكِنۡ يُّضِلُّ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَلَـتُسۡـــَٔلُنَّ عَمَّا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، اور لیکن وہ گمراہ کرتاہے جسے چاہتا ہے، اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور تم سے ضرور سوال کیا جائے گا اس کے بارے میں جو تم عمل کرتے ہو
وَلَا تَتَّخِذُوۡۤا اَيۡمَانَكُمۡ دَخَلًاۢ بَيۡنَكُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعۡدَ ثُبُوۡتِهَا وَتَذُوۡقُوا السُّوۡۤءَ بِمَا صَدَدْتُّمۡ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِۚ وَ لَـكُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اور نہ بناؤ تم اپنی قسموں کو دخل (یعنی فساد) کا ذریعہ آپس میں، ورنہ پھسل جائیں گے قدم ثابت ہونے کے بعد، اور تم چکھوگے مزہ برائی کا اس سبب سے کہ تم نے روکا اللہ کے راستے سے اور تمہارے لئے بڑا عذاب ہے
وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِعَهۡدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اور نہ سودا کرو اللہ کے عہد کا تھوڑے فائدے کیلئے، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم جانو
مَا عِنۡدَكُمۡ يَنۡفَدُ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ بَاقٍؕ وَلَـنَجۡزِيَنَّ الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جو تمہارے پاس ہے (دنیا کا ساز وسامان) ختم ہو جائے گا، اور جو اللہ کے پاس ہے باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور بدلہ دیں گے ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ان کا اجر ان کے اچھے کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَـنُحۡيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَـنَجۡزِيَـنَّهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جس نے نیک عمل کئے مرد ہو یا عورت اور وہ مؤمن ہو، تو ہم اسے ضرور حیات طیبہ (یعنی اچھی زندگی) عطا کریں گے، اور ہم بدلہ دیں گے انہیں اس سے بہتر جو عمل وہ کیا کرتے تھے (دنیا میں)
فَاِذَا قَرَاۡتَ الۡقُرۡاٰنَ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيۡطٰنِ الرَّجِيۡمِ
تو (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) جب تم قرآن پڑھو تو اللہ کی پناہ طلب کرو شیطان مردود سے
اِنَّهٗ لَـيۡسَ لَهٗ سُلۡطٰنٌ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
بیشک نہیں (چلتا) اس کا زور ان لوگوں پر جو ایمان والے ہیں، اور اپنے رب پر توکل کر تے ہیں
اِنَّمَا سُلۡطٰنُهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ يَتَوَلَّوۡنَهٗ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِهٖ مُشۡرِكُوۡنَ
اس (شیطان) کا زور تو ان پر ہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور جو اللہ کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں
وَاِذَا بَدَّلۡنَاۤ اٰيَةً مَّكَانَ اٰيَةٍۙ وَّ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُفۡتَرٍؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اور جب ہم بدلتے ہیں، ایک آیت کی جگہ دوسری آیت کو اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ نازل کرتا ہے، تو کہتے ہیں (کفار) تم نے گھڑ لیا ہے، بلکہ اکثر ان میں جانتے نہیں
قُلۡ نَزَّلَهٗ رُوۡحُ الۡقُدُسِ مِنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَهُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُسۡلِمِيۡنَ
کہہ دو نازل کیا ہے اس (قرآن) کو روح القدس نے تمہارے رب کی طرف سے برحق تاکہ وہ (اللہ) ثابت رکھے ایمان والوں کو اور ہدایت اور خوشخبری ہے فرمانبرداروں کیلئے
وَلَـقَدۡ نَـعۡلَمُ اَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ اِنَّمَا يُعَلِّمُهٗ بَشَرٌؕ لِسَانُ الَّذِىۡ يُلۡحِدُوۡنَ اِلَيۡهِ اَعۡجَمِىٌّ وَّهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِىٌّ مُّبِيۡنٌ
اور یقینا ہمیں معلوم ہے (کفار) کہتے ہیں اس (نبی) کو سکھاتا ہے ایک (غیر عرب) آدمی، ان کی زبان جس کی طرف یہ نسبت کرتے ہیں عجمی (رومی غلام بلعام) ہے اور یہ (قرآن) کھلی عربی زبان میں ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِۙ لَا يَهۡدِيۡهِمُ اللّٰهُ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
بیشک (اس طرح کے) وہ لوگ جو نہیں ایمان لاتے اللہ کی آیات پر، اللہ انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
اِنَّمَا يَفۡتَرِى الۡـكَذِبَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ
افتراء کرتے ہیں جھوٹ وہ لوگ جو نہیں ایمان لاتے اللہ کی آیات پر، اور وہی لوگ جھوٹے ہیں
مَنۡ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اِيۡمَانِهٖۤ اِلَّا مَنۡ اُكۡرِهَ وَقَلۡبُهٗ مُطۡمَٮِٕنٌّۢ بِالۡاِيۡمَانِ وَلٰـكِنۡ مَّنۡ شَرَحَ بِالۡكُفۡرِ صَدۡرًا فَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
جس نے انکار کیا اللہ کا ایمان لانے کے بعد مگر وہ جسے مجبور کیا گیا ہو (جیسے عمار بن یاسر) اور (لیکن) اس کا دل مطمئن ہو ایمان پر (تو معاف ہے) اور لیکن جسکا شرح صدر ہو کفر پر (یعنی دل سے انکار کیا ہو) تو ان پر اللہ کا غضب ہے، اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے
ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمُ اسۡتَحَبُّوا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا عَلَى الۡاٰخِرَةِ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡكٰفِرِيۡنَ
یہ اس لیے کہ انہوں نے محبوب رکھا دنیا کی زندگی کو آخرت پر (یعنی آخرت کے مقابلے) اور بیشک اللہ نہیں ہدایت دیتا کافروں کو
اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ وَسَمۡعِهِمۡ وَاَبۡصَارِهِمۡۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡغٰفِلُوۡنَ
یہی ہیں وہ لوگ کہ اللہ نے مہر لگا دی ہے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر اور یہی وہ لوگ ہیں جو غافل ہیں
لَا جَرَمَ اَنَّهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
کوئی حرج نہیں بیشک وہ آخرت میں خسارہ میں ہوں گے
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُوۡا ثُمَّ جٰهَدُوۡا وَصَبَرُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنۡۢ بَعۡدِهَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پھر بیشک تیرا رب ان کے لیے جنہوں نے ہجرت کی بعد اس کے وہ آزمائے بھی گئے پھر جہاد کیا اور صبر کیا، بیشک تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے
يَوۡمَ تَاۡتِىۡ كُلُّ نَفۡسٍ تُجَادِلُ عَنۡ نَّفۡسِهَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
جس دن آئے گا ہر شخص اپنے لیے جھگڑتا ہوا، اور پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے عمل کیا تھا (دنیا میں) اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرۡيَةً كَانَتۡ اٰمِنَةً مُّطۡمَٮِٕنَّةً يَّاۡتِيۡهَا رِزۡقُهَا رَغَدًا مِّنۡ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتۡ بِاَنۡعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الۡجُـوۡعِ وَالۡخَـوۡفِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡنَعُوۡنَ
اور بیان فرماتا ہے اللہ مثال ایک بستی (مکہ) کی جو امن اور اطمینان میں تھی، آتی تھی اس کی روزی آسانی سے ہر طرف سے، پھر ناشکری کی اللہ کی نعمتوں کی پھر مزہ چکھایا اسے اللہ نے بھوک اور خوف کا بسبب اس کے جو وہ کیا کرتے تھے
وَلَـقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡهُمۡ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُ وَهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
اور یقینا آیا ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تو انہوں نے جھٹلایا اسے، پھر آ پکڑا انہیں عذاب نے (اس حال میں کہ) وہ لوگ ظالم تھے
فَكُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَيِّبًا وَّاشۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ
تو کھاؤ جو تمہیں اللہ نے حلال اور طیب روزی دی ہے اور شکر کرو اللہ کی نعمتوں کا اگرچہ تم اسی کی عبادت کرتے ہو (یعنی تم شکر گزار بنو)
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡكُمُ الۡمَيۡتَةَ وَ الدَّمَ وَلَحۡمَ الۡخِنۡزِيۡرِ وَمَاۤ اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
حرام کیا گیا ہے تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس پر غیر اللہ کو پکارا گیا ہو، پھر جو مضطرب (یعنی بے قرار) ہو بھوک سے، نہ وہ باغی ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا (یعنی مجبوری میں کھایا ہو) تو اللہ بہت مغفرت کرنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلۡسِنَـتُكُمُ الۡكَذِبَ هٰذَا حَلٰلٌ وَّهٰذَا حَرَامٌ لِّـتَفۡتَرُوۡا عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ لَا يُفۡلِحُوۡنَؕ
اور نہ بیان کرو اپنی زبانوں سے جھوٹ کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے، تاکہ افتراء کرو اللہ پر جھوٹ (کہو اپنی طرف سے اور نسبت اللہ کی کرو) بیشک جو لوگ افتراء کرتے ہیں اللہ پر جھوٹ وہ فلاح نہیں پائیں گے
مَتَاعٌ قَلِيۡلٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
تھوڑا فائدہ ہے (دنیا میں) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
وَعَلَى الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا مَا قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ مِنۡ قَبۡلُۚ وَمَا ظَلَمۡنٰهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
اور جو لوگ یہودی ہیں ہم نے ان پر حرام کئے تھے (ناخن والے جانور) جو ہم بیان کر چکے ہیں تم پر اس سے پہلے (سورۃ نساء، اور انعام میں) اور ہم نے ظلم نہیں کیا ان پر اور لیکن وہ اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيۡنَ عَمِلُوا السُّوۡۤءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ وَاَصۡلَحُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنۡۢ بَعۡدِهَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پھر تیرا رب ان کے لیے جنہوں نے برے عمل کئے جہالت میں پھر اس کے بعد انہوں نے توبہ کی اور اصلاح کی، بیشک تیرا رب اس کے بعد بخشنے والا مہربان ہے
اِنَّ اِبۡرٰهِيۡمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلَّهِ حَنِيۡفًاؕ وَلَمۡ يَكُ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَۙ
بیشک ابراہیم تھے ایک امت (کی طرح) اللہ کا فرمانبردار یکسو مسلم (اللہ سے رجوع کرنے والا) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے
شَاكِرًا لِّاَنۡعُمِهِؕ اِجۡتَبٰٮهُ وَهَدٰٮهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
شکر کرنے والے تھے اس کی نعمتوں کا، چن لیا اللہ نے اسے اور رہنمائی کی اس کی اس راستے کی طرف (جو) سیدھا ہے
وَاٰتَيۡنٰهُ فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً ؕ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَؕ
اور عطا کی ہم نے اسے دنیا میں بھلائی، اور آخرت میں بھی بھلائی، اور یقینا وہ صالحین میں سے ہے
ثُمَّ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ اَنِ اتَّبِعۡ مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
پھر (اے نبی) ہم نے وحی کی تمہاری طرف کہ اتباع کرو ملت ابراہیم کی جو یکسو تھے (اللہ سے رجوع کرنے والے) اور نہ تھے وہ مشرکوں میں سے
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبۡتُ عَلَى الَّذِيۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِيۡهِؕ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
بے شک مقرر کیا گیا تھا ہفتے (یعنی سنیچر) کا دن ان پر جنہوں نے اختلاف کیا اس میں، اور بیشک تیرا رب فیصلہ کرے گا ان کے درمیان قیامت کے دن جس (دن کی عبادت) میں وہ اختلاف کرتے تھے
اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ وَجَادِلۡهُمۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
دعوت دو اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور بہتر نصیحت کے ذریعے اور بحث کرو ان (لوگوں) سے بہتر طریقے سے، بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے جو گمراہ ہے اس کے راستہ سے، اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت یافتہ کو
وَاِنۡ عَاقَبۡتُمۡ فَعَاقِبُوۡا بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبۡتُمۡ بِهٖۚ وَلَٮِٕنۡ صَبَرۡتُمۡ لَهُوَ خَيۡرٌ لِّلصّٰبِرِيۡنَ
اور اگر تم بدلہ لو تو تم اتنا بدلہ لو جتنی تمہیں تکلیف پہونچائی گئی ہے، اور اگر یقینا تم صبر کرو تو بہتر ہے صبر کرنے والوں کے لئے
وَاصۡبِرۡ وَمَا صَبۡرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ
اور صبر کرو اور تیرا صبر کرنا اللہ ہی کی توفیق سے ہے، اور غم نہ کرو ان پر اور نہ ہو تم تنگ دل اس مکر سے جو وہ کیا کرتے ہیں
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيۡنَ هُمۡ مُّحۡسِنُوۡنَ
بیشک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے، اور محسنین (یعنی نیک لوگوں) کے ساتھ ہے