يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۙ
اے نبی! اللہ سے ڈرو اور اطاعت نہ کرو کافروں کی اور منافقوں کی، بیشک اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۙ
اے نبی! اللہ سے ڈرو اور اطاعت نہ کرو کافروں کی اور منافقوں کی، بیشک اللہ خوب جاننے والا حکمت والا ہے
وَّاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰٓى اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا ۙ
اور اتباع کرو اس وحی کی جو کی جاتی ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے، بیشک اللہ باخبر ہے تمہارے اعمال سے
وَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اور توکل کرو اللہ پر اور اللہ کافی ہے کارساز
مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنۡ قَلۡبَيۡنِ فِىۡ جَوۡفِهٖ ۚ وَمَا جَعَلَ اَزۡوَاجَكُمُ الّٰٓـئِْ تُظٰهِرُوۡنَ مِنۡهُنَّ اُمَّهٰتِكُمۡ ۚ وَمَا جَعَلَ اَدۡعِيَآءَكُمۡ اَبۡنَآءَكُمۡ ؕ ذٰ لِكُمۡ قَوۡلُـكُمۡ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَقُوۡلُ الۡحَقَّ وَهُوَ يَهۡدِى السَّبِيۡلَ
نہیں بنائے اللہ نے کسی مرد کے دو دل اس کے سینے میں، اور نہیں بنائی تمہاری بیویوں کو جن کے بارے میں تم نے اظہار کیا (یعنی کہا) کہ وہ تمہاری ماں ہے (وہ ماں نہیں) اور نہیں بنایا تمہارے ادعیاء (یعنی منہ بولے بیٹے) کو (واقعی) تمہارا بیٹا، یہ بات تمہارے منہ کی ہے اللہ فرماتا ہے حق بات، اور وہ ہدایت دیتا ہے سیدھے راستے کی
اُدۡعُوۡهُمۡ لِاٰبَآٮِٕهِمۡ هُوَ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اٰبَآءَهُمۡ فَاِخۡوَانُكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَمَوَالِيۡكُمۡؕ وَ لَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ فِيۡمَاۤ اَخۡطَاۡ تُمۡ بِهٖۙ وَلٰكِنۡ مَّا تَعَمَّدَتۡ قُلُوۡبُكُمۡ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
پکارو ان (منہ بولے بیٹے) کو ان کے باپوں کے نام سے یہ زیادہ انصاف کی بات ہے اللہ کے نزدیک تو اگر تمہیں نہ معلوم ہو ان کے (حقیقی) باپ تو وہ تمہارے دینی بھائی اور دوست ہیں، اور نہیں گناہ تم پر اسمیں اگر تم نے کوئی خطا کی ہو اس (بیٹے کے بارے) میں، اور لیکن تم نے دل کے ارادے سے کیا (تو گناہ ہے) اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے
اَلنَّبِىُّ اَوۡلٰى بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ مِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَاَزۡوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمۡ ؕ وَاُولُوا الۡاَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلٰى بِبَعۡضٍ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَفۡعَلُوۡۤا اِلٰٓى اَوۡلِيٰٓٮِٕكُمۡ مَّعۡرُوۡفًا ؕ كَانَ ذٰ لِكَ فِى الۡكِتٰبِ مَسۡطُوۡرًا
نبی (حق میں) اولیٰ ہیں مؤمنوں پر ان کی جان سے بھی زیادہ، اور ان کی بیویاں مؤمنوں کی مائیں ہیں، اور رشتے دار کے حقوق بھی ایک دوسرے پر ہیں اللہ کی کتاب میں (یعنی قانون میں، دیگر) مؤمنوں اور مہاجروں سے (ہاں) اور یہ کہ تم کرو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی حسن سلوک یہ حکم کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں لکھا ہوا ہے
وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِنَ النَّبِيّٖنَ مِيۡثَاقَهُمۡ وَمِنۡكَ وَمِنۡ نُّوۡحٍ وَّاِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى وَعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاَخَذۡنَا مِنۡهُمۡ مِّيۡثاقًا غَلِيۡظًا ۙ
اور جب ہم نے لیا نبیوں سے ان کا عہد اور آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور عیسیٰ ابن مریم سے (کہ قائم رکھنا دین) اور ہم نے لیا ان سے پختہ عہد
لِّيَسۡئَلَ الصّٰدِقِيۡنَ عَنۡ صِدۡقِهِمۡۚ وَاَعَدَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
تاکہ سوال کرے (اللہ) سچوں سے (یعنی نبیوں سے) انکی سچائی کے بارے میں (کہ پیغام پہونچایا؟) اور اس نے تیار کر رکھا ہے کافروں کیلئے دردناک عذاب
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ جَآءَتۡكُمۡ جُنُوۡدٌ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا وَّجُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡهَا ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرًا ۚ
اے ایمان والو! یاد کرو اللہ کی نعمتیں جو تم پر ہیں، جب آئیں تم پر فوجیں (جنگ احزاب میں) تو ہم نے بھیجی ان پر تیز ہوا اور ایسی فوجیں جنہیں تم نہیں دیکھ رہے تھے اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
اِذۡ جَآءُوۡكُمۡ مِّنۡ فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡكُمۡ وَاِذۡ زَاغَتِ الۡاَبۡصَارُ وَبَلَغَتِ الۡقُلُوۡبُ الۡحَـنَـاجِرَ وَتَظُنُّوۡنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوۡنَا ؕ
جب چڑھ آئے تھے تم پر (دشمن) تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے، اور جب پتھراگئی تھیں (تمہاری) آنکھیں اور آگئے تھے کلیجے منہ کو، اور تم گمان کرنے لگے تھے اللہ کے بارے میں (کہ اللہ مدد نہیں کرے گا)
هُنَالِكَ ابۡتُلِىَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَزُلۡزِلُوۡا زِلۡزَالًا شَدِيۡدًا
وہاں آزمائے گئے مؤمن اور جھنجھوڑ دیئے گئے پوری طرح
وَاِذۡ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اِلَّا غُرُوۡرًا
اور جب کہنے لگے منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض (یعنی شک) تھا، کہ وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ اور اسکے رسول نے دھوکے کا
وَاِذۡ قَالَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ يٰۤـاَهۡلَ يَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمۡ فَارۡجِعُوۡا ۚ وَيَسۡتَاۡذِنُ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمُ النَّبِىَّ يَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ بُيُوۡتَنَا عَوۡرَةٌ ۛؕ وَمَا هِىَ بِعَوۡرَةٍ ۛۚ اِنۡ يُّرِيۡدُوۡنَ اِلَّا فِرَارًا
اور کہان میں سے ایک جماعت نے کہ اے یثرب (یعنی مدینے) والو! تمہارا کوئی مقام نہیں، تو لوٹ چلو اور اجازت مانگنے لگے بعض گروہ ان میں سے نبی سے ، وہ کہنے لگے ہمارے گھر کھلے رہ گئے ہیں، حالانکہ وہ کھلے نہ تھے، ان کا ارادہ فرار ہونے کا تھا
وَلَوۡ دُخِلَتۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ اَقۡطَارِهَا ثُمَّ سُٮِٕلُوا الۡفِتۡنَةَ لَاٰتَوۡهَا وَمَا تَلَبَّثُوۡا بِهَاۤ اِلَّا يَسِيۡرًا
اور اگر داخل ہو جائے ان (کفار) پر اس (مدینے) کے اطراف سے (کوئی لشکر) پھر ان سے سوال کیا جائے فتنے کا (یعنی جنگ کا) تو وہ آجائیں گے اور دیر نہ کریں گے اس میں مگر تھوڑی (تیار ہونے تک)
وَلَقَدۡ كَانُوۡا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنۡ قَبۡلُ لَا يُوَلُّوۡنَ الۡاَدۡبَارَ ؕ وَكَانَ عَهۡدُ اللّٰهِ مَسۡـــُٔوۡلًا
اور یقینا انہوں نے عہد کیا تھا اللہ سے اس سے پہلے کہ وہ نہیں پھیریں گے پیٹھ، اور اللہ سے کئے عہد کا سوال ہو گا
قُلْ لَّنۡ يَّنۡفَعَكُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ مِّنَ الۡمَوۡتِ اَوِ الۡقَتۡلِ وَاِذًا لَّا تُمَتَّعُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
کہہ دیجئے ہرگز فائدہ نہ دے گا تمہیں فرار ہونا، اگرچہ تم فرار ہو موت سے یا قتل سے، اور جب تم فائدہ نہ اٹھاؤ گے مگر تھوڑا (موت تک)
قُلۡ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَعۡصِمُكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ اِنۡ اَرَادَ بِكُمۡ سُوۡٓءًا اَوۡ اَرَادَ بِكُمۡ رَحۡمَةً ؕ وَلَا يَجِدُوۡنَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا
کہہ دو کون ہے جو بچا سکے تمہیں اگر اللہ کا ارادہ ہو تمہارے ساتھ برائی کا، یا ارادہ ہو تمہارے ساتھ رحم کا، اور وہ نہ پائیں گے اپنے لیے اللہ کے علاوہ کوئی دوست اور نہ ہی کوئی مددگار
قَدۡ يَعۡلَمُ اللّٰهُ الۡمُعَوِّقِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالۡقَآٮِٕلِيۡنَ لِاِخۡوَانِهِمۡ هَلُمَّ اِلَيۡنَا ۚ وَلَا يَاۡتُوۡنَ الۡبَاۡسَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ
یقینا اللہ جانتا ہے (جنگ سے) روکنے والوں کو تم میں سے اور کہنے والوں کو اپنے بھائیوں سے کہ آجاؤ ہمارے پاس، اور وہ جنگوں میں بہت کم ہی جاتے ہیں
اَشِحَّةً عَلَيۡكُمۡ ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الۡخَوۡفُ رَاَيۡتَهُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ تَدُوۡرُ اَعۡيُنُهُمۡ كَالَّذِىۡ يُغۡشٰى عَلَيۡهِ مِنَ الۡمَوۡتِ ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الۡخَـوۡفُ سَلَقُوۡكُمۡ بِاَ لۡسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الۡخَيۡـرِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَمۡ يُؤۡمِنُوۡا فَاَحۡبَطَ اللّٰهُ اَعۡمَالَهُمۡ ؕ وَكَانَ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
بخیل ہیں تم پر (مدد میں) تو جب آتا ہے خوف (کا موقع) تم دیکھو گے انہیں کہ وہ دیکھتے ہیں تمہاری طرف اور گھومتی ہیں ان کی آنکھیں جیسے غشی طاری ہو اس پر موت کی (وجہ سے) پھر جب خوف جاتا رہتا ہے، تو چلاتے ہیں تم پر تیز زبان، لالچی ہیں یہ (منافقین) مال کے یہ ایمان لائے ہی نہیں ہیں، تو ضائع کر دئے اللہ نے ان کے اعمال کو، اور یہ اللہ پر آسان ہے
يَحۡسَبُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ لَمۡ يَذۡهَبُوۡا ۚ وَاِنۡ يَّاۡتِ الۡاَحۡزَابُ يَوَدُّوۡا لَوۡ اَنَّهُمۡ بَادُوۡنَ فِى الۡاَعۡرَابِ يَسۡـاَ لُوۡنَ عَنۡ اَنۡۢبَآٮِٕكُمۡ ؕ وَلَوۡ كَانُوۡا فِيۡكُمۡ مَّا قٰتَلُوۡۤا اِلَّا قَلِيۡلًا
یہ (منافقین) گمان کرتے ہیں کہ لشکر اب تک نہیں گئے (غزوہ خندق کے جنگ سے) اور اگر آجائیں لشکر تو چاہیں گے کہ کاش ! وہ ہوتے صحرا میں (وہیں سے) وہ پوچھتے تمہاری خبریں، اور اگر وہ ہوتے تمہارے بیچ (میدان جنگ میں) تو بھی وہ جنگ نہ لڑتے مگر تھوڑے
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا ؕ
یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ (کی زندگی) میں بہتر نمونہ ہے، اس کیلئے جو امید رکھتا ہو اللہ اور آخرت کے دن پر، اور اللہ کو یاد کرتا ہو کثرت سے
وَلَمَّا رَاَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ ۙ قَالُوۡا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَمَا زَادَهُمۡ اِلَّاۤ اِيۡمَانًـا وَّتَسۡلِيۡمًا ؕ
اور جب دیکھا مؤمنوں نے (جنگ میں کفار کے) لشکروں کو (تو) کہا اسی کا وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے، اور سچ کر دیا اللہ اور اسکے رسول نے اپنے وعدے کو اور زیادہ کر دیا اس (چیز) نے ان کے ایمان اور تسلیم کو
مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيۡهِۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ قَضٰى نَحۡبَهٗ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِيۡلًا ۙ
مؤمنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے سچا کر دیا جو انہوں نے وعدہ کیا تھا اللہ سے تو ان میں بعض وہ ہیں جنہوں نے پوری کی اپنی نذر (شہادت کی) اور ان میں بعض وہ ہیں جو انتظار کر رہے ہیں (شہادت کا) اور انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی
لِّيَجۡزِىَ اللّٰهُ الصّٰدِقِيۡنَ بِصِدۡقِهِمۡ وَيُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ يَتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا ۚ
تاکہ بدلہ دے اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا اور سزا دے منافقوں کو اگر چاہے، یا ان کی توبہ قبول فرمائے، بے شک اللہ مغفرت کرنے والا بہت ہی مہربان ہے
وَرَدَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِغَيۡظِهِمۡ لَمۡ يَنَالُوۡا خَيۡرًا ؕ وَكَفَى اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ الۡقِتَالَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ قَوِيًّا عَزِيۡزًا ۚ
اور لوٹا دیا اللہ نے کافروں کو ان کے غصے کے ساتھ، وہ نہ پاسکے کوئی خیر، اور کافی ہو گیا اللہ مؤمنوں کو اس جنگ (خندق) میں، اور اللہ زبردست قوت والا ہے
وَاَنۡزَلَ الَّذِيۡنَ ظَاهَرُوۡهُمۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مِنۡ صَيَاصِيۡهِمۡ وَقَذَفَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الرُّعۡبَ فَرِيۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ وَتَاۡسِرُوۡنَ فَرِيۡقًا ۚ
اور اتاردیا (اللہ نے) ان کو جنہوں نے مدد کی تھی ان (کافروں) کی اہل کتاب میں سے ان کے قلعوں سے، اور ڈال دیا ان (اہل کتاب) کے دلوں میں رعب، بعض گروہ کو تم نے قتل کیا، اور بعض گروہ کو تم نے قیدی بنا لیا
وَاَوۡرَثَكُمۡ اَرۡضَهُمۡ وَدِيَارَهُمۡ وَ اَمۡوَالَهُمۡ وَاَرۡضًا لَّمۡ تَطَـــُٔوۡهَا ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا
اور وارث بنا دیا اس (اللہ) نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مالوں کا، اور اس زمین کا بھی جسے تم نے نہیں روندا، اللہ ہر چیز پر قادر ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزۡوَاجِكَ اِنۡ كُنۡتُنَّ تُرِدۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا وَزِيۡنَتَهَا فَتَعَالَيۡنَ اُمَتِّعۡكُنَّ وَاُسَرِّحۡكُنَّ سَرَاحًا جَمِيۡلًا
اے نبی! کہہ دو اپنی بیویوں سے کہ اگر تم چاہتی ہو دنیا کی زندگی اور اس کی زینت (یعنی خوشحالی) تو آؤ میں تمہیں (دنیا کا) سامان دوں، اور میں رخصت کر دوں تمہیں اچھائی کے ساتھ
وَاِنۡ كُنۡتُنَّ تُرِدۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَالدَّارَ الۡاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلۡمُحۡسِنٰتِ مِنۡكُنَّ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
اور اگر تمہارا ارادہ اللہ اور اس کا رسول اور آخرت کا گھر ہے، تو بیشک اللہ نے تیار کر رکھا ہے تم میں سے نیکی کرنیوالیوں کے لئے اجرعظیم
يٰنِسَآءَ النَّبِىِّ مَنۡ يَّاۡتِ مِنۡكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُّضٰعَفۡ لَهَا الۡعَذَابُ ضِعۡفَيۡنِ ؕ وَكَانَ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
اے نبی کی بیویو! جو کرے گی تم میں سے (کوئی بھی) کھلی بے حیائی (تو) اسے دوگنا عذاب دیا جائے گا، اور یہ اللہ کے لئے بہت آسان ہے
وَمَنۡ يَّقۡنُتۡ مِنۡكُنَّ لِلّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتَعۡمَلۡ صَالِحًـا نُّؤۡتِهَـآ اَجۡرَهَا مَرَّتَيۡنِۙ وَاَعۡتَدۡنَا لَهَا رِزۡقًا كَرِيۡمًا
اور جو فرمانبرداری کرے گی تم میں سے اللہ اور اس کے رسول کی اور نیک کام کرے گی تو ہم اسے دوگنا اجر دیں گے، اور ہم نے تیار کر رکھا ہے اس کے لئے بہترین رزق
يٰنِسَآءَ النَّبِىِّ لَسۡتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَيۡتُنَّ فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِالۡقَوۡلِ فَيَـطۡمَعَ الَّذِىۡ فِىۡ قَلۡبِهٖ مَرَضٌ وَّقُلۡنَ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ۚ
اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، یہ کہ تم تقویٰ اختیار کرو، اور تم نرم لہجے میں نہ کرو بات، ورنہ وہ طمع (یعنی امید) کرے گا جس کے دل میں مرض ہے، اور (ہاں) تم بھلے طریقے سے بات کرو
وَقَرۡنَ فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاهِلِيَّةِ الۡاُوۡلٰى وَاَقِمۡنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيۡنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُذۡهِبَ عَنۡكُمُ الرِّجۡسَ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيۡرًا ۚ
اور لازم پکڑو اپنے گھروں کو اور نہ ظاہر کرو پہلے جاہلیت کے زمانے کی طرح (بناؤ سنگار) اور قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول کی، اللہ چاہتا ہے کہ دور کر دے تم سے گندگی (یعنی نبی کے) گھرانے سے اور تمہیں پاک صاف کر دے
وَاذۡكُرۡنَ مَا يُتۡلٰى فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ وَالۡحِكۡمَةِؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِيۡفًا خَبِيۡرًا
اور یاد کرو جو پڑھی جاتی ہیں تمہارے گھروں میں اللہ کی آیتیں اور حکمت (کی باتیں) یقیناً اللہ باریک بیں خبر رکھنے والا ہے
اِنَّ الۡمُسۡلِمِيۡنَ وَالۡمُسۡلِمٰتِ وَالۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ وَالۡقٰنِتِيۡنَ وَالۡقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيۡنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيۡنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالۡخٰشِعِيۡنَ وَالۡخٰشِعٰتِ وَالۡمُتَصَدِّقِيۡنَ وَ الۡمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآٮِٕمِيۡنَ وَالصّٰٓٮِٕمٰتِ وَالۡحٰفِظِيۡنَ فُرُوۡجَهُمۡ وَالۡحٰـفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيۡنَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا
بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور سچے مرد اور سچی عورتیں، صبر کرنیوالے مرد اور صبر کرنیوالی عورتیں، اور عاجزی کرنیوالے مرد اور عاجزی کرنیوالی عورتیں، اور خیرات کرنیوالے مرد اور خیرات کرنیوالی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں، اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنیوالے مرد اور حفاظت کرنیوالیاں، اور ذکر کرنیوالے مرد اللہ کا کثرت سے اور ذکر کرنیوالیاں (یہ وہ ہیں کہ) تیار کر رکھا ہے اللہ نے ان کیلئے مغفرت اور اجر عظیم
وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّلَا مُؤۡمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اَمۡرًا اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ مِنۡ اَمۡرِهِمۡ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِيۡنًا
اور نہیں ہے کسی مؤمن اور نہ ہی مؤمنہ کیلئے جب کہ اللہ اور اس کے رسول نے فیصلہ کر دیا ہو کسی معاملے کا، کہ ہو ان کیلئے کوئی اختیار (خود) ان کے معاملے میں، جو نافرمانی کرے گا اللہ اور اس کے رسول کی تو یقینا وہ کھلی گمراہی میں جا پڑے گا
وَاِذۡ تَقُوۡلُ لِلَّذِىۡۤ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَاَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِ اَمۡسِكۡ عَلَيۡكَ زَوۡجَكَ وَاتَّقِ اللّٰهَ وَتُخۡفِىۡ فِىۡ نَفۡسِكَ مَا اللّٰهُ مُبۡدِيۡهِ وَتَخۡشَى النَّاسَ ۚ وَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشٰٮهُ ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَيۡدٌ مِّنۡهَا وَطَرًا زَوَّجۡنٰكَهَا لِكَىۡ لَا يَكُوۡنَ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ حَرَجٌ فِىۡۤ اَزۡوَاجِ اَدۡعِيَآٮِٕهِمۡ اِذَا قَضَوۡا مِنۡهُنَّ وَطَرًا ؕ وَكَانَ اَمۡرُ اللّٰهِ مَفۡعُوۡلًا
جب تم کہہ رہے تھے اس شخص (زید) سے جس پر اللہ نے انعام کیا تھا اور تم نے بھی انعام کیا تھا اس پر کہ تم رکھو اپنے پاس اپنی بیوی کو اور اللہ سے ڈرو، اور تم چھپائے ہوئے تھے اپنے دل میں (وہ بات) جسے اللہ ظاہر کرنے والا تھا، اور تم ڈررہے تھے لوگوں سے، اور اللہ کا زیادہ حق ہے کہ تم اس سے ڈرو، تو جب زید نے پوری کرلی (اپنی ضرورت) اس عورت سے، ہم نے نکاح کر دیا تمہارا اس سے، تاکہ نہ ہو مؤمنوں پر کوئی حرج منہ بولے بیٹے سے نکاح کرنے میں، جب کہ وہ پوری کر لیں (اپنی ضرورت) ان عورتوں سے، اللہ کا حکم ہو کر رہتا ہے
مَا كَانَ عَلَى النَّبِىِّ مِنۡ حَرَجٍ فِيۡمَا فَرَضَ اللّٰهُ لهٗ ؕ سُنَّةَ اللّٰهِ فِى الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَكَانَ اَمۡرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقۡدُوۡرَا ۙ
نہیں ہے نبی پر کوئی حرج اسمیں جو فرض کر دیا ہو اللہ نے ان کیلئے، اللہ کا یہی طریقہ رہا ہے ان میں بھی جو گزر چکے ہیں پہلے، اور اللہ کا کام مقرر (یعنی طے) ہے ۔
اۨلَّذِيۡنَ يُبَـلِّـغُوۡنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَيَخۡشَوۡنَهٗ وَلَا يَخۡشَوۡنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ حَسِيۡبًا
(انبیاء ایسے تھے) جو پہونچایا کرتے تھے اللہ کے پیغام کو اور اللہ ہی سے ڈرتے تھے، اور وہ نہیں ڈرتے تھے کسی سے اللہ کے سوا، اور کافی ہے اللہ حساب لینے کے لئے
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
نہیں ہیں محمدؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ اور لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم پہ ہیں، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا اللّٰهَ ذِكۡرًا كَثِيۡرًا ۙ
اے ایمان والو! تم اللہ کو یاد کرو کثرت سے
وَّ سَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا
اور تسبیح کرو اسکی صبح اور شام
هُوَ الَّذِىۡ يُصَلِّىۡ عَلَيۡكُمۡ وَمَلٰٓٮِٕكَتُهٗ لِيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ ؕ وَكَانَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَحِيۡمًا
وہ (اللہ) جو رحمتیں بھیجتا ہے تم پر، اور اسکے فرشتے بھی، تاکہ وہ نکالے تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف، اور اللہ مؤمنوں پر بہت مہربان ہے
تَحِيَّتُهُمۡ يَوۡمَ يَلۡقَوۡنَهٗ سَلٰمٌ ۖۚ وَاَعَدَّ لَهُمۡ اَجۡرًا كَرِيۡمًا
دعاء ہوگی (فرشتوں کی) ان مؤمنوں کیلئے سلامتی کی جس دن وہ (اللہ سے) ملاقات کریں گے، اور تیار کر رکھا ہے ان کیلئے اجر کریم۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ
اے نبی! یقیناً ہم نے بھیجا ہے آپ کو گواہ بناکر اور بشارت دینے والا اور ڈرانیوالا بناکر
وَّدَاعِيًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذۡنِهٖ وَسِرَاجًا مُّنِيۡرًا
اور بلانیوالا (بناکر) اللہ کی طرف اسکے حکم سے، اور روشن چراغ (بناکر)
وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ بِاَنَّ لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَضۡلًا كَبِيۡرًا
اور آپ بشارت دیجئے مؤمنوں کو ! کہ بیشک ان کیلئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے
وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَدَعۡ اَذٰٮهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اور آپ نہ اطاعت کریں کافروں اور منافقوں کی، اور چھوڑ دیں ان کی اذیت کو (جو وہ پہونچائے) اور توکل کریں اللہ پر، اور کافی ہے اللہ کام بنانیوالا
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَكَحۡتُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقۡتُمُوۡهُنَّ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَمَسُّوۡهُنَّ فَمَا لَـكُمۡ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ عِدَّةٍ تَعۡتَدُّوۡنَهَا ۚ فَمَتِّعُوۡهُنَّ وَسَرِّحُوۡهُنَّ سَرَاحًا جَمِيۡلًا
اے ایمان والو! جب تم نکاح کرو مؤمنہ عورتوں سے پھر طلاق دے دو انہیں چھونے (یعنی ملنے) سے پہلے، تو نہیں ہے ان پر کوئی عدت جسے تم شمار کرو تو تم سامان دو انہیں، اور رخصت کرو انہیں بھلے طریقے سے
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَـكَ اَزۡوَاجَكَ الّٰتِىۡۤ اٰتَيۡتَ اُجُوۡرَهُنَّ وَمَا مَلَـكَتۡ يَمِيۡنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَيۡكَ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَبَنٰتِ خَالِكَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِىۡ هَاجَرۡنَ مَعَكَ وَامۡرَاَةً مُّؤۡمِنَةً اِنۡ وَّهَبَتۡ نَفۡسَهَا لِلنَّبِىِّ اِنۡ اَرَادَ النَّبِىُّ اَنۡ يَّسۡتَـنۡكِحَهَا خَالِصَةً لَّـكَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ؕ قَدۡ عَلِمۡنَا مَا فَرَضۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِىۡۤ اَزۡوَاجِهِمۡ وَمَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ لِكَيۡلَا يَكُوۡنَ عَلَيۡكَ حَرَجٌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اے نبی! ہم نے حلال کر دی ہیں تمہارے لئے تمہاری وہ بیویاں جنہیں تم نے عطا کر دیئے ہیں ان کے مہر، اور وہ بھی جو تمہاری ملکیت میں لونڈیاں ہیں جو اللہ نے غنیمت میں دی ہیں تمہیں، اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں بھی جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہیں، اور وہ مؤمنہ عورت جو ہبہ (یعنی حوالہ) کردے اپنے آپ کو نبی کیلئے اگر نبی کا ارادہ بھی ہو اس سے نکاح کا (یہ ہبہ اور بغیر مہر کے نکاح) بطور خاص تمہارے لئے ہے مؤمنوں کے علاوہ یقینا ہم جانتے ہیں جو ہم نے فرض کئے ہیں (نکاح کی شرط، مہر وغیرہ) ان پر ان کی بیویوں اور باندیوں کے بارے میں یہ اسلئے کہ نہ باقی رہے تجھ پر کوئی حرج اور اللہ غفور اور رحیم ہے
تُرۡجِىۡ مَنۡ تَشَآءُ مِنۡهُنَّ وَتُـــْٔوِىۡۤ اِلَيۡكَ مَنۡ تَشَآءُ ؕ وَمَنِ ابۡتَغَيۡتَ مِمَّنۡ عَزَلۡتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكَ ؕ ذٰ لِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ تَقَرَّ اَعۡيُنُهُنَّ وَلَا يَحۡزَنَّ وَيَرۡضَيۡنَ بِمَاۤ اٰتَيۡتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَلِيۡمًا
تم دور رکھو جس (بیوی) کو چاہو ان میں سے اور جسے تم چاہو اپنے پاس رکھو، اور جسے تم چاہو (بلانا) جسے تم نے الگ کر دیا تھا تو تم پر کوئی گناہ نہیں، یہ قریب ترین بات ہے کہ ان عورتوں کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں، اور وہ غم نہ کریں اور سب راضی رہیں اس پر جو تم عطا کرو انہیں، اللہ جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے، اللہ علم اور حلم والا ہے (بہت برداشت کرنے والا)
لَا يَحِلُّ لَـكَ النِّسَآءُ مِنۡۢ بَعۡدُ وَلَاۤ اَنۡ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجٍ وَّلَوۡ اَعۡجَبَكَ حُسۡنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَـكَتۡ يَمِيۡنُكَؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ رَّقِيۡبًا
حلال نہیں تمہارے لئے اور عورتیں ان (عورتوں) کے بعد اور نہ بدلو ان کی جگہ کسی اور بیوی سے، اگرچہ اچھا لگے تمہیں ان کا حسن مگر جو تمہاری ملکیت میں لونڈیاں ہوں (اسے بدل سکتے ہو) اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتَ النَّبِىِّ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡذَنَ لَـكُمۡ اِلٰى طَعَامٍ غَيۡرَ نٰظِرِيۡنَ اِنٰٮهُ وَلٰـكِنۡ اِذَا دُعِيۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡا فَاِذَا طَعِمۡتُمۡ فَانْتَشِرُوۡا وَلَا مُسۡتَاۡنِسِيۡنَ لِحَـدِيۡثٍ ؕ اِنَّ ذٰلِكُمۡ كَانَ يُؤۡذِى النَّبِىَّ فَيَسۡتَحۡىٖ مِنۡكُمۡ وَاللّٰهُ لَا يَسۡتَحۡىٖ مِنَ الۡحَـقِّ ؕ وَاِذَا سَاَ لۡتُمُوۡهُنَّ مَتَاعًا فَسۡـَٔـــلُوۡهُنَّ مِنۡ وَّرَآءِ حِجَابٍ ؕ ذٰ لِكُمۡ اَطۡهَرُ لِقُلُوۡبِكُمۡ وَقُلُوۡبِهِنَّ ؕ وَمَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُؤۡذُوۡا رَسُوۡلَ اللّٰهِ وَلَاۤ اَنۡ تَـنۡكِحُوۡۤا اَزۡوَاجَهٗ مِنۡۢ بَعۡدِهٖۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ ذٰ لِكُمۡ كَانَ عِنۡدَ اللّٰهِ عَظِيۡمًا
اے ایمان والو! تم مت داخل ہو نبی کے گھروں میں مگر یہ کہ اجازت دی جائے تمہیں کھانے کی، اور نہ تم انتظار میں رہو اس کے پکنے کا، اور لیکن جب تمہیں بلایا جائے تو تم داخل ہو، اور جب کھا چکو تو نکل جاؤ اور (وہیں) دل لگی کی باتیں نہ کرنے لگو، بے شک تمہاری ان باتوں سے اذیت ہوتی ہے نبی کو، تو وہ حیا کرتے ہیں تم سے اور اللہ نہیں حیا کرتا حق کے معاملے میں، جب تم ان (نبی کی بیویوں) سے مانگو کوئی چیز تو پردے کے پیچھے سے مانگو، یہ پاکیزگی کی بات ہے تمہارے دلوں کے لیے اور ان کے دلوں کیلئے بھی، اور نہیں ہے تمہارے لئے مناسب کہ تم ایذاء دو رسول اللہ کو، اور نہ کرنا تم ان کی بیویوں سے نکاح ان کے (گزر جانے کے) بعد کبھی بھی، بے شک یہ اللہ کے نزدیک بہت بڑا (گناہ) ہے
اِنۡ تُبۡدُوۡا شَيۡـــًٔا اَوۡ تُخۡفُوۡهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا چھپاؤ تو بیشک اللہ کو ہر چیز کا علم ہے
لَا جُنَاحَ عَلَيۡهِنَّ فِىۡۤ اٰبَآٮِٕهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآٮِٕهِنَّ وَلَاۤ اِخۡوَانِهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآءِ اِخۡوَانِهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَلَا نِسَآٮِٕهِنَّ وَلَا مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُنَّ ۚ وَاتَّقِيۡنَ اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدًا
(ان عورتوں پر) کوئی گناہ نہیں کہ وہ (سامنے ہوں) اپنے باپوں اور اپنے بھائیوں اور اپنے بھائیوں کے بیٹوں اور اپنی بہنوں کے بیٹوں اور اپنی (میل جول کی) عورتوں اور جو ان کی ملکیت میں غلام ہوں اور تم اللہ سے ڈرتی رہو، بیشک اللہ ہر چیز پر شاہد ہے (یعنی دیکھ رہا ہے)
اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰٓٮِٕكَتَهٗ يُصَلُّوۡنَ عَلَى النَّبِىِّ ؕ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَيۡهِ وَسَلِّمُوۡا تَسۡلِيۡمًا
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں نبیؐ پر، اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور سلام بھیجو زیادہ سے زیادہ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَاَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا مُّهِيۡنًا
بیشک جو لوگ ایذاء دیتے ہیں اللہ اور اسکے رسول کو، لعنت ہے ان پر اللہ کی دنیا اور آخرت میں، اور تیار کر رکھا ہے ان کیلئے گھٹیا عذاب
وَالَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ بِغَيۡرِ مَا اكۡتَسَبُوۡا فَقَدِ احۡتَمَلُوۡا بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا
اور جو لوگ ایذاء دیتے ہیں مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو بغیر کسی جرم کے، یقینا وہ بوجھ اٹھاتے ہیں (اپنے اوپر) بہتان اور کھلے گناہ کا
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزۡوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ يُدۡنِيۡنَ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ جَلَابِيۡبِهِنَّ ؕ ذٰ لِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ يُّعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اے نبی! کہہ دو اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور مؤمنوں کی عورتیں سے کہ وہ لٹکا لیا کریں اپنے اوپر اپنی چادریں (پردہ کے لیے) یہ قریب ترین بات ہے کہ وہ پہچان لی جائیں (کہ حیاء والیاں ہیں) اور انہیں تکلیف نہیں دی جائے گی، اور اللہ مغفرت کرنے والا مہربان ہے
لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِيۡنَ فِى قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡمُرۡجِفُوۡنَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ لَـنُغۡرِيَـنَّكَ بِهِمۡ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُوۡنَكَ فِيۡهَاۤ اِلَّا قَلِيۡلًا ۛۚ ۖ
اگر نہ آئیں باز یہ منافقین اور وہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور مدینے میں افواہیں پھیلانے والے، تو ہم مسلط کر دیں گے آپ کو ان (کی تباہی) پر، پھر وہ چند دن ہی آپ کے ساتھ اس (شہر) میں رہ سکیں گے
مَّلۡـعُوۡنِيۡنَ ۛۚ اَيۡنَمَا ثُقِفُوۡۤا اُخِذُوۡا وَقُتِّلُوۡا تَقۡتِيۡلًا
لعنت ہے ان پر، جہاں بھی پائے جائیں پکڑے جائیں اور قتل کئے جائیں اچھی طرح
سُنَّةَ اللّٰهِ فِى الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا
اللہ کا طریقہ رہا ہے ان میں بھی جو ان سے پہلے گزرے ہیں، اور ہرگز تم نہ پاؤگے اللہ کے طریقے میں کوئی تبدیلی
يَسۡـــَٔلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ اللّٰهِؕ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوۡنُ قَرِيۡبًا
لوگ سوال کرتے ہیں آپ سے قیامت کے بارے میں، آپ کہہ دیجئے ! کہ اسکا علم اللہ ہی کو ہے، آپ کو کیا خبر ممکن ہے کہ قیامت قریب ہی ہو
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الۡكٰفِرِيۡنَ وَاَعَدَّ لَهُمۡ سَعِيۡرًا ۙ
بیشک اللہ نے لعنت کی ہے کافروں پر، اور تیار کر رکھی ہے ان کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ۚ لَا يَجِدُوۡنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا ۚ
وہ رہیں گے اس میں ہمیشہ، وہ نہ پائیں گے کوئی دوست اور نہ مددگار
يَوۡمَ تُقَلَّبُ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِ يَقُوۡلُوۡنَ يٰلَيۡتَـنَاۤ اَطَعۡنَا اللّٰهَ وَاَطَعۡنَا الرَّسُوۡلَا
اس دن پلٹے جائیں گے ان (کافروں) کے چہرے آگ میں (تو) کہیں گے کہ کاش! ہم اطاعت کرتے اللہ اور اطاعت کرتے رسول کی
وَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِيۡلَا
اور کہیں گے اے ہمارے رب ! بیشک ہم نے اطاعت کی اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی، تو انہوں نے گمراہ کر دیا ہمیں سیدھے راستے سے
رَبَّنَاۤ اٰتِهِمۡ ضِعۡفَيۡنِ مِنَ الۡعَذَابِ وَالۡعَنۡهُمۡ لَعۡنًا كَبِيۡرًا
اے ہمارے رب ! تو انہیں دگنا عذاب دے، اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اٰذَوۡا مُوۡسٰى فَبَـرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوۡا ؕ وَكَانَ عِنۡدَ اللّٰهِ وَجِيۡهًا ؕ
اے وہ لوگ! جو ایمان لائے ہو تم نہ ہو جاؤ ان کی طرح جنہوں نے ایذاء دی موسیٰ کو، تو اللہ نے انہیں بری فرمادی (اس بات سے) جو انہوں نے کہی تھی، اور وہ اللہ کے نزدیک صاحب مرتبہ تھے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِيۡدًا ۙ
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی باتیں کہو
يُّصۡلِحۡ لَـكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا
وہ درست کر دے گا تمہارے اعمال کو اور تمہارے گناہوں کو معاف فرما دیگا اور جو اطاعت کرے گا اللہ اور اسکے رسول کی، تو یقینا اس نے بڑی کامیابی پالی
اِنَّا عَرَضۡنَا الۡاَمَانَةَ عَلَى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَالۡجِبَالِ فَاَبَيۡنَ اَنۡ يَّحۡمِلۡنَهَا وَاَشۡفَقۡنَ مِنۡهَا وَ حَمَلَهَا الۡاِنۡسَانُؕ اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوۡمًا جَهُوۡلًا ۙ
بیشک ہم نے پیش کیا اپنی امانت (یعنی فرائض اور احکام) کو آسمانوں پر اور زمین پر اور پہاڑوں پر، تو انکار کر دیا (سب نے) اسکے اٹھانے سے، اور ڈر گئے اس سے تو اٹھا لیا اسے انسان نے بیشک وہ بڑا ہی ظالم اور جاہل ہے
لِّيُعَذِّبَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ وَالۡمُشۡرِكٰتِ وَيَتُوۡبَ اللّٰهُ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
تاکہ عذاب دے اللہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو، اور اللہ توبہ قبول فرمائے مؤمن مردوں اور مؤمنہ عورتوں کی، اور اللہ بڑی مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے