←تمام سورتیں (All Surahs)سورۃ 14 • 52 آیات • مکی

ابراهيم

Ibrahim

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 114:1
پارہ 13•صفحہ 231

الۤرٰ​ كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ لِـتُخۡرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ  ۙ بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِۙ‏

ا ل ر (اے نبی) یہ ایک کتاب ہم نے نازل کی ہے اسے تمہاری طرف، تاکہ تم نکالو لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف، اپنے رب کے حکم سے زبردست تعریف والے کے راستہ کی طرف

آیت 214:2
پارہ 13•صفحہ 231

اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ وَوَيۡلٌ لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ شَدِيۡدِ ۙ‏

اللہ کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے، اور تباہی ہوگی کافروں کی سخت عذاب کے ذریعے (قیامت کے دن، انہیں)

آیت 314:3
پارہ 13•صفحہ 231

اۨلَّذِيۡنَ يَسۡتَحِبُّوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا عَلَى الۡاٰخِرَةِ وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا​ ؕ اُولٰۤٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ‏

جو محبوب رکھتے ہیں دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں، اور روکتے ہیں اللہ کے راستے سے، اور تلاشتے ہیں اس (کے راستے) میں کجی، یہی ہیں وہ جو دور کی گمراہی میں پڑے ہیں

آیت 414:4
پارہ 13•صفحہ 231

وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِهٖ لِيُبَيِّنَ لَهُمۡ​ؕ فَيُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اور ہم نے نہیں بھیجا کوئی رسول مگر ان کی قوم کی زبان میں، تاکہ (رسول) بیان کریں ان کے سامنے، تو گمراہ کرتا ہے اللہ جسے چاہتا ہے، اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 514:5
پارہ 13•صفحہ 231

وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَاۤ اَنۡ اَخۡرِجۡ قَوۡمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ ۙ وَذَكِّرۡهُمۡ بِاَيّٰٮمِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لّـِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ‏

اور یقینا ہم نے بھیجا موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ، کہ نکالو اپنی قوم کو اندھیروں سے روشنی کی طرف، اور یاد دلاؤ انہیں اللہ کے دن (قیامت) کی، بیشک اس میں نشانیاں ہیں تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لیے

آیت 614:6
پارہ 13•صفحہ 231

وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِـقَوۡمِهِ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ اَنۡجٰٮكُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَسُوۡمُوۡنَـكُمۡ سُوۡۤءَ الۡعَذَابِ وَ يُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُوۡنَ نِسَآءَكُمۡ​ ؕ وَفِىۡ ذٰ لِكُمۡ بَلَاۤ ءٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ عَظِيۡمٌ‏

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے کہ یاد کرو اللہ کی نعمت جو تم پر ہے، جب اس نے نجات دی تمہیں فرعون کی قوم سے، وہ تمہیں تکلیف دیتے تھے برے عذاب کی اور ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو، اور اس میں بڑی آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے

آیت 714:7
پارہ 13•صفحہ 232

وَاِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَٮِٕنۡ شَكَرۡتُمۡ لَاَزِيۡدَنَّـكُمۡ​ وَلَٮِٕنۡ كَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِىۡ لَشَدِيۡدٌ‏

اور جب حکم دیا تمہارے رب نے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں زیادہ دوں گا تمہیں، اور اگر تم ناشکری کرو گے (تو) بیشک میرا عذاب سخت ہے

آیت 814:8
پارہ 13•صفحہ 232

وَقَالَ مُوۡسٰٓى اِنۡ تَكۡفُرُوۡۤا اَنۡـتُمۡ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

اور کہا موسیٰ نے اگر تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے کفر کرو گے، تو بھی اللہ غنی (یعنی بے پرواہ) تعریف والا ہے

آیت 914:9
پارہ 13•صفحہ 232

اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ​  ۛؕ وَالَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ ​ۛؕ لَا يَعۡلَمُهُمۡ اِلَّا اللّٰهُ​ؕ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَيۡدِيَهُمۡ فِىۡۤ اَفۡوَاهِهِمۡ وَقَالُوۡۤا اِنَّا كَفَرۡنَا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ وَاِنَّا لَفِىۡ شَكٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَـنَاۤ اِلَيۡهِ مُرِيۡبٍ‏

کیا نہیں پہونچی تمہیں ان لوگوں کی خبر جو تم سے پہلے تھے، نوح کی قوم اور عاد اور ثمود، اور جو ان کے بعد ہوئے، جنہیں نہیں جانتا اللہ کے سوا کوئی، آئے ان کے پاس ان کے رسول نشانیاں لے کر، تو انہوں نے رکھ لئے اپنے ہاتھ اپنے مونہوں پر (ناگواری میں) اور کہا ہم انکار کرتے ہیں انکا جو تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے، اور بیشک ہم شک میں ہیں تم ہمیں بلاتے ہو جس (دین) کی طرف شک ہی شک ہے

آیت 1014:10
پارہ 13•صفحہ 232

قَالَتۡ رُسُلُهُمۡ اَفِى اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ يَدۡعُوۡكُمۡ لِيَـغۡفِرَ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرَكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ قَالُوۡۤا اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَاؕ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَصُدُّوۡنَا عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاۡتُوۡنَا بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ‏

کہا ان کے رسولوں نے کیا تمہیں اللہ (کے بارے) میں شک ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین، وہ بلاتا ہے تمہیں تاکہ وہ مغفرت کردے تمہارے گناہوں کی، اور مہلت دے تمہیں ایک مقررہ وقت تک، انہوں نے کہا تم تو بشر (یعنی انسان) ہو ہماری طرح، تم چاہتے ہو کہ تم روک دو ہمیں ان چیزوں سے جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے، تو لے آؤ ہمارے سامنے کوئی کھلا معجزہ

آیت 1114:11
پارہ 13•صفحہ 232

قَالَتۡ لَهُمۡ رُسُلُهُمۡ اِنۡ نَّحۡنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَمُنُّ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ​ؕ وَمَا كَانَ لَنَاۤ اَنۡ نَّاۡتِيَكُمۡ بِسُلۡطٰنٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏

کہا ان سے ان کے رسولوں نے ہم بشر ہیں تمہاری طرح، اور لیکن اللہ احسان کرتا ہے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے اور ممکن نہیں ہمارے لئے کہ ہم لے آئیں تمہارے لئے کوئی معجزہ اللہ کی اجازت کے بغیر، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے ایمان والوں کو

آیت 1214:12
پارہ 13•صفحہ 232

وَمَا لَـنَاۤ اَلَّا نَـتَوَكَّلَ عَلَى اللّٰهِ وَقَدۡ هَدٰٮنَا سُبُلَنَا​ؕ وَلَــنَصۡبِرَنَّ عَلٰى مَاۤ اٰذَيۡتُمُوۡنَا​ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ‏

اور ہم کیوں نہ توکل کریں اللہ پر یقینا اس نے ہدایت دی ہے ہمیں اپنے راستے کی، اور ہم ضرور صبر کریں گے اس ایذاء (یعنی تکلیف) پر جو تم ہمیں دیتے ہو، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے توکل کرنیوالوں کو

آیت 1314:13
پارہ 13•صفحہ 232

وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِرُسُلِهِمۡ لَـنُخۡرِجَنَّكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِنَاۤ اَوۡ لَـتَعُوۡدُنَّ فِىۡ مِلَّتِنَا​ ؕ فَاَوۡحٰۤى اِلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ لَــنُهۡلِكَنَّ الظّٰلِمِيۡنَۙ‏

اور کہا کافروں نے اپنے رسولوں سے کہ ہم نکال دیں گے تمہیں اپنے ملک سے، یا تو تم لوٹ آؤ ہماری ملت (یعنی دین) میں، تو وحی کی انہیں ان کے رب نے کہ ہم ضرور ہلاک کریں گے (ان) ظالموں کو

آیت 1414:14
پارہ 13•صفحہ 233

وَلَـنُسۡكِنَنَّكُمُ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ​ؕ ذٰ لِكَ لِمَنۡ خَافَ مَقَامِىۡ وَخَافَ وَعِيۡدِ‏

اور ہم ضرور آباد کر دیں گے تمہیں اس زمین میں ان کے بعد یہ اس کے لیے ہے جو ڈرتا ہو میرے سامنے کھڑے ہونے سے، اور جسے خوف ہو میرے عذاب سے

آیت 1514:15
پارہ 13•صفحہ 233

وَاسۡتَفۡتَحُوۡا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيۡدٍۙ‏

اور انہوں نے فیصلہ چاہا اور نامراد ہوا ہر ایک سرکش اور ضدی

آیت 1614:16
پارہ 13•صفحہ 233

مِّنۡ وَّرَآٮِٕهٖ جَهَـنَّمُ وَيُسۡقٰى مِنۡ مَّآءٍ صَدِيۡدٍۙ‏

اور اسکے پیچھے دوزخ ہے اور پلایا جائے گا اسے پانی پیپ کا

آیت 1714:17
پارہ 13•صفحہ 233

يَّتَجَرَّعُهٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيۡـغُهٗ وَيَاۡتِيۡهِ الۡمَوۡتُ مِنۡ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا هُوَ بِمَيِّتٍؕ​ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهٖ عَذَابٌ غَلِيۡظٌ‏

گھونٹ گھونٹ پیئے گا اس (پیپ کے پانی) کو اور اسے گلے سے نہ اتار سکے گا اور آئے گی موت اس پر ہر طرف سے اور وہ نہیں مرے گا، اور اس کے پیچھے سخت ترین عذاب ہوگا

آیت 1814:18
پارہ 13•صفحہ 233

مَثَلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ​ اَعۡمَالُهُمۡ كَرَمَادِ ۨاشۡتَدَّتۡ بِهِ الرِّيۡحُ فِىۡ يَوۡمٍ عَاصِفٍ​ؕ لَا يَقۡدِرُوۡنَ مِمَّا كَسَبُوۡا عَلٰى شَىۡءٍ​ؕ ذٰ لِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِيۡدُ‏

مثال ان کی جنہوں نے انکار کیا اپنے رب کا، ان کے اعمال راکھ کی طرح ہیں جسے شدید ہوا اڑا دے آندھی کے دن، نہیں قدرت رکھیں گے ایسے لوگ جو کچھ بھی انہوں نے کمایا، یہ دور کی گمراہی میں پڑے ہیں

آیت 1914:19
پارہ 13•صفحہ 233

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ​ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِيۡدٍۙ‏

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو، اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے (اس دنیا سے ہلاک کر کے) اور لے آئے نئی مخلوق

آیت 2014:20
پارہ 13•صفحہ 233

وَّمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيۡزٍ‏

اور یہ (کام) اللہ پر کچھ مشکل نہیں

آیت 2114:21
پارہ 13•صفحہ 233

وَبَرَزُوۡا لِلّٰهِ جَمِيۡعًا فَقَالَ الضُّعَفٰۤؤُا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُنَّا لَـكُمۡ تَبَعًا فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّغۡـنُوۡنَ عَنَّا مِنۡ عَذَابِ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ​ؕ قَالُوۡا لَوۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ لَهَدَيۡنٰكُمۡ​ؕ سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَجَزِعۡنَاۤ اَمۡ صَبَرۡنَا مَا لَــنَا مِنۡ مَّحِيۡصٍ‏

اور (جبنھی) سامنا کریں گے اللہ کے تو ضعیف (یعنی کمزور) متکبروں سے کہیں گے کہ ہم تو تھے (دنیا میں) تمہارے تابع تو کیا تم بچا سکتے ہو ہمیں اللہ کے عذاب سے کچھ (تکبر کرنیوالے کمزوروں سے) کہیں گے اگر ہمیں اللہ ہدایت کرتا تو ہم تمہیں ہدایت کرتے اب برابر ہے ہمارے لیے کہ ہم چیخیں یا صبر کریں، نہیں ہے (اب) ہمارے لیے کوئی پناہ

آیت 2214:22
پارہ 13•صفحہ 233

وَقَالَ الشَّيۡطٰنُ لَـمَّا قُضِىَ الۡاَمۡرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمۡ وَعۡدَ الۡحَـقِّ وَوَعَدْتُّكُمۡ فَاَخۡلَفۡتُكُمۡ​ؕ وَمَا كَانَ لِىَ عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّاۤ اَنۡ دَعَوۡتُكُمۡ فَاسۡتَجَبۡتُمۡ لِىۡ​ ۚ فَلَا تَلُوۡمُوۡنِىۡ وَلُوۡمُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ​ ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصۡرِخِكُمۡ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُصۡرِخِىَّ​ ؕ اِنِّىۡ كَفَرۡتُ بِمَاۤ اَشۡرَكۡتُمُوۡنِ مِنۡ قَبۡلُ​ ؕ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ‏

اور کہے گا شیطان جب فیصلہ ہو چکے گا بیشک اللہ نے جو وعدہ کیا تھا تم سے وہ وعدہ سچا تھا، اور میں نے جو وعدہ کیا تھا تم سے میں نے وعدہ خلافی کی تمہارے ساتھ اور (ہاں) نہیں تھا میرا تم پر کوئی زور (دنیا میں) میں نے تو صرف دعوت دی تھی تمہیں اور تم نے قبول کرلی میری دعوت، تو تم مجھے ملامت مت کرو اور اپنے آپ کو ملامت کرو، نہ میں چیخوں تم پر اور نہ تم چیخو مجھ پر، بیشک میں انکار کرتا ہوں اس شرک سے جو تم شریک ٹھہرایا کرتے تھے مجھے اس سے پہلے، بیشک ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے

آیت 2314:23
پارہ 13•صفحہ 234

وَاُدۡخِلَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡ​ؕ تَحِيَّتُهُمۡ فِيۡهَا سَلٰمٌ‏

اور داخل کیے جائیں گے وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان جنتوں میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ہمیشہ رہیں گے ان میں اپنے رب کے حکم سے، ان کے لئے ان میں سلامتی کی دعاء ہوگی

آیت 2414:24
پارہ 13•صفحہ 234

اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ اَصۡلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرۡعُهَا فِى السَّمَآءِۙ‏

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ کیسے بیان کی ہے اللہ نے مثال کلمہ طیبہ کی جیسا کہ ایک پاک درخت ہو جس کی جڑ ثابت (یعنی مضبوط) اور اس کی شاخ آسمان میں ہو

آیت 2514:25
پارہ 13•صفحہ 234

تُؤۡتِىۡۤ اُكُلَهَا كُلَّ حِيۡنٍۢ بِاِذۡنِ رَبِّهَا​ؕ وَيَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ‏

وہ لاتا ہو اپنا پھل ہر زمانے میں اپنے رب کے حکم سے اور اللہ بیان کرتا ہے مثالیں لوگوں کے لئے تاکہ وہ غور و فکر کریں

آیت 2614:26
پارہ 13•صفحہ 234

وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيۡثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيۡثَةٍ ۨاجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ مَا لَهَا مِنۡ قَرَارٍ‏

اور ناپاک کلمے کی مثال ایک ناپاک درخت کی طرح ہے پھیلی ہو (جسکی جڑیں) زمین کے اوپری حصے میں، اور اسے قرار (یعنی ٹھہراؤ) نہ ہو

آیت 2714:27
پارہ 13•صفحہ 234

يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡقَوۡلِ الثَّابِتِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ​ ۚ وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِيۡنَ​ ۙ وَيَفۡعَلُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ‏

ثابت قدم رکھتا ہے اللہ ایمان والوں کو قول ثابت (یعنی سچی بات) پر دنیا اور آخرت کی زندگی میں، اور گمراہ کرتا ہے ظالموں کو، اور اللہ وہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے

آیت 2814:28
پارہ 13•صفحہ 234

اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ بَدَّلُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ كُفۡرًا وَّاَحَلُّوۡا قَوۡمَهُمۡ دَارَ الۡبَوَارِۙ‏

کیا تم نے ان (کفار مکہ) کو نہیں دیکھا جنہوں نے بدل دی اللہ کی نعمت کو کفر سے، اور حائل کر دیا (یعنی اتار دیا) اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں

آیت 2914:29
پارہ 13•صفحہ 234

جَهَـنَّمَ​ۚ يَصۡلَوۡنَهَا​ؕ وَبِئۡسَ الۡقَرَارُ‏

جہنم میں وہ داخل ہوں گے، اور وہ برا ٹھکانا ہے

آیت 3014:30
پارہ 13•صفحہ 234

وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ؕ قُلۡ تَمَتَّعُوۡا فَاِنَّ مَصِيۡرَكُمۡ اِلَى النَّارِ‏

اور انہوں نے بنا لیا ہے اللہ کے لیے شریک تاکہ گمراہ کریں اس کے راستے سے، کہہ دو فائدہ اٹھا لو بیشک تمہارا ٹھکانہ آگ ہے

آیت 3114:31
پارہ 13•صفحہ 234

قُلْ لِّـعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا بَيۡعٌ فِيۡهِ وَلَا خِلٰلٌ‏

کہہ دو میرے (ان) بندوں سے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ قائم کریں نماز، اور خرچ کریں اس میں سے جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے چھپ کر اور اعلانیہ اس سے پہلے کہ آئے وہ دن جس میں نہ تجارت ہے نہ دوستی (جو کام آئے)

آیت 3214:32
پارہ 13•صفحہ 234

اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّـكُمۡ​ ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡـفُلۡكَ لِتَجۡرِىَ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِهٖ​ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الۡاَنۡهٰرَ​ۚ‏

اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور نازل کیا آسمان سے پانی، پھر نکالا اس کے ذریعے پھلوں میں سے رزق تمہارے لئے، اور مسخر کیا تمہارے لئے کشتیوں کو جو چلتی ہیں سمندر میں اس کے حکم سے، اور مسخر کیا تمہارے لئے نہروں کو

آیت 3314:33
پارہ 13•صفحہ 235

وَسَخَّرَ لَـكُمُ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ دَآٮِٕبَيۡنِ​ۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ​ۚ‏

تمہارے لئے سورج اور چاند کو آگے پیچھے (چلنے والے) اور مسخر کیا تمہارے لئے رات اور دن کو

آیت 3414:34
پارہ 13•صفحہ 235

وَاٰتٰٮكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مَا سَاَلۡـتُمُوۡهُ​ ؕ وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَا ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـظَلُوۡمٌ كَفَّارٌ‏

اور عطا کیں تمہیں ہر وہ چیز جو تم نے سوال کیا (یعنی تمام ضرورتوں کی چیز) اور اگر اللہ کی نعمتیں شمار کرنے لگو تو انہیں شمار نہ کر سکو گے، بیشک انسان ظالم اور ناشکرا ہے

آیت 3514:35
پارہ 13•صفحہ 235

وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ هٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجۡنُبۡنِىۡ وَبَنِىَّ اَنۡ نَّـعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَؕ‏

اور جب کہا ابراہیم نے اے میرے رب! بنادے اس شہر (مکہ) کو امن والا اور بچا مجھے اور میری اولاد کو بتوں کی عبادت سے

آیت 3614:36
پارہ 13•صفحہ 235

رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضۡلَلۡنَ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ​ۚ فَمَنۡ تَبِعَنِىۡ فَاِنَّهٗ مِنِّىۡ​ۚ وَمَنۡ عَصَانِىۡ فَاِنَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے میرے رب! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے، تو جو میری اتباع کرے گا وہ مجھ میں سے ہے، اور جو میری نافرمانی کے گا تو بیشک تو غفور اور رحیم ہے

آیت 3714:37
پارہ 13•صفحہ 235

رَبَّنَاۤ اِنِّىۡۤ اَسۡكَنۡتُ مِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ بِوَادٍ غَيۡرِ ذِىۡ زَرۡعٍ عِنۡدَ بَيۡتِكَ الۡمُحَرَّمِۙ رَبَّنَا لِيُقِيۡمُوۡا الصَّلٰوةَ فَاجۡعَلۡ اَ فۡـٮِٕدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهۡوِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ وَارۡزُقۡهُمۡ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡكُرُوۡنَ‏

اے رب ہمارے! میں نے بسائی ہے اپنی اولاد کو وادیء غیر ذی زرع میں (جہاں کھیتی نہیں) تیرے محترم گھر کے پاس، اے رب ہمارے! تاکہ نماز کو قائم رکھیں، تو تو بنادے لوگوں کے دلوں کو مائل ہونے والا ان کی طرف، اور رزق دے انہیں پھلوں میں سے تاکہ وہ شکر ادا کریں

آیت 3814:38
پارہ 13•صفحہ 235

رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِىۡ وَمَا نُعۡلِنُ​ ؕ وَمَا يَخۡفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ‏

اے رب ہمارے! بیشک تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم اعلانیہ کرتے ہیں، اور نہیں ہے چھپی ہوئی اللہ پر کوئی چیز زمین میں اور نہ ہی آسمان میں

آیت 3914:39
پارہ 13•صفحہ 235

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ وَهَبَ لِىۡ عَلَى الۡـكِبَرِ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ​ؕ اِنَّ رَبِّىۡ لَسَمِيۡعُ الدُّعَآءِ‏

تمام تعریف اس اللہ کیلئے ہے جس نے عطا کئے مجھے بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق، بیشک میرا رب دعاؤں کا خوب سننے والا ہے

آیت 4014:40
پارہ 13•صفحہ 235

رَبِّ اجۡعَلۡنِىۡ مُقِيۡمَ الصَّلٰوةِ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِىۡ​​ ۖ رَبَّنَا وَتَقَبَّلۡ دُعَآءِ‏

اے رب! بنا مجھے قائم کرنے والا نماز کو اور میری اولاد کو بھی، اے ہمارے رب! اور قبول فرما میری دعاء کو

آیت 4114:41
پارہ 13•صفحہ 235

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِىۡ وَلـِوَالِدَىَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ‏

اے ہمارے رب! مغفرت فرمانا میری اور میرے ماں باپ کی اور مومنوں کی اس دن جس دن قائم ہو حساب

آیت 4214:42
پارہ 13•صفحہ 235

وَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ​ ؕ اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٍ تَشۡخَصُ فِيۡهِ الۡاَبۡصَارُ ۙ‏

اور تم ہرگز گمان نہ کرو کہ اللہ بے خبر ہے ان کاموں سے جو ظالم کرتے ہیں، یقینا مہلت دے رکھی ہے انہیں اس دن تک جس میں پھٹی رہ جائیں گی نگاہیں

آیت 4314:43
پارہ 13•صفحہ 235

مُهۡطِعِيۡنَ مُقۡنِعِىۡ رُءُوۡسِهِمۡ لَا يَرۡتَدُّ اِلَيۡهِمۡ طَرۡفُهُمۡ​ ۚ وَاَفۡـِٕدَتُهُمۡ هَوَآءٌ ؕ‏

وہ سر اٹھائے ہوئے دوڑتے جارہے ہوں گے (اور) وہ اپنی طرف اپنی پلکیں بھی نہیں جھپک پائیں گے اور ان کے دل اڑ رہے ہوں گے

آیت 4414:44
پارہ 13•صفحہ 236

وَاَنۡذِرِ النَّاسَ يَوۡمَ يَاۡتِيۡهِمُ الۡعَذَابُ فَيَـقُوۡلُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا رَبَّنَاۤ اَخِّرۡنَاۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍۙ نُّجِبۡ دَعۡوَتَكَ وَنَـتَّبِعِ الرُّسُلَ​ؕ اَوَلَمۡ تَكُوۡنُوۡۤااَقۡسَمۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ مَالَـكُمۡ مِّنۡ زَوَالٍۙ‏

(اے نبی) ڈراؤ لوگوں کو اس دن سے کہ آئے گا ان پر عذاب تو کہیں گے ظالم اے ہمارے رب! مہلت دے ہمیں تھوڑی مدت تک کہ ہم قبول کر لیں تیری دعوت کو اور اتباع کر لیں رسولوں کی، کیا تم نے قسم نہیں کھائی تھی اس پہلے کہ نہیں ہے تمہارے لئے کوئی زوال (یعنی حساب و کتاب)

آیت 4514:45
پارہ 13•صفحہ 236

وَّسَكَنۡتُمۡ فِىۡ مَسٰكِنِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَتَبَيَّنَ لَـكُمۡ كَيۡفَ فَعَلۡنَا بِهِمۡ وَضَرَبۡنَا لَـكُمُ الۡاَمۡثَالَ‏

اور تم ٹھہرے ان لوگوں کی بستیوں میں جنہوں نے ظلم کیا تھا اپنی جانوں پر اور واضح تھا تمہارے لئے کہ کیا کیا تھا ہم نے ان کے ساتھ اور ہم نے بیان کی تھیں تمہارے سامنے مثالیں

آیت 4614:46
پارہ 13•صفحہ 236

وَقَدۡ مَكَرُوۡا مَكۡرَهُمۡ وَعِنۡدَ اللّٰهِ مَكۡرُهُمۡؕ وَاِنۡ كَانَ مَكۡرُهُمۡ لِتَزُوۡلَ مِنۡهُ الۡجِبَالُ‏

اور یقینا ان (کفار اور مشرکین) نے مکاری کی، اور ان کی مکاری اللہ کے سامنے ہے، اور اگرچہ ان کی مکاری ایسی تھی کہ ان سے پہاڑ بھی چھوڑ دے اپنی جگہ

آیت 4714:47
پارہ 13•صفحہ 236

فَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰهَ مُخۡلِفَ وَعۡدِهٖ رُسُلَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ ذُوۡ انْتِقَامٍؕ‏

تو تم (اے نبی) ہرگز گمان نہ کرو کہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کریگا، بیشک اللہ زبردست انتقام لینے والا ہے

آیت 4814:48
پارہ 13•صفحہ 236

يَوۡمَ تُبَدَّلُ الۡاَرۡضُ غَيۡرَ الۡاَرۡضِ وَالسَّمٰوٰتُ​ وَبَرَزُوۡا لِلّٰهِ الۡوَاحِدِ الۡقَهَّارِ‏

جس دن بدل دی جائے گی اس زمین کو دوسری زمین سے، اور سب پیش ہوں گے اللہ کے سامنے جو ایک ہے زورآور ہے

آیت 4914:49
پارہ 13•صفحہ 236

وَتَرَى الۡمُجۡرِمِيۡنَ يَوۡمَٮِٕذٍ مُّقَرَّنِيۡنَ فِى الۡاَصۡفَادِ​ۚ‏

اور تم دیکھو گے مجرمین کو اس (قیامت کے) دن جکڑے ہوئے زنجیروں میں

آیت 5014:50
پارہ 13•صفحہ 236

سَرَابِيۡلُهُمۡ مِّنۡ قَطِرَانٍ وَّتَغۡشٰى وُجُوۡهَهُمُ النَّارُۙ‏

کرتے ہوں گے ان کے گندھک کے، اور ڈھانک لے گی ان کے چہروں کو آگ

آیت 5114:51
پارہ 13•صفحہ 236

لِيَجۡزِىَ اللّٰهُ كُلَّ نَفۡسٍ مَّا كَسَبَتۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ‏

تاکہ بدلہ دے اللہ ہر شخص کو اس کے کیے کا، بیشک اللہ جلد ہی حساب لینے والا ہے

آیت 5214:52
پارہ 13•صفحہ 236

هٰذَا بَلٰغٌ لِّـلنَّاسِ وَلِيُنۡذَرُوۡا بِهٖ وَلِيَـعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ وَّلِيَذَّكَّرَ اُولُوا الۡا َلۡبَابِ‏

یہ (قرآن) لوگوں کو پہونچانے کی چیز ہے اور تاکہ ڈرایا جائے اس (قرآن) کے ذریعے سے، اور تاکہ جان لیں کہ وہی ایک معبود ہے، اور تاکہ نصیحت حاصل کریں عقلمند